Baaghi TV

Tag: پشاور

  • ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ایکشن

    ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ایکشن

    باغی ٹی وی کے مطابق چارسدہ کے ہسپتال میں آرتھوپیڈک یونٹ میں مریض کے معائنے سے انکار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ڈاکٹر عدنان میڈیکل آفیسر BPS-17 DHQ کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے،کاروائی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے نتیجے عمل میں لایئ گئی ہے،ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالب علم ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ معائنے کے لئے آیا ہوتا ہے،لیکن وہاں موجود عملے کی طرف سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہا ،طالب علم ہسپتال ہاتھ میں فریکچر کی شکایت لےکے آیا ہوتا ہے ،جس کو ایکسرے کروا کر طویل انتظار کے بعد رپورٹ دیا گیا،اسکےجب وہ او پی ڈی جاتا ہے تو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا باغی ٹی وی کے مطابق طالب علم کو آرتھو پیڈک میں چیک اپ کے لئے بھیج دیا گیا تو وہ وہاں موجود ڈاکٹر اسکے معائنے سے صاف انکار کر دیتا ہے جس پر اسکے ساتھ موجود دوست اس ڈاکٹر کی ویڈیو بنا دیتا ہے جس میں ڈاکٹر اپنے ٹانگ ٹیبل پہ رکھ کے موبائل میں مصروف ہوتا ہے جبکہ مریض کے بار بار کہنے پر بھی ٹس سے مس نہیں ہوتا،طالب علموں نے ویڈیو ہسپتال کے ایم ایس کو دکھانے کی کوشش کی لیکن اس نے دیکھنے سے انکار کر دیا،لہذا ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا،جو افسران بالا تک پہنچی،جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور ڈاکٹر اور ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف کاروائی کے لئے کم تین افراد پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جس میں ڈاکٹر احسان الدین ہود آرتھوپیڈک یونٹ، ڈاکٹر محمد بلال سینئر سرجن، اور ڈاکٹر محمد عیسیٰ ڈی ایم ایس ایڈمن شامل ہیں کمیٹی کو تین دن میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے،

  • انجینئر نگ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر کی درخواست ضمانت مستر د

    انجینئر نگ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر کی درخواست ضمانت مستر د

    9مئی کے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں پی ٹی آئی کے 101کارکنوں کی ضمانتیں منظور ہوگئیں جبکہ انجینئر نگ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر محمداسماعیل سمیت 4کارکنوں کی ضمانت مسترد ہوئیں 9مئی کے واقعات کے درج مقدمہ نمبر 833میں گرفتارکارکنوں کی ضمانتوں کے لئے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم ریاض پائندہ خیل،جواد علی خان،محمد اسلام وردگ،اظہر رحیم وغیرہ نے ہفتہ کے روز انسداددہشت گردی کے جج سید عبیداللہ کی عدالت میں 105کے لگ بھگ کارکنوں کی ضمانتوں کے لئے درخواستیں جمع کرائی تھیں عدالت نے 101ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکردیں ان میں پی ٹی آئی کے تحصیل جنرل سیکرٹری ساجد اقبال مہمند،سابق چیئرمین ضلعی زاکواۃ کمیٹی طارق آریانی،چیئرمین حاجی نورگل مہمند، گوہرعلی شاہ ،چیئرمین وارث خان اورعلی گوہرلالاسمیت د یگر کارکن شامل ہیں عدالت نے جن چار ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کردیں ان میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولرمحمد اسماعیل،سیف سٹی کیمرے توڑنے کے الزام میں گرفتار زاہد اوردیگر دو کارکن صدیق اورمدثر باچہ شامل ہیں۔

  • خیبر پختونخوا شدید طوفان اور بارش سے تباہی،پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں

    خیبر پختونخوا شدید طوفان اور بارش سے تباہی،پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں

    خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں شدید طوفان اور بارش سے ضلع بنوں ، لکی مروت اور کرک سب سے زیادہ متاثر ہوئے مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی میں سرگرمیوں میں مصروف ہیں پاک فوج تمام وسائل بروئے کار لا کر سول انتظامیہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے زخمیوں کو ضلعی ہسپتالوں میں پاک فوج کی مدد سے منتقل کر دیا گیا ہے ضلع بنوں کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

    خیبرپختونخوا: طوفانی بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پروزیراعظم کا اظہار افسوس

    خیبر پختونخوا اور پنجاب میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوگئےڈی جی ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے جبکہ 73 افراد زخمی ہوئے ہیں-

    ڈی جی ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاںبحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کرک میں گھروں کی دیوار گرنےکے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

    وزیراعظم کی سمندری طوفان کے پیش نظر پیشگی ہنگامی اقدامات کی ہدایت

  • نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

    نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

    پشاور کےعلاقے سیٹھی ٹاؤن میں نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی، پولیس نے بیٹوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: نافرمان بیٹوں سے تنگ بوڑھی ماں رضیہ بی بی کا کہنا تھا کہ پولیس اور حکومت اُسے بیٹوں کے تشدد اور مارپیٹ سے نجات دلائےمتاثرہ خاتون نے بیٹوں کے خلاف ہاتھ میں پلے کارڈ بھی اٹھارکھا تھا۔

    اے ایس پی فقیر آباد سید طلال کے مطابق بچے متاثرہ خاتون سے پیسے مانگتے تھے گالم گلوچ اور تشدد بھی کرتے ہیں جس پر خاتون فریاد لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی پولیس نے ابتدائی طور پر خاتون کے بیٹوں کو بُلا کر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ شکایت کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

  • خیبر پختونخواہ بار کونسل اجلاس، وکلاء کے لئے فنڈ مقرر

    خیبر پختونخواہ بار کونسل اجلاس، وکلاء کے لئے فنڈ مقرر

    خیبر پختونخواہ بار کونسل نے فوت شدہ ، بیمار عمر رسیدہ وکلاء کو ریلیف دینے کے لیے فنڈ کی منظوری دیدی ۔ بار کونسل نے ایک کروڑ 63 لاکھ اور پچاس ہزار ریلیف فنڈ منظور کیا ۔ جس کے لئے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رولز میں ترمیم کریں گے۔ بار کونسل کے مطابق سائلین کو انٹرا کورٹ اپیل کا حق دیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکے ۔ کے پی کے بار کونسل نے اجلاس میں وکلاء ٹرینگ ، ہاسٹلز ، بار کونسل لاء کالج اور وکلاء ہاؤسنگ سوسائٹی کے مختلف تجاویز پر بحث کی اس کے علاوہ اجلاس میں آرمی ایکٹ ریفارمز پر بھی بات ہوئی بار کونسل نے آگے کہا کہ آئین ، قانون انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آل پاکستان لائرز کنونشن بھی منعقد کیا جائیگا ۔

  • مردان میں سج گیا کتابوں کا میلہ

    مردان میں سج گیا کتابوں کا میلہ

    مردان میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام دو روزہ کتب میلہ سج گیا . کتب میلے میں موبائل لائیریری سب کو بھا گئی،کتب میلے کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے، کتب میلے کی تقریب خیبر پختون خوا ہاؤس مردان میں منعقد کی گئی ہے جس میں ہائیر ایجوکیشن کی سیکرٹری محترمہ انیلہ محفوظ درانی مہمان خصوصی تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انیلہ محفوظ نے کہا کہ اس طرح کی سر گرمیاں آنے والے نسلوں کےلئے مدد گار ثابت ہو گی،کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہماری زمہ داری ہے،انہوں نے کمشنر مردان یوسف رحیم کو اس اقدام کے لئے بہت سراہا اور انکی طرف سے اس طرح کی کاوشیں کرنے پر شکریہ ادا کیا،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں ہمارے بچے کتابوں سے دور جا رہے ہے لیکن ہمارے اساتذہ اور والدین کی زمہ داری بنتی ہے کہ آنے والے نسلوں میں کتاب سے محبت اور لگاؤ کو جنم دے،کتب میلہ میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سمیت مختلف اداروں کےسربراہان ، طلباء طالبات اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے،

  • چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ہنگو سب جیل کا دورہ

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ہنگو سب جیل کا دورہ

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی نے ضلع ہنگو کا دورہ کیا ہے جہاں انھوں نے ضلعی محکمے کے ججز سے ملاقات کر کے عدالتی نظام کو بہتر بنانے پر بات چیت کی ہے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ہنگو جوڈیشل لاک اپ کا بھی دورہ کیا ہے جہاں انھوں نے قیدیوں کے حالات کا جائزہ لیا ہے چیف جسٹس مسرت ہلالی نے ہنگو ڈسٹرکٹ سیشن جج حیات گل مہمند،سینیئر سول جج ایڈمن ولی محمد،ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر ،ڈپی او کے ساتھ مل کے ہنگو سب جیل کا بھی دورہ کیا ہے،جہاں پہ انہوں نے موجود قیدیوں سے ملاقات کی ہے اور جیل میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں سنا ہے،،اس موقع پر چیف جسٹس مسرت ہلالی نے جیل میں قیدیوں کے مشکلات کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے،

  • مدرسے میں تشدد  کا شکار بچہ ایک آنکھ سے محروم

    مدرسے میں تشدد کا شکار بچہ ایک آنکھ سے محروم

    ضلع مردان تخت بھائی کے دینی مدرسہ میں 10سالہ طالب علم پر وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بچے کی ایک آنکھ سخت متاثر ہوئی ہے، واقعے کے بعد بچے کےوالد نے مدرسہ کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا ہے،پولیس کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ بچے کو سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جسکی وجہ سے بچے کو شدید چوٹیں آئی،اس کے علاوہ ایک آنکھ کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے بچے کو آنکھ کی بینائی سے محروم ہونے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے،تاہم بچے کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی ہے ،جبکہ واقعے میں ملوث مدرسے کا استاد موقع سے غائب ہے،واقع کے بعد ایف آئی آر درج کر کے ملزم کی تلاش جاری ہے جسکی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی،

  • علی محمد  کو عدالت کی جانب سے بے گناہ قرار دیا گیا،

    علی محمد کو عدالت کی جانب سے بے گناہ قرار دیا گیا،

    انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔مردان میں سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ انکا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ 9 مئی کو مردان میں نہیں تھا۔علی محمد خان نے کہا کہ کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد پولیس جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک عدالت سے رہائی کا تحریری آرڈر نہیں ملتا آپ کو جانے نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ علی محمد خان کو گزشتہ روز پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نے گرفتار کیا تھا۔پولیس نے علی محمد خان کو 9 مئی کے واقعات کے خلاف درج ایف آئی آر پر گرفتار کیا تھا۔

  • پولیس کے ڈر سے بھیس بدلنے والے  پی ٹی آئی کارکن نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی

    پولیس کے ڈر سے بھیس بدلنے والے پی ٹی آئی کارکن نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی

    پشاور انسداد دہشت گردی عدالت میں 9مئی کو احتجاج کے دوران اداروں کے خلاف نازیبا زبان اور ہرزہ سرائی کرنے والا ملزم گرفتار پی ٹی آئی کارکن شہریار نے ضمانت کی درخواست دائر کردی ۔ عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم شہریار نے نو مئی کو پرتشدد احتجاج کے دوران اداروں کے خلاف نازیبا زبان کااستعمال کیا تھا ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔ پولیس نے کہا کہ گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم نے بھیس بدلا، مونچھیں منڈوائی لیکن پولیس کی کامیاب کاروائی کے دوران گرفتاری عمل میں لائی گئی، گرفتاری کے بعد ملزم نے ضمانت درخواست دائر کردی عدالت نے ضمانت درخواست سماعت 12 جون تک ملتوی کردی،