Baaghi TV

Tag: پولیس

  • نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں سال 6957 گرفتاریاں

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں سال 6957 گرفتاریاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں سال 6957 قانون شکن عناصر گرفتار کئے،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق پولیس افسران نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارکردگی بہتر بنائیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت مہم کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے، نمائش پر 1824 ملزمان گرفتارکئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 10 کلاشنکوف، 130 رائفلز، 92 گنیں، 1605 پسٹل اور ریوالور،10 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ ،شہریوں کو اسلحہ کی نمائش سے ہراساں کرنے پر 234 ملزمان گرفتار کئے گئے، سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 954 افراد گرفتار کئے گئے، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3142 قانون شکن گرفتار، 1587 مقدمات درج کئے گئے ،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1016ملزمان گرفتارکر کے مقدمات درج کئے گئے، نفرت انگیز مواد کیسز پر 14، وال چاکنگ پر 7 قانون شکن گرفتار کئے گئے،

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    دوسری جانب ڈولفن سکواڈ نے ڈاکوؤں،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف گھیرا تنگ کر لیا، سبزہ زار ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، 2 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا، ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ڈولفن نے ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے پستول،چھینے گئے 5 قیمتی موبائلز، رقم،موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، دونوں ڈاکوؤں پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔دونوں ڈاکوؤں کو تھانہ سبزہ زار کے حوالے کردیا گیا۔

  • کراچی ،گھرمیں دھماکا، ایک شخص زخمی

    کراچی ،گھرمیں دھماکا، ایک شخص زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    کراچی کے علاقے جوہر آباد میں ایک گھر میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق جس گھر میں دھماکہ ہوا وہ دو منزلہ تھا، گھرمیں ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا تا ہم تحقیقات کر رہے ہیں، دھماکے کے نتیجے میں گھرکو نقصان پہنچا ہے ،گھر کا ملبہ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    پولیس حکام کا کہنا ہے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا گھر میں گیس بھرنےکی وجہ سے ہوا گھر میں گیس کھینچنے کے لیے مشین لگائی گئی تھی جس سے گراؤنڈ فلور پر عمارت کے مالک کے گھر دھماکا ہوا جس میں مالک مکان زخمی ہوگیا دھماکے کے بعد عمارت کو مکمل طور پر خالی کرا لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارت کو کلیئر کردیا ہے ،

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

     پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں نماز جمعہ ادا 

  • منصوبے کے تحت بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،ترجمان اسلام آباد پولیس

    منصوبے کے تحت بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،ترجمان اسلام آباد پولیس

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اور عدالتی عملہ کی سیکیورٹی کے دوران اسلام آباد پولیس کے 63 افسران و اہلکاران زخمی ہوئے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور ان کے کردار کا تعین جے آئی ٹی کرے گی۔عدالت کی F-8 سے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی شبلی فراز اور ان کی جماعت کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی پولیس پر مظاہرین کی طرف سے شیلنگ کی گئی اور پٹرول بم پھینکے گئے۔مظاہرین نے باقاعدہ منصوبے سے دانستہ طور پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا ۔ہنگامہ آرائی میں ملوث 369 افراد گرفتار کیے گئے ہیں اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کے مطابق قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔ مقدمات عدالت میں زیر سماعت اور زیر تفتیش ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس مقدمات میرٹ پر تکمیل تک پہنچائے گی۔ اسلام آباد پولیس کے خلاف ایک منصوبے کے تحت بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد پولیس قانون کی عملداری کے لیے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔

    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت پیشی کے لئے گئے تھے وہاں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی تھی، عمران خان عدالت پیش نہیں ہو سکے تھے بلکہ عدالت نے عمران خان کی حاضری کے لئے فائل گاڑی میں بھجوا دی تھی، بعد ازاں فائل بھی گم ہو گئی، عمران خان اسکے بعد لاہور واپس آ گئے، عمران خان کی پیشی کے حوالہ سے ہونیوالی ہنگامہ آرائی پر اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں

  • بیوی کا گلا دبا کر قتل کرنے والا خاوند ساتھی سمیت گرفتار

    بیوی کا گلا دبا کر قتل کرنے والا خاوند ساتھی سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    بیوی کا گلا دبا کر قتل کرنے والا خاوند ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق چوکی رکھ چندرائے انچارج افضال و پولیس ٹیم نےخاتون کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے ملزمان نے 1روز قبل تنزیلا نامی خاتون کا گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ شور کی آواز پر خاتون کے بھائی، والد موقع پر پہنچے تو دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔چوکی رکھ چندرائے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چونیاں اور حجرہ شاہ مقیم سے گرفتار کیا۔ خاتون کی ملزم لیاقت سے 18 سال قبل شادی ہوئی تھی ۔ملزمان نے گھریلو ناچاقی پر تنزیلا بی بی کو قتل کیا تھا ملزمان لیاقت اور یاسین مزید تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیئے گئے، ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

    دوسری جانب شادی کی تقریب میں جھگڑے کے بعد واپسی پر فائرنگ ایک شہری جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا ،ایس ڈی پی او سمن آباد۔ایس ایچ اوز سرکل ہسپتال گئے، ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ڈی پی او سمن آباد کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کر دی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق فریقین کا شادی کی تقریب پر جھگڑا ہوا ،شادی کی تقریب سے واپسی پر ممتاز سینما ملت پارک کے قریب فائرنگ سے بدر جاں بحق ہوا ،بعدازاں سمن آباد کی حدود میں فائرنگ سے شہری شکیل شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کا مقدمہ درج ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • مایہ ناز کرکٹر سدرہ امین کی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز آمد

    مایہ ناز کرکٹر سدرہ امین کی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز آمد

    مایہ ناز کرکٹر سدرہ امین کی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز آمد ہوئی ہے

    انٹرنیشنل سٹار نے فیملی کے ہمراہ ایس پی سی آر او لاہور عائشہ بٹ سے خصوصی ملاقات کی،قومی سٹار بیٹسمین سدرہ امین پولیس کانسٹیبل محمد امین کی بیٹی ہیں، سدرہ امین پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی خاتون کرکٹر کا اعزاز رکھتی ہیں،سدرہ امین آئرلینڈ کیخلاف 176 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں،

    ایس پی عائشہ بٹ نے قومی کرکٹر کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا، سدرہ امین کا کہنا تھا کہ پوری پولیس فورس کی نمائندہ ہوں،پاکستان کی طرف سے کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے، ایس پی سی آر او کا کہنا تھا کہ سدرہ امین نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے،ایس پی عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی نمایاں کارکردگی حوصلہ افزا بات ہے،

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

  • آئی ایچ آر ایف ایک عالمی یہودی نواز تنظیم ہے،جو عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے،زید حامد

    آئی ایچ آر ایف ایک عالمی یہودی نواز تنظیم ہے،جو عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے،زید حامد

    معروف تجزیہ نگاراور دفاعی امور کے ماہر زید حامد کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن ایک عالمی یہودی نواز تنظیم ہے جو عمران کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی ہے –

    انسانی حقوق کی نام نہاد جعلی تنظیم تحریک انصاف اور عمران خان کے حق میں سامنے آئی ہے، تنظیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی فوج اور پولیس کو موجودہ ملکی حالت کے پیش نظر تنقید کا نشانہ بنایا-

    حسان نیازی کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر


    تنظیم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پولیس اور فوجی افسران موصول ہونے والے کسی بھی واضح طور پر غیر منصفانہ یا غیر قانونی حکم کی تعمیل نہ کریں۔ پرامن اور غیر مسلح شہریوں کے خلاف ہر قسم کا تشدد بند کریں۔ مجرمانہ مینڈیٹ کا حکم بجا لانا لازمی نہیں ہے۔ انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔

    اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں،وزیراعظم

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن کی اس ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے دفاعی امور کے ماہر زید حامد نے اس تنظٰم کو یہودی نواز تنظٰم قرار دیا-
    https://twitter.com/BTPakistan/status/1637736229381840896?s=20
    انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی یہودی نواز تنظیم ہے جو عمران کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی ہے اور پاکستان کی پولیس اور مسلح افواج کو ورغلا رہی ہے کہ وہ حکومت کے خلاف بغاوت کر دیں یہ سب تنظیمیں اس وقت بالکل خاموش تھیں جب مصر کے‌ مسلمان صدر مرسی کو حکومت سے اتار کر پھانسی چڑھایا گیا۔

    جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کا مقصد تحفظ فراہم کرنا تھا،لیکن شرپسندوں نےپولیس کو تشدد کا …

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ رنگ دکھانے لگی۔ پاکستان تحریک انصاف اور جعلی بھارتی ہیومن رائٹس واچ کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا، جعل سازی، فیک نیوز اور جھوٹ کے پرچار میں ہندوستان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔نام نہاد عالمی تنظیموں کے بھیس میں ہندوستان اپنے مزموم عزائم کو جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت حاصل کرنے میں سرگرم ہے، ہندوستانی نام نہاد ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے کو اچھالنا اور عمران خان کی دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتاری کے لئے ورکنگ گروپ کے زریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی ایک بہت بڑی سازش ہے۔ اس آرگنائزیشن کے تحت یہ تاثر دیا گیا کہ شہباز گل کی گرفتاری عالمی سطح پر بھونچال لانے کے مترادف ہے۔ در حقیقیت یہ ایک بوگس اور جعلی آرگنائزیشن ہے۔ اس آرگنائزیشن کے اکاؤنٹس سے 3 ٹویٹس ہیں جن میں واضح طور پر بھارت کے دو شہروں بنگلور اور نئی دِلی کی لوکیشن دیکھی جا سکتی ہیں۔ بنگلور اور دہلی سے حمایتی ٹویٹس ہو رہے ہیں۔سی این این کے فیک سکرین شاٹس اور اسرائیلی چینلز کے تشویشی پروگرام نشر کرنا ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ جب پاکستانیوں نے اس نام نہاد آرگنائزیشن کی حقیقت جاننے کی کوشش کی تو یہ آرگنائزیشن غائب ہو جاتی ہے اور پاکستانیوں کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔ کیا حقیقت میں انسانی حقوقی کی تنظیمیں ایسی ہوتی ہیں؟درحقیقیت یہ آرگنائزیشن ہندوستان میں رجسٹرڈ ہے اور ہندوستانی ہی اسے چلا رہے ہیں۔ یہ آرگنائزیشن نیو یارک، سپین اور مڈرڈ میں رجسٹرڈ نہیں بلکہ ہندوستان سے ہی آپریٹ ہو رہی ہے۔ ایک سوچی سمجھی چال کے تحت 100سے زائد ہندوستانی ویب سائٹس نے اس آرگنائزیشن کے بیان کو پھیلایا۔

  • سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری سمیت 8 مشتبہ افراد گرفتار

    سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری سمیت 8 مشتبہ افراد گرفتار

    چارسدہ ،علاقہ تھانہ سروکلے کی حدود میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا

    آپریشن کے دوران پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری سمیت 8 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے،انسداد کاروائی کی خاطر 10 افراد بھی دھرلئے گئے۔ منشیات کے جرم میں ملوث ملزم کے قبضہ سے 180گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی،

    ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کی جاری احکامات پر پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورکاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی شبقدر تاج محمد خان کی قیاد ت میں ایس ایچ او تھانہ سروکلے بہرمندشاہ خان ،پی اے ایس آئی ناصر خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری سمیت 8 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں جبکہ انسداد کاروائی کی خاطر 10 افراد بھی دھرلیے ہیں۔ منشیات کے جرم ملوث ملزم کو 180گرام آئس سمیت بھی گرفتار کیا گیا۔ کاروائی کے دوران اسلحہ نمائش کے مرتکب 1ملزم کے قبضہ سے 1پستول اور 5 کارتوس برآمد کرلیاہے۔ ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ سروکلے متنقل کئے گئے۔پولیس نے بذریعہ وی وی ایس 12گاڑیاں جبکہ بذریعہ سی آر وی ایس 8افراد کی سابقہ ریکارڈ چیک کی گئی۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

  • پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    لاہور: نگراں پنجاب حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی،پولیس پر تشدد کے باعث نگراں حکومت کی جانب سے جلسے کو سیکیورٹی نہ دیئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے،صرف عمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی ملے گی-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بدھ 22 مارچ کو لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا اس سے قبل پی ٹی آئی نے یہ جلسہ کرنے کے لیے اتوار 19 مارچ کا دن رکھا تھا، تاہم عدالت کے حکم پر اسے جلسے کی تاریخ آگے بڑھانی پڑی-

  • چیئرمین سینیٹ نےشبلی فراز کے گھر پر چھاپے کا نوٹس لے لیا

    چیئرمین سینیٹ نےشبلی فراز کے گھر پر چھاپے کا نوٹس لے لیا

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کے گھر پر چھاپے کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی: صادق سنجرانی نے پولیس چھاپے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر سے فوری رپورٹ طلب کرلی چیئرمین سینیٹ نے پولیس چھاپے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چادر اور چار دیواری کا احترام کرے۔

    ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بوندا باندی کا امکان

    پی ٹی آئی کے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کے اعلان کے بعد گزشتہ روز پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اسلام آباد میں عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز اور علی نواز اعوان کے گھرچھاپہ مارا گیا، چھاپے کے وقت دونوں رہنما گھر پر موجود نہیں تھے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ شاہد سمیت مزید 8 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    اس کےعلاوہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان، علی نوازاعوان ،سابق ایم این اے پی ٹی آئی راجہ خرم نواز،انجم تنولی اور چوہدری اظہر گجر کے گھروں پر بھی چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران کوئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھا جس پر پولیس واپس لوٹ گئی۔

    قتل کرنے کی دھمکیاں،ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کرنے والے کارکنان اوررہنماؤں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے ، تمام تھانوں کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تھوڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو گرفتار کرنے احکامات جاری کیے، اب تک پی ٹی آئی کے 20 سے زیادہ کارکن گرفتار کرلیے گیے ہیں۔


    دوسری جانب پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر اسلام آباد پولیس کے چھاپوں پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، وہ بغیر وارنٹ پی ٹی آئی کارکنوں کو اغواء کرنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے،چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن موجود نہ ہوں تو ان کے 10 سال سے کم عمر بچوں کو اٹھایا جاتا ہے، ہم تمام کارکنوں اور ان کے بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    چنیوٹ :ضلعی انتظامیہ نے مفت آٹا کی تقسیم کا لائحہ عمل مرتب کرلیا

  • عمران خان سمیت متعدد رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

    عمران خان سمیت متعدد رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

    اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی رپورٹ تیار کر لی۔

    باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹیبلری فیصل آباد کی 2 بسوں کے شیشے توڑے گئے، چکوال پولیس کی بس کا سائیڈ شیشہ توڑا گیا، اسلام آباد پولیس کی 12 گاڑیوں کو جزوی یا مکمل تباہ کیا گیا۔

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، …

    سکیورٹی ڈویژن کی 2 پک اپ، جیمر والی لینڈ کروزر کو نقصان پہنچایا گیا، قیدیوں کی تین وینز کے دروازے اور فرنٹ اسکرین کو نقصان پہنچایا گیا، 2 پک اپ، 2 موٹرسائیکل اور ایک کار کو جلا کر راکھ کر دیا گیا، اے پی سی کے سائیڈ شیشے کو توڑا گیا اور حفاظتی جالیاں توڑی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس، ایف سی پر پٹرول بموں سے چاروں اطراف سے حملے کئے گئے اور ٹیئر گیس شیلنگ کی گئی جن کے خول پولیس نے جمع کرلئے ہیں جن کی شناخت بھی کروائی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نےیہ شیل کہاں سے حاصل کیے یا پھر یہ افغانستان سے اسمگل شدہ ہیں؟

    دوسری جانب نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ زمان پارک سے برآمد ہونے والے اسلحے کی باقاعدہ تفتیش کی جائے گی،جن لوگوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، گاڑیاں توڑیں ان کے خلاف ایکشن ہونا تھا، سرچ آپریشن سے متعلق عمران کشور نے پی ٹی آئی کی قیادت کو بتادیا تھا، آج کے دن ہمارے پاس وقت تھا ہمیں پتا تھا آج مزاحمت کم ہوگی۔

    نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ گرفتار افراد کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے، دیکھا جائے گا کون ہے کس شہر سے ہے، زیادہ تر وہ افراد ہیں جن کی ویڈیوز میں نشاندہی ہوچکی ہےعمران خان کی رہائش گاہ سے اسلحہ اور پیٹرول بم برآمد کیے گئے، برآمد اسلحہ سے متعلق باقاعدہ تفتیش کی جائے گی-

    عمران خان واپس زمان پارک لاہور پہنچ گئے

    عامر میر نے کہا کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں سرچ وارنٹ دکھانے کے باوجود گھر میں جانے نہیں دیا گیا، پولیس کا اب تک یہ مطالبہ ہے کہ گھر کے اندر جانے دیا جائے پولیس اب تک زمان پارک میں موجود ہے ان کو گھر کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔

    نگراں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ زمان پارک پر حق وہاں کے مکینوں کا بھی ہے، صرف ایک شخص کا حق نہیں، زمان پارک کو نو گو ایریا بنایا گیا تھا، وہاں روز سیکڑوں افراد کی موجودگی ہوتی تھی جب بھی زمان پارک کو نوگو ایریا بنانے کی کوشش ہوگی آپریشن کیا جائے گا۔

    زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر