اوکاڑہ(نامہ نگار) نول پلاٹ تھانہ ستگھرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش انجم ضیاء کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے 1250 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Tag: پولیس
-

اوکاڑہ تھانہ صدرگوگیرہ کی کاروائی، منشیات فروش ساتھی سمیت پکڑا گیا
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ تھانہ صدرگوگیرہ کی حدود میں بدنام زمانہ منشیات فروش حاضر خان گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ صدرگوگیرہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حاضر خان اور اسکے ایک ساتھی پرویز اختر کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیں۔ ملزمان سے کار بھی ضبط کرلی گئی۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔
-

اوکاڑہ رینالہ خورد پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعیدملک کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رینالہ سرکل کی سپرویژن میں تھانہ صدر رینالہ خورد کے ایس ایچ او سعادت اللہ بلوچ نے دیسی شراب فروخت کرنیوالے ملزم محمد اسحاق کو گرفتار کرکے 18 لٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
-

اوکاڑہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ کے نواحی قصبے صدرگوگیرہ کے گاوں مردانی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کردی گئی۔ فائرنگ سے دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ ایس پی شمس الحق درانی کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اوکاڑہ پولیس نے نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
-

اوکاڑہ نول پلاٹ پولیس کی ناک کے نیچے ڈکیتی ہوتی رہی لیکن پولیس بے خبر
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ کے نواحی علاقے نول پلاٹ میں تھانہ ستگھرہ کی حدود میں مسلح ڈاکووں نے متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو تھانے کے قریب کافی دیر تک بے دھڑک ہوکر ٹہلتے رہے۔ محمد امین ولد بشیر احمد سے موٹر سائیکل، جندراکہ کے رہائشی وسیم ولد اصغر علی سے 59000 روپے اور ظفر ولد امتیاز سے 2300 روپے گن پوائنٹ پر چھین کر ڈاکو فرار ہوگئے۔ شہریوں اور راہگیروں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔ لوگ پریشان ہیں۔عدم تحفظ کی فضا چھا چکی ہے۔ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ چکے ہیں۔
-

ٹاؤٹ اور خوشامدی مجھ سے دور رہیں
قصور
ٹاؤٹ اور خوشامدی لوگ تھانہ میں آنے سے گریز کریں ایس ایچ او میرے سینئر ہیں ہر کام ان کی مشاورت سے کروں گا ان خیالات کا اظہار الہ آباد میں نئے تعینات ہونے والے ایڈشنل ایس ایچ او محس سندھو نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا خوشامدی اور ٹاؤٹ قسم کے لوگ میرے پاس آنے سے گریز کریں شرفاء کے لئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ایس ایچ او رمضان ڈوگر میرے سینئر ہیں جو کہ دو جون کو ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں میں ہر کام ان کی مشاورت سے کروں گا تمام صحافی میرے بھائی ہیں بے لوث صحافت اور جرائم کی نشاندھی کرنے والے صحافیوں کی میں دل سے قدر کرتا ہوں -

اوکاڑہ بھر میں پتنگ بازی عروج پر، پولیس خاموش تماشائی
اوکاڑہ (علی حسین مرزا) شہر اور مضافات میں پتنگ بازی اور پتنگ سازی کا دھندا عروج پر ہے۔ قانونی احکامات کی واضع خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ پولیس خاموش تماشائی ہے۔ اکا دکا پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے جبکہ یہ جان لیوا کھیل لوگوں کی اکثریت کھیل رہی ہوتی ہے۔ باغی ٹی وی کے سروے کے دوران مختلف شہریوں کے تاثرات کو جب قلمبند کیا گیا تو کئی ایک نتائج نکلے جن سے شہریوں کے احتجاج کا اندازہ کرنا مشکل نہیں۔ شہریوں کے مطابق اوکاڑہ شہر میں پتنگوں سے آسمان بھرا نظر آتا ہے اور اس قدر پتنگیں ہوتی ہیں جو تھانہ اے ڈویژن اور بی ڈویژن کے احاطوں سے پولیس والوں کو صاف نظر آسکتی ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ شہریوں نے عدم تحفظ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اگر اس قدر پتنگیں اڑائی جاتی ہیں تو یقیناً پتنگ سازی کا دھندا پس دیوار کیا جارہا ہے یا پولیس سے پتنگ سازوں نے کوئی ساز باز کررکھی ہے۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بابت ایکشن لیں تاکہ اندھی اور آوارہ کیمیکل زدہ ڈوروں سے لوگوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے۔ شہریوں نے حکام سے التماس کی ہے کہ مساجد و مدارس کے سنجیدہ علماء کرام سے رابطے کیے جائیں اور منبر و محراب سے لوگوں کو اس شیطانی اور جان لیوا کھیل سے باز رہنے کی تلقین کی جائے۔ شہریوں نے پتنگ بازی و پتنگ سازی کی روک تھام اور تدارک کے لیے موثر ترین اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
اوکاڑہ کے نواحی علاقے شاہبھور میں محنت کش کے گھر پر غنڈوں کا حملہ
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) تھانہ شاہبھور کی حدود میں چند بااثر افراد نے غریب محنت کش محمد عرفان کے گھر پر اینٹوں، پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ غنڈہ عناصر گھر کی چھت پر چڑھ کر اینٹیں برساتے رہے جبکہ کچھ ڈنڈہ بردار افراد نے محنت کش پر تشدد کیا۔ مقامی پولیس کو اطلاع دیے جانے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ متاثرین نے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-

اوکاڑہ پولیس کا چھاپہ 8 جواری گرفتار، تین جواریوں کو مک مکا کے بعد چھوڑ دیا
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کی پولیس کا جناح آباد میں ایک جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 8جواریوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ مک مکا کے بعد تین ملزمان کو چھوڑ دیا جبکہ پانچ ملزمان قدیرحسین،راو شاہد، نوید مسیح، اعجاز احمد اور شہزاد پر مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کو اس طرح سے چھوڑنے کے بعد شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھانا شروع کردیے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جس انداز سے ملزمان کو چھوڑا گیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جوئے کے اڈوں پر چھاپوں کا مقصد جرائم کا خاتمہ کم اور مک مکا کے ذریعے ماہانہ بھتہ خوری زیادہ ہے۔ علاقہ مکینوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
-

ضلع اوکاڑہ میں جرائم کے خلاف کریک ڈاون۔ کئی ملزمان گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) ڈی پی او اوکاڑہ کے احکامات پر اوکاڑہ پولیس فورس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ، منشیات فروشوں اور غیر لائسنسی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجے میں بدنام زمانہ منشیات فروش مخدوم،امداد، محمدشریف عرف مانی اور تنویر کو جبکہ ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنیوالے شفیع اور عثمان وغیرہ کو گرفتار کرکے مطلوبہ مال قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزمان سے ایک کلو سے زائد چرس، ساٹھ لٹر دیسی شراب اور شراب کشید کرنیوالا سامان اور دو عدد پسٹل برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعیدملک نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی اور رعایت نہیں برتی جائیگی۔
