Baaghi TV

Tag: پولیس

  • کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل،رواں ماہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل،رواں ماہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر نہتے شہریوں کے قتل کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے، جنجال گوٹھ میں مسلح ڈکیتوں نے اسپیئر پارٹس کی دکان کے مالک کو گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح گلشن معمار تھانے کے علاقے افغان کیمپ کے قریب جنجال گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، متقول کی شناخت 35 سالہ طاہر ولد ایوب کے نام سے ہوئی، مقتول سعدی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

    کراچی:ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر معروف اداکارہ کا بھائی قتل

    شہرمیں رواں برس 100 سے زائد نہتے شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں اور سالانہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے، دسمبر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے اور ماہانہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

    ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات کورنگی، نارتھ کراچی، پی آئی بی، سپر ہائی وے، محمود آباد میں پیش آئے، شاہ لطیف ٹاؤن، گلستانِ جوہر اور نارتھ ناظم آباد میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل ہوئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے میں پولیس بری طرح ناکام ہوئی ہے اور شہری ازخود ڈاکوؤں سے نمٹنے پر مجبور ہیں۔

    رواں برس ستمبر کے مہینے میں سب سے زیادہ 12 افراد قتل ہوئے تھے تاہم دسمبر میں یہ تعداد بڑھ گئی، پولیس مقابلوں کے بجائے ڈاکو شہریوں کے تشدد سے زیادہ ہلاک ہوئے۔

    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش برآمد

    اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 خلیل مارکیٹ میں مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقےاورنگی ٹاؤں سیکٹرساڑھے 11 خلیل مارکیٹ میں 2 ڈکیت کباڑ کی دکان میں داخل ہونےکےبعد لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ موقع پر موجود شہریوں نے گھیرے میں لینے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی۔

    نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر بھائیوں نے بھائی کو مار کر سر دھڑ سے کیا الگ

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول ملا ہے جبکہ ڈکیتوں کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب اتوار کی صبح شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 رابعہ سٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا جبکہ ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا زخمی شہری اور ہلاک مبینہ ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی شہری کی شناخت 45 سالہ عامر نسیم کے نام سے کی گئی، اور مبینہ ڈاکو کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی جوکہ پہلوان گوٹھ کا رہائشی ہے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والےڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ڈاکو کس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے،ملزم کا عدالت نے دیا ریمانڈ

  • اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان

    اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان

    اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ” تمغہ شجاعت ” دینے کا اعلان کر دیا۔اطلاعات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عدیل حسین نے وفاقی دارالحکومت کو دہشت گردی کے بڑے حملے سے بچانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا، عدیل حسین کی اس عظیم قربانی کا ریاستی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے یہ اعزاز عطا کرنے کا فیصلہ ہوا۔

    گوروں کولذیذ ترین کھانوں کا چسکا دینے والےپاکستانی نژاد ’موجد‘ علی احمد وفات پاگئے

    وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید عدیل حسین کی بیوہ کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا، شہید عدیل حسین کی بیوہ کو فوری طور پر مکمل شہدا پیکج دے رہے ہیں، شہداء پیکج کے تحت ایک کروڑ 65 لاکھ نقد ادا کرنے کے علاوہ ایک پلاٹ بھی دیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ عدیل حسین شہید کی مدت ملازمت کی تکمیل تک پوری تنخواہ بھی بیوہ کو ادا کی جاتی رہے گی۔

    بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہدا کی عزت وتکریم اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے، شہید کے بچوں کی تعلیم اور شادی کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا کئے جائیں گے۔

    رانا ثنااللہ نے کہاکہ شہید کے بچوں کی تعلیم اور شادی کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا کئے جائیں گےشہدا کی عزت وتکریم اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے:

  • خود کش دھماکے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

    خود کش دھماکے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے نڈر جوان عدیل حسین شہید نے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
    آئی ٹین فور سروس روڈ پر دوران چیکنگ خود کش دھماکے میں عدیل حسین شہید جبکہ چار پولیس جوان زخمی ہوگئے، شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی،وقوعہ کی تفتیش جاری ہے جبکہ شہر میں ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

    اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا تھا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر سخت چیکنگ جاری تھی کہ جمعہ کے روز ایگل سکواڈ اور فالکن نے آئی ٹین فور سروس روڈ پر ایک مشکوک ٹیکسی کو روک کر چیکنگ کی کہ دوران چیکنگ گاڑی میں موجود خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ دھماکے میں پولیس افسر ہیڈ کنسٹیبل عدیل حسین موقع پر جام شہادت نوش کر گئے جبکہ چار پولیس جوان زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ وقوعہ کے فورا بعد سینئر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد، سی پی اوآپریشز ، سول انتظامیہ ،رینجرزو دیگر سینئرپولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی ،شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر یںچڑھائیں اور شہید کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی،

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس فورس شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے ان کا ہر طرح کا خیال رکھا جائے گا،شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی گاﺅں پاکپتن روانہ کر دیا گیا ہے جہاں ان کی پورے پولیس اعزاز کے ساتھ تدفین ہوگی ۔ شہید نے سوگواران میں بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے ۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل نے بڑی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ۔ ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے افسران و جوانوں کی ایک طویل فہرست ہے اور شہید عدیل حسین نے اس باب میں اپنا نام لکھوا لیا ۔

    وقوعہ کے بعد آئی جی اسلام آباد میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا شہید اور زخمی جوانوں کو قوم کا سلام ہے ۔ دہشت گرد کچھ عرصہ سے پولیس کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست کر سکیں ۔ یہ دہشت گرد پولیس اور عوام پر حملہ کرنے کی غرض سے گنجان آباد علاقے میں دھماکہ کرنا چاہتا تھا ۔آئی جی اسلام آباد نے شہر میں کسی قسم کا اسلحہ لے کر چلنے پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے جبکہ اپلائیڈ فار اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،اسی طرح شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں اور ملازمین کی رجسٹریشن فوری کروائیں ، اس کے علاوہ الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگز پولیس کی اجاز ت سے ہوں گی اور تمام تر سرگرمیاں چار دیواری کے اندر ہوں گی ، سیاسی کارکنوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ میٹنگز کے لئے سکیورٹی کا مناسب بندوبست کریں ،

    شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ دوران سفرضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔ وقوعہ کے حوالے سے تفتیشی ٹیمیں ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہیں اور جائے وقوعہ سے تمام تر شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں ۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہر افسر و جوان اپنے شہر اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکہ ہوا ہے آئی ٹین فور 31 نمبرگلی کے باہر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کے نیتجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ایک ٹیکسی کو روکا تو گاڑی میں سوار شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پرسی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے آپریشن کیا ہ

    اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد میں ہونیوالے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے

    سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل

  • شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،
    تھانہ سٹی پتوکی کی کاروائی، شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
    ڈی پی او قصور عمران کرامت نے احکامات جاری کئے ہیں کہ کرسمس و نیو ائیر نائٹ پہ شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جائے
    حکم پہ عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او ثقلین بخاری نے کرسمس پہ شراب فروخت کرنے کیلئے کشید کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے جن کے قبضہ سے درجنوں لیٹر کشید شدہ شراب برآمد کی گئی ہے جو کہ کرسمس و نیو ائیر نائٹ پہ فروخت کرنی تھی
    دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے

  • 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی پولیس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم ذیشان علی کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی :ملزم نے ایک ہفتہ قبل 9 سالہ بچی کو پلاٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا تھا واقعے کی اطلاع پر سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوار کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں-

    زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

    پولیس نے ملزم کو ٹریس کرنے کے لیے 50 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں اورہیومن انٹیلی جینس سےمدد لی، پولیس ٹیمیں سینیئر افسران کی زیر نگرانی 24/7 ملزم کی تلاش میں مصروف رہیں اور دن رات محنت سے ٹریس کیا۔

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں سے زیادتی پر زیرو ٹالیرنس ہے، ایسے درندہ صفت ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    واردات کر کے پیسے منشیات میں اڑانے والا ملزم گرفتار

    ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

    قبل ازیں اسلام آباد تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بچےکو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بعد قتل کر دیا گیا تھا ، قتل کرنے کے بعد بچےکی لاش کو درخت سے لٹکایا گیا تھا پولیس حکام کا کہنا تھا کہ زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی طور پر بتائیں گے مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچےکی عمر تقریباً 15 سال معلوم ہوتی ہے، بچے کے گھر والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    اسلام آباد میں بچےکو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکےلاش درخت سےلٹکا دی

  • کراچی:پولیس پر ڈاکووں کی فائرنگ،کانسٹیبل شہید،ایس ایچ او بن قاسم  زخمی

    کراچی:پولیس پر ڈاکووں کی فائرنگ،کانسٹیبل شہید،ایس ایچ او بن قاسم زخمی

    کراچی:سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ایس ایچ او بن قاسم زخمی ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں پولیس پر فائرنگ ہوئی ہے اور اس فائرنگ کے نتیجے میں‌ ایس ایچ او بن قاسم زخمی ہوگئےہیں،پولیس کی طرف سے فائرنگ کرنے والے ڈاکووں کوپکڑتے ہوئے ایس ایچ او کو گولی لگی ہے.

    اوکاڑہ : پولیس بے بس،شہر وگردونواح ڈاکوؤں کے حوالے۔شہری اور زرعی بینک کے MCO کو…

     

    ایس ایس پی بن قاسم کا کہنا ہے کہ ادریس بنگش کسی کام سے پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں موجود تھے ، ڈاکو ڈکیتی کے لیے دفتر میں داخل ہوئے ، ایس ایس پی ایسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ادریس بنگش نے ڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش کی

    ننکانہ : پولیس نے شراب بنانے والی فیکٹری کا سراغ لگا کر ہزاروں لیٹر شراب برآمد،…

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ اس دوران ڈاکووں کوپکڑنے کے دوران فائرنگ ہوئی اور پھر فائرنگ سے آصف چانڈیو اور ادریس بنگش زخمی ہوئے ، ایس ایچ او نے ملزم کو زخمی حالت میں پکڑ لیا، ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ کورنگی زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں بھی پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل منظور شہید ہوچکے ہیں ،جبکہ ڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں‌

    ڈی آئی خان:ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن اور ڈمپر میں ٹکر،4 خواتین سمیت 18 افراد…

    ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ اس دوران زمان ٹاؤن 51سی میں پولیس نے مشتبہ افراد کو روکا ، ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے اہلکار زخمی ہوا،ایس ایس پی کورنگی کا مزید کہنا تھا کہ کانسٹیبل منظور کو آغا خان اسپتال منتقل کیا جہاں وہ شہید ہوگیا

  • اسلام آباد میں بچےکو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکےلاش درخت سےلٹکا دی

    اسلام آباد میں بچےکو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکےلاش درخت سےلٹکا دی

    اسلام آباد میں بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش درخت سے لٹکا دی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بچےکو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بعد قتل کر دیا گیا، قتل کرنے کے بعد بچےکی لاش کو درخت سے لٹکایا گیا۔

    چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث مجرم کو 10 ماہ قید کی سزا

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کر لی گئی ہے، زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی طور پر بتائیں گے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچےکی عمر تقریباً 15 سال معلوم ہوتی ہے، بچے کے گھر والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

    قبل ازیں راوالپنڈی میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور نازیبا ویڈیو بھی بنا ئیں زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی کس کے کام کے لئے لاہور سے روات اپنی کزن کے گھر گئی تھی، پولیس اہلکار نے رات کو گھر کا دروازہ توڑا، زبردستی داخل ہوا اور لڑکی کو ساتھ اپنے فلیٹ پر لے گیا، راجہ سعید نامی اہلکار نے اپنے فلیٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اسکی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں-

    لڑکی اپنی درخواست لے کر سی سی پی او کے پاس بھی گئی لیکن سی سی پی او نے کوئی بات نہ سنی، اور کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی، جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا اور درخواست دی جس پر عدالت نے لڑکی کے میڈیکل کا حکم دیا-

    پولیس اہلکار کی لڑکی کے ساتھ فلیٹ میں زیادتی،نازیبا ویڈیو بھی بنا لی

  • راولپنڈی:متعدد بچے ڈیٹا نہ ہونے سے پولیوکے قطرے پینے سے محروم

    راولپنڈی:متعدد بچے ڈیٹا نہ ہونے سے پولیوکے قطرے پینے سے محروم

    راولپنڈی:متعدد بچے ڈیٹا نہ ہونے سے پولیوکے قطرے پینے سے محروم ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں افغانستان اور خیبر پختونخوا (کے پی) سے آنے والے بچوں کا ڈیٹا رجسٹر نہ ہونے سے بیشتربچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہو رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں افغانستان اور خیبر پختونخوا سےنئے آنے والے بچوں کا ڈیٹا رجسٹرڈ نہیں ہوا جس کے باعث متعدد بچوں کو انسداد پولیو قطرے نہیں پلائے جاسکے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ راولپنڈی میں رجسٹرڈ بچوں کے اعداد وشمار میں نمایاں فرق ہے۔

    حکومت کا سیلاب متاثرہ پولیو ورکرزکےلئے25 کروڑ روپےامداد کا فیصلہ

    سربراہ پنجاب انسداد پولیو پروگرام خضر افضال نے ہدایت کی ہےکہ راولپنڈی متحرک آبادیوں کا دوسرا گھر ہے اس لیے متحرک آبادیوں کی رجسٹریشن مکمل کی جائے اور مقامی زبانوں سے ہم آہنگ پولیو ٹیمیں ترتیب دی جائیں۔

    لاہور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈپولیووائرس کی…

    ادھرپاکستان بھر کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی جاری ہے۔قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے مطابق س سال پاکستان بھر کے کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پرامید ہیں. یونیسیف

    حکام کے مطابق بنوں کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس ون ملا ہے، یہ رواں سال بنوں سے ملنے والا گیارہواں اور پاکستان بھر میں 37 واں مثبت نمونہ ہے۔نومبر کے مہینے میں بھی پشاور اور فیصل آباد کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔حکام کے مطابق رواں پاکستان میں اب تک پولیو کے 20 کیس سامنے آ چکے ہیں۔

  • شوہر نے پہلی بیوی اور سالی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کر دیا

    شوہر نے پہلی بیوی اور سالی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کر دیا

    کراچی: شوہر نے پہلی بیوی اور سالی کے ساتھ مل کر دوسری اہلیہ کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے فریئر تھانے کی حدود سے گزشتہ رات 27 سالہ خاتون عمیرا کی لاش جناح اسپتال لائی گئی تھی، مقتولہ عمیرا کی لاش اس کا شوہر خرم خالد اسپتال لایا اور پھر اسٹریچر پر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

    ٹھٹھہ : نہ اساتذہ ،نہ فرنیچر،کھنڈر بنتی سکول کی عمارت،طلباء و والدین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    جناح اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی اطلاع فریئر پولیس کو دی گئی جس پر تحقیقات شروع کی گئیں پولیس ذرائع کے مطابق عمیرا کو قتل کیا گیا تھا اور قتل کی اس واردات میں مقتولہ کا شوہر، اس کی پہلی بیوی اور سالی ملوث تھی-

    پولیس کی جانب سے مقتولہ عمیرا کے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو تکنیکی ذرائع کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ دہلی کالونی کے رہائشی ہیں قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت خرم خالد مسیح، فائزہ خرم اور ماہ جبین دختر شریف رضا سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    سائبر کرائم، 3 برسوں میں 3060 مقدمے.124 افراد کو سنائی گئی سزا

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے پہلے مقتولہ کو بیہوشی کا انجکشن لگایا اور پھر مقتولہ کے ہاتھ پکڑ کر منہ پر تکیہ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیا، قتل کے بعد ملزم خرم خالد مقتولہ کی لاش کو جناح اسپتال لایا اور ڈاکٹر سے خاتون کی وجہ موت پیٹ میں درد بتا کر فرار ہوگیا۔

    ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کیلئے ملزمان کو تفتیشی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے-

    چچی سے ناجائز تعلقات لیک،بھتیجے نے چچا کی جان لے لی

  • بھارت: اپنا ناجائز تعلق چھپانے کیلئے باپ نے جوان بیٹے کو قتل کر دیا

    بھارت: اپنا ناجائز تعلق چھپانے کیلئے باپ نے جوان بیٹے کو قتل کر دیا

    بھارت میں باپ نے اپنا ناجائز تعلق پکڑے جانے پر نوجوان بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر اسے بےدردی سے قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی پولیس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دیواس میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان بیٹے نے باپ کو کسی عورت کے ساتھ ناجائز تعلق رکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا باپ نے واقعے کو چھپانے کے لیے بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر 400 فٹ گہرے کنویں میں پھینک دیئے۔

    اوکاڑہ :گوجرانوالہ سے شادی میں آئے مہمانوں کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    پولیس کے مطابق ہاتھ کاٹنے کے بعد بھی بے رحم باپ کو رحم نہ آیا اور اس نے اپنے 15 سالہ بیٹے کو گلادبا کر قتل کر ڈالا اور اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے کھیتوں کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی اور دوران تفتیش بچے کے باپ نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ باپ سمیت متعلقہ خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، خاتون بچے کی خالہ ہے اور دونوں کا گزشتہ پانچ سال سے تعلق تھا۔

    کراچی: تین سگے بھائیوں کا قتل پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا

    قبل ازیں پسند کی شادی کے لئے بہن نے سگے بھائی کو زہر کا انجکشن لگوا دیا تھا گوجرانوالہ کے تھانہ دھلے کی حدود میں بہن نے بھائی کو گولی مروا کر قتل کرنے کی کوشش کی، بھائی زخمی ہوا تو دوران علا ج ہسپتال میں زہر کا انجکشن لگوا دیا جس سے بھائی کی موت ہو گئی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون اور اسکے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے

    ترجمان گوجرانوالہ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے شخص کی سول ہسپتال میں اچانک ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا ،ملزمہ عاصمہ نے پسند کی شادی کے لئے پہلے بھائی پر شوٹر کی مدد سے فائرنگ کروائی جس میں مقتول بشارت صرف زخمی ہوا اور اسے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں علاج کے دوران اس کی اچانک موت واقع ہو گئی تحقیقات کے دوران چھوٹے بھائی کا کردار مشکوک ہونے پر گرفتار کیا گیا تو تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے-

    54 بچوں کا باپ چل بسا

    مقتول کے چھوٹے بھائی نے بتایا کہ ملزمہ عاصمہ اکرام سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن مقتول بشارت رکاوٹ تھا جس پر شوٹر تنویر کو 10 ہزار روپے دیکر بشارت کو راستے سے ہٹانا چاہا لیکن وہ زخمی ہوکرہسپتال پہنچ گیاجہاں زیرعلاج بشار ت کو بہن نے چھوٹے بھائی مدثر کی مدد سے زہریلا ٹیکہ لگوایا جس سے اس کی موت واقع ہوئی پولیس نے مقتول کے بھائی مدثر بہن عاصمہ ، اکرام اور شوٹر کو گرفتار کر لیا ہے-