سٹی تھانہ چارسدہ کی حدود میں قتل ہونیوالی ڈیڑھ سالہ علینہ کے قتل کا 24گھنٹوں میں ڈراپ سین ہوگیا ،سگی چچی قاتلہ نکلی ،ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا، جمعرات کے روز سردریاب ممتاز آبا د سے لاپتہ ڈیڑھ سالہ علینہ دختر کامران کی بوری بند نعش ملی جس پر ڈی پی او چارسدہ عارف خان نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی ۔تفشیشی ٹیم نے بچی علینہ کی چچی زوجہ صدام المعروف احسان اللہ کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کی اور ملزمہ نے دوران تفتیش بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو نا چاقی پریہ اقدام اُٹھایا ۔بچی علینہ کے والد کامران نے عدالت میں بھی ملزمہ مسماة (ز) زوجہ صدام کیخلاف اپنی بچی کی ہلاکت کا بیان 164کے تحت قلم بند کروایا ۔واضح رہے کہ بچی کی لاش کل بوری میں بند ملی تھی جسکے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کرنے کے لئے کاروائی شروع کی تھی،
Tag: پولیس
-

ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی، محکمہ زراعت کے دو افسران بازیاب
ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی علاقے میں میں سی ٹی ڈی کامیاب کاروائی کے دوران محکمہ زراعت کے پی کے دائیریکٹر حسین احمد اور سبجیکٹ سپیشلسٹ شاھد بیٹنی بازیاب کر دئے گئے ہے،خیبر پختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی میں کاروائی کی گئی جس کے دوران ایک ماہ پہلے اغوا ہونے والے محکمہ زراعت سے تعلق رکھنے والے دو افسران کو بازیاب کر دیا گیا ہے،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ائی،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی کے اختر حیات خان کی طرف سے سی ٹی ڈی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے،
-

میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
خاتون کی موٹروے پولیس کے اہلکار کو بدنام کرنے کی مزموم کوشش، موٹروے پر پولیس اہلکار کی جانب سے زیادتی کا مقدمہ درج کروا کر مجسٹریٹ کے سامنے بیان سے مکر گئی اور سچ بتاتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، میں نے غلط ایف آئی آر درج کروا دی،
موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کی کوشش کا الزام لگانے اور اس پر مقدمہ درج کروانے اور ویڈیو بیان میں اپنے ساتھ زیادتی کا بتانے والی خاتون نے وقوعہ کے روز ہی اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا پرچہ جھوٹا ہے۔ خاتون نے موٹروے پولیس کے اہلکار کو بدنام کرنے کی کوشش کی، مقدمہ درج کروا کر بیان سے مکر گئی، خاتون جو ان پڑھ ہے اور حلف نامہ میں لکھا کہ اس نے ناظرہ قرآن پڑھا ہے، حلفا کہتی ہے جو مقدمہ درج کروایا وہ جھوٹا ہے

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟
موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب
موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار
ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈسکہ موٹروے پولیس انسپکٹر کی لڑکی سے چھڑ خانی اور زیادتی کی کوشش پولیس تھانہ صدر پولیس نے لڑکی کی درخوست پر موٹروے انسپیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ، پولیس اہلکار پر الزام لگانے والی لڑکی کا تعلق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے تھا، درج مقدمہ مین کہا گیا کہ تھا کہ لاہور اچھرہ کی رہائشی لڑکی ڈسکہ اپنے رشتہ داروں کے گھر آئی ہوئی تھی لڑکی لاہور واپسی کے لیے گھر سے نکلی تو انسپکٹر نے لفٹ دینے کا بولا انسپکٹر نے کہا کہ آئیں میں ایک افیسر ہوں اپ کو لاہور کی گاڑی پر بٹھا دیتا ہوں دھیدووالی کے قریب موٹروے انسپکٹر نے لڑکی سے زنا بالجبر کرنے کی کوشش کی لڑکی کے شور کرنے پر اسے گاڑی سے نیچے اتار دیا پولیس نے عمران انسپکٹر کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا ہے
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

-

پشاور ہائی کورٹ میں تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت
پشاور ہائیکورٹ نے صدر کینٹ میں مختلف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی پشاور, کنٹونمنٹ ایگزیکٹیوں آفیسر, سیکرٹری ڈیفنس, اسٹیشن کمانڈر پشاور اور محکمہ موحولیات سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا
پشاور ہائی کورٹ میں صدر کینٹ میں مختلف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ڈپٹی کمشنر پشاور, کنٹونمنٹ ایگزیکٹیوں آفیسر, سیکرٹری ڈیفنس, اسٹیشن کمانڈر پشاور سے جواب طلب کرلیا، درخواست گزار وکیل کے مطابق صدر بازار, فخر عالم روڈ, کالا باڑی اوردیگر سڑکوں پر قائم تجاوزات سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار نے دوکانداروں سے تجاوزات ہٹانے پر دھمکیاں دی گئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کا صدر میں دفتر ہے اور تجاوزات اور ٹریفک جام کی وجہ سے ان کو بھی کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وکیل نے کہا کہ صدر میں ٹریفک مسائل پر کنٹونمنٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بنی ہے۔ -

خیبرپختونخوا کی خاتون ایس ایس پی انٹرنیشنل پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد
خیبرپختونخوا کی سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سونیا شمروز خان کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے کی جانے والی گراں قدر خدمات پر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ویمن پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا ،سونیا شمروز، 60 سالہ تاریخ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی اور دوسری مسلمان خاتون ہوں گی ۔خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ایس ایس پی سونیا شمروز صوبے میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں جبکہ انہیں خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ڈی پی او ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ،،سونیا شمروز خان نے بحیثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام، چترال میں جبری شادیوں کی روک تھام کیلئے نہ صرف شکایتی سیل قائم کیے بلکہ خواتین کے مسائل اور خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ان کی کوششوں اور کاوشوں کے باعث چترال میں خواتین کی خودکشی کے رجحان میں نمایاں کمی آئی تھی ،سونیا شمروز کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ دیا جائے گا۔
-

زمین کا تنازعہ پر چچا زاد بھائی ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن گئے،
ضلع دیر بالا تحصیل واڑی عمر الئی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ چچا زاد بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر ہوئی جس میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جو اپس میں سگے بھائی تھے،اور دو زخمی ہو گئے،ریسکیو کے مطابق دیر بالا کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہے ریسکیو 1122 موقع پر پہنچی جہاں انہوں نے زخمیوں کو فوری امداد کے لئے طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو واڑی ہسپتال پہنچا دیا گیا،دوسری جانب پولیس بھی موقع پر پہنچ کر واقع کی چھان بین کر رہی ہے،
-

سی ٹی ڈی بلوچستان کی کاروائی،4 دہشت گرد ہلاک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان کی کارروائی،4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے
سی ٹی ڈی بلوچستان نے ایک کامیاب آپریشن میں کالعدم تنظیم TTP اور TJP کے 4 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گرد ایف سی مسلم باغ ہیڈکوارٹر پر حملے اور قلعہ عبداللہ گرڈ اسٹیشن پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے، خودکش جیکٹ، آٹومیٹک رائفلز،دستی بم اور دیگر نوعیت کو اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیے، سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزم علی محمد عرف چھوٹا قاری کی نشاندہی پر پاک افغان سرحد پر گوہری کول میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانہ پر ریڈ کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا اور ایک خودکش حملہ آور کو اسناپیر نے جنم واصل کردیا۔
آپریشن میں علی محمد عرف چھوٹا قاری سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔دہشت گردوں کے قبضے سے مسلم باغ واقعہ میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کرلی گئی واقعہ کی رپورٹ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کرکے نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ
کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت
کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز
پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے
پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے
-

ضلع خیبر باڑہ میں 4 افراد قتل
خیبر پختونخوا ضلع خیبر باڑہ تحصیل قوم ملک دین خیل سور ڈھنڈ علاقہ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد قتل کئے گئے ہیں ، ضلع خیبر ڈی پی او کے مطابق افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزمان کو جلدی گرفتار کر لیا جائے گا،جاں بحق تمام افراد کی لاش اپنے قبضے میں لئے گئے ہے،اور واقع کے تحقیقات شروع کر دئے گئے،مقتولین میں حضرت اللہ،زیارت گل،عبدالمالک،اور مومن شامل ہے،پولیس کے مطابق واقع زمینی تنازعے کے بنیاد پر سامنے آیا، پولیس نے واقع میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جن کو بہت جلد گرفتارکر لیا جائے گا،
-

سوات شانگلہ سے اغواء ہونے والی لڑکی تا حال لاپتہ
سوات شانگلہ سے 5 دن پہلے اغواء ہونے والی 14 سالہ لڑکی تاحال بازیاب نہ ہو سکی،متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اغواء کرنے والے لوگ با اثر ہے ،جسکی وجہ سے ایف آئی آر میں غلط نکات درج کئے گئے ہے،دوسری جانب پولیس ڈی پی او شانگلہ کا دعوی ہے کہ لڑکی کو بازیاب کرنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہے جس کی مدد سے بہت جلدی لڑکی کو بازیاب کرا لیا جائے گا،لڑکی کے خاندان والوں نے موقف اپنایا کہ لڑکی کا جس لڑکے کے ساتھ نکاح ہوا تھا اسکی زہنی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں کے سربراہان کے جرگے کی مدد سے رشتہ ختم کیا جا رہا تھا ،تاہم لڑکے والوں نے رات کی تاریکی میں ہمارے گھر میں داخل ہو کر خواتین پر تشدد کیا اور 14 سالہ لڑکی کو اپنے ساتھ زبردستی لے گئے،جبکہ ڈٰ ُٰی پی او شانگلہ نے بتایا ہے کہ لڑکی کے بازیابی کے بعد اس بات کا پتہ عدالت میں چلے گا کہ لڑکی کو زبر دستی لے جایا گیا ہے یا وہ خود اپنی مرضی سے گئی ہے،
-

خیبر پختونخواہ ضلع مردان کا نیا آر پی او تعینات
ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ریجنل پولیس آفس پہنچنے پر پولیس کی چاک وچوبند دستے نے سلامی دی، انھوں نے پولیس لائنز میں یادگار شہداء پر حاضری دی،شہداء کے بلند درجات کےلئے فاتحہ خوانی کی اور بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے، آفس پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن نے آرپی او مردان کے سٹاف کے ہمراہ ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے ریجنل پولیس آ فیسر مردان کو سلامی پیش کی۔ ار پی او مردان محمد سلیمان نے مردان ریجن کے تمام ضلعی پولیس آفسران سے تعارفی ملاقات کی۔ محمد سلیمان نے اس موقع پر انعامات حاصل کرنے والے آفسران و جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی کاوشیں قابل تحسین ہے اور آپ نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور عمدگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دئے،ریجنل پولیس آفیسر مردان نے مذید کہا کہ عوام کے جان و مال کی تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور مردان ریجن کے پولیس اس کام کو بخوبی انجام دے رہی ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مردان ریجن پولیس کسی بھی قسم کے مجرمانہ رویے کو برداشت نہیں کریں گی،
