Baaghi TV

Tag: پولیس

  • پستول کی خریدو فروخت پر تلخ کلامی ،دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    پستول کی خریدو فروخت پر تلخ کلامی ،دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    پستول کی خریدو فروخت پر تلخ کلامی ،دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    چارسدہ میں سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان عباس کے قاتل کو گرفتار کر لیا

    قاتل دوست نکلا،پستول کی خرید وفروخت پر تلخ کلامی پر نوجوان عباس کو ملزم عامر نے قتل کیا، 5جولائی کو مدعی طارق جان نے اپنے نوجوان بیٹے عباس کی قتل کی رپورٹ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی،مدعی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا،
    ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے سبزی فروش نوجوان عباس کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی ریاض خان سی آئی اوسٹی منیر خان اور دیگر پولیس افسران پر ٹیم تشکیل دے کرملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔

    ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی ریاض خان ،سی آئی او سٹی منیر خان نے پولیس ٹیم کی ہمراہ جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے مقتول عباس کے قتل میں ملوث ملزم عامر ولد فرمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ مقتول اور ملزم کے مابین پستول کی خریدو فروخت پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد ملزم عامر نے نوجوان عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوچکے تھے۔ ملزم کی نشان دہی پر آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔ملزم عامر کو تھانہ سٹی منتقل کردیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے ضلع بھر میں پولیس آفیسرز کی جانب سے شہداء کے مزاروں پر حاضری اور شہداء کے لواحقین کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی ہدایت پر اے ایس پی شبقدر بلال احمد نے شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال خان کی مزار پر حاضری دی اور ان کو سلامی پیش کی ۔اے ایس پی بلال احمد اور ایس ایچ او بٹگرام افتخار خان نے ان کی رہائش گاہ جاکر فاتحہ خوانی کی اور ان کی لواحقین کو تحائف دئیے۔ ڈی ایس پی شبقدر بلال احمد کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی علامہ اقبال نے شہریوں کی تحفظ کی خاطر لازوال قربانی دی ہے اور انکی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

    واضح رہے کہ چارسدہ میں شہادت کا مرتبہ حاصل کرنے والوں میں 94 پولیس افسران نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے جس میں کنسٹبل سے لے کر ڈی ایس پی رینک تک کے افسران شامل ہیں۔یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا ہے کہ شہدائے پولیس نے ہمارے بہتر مستقبل کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی اور بہادری سے جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جن کو ہمیشہ یار رکھا جائے گا۔یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد اپنی محسنوں کو یاد کرنا ہے۔جو قومیں اپنے ہیروز کو یاد رکھتی کامیابیاں انکی قدم چھومتی ہے۔ شہداء ہمارے رول ماڈل ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ہی ملک میں امن قائم ہوا ہے۔آئیں مل کر یوم شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کریں انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، وہ ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

    8 ماہ سے لاپتہ شہری کے بازیاب نہ ہونے پرعدالت کا سی سی پی او پر برہمی کا اظہار

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی

  • پانچ سالہ بچے سے زیادتی،پھر قتل کر کے لاش بیڈ کے نیچے چھپا دی گئی

    پانچ سالہ بچے سے زیادتی،پھر قتل کر کے لاش بیڈ کے نیچے چھپا دی گئی

    پانچ سالہ بچے سے زیادتی،پھر قتل کر کے لاش بیڈ کے نیچے چھپا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    پاکپتن کے گاؤں 29 ایس پی میں پانچ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا اور لاش گھر میں بیڈ روم کے نیچے چھپا دی گئی، لواحقین نے بچے کی تلاش کے بعد پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور بچے کی تلاش شروع کر دی، پولیس نے دوران تحقیقات شک کی بنیاد پر ایک ملزم ذیشان کو گرفتار کیا تو معلوم ہوا کہ اصل ملزم ہی یہی ہے

    ملزم نے دوران تحقیقات اعتراف کیا کہ اس نےبچے کے ساتھ زیادتی کی ہے اور پھر اسے قتل کر دیا ،بچے کی لاش گھر میں بیڈ کے نیچے چھپا دی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچے کی لاش برآمد کر لی اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی،پولیس کے مطابق ملزم بچے کا قریبی رشتے دار ہے ،ملزم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے بچے کو خاندانی رنجش کی بنا کر قتل کیا،

    پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ زیادتی کے کسیز میں ملوث ملزمان کو کڑی سزائیں دی جائیں اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے،پولیس بھی کیسز میں تحقیقات صحیح کرے تا کہ کسی بے گناہ کو سزا نہ ملے،

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

  • آپکا بیٹا زیادتی کیس میں پکڑا گیا،پیسے بھجوا دو، شہریوں کو کالیں کرنیوالا گروہ گرفتار

    آپکا بیٹا زیادتی کیس میں پکڑا گیا،پیسے بھجوا دو، شہریوں کو کالیں کرنیوالا گروہ گرفتار

    آپکا بیٹا زیادتی کیس میں پکڑا گیا،پیسے بھجوا دو، شہریوں کو کالیں کرنیوالا گروہ گرفتار

    فراڈ اور چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا،

    ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتارملزمان اختر اور انور بوگس سموں سے شہریوں کو کالز کر کے اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے،ملزمان کہتے ہم فلاں تھانے سے بول رہے ہیں آپ کا بیٹا ،بھانجا ،بھتیجا زناء کے کیس میں پکڑا گیا ہے ملزمان کہتے لڑکی بھی مر گئی ہے، اپنے عزیز کی جان بچانا چاہتے ہو تو فلاں نمبرز پر رقم بھیج دو،ملزمان سے 30سے زائد جعلی سمیں برآمد کر لی گئی ہیں،ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،

    دوسری جانب ملت پارک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت 03 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں، ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق منشیات فروش ملزمان شاہزیب عرف زیبی۔الیاس منا اور مشتاق شاکو گرفتار کر لئے گئے ہیں، ملزم مشتاق عرف شاکو ریکارڈ یافتہ متعدد مقدمات درج تھے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 02 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے،

    قبل ازیں شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کو منشیات فروشی اور سٹے بازی کرنے پر گرفتار کیا ملزم عثمان کے قبضہ سے 1440 گرام چرس برآمد کی گئی، ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر منشیات فروخت کرتا تھا، پولیس نے موٹر سائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا ملزمان طارق, عبدالعزیز, حمزہ, اشرف, آصف, ارشد کو تاش پر جواء کھیلتے موقع سے گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 25 ہزار سے زائد نقد رقم اور دیگر سامان برآمد کیا گیا، ملزمان مفرور اشتہاریوں کو پناہ بھی دیتے تھے

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

  • شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

    شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

    شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تو وہیں نالوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران نالوں سے 11 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، نالوں سے لاشیں برآمد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، 21 جولائی حب ندی رئیس گوٹھ سے 01 خاتون۔ اور 01 بچے سمیت 02 لاشیں ملیں، 22 جولائی کو شاہ فیصل کالونی 05 نمبر ندی سے 01 لاش 12 سالہ بچہ کی ملی ہے، 22 جولائی کو حب ساکھران ندی سے 35 سالہ مرد کی لاش ملی، 25 جولائی کو سہراب گوٹھ شفیق کالونی ندی سے 26 سالہ نوجوان کی لاش ملی 25 جولائی کو کلفٹن ضیاء الدین اسپتال کے قریب نالے 01 نوجوان کی لاش ملی 25 جولائی کو سرجانی 51 بی سے 06 سالہ بچے کی لاش ملی، 26 جولائی کو سخی حسن چورنگی قلندریہ پارک کے نالے سے 30 سالہ مرد کی لاش ملی، 26 جولائی کو ملیر سالار گوٹھ ندی سے 25 سالہ مرد کی لاش ملی، 28 جولائی کو حب ندی سے 01 مرد کی لاش ملی، 28 جولائی کو گلستان جوہر دوبئی ھاوس کے قریب نالے سے 01 مرد کی لاش ملی جس کی عمر تقریبا چالیس برس تھی،

    دوسری جانب ایس ایس پی ضلع سائوتھ سید اسد رضا شاہ کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام ، اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف جاری کردہ احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،درخشاں پولیس نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور متعدد موٹرسائیکلوں کی لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت شاہ سعود کے نام سے ہوئی جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے 3 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، برآمد کی گئی موٹرسائیکلوں میں 1 موٹر سائیکل تھانہ درخشاں دوسری تھانہ جیکسن جبکہ تیسری موٹر سائیکل تھانہ گارڈن کی حدود سے چوری شدہ ہیں دوران تفتیش ملزم نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں اسی نوعیت کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی کے حوالے کر دیا گیا ہے

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

  • حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم

    حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم

    صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دہا

    اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف اینٹی کرپشن ملیر کا نیا مقدمہ حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن کورٹ میں پہنچایا گیا تھا،

    تفتیشی افسر نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے ریونیو حکام کے ساتھ مل کر زمینوں کی جعلی انٹریاں کروائی ،ملزمان نے 1991 میں اپنے فرنٹ مین قصر حسین کے نام زمینوں کی جعلی انٹریاں کی،ملزمان نے اراضی پولٹری فارمنگ کیلئے 30سالہ لیز پر لی تھی،حلیم عادل شیخ نے جعل سازی سے زمین اپنے نام کروائی

    عدالت پیشی کے موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ زرداری فورس مجھے ہتھکڑیاں لگا کر گھوما رہی ہے ،بکتر بند میں اے سی تک نہیں سخت گرمی میں لایا گیا،

    دوسری جانب اپوزشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف درخواست داٸرکر دی گئی ہے، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی

    واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا. حلیم عادل شیخ کو جامشوروکی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کیا تھا ۔پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہےکہ رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے ، پی ٹی آئی رہنما کے ساتھی نے بیان میں کہا کہ ہم ذیشان میمن کو بیان دینے آئے تھے۔ساتھی کا کہنا تھا کہ تفتیش جوائن کرنے گئے ، کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی، لاہور میں جس کیس میں گرفتار کیا تھا آج اس سلسلے میں گئے تھے۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

  • پشاور: پولیس اسکواڈ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

    پشاور: پولیس اسکواڈ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

    پشاور کے علاقے متنی میں پولیس اسکواڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    پشاور کے علاقے تھانہ متنی کی حدود میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل اسکواڈ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزموں کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پولیس اہلکاروں پر حملے ہوچکے ہیں ، تھانہ حدود باڑہ کے علاقے ارجلی ندی میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    پشاور: پولیس چوکی کے قریب بم دھماکہ ایک اہلکار شہید ،4 افراد زخمی

    ایس ایچ او باڑہ کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ پولیس ناکے پر کی گئی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم علاقے کو گھیرے میں لےکر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجاتِ کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے، پولیس نے امن کی بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم اپنے شہداء کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام،رواں سال 6 ماہ میں وارداتیں 42 ہزار7 سوسے تجاوز

    قبل ازیں مردان میں پولیس چوکی چمتار کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے تھے دھماکے کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر شہید جبکہ اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم سمیت دوعام شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوئے تھے دھماکے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا تھا-

    وزیراعظم شہباز شریف نے مردان پولیس چوکی چمتار میں دھماکے سے 2پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا تھا وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ اور زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کیا تھا اور کہا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس پر بڑھتے ہوئے حملوں اور شہادتوں پر بہت تشویش ہے –

    غیراخلاقی ویڈیو شیئرکرنا سنگین جرم،عامرلیاقت کی فیملی نے درخواست نہیں دی،ایف آئی…

  • اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا گیا

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا گیا

    کراچی : پی ٹی آئی سندھ کے صوبائی رہنما کو پولیس نے ایک بارپھرگرفتار کرلیا ہے، اس حوالےسے حلیم عادل شیخ کے ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا، حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے۔

    جامشورو سے اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو جامشوروکی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہےکہ رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے ، پی ٹی آئی رہنما کے ساتھی نے بیان میں کہا کہ ہم ذیشان میمن کو بیان دینے آئے تھے۔

    ساتھی کا کہنا تھا کہ تفتیش جوائن کرنے گئے ، کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی، لاہور میں جس کیس میں گرفتار کیا تھا آج اس سلسلے میں گئے تھے۔جامشوروسے ملنے والی اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ حلیم عادل شیخ کو اس وقت تھانے میں بٹھا رکھا ہے۔

    دوسری طرف حلیم عادل شیخ کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس اپنے جبر سے باز نہیں آرہی ، پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہےکہ انہیں پہلے ہی خدشہ تھاکہ سندھ حکومت کوئی نہ کوئی شرارت ضرور کرے گی ،ادھر جامشورو اورحیدرآبادپولیس کی نفری اینٹی کرپشن آفس پہنچ گئی ہے ، حلیم عادل شیخ کو نامعلوم جگہ پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    حلیم عادل زمینوں کی خوردبردکیس میں بیان دینےاینٹی کرپشن کورٹ آئے تھے تاہم مذکورہ کیس میں حلیم عادل شیخ عبوری کوضمانت پر رہائی حاصل ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل سے رات گئے گرفتارکیا گیا تھا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ کے مطابق حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن سندھ کو مطلوب تھے۔

    بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • 14 سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والا مدرسہ معلم گرفتا

    14 سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والا مدرسہ معلم گرفتا

    لاہور: پنجاب پولیس نے 14 سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والے مدرسہ معلم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کیا۔

    راولپنڈی میں 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

    پولیس کے مطابق ملزم قاری امین مدرسہ میں بچوں کو پڑھاتا تھا، جس نے طالب علم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچے کی والدہ کی درخواست پر جوہر ٹاؤن پولیس ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔

    ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ بچوّں کیساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، معلم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    قبل ازیں راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں دن کے وقت گھر سے کھیلنے کے لیے نکل کر لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی تھی-

    راجن پور: تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی

    پولیس کا کہنا تھا کہ معیز نامی دس سالہ بچہ دن دو بجے کے قریب گھر سے کھیلنے کے لیے باہر گیا اور واپس نہیں آیا جس کو تلاش کیاگیا تو بچے کی لاش گھر سے دوسری گلی کے قریب کھیتوں میں پڑی ملی جسکے سر پر زخم کا نشان بھی تھا۔

    ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کرکےملوث ملزم/ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

    پولیس کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کو زبردستی کانشانہ بنائے جانے کی تصدیق ہوئی تھی-

    امریکا: پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

  • پولیس پر تشدد کے جرم میں ملوث دلہا کے والد سمیت 3 افراد گرفتار

    پولیس پر تشدد کے جرم میں ملوث دلہا کے والد سمیت 3 افراد گرفتار

    کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج پر پولیس پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملزم فیض احمد اپنے دو بیٹوں کی بارات لے کر جب حسن اسکوائر سے لیاری ایکسپریس وے پر چڑھے تو وہاں موجود عملے نے منع کیا کہ لیاری ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل لے جانا منع ہے اس کے باوجود ویگو اور دیگر گاڑیوں میں سوار افراد ناکہ توڑ کر لیاری ایکسپریس وے پر چلے گئے۔

    عملے نے فوی وائرلیس پر اگلے ناکے پر موجود پولیس افسر کو پیغام بھیجا کہ آپکی طرف باراتی آرہے ہیں بارات میں موٹر سائیکلیں بھی موجود ہیں انھیں واپس بھیج دیں افسر نے باراتیوں کو روک کر سمجھانے کی کوشش کی موٹر وے پر موٹر سائیکلیں لانا منع ہے اس کے باوجود باراتی نہیں مانے اس دوران باراتی اور موٹر وے پولیس میں تکرار ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی-

    ملزمان نے پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی سرکاری ایس ایم جی رائفل چھین کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 رضا کارسمیت 4 افراد زخمی ہوگئے اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ کر اسے جزوی طور پر نقصان پہنچایا گیا جس کے بعد باراتی موقع سے فرار ہوگئے۔

    گارڈن پولیس نے انسپکٹر سید نعمان کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ ، سرکاری کام میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا اور پولیس افسر پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد گارڈن پولیس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب کرنال بستی پر چھاپہ مار کر دولہا کے والد سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی فوٹیج حاصل کر کے پرانی سبزی منڈی کے قریب کرنال بستی پر چھاپہ مارا اور تین ملزمان فیض احمد ، یاسر اور سراج کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم فیض احمد دولہا کے والد اور پرانی سبزی منڈی کے رہائشی ہیں ملزم فیض احمد مقدمے میں نامزد ہے۔

  • شک تھا ناجائز اولاد ہے،سفاک باپ نے بیٹی کو ذبح کر دیا

    شک تھا ناجائز اولاد ہے،سفاک باپ نے بیٹی کو ذبح کر دیا

    شک تھا ناجائز اولاد ہے،سفاک باپ نے بیٹی کو ذبح کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناجائز اولاد ہونے پر شک، باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا، واقعہ چارسدہ میں پیش آیا، ترجمان پولیس کے مطابق عبید اللہ ولد شاکر اللہ سکنہ معتبر کورونہ شابڑہ پڑانگ نے ہسپتال کی جولٹی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی مریم عمر تقریباً 4/5 سال گھر سے کھیل کود کے لیے باہر نکلی کافی دیر بعد گھر واپس نہیں آئی جس کی تلاش شروع تو دوران تلاشی اطلاع ملی کہ مریم کی نعش قتل شدہ جائے وقوعہ پڑی ہے جب موقع واردات آکر دیکھا تو واقعی مریم کی نعش ذبح شدہ خالت میں پڑی پاکر جس کو کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے قتل کی ہے۔میرا کیسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا دلبدی نہیں ہے تھانہ پڑانگ پولیس نے نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد اور ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان نے جائے وقوعہ اور متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کیا۔ ننھی بچی کے والدین کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا اور ملزم کی گرفتاری کی یقین دہائی کرائی۔افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختو نخوا معظم جاہ انصاری نے ریجنل پولیس آفیسر یاسین فاروق اور ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کو جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیے۔جس پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ ،انسپکٹر بشیر خان،قائمقام ایس ایچ او پڑانگ واجد خان ،سی آئی او پڑانگ عارف خان،ڈی ایس بی،سپیشل برانچ اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔

    جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کرتے ہوئے 40 گھروں کی پروفائلنگ کی اور 35/36 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا۔ ٹیم نے تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے ننھی بچی کے باپ کو شامل تفتیش کیا۔تفتیش کے دوران درندہ صفت باپ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شک تھا کہ یہ میری ناجائز اولاد ہے اس لیے ان کو ذبح کرکے قتل کردیا،پولیس نے عدالت سے تین یوم حراست پولیس حاصل کرکے دوران کسٹڈی ملزم کی نشان دہی پر آلہ قتل چھری خون آلود جبکہ ایک پستول بھی برآمد کر لی جس سے وہ خودکشی کرنا چاہتا تھا لیکن فائر مس ہوئی ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل