Baaghi TV

Tag: پشاور

  • عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی

    عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیحات روز اول سے حکومتی عہدے نہیں بلکہ عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی پی اور مسلم لیگ ن کے مشکور ہیں جنہوں نے پارٹی کے ساتھ رابطہ کرکے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا لیکن ان کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تجویز دی ہے کہ باقی اتحادیوں کو وفاقی کابینہ میں جگہ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے ملک اور حکومت مشکلات سے دوچار ہیں، ہم مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے، ہماری ترجیحات روزاول سے حکومتی عہدے نہیں بلکہ عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ رہے ہیں-

    صدر مملکت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا

    اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ ہماری پوری توجہ اس وقت پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانا ہے، امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت قوم کو اس مشکل گھڑی سے نکالے گی۔

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہوگی نئی حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے-

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے میں معذرت کے بعد اب حلف برداری کی تقریب کل ہوگی اور صدر مملکت کی جگہ اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لیں گےحلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہی ہوگی اور صادق سنجرانی قائم مقام صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

    پریانتھا کمارا قتل کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا

  • عمران خان سفیرکشمیروفلسطین :عالم اسلام کےدلوں کی دھڑکن:مودی کوبلاکرچوریاں نہیں کھلاتا:شاہ محمود

    عمران خان سفیرکشمیروفلسطین :عالم اسلام کےدلوں کی دھڑکن:مودی کوبلاکرچوریاں نہیں کھلاتا:شاہ محمود

    پشاور:عمران خان کشمیریوں،فلسطینیوں سمیت عالم اسلام کےدلوں کی دھڑکن:مودی کوبلاکرچوریاں نہیں کھلاتا: سابق وزیر خارجہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کے خوف کی وجہ سے یہ سب اکٹھے ہوگئے، سیدعلی گیلانی کو اعزازعمران خان نے دیا، عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا یہ سب چور اکٹھے ہوجائیں گے، مولانا اور بلاول میں کیا نظریہ ملتا ہے؟ ان کا نظریہ نہیں صرف مفادات ملتے ہیں، کہتا ہے کشمیریوں کا دفاع کروں گا، کشمیریوں کے قاتل کو تم رائے ونڈ بلا کر چوریاں کھلاتے ہو، کشمیریوں کے قاتل کو تم ساڑھیاں دیتے ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیدعلی گیلانی کی خواہش تھی مرجاؤں تو لاش پاکستان کے پرچم میں لیپٹنا، سید علی گیلانی کی نمازہ جنازہ ادا نہ کرنے دی گئی، نوازشریف سید علی گیلانی کے لیے نہیں بولے، پاکستان نے سید علی گیلانی کو اعزاز دیا، پہلا امتحان پشاور کامیاب ہوگیا، شہبازشریف کو سب سے پہلے نریندرمودی نے مبارکباد دی، نریندرمودی کا ان سے پیار ہے یا کاروبار ہے؟۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام غریب اور دو خاندان امیر ہوگئے، پاکستان کا خزانہ خالی، شریف، زرداری خاندان کی تجوریاں بھر گئیں، یہ بیوپاری ہیں قوم کے مفادات کا سودا کرنے آئے ہیں، کیا پاکستان کا سودا کرنے دوگے؟ کیا امریکا، زرداری، شریفوں کے سامنے جھک جاؤگے؟ ساڑھے تین سال کہتے رہے عمران خان الیکشن کراؤ، نئے پاکستان کے لیے عمران خان کو دوتہائی اکثریت دینی ہے، اب عمران کہتا ہے الیکشن کراتا ہوں اور چھپ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مراسلہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا، مخالفین کہتے ہیں جعلی ہے، چیف جسٹس صاحب کمیشن بنادیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
    نوازشریف کوجب نکالا توکہتاہےکیوں نکالا،عمران خان کہتا ہےبتاتا ہوں کیوں نکالا؟بڑی رازکی باتیں ہیں: سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے کپتان سے ٹکر لے لی، اب یہی پیغام ہے کہ گھبرانا نہیں، عمران خان کو پشاورآمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، شاندار جلسے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، میرے دل میں بہت سارے راز ہیں، کیا میں بتادوں؟ نواز شریف کو جب نکالا تو کہتا ہے کیوں نکالا، عمران خان کہتا ہے بتاتا ہوں کیوں نکالا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے امریکا کو ابسولیٹلی ناٹ کہا نومبر کے ماہ سے سازش شروع ہوئی، ہمارے غدار ان سے مل گئے، ڈیزل بھائی کیا امریکا کی حکومت یہودیوں کی نہیں ہے؟ مولانا تم امریکا کے غلام بن گئے ہو، غدار سیاسی پارٹیاں جنوری سے فروری تک امریکیوں کو سلام کرتے رہے اور سازش میں شامل ہوگئے، امریکا کہتا ہے کچھ نہیں کیا، پھر ہمارے بیس اراکین اسمبلی غدار کیسے ہوگئے؟ ہم ان کی غلامی نہیں مقابلہ کریں گے، مارچ کے مہینے میں امریکا میں پاکستانی سفیر کو بلا کر مراسلہ دیا گیا، مراسلے میں کہا گیا اگرعمران خان کامیاب ہوگئے تو بہت برا ہوگا، کیا ہم تمہارے چپڑاسی ہیں، جاؤ اپنا کام کرو۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمہیں امریکا لایا کیا تمہارا ماما لگتا ہے، امریکا مفت میں نہیں لائے گا، لگتا ہے تم نے پاکستان کا سودا کر لیا ہے، ہم ان کو پاکستان نہیں بیچنے دیں گے، مخالفین کہتے ہیں امریکا سپر پاور، عمران خان اللہ کو سپرپاور کہتا ہے، کہتے تھے عمران خان استعفیٰ دے کر الیکشن میں مقابلہ کرو، عمران خان عوام کی ضد بن چکے ہیں، عمران خان کو اقتدارمیں لائیں گے، یہ لڑائی عمران خان نہیں پاکستان کی خود مختاری کی جنگ ہے، ہم نے عمران خان کو اقتدارمیں لانا ہے، یہ کہتے ہیں بیگرز کانٹ بھی چوزر، میں کہتا ہوں کس نے ملک کو بھکاری بنایا، ملک کو بھکاری اور خود ارب پتی بن گئے۔

    عمران خان ختم نبوت ﷺ کا داعی،پاکستانیوں کے دل کی آواز:اللہ کامیاب فرمائیں گے: قاسم سوری نے کہا ہمارے لیڈر نے اسلامو فوبیا کا مقدمہ لڑا، عمران خان پورے پاکستان کی آواز، کسی بھی صورت غلام نہیں بنیں گے، مل کر کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کریں گے، آپ کا وزیراعظم آپ کی غیرت کے لیے لڑا، دنیا کی بڑی قوتیں پاکستان کو آزاد اور خودمختار ریاست نہیں دیکھنا چاہتی، مراسلہ خود دیکھا پاکستان کودھمکی دی گئی، مراسلے میں لکھا تھا اگرعمران کو نہیں ہٹایا تو پاکستان کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کٹھ پتلی، بکاؤ مال کا مقابلہ کرنا ہے، وطن فروشوں کا ہم نے مقابلہ کرنا ہے، ہمارے لیڈر نے اسلاموفوبیا کا مقدمہ لڑا، عمران خان پاکستان کے عوام کی آواز بنا، امپورٹڈ، کٹھ پتلی کو گرا دینا ہے، نئے الیکشن کی تیاری کرو، عمران خان امت مسلمہ کا مقدمہ لڑ رہا ہے، کبھی بھی غلامی نہیں کریں گے۔

    عمران خان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز:امن کےراستےسےواپس لائیں گے:شیخ رشید کا پشاورجلسےسےخطاب،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 29 تاریخ تک کا وقت دیتا ہوں عمران خان کو امن کے راستے سے واپس لائیں گے۔

    پشاور میں تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے صدام اور قذافی کیساتھ کیا کیا دنیا کو پتہ ہے لیکن آج قوم عمران خان کےپیچھےنکل آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب یہ صدرکیخلاف بھی تحریک لائیں گے ہم صدرکیخلاف ہونےوالی تحریک کوناکام کریں گے ہم عمران خان کوامن کےراستےمیں واپس لائیں گے عمران خان کیلئےایک مہینےبعدجیلوں کوبھردیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بوٹ پالش والے، پلیٹ لیٹس اوپر نیچے والےواپس آگئے ہیں ہم عمران خان کو واپس لائیں گے قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، 16تاریخ کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں ایم کیوایم کیساتھ ہیلو ہائے کروں گا۔

    علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں خان سے وعدہ کیا تھا کہ آپ 2018 میں وزیراعظم ہوں گے، ایک بار پھر بہت جلد ملک میں الیکشن ہوں گے، جلد سے جلد الیکشن کرائے جائیں تاکہ عوام فیصلہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کرے امپورٹڈ حکومت کیساتھ ہے یا عمران خان کے ساتھ ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے تو عمران خان وزیراعظم ہوگا اور یہ ڈیزل اسمبلی سےباہرہوگا۔

  • رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

    رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

    پشاور: رمضان المبارک 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس آج طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقات کے دفتر میں ہوگا علاوہ ازیں رویت ہلال کمیٹی کی زونل اور اضلاعی کمیٹیاں اپنے اپنے مقامات بشمول مذہبی امور، کوہسار بلاک، اسلام آباد میں بیٹھیں گی جس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    رمضان المبارک 2022 کے لیے زکٰوۃ کا نصاب مقرر

    پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں گا چاند کی رویت کے لیے محکمہ موسمیات اور سپارکوکی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

    چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اپیل کی ہے کہ عوام الناس اور ادارے چاند کی رویت کی اطلاع مقامی انتظامیہ،زونل کمیٹی کودیں۔

    پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی،رویت ہلال…

    یاد رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے آج رمضان المبارک کاچاند واضع طورپر نظرآنے کی پہلے ہی پیش گوئی کردی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بیشتر خلیجی و مغربی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ عمان، ملیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش و دیگر کچھ ممالک میں کل پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔

    رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

  • عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

    عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

    عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی تحریک عدم لانے کی ٹھان لی

    اب اگلی باری خیبر پختونخواہ کی ہے جہاں ممکنہ تحریک عدم اعتماد لانے کی بھر پور تیاری کی جا رہی ہے، خیبر پختونخواہ میں اپوزیشن جماعتوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کے 45 اراکین ہمارے ساتھ ہیں اسکے بعد سے وزیراعلیٰ محمود خان گھبرائے ہوئے ہیں اور انہوں نے دن رات اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اپوزیشن کے ساتھ کونسے اراکین رابطے میں ہیں یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا تا ہم اپوزیشن کے اس اعلان نے محمود خان کے پسینے نکال دیئے ہیں

    اپوزیشن جماعتوں نے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اپوزیشن رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ تحریک انصاف کو مکمل طور پر گھر بھیجنا ہے،، وفاق کے بعد پنجاب اور پنجاب کے بعد کے پی میں عدم اعتماد ہو گا اور عمران خان کی پارٹی ایوان اقتدار سےرخصتی کی راہ دیکھے گی،اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد یہاں پر بھی تحریک کامیاب ہو گی ،تحریک انصاف حکومت نے صوبے میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے دو دفعہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کئے جس میں وزیراعلی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا

    خیبر پختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے 12، آزاد 3، جماعت اسلامی کے 3، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، جے یو آئی 16، پی ایم ایل این 7، پاکستان مسلم لیگ ق کا ایک، پیپلز پارٹی 6 اور تحریک انصاف کے 93 ممبران ہیں ،اسمبلی میں اراکین کی مجموعی تعداد 145 ہے،صوبے کی اپوزیشن جماعتوں کو عدم اعتماد کے لیے70 سے زائد ممبران کی ضرورت ہوگی

    قبل ازیں آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے، عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی اپوزیشن نے نمبر گیم پوری ہونے پر تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کیا ،تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد عثمان بزدار اسمبلی تحلیل نہیں کر سکیں گے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی 14 روز کے اندر اجلاس بلانے کا پابند ہوگا

    عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرواتے وقت ن لیگی اراکین نے سیکرٹری اسمبلی سے ملاقات کی، اس موقع پر اراکین اسمبلی کی چائے بسکٹ کے ساتھ تواضع کی گئی عدم اعتماد کی تحریک مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی رانا مشہود ، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر اراکین اسمبلی نے جمع کروائی

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد اسپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا قومی اسمبلی اجلاس کےایجنڈے میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شامل ہے۔عدم اعتماد تحریک کی اجازت ملنے پر قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی تحریک عدم اعتماد پر 152 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کا کامیاب یا ناکام بنانے کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں نمبر گیم مکمل کرنے کے لیے اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں تاہم ابھی تک اتحادیوں جماعتوں نے واضح طور پر کسی کا بھی ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا ہے

    ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

    گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

    مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

    پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

    پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

    لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

    کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

    ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

    اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

    وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

    تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

    مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

    اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

    عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

    10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

    ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

    ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

    مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

    تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

    زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

    سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

  • 17 سالہ طالبہ کی خودکشی:خواجہ سرا کو اغوا کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    17 سالہ طالبہ کی خودکشی:خواجہ سرا کو اغوا کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    قاہرہ :پشاور:: 17 سالہ طالبہ کی خودکشی:خواجہ سرا کو اغوا کرنے والے 5 ملزمان گرفتار،اطلاعات ہیں‌ کہ مصر میں آن لائن ہراساں کرنے پر 17 سالہ طالبہ نے خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اس جرم میں عدالت نے نوجوان کو قید کی سزا سنا دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ طالبہ نے گزشتہ سال 23 دسمبر کو زہر پی کر خودکشی کر لی تھی کیوں کہ اس کی تصاویر کو آن لائن شیئر کیا گیا تھا۔

    مصر کی عدالت نے ہراساں اور خودکشی کے جرم میں 16 سالہ نوجوان کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ ملزم کو ہراساں کرنے کے جرم میں دو سال اور اجازت کے بغیر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    طالبہ کی خودکشی کے بعد مجرم کی گرفتاری کے مطالبے نے زور پکڑا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے رواں سال جنوری میں گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کے خلاف مئی میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق مجرم نے طالبہ کو دوستی کرنے کے لیے بلیک میل کیا اور انکار کرنے پر اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جنہیں اس کے دوستوں اور والدین نے دیکھا۔

    پشاور میں تھانہ چمکنی پولیس نے کارروائی کی ہے جس کے نیتجے میں خواجہ سرا کو اغواء کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء ارسلان عرف شیزا کو فنکشن سے واپسی پر اغواء کیا گیا، اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی، ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔

    پولیس نے کہا کہ اغواء کاروں کی گاڑی کو غز چوک کے قریب روک کر مغوی کو بازیاب کروایا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق تاروجبہ، ارمڑ اور اندرون شہر کے علاقے سے ہے۔

  • بچوں پرجنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار

    بچوں پرجنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار

    پشاور: بچوں پر جنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل 2022 کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل منظوری کے لیے اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،فحش مواد برآمد

    تیار مسودے میں بچوں پر جنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہےاس کے علاوہ بل میں بچوں پر جنسی تشدد کی صورت میں 20 سے 50 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

    بل میں بچوں کی فحش ویڈیو بنانے والے کو 10 سال قید اور 70 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے مجوزہ بل میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ سزا پانے والا کسی بھی معافی کا حقدار نہیں ہو گا۔

    قبل ازیں ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا-

    چائلڈ پورنو گرافی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    پورنو گرافی سے کیا ہے؟

    انسدادِ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2015 کی چائلڈ پورنو گرافی کی شق کے مطابق اگر کوئی شخص کسی بچے کی فحش تصویر یا ویڈیو بناتا ہے یا جنسی استحصال کے دوران ایسا کرتا ہے تو یہ تصاویر بنانے والا، اسے فروخت کرنے والا یا اسے منتقل کرنے والا جرم کا مرتکب ہو گا۔ جس کی سزا زیادہ سے زیادہ سات سال قید یا پچاس لاکھ روپے جرمانہ یا دنوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ متاثرہ بچے کے والدین یا کفیل حکام کو متعلقہ مواد انٹرنیٹ سے ہٹانے کے لیے بھی درخواست کرسکتے ہیں۔

    اسی طرح اگر کوئی کسی بالغ شخص کی عریاں تصاویر یا ویڈیوز بناتا ہے، شیئر کرتا ہے یا فروخت کرتا ہے تو وہ بھی جرم کا مرتکب ہے جس کی سزا تین سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

    صحافت کے نام پر جسم فروشی کا اڈہ ،30 سے زائد مردوخواتین گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کیسے کارروائی کرتا ہے؟

    ایف آئی اے شکایت موصول ہونے کے بعد ایف آئی اے شکایت کنندہ کو طلب کرتا ہے جس کے بعد اس سے درخواست کی تصدیق کروائی جاتی ہے اور ایک حلف نامہ لیا جاتا ہے۔

    شکایت کی تحقیقات میں 3 ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے جس میں فریقین کو بلایا جاتا ہے جبکہ ایف آئی آر درج ہونے میں چھ ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے کیونکہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کبھی مطلوبہ معلومات جلد تو کبھی تاخیر سے فراہم کرتی ہیں۔

    سائبر کرائم کے قانون کے مطابق اگر کوئی شخص سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ پر کسی کو ہراساں کرتا ہے، ناشائستہ گفتگو کرتا ہے، یا ایسا عمل کرتا ہے جس سے ذہنی دباؤ ہو تو یہ بھی جرم ہے جس کی سزا تین سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

    لکھ پتی بھکاری گرفتار،مقدمہ درج

  • ایک ہی لڑکی سے محبت،دولہا کو سگے بھائی نے قتل کر دیا

    ایک ہی لڑکی سے محبت،دولہا کو سگے بھائی نے قتل کر دیا

    پشاور: تھانہ خزانہ کی حدود میں دولہا کے اندھے قتل میں ملوث سگا بھائی نکلا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دولہا فاروق کے قتل میں اس کا سگا بھائی ملوث نکلا مقتول فاروق کی رواں ماہ 4 مارچ کو شادی ہونے والی تھی اور اسے مہندی کی تقریب سے سنسان جگہ بلا کر قتل کیا گیا ملزم اسد خان بھائی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو پھینک کر جائے وقوعہ سے فرار ہوا۔

    اسلام آباد: پولی کلینک کی نرس سمیت چار افراد قتل،ملزم گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق ملزم اسد خان اپنے مقتول بھائی کی تجہیز و تکفین میں بھی موجود تھا تفتیشی ٹیم نے مقتول کے دیگر عزیز و اقارب سمیت مقتول کے بھائی کو بھی شامل تفتیش کیا سرسری تفتیش کے دوران اسد خان نے اصل حقائق سے پردہ اٹھایا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بھائی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مقتول بھائی کی منگیتر سے شادی کا خواہشمند تھا جس کے لیے اسے راستے سے ہٹادیا ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ زون کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    قبل ازیں اسلام آباد میں تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ون میں فائرنگ سے پولی کلینک کی نرس سمیت چار افراد قتل کر دیئے گئے تھے ملزم نے پہلے اپنی بیوی نرس اور اس کے اسٹاف کے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اس کے بعد دوسری جگہ جا کر سسر اور بہنوئی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ملزم کے باہر نکلنے پر پڑوس سے ایک شخص نے فائرنگ کرکے اس کو زخمی کر دیا تھا ۔واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا تھا-

    بھارتی شخص نے کویتی خاندان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  • پشاوردھماکا:مولانا فضل الرحمن تعزیت کرنے کے لیےآج پشاور پہنچ گئے

    پشاوردھماکا:مولانا فضل الرحمن تعزیت کرنے کے لیےآج پشاور پہنچ گئے

    اسلام آباد:پشاوردھماکا:مولانا فضل الرحمن تعزیت کرنے کے لیے پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پشاورمیں مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے دو دن بعد تعزیت کے لیے پشاور پہنچ گئے ہیں‌،

    جہاں مولانا فضل الرحمن نے تعزیت کرتے ہی اپنی توپوں‌کو رُخ حکومت کی طرف کردیا اور کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی۔

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چند روز میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کر رہے ہیں کیونکہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب حکمرانی کا کوئی حق نہیں اور ہماری کوششوں کے نتیجے میں حکمران آج تنہا ہو چکے ہیں۔ حکمران قوم کے پیسے سے اپنے ممبران کو ملک سے باہر بھیج رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی اقدام حکومت کو بچا نہیں سکتے جبکہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں اور عدم اعتماد کے لیے بھی ہم تیار ہیں۔

    پشاور کی جامع مسجد کوچہ رسالدار پر خودکش حملہ کرنے والے خودکش بمبار کے جسمانی اعضا اور فنگر پرنٹ سے دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ہے۔خیبر پختون خوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث نیٹ ورک کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔

    خودکش حملہ آور کے سہولت کار گرفتار
    پشاور کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ آور کو لانے والے کچھ سہولت کاروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔دہشت گرد اور اس کے ساتھیوں کو لانے والے رکشہ ڈرائیور تک پولیس نے رسائی حاصل کر لی ہے۔پولیس کے مطابق دہشت گرد تربیت یافتہ تھا، واقعے کے بعد جائے وقوع اور اطراف میں جیو فسنگ بھی کی گئی۔

    خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاء اور فنگر پرنٹس بھی حاصل کیے گئے جن سے اب اس کی شناخت کا دعویٰ سامنے آیا ہے، تاہم پولیس نے دہشت گرد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے۔

    گزشتہ روز پشاور پولیس کی جانب سے خودکش حملہ آور کے خاکے تیار کر لینے کا دعویٰ بھی سامنے آیا تھا۔سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور اپنے طریقۂ واردات سے کافی تربیت یافتہ لگ رہا تھا، اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے 3 سے 4 سال تک تربیت حاصل کی تھی۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سی سی پی او نے کہا کہ پولیس نے سیکیورٹی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

    ’’مسجد کے گیٹ پر ایک کانسٹیبل مسلح، دوسرا غیر مسلح تھا‘‘انہوں نے بتایا کہ مسجد کے گیٹ پر چیکنگ کے لیے ایک کانسٹیبل غیر مسلح جبکہ دوسرا اسلحے سے لیس تھا۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے سب سے پہلے مسلح کانسٹیبل کو نشانہ بنایا، پھر ڈیڑھ سیکنڈ میں دوسرے کانسٹیبل کو سینے پر گولی ماری۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ غیرمسلح کانسٹیبل سینے میں گولی لگتے ہی دوڑا تھا۔

    وزیرِ اعلیٰ کا امام بارگاہ کا دورہ
    دوسری جانب خیبر پختون خوا کے وزیرِاعلیٰ محمود خان نے امام بارگاہ آخوند آباد کا دورہ کیا اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی۔کا کہنا تھا کہ مجرمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا جبکہ عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا دعویٰ
    گزشتہ روز وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ پشاور خود کش دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ خیبر پختون خوا پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ چکی ہے، ایک دو روز میں پولیس ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

    جمعے کے روز خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں نمازِ جمعہ کے دوران ہوئے خود کش حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 63 ہو چکی ہے۔

    واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 37 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 5 زخمی آئی سی یو میں ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران سیاہ لباس میں ملبوس خودکش بمبار نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی پھر منبر کے سامنے آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

  • پشاور دھماکہ:قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دُکھ ہوا ہے:غم کی اس گھڑی میں‌ پاکستان کےساتھ ہیں:روس

    پشاور دھماکہ:قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دُکھ ہوا ہے:غم کی اس گھڑی میں‌ پاکستان کےساتھ ہیں:روس

    لاہور: پشاور دھماکہ:قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دُکھ ہوا ہے:غم کی اس گھڑی میں‌ پاکستان کےساتھ ہیں،اطلاعات کے مطابق روس نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں اب تک امام ارشاد خلیلی سمیت 62 افراد شہید ہوگئے تھے۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ روسی ہم منصب سرگئی لاروف کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

     

    شاہ محمود نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مسجد پر ہونے والے دہشتگردی حملے میں جانی نقصان پر تعزیت اور دہشتگردی کی مذمت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران یوکرین کی صورتحال پر پاکستان کی تشویش پر میں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی دفعات کے مطابق سفارتی حل کی ضرورت سے آگاہ کیا۔

     

    انہوں نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ یوکرین، پولینڈ، رومانیہ، ہنگری کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندوں کے ساتھ حالیہ ٹیلیفونک گفتگو پر روسی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرگئی لاروف کو پاکستان کا اصولی بتایا، بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ روس، یوکرین کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے، وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ اور فوری انخلا کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کو سراہتے ہیں۔

     

     

    ایک اور ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، انہوں نے پشاور میں ہونے والے دہشتگردی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

    مزید ٹویٹ میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ صومالیہ کے وزیر خارجہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پشاور میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

  • اقوام متحدہ کا پشاورمیں دہشتگرد حملے میں جانی نقصان پردکھ کا اظہار

    اقوام متحدہ کا پشاورمیں دہشتگرد حملے میں جانی نقصان پردکھ کا اظہار

    نیویارک: اقوام متحدہ نے پشاورمیں مسجد پرحملے میں جانی نقصان پردکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل جناب انتونیو گوتیرس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو ٹیلی فون کر کے پشاور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    سیکریٹری جنرل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے ذاتی طور پر صدمہ کا باعث ہے کیونکہ وہ پشاور کو اچھی طرح جانتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کے بہترین سلوک سے آگاہ ہیں۔

    پشاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان

    انتونیوگوتریس نے پشاورواقعے پرپاکستان کی حکومت، قیادت اورعوام سے اظہارتعزیت کیا –

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان کے ساتھ تعزیت اور اظہار یکجہتی پر سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

    قبل ازیں افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی تھی ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں امام ارشاد خلیلی سمیت 56 شہید ہو گئے۔

    پشاوردھماکا:دہشتگرد کہاں سےآئےتمام معلومات موجود ہیں:وزیراعظم کی شہدا اورزخمیوں کے ورثا سے تعزیت

    پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نمازِ جمعہ کے دوران دو حملہ آور جامع مسجد کے گیٹ پر آئے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد جامع مسجد میں داخل ہوئے، جس کے بعد مسجد میں دھماکا ہوا۔

    ترجمان ایل آر ایچ پشاور کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے میں56 افراد شہید ہوئے جبکہ 194 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، شدید زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئی، بڑی تعداد میں ڈاکٹروں اورنرسوں نےعلاج فراہم کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پشاور کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ جبکہ سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

    حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر محمد سیف نے تصدیق کی کہ مسجد کے اندر ہونے والا دھماکا خودکش تھا جس میں دو حملہ آور ملوث تھے۔

    پیٹرول سستا،ایل پی جی 28،گھی 60 روپیہ فی کلو مہنگا