خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کے خصوصی احکامات کے مطابق منشیات فروشوں، ڈیلروں، سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کامیاب کاروائیاں جاری ضلع چارسدہ تھانہ ایکسائز مردان اور ایکسائز انٹیلجنس کی چارسدہ میں تین اہم کاروائیاں کی، تینوں کاروائیوں میں مجموعی طور پر تین من (120 کلوگرام) چرس، چھ کلوگرام ہیروئین اور تین پستول اور کارتوس برآمد جبکہ پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ، ترجمان ایکسائز کے مطابق پہلی کاروائی میں چارسدہ سرڈھیری کے مقام پر کیری ڈبہ سے چھ کلوگرام ہیروئین برآمد جبکہ دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے، دوسری کاروائی میں چارسدہ مردان روڈ پر ایک خفیہ اطلاع پر گاڑی کو قابو کرکے اسکی ڈگی سے تین من (120 کلوگرام) چرس برآمد جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان ایکسائز
نے کہا کہ تیسری کاروائی میں رشکئی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک ٹرک سے تین عدد پستول برآمد جبکہ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ترجمان ایکسائز نے کہا کہ تینوں کاروائیاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان کی گئیں، اور تمام واقعات کے مقدمات تھانہ ایکسائز مردان میں درج کرلئے گئے،
Tag: پشاور

کے پی کے میں منشات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

وفاقی اور صوبائی حکومتیں قبائیلی اضلاع میں ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے، گورنر کے پی کے
خیبر پختونخواہ گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے قبائیلی اضلاع میں سماجی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے ہے،سخت ترین معاشی بدحالی کے باوجود وفاقی بجٹ میں ضم اضلاع کے تعمیر او ترقی کے لئے 50 ارب روپے مختص کئے ہے،پشاور گورنر ہاؤس میں قبائیلی ضلعی مشران،ملکان ،اور سر براہان کے 6 افراد پر مشتمل جرگے کے ساتھ ملاقات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ،تعلیم،ہسپتال،ایریگیشن اور انفراسٹر کچر پر بات چیت ہوئی،اس موقع پر گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ قبائیلی علاقوں کے عوام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور افواج پاکستان بشمول تمام اداروں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے،جو قابل فخر بات ہے،حاجی غلام نے مزید کہا کہ باجوڑ ایک پر امن علاقہ ہے اور وہاں کی زمین بھی انتہائی زرخیز ہے،جس کے لئے سولر ٹیوب ویلز نصب کئے جائے گے جو باجوڑ ایجنسی کے فصلوں کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا،قبائیلی مشران کی جانب سے گورنر کے پی کے کا شکریہ ادا کیا گیا،

نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی کا دورہ صوابی
خیبر پختونخوا نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی نے ضلع صوابی کا دورہ کیا ہے جہاں صوبائی وزیر آبپاشی نے پیہور ہائی لیول کینال توسیع منصوبے پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا انہوں نے پیہور ہائی لیول کینال توسیع منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے. نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی نے پیہور ہائی لیول کینال کے چھوٹا لاہور سمیت متعدد مقامات پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر حاجی فضل الہٰی نے میٹریل ٹسٹینگ لیب میں مٹیریل ٹیسٹنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی کو پیہور ہائی کینال توسیع منصوبے کی لاگت، افادیت، پیش رفت اور درپیش مسائل سے اگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے سے مجموعی طور پر 22 ہزار ایکڑ اراضی آبپاشی ہوگی۔اور اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 14938 ملین ہیں۔یہ منصوبہ دسمبر 2024 تک مکمل کیا جائے گا۔
پشاور انسٹیٹوٹ اف کارڈیالوجی کو ترک حکومت کی جانب سے تحفہ
پشاور انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی کے پیڈز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے لیے جدید مشینری کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے لئے ترکی کی حکومت نے آٹھ مانیٹرز دئے ہیں۔ان مانیٹرز سے ان بچوں کی دل کی رفتار اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کے علاج معالجے میں مدد ملے گی ۔ ڈاکٹر اعجاز حسین نے کہا امراض قلب میں مبتلا بچوں کو دوائی خصوصی انفیوشن پمپ سے دی جاتی ہے جس کے لئے ترک حکومت کے شکر گزار ہیں انہوں نے آٹھ پمیپ بطور تحفہ دئے ہیں۔
اعجاز حسین کے مطابق دل کی بیماری میں مبتلا بچوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ترکی حکومت نے قیمتی ایکو مشین دی ہے جس سے ایسے بچوں کو منتقل کرنے میں سہولت میسر ہو گی ترک حکومت نے بچوں کے کھیل کود کے لیے پلے ایریا کی سہولت بھی فراہم کی ہے ۔
ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کرنیوالا اہم کردار پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے نکلا
پشاور: ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کا اہم کردار سامنے آ گیا-
باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے آصف خان ملوث نکلاآصف خان مشتعل مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھے اس بات کا جیوفنسنگ کے ذریعے پتا چل گیا، توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار 51 ملزمان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نےبیان دیا ہےکہ دوران احتجاج آصف خان مظاہرین کو توڑ پھوڑاورجلاؤ گھیراؤ کی ہدایات دیتے رہے ریڈیو پاکستان واقعہ کے بعد سابق ایم پی اے موبائل فون بند کرکے روپوش ہیں، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
ناہیدہ خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ہر10میں سے7پاکستانیوں کاخیال ہےکہ ملک میں کامیاب کاروبارکیلئےرشوت دینایا لینالازمی ہے،سروے
دوسری جانب پاکستانی امریکی کانگریس نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی افواہوں پر امریکی صدر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کی شر پسندی ایک منظم سازش تھی، پاکستان میں 9 مئی کا واقعہ کوئی اتفاقی عمل نہیں بلکہ پاکستان کو اندررونی طورپرکمزور کرنے کی منصوبہ بندی تھی۔ یہ شرپسندی ایک منظم سازش تھی، جس کا مقصد پاکستانی عوام اور پاک فوج کے درمیان منظم شر انگیزیوں سے انتشار اور فاصلہ بڑھانے کا منصوبہ تھا، 9 مئی کو سینکڑوں شر پسندوں نے حملہ کیا اور پاکستانی یکجہتی کی علامات کو تباہ وقومی اداروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ یہ ایک تکلیف دہ واقعہ تھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
ایمرجنسی نافذ ،ہزاروں افراد کا انخلاء

اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والا پی ٹی آئی کارکن رہا
پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کو احتجاج کے دوران اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن شہریار کو ضمانت پر رہا کردیا انسداد دھشتگردی عدالت نے شہریار کے درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے ملزم شہریار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شہریار نے 9 مئی کو پرتشدد احتجاج کے دوران اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔ ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی, اس پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم نے بھیس بدلا، مونچھیں منڈوائی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ کا ر یگی ماڈل ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کا حکم
پشاور ہائی کورٹ نے ریگی ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی دائر رٹ میں حکم امتناعی جاری کردی، عدالت نے ریگی ماڈل ٹاؤن میں کوکی خیل قبیلے کی غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کا حکم دیا ،پشاور ہائی کورٹ میں ریگی ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی دائر رٹ پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ نے کی، متاثرین کی نمائندگی سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ نے کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 1993 سے 3 زونز کے پلاٹس کا قبضہ نہیں دیا گیا، درخواست گزار وکیل نے کہا کہ دائر رٹ میں 17 سو متاثر ہ خاندانوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی گئی ہے۔ سیف اللہ محب کاکا خیل نے کہا کہ لوگوں نے پلاٹس خریدے، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انکو قبضہ نہ مل سکا، جہاں قبضہ دیا گیا ہے وہاں بھی کوکی خیل قبیلہ لوگوں کو گھر بنانے نہیں دیتی، عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت کو احکامات دئیے کہ ریگی ماڈل ٹاؤن میں کوکی خیل قبیلے کی غیر قانونی تعمیرات کو روکے، اور حکومت اپنا رٹ قائم رکھیں،

انسداد دھشتگردی عدالت نے دو پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنا دی
پشاور انسداد دھشتگردی عدالت نے طالب علم کے قتل میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی، 2021 میں بنوں سے پشاور ٹیسٹ کے لئے جانے والے طالب علم پولیس کے فائرنگ سے جابحق ہوا تھا ،پشاور انسداد دہشتگردی عدالت میں طالبعلم کے قتل میں گرفتار پولیس اہلکاروں کیخلاف کیس میں جج محمد عادل نے فیصلہ سنادیا، پولیس اہلکار روح اللہ اور رستم کو طالب علم کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی، مبشر نامی طالبعلم 2021 میں ٹیسٹ کیلئے بنوں سے پشاور آیا تھا پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے مبشر نامی طالبعلم جاں بحق ہوا تھا،

پشاور میں گیس کی کمی شدت اختیار کر گیا
پشاورسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشنز کے پی کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے،گیس سپلائی کی شدید قلت کی وجہ سے سسٹم پیک میں اچانک کمی آئی ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قلت کے باعث کمپنی نے سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی سپلائی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،لہذا گیس کی مضبوط سسٹم پیک کے حصول تک سی این جی اسٹیشنز میں گیس کی فروخت اور استعمال نہ کی جائے،مراسلے میں توقع کی گئی ہے کہ ممکن ہے کہ 16 جون تک گیس کی فراہمی معمول کے مطابق ہوجائے گی،

پشاور ہائی کورٹ نے علی وزیر کی راہداری ضمانت منظور کر لی
پشاور ہائی کورٹ میں ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل اور درج ایف آئی آر کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ہے ،، سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی عدالت نے علی وزیر کی 45 دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی،
سماعت شروع ہوتے ہی درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ علی وزیر کے خلاف صوبے میں 14 مختلف ایف آئی آرز درج کئے گئے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 5 ایف آئی آرز میں ہم نے ضمانت حاصل کرلی ہے۔ درخواست گزار کے خلاف اگر کوئی اور ایف آئی آر ہے تو اس کی تفصیل ہمیں فراہم کی جائے۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں, راہداری ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوں جائے۔ جسٹس اعجاز انور نے استدعا منظور کرتے ہوئے،14 دن کی راہداری ضمانت دے کر دوسرے عدالتوں میں پیش ہونے کی مہلت دی، وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ علی وزیرکے خلاف صوبے کے مختلف علاقوں میں 9 ایف آئی آر درج ہے جس کے لئے سب جگہوں پہ اتنا جلدی پیش ہونا ممکن نہیں، جس پر عدالت نے علی وزیر کی 45 دن کی راہداری ضمانت منظور کر لی،،









