Baaghi TV

Tag: پولیس

  • ضلع شیرانی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ،4 اہلکار شہید

    ضلع شیرانی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ،4 اہلکار شہید

    بلوچستان کے ضلع شیرانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا –

    ترجمان بلوچستان حکومت بابریوسفزئی کے مطابق دہشتگرد حملے میں ایک ایف سی اور تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا دہشتگرد بزدلانہ حملے سے امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کوکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سیکیورٹی فورسز کے قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

    پولیس کی جانب سے حملہ آور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،قائم مقام صدر کاعالمی پارلیمانوں سے رابطے کیلئے خط …

    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں سیکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔

    کولمبیا میں 2 طیارے پرواز کے دوران ٹکرا گئے،ویڈٰیو

  • مری ، بد ترین ٹریفک جام

    مری ، بد ترین ٹریفک جام

    ملکہ کوہسار مری میں ہزاروں سیاحوں اور ان کی گاڑیوں کے داخلے کی وجہ سے اس وقت بدترین ٹریفک جام ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد سڑکوں پہ دربدر بھٹک رہی ہے جب کہ انتظامیہ و پولیس مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مری میں عیدالاضحیٰ کے تین دنوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئی ہیں اور 38 ہزار آؤٹ ہوچکی ہیں۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان بھی صورتحال کا جائزہ لینے اور حالات کو سنبھالنے کے لیے بذات خود مری پہنچ گئے ہیں۔
    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی نے مری میں سیاحوں کی مشکلات کا نوٹس لے لیا ہے اور فوری طور پر کمشنر راولپنڈی کو پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مقامی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سیاحوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔
    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 12 ہزار سے زائد گاڑیاں اس وقت بھی مری کی مختلف سڑکوں پر چیونٹی کی رفتار سے رینگتی ہوئی پارکنگ تلاش کر رہی ہیں مری، جھیکا گلی، لوئر ٹوپہ مال روڈ اور ویو فورتھ روڈ سمیت قرب و جوار میں ٹریفک بری طرح سے بلاک ہے، مال روڈ مری میں لوگوں کے جم غفیر کی وجہ سے تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں ہے۔
    مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بطور خاص مری کے لیے تیار کیے جانے والے ٹریفک پلان پوری طرح سے ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

  • ملک بھر میں ٹریفک حادثاث میں 10  افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 55 افراد زخمی ہوگئے

    ملک بھر میں ٹریفک حادثاث میں 10 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 55 افراد زخمی ہوگئے

    چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
    شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر 2 موٹرسائیکیں ٹکرانے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
    وزیر آباد میں دریائے چناب کے قریب ٹرک کی 2 موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور ماں بیٹی زخمی ہوگئے۔
    چیچہ وطنی کے تھانہ صدر کی حدود نیشنل ہائی وےپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان سے گیا جبکہ خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
    جہلم کے علاقے دینہ میں جی ٹی روڈ پر مسافر وین کی کار کو ٹکر سے بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
    خیبرپختونخوا کے شہر کرک میں انڈس ہائی وے پر میٹھاخیل کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔جبکہ سوات میں 2 موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہو کے جاں بحق ہو گئے،
    سندھ کے شہر سیہون میں انڈس ہائی وے روڈ پر ٹائر برسٹ ہونے سے کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی، 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
    قاضی احمد میں قومی شاہراہ علی آباد تیز رفتار کار کی گدھا گاڑی کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
    بلوچستان کے شہر قلات میں کوئٹہ سے قلات جانے والی مسافر وین منگچر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔
    حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی اسپتالوں میں پہنچادیا گیا۔

  • عید کی چھٹیاں گزارنے  شہریوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی

    عید کی چھٹیاں گزارنے شہریوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی

    عید کی چھٹیاں گزارنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری پہنچ گئی

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں مزید 850 گاڑیاں داخل ہوئی ہیں،مری میں مجموعی طور پر 17 ہزار 298 گاڑیاں داخل ہوئیں ،11 ہزار سے زائد گاڑیاں مختلف راستوں سے مری سے نکال دی گئی ،5 ہزار 400 گاڑیاں اب بھی مری میں بدستور موجود ہیں،مری میں 8 ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہے،ملکہ کوہسار مری میں 3700 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد سے مزید گاڑیوں ملکہ کوہسار مری میں داخل ہو رہی ہیں مری کے داخلی راستوں پر راولپنڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کے جوان تعینات کر دیئے گئے مری میں ٹریفک کا لوڈ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے

    ایس پی صدر ڈویژن محمد نبیل کھوکھرنے ملکہ کوہسار مری میں مختلف مقامات پر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی جائزہ لیا، ایس پی صدر عید کے تینوں روز مری میں موجود رہ کر تمام انتظامات کی نگرانی کرتے رہے،، سیاحوں کے محفوظ و خوشگوار سفر کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

  • فرانس،پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی موت،پر تشدد احتجاج،917 گرفتار

    فرانس،پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی موت،پر تشدد احتجاج،917 گرفتار

    فرانس میں پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی موت کے خلاف فرانس کے کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے، پر تشدد احتجاج کے بعد پولیس نے کاروائی کی ہے اور احتجاج، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 917 افراد کو گرفتار کر لیا ہے،پر تشدد مظاہرین نے عوامی املاک، تھانوں، دکانوں پر حملے کئے، پیرس کے کئی علاقوں میں کرفیو ہے اور عوام کے جمع ہونے پر پابندی ہے، حالات قابو میں رکھنے کے لئے فرانس میں 45 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،

    فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے بعد فرانس یوں سمجھیں بند ہو گیا،ہر طرف احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، مظاہرے، غرض فسادات پھوٹ پڑے، فرانس میں احتجاج کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ معطل کر دی گئی ہے،کئی گاڑیوں کو، اور ٹرینوں کو بھی مظاہرین نے آگ لگائی ہے،
    franc04

    27 جون کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پولیس افسر ایک 17 سالہ نوجوان کو گولی مار رہا ہے، اسی دن اس قتل کے خلاف مظاہرے ہوئے جن میں سے کچھ پرتشدد ہو گئے۔ وہ ابھی تک جاری ہیں اور پورے ملک میں پھیل رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اس وقت ہوئی جب نوجوان اپنی کار کو روکنے کے حکم پر عمل نہیں کیا جس پر اہلکار نے نوجوان پر گولی چلائی، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    وکلاء کی ایک ٹیم نے 17 سالہ نوجوان کی شناخت ناہیل ایم کے نام سے کی، جو الجزائر اور مراکش سے تعلق رکھتا تھا۔وکلاء نے پولیس کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا جس میں پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان نے گاڑی رکنے کی بجائے بھگا لی تھی،

    پولیس کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان کی والدہ مونیہ نے فرانسیسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پولیس کو نہیں بلکہ ایک شخص کو قتل کا زمہ دار ٹھہراتی ہوں، حالیہ ہفتوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ نوجوان کو پولیس نے گولی مار کر قتل کیا، خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فرانس میں پولیس کے ہاتھوں گزشتہ سال ٹریفک کے دوران 13 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر افراد سیاہ فام یا عرب نژاد تھے۔

    مظاہرین نے عمارتوں بینکوں کو آگ لگا دی گئی اور رکاوٹیں کھڑی کر دیں،میکرون نے جمعہ کو کہا کہ کل 492 عمارتوں کو نقصان پہنچا، 2,000 گاڑیاں جل گئیں اور 3,880 مقامات پر آگ لگائی گئی،فرانسیسی صدر نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو باہر نہ جانے دیں،
    franc02

    کیا فائرنگ کی تحقیقات ہوگی؟
    فرانس کے وزیر داخلہ نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے نگران ادارے نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پیرس پولیس کے سربراہ لارینٹ نوز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ افسر کے اقدامات سے "سوالات اٹھتے ہیں”، حالانکہ انہوں نے مشورہ دیا کہ افسر کو خطرہ محسوس ہوا ہو گا۔اس کے بعد سے اس افسر پر قتل کا الزام لگایا گیا ہے اور اب وہ حراست میں ہے ،فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ احتجاج میں اضافہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ہوا صدر نے سوشل میڈیا سائٹس سے اپنے پلیٹ فارم پر موجود تمام حساس نوعیت کی ویڈیوز ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے ،

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فرانسیسی پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں پوچھ گچھ کے دوران نائل نامی ایک نوجوان کار سوار کو گولی مار دی تھی، سینے میں گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا، جس کے بعد سے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ اور احتجاجی مظاہرے شرو ع کردیے ،فرانس کی حکومت نے پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے رات 8 سے صبح 8 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا ہے، کرفیو کا اطلاق تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں پر ہو گا پیرس کی میونسپلٹیز میں بھی کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے پیرس سمیت مختلف شہروں میں جگہ جگہ نوجوانوں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپیں کرنے پر ایک ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے

    راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
    صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
    عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
    قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی

  • سوشل میڈیا کے زریعے آپریٹ ہونے والا ون ویلر گینگ گرفتار

    سوشل میڈیا کے زریعے آپریٹ ہونے والا ون ویلر گینگ گرفتار

    لٹن روڑ پولیس کی کاروائی ، سوشل میڈیا کے زریعے آپریٹ ہونے والا ون ویلر گینگ گرفتار کر لیا گیا

    ملزمان نے خطرناک ناموں سے سوشل میڈیا گروپ بنا رکھے تھے سوشل میڈیا کے زریعے رات کو قرطبہ چوک اکٹھے ہوتے تھے مین فیروزپور روڑ پر ون ویلنگ کیا کرتے تھے گزشتہ شب و۔ن ویلنگ کے دوران قرطبہ چوک سے گرفتار ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ،ملزمان کی خطرناک ویلنگ اور ویڈیو سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ،گرفتارملزمان میں بابر علی،حسنین، شازم،مصطفی، محسن،مبین، محمد عابد،اقبال، محمد شان، فہد رشید، احتشام اور مومن شامل ہیں،ایس پی سول لائنز نے بروقت کاروائی پر ایس ایچ او لٹن روڑ اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جا رہا ہے

    دوسری جانب نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان آشیانہ روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، زیر حراست ملزم حماد عرف شمشاد کے 5 ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی، قتل کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم کو دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے جایا جارہا تھا،ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل معظم کو چھاتی پر فائر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا،اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم حماد عرف شمشاد ہلاک ہو گیا،ہلاک ہونے والا ملزم قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا،ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے پولیس کی ناکہ بندی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ فرار ساتھی جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

    انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

  • مردان فائرنگ،2 افراد جاں بحق

    مردان فائرنگ،2 افراد جاں بحق

    مردان کاٹلنگ جمال گڑھی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا،ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے 2 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمی کو فوری طورپر لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے منتقل کیا گیا ،جانبحق افراد میں اشتیاق ولد روشن ملک عمر 40 سال اور زوار ولد سردار علی عمر 30 سال ہے دونوں افراد جمال گڑھی کے رہنے والے ہے،۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین گھر کے باہر دکان پہ بیٹھے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 افراد کو جاں بحق اور ایک کو زخمی کر کے فرار ہو گئے،تاحال فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی،

  • نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار

    نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار

    پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں موجود سب جیل سے نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15 قیدی فرار ہوگئے۔
    سب جیل چمن میں قیدی نماز عید کیلئے نکالنے کے دوران فرار ہوئے۔ بیرک نمبر 4 سے نکالے جانے والے قیدیوں نے پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین لیا۔ فرار ہونے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے ڈپٹی جیلر سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
    جیل ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مجموعی طور پر تقریباً 15 قیدی فرار ہوئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے فرار ہونے والا ایک قیدی مارا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدی سنگین مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
    پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ افغان سرحد سے صرف تقریباً تین کلومیٹر دور چمن کے مصروف علاقے تاج روڈ پر یہ سب جیل واقع ہے۔ یہاں عدالتوں میں پیش کیے جانے والے انڈر ٹرائل قیدیوں کو عارضی طور پر رکھا جاتا ہے۔

  • عید الاضحی کے موقع پرنگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کا پیغام

    عید الاضحی کے موقع پرنگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کا پیغام

    نگران وزیر اعلی اعظم خان خیبر پختونخوا نے عید کے موقعے پر پورے پاکستانی قوم خصوصا خیبر پختونخوا کے عوام کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے،انہوں نے کہا کہ عید الاضحی عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے، عید الاضحی ہمیں ایثار ، قربانی، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا احساس دلاتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور دوسروں کے دکھ درد کو بانٹنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے، ًمعاشرے کے صاحب ثروت لوگ عیدکے اس پر مسرت موقع پر اپنے ارد گرد نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں، محمد اعظم خان نے کہا کہ دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا اس عظیم اسلامی تہوار کی اصل روح ہے، اور عیدالاضحی کا یہ اہم دن ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اتحاد، اتفاق ، یگانگت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور اس سلسلے میں صفائی عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،انہوں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کوبھی عید کی خصوصی مبارکباد دی،

  • عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    ترقیاتی اسکیموں میں غبن کے الزام میں گرفتار سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، ڈیوٹی مجسڑیٹ مردان ذیشان گل نے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا علی محمد خان نے اپنے حلقے میں ترقیاتی اسکیموں کے من پسند ٹھیکیداروں کو زیادہ قیمت پر ٹھیکے الاٹ کیے تھے، مقدمے میں سابق صوبائی وزراء عاطف خان، طفیل انجم اور لوگل گورنمنٹ کے افسران سمیت 15 ملزمان نامزد ہیں۔
    تفتیشی افسر نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان نے ٹھیکوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ 78لاکھ روپے نقصان پہنچایا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کیا جائے ،سماعت کے دوران وکیل صفائی ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت نے ہائیکورٹ میں تفصیل جمع کی ہے کہ علی محمد خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے، لیکن گزشتہ روز اُنہیں رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا