Baaghi TV

Tag: پشاور

  • پشاور دھماکہ:قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دُکھ ہوا ہے:غم کی اس گھڑی میں‌ پاکستان کےساتھ ہیں:روس

    پشاور دھماکہ:قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دُکھ ہوا ہے:غم کی اس گھڑی میں‌ پاکستان کےساتھ ہیں:روس

    لاہور: پشاور دھماکہ:قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دُکھ ہوا ہے:غم کی اس گھڑی میں‌ پاکستان کےساتھ ہیں،اطلاعات کے مطابق روس نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں اب تک امام ارشاد خلیلی سمیت 62 افراد شہید ہوگئے تھے۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ روسی ہم منصب سرگئی لاروف کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

     

    شاہ محمود نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مسجد پر ہونے والے دہشتگردی حملے میں جانی نقصان پر تعزیت اور دہشتگردی کی مذمت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران یوکرین کی صورتحال پر پاکستان کی تشویش پر میں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی دفعات کے مطابق سفارتی حل کی ضرورت سے آگاہ کیا۔

     

    انہوں نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ یوکرین، پولینڈ، رومانیہ، ہنگری کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندوں کے ساتھ حالیہ ٹیلیفونک گفتگو پر روسی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرگئی لاروف کو پاکستان کا اصولی بتایا، بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ روس، یوکرین کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے، وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ اور فوری انخلا کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کو سراہتے ہیں۔

     

     

    ایک اور ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، انہوں نے پشاور میں ہونے والے دہشتگردی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

    مزید ٹویٹ میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ صومالیہ کے وزیر خارجہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پشاور میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

  • اقوام متحدہ کا پشاورمیں دہشتگرد حملے میں جانی نقصان پردکھ کا اظہار

    اقوام متحدہ کا پشاورمیں دہشتگرد حملے میں جانی نقصان پردکھ کا اظہار

    نیویارک: اقوام متحدہ نے پشاورمیں مسجد پرحملے میں جانی نقصان پردکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل جناب انتونیو گوتیرس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو ٹیلی فون کر کے پشاور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    سیکریٹری جنرل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے ذاتی طور پر صدمہ کا باعث ہے کیونکہ وہ پشاور کو اچھی طرح جانتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کے بہترین سلوک سے آگاہ ہیں۔

    پشاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان

    انتونیوگوتریس نے پشاورواقعے پرپاکستان کی حکومت، قیادت اورعوام سے اظہارتعزیت کیا –

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان کے ساتھ تعزیت اور اظہار یکجہتی پر سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

    قبل ازیں افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی تھی ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں امام ارشاد خلیلی سمیت 56 شہید ہو گئے۔

    پشاوردھماکا:دہشتگرد کہاں سےآئےتمام معلومات موجود ہیں:وزیراعظم کی شہدا اورزخمیوں کے ورثا سے تعزیت

    پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نمازِ جمعہ کے دوران دو حملہ آور جامع مسجد کے گیٹ پر آئے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد جامع مسجد میں داخل ہوئے، جس کے بعد مسجد میں دھماکا ہوا۔

    ترجمان ایل آر ایچ پشاور کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے میں56 افراد شہید ہوئے جبکہ 194 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، شدید زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئی، بڑی تعداد میں ڈاکٹروں اورنرسوں نےعلاج فراہم کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پشاور کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ جبکہ سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

    حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر محمد سیف نے تصدیق کی کہ مسجد کے اندر ہونے والا دھماکا خودکش تھا جس میں دو حملہ آور ملوث تھے۔

    پیٹرول سستا،ایل پی جی 28،گھی 60 روپیہ فی کلو مہنگا

  • پشاوردھماکا:دہشتگرد کہاں سےآئےتمام معلومات موجود ہیں:وزیراعظم کی شہدا اورزخمیوں کے ورثا سے تعزیت

    پشاوردھماکا:دہشتگرد کہاں سےآئےتمام معلومات موجود ہیں:وزیراعظم کی شہدا اورزخمیوں کے ورثا سے تعزیت

    لاہور:پشاور دھماکا:دہشتگرد کہاں سے آئے تمام معلومات موجود ہیں:وزیراعظم عمران خان کی شہدا اورزخمیوں کے ورثا سے تعزیت ،اطلاعات کے مطابق پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 56 افراد کی شہادت کے بعد رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگرد کہاں سے آئے تمام معلومات موجود ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ پشاور میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ذاتی طور پر آپریشنز کی نگرانی اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ میں ہوں۔ اب ہمارے پاس تمام معلومات موجود ہیں دہشت گرد کہاں سے آئے، ان کا پوری طاقت کے ساتھ پیچھا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری تعزیت پشاور حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

     

     

    عمران خان نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اہل خانہ سے ملاقات کریں اور ان کی ضروریات کا خیال رکھیں۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شیخ رشید نے سکیورٹی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور ملکی سیکورٹی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ امن وامان یقینی بنایا جائے۔

  • پشاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان

    پشاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان

    کابل :افغانستان میں طالبان حکومت نے پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔اور کہا ہے کہ مسجد ہو یا عام جگہ کسی بھی جگہ خودکش حملے حرام ہیں اور ان حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

    اس واقعے پر افغان طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

     

    پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں امام ارشاد خلیلی سمیت 56 شہید ہو گئے۔

    پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نمازِ جمعہ کے دوران دو حملہ آور جامع مسجد کے گیٹ پر آئے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد جامع مسجد میں داخل ہوئے، جس کے بعد مسجد میں دھماکا ہوا۔

    ترجمان ایل آر ایچ پشاور کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے میں56 افراد شہید ہوئے جبکہ 194 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، شدید زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئی، بڑی تعداد میں ڈاکٹروں اورنرسوں نےعلاج فراہم کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پشاور کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ جبکہ سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

    حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر محمد سیف نے تصدیق کی کہ مسجد کے اندر ہونے والا دھماکا خودکش تھا جس میں دو حملہ آور ملوث تھے۔

  • سی ٹی ڈی نے20 لاکھ روپےسرکی قیمت والےانتہائی مطلوب دہشتگرد کوگرفتارکرلیا

    سی ٹی ڈی نے20 لاکھ روپےسرکی قیمت والےانتہائی مطلوب دہشتگرد کوگرفتارکرلیا

    پشاور:بھتہ خوری اور بم دھماکوں میں ملوث ملزم گرفتار،گرفتار دہشت گردکی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی-

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) بنوں ریجن نے اورنگی ٹاون میں اہم کارروائی کی ہے-

    باغی ٹی وی : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) بنوں ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا سی ٹی ڈی بنوں کو خفیہ ذرائع سے انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بدنام زمانہ بھتہ خور اور بم دھماکوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اشتہاری مجرم نیک ولی بکاخیل کی حدود میں دہشت گردی کی غرض سے آیا ہوا ہے۔

    اورنگی ٹاون سال 2015 بم دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار

    مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی آپریشن ٹیم اور اسپیشل ٹیم نے بکاخیل میں ٹارگیٹڈ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور موقع سے دہشت گرد کو دھر لیا۔

    فوٹو بشکریہ میڈیا: گرفتار دہشت گردکی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

    قبل ازیں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کراچی نے اورنگی ٹاون میں اہم کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاون سال2015 بم دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار کیا تھا گرفتار مبینہ دہشتگرد عبدالمطلب عرف سہیل عرف ولی کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے گرفتار ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد ہوا-

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 2014 میں افغانستان سے 4 ماہ دہشتگردی کی تربیت حاصل کی ملزم کلاشنکوف ، ہیوی مشین گن،ہینڈ گرنیڈ اور بم چلانے میں مہارت رکھتا ہے تربیت حاصل کرنے کے بعد ملزم واپس آیا ملزم نے 2015میں ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاون میں برگر ٹھیلے پر بم دھماکا کیا گیا بم ریموٹ کنٹرول اور کوڈ نمبر 189سے منسلک تھا دھماکے میں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوئے تھے ملزم دھماکے کے بعد روپوش ہوگیا تھا-

    سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی :دہشت گرد گرفتار

    گرفتار ملزم نے تنظیم کا اسلحہ اور بارود سے بھرا بیگ اپنے مکان سے متصل خالی پلاٹ میں دفن کیا ملزم کے ساتھی عبدالبشر عرف کنیا نے ملزم کی ہدایت پر وہاں سے نکال کر اپنے پاس رکھ لیا ملزم عبدالبشر عرف کنیا کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان سے گرفتار کیا ملزم کے قبضے سے بارود اور اسلحہ سے بھرا بیگ بھی برآمد ہوا-

    ملزم2018 میں واپس کراچی آیا اور اورنگی ٹاؤن میں رہائش اختیار کی سال 2018 میں اسلام الدین عرف مفتی حمزہ سے رابطہ ہوا ،اسلام الدین سی ٹی ڈی ریڈ بک کا انتہائی اہم مطلوب ملزم ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے-

    بلوچستان: ژوب میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،4 اشتہاری ملزمان ہلاک

  • جنازہ لے جاتے ہوئے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ،3 فراد جاں بحق

    جنازہ لے جاتے ہوئے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ،3 فراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا: پشاور میں ایک جنازہ لے جاتے ہوئے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں ایک فریق اپنے عزیز کا جنازہ لے کر جارہا تھا کہ دوسرے فریق نے حملہ کردیا۔

    پولیس کے مطابق دونوں گروہوں میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کی جانب سے دونوں گروہوں کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

    اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں تشویشناک حد تک اضافہ،پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

    قبل ازیں امریکا میں کار چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پرراہزانوں نے پاکستانی نژاد عبدالرؤف کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا امریکا میں میری لینڈ کے علاقے آکس ہل میں راہزنوں نے پاکستانی نژاد شخص سے کار چھیننے کی کوشش کی، اس دوران مزاحمت کرنے پر راہزنوں نے عبدالرؤف کو 3 گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    رؤف کے دوستوں اور رشتہ داروں نے بتایا کہ کار جیکرز نے ان کی کار چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر انہیں قریب سے تین گولیاں ماریں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ڈاکو اس کی گاڑی لے گئے راہزنی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے پاکستانی نژاد عبدالرؤف نے 2 سال قبل مقامی غنڈوں کے چنگل سے ایک خاتون پولیس افسر کو اُس وقت بچایا تھا جب غنڈے خاتون افسر کو لوہے کی سلاخوں سے مار رہے تھے۔

    بینک اے ٹی ایم مشین اسکیمنگ کرکے شہریوں کولوٹنے والا گینگ گرفتار

    اس بہادری پر الیگزینڈریہ پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستانی نژاد عبدالرؤف کو تمغہ بہادری بھی دیا گیا تھا عبدالرؤف 18 سال سے واشنگٹن ڈی سی میں ’’چٹنی‘‘ کے نام ریسٹورنٹ چلاتے تھے جو پاکستانیوں اور بھارتیوں کا پسندیدہ ریستوران ہے علاوہ ازیں عبد الرؤف سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل رہتے تھے جس کے باعث وہ پاکستان، بنگلادیش، بھارت سمیت اردو سمجھنے والے دیگر شہریوں میں کافی مقبول تھے-

    خاتون کو نازیبا اشاروں سے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

  • عمران صاحب پشاور سے فون کالز کرانا بند کریں: مریم اورنگزیب اداروں پرالزامات سے باز نہ آئیں

    عمران صاحب پشاور سے فون کالز کرانا بند کریں: مریم اورنگزیب اداروں پرالزامات سے باز نہ آئیں

    لاہور: عمران صاحب پشاور سے فون کالز کرانا بند کریں: مریم اورنگزیب اداروں پرالزامات سے باز نہ آئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب پھر اداروں کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہیں اور یہ سب کچھ شریف فیملی کی ڈکٹیشن پر کررہی ہیں ، مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق، دن قریب آتے ہی عمران خان ہمارے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوششیں کر رہے ہیں، پشاور سے فون کالز کرانا بند کریں اور سیاست کے میدان میں سیاسی انداز میں مقابلہ کریں۔

    ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، اپوزیشن اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مشاورت سے یہ تحریک لا رہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے دن قریب آ رہے ہیں، خوف میں مبتلا عمران صاحب ہمارے اراکین پارلیمان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، خبردار کر رہی ہوں کہ عمران صاحب پشاور سے فون کالیں کرانا فوری بند کریں، آپ سیاست کے میدان میں سیاسی انداز میں مقابلہ کریں، عمران صاحب یہ غیر آئینی حرکتیں آپ کے خوف اور شکست کا واضح ثبوت ہیں۔

  • پشاور: تھانے پر دستی بموں سے حملہ ،3 اہلکار زخمی

    پشاور: تھانے پر دستی بموں سے حملہ ،3 اہلکار زخمی

    پشاور: نامعلوم افراد کا تھانہ پھندو پر دستی بموں سے حملہ-

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق پشاور کے تھانہ پر دستی بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جب کہ زخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

    گھرمیں رنگ روغن کا کام کرنے آئے شخص کی بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ صبح پیش آیا، نامعلوم افراد نے دستی بموں سے تھانے پر حملہ کیا، اور دو گرینینڈ تھانے کی حدور میں پھینکے اور فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی نفری اور گشت پر مامور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، بی ڈی یو ٹیم نے دستی بم کی تصدیق کی ہے۔

    احمد آباد دھماکے، عدالت نے 38 مجرموں کو سزائے موت سنا دی

    حکام کے مطابق واقعے میں تھانے کو جزوی نقصان پہنچا، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے، زخمیوں کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں، اور واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین

    سی سی پی او عباس احسن نے ایل آر ایچ ہسپتال کا دورہ کیا ، ایس پی سٹی عتیق شاہ اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ، سی سی پی او نے تھانہ پھندو میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی عیادت کی ، سی سی پی او نے زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،سی سی پی او عباس احسن کا کہنا تھا کہ غازی اہلکار محکمہ پولیس کا اصل سرمایہ ہیں ملکی حفاظت کے لئے پہلے بھی جانوں کا نذرانہ دیا ہے، آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی شرپسندانہ کارروائی کی سی ٹی ڈی حکام کے ساتھ مل کر جامع تفتیش شروع کر دی گئی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ضلع چمن میں سی ٹی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں 15 کلو گرام بارود، 2 ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، پرائما کارڈ برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشت گرد سرکای تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

  • کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

    کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

    پشاور: کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے صوبہ خیبرپختونخوا میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک بقایا فنڈز ادا نہیں کیے جائیں گے اس وقت تک بائیکاٹ جاری رہے گا اگر اس دوران کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری ڈی جی ہیلتھ پر عائد ہوگی۔

    پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ڈی ایچ او اسلام آباد نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد دونوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت جی 6/4 کے نجی اسکول میں کورونا کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں دوسرا نجی اسکول کری روڈ پر واقع ہے اور وہاں بھی کورونا کے تین کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

    کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید33 افراد جاں بحق ہوئے گزشتہ روز ملک بھر میں مزید 2 ہزار 400 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693ہو گئی تھی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 950 ہو گئی مثبت کیسز کی شرح 4.92 فیصد تھی-

    تعلیمی اداروں،مارکٹیوں اور شادی ہالز سے متعلق پابندیوں میں نرمی:کورونا ایس او پیز جاری کردیئے گئے

    گزشتہ روز سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 62 ہزار597، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 13ہزار762، پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 820، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار613، بلوچستان میں 35 ہزار 187، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 429اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 285 ہو گئی ہے کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 418 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار 013، خیبر پختونخوا 6 ہزار 177، اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 780 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا پابندیوں اور ویکسین کے خلاف ڈرائیورز کا احتجاج،جسٹن ٹروڈو نے ایمرجنسی نافذ…

  • پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    لاہور: پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی ،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 207 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 24 ویں میچ میں شاداب خان کی انجری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی آصف علی کریں گے جبکہ پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کے سپرد ہے۔

    پشاور زلمی اننگز

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازائی اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا، نوجوان وکٹ کیپر بلے باز حارث نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے4 چھکوں اور 5 چوکوں کی بدولت صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی۔

    حضرت اللہ زازائی 13، محمد حارث 70، یاسر خان 35، شعیب ملک 38، ردرفورڈ 16، لیام لیونگسٹون 9، بین کٹنگ اور کپتان وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت 8 اور عثمان قادر 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، وقاص مقصود نے 2، مرچنٹ ڈی لینگ، لیام ڈاسن اور ظاہر خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
    اس طرح پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق انجری مسائل کا شکار اسلام آباد کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔مبصر خان، دانش عزیز، محمد موسیٰ، مرچانٹ ڈی لانگے اور ظاہر خان کو ایلکس ہیلز، شاداب خان، محمد اخلاق، حسن علی اور ذیشان ضمیر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

     

     

    کپتان شاداب خان اور ایمرجنگ فاسٹ بالر ذیشان ضمیر انجری کے سبب آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوسکے۔شاداب کی غیر موجودگی میں آصف علی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔