سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو پشاور جیل سے رہا کرنے کے بعد مردان پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا
پشاور ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے۔ جس پر پشاور سنٹرل جیل سے علی محمد کو رہا کیا گیا جہاں پر مردان پولیس نے انکو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ علی محمد خان کو 9 اور 10 مئی کو جلاو گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مردان پولیس کے مطابق علی محمد کو ہم نے گرفتار کیا ہے۔ ان کے خلاف دہشتگردی سمیت توڑپھوڑ کی ایف آئی آر تھانا سٹی میں درج ہے۔
Tag: پشاور
-

علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا،
-

پشاورمیں پہلی باربچوں کابھی بغیرسینہ چاک کیےدل کا کامیاب آپریشن
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بڑوں کے بعد پہلی بار بچوں کا بھی بغیر سینہ چاک کیے دل کا کامیاب آپریشن ہو ا-
باغی ٹی وی: ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پہلی بار کامیاب آپریشن کیا گیا، 17سالہ مریض کےدل کا والو بغیرکٹ لگائے تبدیل کر دیا گیا ہےاس کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والو نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا-
23 ویں ترمیم کے بعد سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا،عدالت
پروفیسر ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ مریض کے دل کی تین سرجریز پاکستان اور انڈیا میں ہوچکی ہیں، سرجریز کے بعد مریض کے پھیپھڑوں کو خون دینے والو نے کام چھوڑ دیا تھا مریض کے دل کے والو کو تبدیل کرنے کے لیے اوپن ہارٹ اور بغیر کٹ سرجری کے آپشن موجود تھے، مریض کی اوپن ہارٹ سرجری میں رسک زیادہ تھا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
بغیر کٹ سرجری میں پی آئی سی،لیڈی ریڈنگ ہسپتال برطانیہ اور متحدہ عرب امارت سے آئے پاکستان کے نامور پیڈز کارڈیالوجسٹ نے حصہ لیا۔
-

23 ویں ترمیم کے بعد سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا،عدالت
پشاور ہائیکورٹ ، 9 اور 10 مئی واقعات میں گرفتار ملزمان کے کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف دائر در خواستوں پر سماعت ہوئی
درخواستوں پر سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔9 اور 10 مئی واقعات میں نامزد 7 ملزمان کو ملٹری کے حوالے کیا گیا ہے۔ وکیل درخواست گزارنے عدالت میں کہا کہ سولین کے مقدمات ملٹری کورٹ میں نہیں چلائے جا سکتے,23 ویں ترمیم کے بعد سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں تو کورٹ ماشل ہوتا ہے۔ سویلین کے کیسز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کیسے چلائے جا سکتے ہیں۔
اے اے جی دانیال چمکنی نے کہہ کہ پہلے ایف آئی آر میں آرمی ایکٹ شامل نہیں ہے, ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفیسر اس حوالے سے اپنی رائے دے چکا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تیاری کریں 13 جون کو اس کیس کو دوبارہ سنیں گے۔ عدالت نے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، حکومت کی جانب سے فیصلہ ہواکہ حملے کرنیوالے تمام شرپسندوں کے مقدمے ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں گے
عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے، پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، سیکرٹری ہوم، آئی جی پولیس اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہریوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلانا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ انٹرنیشل قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے
-

سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے، ڈاکٹر ز اور نرسز کا مطالبہ
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کےڈاکٹرز اور نرسزز پر مشتمل وفد نےریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا ، ڈاکٹرز اورنرسزکے وفدکو 9 اور10 مئی کو جلائی گئی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا، ڈاکٹرز کے وفد نے9 مئی کے سانحے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ،وفد نے شہدائے پاکستان کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”فوج کا دشمن ملک کا دشمن‘ ہے. وفد شرکا نے 9مئی کے دل سوز واقعات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات نہ ہونے اور پرامن احتجاج پر زور دیا،وفد نے یہ بات واضح کر دی کہ مہذب اقوام قومی اثاثوں کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں،پاکستان کا ایسا ادارہ جس نے پاکستان کی بہتری میں اپنا کردار ادا کیا ہو اس پہ حملہ آور ہونا کوئی مہذب اقدام نہیں ہے سانحہ 9مئی کے دوران پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ،ہم سب کو امن کا پیغام دیتے ہیں آخر میں وفد نے پر زور مطالبہ کیا کہ سانحہ 9مئی میں ملوث تمام شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے،
-

کل کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو نگے
خیبر پختون خوا بار کونسل نے کل سے عدالتی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، چئیرمین ایگزیکٹیو سید مبشر شاہ ایڈوکیٹ کے مطابق ہڑتال کی کال پاکستان بار کونسل نے دی ہے، سید مبشر شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ کوئٹہ میں قتل ہونے والے معروف قانون دان عبدالرزاق شر کےقتل کے خلاف ہڑتال کرہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ پروسیجر ایکٹ کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے سمیت دیگر امور پر بھی ہڑتال کی کال دی گئی ہے ۔ چئیرمین ایگزیکٹیو سید مبشر شاہ ایڈوکیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کل کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا اور اس ضمن میں تمام وکلا تنظیموں کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو گزشتہ روز ائیرپورٹ روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
-

قتل مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے رہنما کی ضمانت درخواست پر سماعت
قتل مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کی ضمانت درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ کے عدالت میں ہوئی درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید بادشاہ نے کی .استغاثہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے کیس کا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کردیا ہے اور مدعی کی جانب سے وکیل پیش ہوئے اور وکالت نامہ جمع کرنے کی استدعا کی گئ عدالت نے ضمانت درخواست پر دلائل کے لیے سماعت ملتوی کردی، درخواست پر مزید سماعت 12 جون کو ہوگی
پولیس کے مطابق ملزم نے تھانہ ریگی کے حدود میں عیسی خیل قوم کے جلوس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ملزم سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخواہ محمود جان کا علاقے میں عیسی خیل قوم سے زمینی تنازعہ ہے ، -

9 مئی ہنگامہ آرائی،سابق مشیر کی ضمانت منظور
انسداد دھشتگردی عدالت پشاور میں 9 اور 10 مئی کو نامزد پی ٹی آئی سابق مشیر قانون عارف یوسفزئی کی عبوری ضمانت کے درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت ای ٹی سی جج ڈاکٹر عامر نظیر نے کی،عدالت نے سابق مشیر قانون کے عبوری ضمانت میں 17 جون تک توسیع کر دی، ملزم پر تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے دوران نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، جس کے خلاف تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج ہے،دوسری جانب 9 اور 10 مئی واقعات میں تھوڑ کے الزام میں گرفتار ملزم عبد الرحمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم پر 9 اور 10 مئی کو تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہےلہذا ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، -

پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین کا احتجاج
پشاور ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنےاحتجاج کر رہے ہے،ڈبلیو ایس ایس پی جانب سے احتجاج تنخواہوں کی عدم آدایئگی اور فںڈز نہ ملنے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے، ڈبلیو ایس ایس پی کی احتجاج کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی روک دیا گیا ہے لہذا آج پشاور شہر صفائی سے محروم رہے گا،دوسری جانب ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم احتجاج نہیں کرنا چاہ رہے لیکن 7 ماہ سے ہماری تنخواہوں کی عدم آدائیگی کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چھولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہے اور ہمارے بچے فاقوں سے گزر رہے ہے،لہذا حکومت وقت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ہماری تنخواہوں اور فنڈز کی فراہمی یقینی بنائے ،مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاج کو تب تک جاری رکھا جائے گا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے،
-

خیبر پختونخواہ میں نو اور دس مئی کےپر تشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن
9 اور 10 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث 248 سرکاری ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے،پولیس کے مطابق ملازمین کا تعلق محکمہ تعلیم،صحت،پی ڈی اے اور دیگر محکموں سے ہے، پولیس حکام کے مطابق تمام ملازمین کو تمام شواہد ویڈیوز ،تصاویر اور متعلقہ محکموں کی مدد سے لی گئی ہے پولیس نے مزید بتایا کہ اب تک کے کاروائی میں 30 سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کا عمل جاری ہے جس کے لئے خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی مدد سے 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا ئے گا،واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں جلاؤ گھیراّؤ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا سلسلہ جاری ہے،جس کے نتیجے میں نجی اور سرکاری اداروں کے ملازمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ آخری شر پسند کے گرفتاری تک یہ سلسلہ جاری رہے گا،
-

پشاور بی آر ٹی کی سروس رواں دواں رہے گی
پشاور میں بی آر ٹی سروس کل سے بند نہیں کی جارہی،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے بی آر ٹی سروس چلانے والی نجی کنمپنی کے 380 ملین کے بقایا جات تھے جن میں 250 ملین ادا کردیے گئے ہے، بی آر ٹی سروس کسی صورت بند نہیں کی جائے گی،اور عوام کو کسی صورت اس سہولت سے محروم نہیں کیا جائے گا انہوں نے مزیدکہا کہ نجی کمپنی کے ذمے حکومت کے بھی اربوں روپے کےبقایاجات ہیں، جس کی نجی کمپنی نےایک ماہ میں جگہ خالی کرنے اور بقایاجات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں نجی کمپنی کی جانب سے واجبات ادا نہ کرنے کی صورت بی آر ٹی تمام ٹرمینل کو بند کرنے دھمکی دی تھی،
ا