Baaghi TV

Tag: پولیس

  • دھمکیاں،اسلام آباد پولیس کا عمران خان کی سیکیورٹی ڈیوٹی  دینے سے انکار

    دھمکیاں،اسلام آباد پولیس کا عمران خان کی سیکیورٹی ڈیوٹی دینے سے انکار

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور ڈپٹی اسپپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد کو دھمکیوں کے بعد اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی ڈیوٹی دینے سے انکارکر دیا ہے۔پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمارے افسران کے خلاف زبان استعمال کی اسلیے ڈیوٹی چھوڑ کر جا رہے ہین پولیس اہلکار کی ویڈیو سامنے آ چکی ہے

    شہباز گل پر قانو ن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشدد کیا گیا، عمران خان

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ہماری فورس کے سربراہ سے متعلق نازیبا بیان بازی قبول نہیں کریں گے.زرائع کے مطابق پولیس کا موقف ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سےہماری قیادت اور فورس پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں، دوسری طرف الزامات لگانے والوں کی ہم سے ہی سیکیورٹی کروائی جا رہی ہے۔

     

    شہبا گل نے عمران خان کے کہنے پرہی بیان دیا، مقدمے سےتوجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا، مریم اورنگزیب

     

    ذرائع کے مطابق پولیس کے جونیئر افسران اور جوانوں نے اسلام آباد پولیس قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت خاتون مجسٹریٹ کو اپنے خطاب میں دھمکی دے دی تھی۔ عمران خان نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد تم کو نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے ساتھ میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف کیس کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

     

    غداری کے مقدمہ میں گرفتار شہبازگل کے حق میں ریلی مسترد،عمران کی سرعام دھمکیاں

  • شراب پینے سے منع کرنے پر مالک مکان کا قتل،ملزم گرفتار

    شراب پینے سے منع کرنے پر مالک مکان کا قتل،ملزم گرفتار

    نئی دہلی: منگول پوری تھانہ پولیس نے شراب پینے سے منع کرنے پر مالک مکان کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق عالم نگر، جہانگی پور کٹھیا، تھانہ خانپور، ضلع سمستی پور، بہارکے رہائشی 25 سالہ ملزم پنکج کمار ساہنی ولد کا 250 کلومیٹر کا پیچھا کرنے کے بعد، 24 گھنٹے کے اندر، پولیس نے منگول پوری انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کرلیا۔

    10 اگست کو پولیس کو صبح 6.41 بجے پولیس اسٹیشن منگول پوری میں ڈی ڈی نمبر 19 اے سے ایک کال موصول ہوئی، جس میں فون کرنے والے نے بتایا کہ ایک شخص کے سر میں چوٹ آئی ہے۔

    بھارت کی متعدد ریاستوں کو بجلی کی فراہمی منقطع

    اطلاع ملنے پر تھانہ منگول پوری کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں گھر کی پہلی منزل پر ایک شخص کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔ پولیس ٹیم نے موبائل کرائم ٹیم اور ایف ایس ایل کی ٹیموں کو موقع پر بلایا جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تصاویر بھی لیں۔

    موقع پر موجود 32 سالہ جگدیش نے بتایا کہ وہ اپنے والد سریش کے ساتھ ، منگول پوری میں اپنے گھر کے گراؤنڈ فلور پر رہتا ہے اور گھر کی پہلی منزل پر رہتا ہے 4 دن پہلے اس کے والد پنکج نامی شخص کو لے کر آئے اور بتایا کہ وہ یتیم ہے اور اس نے پنکج کو کرائے پر اپنے گھر میں رہنے دیا۔

    روس صدرکا10یا زائد بچوں کوجنم دینے والی خواتین کیلئے میڈل اور لاکھوں روپے انعام کا…

    9 اگست کو پنکج باہر گیا اور شام کو نشے کی حالت میں واپس آیا اور سریش اور پنکج کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی لیکن معاملہ ٹھنڈا ہو گیا اور پنکج نے سریش اور جگدیش سے معافی مانگ لی تاہم 10 اگست کو جب جگدیش گھر کی پہلی منزل پر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ اس کے والد کے سر سے خون بہہ رہا ہے،متاثرہ کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

    بھارت: ریاست بہار میں نوسربازگروہ جعلی پولیس اسٹیشن چلاتا رہا

  • کبیر والا میں ایک ہفتہ قبل اغوا کی گئی لڑکی کو ملزمان سڑک پر بے ہوشی کی حالت میں  پھینک کر فرار

    کبیر والا میں ایک ہفتہ قبل اغوا کی گئی لڑکی کو ملزمان سڑک پر بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار

    کبیر والا میں ایک ہفتہ قبل اغوا کی گئی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں مل گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نواحی گاؤں سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی گزشتہ شام پل بٹہ کوٹ پر سڑک پر بے ہوش پڑی تھی لڑکی کے ہاتھ اور پاؤں رسیوں سے بندھے اور کپڑے پھٹے ہوئے تھے۔

    خیبرپختونخوا: پولیو ٹیم پرنامعلوم مسلح افراد کا حملہ،2 پولیس اہلکار جاںبحق

    اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو تحصیل اسپتال پہنچا دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں-

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    قبل ازیں لاہور ماڈل ٹاؤن سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر مالکان کی جانب سے تشدد کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر متاثرہ بچی کو بازیاب کروا یا تھا اقبال ٹاؤن کے علاقے میں 10 سالہ بچی فاطمہ فرحان نامی شخص کے گھر پر تین ماہ سے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ ظالم مالکن اور اسکا شوہر فرحان بچی پر تشدد کرتے تھے۔

    سکھر،روہڑی انٹر چینج کے قریب بس الٹ گئی،5افرادجاں بحق،20سےزائد زخمی،

    پولیس نے بچی کو بازیاب کر کے تشدد کرنے والے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا تھا ، متاثرہ بچی فاطمہ کا کہنا تھا کہ مالکن اس پر تشدد کرتی اور والدین سے بات نہیں کرواتی تھی متاثرہ بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے گا۔

    موٹر وے پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ ،مسافروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

  • دوستوں کے ساتھ مل کر کزن کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    دوستوں کے ساتھ مل کر کزن کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    دوستوں کے ساتھ مل کر کزن کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو نے لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے حوالہ سے پریس کانفرنس کی ہے

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ قتل، ڈکیتی اور چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں آلہ قتل، مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر2121/22  انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے دوست کو قتل کرنیوالا جگری دوست گرفتار کر لیا، ملزم افضال احمد عرف ٹیپو نے پیسوں کے معمولی لین پر چھریوں کے وار کر کے اپنے دوست عبداللہ کو قتل کر دیا تھا،مقتول عبداللہ گرفتار ملزم افضال عرف ٹیپو کا محلے دار اور دوست تھا۔ملزم قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،ملزم افضال عرف ٹیپو سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی گئی ہے،

    انویسٹی گیشن اسلامپورہ نے دوستوں کے ساتھ مل کر کزن کو لوٹنے والا ملزم 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے 28لاکھ سے زائد نقدی برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان میں مامور شاہ، شہزاد اور آصف خاں شامل ہیں، شہری کامران اور اس کا کزن ہاشم بینک میں 30لاکھ نقدی جمع کروانے نکلے تو ملزمان نے واردات کا نشانہ بنایا،گرفتار ملزم آصف خان، متاثرہ شہریوں کا کزن ہے اور اسی نے واردات کا منصوبہ بنایا،ملزمان کو گرفتار کر کے 28لاکھ سے زائد نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،

    تھانہ راوی روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث2 پیشہ ور ملزمان گرفتار کر لئے گئے گرفتار ملزمان میں محبوب، اورمحبوب احمد خان شامل ہیں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو موبائل فونز، نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے،

    انویسٹی گیشن پولیس گوالمنڈی نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمہ زر افشاں نقب زنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزمہ گھروں میں مانگنے کے بہانے داخل ہوتی اور قیمتی اشیاء چورا کر رفو چکر ہو جاتی تھی،ملزمہ زر افشاں سے 12لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ہیں، ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • نارووال پو لیس نے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتارکرلئے،90 لاکھ روپے بر آمد

    نارووال پو لیس نے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتارکرلئے،90 لاکھ روپے بر آمد

    نارووال پو لیس نے بڑی کاروائی کر کے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتارکرکے90 لاکھ روپے بر آمد کر لئے۔

    ڈی پی او نارروال انور سعید کنگرہ کے مطابق گزشتہ دن 09:55 بجے 15 پر بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھیننے کی کال موصول ہوئی۔ ڈاکو بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ آر پی او گوجرانولہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ٹیمیں تشکیل دینے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی

    ڈی پی او نارووال نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث دو ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر وین کے دو سکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہو گئے۔ ڈی پی او انور سعید کنگرہ کا کہنا ہے کہ میں نےغزشتہ روز ہی عہدے کا چارج سنبھالا اور نارووال میں ڈکیتی کی بڑی واردات کو اپنے لیے ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا۔ نارووال پولیس نے سائینٹفک ٹیکنالوجی اور ماہر ٹیم کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر لیا۔

    ڈی پی او نارووال کا مذید کہنا تھا کہ پولیس نے نہایت کم وقت محض دس گھنٹوں میں مرکزی ملزمان سبطین اور راشد عرف منا کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے لوٹی ہوئی مکمل رقم مبلغ 90لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے سہولت کاروں کی گرفتار ی کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ایک ماہ کے دوران دوبارہ زیادتی کیس میں ملزم گرفتار

    ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ایک ماہ کے دوران دوبارہ زیادتی کیس میں ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کا ملزم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ایک ماہ کے دوران دوبارہ زیادتی کیس میں گرفتار ہو گیا
    واقعہ کیلیفورنیا کا ہے جہاں 30 سالہ شخص زیادتی کے کیس میں دوسری بار گرفتار ہوا ہے، ملزم کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں گرفتار ہوا تھا، عدالت نے رہا کیا، ملزم نے رہائی کے بعد دوبارہ ایک کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی،پولیس نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ریمون الیاس زوالا کو جولائی میں پہلی بار گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے پاس سے بچوں کی فحش ویڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں ، ملزم بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرتا تھا، ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا گیا تھا، جب ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا اسوقت بھی ایک نابالغ لڑکی اس کے گھر موجود تھی جس کے ساتھ ملزم نے جنسی تعلقات قائم کئے تھے، ملزم کو عدالت نے معاف کر دیا تھا ملزم رہا ہوا تو اس نے دوبارہ پھر سے ایک نابالغ کے ساتھ زیادتی کی، بار بار زیادتی کے الزام میں ملزم کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو دوبارہ 9 اگست کو گرفتار کیا گیا اور ملزم ابھی پولیس کی تحویل میں ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نابالغ ، کم سن بچیوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بلاتا، اور انکے ساتھ زیادتی کرتا تھا، ملزم نے اپنے گناہ کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی تحقیقات میں تعاون کرنا چاہتا ہے اور اگر کسی کی بچی زیادتی کا نشانہ بنی ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کرے

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • گھر سے کاپی لینے جانیوالی پانچ سالہ بچی کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

    گھر سے کاپی لینے جانیوالی پانچ سالہ بچی کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

    گھر سے کاپی لینے جانیوالی پانچ سالہ بچی کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی ، ایک اور کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

    پنجاب کے شہر بورے والا میں کمسن پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا، بورے والا کے نواحی گاؤں 265 ای بی کی پانچ سالہ بچی گھر سے باہر دکان پر گئی اور واپس نہ آئی، گھر والوں کو تشویش ہوئی، محلے میں ڈھونڈا مگر کہیں نہ ملی، پولیس کو اطلاع دی، پولیس کے مطابق گمشدہ بچی کے لواحقین کا کہنا تھا کہ بچی کاپی لینے کے لئے دکان پر گئی تا ہم واپس نہیں آئی، پولیس نے بچی کی تلاش شروع کر دی، بعد ازاں بچی کی نعش گاؤں میں موجود گندے پانی کے تالاب سے تیرتی ہوئی ملی ہے شبہ ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد زیادتی ثابت ہو سکے گی تا ہم بچی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ بورےوالاایک اور بچی درندگی کا شکار. تھانہ صدر کی حدود 265 ای بی سے اغواء ہونے والی 6 سالہ بچی کی نعش برآمد. کیا اس بچی کو انصاف ملے گا؟کیا وزیر اعلی’ پنجاب اس پر کوئی سخت ایکشن لیں گے؟

    قبل ازیں پولیس تھانہ ماڈل ٹاون بوریوالا نے انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کاروائی کی اور جواء کھیلتے ہوئے 10 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے، ملزمان سے 4لاکھ سے زائد مالیتی موٹر سائیکلز, موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی، ۔ ملزمان بذریعہ لڈو دانہ جواء کھیل رہے تھے.

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

  • لاہور پولیس جشن آزادی کی خوشیوں میں اہل وطن کے ساتھ شریک ہے،سی سی پی او

    لاہور پولیس جشن آزادی کی خوشیوں میں اہل وطن کے ساتھ شریک ہے،سی سی پی او

    قیام پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام have ڈوگر نے اپنے ویڈیو پیغام میں شہریوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس جشن آزادی کی خوشیوں میں اہلیان لاہور کے ساتھ برابر کی شریک ہے اور یہ تاریخی دن ملی جذبے اور قومی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔

    غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے اس عزم کو دہراتا ہوں کہ ہمارا ایک ایک سپاہی شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان الگ وطن کے حصول کے لئے قربانیاں پیش کرنے والے ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔لاہور پولیس کے 329 شہیدوں نے ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے فرض کی راہ میں جانیں نچھاور کی ہیں۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ لاہور پولیس لا اینڈ آرڈرکے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور خدمت کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس جشن آزادی کی تقریبات اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔

    13 اگست کی درمیانی شب اور 14 اگست پانچ ہزار سے زائد پولیس افسران اوراہلکار تعینات کئےگئے ہیں۔6 ایس پیز،35 ڈی ایس پیز،84 ایس ایچ اوز، لیڈیز پولیس اہلکار،اینٹی رائٹ فورس کے جوان سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑبازی،روڈ بلاک اور ریسنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔

    ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جشن آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے دیگر شہریوں خاص کر خواتین کے حقوق اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں،ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ سے سختی سے اجتناب کریں اور تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے یوم آزادی کی خوشیاں منائیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی روکنے کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل اور مختلف مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں۔ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ افراد کی ڈور ناکنگ اور ان سے شورٹی بانڈز لیے گئے ہیں۔پارکوں پبلک مقامات پر اضافی نفری،اینٹی رائٹ فورس تعینات کی گئی ہے۔ پارکوں اور تفریح گاہوں کے لئے بھی لاہور پولیس نے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں پر آنے والی خواتین اور شہریوں کو بھر پور سکیورٹی فراہم کریں گے۔شہر کے 12مرکزی پارکوں اور تفریح گاہوں کی سکیورٹی پر 650 سے زائد افسران اور جوان تعینات کئے گئے ہیں۔06 ایس پی،09 ڈی ایس پی،10 ایس ایچ اوز،19اپر سب آرڈینیٹس،250 لیڈی پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہی ہیں۔ہلڑ بازی،خواتین سے بدتمیزی،ہراسگی اور غیر اخلاقی حرکات کے مرتکب عناصر کی سرکوبی کے لیے اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی تعینات ہوں گے۔

    پارکس اور تفریحی مقامات کے اطراف ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مسلسل گشت کریں گی۔ہلڑ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں،غنڈہ عناصر کو سیدھا حوالات بھیجیں گے۔گریٹر اقبال پارک، ریس کورس پارک،گلشن اقبال پارک،باغ جناح،چڑیا گھر،شالا مار باغ،ماڈل ٹاؤن پارک نواز شریف پارک،جلو پارک،سوزو واٹر پارک، سفاری زو پارک اورنیشنل پارک سمیت تمام مرکزی تفریحی مقامات کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ڈولفن سکواڈ، پیرو،ایلیٹ فورس ٹیمیں اہم شاہراہوں، پارکوں، پبلک مقامات کے گرد مسلسل پٹرولنگ کریں گی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور چیکنگ کا عمل مزید سخت کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں۔ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے مربوط ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

    غلام محمود ڈوگر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دارای کا مظاہرہ کریں، اپنے بچوں کو ون ویلنگ، ہلڑ بازی میں ملوث نہ ہونے دیں۔حادثات کے پیش نظرکم سن اور نابالغ بچوں کوموٹر سائیکل اورگاڑی ہرگز نہ چلانے دیں۔
    *

  • لاہور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

    لاہور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گولیاں چل گئیں، پولیس اہلکارزخمی ہو گیا

    تھانہ وحدت کالونی کے کانسٹیبل محمد یٰسین جو کہ رات اپنی ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں عرفان اور تقی نامی دو اوباش نوجوان سڑک پر غنڈہ گردی کر رہے تھے نے کانسٹیبل محمد یٰسین کے ساتھ بدتمیزی کی اور آپس میں تلخ کلامی ہوئی ، کانسٹیبل محمد یٰسین واپس جانے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار ہوا ہی تھا کہ پیچھے سے اوباش نوجوانوں نے محمد یٰسین پر فائر کر دیا جو کہ کانسٹیبل کی کمر میں لگا ہے ، تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی پولیس نےفوری طور پر موقع پر پہنچ کر کانسٹیبل محمّد یٰسین کو میو اسپتال روانہ کیا ، دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے جبکہ پولیس دونوں ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے ، کانسٹیبل محمّد یٰسین اس وقت انتہائی تشویشناک حالت میں میو اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہے

    شاہدرہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شائق کے زخمی ہونے کا معاملہ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور،ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی، سی سی پی اونے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں شواہد کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کریں ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،سی سی پی او لاہور نے سینئر پولیس افسران کو زخمی کانسٹیبل کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی

    دوسری جانب جرائم پیشہ افراد کے خلاف سمن آباد پولیس کی مختلف کارروائیاں جاری ہیں سمن آباد پولیس نے متحرک موٹرسائیکل چور حسن کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے سمن آباد کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا، تھانہ سٹی حافظ آباد اور ماڈل ٹاؤن لاہور پولیس کو مطلوب 02 مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں، مفرور ملزم فخر جعلی چیک کے مقدمہ میں ماڈل ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا مفرور ملزم غلام مرتضی تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کو امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب تھا ملزمان کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس اسٹیشن انوسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیا گیا

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • شہبازگل کی گرفتاری:پی ٹی آئی کی مجرمانہ خاموشی:مشاہداللہ خان کےتاریخی الفاظ

    شہبازگل کی گرفتاری:پی ٹی آئی کی مجرمانہ خاموشی:مشاہداللہ خان کےتاریخی الفاظ

    لاہور:شہباز گل کی گرفتاری اور پی ٹی آئی کی مجرمانہ خاموشی پر مرحوم سینیٹر مشاہداللہ خان کےتاریخی الفاظ یاد آگئے

    ،سابق سینیٹر مرحوم مشاہدااللہ خان کے یہ تاریخی الفاظ اس وقت بہت زیادہ وائرل ہورہے ہیں ، اس حوالے سے سابق سینیٹر مرحوم مشاہداللہ خان کی وہ تقریر جوانہوں نے ایوان میں کی تھی آج ایک بارپھرلوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے

    سابق سینیٹر مرحوم مشاہداللہ خان نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وقت بھی آئے گا کہ جب پی ٹی آئی والوں کوجیل میں جانا پڑاتو انہوں نےرونا ہےان کےآنسو پونچھنے والا کوئی نہیں ہوگا

     

     

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کا کوئی عہدیدار پولیس حراست میں موجود شہباز گل کا حال احوال پوچھنے نہیں آیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پارٹی کا کوئی چھوٹا یا بڑا عہدیدار تاحال شہبازگل کاپتا کرنے نہیں آیا جب کہ پی ٹی آئی قیادت نے بھی اب تک شہباز گل سے ملاقات کی کوئی کوشش نہیں کی۔

    پولیس حکام کے مطابق شہباز گل کے خاندان سے ان کے پیچھے ابھی تک کوئی نہیں آیا اور کسی فیملی ممبر نے بھی ان کے لیے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ شہباز گل کے وکلا تھانے اور پولیس سے رابطے میں ہیں جن میں فیصل چوہدری اور علی بخاری ایڈووکیٹ نے پولیس سے رابطہ کیا اور وہ تھانہ کوہسار بھی آئے تھے البتہ شہباز گل کی اہلیہ اور بھائی سمیت کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی قیادت سمیت اسد عمر یا علی نواز میں سے کسی نے بھی شہباز گل کا حال پوچھنے کے لیے تھانے آنے کی زحمت نہ کی۔

     

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔