Baaghi TV

Tag: پولیس

  • لاہور میں رواں سال پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 16 مقدمات درج

    لاہور میں رواں سال پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 16 مقدمات درج

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں سال 2026ء کے دوران مختلف تھانوں میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 16 مقدمات درج ہوئے۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق درج شدہ مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے 26 اہلکار نامزد کئے گئے،درج شدہ مقدمات میں 4 سب انسپکٹر، 6 اے ایس آئی نامزد کئے گئے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں 16 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی نامزد ہوئےمقدمات کا اندراج مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ہوا۔

    سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے باعث بھی مقدمات درج ہوئے۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کے خلاف 4 مقدمات درج ہوئے سٹی اور سول لائنز ڈویژن میں پولیس کے خلاف 3، 3 مقدمات کا اندراج کیا گیا،صدر، اقبال ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن میں پولیس کے خلاف 2، 2 مقدمات درج کئے گئے-

  • بھارتی ریاست منی پور میں پولیس کی شہریوں پراندھا دھند فائرنگ

    بھارتی ریاست منی پور میں پولیس کی شہریوں پراندھا دھند فائرنگ

    مودی حکومت کی انتہا پسندانہ اور متعصبانہ پالیسیوں کے باعث خانہ جنگی کا شکار ریاست منی پور میں پولیس کی شہریوں پراندھا دھند فائرنگ سے متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے-

    بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پورحکومت نے بشنوپور بم دھماکے میں 2بچوں کی موت اورخاتون کے زخمی ہونے پر5 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ بندکردیا، واقعہ کے بعد احتجاجی افراد نے تھانے کے سامنے ٹائرجلا کر چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا، مشتعل ہجوم نے پولیس کیمپ پر حملہ کیا جبکہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں کم ازکم 19افراد شدیدزخمی ہوگئے-

    مقامی جریدے منی پورپوسٹ کے مطابق احتجاج کے دوران غاصب بھارتی فوج نے عوام کیلئے تیل لے جانے والے 2 ٹینکر چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پرخودہی انہیں جلاڈالا،مقامی افراد کی طرف سے منی پور میں جاری فسادات اور جانی و مالی نقصانات پر مودی حکومت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے.

    ماہرین کے مطابق ہندوستانی فوج اپنے مذموم مفادات کی خاطر عام شہریوں کے جان ومال کو نشانہ بنانے والی دہشت گرد تنظیم کا بھیانک روپ دھار چکی ہے،جبکہ منی پور کشیدگی پر مودی سرکار نہ صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ سیاسی مقاصد کیلئے نسلی فسادات کو مزید ہوا دے رہی ہے

  • بھارت : رن آؤٹ تنازعے پر امپائر قتل

    بھارت : رن آؤٹ تنازعے پر امپائر قتل

    بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران معمولی تنازعے پر امپائر کو قتل کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں پیش آیا جہاں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران رن آؤٹ تنازع پر امپائر ڈولا اجیت بابو کو قتل کردیا گیا جبکہ قاتل موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق اتوار کی شام تین ٹیموں کے درمیان جاری میچ میں رن آؤٹ کے فیصلے پر جھگڑا ہوا جسے امپائر اجیت بابو اور ان کے ساتھی بڈوموری چیرنجیوی نے وقتی طور پر ختم کرا دیا،تاہم ایک تماشائی کانتا کشور اس معاملے پر مشتعل ہوگیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔

    بعد ازاں اس نے امپائروں کو معاملہ سلجھانے کے بہانے بلایا، میچ ختم ہونے کے بعد جب وہ موقع پر پہنچے تو دوبارہ تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے اچانک چاقو نکال کر حملہ کر دیا،اجیت بابو شدید زخمی ہوکر دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے، اہل خانہ کے مطابق ملزم نشے میں تھا اور پہلے سے حملے کا منصوبہ بنا چکا تھا-

  • اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کیخلاف مقدمہ درج

    اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کیخلاف مقدمہ درج

    راولپنڈی : اڈیالہ روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف انسداد دہشتگرد ی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ، نورین نیازی ، ایم این اے شاہد خٹک، ایم پی اے مینا خان، ایم این اے شفقت اعوان، ترجمان کے پی کے شفیع اللہ جان، سمابیہ طاہر ستی سمیت 1400 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر تھانہ صدر بیرونی میں چوکی انچارج اڈیالہ عمران خان کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں ہنگامہ آرائی، اقدام قتل، پولیس سے مزاحمت کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پتھراؤ کرکے 9 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا، موقع سے پولیس نے 41 ملزمان کو حراست میں لیا تھا جو بعدازاں فرار ہوگئے۔ متعدد ملزمان پولیس کی حراست سے فرارہوگئے، پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی 13 گاڑیاں بھی تحول میں لے لیں۔

  • ٹیوب ویل سے پانی لینے کیلئے جانے والی 6سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    ٹیوب ویل سے پانی لینے کیلئے جانے والی 6سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    لکی مروت میں پانی لینے کے لیے ٹیوب ویل جانے والی 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

    پولیس کے مطابق معصوم بچی کے ساتھ ٹیوب ویل آپریٹر کے بیٹے نے زنا بالجبر کیا اور زنا کے بعد ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا والدین نے بچی کو علاج معالجے کے لیے گورنمنٹ سٹی اسپتال لکی شہر منتقل کیا جہاں طبی معائنے کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی،تھانہ لکی سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی

    واضح رہے کہ دو دن پہلے اسی تھانے کی حدود میں تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، دو روز قبل لاپتا ہونے والی بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی، پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ،پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ  گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا عالیہ حمزہ ملک لاہور میں اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے آئی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا گرفتاری کے بعد عالیہ حمزہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم تاحال حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ تھیں، عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • بنگلا دیش: مسافر بس دریا میں جا گری، 23 افراد جاں بحق

    بنگلا دیش: مسافر بس دریا میں جا گری، 23 افراد جاں بحق

    بنگلا دیش میں مسافروں سے بھری ایک بس دریا میں جا گری،حادثے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جان کی بازی ہار گئے-

    بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب بس کو ایک فیری پر سوار کیا جا رہا تھا اسی دوران بس بے قابو ہو گئی اور تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں جا گری،بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے، جن میں سے متعدد افراد کو فوری کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیاتاہم 23افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےحادثے کے بعد کئی مسافر لاپتا بھی ہیں، جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو کشتی ’حمزہ‘ کے ذریعے بس کو چھ گھنٹے کی کوشش کے بعد نکالا گیا بس کا ایک حصہ رات 11:15 بجے مقامی وقت کے مطابق پانی سے نظر آیا، جسے کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا،ریسکیو ٹیموں کو خراب موسم، تیز ہواؤں اور بارش کے با عث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، بس عید کی تعطیلات کے بعد زیادہ تر مسافروں کو دارالحکومت ڈھاکا لے جا رہی تھی۔

  • کراچی: 2 کروڑ روپے کے مالی فراڈ میں ملوث بینک ملازم گرفتار

    کراچی: 2 کروڑ روپے کے مالی فراڈ میں ملوث بینک ملازم گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑ روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد ندیم کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے بینکر ہےکارروائی ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی،ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے ایک کسٹمر کے چیک کا دھوکہ دہی سے غلط استعمال کیا۔

    مذکورہ چیک دراصل ٹرم ڈپازٹ رسید (ٹی ڈی آر) کے حصول کے لیے جاری کیا گیا تھا تاہم ملزم نے اسے اصل مقصد کے بجائے پے آرڈر بنانے کے لیے استعمال کیا، ملزم نے بعد ازاں اسی پے آرڈر کے ذریعے 20 ملین روپے کی رقم فراڈ سے نکلوائی جس کے نتیجے میں کسٹمر کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

    ایف آئی اے ٹیم نے بروقت اور مربوط کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • وصال فخر سلطان آئی جی ریلوے پولیس تعینات

    وصال فخر سلطان آئی جی ریلوے پولیس تعینات

    وصال فخر سلطان کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کر دیا گیا، وصال فخر سلطان اس وقت موٹر وے پولیس میں تعینات تھے۔

    وہ پولیس سروس کے 22 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پاکستان نے محمد وصال فخر سلطان کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق محمد وصال فخر سلطان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات تھے۔

    Wisal Fakhar Sultan….. IG, Pakistan Railways Police

  • ایران میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 466 افراد گرفتار

    ایران میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 466 افراد گرفتار

    ایران میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے مبینہ گروہ کے 466 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق یہ گرفتاریاں منگل کے روز کی گئیں، جو اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سیکیورٹی کے حوا لے سے سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہیں،رواں ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کو مختلف الزامات کے تحت حر ا ست میں لیا جا چکا ہے،ان افراد پر حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے، حکومت مخالف مواد آن لائن شیئر کرنے یا دشمن ملک کے ساتھ تعاون کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں انٹیلی جنس معلومات اور تکنیکی نگرانی کے بعد یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،زیر حراست افراد کا تعلق ایسے دشمن نیٹ ورکس سے بتایا گیا ہے جو ملک کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران کی وزارتِ داخلہ نے ملک بھر میں بڑے سیکیورٹی آپریشن کے دوران امریکا کے لیے مخبری اور تخریب کاری کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے مبینہ تعلق پر ایک ایرانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی تھی۔