Baaghi TV

Tag: پشاور

  • پشاور متنی میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پشاور متنی میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پشاور تھانہ متنی پولیس کی اہم کارروائیوں کے نتیجے میں 2کے دوران بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزمان سوزوکی گاڑیوں کے زریعے بھاری تعداد میں اسلحہ پشاور سمیت دیگر اضلاع اور صوبوں کو سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے جس میں 66 عدد پستول، 4 عدد پستول بشکل ایم پی فور، 830 عدد مختلف میگزینز، 3 عدد بندوق، 1 عدد کلاشنکوف، 1 عدد رائفل، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس سمیت اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو سوزوکی گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،جس کے نتیجے میں مزید ملزمان اور اسلحہ کی نشاندہی ہونے کا امکان ہے،

  • پشاور میں سرکاری تنصیبات کی دیواروں پر تاریخی فن پاروں کا آغاز

    پشاور میں سرکاری تنصیبات کی دیواروں پر تاریخی فن پاروں کا آغاز

    پشاور شہر کی تاریخ و کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے دپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم کی زیر نگرانی وال آرٹ اور فن پاروں کا آغاز کیا گیا ہے،جس میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال،کی بیرونی دیواروں اور جی پی او کی بیرونی دیواروں سمیت ٹاؤن تھانے کے دیواروں پر کام کا آغاز کیا گیا ہے،آرٹ کا مقصد پشاور شہر کے تاریک کو اجاگر کرنا ہےاسکے علاوہ جس طرح شہر نے ترقی کے مراحل طے کئے ہے وہ تمام تر کامیابیاں فن پاروں اور آرٹ کی شکل میں عوام کے سامنے لایا جائے گا،جس کی مدد سے عوام میں پشاور شہر کی تاریخ کے حوالے جان کاری ملے گی،دیواروں پر فن پاروے بنانے میں پشاور شہر کے مختلف ارٹسٹ حصہ لے رہے ہے،اس کے علاوہ سٹوڈنٹس کو بھی بڑی تعداد میں اس مہم کا حصہ بن کے اپنے کے جوہر دکھانے کا موقع مل رہا ہے،

  • مہمند اور تیراہ میں  زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز

    مہمند اور تیراہ میں زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز

    سیکیورٹی فورسز نے مہمند اور تیراہ (ضلع خیبر) میں محکمہ زراعت خیبر پختونخواہ کے تعاون سے زیتون کی شجرکاری مہم کا آغازکر دیا،

    مہم کا مقصد "پاکستان میں کمرشل پیمانے پر زیتون کی کاشت کو فروغ دینا” ہے ،مہم کو بہتر موسمی حالات میں پیوند کاری کے ذریعے زیتون کی پیداوار کو بڑھانا ہے مہم میں قدرتی طور پر پائے جانے والے زیتون کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے جنگلی زیتون کی پیوند کاری شامل ہے مہمند میں مجموعی طور پر 2216 زیتون کے درخت لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ 5029 جنگلی زیتون کے درختوں کی پیوند کاری بھی کی گئی ہے جن میں مجموعی طور پر 13,950 بیج بوئے گئے ہیں ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کل 1000 اطالوی Arbequina Olive Stem کی پیوند کاری کی جا رہی ہے تاکہ آنے والے سالوں میں پیداوار کو بہتر بنایا جا سکے اس سلسلہ میں بڑی تیزی سے کام جاری ہے تاک کم سے کم مدت میں بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں

    سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد میں گورنر بلوچستان کے سکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا ۔

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    پولیس ملزمان کی ویڈیو کیوں نہیں بناتی؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اظہار برہمی

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا تھا کہ مالاکنڈ ڈویژن کو وادی زیتون قرار دیا جائے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے،پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں موجود جنگلی زیتون کے کئی کروڑ درخت بھی قدرت کا بیش بہا انعام ہیں لیکن افسوس کہ ہم اس بے حد مفید درخت کو بڑے پیمانے پر قلم کاری کے ذریعے کارآمد نہیں بنا سکے ہیں جنگلی زیتون کے درختوں پر قلم کاری کرکے ملک کو اربوں روپے سالانہ کی آمدنی حاصل ہوسکتی ہے

  • ریسکیو 1122 کی مئی کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری

    ریسکیو 1122 کی مئی کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری

    گزشتہ مہینے کے دوران ریسیکو 1122 پشاور نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی سربراہی میں خدمات کا سلسلہ جاری رہا، ریسکیو1122 پشاور نے گزشتہ ماہ کے دوران 4000 سے زائد مختلف واقعات پر بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کیں جن میں 3219 مریضوں و زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیا گیا۔ ریسکیو 1122پشاور کی جانب سے گزشتہ ماہ 419ٹریفک حادثات ،جبکہ 61آگ لگنے،3219میڈیکل ایمرجنسیز ، 95 جرائم، گولی لگنے کے 30ریکوری ، 01عمارت گرنے کا، 02مختلف نوعیت کے سلنڈر دهماکے اور 03 ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں۔ ریسکیو1122 نے گزشتہ ماہ کے دوران ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال179 مریضوں کو منتقل کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو اہلکاروں نے تقریبا 3630 زخمیوں اور بیمار افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر پشاور نوید خان نے بتایا کہ روزمرہ کی بنیاد پر لوگوں کو بنیادی زندگی جیسے آگ سے بچاؤ اور ڈینگی کے متعلق تربیتب فراہم کی ،جس میں اور پرائیوٹ ،و سرکاری ادارے ،ہوٹل، سکول،کالجز،یونیورسٹیز،شامل ہیں،

  • ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر

    ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر

    پشاور۔ 9 اور 10 مئی کو واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے

    پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے ملزمان کی ضمانتیں منظور ہونے کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت 310 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرکے رہا کردیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ توڑ پھوڑ میں ملوث زیادہ تر ملزمان براہ راست نامزد تھے اور بلکہ موقع سے گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملزمان نے حکومتی رٹ چیلنج کیا تھا۔ ملزمان نے قومی اداروں ریڈیو پاکستان اور الیکشن کمیشن دفتر سمیت سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ خدشہ ہے کہ ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان دوبارہ بھی یہ جرائم کرسکتے ہیں۔ عدالت اے ٹی سی پشاور کی عدالتوں کے احکامات کالعدم قرار دیکر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرے،عدالت ضمانت پانے والے ملزمان کو دوبارہ حراست میں لینے کے احکامات جاری کرے.

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء مینہ خان آفریدی اور جلال مہمند کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی ہوئی، عدالت نے ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کے خلاف9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ پر تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج تھا،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    اللہ سیاست دانوں کو عقل دے

    ریڈیوپاکستان پشاورکا مرکزی گیٹ چُرانے والا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا

    ایس ایچ او تھانہ گلبرگ فواد علی کے خلاف ایف آئی آر درج

    پشاور میں احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے جانے والے افراد کی لسٹ

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنوں نے فساد کیا 22 اہم سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے بعد جلاؤ گھیراؤ کیا، ہجوم کی طرف سے جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں جناح ہاؤس، ای سی پی آفس پشاور، ای سی پی آفس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور، عسکری ٹاور لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔ایف سی بیرک مردان، ایف سی قلعہ چکدرہ، ایف سی سکول دیر، ملٹری بیرک مردان، پی اے ایف کی یادگار شہداء سرگودھا، پی اے ایف بیس میانوالی، پی ایم ایل این آفس لاہور، وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ لاہور، کلمہ چوک لاہور، کار شو روم لاہور، میٹرو سٹیشن راولپنڈی، موٹروے انٹرچینج سوات کو نقصان پہنچایا گیا۔سروسز ہسپتال لاہور، ایس پی آفس انڈسٹریل ایریا اسلام آباد، مویشی منڈی چارگانو چوک پشاور، تھانہ شادمان لاہور درجنوں پولیس وین، ایدھی ایمبولینس کی گاڑیاں، کے ایم سی کے ٹینکر، سویلین اور حساس اداروں کی گاڑیاں کراچی، نسٹ میں پرائیویٹ کاریں اور کنٹینرز کو آگ لگا کر جلایا گیا۔

  • پشاور میں 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر

    پشاور میں 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر

    محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ نے ضلع پشاور میں 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کر دیا گیا،روٹی کی قیمت مقرر کرنے کےلئےصوبائی مشیر شیراز اکرم باچا کی کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کے ساتھ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں محکمہ خوراک کے راشننگ کنٹرولر جمشید آفریدی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور ثانیہ صافی شامل کیئے گئے، جنہوں نے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ روٹی کی قیمت مقرر کرنے پر مذاکرات کیے،جو کامیاب ہونے کے بعد پشاور میں 120 گرام روٹی کی قیمت 20روپے مقرر کر دی گئی،جسکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفیکشن کےمطابق نان بائیوں کی ہر ایک دکان پر نرخنامہ آویزاں کیا جائے گا،گ جس کے تحت گرانفروشی
    ، کم وزن اور نامہ آویزاں نہ ہونے پر نان بائیوں کو جیل بھیج دیا جائے گا ،محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ کا مذید کہنا تھا کہ
    شہر کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی اور پنجاب سے آٹے کے پرمٹ جاری ہونے پر فیصلہ کیا گیا،جس سے عوام کو مناسب قیمت میں روٹی مہیا کی جائے گی،

  • انسانی حقوق کو بہتر بنانے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لانے کا عزم

    انسانی حقوق کو بہتر بنانے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لانے کا عزم

    وزیر قانون ،پارلیمانی امور وانسانی حقوق، جسٹس (ر) ارشاد قیصر صاحبہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل قانون وانسانی حقوق کا تفصیلی دورہ کیا۔ جہاں ڈائریکٹر جنرل قانون وانسانی حقوق محمد ادریس خان نے دفتری امور ، صوبے میں انسانی حقوق کی صورت حال اور موجودہ مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل قانون وانسانی حقوق کی تمام زمہ دار آفسران موجودتھے ۔
    ڈائریکٹر جنرل قانون وانسانی حقوق نے خیبرپختونخوا پروموشن پروٹیکشن اینڈ انفورسمنٹ ایکٹ 2014 میں موجود انکوائری انویسٹیگیشن اور تنازعات کے موجودہ طریقہ کار کووضع کیا ۔ میڈیا ریسرچ وینگ کے قیام ، ریسرچ ، ٹریننگ ، کورسز، سیمینار ، ورک شاپ اور بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاور اور اسلامیہ کالج کے ساتھ ایم او یو کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
    وزیر برائے قانون ،پارلیمانی امور وانسانی حقوق، جسٹس (ر) ارشاد قیصر صاحبہ نے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی کہ جامع رپورٹ تیار کریں اور یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کے حل کےلئے بھرپور کوشش کریں گے اور انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کو صوبے میں بہتر بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط ڈائریکٹوریٹ جنرل قانون وانسانی حقوق ہی اس صوبے کے انسانی حقوق کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا اور مزید بہتری کے لئے بھی ہدایات جاری کی۔

  • فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،مردہ مرغیاں برآمد

    فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،مردہ مرغیاں برآمد

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈز اتھارٹی کی جانب پشاور میں کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں پشاور چرگانو چوک میں مردہ مرغیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا کاروائی کے دوران 5 ہزار کلو سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کی گئی،جسکو فود اتھارٹی کی جانب سے تلف کر دیا گیا،اور دکانوں کو سیل کروا دیا گیا،فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ مرغیاں مختلف ہوٹلوں اور دوسری جگہوں کو پہنچائی جاتی تھی،حلال فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق ان دکانداروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،تاکہ مستقبل میں اس طرح سے عوام کے صحت کیساتھ نہ کھیلا جائے،فوڈز اتھارٹی کے کاروائی کے دوران مختلف دکانداران اپنے دکان بند کر کے فرار ہو گئے جس کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہے اور جلد انکو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا،یاد رہے کہ خیبر پختونخواں کے مختلف اضلاع میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈز کی جانب سے کاروائیاں جاری ہے،

  • سپیشل چلڈرن اولمپکس2023 کی افتتاحی  تقریب

    سپیشل چلڈرن اولمپکس2023 کی افتتاحی تقریب

    پشاور میں سپیشل چلڈرن اولمپکس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں کرکٹر محمد حارث نے شرکت کی سپیشل چلڈرن اولمپکس میں پشاور کے 9 سکولوں کے بچے حصہ لے رہی ہیں،جس میں مختف قسم کے انڈور اور آوٹ ڈور گیمز کے مقابلے شامل ہے،کرکٹر محمد حارث نے سپیشل اولمپکس کو بچوں کے لئے ایک خوش آئین قدم قرار دیا،اور کہا کہ سپیشل بچوں کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے لہذا انکے لئے اس طرح کی سرگرمیاں نہایت اہم ہے، گیمز میں بچے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ،سپیشل چلڈرن گیمز کا انعقاد پشاور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ضلعی سپورٹس آفس پشاور کی جانب سے کیا گیا ہے،جبکہ مقابلے تہماس خان فٹ بال سٹیڈیم کئے جا رہے ہے،

  • اسلام آباد اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: شدید زلزلے کے جھٹکوں سے اسلام آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے بارشوں کا امکان

    پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہلم، سوات، راولپنڈی، شانگلہ، دیامر، پنڈدادنخان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 محسوس کی گئی۔زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد ہے زلزلے کی گہرائی 223 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ خیبر پختونخوا کے شہر سوات، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل،مسلح افواج کا سائنسدانوں اور انجینئیرز کو خراج …

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی تھی زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔