Baaghi TV

Tag: پولیس

  • فرانس،پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی موت،پر تشدد احتجاج،917 گرفتار

    فرانس،پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی موت،پر تشدد احتجاج،917 گرفتار

    فرانس میں پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی موت کے خلاف فرانس کے کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے، پر تشدد احتجاج کے بعد پولیس نے کاروائی کی ہے اور احتجاج، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 917 افراد کو گرفتار کر لیا ہے،پر تشدد مظاہرین نے عوامی املاک، تھانوں، دکانوں پر حملے کئے، پیرس کے کئی علاقوں میں کرفیو ہے اور عوام کے جمع ہونے پر پابندی ہے، حالات قابو میں رکھنے کے لئے فرانس میں 45 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،

    فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے بعد فرانس یوں سمجھیں بند ہو گیا،ہر طرف احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، مظاہرے، غرض فسادات پھوٹ پڑے، فرانس میں احتجاج کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ معطل کر دی گئی ہے،کئی گاڑیوں کو، اور ٹرینوں کو بھی مظاہرین نے آگ لگائی ہے،
    franc04

    27 جون کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پولیس افسر ایک 17 سالہ نوجوان کو گولی مار رہا ہے، اسی دن اس قتل کے خلاف مظاہرے ہوئے جن میں سے کچھ پرتشدد ہو گئے۔ وہ ابھی تک جاری ہیں اور پورے ملک میں پھیل رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اس وقت ہوئی جب نوجوان اپنی کار کو روکنے کے حکم پر عمل نہیں کیا جس پر اہلکار نے نوجوان پر گولی چلائی، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    وکلاء کی ایک ٹیم نے 17 سالہ نوجوان کی شناخت ناہیل ایم کے نام سے کی، جو الجزائر اور مراکش سے تعلق رکھتا تھا۔وکلاء نے پولیس کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا جس میں پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان نے گاڑی رکنے کی بجائے بھگا لی تھی،

    پولیس کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان کی والدہ مونیہ نے فرانسیسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پولیس کو نہیں بلکہ ایک شخص کو قتل کا زمہ دار ٹھہراتی ہوں، حالیہ ہفتوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ نوجوان کو پولیس نے گولی مار کر قتل کیا، خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فرانس میں پولیس کے ہاتھوں گزشتہ سال ٹریفک کے دوران 13 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر افراد سیاہ فام یا عرب نژاد تھے۔

    مظاہرین نے عمارتوں بینکوں کو آگ لگا دی گئی اور رکاوٹیں کھڑی کر دیں،میکرون نے جمعہ کو کہا کہ کل 492 عمارتوں کو نقصان پہنچا، 2,000 گاڑیاں جل گئیں اور 3,880 مقامات پر آگ لگائی گئی،فرانسیسی صدر نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو باہر نہ جانے دیں،
    franc02

    کیا فائرنگ کی تحقیقات ہوگی؟
    فرانس کے وزیر داخلہ نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے نگران ادارے نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پیرس پولیس کے سربراہ لارینٹ نوز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ افسر کے اقدامات سے "سوالات اٹھتے ہیں”، حالانکہ انہوں نے مشورہ دیا کہ افسر کو خطرہ محسوس ہوا ہو گا۔اس کے بعد سے اس افسر پر قتل کا الزام لگایا گیا ہے اور اب وہ حراست میں ہے ،فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ احتجاج میں اضافہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ہوا صدر نے سوشل میڈیا سائٹس سے اپنے پلیٹ فارم پر موجود تمام حساس نوعیت کی ویڈیوز ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے ،

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فرانسیسی پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں پوچھ گچھ کے دوران نائل نامی ایک نوجوان کار سوار کو گولی مار دی تھی، سینے میں گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا، جس کے بعد سے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ اور احتجاجی مظاہرے شرو ع کردیے ،فرانس کی حکومت نے پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے رات 8 سے صبح 8 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا ہے، کرفیو کا اطلاق تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں پر ہو گا پیرس کی میونسپلٹیز میں بھی کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے پیرس سمیت مختلف شہروں میں جگہ جگہ نوجوانوں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپیں کرنے پر ایک ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے

    راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
    صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
    عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
    قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی

  • سوشل میڈیا کے زریعے آپریٹ ہونے والا ون ویلر گینگ گرفتار

    سوشل میڈیا کے زریعے آپریٹ ہونے والا ون ویلر گینگ گرفتار

    لٹن روڑ پولیس کی کاروائی ، سوشل میڈیا کے زریعے آپریٹ ہونے والا ون ویلر گینگ گرفتار کر لیا گیا

    ملزمان نے خطرناک ناموں سے سوشل میڈیا گروپ بنا رکھے تھے سوشل میڈیا کے زریعے رات کو قرطبہ چوک اکٹھے ہوتے تھے مین فیروزپور روڑ پر ون ویلنگ کیا کرتے تھے گزشتہ شب و۔ن ویلنگ کے دوران قرطبہ چوک سے گرفتار ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ،ملزمان کی خطرناک ویلنگ اور ویڈیو سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ،گرفتارملزمان میں بابر علی،حسنین، شازم،مصطفی، محسن،مبین، محمد عابد،اقبال، محمد شان، فہد رشید، احتشام اور مومن شامل ہیں،ایس پی سول لائنز نے بروقت کاروائی پر ایس ایچ او لٹن روڑ اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جا رہا ہے

    دوسری جانب نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان آشیانہ روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، زیر حراست ملزم حماد عرف شمشاد کے 5 ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی، قتل کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم کو دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے جایا جارہا تھا،ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل معظم کو چھاتی پر فائر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا،اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم حماد عرف شمشاد ہلاک ہو گیا،ہلاک ہونے والا ملزم قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا،ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے پولیس کی ناکہ بندی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ فرار ساتھی جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

    انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

  • مردان فائرنگ،2 افراد جاں بحق

    مردان فائرنگ،2 افراد جاں بحق

    مردان کاٹلنگ جمال گڑھی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا،ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے 2 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمی کو فوری طورپر لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے منتقل کیا گیا ،جانبحق افراد میں اشتیاق ولد روشن ملک عمر 40 سال اور زوار ولد سردار علی عمر 30 سال ہے دونوں افراد جمال گڑھی کے رہنے والے ہے،۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین گھر کے باہر دکان پہ بیٹھے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 افراد کو جاں بحق اور ایک کو زخمی کر کے فرار ہو گئے،تاحال فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی،

  • نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار

    نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار

    پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں موجود سب جیل سے نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15 قیدی فرار ہوگئے۔
    سب جیل چمن میں قیدی نماز عید کیلئے نکالنے کے دوران فرار ہوئے۔ بیرک نمبر 4 سے نکالے جانے والے قیدیوں نے پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین لیا۔ فرار ہونے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے ڈپٹی جیلر سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
    جیل ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مجموعی طور پر تقریباً 15 قیدی فرار ہوئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے فرار ہونے والا ایک قیدی مارا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدی سنگین مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
    پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ افغان سرحد سے صرف تقریباً تین کلومیٹر دور چمن کے مصروف علاقے تاج روڈ پر یہ سب جیل واقع ہے۔ یہاں عدالتوں میں پیش کیے جانے والے انڈر ٹرائل قیدیوں کو عارضی طور پر رکھا جاتا ہے۔

  • عید الاضحی کے موقع پرنگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کا پیغام

    عید الاضحی کے موقع پرنگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کا پیغام

    نگران وزیر اعلی اعظم خان خیبر پختونخوا نے عید کے موقعے پر پورے پاکستانی قوم خصوصا خیبر پختونخوا کے عوام کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے،انہوں نے کہا کہ عید الاضحی عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے، عید الاضحی ہمیں ایثار ، قربانی، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا احساس دلاتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور دوسروں کے دکھ درد کو بانٹنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے، ًمعاشرے کے صاحب ثروت لوگ عیدکے اس پر مسرت موقع پر اپنے ارد گرد نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں، محمد اعظم خان نے کہا کہ دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا اس عظیم اسلامی تہوار کی اصل روح ہے، اور عیدالاضحی کا یہ اہم دن ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اتحاد، اتفاق ، یگانگت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور اس سلسلے میں صفائی عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،انہوں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کوبھی عید کی خصوصی مبارکباد دی،

  • عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    ترقیاتی اسکیموں میں غبن کے الزام میں گرفتار سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، ڈیوٹی مجسڑیٹ مردان ذیشان گل نے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا علی محمد خان نے اپنے حلقے میں ترقیاتی اسکیموں کے من پسند ٹھیکیداروں کو زیادہ قیمت پر ٹھیکے الاٹ کیے تھے، مقدمے میں سابق صوبائی وزراء عاطف خان، طفیل انجم اور لوگل گورنمنٹ کے افسران سمیت 15 ملزمان نامزد ہیں۔
    تفتیشی افسر نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان نے ٹھیکوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ 78لاکھ روپے نقصان پہنچایا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کیا جائے ،سماعت کے دوران وکیل صفائی ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت نے ہائیکورٹ میں تفصیل جمع کی ہے کہ علی محمد خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے، لیکن گزشتہ روز اُنہیں رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

  • پشاور عیدالاضحی اور نماز عید اجتماعات کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

    پشاور عیدالاضحی اور نماز عید اجتماعات کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

    پشاور پولیس نے عیدالاضحی اور نماز عید کے بڑے اجتماعات کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت 4000 سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات کیے جائیں گے، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں پہلے ہی منسوخ کی جاچکی ہیں۔ سی سی پی او پشاور اشفاق انور کے مطابق سکیورٹی پلان کے تحت شہر میں ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ اور پولیس موبائل گشت میں اضافہ کیساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔ تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کرنے سمیت مویشی منڈیوں اور شہر میں مشتبہ و مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ گنجان آباد بازاروں میں پولیس کی بکتربند گاڑیاں بھی موجود رہیں گی ۔ نماز عید کے بڑے اجتماع سمیت گاؤں و شہر کی تمام حساس مساجد کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔

  • ضلع چارسدہ نئے ڈی ایس پی سٹی تعینات

    ضلع چارسدہ نئے ڈی ایس پی سٹی تعینات

    خیبر پختونخوا ضلع چارسدہ میں تعینات ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، محرران، اور بیٹ افسران سمیت انچارج چوکیات کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی اور علاقہ میں کرائم کے خلاف کاروائی سے آگاہی حاصل کی۔
    ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے مکمل انتظامات یقینی بنائے جائینگے۔ بازار میں پولیس کی گشت بڑھائی جائے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں مزید سخت کرکے باہر سے آنے والے مشکوک لوگوں پر کھڑی نگرانی رکھیں۔
    ڈی ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ چارسدہ پولیس نے ہمیشہ ہنگامی حالات میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور انشاءاللہ آئندہ بھی ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

  • شمالی وزیرستان کے تاریخ  میں کم عمر ترین بچی کے قتل کا پہلا واقع

    شمالی وزیرستان کے تاریخ میں کم عمر ترین بچی کے قتل کا پہلا واقع

    شمالی وزیرستان میں دو دن پہلے لاپتہ ہونے والی سمیرا نامی بچی کی مسخ شدہ لاش ایک مقامی مدرسے کے قریب ملی ہے،واقع شمالی وزیرستان کے علاقے زکر خیل میں پیش آیا ہے ،تحصیل میر علی گاؤں زکر خیل سے تعلق رکھنے والی بچی سمیرا دو دن پہلے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھی،جس کے بعد گھر والوں نے اسے ڈھونڈنے کی بہت کوشیش کی لیکن سمیرا لا پتہ رہی،سمیرا کے گھر والوں کا دعوی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انکے ساتھ کوئی مدد نہیں کی گئی،گھر والوں کا یہ بھی دعوی ہے کہ بچی پر بے دردی سے وار کر کے قتل کیا گیا ہے، اور اسکے ساتھ خنجر اور اسکے کپڑے بھی برآمد کئے گئے ہے،کہا جاتا ہے کہ شمالی وزیرستان کے تاریخ میں اس قدر کم عمر بچی کے ساتھ زیادتی یا قتل کا یہ پہلا واقع ہے،پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت اکھٹے کر کے ملزمان تک پہنچنے کے لئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے،

  • بدنام زمانہ منشیات فروش منہاز بی بی گرفتار

    بدنام زمانہ منشیات فروش منہاز بی بی گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    ایس پی کینٹ اویس شفیق ،ایس ڈی پی او مناواں سرکل حسن عزیز کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او مناواں عاطف ذوالفقار خان کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں زور و شور سے جاری ہیں، تھانہ مناواں پولیس نے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش منہاز بی بی کو دبنگ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا دوران گرفتاری منہاز بی بی سے 1540 گرام چرس الیکٹرانک کنڈا سمیت 2650 روپے وٹک بھی برآمد کی گئی،

    پولیس کے مطابق مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش بامطابق سیریل نمبر 115 لسٹڈ منہاز بی بی زوجہ اصغر علی عرف جانی قصائی سکنہ باغ والی پلی مناواں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے باہر منشیات جیسا گھناؤنا دھندہ کرتی تھی بد نام زمانہ بی بی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مناواں پولیس کی طرف سے مزید تفتیش جاری ہے،

    مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

    دوسری جانب ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت اجلاس، تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی،ڈاکٹر انوش مسعود نے قتل، اقدام قتل، بلائنڈ مرڈر کے مقدمات کی ڈسپوزل کا جائزہ لیا ،زیر التوا مقدمات میں درپیش مسائل بارے دریافت کیا،جلد چالان جمع کروانے کا حکم بھی دیا، خاموش ملزمان اور روڈ سرٹیفکیٹس کی پینڈینسی فوری طور پر کلیئر کرنے کی ہدایت کی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ چالانی تناسب میں بہتری کےلیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائیں، تفتیشی افسران کے ساتھ مقدمات کی جلد یکسوئی کےلیے روزانہ میٹنگ یقینی بنائیں، تکمیل چالان اور کیسز یکسو کرنے کےلیے پراسیکیوٹرز سے کوارڈینیشن کریں،متحرک گینگز سمیت اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائیں،محنتی تفتیشی افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد دیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن