Baaghi TV

Tag: پولیس

  • شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی اپیل بھی خارج

    شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی اپیل بھی خارج

    اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ،شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی

    ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے اور کہا کہ کیس میں ایک اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنا چاہتے ہیں حساس ادارے سے متعلق سنجیدہ معاملہ ہے ،جج نے ہدایت کی کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں،ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کرنے دیں ،وہ کیس دیکھیں گے،عدالت نے کہا کہ بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آپ وفاقی حکومت کے پراسیکیوشن ٹیم کے ہیڈ ہیں آپ کو آج ہی عدالت کی معاونت کرنے کا حکم دے سکتا ہوں،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مزید وقت چاہتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو روکنے کی کوشش کی عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کوپراسیکیوٹر کو دلائل دینے سے روکنے سے روک دیا

    عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پوزیشن نیوٹرل کی ہے ،پراسیکیوٹر نے نظرثانی اپیل قابل سماعت ہونے پر مختلف عدالتوں کے حوالے دئیے ،عدالت نے کہا کہ آپ کی جانب سے دی گئی ججمنٹس سے مطمئن ہوا تو سماعت کل دوبارہ ہو گی اگر آپ کی جانب سے دی گئی ججمنٹس مطمئن نہ کر سکی تو عدالت فیصلہ کردے گی ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ عدالت ریمانڈ کی درخواست پر نظرثانی کرسکتی ہے،

    شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے حصول سے متعلق دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دے دی گئی شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی اپیل بھی خارج کر دی گئی

    قبل ازیں ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے کیس کی سماعت کی عدالت نے پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو دو بجے تک تیاری کرکے پیش ہونے کا حکم دے دیا،جج نے ہدایت کی کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، آپ دلائل دیں، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں اس نظرثانی اپیل پر سماعت ہی نہیں کر سکتا،تحریک انصاف کی وکلاء ٹیم بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئی عدالت نے نظرثانی کی اپیل پر سماعت دو بجے تک ملتوی کردی

    قبل ازیں پولیس نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی نظر ثانی کی اپیل پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے دائر کی ڈائری برانچ نے نظر ثانی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا

    قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدے پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، حکمنامہ میں کہا گیا کہ ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی ٹھوس وجوہات موجود نہیں ،پرسیکیوشن کی استدعا مسترد کر کے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجا جاتا ہے پولیس شہباز گل کو 26 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرے تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ ڈیٹا ان کے موبائل میں ہے، تفتیشی افسر کے مطابق شہبازگل جان بوجھ کر تفتیش میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، تفتیشی افسر کے مطابق پیمرا سے انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ لے کرایف ائی اے کو بھیجا گیا، تفتیشی افسر کے مطابق انٹرویو کے ذریعے وائس میچنگ کی رپورٹ مثبت آئی ہے،پولیس کے مطابق ملزم مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے ملزم کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی شہبازگل نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالف کی،شہباز گل کے وکیل کے مطابق جسمانی ریمانڈ صرف تشدد کرنے کے لیے مانگا جا رہا ہے، شہباز گل کے مطابق اپنی پسند کا بیان حاصل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ مانگا جا رہا ہے،ملزم نے بیان دیا کہ انٹرویو کے دوران کوئی موبائل فون استعمال نہیں ہوا، شہباز گل کے مطابق انٹرویو 9 محرم کو ہو ا جب موبائل کے سگنل نہیں تھے ملزم کے مطابق انٹرویو لینڈ لائن کے ذریعے دیاتھا جو بنی گالا آفس میں لگا ہوا ہے، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ملزم نے گزشتہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں اہم انکشافات کیے،ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق پولیس ملزم کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز حاصل نہ کر پائی، ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق شہبازگل نے انٹرویو سے قبل اہم اجلاس میں شرکت کی، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا مکمل ٹرانسکرپٹ موبائل پر موجود ہے جو حاصل کرنا ضروری ہے، ملزم کے وکلا نے بار بار جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی، انٹرویو کے حوالے سے تفتیش مکمل ، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں،

    واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا تھا کہ اس نے اپنا موبائل اپنے ڈرائیور کو گرفتاری کے وقت دے دیا تھا،رات کو پولیس نے شہباز گل کے‌ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا ڈرائیور کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا کہ میرا ملکیتی موبائل جس میں اس مقدمہ کے حوالہ سے کافی سارا مواد موجود ہے گرفتاری کے وقت وہ موبائل اسسٹنٹ ،ڈرائیور اظہار کو دے دیا تھا جو کہ ابھی بھی اس کے پاس ہے جو آجکل اپنے سسرال میں مقیم ہے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • عمران خان کا چیف آف سٹاف،تین روز گزر گئے،تھانے ملنے کوئی نہ آیا

    عمران خان کا چیف آف سٹاف،تین روز گزر گئے،تھانے ملنے کوئی نہ آیا

    عمران خان کا چیف آف سٹاف،تین روز گزر گئے،تھانے ملنے کوئی نہ آیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی گرفتاری کو آج تیسرا روز ہے تا ہم شہباز گل کو تھانے میں ملنے کے لئے کوئی نہیں گیا

    شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، شہباز گل کو گزشتہ روز عدالت پیش کیا گیا تو عدالت پیشی کے موقع پر بھی تحریک انصاف کا کوئی بھی رہنما موجود نہیں تھا، اب شہباز گل کو تھانے میں تین روز ہو چکے ہیں، ان تین دنوں میں شہباز گل کو ملنے کے لئے تھانے میں کوئی بھی نہیں آیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ چیف آف سٹاف سے ملنے کوئی بھی نہیں آیا، نہ ہی کسی نے کوئی رابطہ کیا ہے کہ شہباز گل سے ملنا ہے، شہباز گل کے خاندان سے بھی کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا،صرف وکلا ہی شہباز گل سے رابطے میں ہیں اور اسکو ملتے ہیں، اسکے علاوہ تحریک انصاف کی قیادت میں سے کوئی بھی ملنے نہیں آیا ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سیکرٹری جنرل اسد عمر سمیت کئی رہنما اسلام آباد میں موجود ہیں مگر کوئی بھی شہباز گل کو ملنے نہیں گیا

    واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،شہباز گل کو گزشتہ روز عدالت پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے

    واضح رہے کہ شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا تھا کہ اس نے اپنا موبائل اپنے ڈرائیور کو گرفتاری کے وقت دے دیا تھا،رات کو پولیس نے شہباز گل کے‌ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا ڈرائیور کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا کہ میرا ملکیتی موبائل جس میں اس مقدمہ کے حوالہ سے کافی سارا مواد موجود ہے گرفتاری کے وقت وہ موبائل اسسٹنٹ ،ڈرائیور اظہار کو دے دیا تھا جو کہ ابھی بھی اس کے پاس ہے جو آجکل اپنے سسرال میں مقیم ہے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • آپکو صرف آنکھ نہیں کان کے آپریشن کی بھی ضرورت ہے

    آپکو صرف آنکھ نہیں کان کے آپریشن کی بھی ضرورت ہے

    الیکشن کمیشن میں این اے 240 میں بیلٹ پیپرز چھیننے اور بدامنی کیس کی سماعت ہوئی

    پریذائڈنگ افسر نے کہا کہ پہلی انکوائری کا جواب جمع کروا دیا ، دوسری میں کوئی نوٹس نہیں ملا،وکیل پریذائڈنگ افسر نے کہا کہ میرے موکل نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے،ممبر بلوچستان نے استفسار کیا کہ جب لوگ بیلٹ پیپرز لیکر جا رہے تھے انتخابی میٹریل چھوڑ کر پریذائیڈنگ افسر باہر چلے گئے، پریذائڈنگ افسر نے کہا کہ باہر نہیں گیا تھا جھگڑنے والے لوگ مجھ سے ہی بات کر رہے تھے،ویڈیو میں میری موجودگی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے،

    وکیل پی ایس پی نے کہا کہ پولیس نے بیلٹ پیپرز چوری کرنے والے کو شناخت کیے بغیر کیوں چھوڑا؟ تمام پولنگ اسٹیشن حساس اور حساس ترین تھے،پولیس کی نفری سیکیورٹی پلان کے مطابق کیوں موجود نہیں تھی،ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ کیا پولیس کی الیکشن میں موجودگی ضروری ہے؟ وکیل پی ایس پی نے کہا کہ بطور سیاسی جماعت مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں، پولیس کو نکال دیں تو الیکشن شفاف ہوسکتے ہیں، پولیس نے اپنے بندوں کیخلاف کچھ نہیں کیا، سیاسی کارکنوں پر مقدمہ درج کر دیا،

    ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ بطور پریذائیڈنگ افسر آپ کا کام تھا کہ غفلت برتنے والے اہلکار کو گرفتار کراتے ،ممبر خیبر پختونخوا نے سوال کیا کہ کیا آپ نے گرفتار افراد کی شناخت کی ہے؟ پریذائڈنگ افسر نے کہا کہ کمیشن اجازت دے تو آنکھ کا آپریشن کروانا ہے جس پر ممبر خیبر پختونخوا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکو صرف آنکھ نہیں کان کے آپریشن کی بھی ضرورت ہے،پریذائیڈنگ افسر کے وکیل نے تیاری کیلئے وقت مانگ لیا الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے حلقہ این اے 240 کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی

  • امریکا کا شہر جہاں پولیس محکمے کو تحلیل کر دیا گیا

    امریکا کا شہر جہاں پولیس محکمے کو تحلیل کر دیا گیا

    امریکا کے ایک شہر سے پولیس کے محکمے کو ہی ختم کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "دی گارجئین” کے مطابق ریاست الاباما کے ایک چھوٹے شہر ونسینٹ میں 2 افسران کے درمیان نسل پرستانہ ٹیکسٹ میسجز کے تبادلے کے انکشاف کے بعد پولیس کے محکمے کو تحلیل کردیا گیا۔

    ویانا مذاکرات کامقصد ایران کےساتھ معاہدے کوبحال کرنا اور پابندیاں ہٹانا ہے:روس

    الاباما کے چھوٹے شہر ونسنٹ نے اپنے دو افسران کے درمیان نسل پرستانہ ٹیکسٹ پیغامات کے تبادلے کے انکشاف کے بعد اپنی پولیس فورس کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

    ان پیغامات کو سب سے پہلے ایک ویب سائٹ نے 2 اگست کو رپورٹ کیا تھا اور اسی روز ونسینٹ سٹی کونسل کا اجلاس ہوا تاکہ اس معاملے پر کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔

    سٹی کونسل کے اجلاس سے قبل مقامی پولیس کے سربراہ جیمز سرگلے نے کہا تھا کہ ان کے محکمے کی جانب سے اندرونی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس حوالے سے ذمہ داران کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

    مگر 4 اگست کو انکشاف ہوا کہ درحقیقت جن 2 افسران کے درمیان نسل پرستانہ پیغامات کا تبادلہ ہوا تھا ان میں سے ایک جیمز سرگلے خود تھے جن کو برطرف کردیا گیا اس کے بعد جیمز سرگلے کے نائب جان ایل گوس کو بھی برطرف کردیا گیا بعدازاں سٹی کونسل نے پورے محکمے کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے کیا۔

    5 اگست کو Shelby کے شیرف آفس کی جانب سے ایک بیان میں سٹی کونسل کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے افسران شہریوں کی خدمت کررہے تھے۔

    برمنگھم کے جنوب مشرق میں واقع اس شہر کی آبادی 2 ہزار ہے جن میں سے 500 سیاہ فام ہیں اور صرف آٹھ ہسپانوی لوگ ہیں۔

    جوبائیڈن کا نیومیکسیکو میں پاکستانیوں سمیت چارمسلمانوں کے قتل پر افسوس کا اظہار

  • بلڈر کے دفتر میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار،ایک کروڑ روپے برآمد

    بلڈر کے دفتر میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار،ایک کروڑ روپے برآمد

    کراچی: گولیمار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلڈر کے دفتر میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق جوہر آباد پولیس کی کارروائی میں 5 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈکیت گروہ نے31 جولائی کو بلڈر کے دفتر میں 2 کروڑ 70لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ملزمان سے ایک کروڑ 26 لاکھ روپے ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے ہیں ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق واردات کی ریکی دفتر کے گرفتار ملازم شہزاد اور علی زین نے کی تھی۔

    کوٹلی: پی ٹی آئی وزیر کو قتل کیس میں 14 سال بامشقت سزا

    قبل ازیں لیاری میں رات گئے پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا تھا اس دوران متعدد افراد کا ڈیٹا بایو میٹرک کے ذریعے چیک کیا گیا اور 3 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا منگل اور بدھ کی درمیانی شب لیاری کے مختلف علاقوں کو عام آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستے سیل کردیے گئے تھے جس کے بعد گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا گیا آپریشن کے دوران متعدد ہوٹلوں کے ملازمین کے کوائف کی بھی تصدیق کی گئی ۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جب کہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرنے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں، جس سے جرائم پیشہ افراد کی بے خوفی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔

    روجھان ، کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،یوم شہداء کے روز ایک اور کانسٹیبل شہید

    یکم اگست کو کراچی میں سپرہائی وے پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران فائرنگ کر کے آن لائن ڈلیوری رائیڈر کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کردیا تھا جبکہ نارتھ کراچی اور مچھر کالونی میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مزاحمت پر اے ایس آئی سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے تھے-

    ذرائع کے مطابق سپرہائی وے پر 48 گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں نے وارداتوں میں 2 افراد کی جان لے لی جب کہ 6 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا-

    ثابت گینگ: راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں 35 سے زائد وراداتیں کرنے کا انکشاف

  • تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کا انسپکٹر مقتول کے کفن کا سودا کرنے لگا

    تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کا انسپکٹر مقتول کے کفن کا سودا کرنے لگا

    تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کا انسپکٹر عاشق شاہ مقتول کے کفن کا سودا کرنے لگا۔مدعیہ پر ظلم اور بربریت کی انتہا کردی۔ مقتول کے بھائی سے 4 لاکھ روپے تک کی رشوت وصول کر لی۔ بوڑھی والدہ اور بہنوں کے سامنے قاتل کو کمرہ میں بیٹھا کر مدعیہ سے ڈیل کرنے لگا۔عاشق شاہ کہتا ہے کہ یہ قاتل تیرے دوسرے بچے کا نام لے رہا ہے۔ اگر پیسے دو تو یہ قاتل تیرے دوسرے بچے کا نام نہیں لے گا۔بوڑھی ماں بیٹیوں سمیت در در کے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئی۔

    ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے مدعی کو دھمکیاں دینے لگا مقدمہ میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے مقتول کے بھائی سے پانچ لاکھ روپے کی اور رشوت کی ڈیمانڈ کر لی گئی۔کہ اگر پانچ لاکھ روپے نہ دئیے تو تمھارے بھائی کے قتل کے الزام میں تمہیں اندر کروں گا۔ بوڑھی والدہ در در کے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئی۔بوڑھی والدہ کا کہنا ہےکہ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرتی ملزمان بااثر ہیں۔ان کو عاشق شاہ نے رشوت کے عوض ان کو مقدمہ سے ڈسچارج کروا دیا۔اب ہمیں انسپکٹر عاشق شاہ دھمکیاں دے رہا ہےکہ پانچ لاکھ کی رشوت دو ورنہ تمہارے قتل ہونے والے بچے کا قتل تمہارے دوسرے بچے پر ڈال دونگا۔تم لوگ پیسے سود پر کسی سے مانگ لو۔میں بوڑھی عورت ہوں جاؤں تو جاؤں کہاں؟ تمام دروازے کھٹکھٹا لیے لیکن کچھ نہ بنا.آئی جی سے انصاف کی اپیل کرتی ہوں۔میرا کیس ایماندار افسر کو دیا جائے۔انسپکٹر عاشق شاہ سے میرا 4 لاکھ روپیہ واپس دلوایا جائے۔ جو کہ میرے بیٹے عبران سے اس نے وصول کیا۔ میں بوڑھی ماں ہوں۔عاشق شاہ نے گزشتہ روز ایک ملزم جو میرے بیٹے کے قتل کے وقت سے غائب تھا۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

    عاشق شاہ نے پیسوں کی خاطر مجھے اور میری دونوں بیٹیوں کو تھانہ میں اپنے کمرے میں بلوایا۔اور ملزم کو کرسی پر بیٹھا دیا۔اور راشی تفتیشی نے پیسوں کی خاطر ملزم کے ساتھ مل کر ہم پر ہنسا اور ملزم کو کہا کہ جو تم کو بولا ہے ان کو بتاؤ۔ملزم غیور نے کہا کہ تمھارے چھوٹے بیٹے اور داماد نے تیرا بیٹا رضوان مجھ سے قتل کروایا۔ملزم مجھ بوڑھی ماں پر ہنسا اور کہنے لگا کہ عاشق شاہ کو خرچہ لگاؤ یہ مجھے جیسے کہیں گے میں ویسے ہی بیان دونگا۔اور عاشق شاہ کے ساتھ اختر نامی پولیس اہلکار میری بیٹی کو ہراساں کرنے لگا۔اور میری بیٹی کو کہنے لگا کہ میں تم کو بھی بند کر دونگا۔میں بوڑھی ماں اپنی بیٹیوں کو لے کر تھانے سے ذلالت سمیت نکل آئی۔کیا پولس والوں کی کوئی ماں بہن نہیں ہوتی۔میرا ایک بیٹا بھی قتل ہو گیا اور ذلالت بھی میرے مقدر میں کیوں؟میں انصاف کی اپیل کرتی ہوں میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے انصاف کی اپیل کرتی ہوں۔ کہ میرے بیٹے کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور ایسے پولیس افسر جو پورے محکمے کی رسوائی کرتے ہیں ایسے راشی تفتیشی سے میری جان چھڑوائی جائے۔تاکہ انصاف کا بول بالا ہو سکے۔

  • موٹروے پولیس نے گھر اور مدرسے سے بھاگے بچے والدین سے ملا دیئے

    موٹروے پولیس نے گھر اور مدرسے سے بھاگے بچے والدین سے ملا دیئے

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گھر اور مدرسے سے بھاگ جانے والی تین بچوں باحفاظت گھر تک پہنچا دیا گیا، جبکہ حادثہ کر کے موقع سے فرار ہونے والا نجی کمپنی کا بس ڈرائیور کلر کہار سروس ایریا سے گرفتار کر لیا گیا.

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر پئپلیاں کے قریب موٹر وے پولیس نے ایک گیارہ سالہ بچے کو دیکھا پوچھ گچھ کرنے پر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا اس صورتحال میں بچے کو حفاظتی تحویل میں لے کر اس کے گھر والوں کی تلاش شروع کر دی گئی تو پتا چلا کہ بچہ بڑے بھائی سے لڑائی کی وجہ سے ناراض ہوکر گھر سے بھاگا ہوا ہے بعد ازاں گھر والوں کو تلاش کرکے بچے کی اطلاع دے دی گئی اور حفاظت بچے کو گھر تک پہنچا دیا گیا.

    اسی طرح ایک اور واقعے میں M-1 برہان کے قریب دو بچے جن کی عمریں گیارہ بارہ سال تھی, موٹروے پر پائے گئے ، پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچے روات میں واقع مدرسے سے بھاگے ہوئے ہیں بچوں کے گھر والوں سے رابطہ کرکے بچوں کو باحفاظت گھر تک پہنچا دیا گیا .

    ایک اورکارروائی کے دوران ایک نجی کمپنی کی بس کے ڈرائیور کو کلرکہار سے گرفتار کر لیا گیا جوچکری روڈ پر موٹر سائیکل سوار کو کچل کر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

  • نامعلوم افراد نے پولیس ملازم کی ناک، کان اور ٹانگ کاٹ دی،کھانا دیر سے ملنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

    نامعلوم افراد نے پولیس ملازم کی ناک، کان اور ٹانگ کاٹ دی،کھانا دیر سے ملنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

    جھنگ میں مسلح افراد نے پولیس ملازم کی ناک، کان اور ٹانگ کاٹ دی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملازم پر تشدد کا واقعہ جھنگ کے علاقے ساہ جھووال میں پیش آیا پولیس ملازم پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کی کاروائی، بچوں کی فحش ویڈیو وائرل کرنیوالے ملزمان گرفتار

    پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی پولیس ملازم کے خلاف خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے اور اسے بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

    دوسری جانب کھانا دیر سے دینے پر سنگدل بیٹے نے ماں کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیاپولیس کے مطابق شکار پور کے نواحی علاقے رستم تھانے کی حدود میں گاؤں سعیدو شر میں سنگدل بیٹے نے کھانا دیر سے ملنے پر بوڑھی ماں کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم راشد شر نے اپنی بوڑھی ماں ساناری کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہو گیا پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    بہو نے ساس کو قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دے دیا

    قبل ازیں سوشل میڈیا پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصاویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم ایف آئی اے نے گرفتار کئے تھے ایف آئی اے سائبر کرائم نے کاروائی کی اور اس دوران ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا دونوں کاروائیاں الگ الگ کی گئیں، ایف آئی اے نے محمد شہزاد اورمحمد عاصم کوگرفتار کیا تھا، ملزمان بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے ،اس کی ویڈیو اور تصاویر بناتے اور پھر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیتے تھے-

    ایف آئی اے حکام کےمطابق کاروائی کےدوران گرفتار ہونے والےملزم شہزاد سے 194 جبکہ عاصم سے 300 سے زائد چائلڈ پورنو گرافک ویڈیو، تصاویر ملی ہیں،ملزمان کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی تھےملزمان ویڈیو اور تصاویر کی وجہ سے بلیک میلنگ کا کام بھی کرتے تھے، ملزمون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا-

    پانچ سالہ بچے سے زیادتی،پھر قتل کر کے لاش بیڈ کے نیچے چھپا دی گئی

  • بہو نے ساس کو قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دے دیا

    بہو نے ساس کو قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دے دیا

    بہو نے ساس کو قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بہو نے ساس کو قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دے دیا

    واقعہ وحدت کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا، پولیس کو اطلاع ملی کہ 66 سالہ خاتون کو گھر میں قتل کر دیا گیا ہے، ایس ایچ او وحدت کالونی اور پولیس کی بھاری نفری موقعہ پرپہنچی،پولیس کو بتایا گیا کہ 66 سالہ کنیز بی بی کوارٹر میں موجود تھی 03 نامعلوم افراد گھر میں گھسے مقتولہ نے روکنے کی کوشش کی تو فرش پر سر پٹخ دیا جس سے جاں بحق ہو گئیں

    وحدت کالونی پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کئے اور ایس پی اقبال ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیں، بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو 66 سالہ کنیز بی بی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ابتدائی تحقیقات وتفتیش میں ہی حقیقت سامنے آ گئی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے گھر کے افراد سے خود تفتیش کی

    ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ 66 سالہ کنیز بی بی کو اسکی بہو ماریہ نے قتل کیا اور ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ ملزمہ ماریہ بی بی نے قتل کا اعتراف کر لیا ملزمہ ماریہ بی بی کو حراست میں لے لیا گیا ملزمہ کے قبضہ سے لوٹی گئی چیزیں 03 لاکھ نقدی ،پرائز بانڈز،موبائل فونز اور جیولری برآمد کر لی گئی ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے پولیس ٹیم کو بھی شاباش دی

    پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں کہیں بھی کوئی غیر قانونی کام ہوتے دیکھیں تو متعلقہ تھانے میں آگاہ کریں، جرائم میں کمی لائے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کے لئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    علاوہ ازیں بچوں کے معمولی جھگڑے پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکر لیا گیا گرفتارملزم نعمان عرف چیتا نے معمولی جھگڑے پر شہری دانیال عرف دانش کو فائرنگ کا نشانہ بنایا،مقتول سروسز ہسپتال پہنچایا گیا جوبعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا،ملزم نعمان عرف چیتا کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،

  • شادی کی دوسری سالگرہ پر بیوی غائب،شوہر نے تلاش کیلئے لگائے ایک کروڑ روپے

    شادی کی دوسری سالگرہ پر بیوی غائب،شوہر نے تلاش کیلئے لگائے ایک کروڑ روپے

    شادی کی دوسری سالگرہ پر بیوی غائب،شوہر نے تلاش کیلئے لگائے ایک کروڑ روپے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شادی کی دوسری سالگرہ پر بیوی شوہر کو چھوڑ کر چلی گئی، شوہر نے بیوی کے تلاش کے لئے ایک کروڑ روپے خرچ کر دیئے،دو ہفتے بعد بیوی کا پیغام آیا کہ میں دوسری شادی کر رہی ہوں میری تلاش بند کی جائے

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشا کھاپنٹم میں ایک جوڑا شادی کی دوسری سالگرہ منانے گیا تو بیوی غائب ہو گئی، جوڑا سمندر میں سالگرہ منانے گیا تھا، شوہر نے سمجھا کہ بیوی سمندر میں ڈوب گئی ہے ،شوہر نے بیوی کی تلاش کے لے مدد طلب کی، پولیس کو اطلاع دی،پولیس، ریسکیو ٹیمیں مدد کے لئے پہنچ گئیں، بھارتی بحریہ کو بھی مدد کے لئے طلب کیا گیا، غوطہ خوروں، میرین پولیس سمیت دیگر اداروں نے سرچ آپریشن کیا کہ خاتون کی کہیں سے لاش مل جائے لیکن نہیں ملی، اس سرچ آپریشن پر تقریبا ایک کروڑ روپے خرچ آیا

    21 سالہ خاتون سائپریہ وشاکھاپٹنم کی رہائشی ہے جس کی شادی دو برس قبل سریکا کولم کے رہائشی سری نواس راؤ سے ہوئی تھی، سب ٹھیک چل رہا تھا، شادی کو دو برس ہوئے اور دونوں سالگرہ منانے سمندر چلے گئے، وہاں سے بیوی نے شوہر کو سالگرہ کا تحفہ دیتے ہوئے فرار ہونے کی راہ لی،خاتون جب فرار ہوئی اسوقت اسکے شوہر کو فون کالز آئی ہوئی تھی اسی کا موقع اٹھاتے ہوئے خاتون چلی گئی،

    خاتون اپنے دوسرے دوست کے ساتھ ٹرین میں سفر کر کے نیلور کے علاقے کاوالی میں پہنچ گئیں، خاتون نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیئے تھے،اور اپنا موبائل فون بھی بند کر دیا تھا، خاتون نے دوسری سم خریدی اور دو ہفتے بعد اپنے والدین اور پہلے شوہر کو پیغام بھیجا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میری تلاش بند کی جائے، میں محفوظ ہوں اور اپنے دوست روی کے ساتھ ہوں اور اسکے ساتھ ہی میں شادی کر رہی ہوں

    خاتون نے اپنے والدین کو یہ پیغام بھی بھجوایا کہ اسے ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی جائے، اگر وہ اسے زندہ دیکھنا چاہتے ہیں تو کوئی بھی ایسا فیصلہ نہ کیا جائے، اگر مجھے ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی تو میں خود کشی کر لوں گی

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”