Baaghi TV

Tag: پولیس

  • مراکش: سوئزر لینڈ شہریت کی حامل،بینک اکاؤنٹ ہولڈر امیرکبیر بھکارن کو قید کی سزا

    مراکش: سوئزر لینڈ شہریت کی حامل،بینک اکاؤنٹ ہولڈر امیرکبیر بھکارن کو قید کی سزا

    رباط: غیر ملکی شہریت کی حامل امیر بھکارن کو عدالت نے فراڈ کے الزام میں قید کی سزا سنا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : العربیہ  کے مطابق جس بھکارن کو عدالت نے سزا سنائی ہے اسے مراکش کے شہر اکادیر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا گرفتار کی جانے والی بھکارن سے دوران تفتیش معلوم ہوا کہ وہ نہ صرف بے پناہ دولت و قیمتی جائیدادوں کی مالک ہے، ایک پوش علاقے میں دو مکانات اور جائیداد کی مالک ہے، بینک اکاؤنٹ ہولڈر بھی ہے بلکہ مراکش کے علاوہ سوئزر لینڈ کی شہریت کی بھی حامل ہے-

    امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق

    میڈیا کے مطابق دو سال قبل بھی مراکش میں ایک بھکارن کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بھیک مانگنے کے بعد اپنی لگژری گاڑی میں جا کر بیٹھی اور پرانے و پھٹے پرانے کپڑے تبدیل کر کے انتہائی مہنگے کپڑوں میں ملبوس ہو کر وہاں سے چلی گئی تھی۔

    اس حوالے سے مراکشی شہریوں نے ملک میں بھیک مانگنے اور دھوکہ دہی کے ذریعے مادی منافع حاصل کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی مذمت کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے مہمات اور حفاظتی نگرانی کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    پاکستانی نژاد نومنتخب اسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف کی سرکاری رہائشگاہ پرافطاری اور نماز کی ادائیگی

    اس صورتحال پر مراکش کے ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ محمد الہنودی نے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مراکش میں بھیک مانگنے کا رجحان پریشان کن ہو گیا ہے جہاں زیادہ تر بھکاری بھیک مانگنے کو ایک منافع بخش اور آرام دہ پیشے کے طورپر اپناتے ہیں حالیہ دنوں میں بھیک مانگنے کا طریقہ بدل گیا ہے، بھکاریوں نے لوگوں پر دباؤ ڈالنا اور اصرار کرنا شروع کردیا ہے جو بعض اوقات اشتعال انگیزی تک پہنچ جاتا ہے قانون سازی "بھکاریوں کی بھیڑ کو روکنے میں مددگار ثابت نہیں ہورہی –

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    مراکش میں ضابطہ فوجداری ہر اس شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے جواز فراہم کرتا ہے جس کے پاس روزی کمانے کا ذریعہ ثابت ہو گیا ہو یا وہ اسے کام کرنے اور کسی قانونی طریقے سے کمانے کے قابل ہو۔ اور آرٹیکل 326 ،327 اور 328، کے تحت اس کی خلاف ورزی کی سزا ایک سے چھ ماہ تک قید ہے۔

  • شہر و گردونواح میں ڈاکو راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

    شہر و گردونواح میں ڈاکو راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

    قصور
    شہر و گردونواح میں ڈاکو راج،شہری لٹنے لگے،پولیس چوکی کے سامنے واردات،شہری عدم تحفظ کا شکار

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ڈاکو راج قائم ہے جس کے باعث لوگ خود کو عدم تحفظ کا شکار سمجھ رہے ہیں
    پرسوں رات حدود تھانہ راجہ جنگ پل جبومیل سٹاپ پہ واقع پولیس چوکی اوراڑہ کے بلکل قریب رحمانی ہوٹل پہ رات 9:45 پہ تین نقاب پوش موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو آئے اور ہوٹل پہ موجود ہوٹل مالک بلال رحمانی اس کے دو ملازموں اور دو گاہگوں سے اسلحہ کی نوک پہ تین انڈرائیڈ موبائل فون اور کل رقم مبلغ 25000 روپیہ چھین کر بآسانی فرار ہو گئے
    لٹنے والوں نے ڈاکوؤں کے جانے کے بعد بھاگ کر 100 گز کے قریب واقع چوکی میں اطلاع دینے کی کوشش کی تو پولیس چوکی کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا جس پہ مجبور ہو کر واردات کے محض دس باراں منٹ بعد ریسکیو 15 پہ کال کی تو پولیس چوکی اوراڑہ کے اہلکار 25 منٹ بعد آئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا

    اسی رات تین کس دیہاتی ایمرجنسی کی صورت میں بھٹی ہسپتال قصور میں علاج کے لئے ائے اور چھٹی ملنے پہ رات 3 بجے بوقت سحری اپنی بائیک پہ کھارا موڑ کے قریب اپنے گاؤں رائیونڈ کی جانب جا رہے تھے کہ کھارا موڑ پہنچے تو کھارا موڑ کے قریب واقع سڑک کنارے لگے آموں کے درختوں سے 10 سے 12 نقاب پوش اسلحہ و ڈنڈہ بردار ڈاکوؤں نے روک لیا اور 15000 روپیہ نقدی چھین کر موبائل و موٹر سائیکل واپس کر دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر کہا کہ جلدی سے اس علاقے سے گزر جاؤ
    آئے روز کی وارداتوں سے شہری سخت پریشان ہیں اور ڈی پی او قصور سے استدعا کرتے ہیں کہ ڈاکوؤں کو لگام ڈالی جائے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لیں

  • وفاقی حکومت جواب دے کس قانون کے تحت پابندی لگائی،عدالت

    وفاقی حکومت جواب دے کس قانون کے تحت پابندی لگائی،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سیکیورٹی پر جی بی پولیس دوسرے صوبوں میں جانے پر پابندی کیس کی سماعت ہوئی

    وزارت داخلہ کے پابندی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سطح کے افسر کو کل طلب کر لیا ،عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت جواب دے کس قانون کے تحت پابندی لگائی ،جسٹس محسن اختر کیانی نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے درخواست پر سماعت کی ،وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن وزیر اعلی گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان حکومت نے چیلنج کیا تھا ،درخواست گزاروں کی جانب سے وکلا میاں علی اشفاق ، قدیر جنجوعہ ، احد کھوکھر پیش ہوئے ،عدالت نے کل تک متعلقہ حکام کو عدالت پیش ہو کر جواب دینے کی ہدایت کردی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزارت داخلہ نے جی بی پولیس اہلکاروں کو دوسرے صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کی ،گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلی کی سیکیورٹی سے متعلق احکامات جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلی اور گورنر جہاں بھی جائیں گے متعلقہ صوبہ سیکیورٹی فراہم کرے گا وزیر اعلی کے ساتھ جی بی پولیس کو دوسرے صوبوں میں سیکورٹی سے روکنا غیر قانونی ہے گلگت بلتستان پولیس کے حوالے امتیازی سلوک پر مبنی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکتا ، وزارت داخلہ کے 24 مارچ کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے ،

    عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سطح کے افسر کو کل طلب کرلیا، عدالت نے استفسار کیا وفاقی حکومت جواب دے کس قانون کے تحت پابندی لگائی؟

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

    سرکاری وکیل کی جانب سے بیان حلفی لاہور ہائیکورٹ میں جمع 

  • حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے

    حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو ڈی ایس پی رینک سے نواز دیاحارث رؤف کو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی ایس پی رینک سے نوازا۔


    اس سے قبل بلوچستان پولیس کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔

  • پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار "ڈکیت” نکلا، رنگے ہاتھوں عوام نے پکڑ لیا

    پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار "ڈکیت” نکلا، رنگے ہاتھوں عوام نے پکڑ لیا

    شہر قائد کراچی میں تحریک انصاف کا بلدیاتی امیدوار ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے پکڑا گیا

    واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ میں پیش آیا، مدینہ کالونی میں دوران لوٹ مار ملزم کو پکڑا گیا تو ملزم کا تعلق تحریک انصاف سے نکلا، مدینہ کالونی میں مارٹ میں ڈاکوؤن نے ڈکیتی شروع کی تو عوام نے اسے ناکام بنایا، عوام نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی، ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، عوام نے ڈاکو کو موقع پر تشدد کا نشانہ بنا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف سامنے آیا کہ ملزم تحریک انصاف کا بلدیاتی امیدوار ہے،

    https://twitter.com/kohinoord12/status/1640611526905151490

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے ملزم کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی کے دوران پکڑے گئے ملزم کی شناخت محمد غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے، محمد نبی تحریک انصاف کا بلدیاتی امیدوارہے،غلام نبی نے کونسلر کی نشست پر یوسی 6 وارڈ نمبر چار سے الیکشن لڑا تھا اور ملزم نے 305 ووٹ بھی حاصل کیے تھے، ملزم الیکشن سے قبل بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرتا رہا ہے ملزم نے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل چھیننے اور میڈیسن کمپنی کی وین لوٹنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں حراست میں لیا اور قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

    لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹا دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹا دی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔

    باغی ٹی وی :اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

    احتساب عدالت میں پیشی،عثمان بزدار کورونا کا شکار ہوگئے

    عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حد تک مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی جو آئی جی اسلام آباد اورایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی، دستاویزات میں ایک ہی دن عمران خان پر 15 مقدمات درج کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

    پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف 29 مقدمات درج ہیں، پولیس کے 28 اور ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہوچکا۔

    گزشتہ برس 26 مئی کو مختلف تھانوں میں 15 مقدمے درج کیے گئے، 26 مئی کو تھانہ ترنول میں درج مقدمہ عدالت خارج قرار دے چکی ہے 7 مقدمات تفتیش کے مراحل میں ہیں جبکہ باقی مقدمات میں عمران خان کے خلاف ٹرائل جاری ہے ایف آئی اے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہےلانگ مارچ والے دن 25 مئی کو بھی تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس:حکومتی اتحاد کا سپریم کورٹ فریق بننے کا فیصلہ

    عمران خان کے خلاف مقدمات کی فہرست میں 2014 کے دو مقدمے بھی شامل ہیں جبکہ سال 2022 اور 2023 میں 26 مقدمے بنائے گئے 2 مقدمات سال 2014 میں درج کئے گئے تھے اور 14 مارچ 2023 کو 3 نئے مقدمات بنائے گئے۔

    عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ کوئی ایک مقدمہ ہو تو سمجھ آتی ہے، یہاں بہت سے ہیں، آئی جی کے نمائندہ بھی یہاں عدالت میں ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے مقدمات کی تفصیل پیش ہونے پردرخواست نمٹاتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ بیٹھ کر تمام صورتحال کو دیکھیں اور فیصل چوہدری کے ساتھ رابطے میں رہیں-

    پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے …

  • عدالت نے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ  پرکراچی لے جانے کی اجازت دے دی

    عدالت نے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پرکراچی لے جانے کی اجازت دے دی

    لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کو کراچی لے جانے کی اجازت دے دی-

    باغی ٹی وی :پولیس نے حسان نیازی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کو کراچی میں درج مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش کرنےکےلیےراہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نےحسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے دو روز کا راہداری ریمانڈ دے دیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن بیرسٹر حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج ہے،جس میں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل ہیں –

    جمشید کوارٹر تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے خلاف محمد اقبال نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمے میں شہری نے کہا کہ گھر پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کی ویڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں وہ شخص انٹرویو دے رہا تھا۔

    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا

    شہری کے مطابق انٹرویو میں اس شخص نے کہا کہ اگر عمران خان گرفتار ہوئے تو کسی کا خیال نہیں رکھا جائے گا، دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی اس شخص کا نام حسان نیازی عرف حفیظ اللّٰہ نیازی معلوم ہوا، وہ شخص ساتھیوں کی مدد سے عوام کو بغاوت پر اکسا رہا تھاحسان نیازی سابق اور موجودہ دفاعی اداروں کے سربراہان کو کوڈ ورڈ میں مخاطب کرکے دھمکا رہا تھا۔

    کوئٹہ پولیس نےحسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا

    ذرائع کے مطابق پولیس حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے آج پنجاب روانہ ہوسکتی ہے۔

  • 100 سے زائد ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    100 سے زائد ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ریکی کرکے بینک آنے جانے والےکاروباری افراد کو لوٹتے تھے، ملزمان موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان کے علاقے چیکو باغ میں فروخت کرتے تھے ملزمان نے 100 سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے 150 سے زائد موبائل فونز اور 5لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنےکا بھی اعتراف کیا ہے۔

    عثمان بزدار کے فرنٹ مین کے اخبار کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں حکمت اللہ، ظاہرشاہ اور عبدالرشید شامل ہیں، ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    قبل ازیں لیاری کے علاقے بریگیڈ اے بی سینالین میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑےجس کےنتیجے میں فائرنگ سے زخمی ایک شخص جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق بریگیڈ اے بی سینالین میں پڑوسیوں میں جھگڑے کے دوران پولیس اہلکارعمران کی فائرنگ سے 44 سالہ شیر محمد زخمی ہونے ہوگیا تھا جس سے طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا شیر محمد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

    ٹھٹھہ:جنگشاہی پولیس چوکی انچارج کی کارروائیاں

    دوسری جانب ایس ایچ او بریگیڈ آغا معشوق نے بتایا کہ فائرنگ عمران نامی پولیس اہلکار نے کی تھی جو کہ موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ دونوں پڑوسی ہیں اور ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ بچوں میں لڑائی اور کچرا پھینکنے پر کوئی جھگڑا ہوا تھا فائرنگ کرنے والے اہلکار کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • گلگت بلتستان اور کشمیر پولیس کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد

    گلگت بلتستان اور کشمیر پولیس کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد

    وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان اور کشمیر کے پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی: وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے –

    کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو …

    وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلی کی سیکیورٹی سے متعلق احکامات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اور گورنر جہاں بھی جائیں گے متعلقہ صوبہ سیکیورٹی فراہم کرے گا اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے آئی جی اور کمشنراسلام آباد کو سکیورٹی دینے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

    پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہرپولیس افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے …

    ذرائع کا بتانا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس پر زمان پارک میں پنجاب پولیس سے مزاحمت کی انکوائری ہوئی تھی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جوڈیشل کمپلیکس سے شبلی فراز کو پروٹوکول کےہمراہ لینےبھی آئے تھےجس کے بعد وفاقی حکومت نے پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    عمران خان خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو جماعت کے مرکز منصورہ آجائیں،سراج الحق

  • زلی بادشاہ گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    زلی بادشاہ گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں،

    نیو ٹاؤن پولیس کی اہم کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث زلی بادشاہ گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ 4٫50000 روپے, اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شہباز خان،عزیز اللّٰہ اور طارق خان شامل ہیں،ملزمان سے درست شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا،ملزمان نیوٹاون اور راول ڈویژن کے ایریا میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھینتے تھے، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا

    علاوہ ازیں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث زاہد پتا گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا، شہریوں سے چھینے گئے 03 لاکھ 59 ہزار روپے، چوری شدہ 05 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد زاہد عرف پتا اور محمد مزمل شامل ہیں،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھینتے تھے،ملزمان رابری معہ قتل اور رابری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ایس پی راول فیصل سلیم نےایس ایچ او نیوٹاون اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت