Baaghi TV

Tag: پولیس

  • اسلام آباد : شوہر نے ٹک ٹاکر  کو قتل کر کے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

    اسلام آباد : شوہر نے ٹک ٹاکر کو قتل کر کے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ٹک ٹاکرکو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے عید کے دن قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر کو تھانہ ہمک کی حدود میں ایک شاپنگ مال کے قریب قتل کیا گیاابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے پہلے اپنی اہلیہ کو گولیاں ماریں اور بعد ازاں خود کو بھی سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی، جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول اور گولیوں کے 3 خول برآمد ہوئے ہیں۔-

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت ثنا جاوید کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹک ٹاک پر آؤٹ لوفارا کے نام سےاکاؤنٹ چلاتی تھیں اور ضلع اٹک کی رہائشی تھیں،ملزم کی شناخت محمد صادق کے نام سےہوئی ہے، جو اٹک کا رہائشی اور سابق پولیس کا نسٹیبل تھا، تاہم اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق، ایک نجی سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ وہ ڈی ایچ اے فیز ٹو میں واقع مارکیٹ میں ڈیوٹی پر موجود تھا، عیدالفطر کے پہلے روز اس نے پارکنگ ایریا سے فائرنگ کی آوازیں سنیں اور دیکھا کہ سرخ لباس میں ملبوس ایک خاتون زمین پر پڑی ہے موقع پر تقریباً 24 سالہ نوجوان موجود تھا جس کے ہاتھ میں پستول تھا، جس نے بعد ازاں خود کو بھی سر میں گولی مار لی، فوری طور پر اپنے اعلیٰ حکام کو اطلاع دی، جنہوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی اسلام آباد میں ایک 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پولیس نے مرکزی ملزم کو واردات کے ایک دن بعد گرفتار کر لیا تھا، ملزم نے مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر لڑکی کو قتل کیا تھا۔

  • پشاور : نیشنل بینک میں ڈکیتی، ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور 441 تولہ سونا لاکرز سے چوری

    پشاور : نیشنل بینک میں ڈکیتی، ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور 441 تولہ سونا لاکرز سے چوری

    پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع نیشنل بینک میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ بانا ماڑی میں درج کر لی گئی، واقعے سے متعلق مختلف زاویوں سے تفتیش بھی جاری ہے ڈاکو بینک سے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور 441 تولہ سونا لاکرز سے لے گئے ڈکیتی کے وقت بینک کی سیکیورٹی پر گارڈ موجود نہیں تھا بینک میں تین ایمرجنسی الارم تھے جو پانچ بار بجے، قومی بینک نے نہ سیکیورٹی گارڈ تعینات کیا تھا نہ ہی الارم کمپنی نے آپریشن منیجر کو آگاہ کیا۔

    نجی کمپنی کے الارم سسٹم آپریٹر کو الارم کا الرٹ ملا مگر کسی کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا، الارم الرٹ پر موجود آپریٹرز نے مقامی پولیس کو اطلاع نہیں دی جبکہ الارم الرٹ پر موجود آپریٹرز کو شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے ڈاکو پہلے بینک کی بیک سائیڈ کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے، ڈاکو اپنے ساتھ گیس سلنڈر بھی لائے تھے ڈاکوؤں نے اندر داخل ہو کر تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند کیے۔

    سوڈان میں ہسپتال پرحملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق

    ایران سے جنگ،سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دیں

  • لاہور: عید کے روز پتنگ بازی ، 14 ملزمان گرفتار

    لاہور: عید کے روز پتنگ بازی ، 14 ملزمان گرفتار

    لاہور: کاہنہ میں پولیس نے عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق کاہنہ سرکل پولیس عید کے روز پتنگ بازی و فروشی کیخلاف ان ایکشن لیتے ہوئے خفیہ اطلاع اور دوران پٹرولنگ کارروائیاں کر کے 17 ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں 14 پتنگ باز اور 3 پتنگ فروش شامل ہیں، کارروائیاں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر کی گئیں، پتنگ فروش آن لائن آرڈر پر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں اور ڈور سپلائی کرتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق پتنگ بازوں کو پتنگ بازی کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم سے 200 سے زائد پتنگیں اور 30 سے زائد کیمیکل و ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں ہیں پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کی کاہنہ سرکل ٹیموں کو شاباش دی۔

    عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرادی گئی

    وزیراعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد

    شام میں فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملہ،سعودی عرب کی شدید مذمت

  • رحیم یار خان : امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گر گئی ، 8 خواتین جاں بحق ، 30 زخمی

    رحیم یار خان : امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گر گئی ، 8 خواتین جاں بحق ، 30 زخمی

    رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے جاں بحق خواتین کی تعداد 8 ہوگئی، ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمی مزید 3 خواتین دم توڑ گئیں، شیخ زید اسپتال میں 50 سے زائد زخمی خواتین زیرعلاج ہیں۔

    رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئیں،رحیم یار خان پولیس کے مطابق چک 125 پی میں خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم لینے کے لیے دکان میں جمع تھیں کہ اسی دوران چھت اچانک گر گئی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے آئی تھیں، دکان کی کمزور چھت وزن برداشت نہ کرسکی اور گرگئی، دکا ن کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور اور ڈی پی او عرفان علی سموں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، شیخ زید اسپتال میں زخمی خواتین کی عیاد ت بھی کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رش زیادہ ہونے کے باعث کمزور چھت وزن برداشت نہ کرسکی، واقعے کی تفصیلی رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس،سول اسپتال کو جدید ترین بنانے کا فیصلہ

    دوسری جانب پرنسپل شیخ زید کالج اسپتال رحیم یار خان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والی 30 خواتین کو اسپتال لایا گیا ہے۔

    پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ

  • یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کےپاس 40 لاکھ کہاں سے آئے؟دفترِ خارجہ نے تحقیقات شروع کر دیں

    یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کےپاس 40 لاکھ کہاں سے آئے؟دفترِ خارجہ نے تحقیقات شروع کر دیں

    دفترِ خارجہ نے گجرات میں تعینات اپنے دو یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے گھر سے 40 لاکھ روپے چوری ہونے کے واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    پولیس کے مطابق امیر شوکت اور عرفان احمد نے سول لائنز تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 12 مارچ کو جٹّوواکل کے علاقے میں واقع ان کے مشترکہ کرائے کے گھر سے نامعلوم افراد 40 لاکھ روپے نقد چوری کر کے فرار ہوگئے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک سرکاری مراسلے میں دونوں ملازمین سے اس رقم کے ذرائع کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے مراسلے کے مطابق چونکہ دونوں کم از کم اجرت پر ملازم ہیں، اس لیے ان سے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے اتنی بڑی رقم کیسے جمع کی، دو نوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16 مارچ تک 3 روز کے اندر تحریری جواب جمع کرائیں۔

    ڈرون حملہ، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی

    ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ امیر شوکت کو اسسٹنٹ پروٹوکول افسر کے اختیارات دیے گئے تھے جس کے تحت وہ شہریوں کے بیرونِ ملک استعمال کے لیے دستاویزات کی تصدیق اور دستخط کر سکتا تھا بتایا جاتا ہے کہ گجرات میں دفترِ خارجہ کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول ہفتے میں صرف دو دن دفتر آتے تھے اور بیشتر دفتری امور امیر شوکت ہی انجام دیتا تھا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دفتر کے بعض اہلکاروں اور ایجنٹ مافیا کے درمیان مبینہ بدعنوانی کی شکایات پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں، تاہم اس پر کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی حالیہ مہینوں میں اسپین کی جانب سے یکم اپریل سے غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کے اعلان کے بعد تصدیق شدہ د ستاویزات (اپوسٹیل) کے حصول کے لیے درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    امریکی صدر کا ایران پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے جھوٹ پھیلانے کا الزام

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض شہریوں کا الزام ہے کہ ایجنٹوں کے ذریعے فی اپوسٹیل تقریباً 21 ہزار اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کے لیے 3 ہزار سے 5 ہزار روپے تک رشوت لی جا رہی ہے، جبکہ دفتر میں روزانہ 400 سے 500 اپوسٹیل درخواستیں نمٹائی جا رہی ہیں۔

  • کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

    کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مشترکہ آپریشن کے دوران مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کوہاٹ شہباز الہی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ لاچی کی حدود میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا، کارروائی کے دوران موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد فورسز نے بھرپور جوابی کار ر وائی کی جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

    حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریب کاری کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے علاقے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں کا مشترکہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے،اس کے علاوہ علاقے میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے بھی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

    سعودی عرب کا ریاض اور مشرقی علاقوں میں 10 ڈرونز تباہ کرنے کادعویٰ

    امریکی محکمہ دفاع نےعراق میں طیارے حادثے میں ہلاک ہونیوالے 6 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی

    ایرانی حملوں کی 51 ویں لہر:سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش

  • اسلام آباد :عورت مارچ پر پولیس کارروائی، متعدد خواتین،مرد اور منتظمین گرفتار

    اسلام آباد :عورت مارچ پر پولیس کارروائی، متعدد خواتین،مرد اور منتظمین گرفتار

    انٹرنیشنل ویمنز ڈے کے موقع پر اسلام آباد میں عورت مارچ کے منتظمین اور شرکاء پر پولیس نے سخت کارروائی کی، جس کے دوران متعدد خواتین اور کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا،اسلام آباد پولیس نےسیکٹرایف 6 سےعورت مارچ میں شریک 11 خواتین،اور 3 مرد گرفتارکرلیے-

    عورت مارچ آرگنائزیشن کی رکن نشاط مریم کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں معروف ویمن رائٹس ایکٹیویسٹ ڈاکٹر فرزانہ باری بھی شامل ہیں مارچ کے لیے این او سی کی درخواست ایک ماہ قبل جمع کروائی گئی تھی، لیکن انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا، جس کی بنیاد پر پرامن اجتماع کے حق سے شرکا کو محروم کیا گیا،پولیس نے منتظمین کو گاڑی سے باہر نکلتے ہی زبردستی حراست میں لیا،قریباً 8 خواتین کو گرفتار کرکے جی-7 تھانے منتقل کیا گیا اور بعد میں مزید منتظمین اور بعض اہل خانہ کو بھی حراست میں لیا گیا۔

    آپریشن ’غضب للحق‘:583 افغان طالبان ہلاک، 242 چیک پوسٹیں تباہ اور 38 پر قبضہ

    دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج اور اجتماعات پر پابندی ہے، اور عورت مارچ کے لیے این او سی جاری نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی کی گئی،جبکہ عورت مارچ کے منتظمین اور انسانی حقوق کے کارکنان نے اس کارروائی کو پرامن احتجاج پر ریاستی جبر قرار دیا اور کہا کہ شہریوں کو آئین کے تحت پرامن اجتماع کا حق حاصل ہے، جسے بلا وجہ روکا جا رہا ہے۔

    افغان کرکٹر راشد خان کا خاندان کے ہمراہ پشاور میں قیام ،خواجہ آصف کا شدید ردعمل

  • گھر سے سودا لینے کیلئے جانے والے 14 سالہ بچے کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

    گھر سے سودا لینے کیلئے جانے والے 14 سالہ بچے کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

    گھر سے سودا لینے کے لیے جانے والے 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق بچہ گھر سے سودا لینے گیا تھا کہ ملزم ورغلا کر بچے کو لدھیکی بھلر گاؤں لے گیا ، جہاں ملزم نے گھر میں لے جا کر زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا ،14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے کیس میں کاہنہ پولیس نے درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کی جانب سے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کو اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا ،ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم عظیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں-

    خطے کی‌صورتحال: وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ

    یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی سروسز معطل

    آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے کئی ٹھکانے تباہ

  • پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

    پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شدت پسندوں نے دو مختلف مقامات پر پولیس چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں گونجتی رہیں۔

    پولیس کے مطابق ناصر باغ کے علاقے سخی پل چوکی پر حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا،پولیس کی فوری جوابی کارروائی پر شدت پسندوں نے راکٹ فائر کیے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ادھر تھانہ متنی کی حدود میں پاسنی پولیس چوکی پر بھی حملے کی کوشش کی گئی، جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، پولیس حکام کے مطابق مشکوک نقل و حرکت کو مانیٹر کرتے ہی اہلکار الرٹ ہوگئے اور حملہ آوروں کو پیش قدمی سے روک دیا گیا۔

    برطانیہ کا 4 ممالک کیلئے ویزے بند کرنے کا اعلان

    سی سی پی او نے واقعے کے بعد شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے رہی ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کا امن خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

    امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ

  • خیبر پختونخوا حکومت کا کریک ڈاؤن:1000سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار

    خیبر پختونخوا حکومت کا کریک ڈاؤن:1000سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار

    خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات کے بعد پولیس نے صوبے میں مقیم غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جو گزشتہ چند سالوں میں افغان کے خلاف پشاور میں بڑی کارروائی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مقیم افراد خصوصاً افغان باشندوں کے خلاف کارروائی حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپوں کے بعد شروع ہوئی ہے، حکام کے مطابق اس سے قبل دیگر صوبوں کی نسبت پشاور اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں افغان باشندوں کیخلاف نسبتاً کم سختی تھی۔

    خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ پاک افغان سرحدی کشیدگی کے پیش نظر کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات شروع کردیے ہیں، شہر بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ڈویژنل ایس پیز کی سربراہی میں کارروائیوں کے دوران 1044 غیر قانونی مقیم افراد گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار کیے گئے افراد افغان باشندے ہیں جو بغیر کسی قانونی حیثیت یا دستاویز کے پاکستان میں مقیم تھے گزشتہ 2 سالوں میں افغان باشندوں کو واپسی کے احکامات کے بعد پشاور میں یہ سب سے زیادہ گرفتاریاں ہیں جو 2 روز میں عمل میں آئی ہیں۔

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں بھی پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

    پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی صوبائی حکومت کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے، جس کے لیے متعلقہ تھانوں کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کر رہی ہیں،کارروائی صرف غیر قانونی مقیم باشندوں کے خلاف جاری ہے، حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد پشاور پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی شروع کر کے سکیورٹی سخت کر دی ہے۔

    امریکا کی اپنے شہریوں کو سعودی عرب سمیت مشرقِ وسطیٰ کے 14ممالک فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت

    پولیس کی جانب سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے لیکن حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپوں کے بعد بارڈر بندش سے افغان باشندوں کی واپسی بھی متاثر ہوئی ہے گرفتار افغان باشندوں کی جلد واپسی نہ ہونے سے انہیں تھانوں اور پھر جیل میں رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے،کیونکہ تھانوں اور جیل میں جگہ کم پڑ گئی ہے،گرفتار افغان باشندوں کو عدالت کی جانب مہلت دی جا رہی ہے کہ بارڈر کھلنے تک ضمانت پر رہ سکتے ہیں، عدالتیں انسانی ہمدردی کی بنا پر عارضی ضمانتیں دے رہی ہیں-

    ایرانی حملوں سے متحدہ عرب امارات اور بحرین میں تین زونز کو نقصان پہنچا،ایمیزون کی تصدیق