Baaghi TV

Tag: پولیس

  • اقلیت برادری پر قاتلانہ حملے میں ایک ہی شخص ملوث، تحقیقاتی رپورٹ

    اقلیت برادری پر قاتلانہ حملے میں ایک ہی شخص ملوث، تحقیقاتی رپورٹ

    پشاور میں قتل ہونے والے تاجر دیال سنگھ اور کاشف مسیح کے قتل کے تحقیقات سامنے آئے ہے ،تحقیقاتی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں افراد کو قتل میں ایک ہی شخص ملوث پایا گیا ہے،پولیس زرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی ہو چکی ہے ،اور بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،تحقیقاتی ٹیم کے مطابق 30 مارچ کو دیال سنگھ کو جس اسلحے سے نشانہ بنایا گیا تھا وہی اسلحہ یکم اپریل کو کاشف مسیح کے قتل میں بھی استعمال ہوا ہے،پولیس کے مطابق قاتل نے انتہائی ماہرانہ انداز میں واردات کئے جس میں ملزم نے ہلمٹ پہن کر منہ چھپانے کی کوشش کی تھی اور تاجر دیال سنگھ کی نشاندہی کے لئے اپنے ساتھ ایک اور سخص کو بھی موٹر سائیکل پر سوار کیا ہوا تھا اور وہی شخص کاشف مسیح کے قتل میں بھی سہولت کار تھا،تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے دونوں واردات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے،واضح رہے کہ 30 مارچ اور یکم اپریل کو اقلیت برادری کو نشانہ بنا دیا گیا تھا جس میں تاجر دیال سنگھ اور کاشف مسیح قتل کر دئیے گئے تھے،

  • مدرسہ میں آٹھ سالہ بچے کے ساتھ  بدفعلی، قاری گرفتار

    مدرسہ میں آٹھ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، قاری گرفتار

    رائیونڈ مدرسہ میں آٹھ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، قاری گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب کے‌صوبائی دارالحکومت لاہور کے قریبی علاقے رائیونڈ میں قاری نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی، جرم چھپانے کے لئے تشدد کے بعد بلائی منزل نیچے پھینک دیا بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں چلڈرن ہسپتال میں وینٹی لیٹر پرہے، پولیس نے قاری کو پکڑ کر مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا

    رائیونڈ کے نواحی گاوں رام تھمن راجہ جنگ کا رہائشی محمد سلیم اپنے آٹھ سالہ بچے ثمر سلیم کو قرآن مجید کی تعلیم دلوانے کے لئے رائیونڈ گلبرگ ٹاون مدرسہ دارالقران میں داخل کروایا ہوا تھا اس کے والد کے مطابق گزشتہ روزاس کے قاری محمد رضوان والد یقعوب نے بچے کو رات 10 بجے کے قریب بستر سے جگایا اورزبردستی بدفعلی کرنے لگا جس پر بچے نے منت سماجت کی مگر قاری نے ایک نہ سنی انکار کرنے پر بچے پر تشدد شروع کردیا جس سے اس کا دایاں بازوں ٹوٹ گیا بدفعلی کرنے کے بعد اس نے اپنے جرم چھپانے کے لئے معصوم بچے کو بلائی منزل سے نیچے پھینک دیا جس کی وجہ سے بچے کے سر پر گہری چوٹ آئی اور بچہ بہوش ہوگیا بچے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا دوسری جانب رائیونڈ پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قاری کو حوالات میں بند کردیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    دوسری جانب چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے رائیونڈ میں 8 سالہ بچے کے ساتھ قاری کی بدفعلی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور اس کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی اور کہا کہ رائیونڈ میں 8سالہ بچے کے ساتھ قاری کی بدفعلی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم متاثرہ بچے اور لواحقین کی طرف روانہ ہوگئی ہے بچے کو قانونی اور طبی معاونت فراہم کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔ قاری نے بدفعلی کے بعد جرم چھپانے کیلئے بچے کو بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا۔ پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ والدین سے درخواست ہے کہ اپنی زیرنگرانی بچوں کو مدارس یا کسی اور جگہ بھیجیں۔

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    دوسری جانب پنجاب کے شہر کبیروالا تھانہ نواں شہر میں بچے سے بدفعلی کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کا معاملہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے بدفعلی کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، واقعہ تھانہ نواں شہر کی حددو میں پیش آیا ،ترجمان پولیس کے مطابق مدعی سے رابطہ کیا گیا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق وقوعہ 6 ماہ پرانا ہے لیکن ویڈیو گزشتہ روز وائرل کی گئی ڈی پی او کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کو مدعی سے درخواست لیکر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا،اے ایس پی کبیروالا کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ملزمان کو جلد گرفتارکر لیا جائے گا، واضح رہے کہ کمسن بچے کے ساتھ سکول میں بدفعلی کی گئی تھی جس کی ویڈیو وائرل کر دی گئی تھی،

  • وومن پولیس اسٹیشن سے بھاگنے والی ملزمہ گرفتار

    وومن پولیس اسٹیشن سے بھاگنے والی ملزمہ گرفتار

    نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس کی کارروائی، لیاقت آباد وومن پولیس اسٹیشن سے مفرور ملزمہ گرفتار کر لی گئی،

    18 مئی کو وومن تھانہ سے ایک چوری کی الزام میں گرفتار ملزمہ فرار ہوگئی تھی ، ترجمان پولیس کے مطابق افسران بالا کے احکامات پر انکوائری کے بعد ایس ایچ او وومن ارم امجد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ 2 لیڈی کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل سنتری کے خلاف غفلت لاپرواہی کا مقدمہ نمبر 16/2023 دفعہ 223/225 ت پ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا تھا ،مقدمہ الزام نمبر 258/2023 دفعہ 380/454 ت پ میں گرفتار ملزمہ بڑی چالاکی سے پولیس کسٹدی سے فرار ہوئی تھی امروز ایس ایچ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ مسکان دختر عبدالجبار کو گرفتار کر لیا ،ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا کر ملزمہ کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    عدالت میں جمع کرائی گئی بیان حلفی کی خلاف ورزی عدالت کی توہین کے مترادف ہو گی،

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیںَشہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 23 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 04 ڈاکوؤں کو هلاک جبكہ 30 زخمی ڈاکوؤں سمیت 41 ڈاکوؤں کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 36 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 17 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1331 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 58 کلو 337 گرام چرس، 01 کلو 834 گرام ہیروئین، 75 شراب کی بوتلیں اور آئس/کرسٹال برآمد کی گئی۔گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 149 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 54 موٹرسائیکلیں اور 07 گاڑیاں برآمد کر کے تحویل میں لی گئیں۔

  • پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی

    پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی

    راولپنڈی: پٹرولنگ پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق سب انسپکر اویس کی سربراہی میں پولیس ٹیم تھانہ رتہ امرال کے علاقے ہزارہ کالونی راولپنڈی میں گشت پر تھی کہ دو افراد میں سے ایک شخص پولیس کو دیکھ کر مشکوک انداز میں فرار ہوا جس کوپکڑ کر پولیس موبائل میں منتقل کیا تو نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

    انور مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے اور زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دیں۔

    لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی کی درخواست،پولیس رپورٹ عدالت پیش

    آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب انسپکٹر اور اہلکاروں کی عیادت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے آر پی او سید خرم علی نے زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کرتے ہوئے بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں،آر پی او نے زخمی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام بھی دیا. تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ہزارہ کالونی میں گزشتہ رات گشت پر مامور سب انسپکٹر اویس، کانسٹیبل محمد وقاص اور عاطف ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، آر پی او سید خرم علی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے دوران اپنی جان کی پراوہ نہ کرنے والے افسران وجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، عوام کی جان ومال کی حفاظت اور قانون کی بالا دستی اولین فریضہ ہے جس کے لیے راولپنڈی ریجن پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،

  • لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی کی درخواست،پولیس رپورٹ عدالت پیش

    لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی کی درخواست،پولیس رپورٹ عدالت پیش

    لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کے تفتیشی افسر کو بلائیں، پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو پورے پاکستان کو خط لکھ دیے ہیں، آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت سب کو کہہ دیا ہے، ان کی رپورٹ آئے گی تو پتہ چلے گا، ایک ہفتے کا وقت دے دیتے ہیں،عدالت نے درخواست دہندہ کو ہدایت کی کہ اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو پولیس کو آگاہ کریں،ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، اگر پولیس تعاون نہیں کرتی تو عدالت موجود ہے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پولیس نے موبائل کا سی ڈی آر نکلوایا ہے؟ عدالت نے پولیس کو موبائل فون لوکیشن ٹریس کرنے کی ہدائت کی، عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ وکیل کے اہل خانہ کو کسی پر شک ہو تو پولیس کو آگاہ کریں،لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی درخواست پر سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی گئی،

    سپریم کورٹ کے وکیل ریاض حنیف راہی چھ جون سے لاپتہ ہیں لاپتہ وکیل کے بیٹے حافظ اسامہ ریاض نے اپنے والد کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

    واضح رہے کہ آڈیولیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواست گزار ریاض حنیف راہی لاپتہ ہوگئے،سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے گمشدگی پرتشویش کا اظہارکردیا ، سپریم کورٹ بار ایسوسی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریاض حنیف راہی کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے ، ریاض حنیف راہی سپریم کورٹ بار کے رکن ہیں سپریم کورٹ بار کے ایک رکن کے لاپتہ ہونے پر ایسوسی ایشن آنکھیں بند نہیں کرسکتی وکلاء کے تحفظ اور سلامتی کے بارے میں سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہیں، یہ ایسوسی ایشن مزید زور دے کر کہتی ہے کہ ملک کا ہر شہری قانون کے یکساں تحفظ کا حقدار ہے، سب کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے پیشے کو بغیر کسی خوف، احسان اور ایذاء کے انجام دیں،

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    چھ جون کو ریاض حنیب راہی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے،دوران سماعت درخواست گزار حنیف راہی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میری توہین عدالت کی درخواست پر ابھی تک نمبر نہیں لگا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے،آپ کی درخواست پر اعتراضات ہیں تو دور کریں،آپ یہ بھی سمجھیں کہ کس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چاہتے ہیں،جج کو توہین عدالت کی درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا،

  • اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر 200 سابق فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائےگا، سابق فوجیوں کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک اورعمرکی حد 42 سال ہوگی سابق فوجیوں کو حساس عمارتوں اور ریڈ زون کی سکیورٹی پر تعینات کیاجائےگا بھرتیوں کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ،تعلیمی اسناد لازمی ہوں گی۔

    مجھے بھی سوشل میڈیا سےپتا چلا کہ میں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے،شعیب …

    دریں اثناء اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اہلکاروں کا بنیادی پروموشن ٹیسٹ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔


    ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر گلفام ناصر کی سربراہی میں پرنسپل کیپیٹل پولیس کالج اور دیگر افسران پر مشتمل بورڈ نے امتحان کی مکمل نگرانی کی۔ سی پی او لاء اینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ کی زیرنگرانی امتحان کے لئے باقاعدہ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے امتحان سے متعلقہ تمام امور سرانجام دے گا۔

    مذہبی تہوارکی تقریبات میں شرکت کیلئےبھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

    دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تین روزہ کھیلوں کا آغاز کیا گیا


    وارم اپ میچز میں آج اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مابین فٹ بال میچ جبکہ اسلام آباد پولیس کے سیکیورٹی ڈویژن اور لاجسٹک ڈویژن کے مابین والی بال میچ کھیلا گیا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی خواتین اہلکاروں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلا۔

    آئی سی سی پی او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد کا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ،اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانا اور جوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

    4 مراکشی بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا

  • گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3 ملزمان کی مبینہ زیادتی

    گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3 ملزمان کی مبینہ زیادتی

    حافظ آباد کے علاقے سوئیانوالہ میں گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3 ملزمان نے مبینہ زیادتی کی ہے ۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق طالبہ کے والد کی مدعیت میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور سہولت کار 2 خواتین کو گرفتار بھی کرلیا ہے،طالبہ اور گرفتار ملزم کا ڈین این اے کرالیا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے۔

    چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار

    متاثرہ طالبہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی ٹیوشن سےگھر واپس آرہی تھی، ملزمان نے 2 خواتین کی مدد سے اسے اغوا کیا-

    قبل ازیں چونیاں کے نواحی گاؤں میں 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کاواقعہ پیش آیا پولیس کےمطابق گاؤں کوٹ وٹواں میں 3 نوجوانوں نے 13سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہو گئی فصلوں میں چھپے ملزمان نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،تاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

    لیاری گینگ کو دوبارہ متحرک کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے6 رکنی ٹیم بنادی۔

  • نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

    نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

    پشاور کےعلاقے سیٹھی ٹاؤن میں نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی، پولیس نے بیٹوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: نافرمان بیٹوں سے تنگ بوڑھی ماں رضیہ بی بی کا کہنا تھا کہ پولیس اور حکومت اُسے بیٹوں کے تشدد اور مارپیٹ سے نجات دلائےمتاثرہ خاتون نے بیٹوں کے خلاف ہاتھ میں پلے کارڈ بھی اٹھارکھا تھا۔

    اے ایس پی فقیر آباد سید طلال کے مطابق بچے متاثرہ خاتون سے پیسے مانگتے تھے گالم گلوچ اور تشدد بھی کرتے ہیں جس پر خاتون فریاد لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی پولیس نے ابتدائی طور پر خاتون کے بیٹوں کو بُلا کر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ شکایت کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

  • 100 سے زائد وارداتیں،300 سے زائد موبائل فون چھیننے والا گرفتار

    100 سے زائد وارداتیں،300 سے زائد موبائل فون چھیننے والا گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے منشیات فروشی اورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے2ملزمان امیرزیب اور فرحان کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور 2عدد چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔

    ملزمان اورنگی ٹاؤن اور گرد و نواح میں منشیات فروشی، ڈکیتی اور چھینا چھپٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان گھر کے باہر بیٹھے ہوئے اور روڈ پر آنے جانے والے شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ملزم فرحان عادی مجرم ہے اور متعددبار جیل جا چکا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن،سائیٹ ٹاؤن اور گرد ونواح کے علاقوں سے ڈکیتی اور چھینا چھپٹی کی 100 سے زائد وارداتوں میں 300 سے زائد موبائل فون اورمبلغ 3لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن اور موٹرسائیکلیں مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

  • 13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے چونیاں کے گاؤں میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے، پولیس حکام کے مطابق کوٹ وٹواں گاؤں میں تین افراد نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، پولیس حکام کے مطابق لڑکی گھر سے باہر کہیں جا رہی تھیں، ملزمان کھیتوں میں چھپے ہوئے تھے،لڑکی کو فصل میں لے گئے اور باری باری لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام کیا اور اسکے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے،لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے

    دوسری جانب رحیم یار خان میں ظلم اور بربریت کی انتہاء کر دی گئی تھانہ رکن پور کی حدود میں حوا کی بیٹی بااثرافراد کے تشدد کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی متاثرہ لڑکی کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج ،لڑکی کے والد نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے مقامی وڈیروں نے بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بنائی ،واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں بھی خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پچھلے 48 گھنٹوں میں آٹھ خواتین کے ساتھ گھناؤنا کام کیا گیا،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں سفاک ملزم نے مریض کو چیک کرنے کے بہانے نرس کو ایک گھر میں لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،رائیونڈ کے علاقے میں ملزمان نے شادی شدہ شخص کو اغواء کرکے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا ملزمان نے شہزاد کی بیوی کو بھی بلوا کر تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی بھی برہنہ حالت میں فحش ویڈیو بنا لی قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں سفاک ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رینالہ خورسے جواں سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر لاہور بلوا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی،ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈرائیور نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر شادی شدہ خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں دو سفاک ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو پیسے دلوانے کے بہانے اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا نواں کوٹ کے علاقے میں سفاک ملزم فہد لطیف کی چودہ سالہ بیٹی (م) کو مظفر گڑھ سے اغواء کرکے گھناؤنا کام کیا

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام