Baaghi TV

Tag: پولیس

  • چین میں قدیم مسجد منہدم کرنے پرجھڑپیں،سینکڑوں پولیس اہلکارتعینات

    چین میں قدیم مسجد منہدم کرنے پرجھڑپیں،سینکڑوں پولیس اہلکارتعینات

    چین میں منصوبہ بندی کے تحت منہدم کی گئی قدیم مسجد پر ہفتے کے آخر میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد حکام نے مسلمانوں کی کثیر تعداد والے قصبے ناگو میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا اور گرفتاریاں بھی کیں۔

    باغی ٹی وی :چین کے جنوب مغربی صوبہ یونان کے قصبے ناگو کے ایک رہائشی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حکام نے حال ہی میں 13ویں صدی کی ناجیائینگ مسجد کے چار میناروں اور گنبد کی چھت کو گرایا ہے حالیہ برسوں میں مسجد کے میناروں اور گنبد کی چھت کو توسیع دی گئی تھی، اور ایک مقامی عدالت نے ان اضافوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

    ترکیہ اور مصر کا دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

    ٕ
    چینی صدر شی جن پنگ نے کمیونسٹ پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کی نسلی اور مذہبی اقلیتوں کوچینی اطوار اختیار کرا ئے ہم انہیں کرنے نہیں دیں گےہفتے کو لاٹھیاں اور ڈھالیں اٹھائے درجنوں اہلکاروں نے مسجد کے باہر موجود ایک ہجوم کو پیچھے ہٹایا اس دوران ہجوم نے ان پر مختلف اشیاء پھینکیں۔

    ایک مقامی خاتون نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ”وہ زبردستی مسماری کرنا چاہتے تھے، اسی لئے یہاں کے لوگ انہیں روکنے کے لیے گئے مسجد ہم جیسے مسلمانوں کا گھر ہے اگر وہ اسے گرانے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم یقینی طور پر انہیں نہیں کرنےدیں گےعمارتیں صرف عمارتیں ہیں، ان سے لوگوں یا معاشرے کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ انہیں تباہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

    طالب علم نے اسکول کی فروخت کیلئے اشتہار دے دیا

    دو عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس واقعے پر ایک غیر متعین تعداد میں گرفتاریاں کی ہیں اور پیر تک کئی سو اہلکار قصبے میں موجود رہے۔


    ٹونگائی حکومت جو ناگو کا انتظام سنبھالتی ہے، اس کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ اس نے ”ایک ایسے معاملے کی تحقیقات شروع کی جس نے سماجی نظم و نسق کو بری طرح متاثر کیا ہےجو لوگ رضاکارانہ طور پر (6 جون تک) ہتھیار ڈالتے ہیں اور سچائی سے خلاف ورزیوں اور جرائم کے حقائق کا اعتراف کرتے ہیں، انہیں قانون کے مطابق ہلکی اور کم سزا دی جا سکتی ہے۔


    واضح رہے کہ چین نے ایک دہائی قبل صدر شی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مذہب کو سختی سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے، اور مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دفاع میں بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ وہ ”دہشت گردی اور انتہا پسندانہ سوچ“ کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہا ہےایک اندازے کے مطابق 2017 سے مغربی سنکیانگ کے علاقے میں ایک ملین ایغور، ہوئی اور دیگر مسلم اقلیتوں کو ”دوبارہ تعلیم“ کی حکومتی مہم کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

    اٹلی کی مشہور نہر کا پانی سبز ہو گیا

  • گلوکار سلمان احمد کی بہن  شوہر کی بازیابی کے لئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    گلوکار سلمان احمد کی بہن شوہر کی بازیابی کے لئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    گلوکار اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کی بہن نے گھر پر پولیس کے چھاپے اور شوہر کی بازیابی کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی :بیرسٹر صلاح الدین احمد نے سلمان احمد کی بہن کی جانب سے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ سلمان احمد پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں، پولیس کی جانب سے ان کی بہن ثانیہ کے گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کی بہن اور دیگر گھروالوں کو حراساں کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم کی طیب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    وکیل نے استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان احمد کے بہنوئی کو 25 مئی کو پولیس اور سادہ لباس اہلکارساتھ لے گئے ہیں، شاہد کو بازیاب کرایا جائے۔

    عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے، اور فریقین سے31 مئی کورپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت نے سلمان احمد کے بہنوئی کی بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

    عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا،کامران ٹیسوری

  • زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 13 سالہ بچی دوران علاج انتقال کرگئی

    زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 13 سالہ بچی دوران علاج انتقال کرگئی

    پشاور میں زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 13 سالہ بچی دوران علاج انتقال کرگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ پھندو میں 5 ماہ قبل 13 سال بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث وہ حاملہ ہوگئی تھی بچی کو طبیعت ناسازی کے بعد اہل خانہ اسپتال لائے جہاں ڈاکٹرز نے اُسے ایڈمٹ کیا تاہم وہ گزشتہ روز دوران علاج چل بسی۔

    کندھ کوٹ :بدامنی کیخلاف اور معصوم بچے سمرت کمار کی بازیابی کیلئے بچے بھی سڑکوں …

    پولیس کے مطابق واقعے میں زچہ و بچہ دونوں کی موت واقع ہوگئی، واقعے کی ایف آئی آر مقتولہ کے اہل خانہ کی مدعیت میں تھانہ پھندو میں درج کرلی گئی ہے۔

    دوسری جانب جھنگ میں باپ نے اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر زندہ جلا کر قتل کردیا پولیس کے مطابق جھنگ کی بستی ڈب میں معصومہ بی بی کو باپ نے اپنے بیٹے بیٹیوں کے ساتھ مل کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لڑکی نے نزاعی بیان دیا کہ اسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلا دیا نزاعی بیان کے بعد لڑکی دم توڑ گئی،پولیس نے باپ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر زندہ جلاکر قتل کردیا

    ادھر سرگودھا میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزمہ فرار ہوگئی جس کی تلاش جاری ہےابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • بیوہ خاتون کا کاٹا گیا گلا،بیٹے کی پانی کے ٹینک میں ڈبو دیا گیا

    بیوہ خاتون کا کاٹا گیا گلا،بیٹے کی پانی کے ٹینک میں ڈبو دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف تھانے کے حدود قائد آباد میں نامعلوم ملزمان نے بیوہ خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا جبکہ خاتون کے دو سالہ بچے کوپانی کے ٹینک میں ڈبو کر قتل کر دیا، خاتون کا گلہ تیز دھار آلے سے کاٹا گیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس حکام کے مطابق خاتون کے شوہر کی موت ہو چکی ہے، خاتون اپنی عدت پوری کر رہی تھیں اور گھر پر ہی رہتی تھیں، خاتون اکیلی گھر میں مقیم تھیں، یہ گھر انکے متوفی شوہر کا تھا، خاتون شوہر کی دوسری بیوی تھی، پہلی بیوی سے شوہر کی اولاد نہیں تھی،

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان خاتون اور بچے کو قتل کر نے کے بعد گھر سے نقدی، سونا اور موبائل فون لے گئے ،گھر کی الماری کی بھی تلاشی لی گئی اور سامان لیا گیا، گھر سے سارا قیمتی سامان غائب ہے،پولیس کے کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں مقتولہ کی شناخت 35 سالہ فائزہ اور بچے کی زوہان کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    کپتان کے ایک اور کھلاڑی مراد راس کی بھی چھوڑنے کی باری آ گئی

    نو مئی حملے، ملزمان کے کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کیخلاف درخواست دائر

    عمران خان کی رہائشگاہ سے پکڑے گئے 7 ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے نکلا

    پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی فہرست

    عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں

  • ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد ایک ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد ایک ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ضلع ویسٹ پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد ایک ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن معمار کریم شاہ روڈ کے قریب ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔تھانہ گلشن معمار پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کاروائی کے دوران ملزم حیدر عباس ولد گل حسن کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتار ملزم کو مزید وارداتوں میں شناخت کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی پولیس مقابلہ سمیت اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں چھالیہ اور گٹکا ماوا کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی، ملزمان سے چھالیہ وزنی 868 کلو گرام اور گٹکا ماوا 20 کلو گرام برآمد کر لیا گیا، سپلائی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کو علاقہ تھانہ رسالہ اور کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان کی شناخت سید حبیب اللہ عرف آغا خان اور عمید علی کے ناموں سے ہوئی ہے.ملزمان عادی چھالیہ اسمگلرز ہیں, ملزمان شہر بھر میں چھالیہ کی سپلائی کرتے تھے. ملزمان گاڑی میں چھالیہ چھپا کر سپلائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے.ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.

  • امریکی صدرکو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان گرفتار

    امریکی صدرکو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان گرفتار

    امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان وائٹ ہاؤس کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو بھارتی نژاد نوجوان نے وائٹ ہاؤس کے پارک میں ٹرک سے حفاظتی رکاوٹ کو دانستہ ٹکر ماری اور سڑک پر کھڑے ہوکر چیخنے لگ گیا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی نژاد سوئس گلوکارہ، ڈانسر اور اداکارہ ٹینا ٹرنر 83 سال کی عمر میں انتقال …

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ گرفتار کیے جانے والے نوجوان کی شناخت 19 سالہ سائی ورشت کنڈولا کے نام سےہوئی ریاست میزوری سے تعلق رکھنے والے گرفتار بھارتی نژاد ملزم نے بتایا ہے کہ میں یہاں حکومت پر قبضہ کرنےکے لیے آیا اورصدرجو بائیڈن کو قتل کرنا چاہتا تھا میں 6 ماہ سے منصوبہ بندی کر رہا تھا، واقعہ کے روزہی سینٹ لوئی سے واشنگٹن پہنچا تھا۔

    چیسٹرفیلڈ، میسوری کی 19 سالہ سائی ورشتھ کنڈولا زیرحراست ہے اور اس پر وفاقی عدالت میں 1,000 ڈالر سے زیادہ کی ریاستہائے متحدہ کی جائیداد کو ضائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یو ایس پارک پولیس نے اصل میں کنڈولا کو صدر، نائب صدر یا خاندان کے کسی فرد کو مارنے یا نقصان پہنچانے کی دھمکی سمیت کئی الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا۔ یہ ممکن ہے کہ استغاثہ کیس کی پیشرفت کے ساتھ اضافی چارجز کا اضافہ کریں۔

    یو ایس پارک پولیس نے سی این این کوبتایا کہ سائی ورشتھ کنڈولا نے ابھی تک وفاقی عدالت میں باضابطہ درخواست داخل نہیں کی ہے جہاں اس کا مقدمہ بدھ کو واحد الزام پر ابتدائی پیشی کے ساتھ جاری رہنے کی توقع ہے اور اس کیس میں ان کے وکیل کا ابھی تک عوامی طور پر نام نہیں لیا گیا ہے۔

    پولیس نے 48 سال بعد لڑکی کے قتل کا سراغ لگالیا مگر ملزم اب دنیا …

    سیکرٹ سروس نے کہا کہ اس واقعے میں ایجنسی یا وائٹ ہاؤس کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

    یہ ٹرک، جس پر دیگر اشیاء کے ساتھ نازی جھنڈا بھی تھا، رات 10 بجے سے ٹھیک پہلے 16 ویں اسٹریٹ پر لافائیٹ اسکوائر کے شمال کی جانب حفاظتی رکاوٹوں سے ٹکرا گیا۔ ایجنسی نے بعد میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر رکاوٹ کو ٹکرایا ہو گا۔

    قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے CNN کو بتایا کہ کنڈولا نے جائے وقوعہ پر وائٹ ہاؤس کے حوالے سے دھمکی آمیز تبصرے کیے، جن میں یہ بھی شامل تھا کہ وہ صدر جو بائیڈن کو اغوا اور نقصان پہنچانا چاہتا تھا ایک ذریعے نے بتایا کہ حکام اس واقعے میں دماغی صحت کے حوالے سے غور کر رہے ہیں-

    دبئی؛ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو اس سال فروخت میں تقریباً 82 بلین ڈالر حاصل ہوگا

  • کراچی میں پولیس اہلکار کو شہید کرنیوالا ملزم سوئیڈن سے گرفتار

    کراچی میں پولیس اہلکار کو شہید کرنیوالا ملزم سوئیڈن سے گرفتار

    کراچی میں پولیس اہلکار عبد الرحمان کو شہید کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا قاتل چھ ماہ بعد انٹر پول کی مدد سے پکڑا گیا-

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن ای اسٹریٹ پر 22 نومبرکی شب کار سوار شخص خرم نثار کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہلکار کانسٹیبل عبد الرحمان سر میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا تھا۔ قتل کی واردات کے چند گھنٹے بعد ہی مرکزی ملزم پولیس اور دیگر قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کو چکمہ دیتے ہوئے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

    مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے،عمران خان

    پولیس حکام کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی اے، وزرات خارجہ کو خط لکھنے سمیت سوئیڈش قونصل خانے تک بھی رسائی حاصل کی گئی اور سوئیڈش حکام کو ملزم خرم نثار کی جانب سے کیے گئے جرم سے متعلق آگاہی دی گئی تھی۔ واقعے کے چھ ماہ بعد کراچی پولیس سوئیڈش حکام کا بالآخر ملزم کی گرفتاری کیلئے قائل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور بیرون ملک موجود ملزم خرم نثار کو سوئیڈش پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    نیب نے عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش کرلیا

    کراچی پولیس اور مقتول کانسٹیبل عبد الرحمان کے لواحقین کی جانب سے ملزم خرم نثار کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی پولیس حکام کا کہنا ہےکہ گرفتاری سےچند روزقبل سوئیڈش پولیس کی ٹیم بھی پاکستان آئی تھی اور ملزم کےخلاف درج مقدمے سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کی تھیں ملزم خرم نثار کو پاکستان منتقل کرنے میں دس سے پندرہ روز کا وقت لگ سکتا ہے-

    نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے،چیف جسٹس

  • گھر سے باہر نکلتا ہوں تو میں اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر نکلتا ہوں،عمران خان کا عدالت میں بیان

    گھر سے باہر نکلتا ہوں تو میں اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر نکلتا ہوں،عمران خان کا عدالت میں بیان

    احتساب عدالت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

    باغی ٹی وی: عدالت نے 8 جون تک عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس نے سماعت کی جس کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ عمران خان کے خلاف 8 کیسز ہیں۔

    احتساب عدالت ،بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور

    اے ٹی سی کے جج نے عمران خان کو کمرہ عدالت میں بیٹھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صرف ایک کیس میں عمران خان کا اسٹیٹمنٹ نہیں لیا گیا۔

    عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کو شدید سیکیورٹی خدشات ہیں، ان پر صرف دفعہ 109 کا الزام ہے، تمام مقدمات میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی ہے، جےآئی ٹی بنی اور عمران خان شاملِ تفتیش ہو گئے، ان کو کوئی انا کا مسئلہ نہیں، ان کے خلاف کیسز کی بڑی تعداد ہے-

    وکیل نے کہا کہ اگر کوئی دیگر تفتیش چاہیے تو عمران خان اس میں بھی شاملِ تفتیش ہونے کے لیے تیار ہیں، اےٹی سی میں کیس لگا ہو تو یہ عدالت پہنچ نہیں پاتے، انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ان کے خلاف بے شمار کیسز ہیں، تفتیشی افسر نے عمران خان سے کوئی سوال کرنا ہے تو آج کر لیں، 8 کیسز میں آئندہ تاریخ پر معاونت کرنے کو تیار ہوں۔

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے انہیں ہدایت کی کہ آج دلائل مکمل کر لیں وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نیب راولپنڈی بھی جانا ہے۔

    جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    وکیل سلمان صفدر نے عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرنے کی استدعا کر تے ہوئے کہا کہ ہماری استدعا یہی ہے کہ کمرۂ عدالت میں ہی شاملِ تفتیش کیا جائے۔

    انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے ہدایت کی کہ آپ تو ایک کیس میں شاملِ تفتیش ہو چکے اسی پر دلائل دے دیں وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میں ایک ساتھ ہی دلائل دینا چاہتا ہوں۔

    پراسیکیوٹر عدنان علی نے عدالت کو بتایا کہ 4 مقدمات میں جے آئی ٹی بنی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا عدالتی حکم نامہ پیش کیا، 27 مارچ کو ایک ہی حکم نامہ ہوا، نوٹسز ہوتے رہے، 6 اپریل، 18 اپریل کو پیش ہوں، لیکن عمران خان پیش نہیں ہوئے، 3 مئی کو کہا کہ اگلی تاریخ پر لازمی پیش ہوں لیکن یہ شاملِ تفتیش نہیں ہوئے۔

    اے ٹی سی کے جج نے پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ کیا آپ نے سوالنامہ ان کو دیا ہے؟ پراسیکیوٹر عدنان علی نے بتایا کہ 4 مقدمات میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنی لیکن عمران خان پیش نہیں ہوئے، پھر کہا گیا کہ ٹانگ خراب ہے، عمران خان پیش نہیں ہو سکتے، عدالت سے استدعا ہے کہ ہدایت دیں کہ عمران خان مقدمات میں شاملِ تفتیش ہوں۔

    کراچی کے لوگوں کی محبت اور زندہ دلی وطن اور گھر سے دوری کا احساس …

    عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جے آئی ٹی سے سوالنامہ دینے یا ویڈیو لنک پر شاملِ تفتیش ہونے کا کہا گیا، عمران خان کی عدالت میں پیشیوں پر پیسے لگتے ہیں کیونکہ کیسز بے انتہا ہیں جج نے استفسار کیا کہ پنجاب کے جو مقدمات تھے ان میں جے آئی ٹی نے کیسے کام کیا؟

    عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے جواب دیا کہ جے آئی ٹی بنائی گئی اور پوری جے آئی ٹی زمان پارک میں آئی اور شاملِ تفتیش کیا گیا، عمران خان کو جان کا خطرہ ہےاس موقع پر پراسیکیوٹر کی جانب سے عمران خان کو جے آئی ٹی میں شاملِ تفتیش کرنے کی استدعا کی گئی۔

    جج نے سوال کیا کہ جب عمران خان پولیس لائنز میں موجود تھے تو کیوں انہیں شاملِ تفتیش نہیں کیا گیا؟ عدالت سے فیصلہ لیتے اور پولیس لائنز میں عمران خان کو شاملِ تفتیش کر لیتے، لاہور کی جے آئی ٹی ان کے گھر چلی جاتی، اسلام آباد کی جے آئی ٹی نے شاملِ تفتیش کیوں نہیں کیا؟

    اے ٹی سی کے جج نے کہا کہ جے آئی ٹی اسلام آباد عدالت کو بتائے کہ کیسے شاملِ تفتیش کرنا چاہتے ہیں؟ جے آئی ٹی اسلام آباد کی سنجیدگی کا یہ حال ہے کہ عدالت میں ہی موجود نہیں، اگر جے آئی ٹی سنجیدہ ہوتی تو آج عدالت میں موجود ہوتی اے ٹی سی کے جج نے آدھے گھنٹے میں جے آئی ٹی اسلام آباد کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    نیب پیشی عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ روانہ،گرفتاری کا بھی خوف

    سابق وزیراعظم عمران خان روسٹرم پر آ گئے اور موقف اپنایا کہ ایک قاتلانہ حملہ ہوا، دوسرا ہوا، وزیر داخلہ کا بیان آیا میری جان کو شدید خطرہ ہے۔ گھر سے باہر نکلتا ہوں تو میں اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر نکلتا ہوں وزیر داخلہ میرا مخالف ہے وہ کہہ رہا ہے جان کو خطرہ ہے۔ مجھے بھی معلوم ہوا جان کو خطرہ ہے۔میں شاملِ تفتیش ہونا چاہتا ہوں میرے گھر آجائیں، میں شامل تفتیش ہو جاؤں گا۔

    انسداد دہشتگردی کے جج نے کہا کہ آپ کی درخواست آگئی ہے میں اس پر حکم نامہ جاری کروں گا انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں آٹھ جون تک توسیع کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات درج ہیں جن میں وہ آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

    ایران نے علی رضا عنایتی کوسعودی عرب میں سفیر مقرر کردیا

  • پشاور: ریڈیو پاکستان پرحملے کا مرکزی ملزم گرفتار، دیگر ملزمان کی تلاش جاری

    پشاور: ریڈیو پاکستان پرحملے کا مرکزی ملزم گرفتار، دیگر ملزمان کی تلاش جاری

    پشاور:پولیس نے 9 مئی کوعمران خان کی گرفتاری کے بعد ریڈیوپاکستان پرحملے کے مرکزی ملزم کو پکا غلام کےعلاقےسے گرفتارکرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق موسیٰ خان کوپکا غلام سے گرفتارکیا گیا، ریڈیو پاکستان میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے –

    ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پراسلام آباد پولیس کا لاعلمی کا …

    اس سے قبل ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والا ملزم بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، ملزم نے ہشت نگری میں کباڑ کی دکان میں گیٹ 9 ہزار روپے میں فروخت کردیا تھا، پولیس نے ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ بھی برآمد کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے عمران خان کی گرفتاری کے بعد خیبر پختونخوا میں ہونے والے پر تشدد احتجاج، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کیخلاف پولیس نے 100 مقدمات درج کرتے ہوئے 1951 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے 809 افراد کو انسد دہشت گردی کی دفعات کے تحت، 739 افراد دیگر جبکہ 470 کو 3 ایم پی او کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا۔

    پولیس کے مطابق پشاور ریجن میں 507،مردان میں 578 ،ملا کنڈ میں317، ہزارہ170 افراد گرفتارہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نذر آتش کرنے سمیت صوبہ بھر میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

    نیب پاکستانی ہائی کمیشن لندن کا تقریباً 57 کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا

    دوسری جانب آر پی او سید خرم علی کے مطابق راولپنڈی ریجن کے چار اضلاع میں 514 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جب کہ ضلع اٹک، جہلم، راولپنڈی اور چکوال میں 27 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    آر پی او نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے، توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں نامزد اور نامعلوم ملزمان کی تعداد 3 ہزار 293 ہے جب کہ چار اضلاع میں درج مقدمات میں 464 ملزمان نامزد کیے گئےہیں مقدمات میں نامزد ملزمان میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی شامل ہے تھری ایم پی او آرڈر کے تحت 240 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 2 ہزار 779 نامعلوم اور نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    میئر کراچی کا انتخاب:الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری

  • ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پراسلام آباد پولیس کا لاعلمی کا اظہار

    ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پراسلام آباد پولیس کا لاعلمی کا اظہار

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پر اسلام آباد پولیس نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنماؤں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی-

    نیب پاکستانی ہائی کمیشن لندن کا تقریباً 57 کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا

    اسلام آباد پولیس نے عدالتی استفسار پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کس کی تحویل میں ہیں۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ دونوں پی ٹی آئی رہنما ایم پی او کے تحت تحویل میں تھے، اسلام آباد پولیس سے جواب طلب کیا جائے کہ دونوں کو رہائی کے بعد کس نے گرفتار کیا؟ دونوں کو اگر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے تو ملاقات کا موقع دیا جائے۔

    کرپشن چارجز پرسزائے موت رکھی جائے ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

    بعدازاں عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔