پشاور انسداد دھشتگردی عدالت نے طالب علم کے قتل میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی، 2021 میں بنوں سے پشاور ٹیسٹ کے لئے جانے والے طالب علم پولیس کے فائرنگ سے جابحق ہوا تھا ،پشاور انسداد دہشتگردی عدالت میں طالبعلم کے قتل میں گرفتار پولیس اہلکاروں کیخلاف کیس میں جج محمد عادل نے فیصلہ سنادیا، پولیس اہلکار روح اللہ اور رستم کو طالب علم کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی، مبشر نامی طالبعلم 2021 میں ٹیسٹ کیلئے بنوں سے پشاور آیا تھا پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے مبشر نامی طالبعلم جاں بحق ہوا تھا،
Tag: پشاور
-

پشاور میں گیس کی کمی شدت اختیار کر گیا
پشاورسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشنز کے پی کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے،گیس سپلائی کی شدید قلت کی وجہ سے سسٹم پیک میں اچانک کمی آئی ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قلت کے باعث کمپنی نے سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی سپلائی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،لہذا گیس کی مضبوط سسٹم پیک کے حصول تک سی این جی اسٹیشنز میں گیس کی فروخت اور استعمال نہ کی جائے،مراسلے میں توقع کی گئی ہے کہ ممکن ہے کہ 16 جون تک گیس کی فراہمی معمول کے مطابق ہوجائے گی،
-

پشاور ہائی کورٹ نے علی وزیر کی راہداری ضمانت منظور کر لی
پشاور ہائی کورٹ میں ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل اور درج ایف آئی آر کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ہے ،، سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی عدالت نے علی وزیر کی 45 دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی،
سماعت شروع ہوتے ہی درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ علی وزیر کے خلاف صوبے میں 14 مختلف ایف آئی آرز درج کئے گئے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 5 ایف آئی آرز میں ہم نے ضمانت حاصل کرلی ہے۔ درخواست گزار کے خلاف اگر کوئی اور ایف آئی آر ہے تو اس کی تفصیل ہمیں فراہم کی جائے۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں, راہداری ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوں جائے۔ جسٹس اعجاز انور نے استدعا منظور کرتے ہوئے،14 دن کی راہداری ضمانت دے کر دوسرے عدالتوں میں پیش ہونے کی مہلت دی، وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ علی وزیرکے خلاف صوبے کے مختلف علاقوں میں 9 ایف آئی آر درج ہے جس کے لئے سب جگہوں پہ اتنا جلدی پیش ہونا ممکن نہیں، جس پر عدالت نے علی وزیر کی 45 دن کی راہداری ضمانت منظور کر لی،، -

کے پی کے میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایت ،
خیبر پختونخوا نے کالجز اور جامعات میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا،جس کے مطابق میدانی کے علاقوں کالجز اور جامعات میں 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوگی، جبکہ سرد علاقوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوگی، محکمہ اعلی تعلیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ جامعات میں بی ایس کے پہلے سے طے شدہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے، لہذا اب شدید گرمی کے پیش نظر تمام جامعات اور کالجز کو بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے، دوسری جانب کے پی کے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم گرما کےچھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود پشاور م شہر اور صوبے میں مختلف نجی سکولز کھلے ہیں، ذرائع کے مطابق نجی سکولوں نے تعطیلات کے بجائے اوقات کار تبدیل کر دئے ہے نجی سکولوں نے والدین کو تین ماہ کی فیسیں ایک ساتھ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی نجی سکولوں نے ٹرانسپورٹ کرائے بھی جمع کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کچھ سکولوں نے بچوں سے تین ماہ کی فیس وصول کر کے چھٹیاں دیں دی، مشیر تعلیم نے اس حوالے سے موقف اپنایا ہم نے نجی اور سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے پی ایس ار اے سے نجی سکولوں کی چھٹیوں کے حوالے سے وضاحت طلب کریں گے،
-

ڈی ایچ کیو نو شہرہ ہسپتال میں غیر قانونی بھر تیوں کا انکشاف
پی ٹی آئی دور حکومت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ، دستاویز کے مطابق ہسپتال کے ایم ایس نے اضافی ملازمین واپس لینے کے لیے ڈی جی ہیلتھ کو خط بھیج دیا ، خط کہا گیا ہے کہ پچھلے دور حکومت میں ہسپتال میں237 ملازمین کی اضافی بھرتی کی گئی ، دستاویز میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ملازمین میں 44 میڈیکل آفیسرز ، 40 نرسز ، 92 وارڈ اٹنڈنٹ اور50 پیرامیڈیکس شامل ہیں ، اضافی سٹاف کو سالانہ 16 کروڑ 10 لاکھ روپے تنخواہیں دی جاتی ہیں ، زرائع کے مطابق غیرقانونی بھرتیاں سابق وزیر اعلیٰ اور وزراء کی سفارش پر کی گئی ہیں ، دستاویز میں ہسپتال کی سالانہ آمدن 80 لاکھ روپے ہے ، 2022_23 بجٹ 60 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے، جس میں 53 کروڑ 44 لاکھ تنخواہوں اور 6 کروڑ 85 لاکھ روپے نان سیلری بجٹ ہے، ہسپتال کی عمارت 1953 میں تعمیرہوئی اور عمارت کا ڈھانچہ پرانا ہوچکا ہے ، لیکن مالی خسارے کے باعث اسپتال کی تزئین و آرائش نہیں کی جا سکتی ،
نیب زرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کررہی ہے، -

کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ملتوی
9 مئی واقعات میں نامزد ملزمان کے کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی
جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اسد اللہ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی ،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ضروری پارٹی کو فریق ہی نہیں بنایا۔ ڈیفنس منسٹری اور وزارت داخلہ کو بھی فریق بنانا ضروری ہے۔ متعلقہ فریقین کو پارٹی بنانے کے بعد درخواست دوبارہ جمع کرائی جائے
ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 59 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3 کو شامل کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف مقدمات میں آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 59 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سیکشن 3 کے تحت مقدمات درج کرنا غیر قانونی ہے شہریوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلانا بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔ شہریوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلانا انٹرنیشل قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔عدالت عام شہریوں کے خلاف درج مقدمات میں آرمی ایکٹ 1952 سیکشن 59 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 3 دفعات کو ختم کرنے کے احکامات جاری کریں ,
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ،:9 اور 10 مئی کے واقعات پرجے آئی ٹی بنانے کےلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کی ، پانامہ طرز کی جے ائی ٹی بنائی جائے جو ہر ہفتے عدالت میں رپورٹ جمع کرے عدالت نے آئی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ،آئینی درخواست انصاف لائرز فورم صوبائی صدر قاضی محمد انور نے دائر کی ہے
-

رواں برس خیبر پختونخوا میں 141 پولیس اہلکار شہید کئے گئے ،رپورٹ
خیبر پختونخواہ. میں رواں سال اب تک 141 پولیس اہلکار شہید جبکہ 222 زخمی ہوئیں ہیں،رپورٹ کے مطابق رواں مہینے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوئیں ہیں،پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ ٹارگت کلنگ اور دھشتگردی کے واقعات میں اب تک 41 کیسسز درج کئے گئے ہے،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنوری کے مہینے میں 116 پولیس اہلکار،فروری میں 2، ماچ میں 7،اپریل میں 8 اور مئی میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہے،رپورٹ کے مطابق جنوری کے مہینے میں 189 پولیس اہلکار زخمی،،فروری میں 5،، مارچ میں 18 ،اپریل میں 5 اور مئی کے مہینے میں 4 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا گیا ہے،تمام پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ اور دھشتگردی کے واقعات میں نشانہ بنے ہے،
-

خیبر پختونخواہ کے گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ
خیبر پختونخوا میں جے یو آئی گورنر کے خلاف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ارکان نے علم بغاوت بلند کیا ہے خیبر پختونخوا میں حکومتی اتحادی گورنر خیبر پختونخوا سے نالاں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پارٹی چیئرمینوں سے گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ن لیگ کے صوبائی رہنما اختیار ولی کا کہنا ہے کہ گورنر راج ہمارے صوبے پر نافذ ہے، غلام علی کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے اور ہمارے ہاتھ کھول دیں جائے ،،اتحادی ہمارے کارکنوں پر بھی راج کر رہے ہیں، یہ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں اور کارکن صف تماشا دیکھ رہے ہے،
پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے نگہت اورکزئی نے بھی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر غلام علی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہم گورنر راج نہیں مانتے، جیالوں پر گورنر ہاؤس کے دروازے بند ہیں، غلام علی کو ہٹاکر کسی اور کو گورنر بنایا جائے۔ -

اقلیت برادری پر قاتلانہ حملے میں ایک ہی شخص ملوث، تحقیقاتی رپورٹ
پشاور میں قتل ہونے والے تاجر دیال سنگھ اور کاشف مسیح کے قتل کے تحقیقات سامنے آئے ہے ،تحقیقاتی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں افراد کو قتل میں ایک ہی شخص ملوث پایا گیا ہے،پولیس زرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی ہو چکی ہے ،اور بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،تحقیقاتی ٹیم کے مطابق 30 مارچ کو دیال سنگھ کو جس اسلحے سے نشانہ بنایا گیا تھا وہی اسلحہ یکم اپریل کو کاشف مسیح کے قتل میں بھی استعمال ہوا ہے،پولیس کے مطابق قاتل نے انتہائی ماہرانہ انداز میں واردات کئے جس میں ملزم نے ہلمٹ پہن کر منہ چھپانے کی کوشش کی تھی اور تاجر دیال سنگھ کی نشاندہی کے لئے اپنے ساتھ ایک اور سخص کو بھی موٹر سائیکل پر سوار کیا ہوا تھا اور وہی شخص کاشف مسیح کے قتل میں بھی سہولت کار تھا،تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے دونوں واردات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے،واضح رہے کہ 30 مارچ اور یکم اپریل کو اقلیت برادری کو نشانہ بنا دیا گیا تھا جس میں تاجر دیال سنگھ اور کاشف مسیح قتل کر دئیے گئے تھے،
-

نیب کی پشاو ر ایل آر ایچ میں خرد برد کی تحقیقات
خیبر پختونخواہ نیب نے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیے ہے،نیب زرائع کے مطابق کرپشن کے تحقیقات ہسپتال میں دوائی اور سازوسامان کے خرید و فروخت میں سامنے آنے پر شروع کی گئی ہے نیب کے مطابق ایل آر ایچ ہسپتال پشاور میں دوائی اور دوسرے اشیاء کی خریدو فروخت میں اربوں روپے کی کرپشن کے شکایات سامنے آئی ہے جس پر نیب نے ہسپتال زمہ داران سے مکمل ریکارڈ طلب کر لی ہے،نیب کے مطابق ہسپتال انتظامیے کی جانب سے نیب حکام کو دوائیوں کی خرید و فروخت اور تمام بھر تیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے،نیب زرائع کے مطابق ہسپتال میں غیر قانونی بھرتیاں ہوئی ہے جس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،
