Baaghi TV

Tag: پشاور

  • پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس کل پشاورمیں طلب کرلیاگیا

    پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس کل پشاورمیں طلب کرلیاگیا

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس کل پشاورمیں طلب کرلیا گیا۔،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت اور اہم فیصلے ہوں گے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ کی بعد کی صورتحال پر غور ہو گا اور لانگ مارچ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں حکومت کو دیے گئے الٹی میٹم پر غور بھی کیا جائے گا۔

     

     

    ادھر آج پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ شہباز،رانا ثناء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سزا مل جاتی تو اتنا ظلم نہ کرتے، ہماری حکومت کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میری اگلی ساری زندگی قوم کی حقیقی آزادی کے لیے ہے۔خون خرابے سے بچنے کیلئے اسلام آباد سے واپس گئے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جون میں الیکشن کا اعلان ہوجائے تو باقی معاملات پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔

     

     

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن تھا لیکن حکومت نے اسے پرتشدد بنادیا، لاہور میں پولیس نے وکلا کو بسوں سے نکال نکال کر مارا، حکومت نے پنجاب پولیس کو استعمال کیا، آئی جی سمیت چن چن کر ایسے افسران لائے جنہوں ںے ظلم کیا، کون سی ملک دشمن پولیس نے جو اپنے ملک کی خواتین اور بچوں پر تشدد کرے۔

     

     

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمارے خلاف پروپیگنڈا ہے کہ ہم انتشار پھیلانے جارہے تھے، کیا کوئی خواتین کو اور اہل خانہ لے کر انتشار پھیلانے جائے گا؟ یہ لوگ یزید کو ماننے والے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں چودہ افراد کو قتل کے باوجود انہیں سزا نہیں ملی اگر مل جاتی تو یہ لوگ اس طرح کا ظلم نہ کرپاتے۔

     

     

    انہوں ںے کہا کہ میں وہ آدمی ہوں جو 126 دن دھرنے میں بیٹھا، میرے لیے ایک اور دھرنے میں بیٹھنا کوئی مشکل نہیں تھا، جب ہم دھرنے میں پہنچے تو اندازا ہوا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، مجھے معلوم ہوا کہ خون خرابہ ہونے والا ہے، لوگ لڑنے کے لیے تیار ہوگئے تھے، ہمارے لوگ پولیس کی مار کھاکر وہاں پہنچے وہ بہت مشتعل تھے، لوگ بہت غصے میں تھے، میں گارنٹی کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس دن خون خرابہ ہوتا اور پولیس کے ساتھ تصادم ہوتا۔

     

     

    پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ حکومت نے گلو بٹ بٹھائے ہوئے ہیں، پولیس کا قصور نہیں اسے استعمال کیا جارہا ہے، اگر ہمارا تصادم ہوتا تو ملک کا نقصان ہوتا کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہماری کمزوری تھی یا ہم نے کوئی ڈیل کرلی، میں نہیں چاہتا کہ ملک میں اداروں اور عوام کے درمیان خلیج بڑھے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم آرام سے بیٹھ جائیں گے اور اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیں گے تو یہ لوگوں کی بھول ہے۔

     

     

    عمران خان نے کہا کہ ہم چھ دن دے رہے ہیں، اگر انہوں ںے واضح طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا اور اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو ہم دوبارہ نکلیں گے اور اب کی بار تیاری کے ساتھ نکلیں گے کیوں کہ نہیں پتا تھا کہ ہمیں اس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑجائے گا، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ہمارے جلسے کی راہ میں رکھی رکاوٹیں نہیں ہٹائیں گئیں انہیں کارکنان نے ہٹایا، میں اپنے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میں نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر سوالات کیے ہیں کہ اپنی پوزیشن کلیئر کریں، چھ دن میں پتا چل جائے گا کہ سپریم کورٹ ہمارے حقوق کا تحفظ کرتی ہے کہ نہیں۔

  • جو بھی عوام کے سمندر کو روکنے کی کوشش کرے گا بہہ جائے گا:عمران خان

    جو بھی عوام کے سمندر کو روکنے کی کوشش کرے گا بہہ جائے گا:عمران خان

    پشاور:عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی عوام کے سمندر کو روکنے کی کوشش کرے گا بہہ جائے گا۔اطلاعات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنےکیلئے تیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کوپکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالا گیا، گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، کریک ڈاؤن ایسے کر رہے ہیں جیسے ہم قوم کے مجرم ہیں یا غداری کی ہے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ ساڑھے تین برس میں فضل الرحمان دھرنے کیلئے آتا تھا، ہم نے نہیں روکا، مریم نے بھی کوئی لانگ مارچ کیا تھا جس کا کسی کو پتہ ہی نہیں چلا، ہم نے انہیں کبھی نہیں روکا کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ ان کا جمہوری حق ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال بیورو کریسی، عدلیہ اور نیوٹرل کا امتحان ہے۔پشاور میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کا امتحان ہے کہ وہ امریکی نوکروں کے ساتھ کھڑے ہیں یا ملک کے حقیقی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم بیدار ہے، قوم کو سازش کا پتہ ہے، قوم ان چوروں اور امپورٹڈ حکومت کو کبھی برداشت نہیں کرے گی، جو بھی عوامی سیلاب کو روکنے کی کوشش کرے گا وہ بہہ جائے گا۔

    چیئرمین تحریک کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد جانے والے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کل رات ایسا کریک ڈاؤن کیا گیا جیسے ہم کوئی غداری کررہے ہیں، ہمارے لوگوں کوپکڑ کرجیلوں میں ڈالا، گھرمیں گھس کرہراساں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے مارچ کی قیادت کروں گا، مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس ہوگا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ يہ سياست نہيں جہاد ہے، يہ ملکی آزادی کی جنگ ہے، تحريک تب تک چلے گی جب تک اليکشن کی تاريخ نہيں ملتی۔

    ادھرپاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جب بھی احتجاج ہوا پر امن ہوا، ہمارے ساتھ فیملیز ہوتی ہیں انہوں نے کبھی بھی تشدد نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ، پی پی اور نون لیگ نے جلسے کیے، رکاوٹ نہیں ڈالی، جب عوام نکلیں گے تو کنٹینرز دھرے رہینگے، آزادی مارچ کل ہر حال میں نکلے گا۔

    شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے اپنی ماں کے ساتھ رہ رہے ہیں، اپنے باپ اور بھائیوں کو ملک واپس بلالیں جو پاکستان کو لوٹ کر بھاگے ہیں۔

  • انسانی معاشرے میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون برابر ہوتا ہے،عمران خان

    انسانی معاشرے میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون برابر ہوتا ہے،عمران خان

    پشاور: پاکستان میں ہمارے اوپر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، امپورٹڈ حکومت رہ جاتی ہے تو یقین سے کہتا ہوں ادارے تباہ ہوجائیں گے-

    باغی ٹی وی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگل اور انسانی معاشرے کے قانون میں فرق ہوتاہے،جنگل کے قانون میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوتی ہے،انسانی معاشرے میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون برابر ہوتا ہے-

    بھارت روس سے کتنا تیل لے رہا؟ تحریک انصاف کے پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان نےکہا کہ پاکستان میں ہمارے اوپر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے امپورٹڈ حکومت رہ جاتی ہے تو یقین سے کہتا ہوں ادارے تباہ ہوجائیں گے،ان لوگوں نے اقتدار میں آکر ایف آئی اے میں افسران کےتبادلے کردیئے کرپشن کے کیسز میں ملوث باپ کو وزیراعظم اور بیٹے کو وزیراعلیٰ بنادیاگیا-

    نوازشریف حکومت کی مدت پوری کرنے پر مان گئے،قانون شکنی پر گرفتاریوں کا فیصلہ

    انہوں نےکہا کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے،حکومت احتجاج کو روکنے کیلئے تمام حربے استعمال کررہی ہے، ان لوگوں کے پاس واحد راستہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں،پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرناہے،انسانی معاشرے میں طاقتور اور کمزور کیلئےقانون برابرہوتا ہے پاکستان کےاندورنی معاملات میں بھر پورمداخلت کی گئی-

    عمران خان کی پالیسیاں ناکام ، کارکردگی صفر تھی ،مولانا اکبر چترالی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، چاہتا ہوں 25 مئی کو وکلا ہمارے ساتھ آگے ہوں۔

    عثمان بزدار نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے،مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

  • پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنے کے لیے بیرونی قوتیں سرگرم:دہشت گردی میں اضافہ

    پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنے کے لیے بیرونی قوتیں سرگرم:دہشت گردی میں اضافہ

    پشاور:پاکستان کو عدم استحکام کا شکارکرنے کے لیے پاکستان مخالف قوتیں سرگرم ہوگئی ہیں، پچھلے چند دنوں میں ملک کے اندر بہت سے دہشت گردی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں ، کراچی یونیورسٹی سے اس حکومت کے دور میں شروع ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کا سسلسلہ بڑھتا ہی جارہا ہے ، کہیں افغانستان کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر دہشت گردوں کی طرف سے حملے تو کہیں بلوچستان اور سندھ میں دہشت گرد سرگرم ہیں

    کراچی میں پچھلے کئی دنوں سے دہشت گردوں نے اودھم مچا رکھا ہے ، ایسے ہی چند دنوں سے کے پی بھی نشانے پر ہے ، پشاور میں آج نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید ہوگئے پولیس حکام کے مطابق شہید ایس ایچ او گھر سے تھانے جا رہے تھے کہ اس دوران سفید رنگ کی کار نے انکا پیچھا کیا، ایس ایچ او جیسے ہی چمکنی بائی پاس پل پر پہنچے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

    شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں آئی جی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو قتل کردیاتھا ۔پشاور کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) اعجاز خان نے کہا کہ واقعہ سربند تھانے کی حدود میں پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ قتل کیے جانے والے سکھ شہریوں میں 42 سالہ سلجیت سنگھ اور 38 سالہ رنجیت سنگھ شامل ہیں، یہ دونوں بٹاٹل علاقے میں مصالحہ جات کی دکانوں کے مالک تھے۔

  • پشاور: نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ ،ایس ایچ او شہید

    پشاور: نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ ،ایس ایچ او شہید

    پشاور میں تھانے جاتے ہوئے کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شاہ شہید ہو گیا-

    باغی ٹی وی :پولیس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ چمکنی کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور شکیل احمد شہید ہوگئے۔

    رواں برس لاہور میں آٹھ پولیس مقابلے،11 ملزمان ہلاک،166 ملزمان گرفتار

    پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شکیل خان گھر سے تھانےکی طرف روانہ ہورہے تھے جہاں چمکنی کے علاقے میں واقعہ پیش آیا ہے ، سی سی پی او پشاوراعجاز خان کے مطابق ایس ایچ او گاڑی میں اکیلے تھے جبکہ حملہ آور ان کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے۔

    سی سی پی او کا کہنا ہے کہ حملہ آوورسفید رنگ کی گاڑی میں موجودتھے جنہوں نے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے فائرنگ کر کے ایس ایچ او شکیل خان کو شہید کیا۔

    پشاور پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے ایس ایچ اوز نے پیدل گشت کرکے میگا فون پر اعلان کئے اور شہریوں سے کسی بھی مشکوک گاڑی، موٹرسائیکل یا پارسل دیکھ کر پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی۔

    دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایک اہلکارمسلح ہوگا ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ لازمی پہننے کی ہدایت کی۔

    پولیس اہلکاراوردوست کو قتل کرنیوالا ملزم انٹرپول کے ذریعے گرفتار

  • لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں 3 ارب 30 کروڑ روپےکی سنگین مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف

    لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں 3 ارب 30 کروڑ روپےکی سنگین مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف

    پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں 3 ارب 30 کروڑ روپےکی سنگین مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کے مطابق اسپتال میں 630 ملازمین کی بھرتیوں،آلات کی خریداری اور تعمیرات کی مد میں مالی بے قاعدگیاں ہوئیں، ادویات،طبی اورآئی ٹی آلات کی خریداری اور تنصیب کی مد میں ایک ارب 43 کروڑ روپےخرچ کیےگئے۔

    میری ٹیم کے کئے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا گیا،عمران خان

    رپورٹ کے مطابق کے تعمیراتی منصوبوں میں 1 ارب 39 کروڑ 20 لاکھ 21ہزارروپےکی بےقاعدگی رپورٹ ہوئی، بھرتیوں کی مد میں خزانےکو 47 کروڑ 85 لاکھ روپےکا نقصان ہوا، 241 نرسزکی بھرتیوں میں قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا،-

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ نرسز کو خزانے سے 14 کروڑ 17 لاکھ 8 ہزار روپے تنخواہوں کی مد میں ادائیگی کی گئی 18 فارماسسٹ کوبھرتی کرنے پر ایک کروڑ 6 لاکھ 2 ہزار روپےکی ادائیگی کی جاچکی ہے-

    ڈالر 197 روپے سے بھی مہنگا ہو گیا

    اسکروٹنی کمیٹی ریکارڈ کے مطابق بھرتیوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔

    اس حوالے سے ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہےکہ آڈٹ رپورٹ میں اعتراضات کا ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی میں جائزہ لیاجائےگا، زیادہ تر آڈٹ اعتراضات کو نمٹا دیا جاتا ہے، ان تمام آڈٹ پیرازکا جواب دیا جائےگا۔

    لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ

  • میرے گھر پر عمران خان نے حملہ کرایا، نور عالم خان

    میرے گھر پر عمران خان نے حملہ کرایا، نور عالم خان

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان پر آج پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے حملہ ہوا جس پر منحرف رکن اسمبلی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے پشاور میں ان کے گھر پر حملے کے لیے غنڈے بھیجے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نور عالم خان نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان اور دیگر کی سرپرستی میں میرے ڈیرے پر حملہ کیا گیا، کے پی پولیس نے حملہ کرنے والے افراد کو تحفظ دیا۔

    حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے،شیخ رشید

    ان کا مزید کہنا تھا کہ برادری، گاؤں والے اور سپورٹرز پارٹی سے بالاتر ہو کر میری مدد کو آئے اور غنڈوں کو بھاگنا پڑا اللہ میرے ساتھ ہے-

    نور عالم خان نے کہا کہ آئی جی کے پی اور سی سی پی او پشاور کو کال کی تو انھوں نے موبائل فون بند کر دیئے۔

    دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکا نے مین روڈ پر نور عالم کے خلاف نعرے لگائے اور تین چار منٹ بعد واپس چلے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مین روڈ سے نور عالم خان کا گھر کافی دور ہے، نور عالم کی شیئر کی گئی ویڈیو میں کوئی حملہ نظر نہیں آ رہا، ان کی ویڈیو میں جو لوگ نظر آ رہے ہیں وہ ان کے سپورٹر ہیں۔

    سکھ شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے: بلاول بھٹو…

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے نجی ہوٹل میں منحرف پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم سے بدتمیزی کی تھی پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے نور عالم خان کو پشتو میں گالیاں دیں، نور عالم اپنے دوستوں ندیم افضل چن، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ افطار کر رہے تھے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نورعالم خان نےگالیاں دینے والے کوسمجھایا کہ یہ فیملی زون ہے لیکن پی ٹی آئی کا کارکن گالیاں دینے سے باز نہ آیا اور آوازیں کستا رہا پی ٹی آئی کے کارکن نے نور عالم خان کو مکا مارا جس پر لڑائی شروع ہوگئی نورعالم خان ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کنڈی نے پی ٹی آئی رکن کی پٹائی کردی۔

  • سکھ شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے: بلاول بھٹو زرداری

    سکھ شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے: بلاول بھٹو زرداری

    پشاور:پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا پشاور میں سکھ شہریوں کی ہلاکتوں پر اظہارِ تشویش، مذمت ،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سکھ شہریوں کی ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے:

     

    بھارتی ایجنٹوں نے فائرنگ کرکے دو سکھ شہری جان سے ماردیئے ،اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سکھ شہری ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سکھ شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ محمود خان نے سکھ شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کو شہر کے ماحول اور بین المذاہب ہم آہنگی کو خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بین المذاہب ہم آہنگی جیسی ایسی کوششوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

    یاد رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے پاکستانی سکھ شہریوں پرقاتلانہ حملے کئی سالوں سے جاری ہیں اور ان حملوں میں اب تک کئی سکھ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،

    اسی طرح کا ایک واقعہ پچھلے سال ستمبر میں بھی پیش آیا تھا ، جب پشاور میں نامعلوم افراد نے معروف حکیم سردار ستنام سنگھ کو اس وقت فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا جب وہ اپنے دواخانے میں موجود تھے۔

    تفتیشی ٹیم کی جانب سے جائے وقوعہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود کچھ حاصل نہ ہوسکا ، اس وقت بھی اس واردات کے فوراً بعد تمام ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ذریعے مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی تھی لیکن اس کے باوجود یہ تازہ واقعہ رونما ہوگیا

    سردار ستنام سنگھ معروف حکیم تھے اور انھوں نے نیشنل کونسل فار طب سے حکمت کی تعلیم حاصل کی تھی۔

  • پشاور:کھلونا بندوق اور پٹاخوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

    پشاور:کھلونا بندوق اور پٹاخوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

    پشاور:کھلونا بندوق اور پٹاخوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ،اطلاعات کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ نےکھلونا نما بندوق اور پٹاخوں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ۔

    ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہر میں کھلونا نما بندوق اور پٹاخوں کی خرید و فروخت، اسلحے کی نمائش اور ون ویلنگ پرپابندی عائد کی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق بڑے دریاؤں میں نہانے اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان کا کہنا ہےکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر سختی سے نمٹا جائےگا۔

    حکومت خیبر پختونخوا نے 2 سے 6 مئی 2022 تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 5 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    صوبے بھر میں عیدالفطر کی تعطیلات 2 مئی بروز پیر سے 6 مئی بروز جمعے تک ہوں گی، صوبائی انتظامیہ نے اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

    2 سے 6 مئی تک تعطیلات کے مطابق اگلا پورا ہفتہ صوبہ بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر پر 2 سے 5 مئی تک یعنی 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • پشاور :پولیس چیک پوسٹوں پر حملے،2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جانبحق،1 دہشتگرد ہلاک

    پشاور :پولیس چیک پوسٹوں پر حملے،2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جانبحق،1 دہشتگرد ہلاک

    پشاور اور باڑہ میں پولیس چیک پوسٹوں پر دہشت گرد حملوں میں اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار اور 2 راہگیر جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ سربند کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے شہید افسر کی نماز جنازہ ادا

    ادھر باڑہ کے علاقے عجب تالاب میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک انسپکٹر اور 2 راہ گیر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔

    دوسری جانب بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    بھارت،تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا جانے لگا

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کےمطابق بنوں میں دہشتگردوں کی اطلاع کی موجودگی پر پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے فورسز کی جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اورفورسزپرحملوں میں مطلوب تھے-

    لاہور میں ایک ہی رات میں دو گھریلو ملازمائیں قتل،زیادتی کا بھی شبہ