Baaghi TV

Tag: پشاور

  • کے پی حکومت کا رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو 10ہزار روپے دینےکا اعلان

    کے پی حکومت کا رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو 10ہزار روپے دینےکا اعلان

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو 10، 10 ہزار روپے دینےکا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدرات صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کو صوبائی حکومت کے مالی نظم نسق اور کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی،بتایا گیا کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران حکومت کا سرپلس بجٹ 169ارب روپے ہے، موجودہ حکومت نے ایک سال میں اپنی آمدن میں ریکارڈ 49 فیصد اضافہ کیا، حکومت نے سابق دور حکومت کے بقایاجات میں 18.5 ارب روپے ادا کیے، خیبر پختونخوا میں اس وقت ہیموفیلیا کے 850 مریض رجسٹرڈ ہیں، اجلاس میں ان مریضوں کے علاج کے لئے1212.9 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

    گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے،رپورٹ

    قرض اتارنے کے لئے ڈیپٹ منیجمنٹ فنڈ قائم کیا گیا، اب تک 30 ارب روپے اس فنڈ میں جمع کئے ہیں، کیڈٹ کالج ممد گٹ (مہمند) کے لیے 80 ملین روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی، فاٹا ٹریبونل کے چیئر مین اور ممبران کے فکسڈ پے پیکج میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے منتخب عوامی نمائندے اور مقامی انتظامیہ مل کر کام کریں، تمام کابینہ اراکین اپنے متعلقہ ڈویژنز اور اضلاع میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر باقاعدگی سے فیلڈ وزٹس کریں۔ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تحریری احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں،چین

    علی امین خان گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے، صو با ئی اسمبلی کے ہر حلقے میں 5 ہزار مستحق گھرانوں کی معاونت کی جائے گی، پیکج کی تقسیم ایک صاف اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائے گی۔

  • افغانستان کی وجہ سے خیبرپختونخوا متاثر ہورہا ہے،علی امین گنڈاپور

    افغانستان کی وجہ سے خیبرپختونخوا متاثر ہورہا ہے،علی امین گنڈاپور

    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے ریونیو میں 49 فیصد اضافہ کیا، ریونیو میں49 فیصد اضافےکا مطلب ہےکہ گورننس اچھی ہے-

    باغی ٹی وی: پشاور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ ہمارے آنے سے پہلےامن وامان کی صورتحال خراب تھی، بقایاجات کا انبار کھڑا ہوگیا تھا،ہم نے ریونیو میں 49 فیصد اضافہ کیا، ریونیو میں49 فیصد اضافےکا مطلب ہےکہ گورننس اچھی ہے، صحت کارڈ بند تھا، 20 ارب روپے کے بقایاجات تھے لیکن ہم نےصحت کارڈ دوبارہ شروع کیا، اپنی ٹرانسمیشن لائن شرو ع کردی، 600 میگاواٹ بجلی دیں گے، ٹرانسمیشن لا ئن کا 150 ارب روپے کا منصوبہ ہے، ایک سال میں 8 لاکھ کنال بنجرزمین کو سیراب کیا، 40 ارب روپے کی لاگت سے سولر اسکیم شروع کی۔

    شہہ رگ کشمیر کے ساتھ ایک دن کی یکجہتی کافی؟تحریر: جان محمد رمضان

    وزیراعلیٰ کا کہناتھاکہ پنجاب کا بجٹ خسارہ 146 ارب روپے ہے، ہمارا سرپلس ہے، ایسے میں ہم کرپشن کیسے کررہےہیں؟ وفاق کے ذمے ہمارے 2 ہزار ارب روپے سےزیادہ کےبقایاجات ہیں، انضمام کے باوجود ہمارا این ایف سی میں حصہ نہیں بڑھایاگیا، اپیکس کمیٹی میں این ایف سی میں ہمارے حصے پر نظر ثانی کاکہا، میں نے کہا کہ اس کےخلاف سپریم کورٹ جاؤں گا اگلے اجلاس میں این ایف سی کو ایجنڈے میں رکھنے کا مطالبہ کیا، ایک ماہ کے اندر مسئلہ حل نہ کیا گیا توسپریم کورٹ جاؤں گا۔

    دوسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ 2025 کی افتتاحی تقریب

    علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، بدقسمتی سےان سے میری زیادہ بات نہیں ہوسکتی، پنجاب میں پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پر بھی جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ کرپشن روکنے کیلئے قانون کو مزید سخت کررہے ہیں، احتساب کمیٹی کسی وزیرکو بلائے تواس کا مطلب یہ نہیں کہ وزرا کرپٹ ہیں، بانی پی ٹی آئی کا مجھ پر اعتماد ہے تو بطور وزیراعلیٰ یہاں بیٹھاہوا ہوں، میرے گھر پر 156 چھاپے مارے گئے، اتنے چھاپے ملک میں کسی کے گھر پر بھی نہیں مارےگئےصوبے میں اچھا کام ہو رہا ہے، آئی جی ذوالفقارحمید پروفیشنل آفسیرہیں حالانکہ وہ تیسر ے آپشن پرتھے، ذوالفقارحمید نے پنجاب میں دہشتگردی کےدوران عمدہ کام کیا۔

    خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا

    افغانستان کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کا کہناتھاکہ افغانستان کی وجہ سے خیبرپختونخوا متاثر ہورہا ہے، میں نے وفاقی حکومت کوسمجھایا کہ افغانستان سےبات چیت کیلئے وفدبھیج رہاہوں، وفاقی حکومت کو اعتماد میں لے کر افغانستان جائیں گے، افغانستان سے بات چیت کیلئے جرگہ بنائیں گے جس میں مختلف اقوام کے نمائندےشامل ہوں گے-

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کئی دہائیوں سے جنگ چل رہی ہے جس سےہم متاثرہورہےہیں، کئی بار بات کی اور آہستہ آہستہ متعلقہ لوگوں کو راضی کرلیا، جلد وفد بھجواؤں گا اورپہلےاس حوالے سے ٹی او آر بنائےجائیں گے، تمام قبائل سے مشران مانگے جائیں گے اور گرینڈ جرگہ تشکیل دیاجائےگا، وفاقی حکومت کی مشاورت سےہی تمام عمل سرانجام دیاجائےگا، وفاقی حکومت مینڈیٹ چوری کرکے بیٹھی ہوئی ہے، مجبوراً سرکاری معاملات میں ان سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط

  • اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی،جنید اکبر

    اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی،جنید اکبر

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرپی ٹی آئی کے پی جنید اکبرنے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دوپہر 12 بجے ہوگا۔

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اجلاس میں8 فروری کو صوابی جلسےکی تیاریوں کے لیے حکمت عملی طےکی جائےگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

    سعودی طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے پہلے راستہ بھٹک گیا

    اس حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کے دوران صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ لانگ مارچ میں یہ فرق ہو گا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔

    ہائی وے اتھارٹی کا ایم ٹیگ پر مکمل عملدرآمد کا آغاز

    جنید اکبر نے کہا کہ اگر ہماری حکومت میں شہباز شریف کے بچے نہ روئے تو پی ٹی آئی کو چھوڑ دوں گا مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں، پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کیلئے مجھے عمران خان نے کوئی ہدایت نہیں دی، موجودہ تنظیمیں ہی کام کریں گے۔

    واٹس ایپ میں نیا اسرائیلی وائرس پھیلنے کا انکشاف

  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے استعفیٰ دے دیا

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے استعفیٰ دے دیا

    پشاور: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا سید کوثر علی شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھجوا دیا ہے،سید کوثر علی شاہ کا نام پشاور ہائیکورٹ کےایڈیشنل ججز کیلئے فہرست میں شامل تھا تاہم کوثر علی شاہ کو پی ٹی آئی کی رکنیت نہ چھوڑنےپر ایڈیشنل جج نامزد نہیں کیا گیا۔

    سید کوثر علی شاہ نے اپنے استعفے میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بھی لکھ دیا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں مجھ سے امتیازی سلوک برتا گیا، کمیشن میں کہا گیا دستاویزات میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت چھوڑنےکا حلف نامہ شامل نہیں ہے۔

    پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،عظمی بخاری

    کوثر علی شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور قاضی انور ایڈووکیٹ کا شکریہ کرتا ہوں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ کی پوسٹ پر دونوں کا شکر گزار ہوں، بحیثیت وکیل اپنا پیشہ جاری رکھوں گا۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دی گئی، فرح جمشید، انعام اللہ خان، مدثرامیر، ثابت اللہ اور اورنگزیب کو ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دی گئی ہےاس کے علاوہ عبدالفیاض، صلاح الدین، صادق علی، طارق آفریدی اور اورنگزیب خان کو بھی پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیا جائے گا۔

    محکمہ جیل کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی جاری

    ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا ایجنڈا زیرغور تھا لیکن اجلاس کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے 10 ایڈیشنل ججزکا مطالبہ کیا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے اتفاق رائے کیا پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیاں اکثریت سے ہوئی ہیں، جوڈیشل کمیشن اجلاس 3 ممبران نے 9 کی بجائے 10 ایڈیشنل ججز لگانے پر اعتراض کیا۔

    پاکستان میں ہونیوالی سہہ ملکی ون ڈے سیریز ، میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

  • پشاور میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما جاں بحق

    پشاور میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما جاں بحق

    معروف عالم دین اور جمیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا قاضی ظہور احمد کو بڈھ بیر احمد خیل میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    پشاور پولیس کےمطابق بڈھ بیر میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو نامعلوم افراد نے گولیاں ما کر قتل کیا، مولانا نماز عشا کے بعد درس سے فارغ ہو کرگھر جا رہے تھے کہ انہیں شانہ بنایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر دیا گیا ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام نے بیان میں کہا کہ مولانا قاضی ظہوراحمد طویل عرصے سے جے یو آئی سے وابستہ تھے، انہوں نےپارٹی کے لیے کافی جدوجہد کی اور پارٹی کے لیے ان کی قابل قدر خدمات ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے ابتدائی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔پشاور پولیس کے سنئیر افسر نے ایکسپریس کو بتایا کہ حتمی طور پر کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ قتل کی اصل وجہ کیا ہے تاہم ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

    پارٹی کو متحرک کریں، اہم رہنما کا نواز شریف کو خط

    سراج الحق کی خیبر میں امن کے قیام کے لیے تعاون کی پیشکش

    ملکی سیاست میں ہلچل، آئی پی پی نے اہم فیصلہ کرلیا

    شمالی کوریا کااسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

  • پشاور ،بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی، 120بھکاری گرفتار

    پشاور ،بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی، 120بھکاری گرفتار

    پشاور: پشاور میں بھکاریوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ گداگری ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت چل رہی ہے۔

    کمشنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی کی گئی ہے جو اس دھندے میں ملوث ہیں۔ان ٹھیکے داروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔اس آپریشن میں اب تک تقریباً 120 بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن میں 70 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے بھکاری مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے ہیں جہاں یہ افراد گداگری کرتے ہوئے پائے گئے۔

    کمشنر آفس نے بتایا کہ گداگری کے خلاف اس آپریشن کا مقصد شہر میں امن و سکون کو بحال کرنا اور اس غیر قانونی سرگرمی کے خلاف سخت قوانین کا نفاذ کرنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے آپریشنوں کا مقصد گداگری کے دھندے کو جڑ سے ختم کرنا اور شہر کو اس غیر قانونی کاروبار سے پاک کرنا ہے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے۔پشاور کے شہریوں نے اس آپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکام کی کوششوں کو سراہا ہے۔

    سیف علی خان واقعی زخمی تھے یا صرف ایک” اداکاری” تھی،حملے پر سوال اٹھ گئے

    رؤف حسن پر درج مقدمات کی تفصیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

  • پشاور ہائیکورٹ ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  کی حفاظتی ضمانت میں  توسیع

    پشاور ہائیکورٹ ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

    پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں تین ہفتوں کی توسیع کر دی ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔

    سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اس وقت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں اہم مذاکراتی میٹنگ میں شرکت کے لیے گئے ہیں، جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ اس وجہ سے انہوں نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کے دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ کی حفاظتی ضمانت میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کر دی اور ساتھ ہی علی امین گنڈاپور کو ان کے خلاف درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 فروری 2025 تک ملتوی کر دی۔

    اب تک علی امین گنڈاپور کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، جن میں ان کے خلاف کارروائی کا امکان تھا، مگر عدالت نے اس مرحلے پر ان کو گرفتاری سے بچانے کے لیے حفاظتی ضمانت فراہم کی۔

    سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کیسز کا ریکارڈ مانگ لیا

    سابق امریکی صدر اوباما اور انکی اہلیہ میں ممکنہ طلاق کی افواہیں

  • ووٹ لوگ ایک امیدوار کو دیتے ہیں، بکسی سے کچھ اور نکلتا ہے،مولانا فضل الرحمان

    ووٹ لوگ ایک امیدوار کو دیتے ہیں، بکسی سے کچھ اور نکلتا ہے،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فرقوں کو حکومت لڑاتی ہے ان کے درمیان اشتعال انگیزی حکومت پیدا کرتی ہیں اور پھر اس کے ذمہ دار ہم کو ٹھکراتے ہیں

    26 ویں آئینی ترمیم میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی شاندار کارکردگی، اور دینی مدارس کے تحفظ کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے کے اعزاز میں جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام عظیم الشان "استقبالیہ تقریب” کا انعقاد کیا گیا، مولانا فضل الرحمن ، مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری ،مولانا امجد خان ودیگر قائدین اسٹیج پر موجود تھے، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ووٹ لوگ ایک امیدوار کو دیتے ہیں، اور بکسی سے کچھ اور نکلتا ہے ،ابھی کل الیکشن ہوا ہے 15 پولنگ سٹیشن پر ،تو ہمارے امیدوار کے پہلے بھی فارم 45 پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان جیتے تھے اور کل بھی لیکن نتائج پھر بھی دوسرے امیدوار کے حق میں دیا،پاکستان کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست معیاری نہیں اور عوام کو مسلسل غلط فہمی کا شکار کیا جا رہا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا، "ہمیں پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ کون ہوتے ہیں جو کرم کے مسئلے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟” ان کا اشارہ کرم ایجنسی میں جاری فرقہ وارانہ فسادات کی طرف تھا، جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کرم کے علاقے میں ہونے والے فسادات کے حوالے سے کہا کہ "کب تک آپ معاشرے کو غلط فہمی کا شکار کرتے رہیں گے؟” انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس دونوں فریقین کے وفود آئے تھے اور انہوں نے مسئلے کے حل کے لیے کوششیں کی تھیں، لیکن اگلے دن ہی فسادات کا آغاز ہوگیا ۔” میرے پاس پرسوں ایک سفیر بھی آئے، جنہوں نے مختلف مسائل پر بات کی اور کرم کے فساد کا ذکر بھی کیا۔ میں نے انہیں بتایا کہ آپ یہ سننا چاہتے ہیں کہ یہ شیعہ سنی فساد ہے، لیکن ہمیں اس مسئلے کا حل بخوبی معلوم ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔” مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ کرم کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    ے یو آئی (ف) کے سربراہ نے اس موقع پر پاکستان کے اسلامی ریاست کے قیام میں اکابرین کے پارلیمانی کردار کو بھی اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک اسلامی ریاست بنانے میں ہمارے اکابرین نے پارلیمنٹ میں اہم کردار ادا کیا، اور ہم اسی راستے پر چلتے ہوئے ملک کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ولانا نے مزید کہا کہ "حالات بدلتے رہتے ہیں اور ہمیں ان حالات کے مطابق چلنا پڑتا ہے۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی سیاست میں مسلسل تبدیلیوں کے باوجود، ہمیں اپنے اصولوں پر قائم رہ کر قوم کے لیے بہتر فیصلے کرنے ہوں گے۔

    مولانا فضل الرحمٰن کا یہ خطاب ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، کرم کے علاقے میں فرقہ وارانہ فسادات اور امدادی سرگرمیوں کی تاخیر کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور پارلیمنٹ دونوں کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ عوام کو مسائل سے نجات مل سکے اور امن قائم ہو سکے۔

    مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت علمإ اسلام پاکستان جناب مولانا امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے جمعیت علما اسلام کے سیلاب میں بہہ گئے، مستقبل نوجوانوں کا ہے، مولانا جب بات کرتے ہیں تو بڑوں بڑوں کو سر جھکانا پڑتا ہے، 26 ویں آئیں ترمیم میں وہی ہوا جو مولانا نے چاہا،مدارس کی ترمیم بارے مولاناکی خواہش کے مطابق کام ہوا، مولانا نے کہا تھا کہ مدرسوں کے نظام کے راستے میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں ہو گی، حکمرانوں نے ہماری قیادت کے فیصلے کو تسلیم کیاہماری قیادت نے مدرسہ، مسجد کی جنگ لڑی اور کامیابی ملی، ہم مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پاکستان میں اسلامی نظام لا کر دم لیں گے.

    بہاولپور: نادرا آفس کی ملازمہ نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کر لی

    شادی کے اخراجات سے گھبرانے والوں کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

  • گورنر خیبرپختونخوا  کی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود اور دیگر زخمیوں کی عیادت

    گورنر خیبرپختونخوا کی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود اور دیگر زخمیوں کی عیادت

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود اور دیگر زخمیوں کی عیادت کی-

    باغی ٹی وی: گورنر خیبرپختونخوا نے اس موقع پر زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی انہوں نے کہا کہ جاوید محسود جیسے آفیسر ہمارے صوبہ کا اثاثہ ہیں مشکل حالات میں عوام کے مسائل کے حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے سپاہی نذر عباس ، مثل خان ، رضوان کی بھی عیادت کی ان کے لواحقین سے ملے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گورنر خیبرپختونخوا نے وہاں زیر علاج دیگر فوجیوں کی بھی عیادت کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

    امریکا میں سردی سے اموات میں اضافہ

    قبل ازیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے بگن فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم و دیگر زخمیوں کی عیادت کی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور زیر علاج تمام زخمیوں سے ملے اور ان کی کی خیریت دریافت کی ،وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں انتظامیہ سے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے بارے بھی معلومات حاصل کیں ۔

    امریکی وزیر خارجہ کے جنوبی کوریا کے دورے کےدوران ہی شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

    وزیر اعلیٰ زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملے اور انہیں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
    علی امین گنڈا پور نے نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنرز پشاور، ڈپٹی کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے-

    بھارت نےٹیسٹ کرکٹ کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا منصوبہ بنا لیا

  • پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ

    پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ

    پشاور: فنڈ نہ ملنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے بلدیاتی ملازمین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔

    باغی ٹی وی: چند روز قبل بلدیاتی ملازمین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے بلدیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم جنوری کی ڈیڈ لائن دی تھی،فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے کوئی سرگرمی نظر نہ آنے اور کسی حکومتی عہدے دار کے مذاکرات نہ ہونے پر بلدیاتی ملازمین نے اپنی دی گئی ڈیڈلائن پرعمل کیا اور آج یکم جنوری کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج شروع کیا-

    پاراچنار واقعے کا مطلب یہ نہیں کہ کراچی میں بدامنی پھیلائی جائے،وزیرِ داخلہ سندھ

    بلدیاتی نمائندے جناح پارک سے نکل کر خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے پہنچ گئے مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر گیٹ کو بند کر دیا گیا، خیبر پختونخوا اسمبلی روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا جبکہ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھےاور انہوں نے حکومت کےخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیامظاہرین تھوڑی دیر کے لیے وہاں سے منتشر ہوئے جس کے بعد انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بند کردیا۔

    پائلٹ کی عقلمندی، طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا