Baaghi TV

Tag: پولیس

  • مردان: تھانہ شیخ ملتون پولیس کی منشیات کیخلاف کارروائی

    مردان: تھانہ شیخ ملتون پولیس کی منشیات کیخلاف کارروائی

    ایس ڈی پی او شیخ ملتون سرکل ریشم جہانگیر کی نگرانی میں زیر قیادت ایس ایچ او بخت زادہ خان تھانہ شیخ ملتون پولیس نے سیکٹرشیخ ملتون میں چھاپہ مارا جہاں موجود 07 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 10بوتلیں شراب اور 525گرام چرس قبضہ پولیس ہوکر مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا، سماجی و معاشرتی جرائم کیخلاف ضلعی پولیس کی مزید کارروائیاں جاری ہے

  • مردان جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مردان کی  رہائش گاہ پر پولیس اور ایکسائز کا چھاپہ

    مردان جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مردان کی رہائش گاہ پر پولیس اور ایکسائز کا چھاپہ

    محمد ایا ز صافی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مردان کی رہائش گاہ پر پولیس اور ایکسائز کا مشترکہ چھاپا، اس دوارن ایا ز صافی گھر پر موجود نہیں تھے۔ گھر پر موجود ان کے چھوٹے بھائی سے ایا ز صافی کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مردان نے پولیس اور ایکسائز کے غیر قانونی چھاپے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی طرح اب خیبر پختونخواہ پولیس بھی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے لگی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پوری کیریئر میں نہ کبھی قانون کو ہاتھ میں لیا ہے اور نہ ہی ریاست کے خلاف کبھی بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایکسائز کا میرے گھر پر چھاپے مارنا اور میری عدم موجودگی میں خوف و ہراس پھیلانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

  • مددگار 15 ، سندھ ایمرجنسی  1122 کراچی کے شہریوں کی خدمت کے لیے متحرک

    مددگار 15 ، سندھ ایمرجنسی 1122 کراچی کے شہریوں کی خدمت کے لیے متحرک

    ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی سربراہی میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مددگار- 15 اور سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کراچی کے شہریوں کی حفاظت اوران کی بہبودکے لیے مل کرکام کریں گے۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد شہر یوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور بروقت مدد فراہم کرنا ہے۔

    اس باہمی تعاون کے تحت،مددگار- 15اورایس ای آرایس 1122 ابتدائی طور پر 07 پولیس موبائلز اور 07 ایمبولینسز کراچی کے سات اضلاع کے مخصوص اسٹیشنوں پر تعینات ہوں گی جوکسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور شہریوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے کوئیک رسپانس ٹیم کے طور پر کام کریں گی۔

    کمیونیکیشن کے نظام کو مزیدمؤثربنانے کے لیے دونوں ادارے ایک دوسرے کے کال سینٹرز پر ہیلپ ڈیسک قائم کریں گے جو24/7 کام کریں گے۔ہیلپ ڈیسک بنانے کا مقصدکسی بھی ہنگامی یا ناخوشگوار صورتحال میں رسپانس ٹائم میں کمی لاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ شہریوں کو مصیبت اورضرورت کے وقت فوری مددفراہم کی جاسکے۔

    ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کا اس موقع پرکہنا تھا کہ اس مشترکہ کاوش کے اگلے مرحلے میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے یم سی) اور فائر فائٹنگ ڈپارٹمنٹ کو اس پراجیکٹ میں شامل کرنا ہے۔

    اجلاس میں سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے نمائندوں نے سی ای او ریسکیو 1122 بریگیڈیئر (ر) طارق لکھیر کی قیادت میں، کمانڈنٹ ایس ایس یو ڈاکٹر فرخ علی اورمددگار-15 کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

  • لاہور،ڈیفنس میں گولیاں چل گئیں،باپ بیٹے کی موت

    لاہور،ڈیفنس میں گولیاں چل گئیں،باپ بیٹے کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گولیاں چل گئیں

    ڈی ایچ اے میں فائرنگ سے باپ بیٹے کی موت ہو گئی ہے، پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس اے کی حدود میں نامعلوم افراد نے رائفل رینج روڈ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہوئی، مرنے والوں کی شناخت باپ بیٹا کے طور پر ہوئی، شفیع اور تصور، دونوں کباڑ کا کام کرتے تھے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے کیونکہ مقتولین کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں بہنوئی کے قتل کا مقدمہ درج تھا تا ہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ، پولیس جلد قاتلوں کو گرفتار کر لے گی، نامعلوم افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

    دوسری جانب زمان عرف جانو ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا، رائیونڈ پولیس نے 3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں خلیل جٹ’ علی جٹ اور وقار مسیح شامل ہیں ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹتے اور فرار ہو جاتے تھے ملزمان کے قبضہ سے چھنی گیی3 عدد موٹر سائیکل’ 2 عدد موبائل اور 20 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3 پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں،

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • باجوڑ خود کش دھماکا: حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کر لی

    باجوڑ خود کش دھماکا: حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کر لی

    پشاور: باجوڑ میں جے یو آئی کے جلسے میں خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کر لی۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کا کہنا ہے خودکش حملہ آور جے یو آئی (ف) کے جلسے میں کرسی پر بیٹھا رہا، جس نے بارودی مواد کمر سے باندھ رکھا تھا، تصویر میں حملہ آورکو بارودی مواد پر ہاتھ رکھے دیکھا جا سکتا ہے، حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے سکیورٹی وجوہات اور کیس کی تفتیش کی وجہ سے تصویر جاری نہیں کی جا رہی۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشتگردی کا تازہ حملہ باجوڑ میں ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 54 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئےایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے اس حوالے سے بتایا کہ جے یو آئی کا جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور دھماکا 4 بجکر 10 منٹ پر ہوا موقع سے بال بیرنگ وغیرہ ملے ہیں، دھماکا خود کش تھا اور حملہ آور گروپ کی شناخت ہوئی ہے، دھماکے میں کوئی خاص ٹارگٹ تھا۔

    باجوڑ؛ جے یو آئی کنونشن دھماکہ میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی

    دھماکے میں جے یو آئی خار کے امیر مولانا ضیااللہ جان بھی شہید ہوگئے ہیں۔ جب کہ تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکٹری مولانا حميد الله بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اسٹیج کے قریب ہوا اور مولانا ضیاء اللہ جان اسٹیج پر موجود تھے کہ دھماکا ہوگیا۔ مولانا ضیاء اللہ جان پر اس سے قبل بھی حملہ ہوچکا تھا، وہ کالعدم داعش کی ہٹ لسٹ میں تھے۔ جے یو آئی کے مطابق اس سے قبل دہشت گرد جے یو آئی کے 22 رہنماؤں کو نشانہ بنا چکے ہیں جن میں مفتی سلطان محمد، قاری الیاس، مفتی شفیع اللہ، مولانا شفیع اللہ اور قاری عبدالسلام شامل ہیں۔

    9 مئی واقعات:فوجی حراست میں 102 افراد کی فہرست سامنے آگئی

  • شہدائے پولیس اور سانحہ باجوڑ شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے تورغر  پولیس  نے ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا

    شہدائے پولیس اور سانحہ باجوڑ شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے تورغر پولیس نے ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا

    تورغر ڈی پی او تورغر بلال احمد کی ہدایت پر ہیڈ کوارٹرز جدباء میں یوم شہداء کی مناسبت سے پولیس شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرفداخان اور ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد باقاعدہ شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ ڈی پی او تورغر بلال احمد (پی ایس پی) نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے پولیس شہداء کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے وہ خود کو کسی طور پر تنہا نہ سمجھیں ان کے درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،

  • سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی

    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی

    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی اجازت دے دی ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع وابلاغ کے مطابق سویڈش پولیس نے آج پارلیمنٹ کے باہر ایک احتجاج کے لیے ملعون سلوان نجیم کو اجازت نامہ جاری کر دیا جس میں وہ اپنے شریک جرم کے ساتھ قرآن پاک کو ایک بار پھر نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    نام نہاد احتجاج اور آزادیٔ اظہار رائے کے نام پر قرآن کو نذر آتش کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرنے والے ملعون سلوان نجیم نے مقامی اخبار کے نمائندے کو بتایا کہ وہ سویڈن میں مسلمانوں کی مقدس کتاب پر پابندی عائد کروانا چاہتا ہے اورجب تک قرآن پر پابندی نہیں لگ جاتی میں کتاب کو احتجاجاً جلاتا رہوں گا۔

    سویڈن اور ڈنمارک کا مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات روکنے پر غور

    ملعون نے سویڈن کے درالحکومت اسٹاک ہوم میں مرکزی مسجد کے باہر اور پھر چند دنوں بعد عراقی سفارت خانے کے باہر عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا کے ہمراہ قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی تھی اے ایف پی نے پولیس سے قرآن پاک کے اوراق جلانے کے اجازت نامے کے اور اس کے لیے منتظمین کی جانب دی گئی تحریری درخواست کی کاپی دینے کی درخواست کی لیکن پولیس نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

    خیال رہے کہ سویڈش پولیس نے پہلے اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ صرف عوامی اجتماعات کے لیے اجازت دیتے ہیں نہ کہ اس میں مقدس کتاب کو آگ لگانے کی۔

    سویڈن اور ڈنمارک نے قرآن پاک کو جلانے کے واقعات پر مسلم دنیا کے احتجاج، دباؤ اور سیکیورٹی خدشات کے باعث آزادیٔ اظہارِ رائے کے قانون کو سخت کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے تاہم اس پر حتمی فیصلہ تاحال نہ کیا جا سکا دونوں ممالک کے حکام نے گزشتہ روز ہی کہا تھا کہ اظہار رائے کے حق کے نام پر کسی دوسرے ملک، قوم، ثقافت اور مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

    کالے جادو ٹونے کیلئے مقتولہ خاتون کا سر قبر سے چوری

    ڈینش وزارت خارجہ کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی پر ردعمل میں ہونے والا احتجاج انتہائی شکل اختیار کرسکتا ہے اس لیے حکومت ایسا قانونی راستہ تلاش کر رہی ہے جس سے نہ آزادی اظہار متاثر ہو اور نہ ہی دوسرے ملکوں یا ثقافتوں کی بے عزتی ہوسوئڈش وزیراعظم کے مطابق معاملے کے حل کے لیے وہ ڈینش وزیراعظم سے رابطے میں ہیں۔

    وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنا ایک غیر مناسب عمل ہے، جو چند افراد کی جانب سے کیا گیا، ان کا یہ عمل ڈنمارک کے اقدار کی نمائندگی نہیں کرتا جس پرہمارا معاشرہ قائم ہے مذکورہ حالات کے پیش نظر ڈنمارک کی حکومت اس میں مداخلت کے امکان کو تلاش کرے گی، جس سے دوسرے ممالک کی ثقافتوں اور مذاہب کی توہین کی جا رہی ہو۔

    ڈنمارک کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جو بھی اقدام اٹھایا ہے وہ یقیناً آئینی طور پر تحفظ یافتہ آزادی اظہار کے فریم ورک کے اندر اور اس انداز میں کیا جانا چاہیے کہ اس حقیقت کو تبدیل نہ کیا جائے کہ ڈنمارک میں کھلی اظہار رائے کی آزادی ہےقرآن کی بے حرمتی کے بعد ڈنمارک اور سوئیڈن خبروں کی سُرخیوں میں رہے۔ دونوں ممالک ہ قرآن کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں لیکن آزادی اظہار کے تحفظ کے قوانین کے تحت اس عمل کو نہیں روک سکتے۔

    جنوب مشرقی ایشیاء میں سالن بنانے کا طریقہ تقریباً 2000 سال پُرانا ہے،محققین

    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پیر کے روز سویڈن اور ڈنمارک کے قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کے واقعات پر ردعمل پر’مایوسی‘ کا اظہار کیا جدہ میں قائم 57 رکن ممالک پرمشتمل تنظیم نے اس معاملے پر ایک غیر معمولی ورچوئل اجلاس منعقد کیا ہے۔تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے افتتاحی سیشن سےخطاب میں دونوں نارڈک ممالک سےقرآن مجید کی بے حرمتی کو روکنے کا مطالبہ کیا اور اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ اس سلسلے میں سویڈن اور ڈنمارک کی جانب سے اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

    انھوں نےکہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ آزادیِ اظہار کا دعویٰ کرنے والے متعلقہ حکام بین الاقوامی قوانین کے برخلاف ایسی کارروائیوں کو دُہرانے کے کی اجازت دے رہے ہیں جن سے مذاہب کے احترام میں کمی واقع ہوتی ہےجس وقت حسین طہٰ یہ تقریر کررہے تھے، اسٹاک ہوم میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کی ایک اور تازہ واقعہ میں بے حرمتی کی گئی ہے اور دو افراد نے قرآن مجید کے نسخے کو آگ لگا دی۔

    باپ کی قید میں لوہے کی زنجیروں سے جکڑی جوان بیٹی کو پولیس نے آزاد …

  • کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید،ٹیم محفوظ

    کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید،ٹیم محفوظ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    پی پی پی چیئرمین نے دہشتگرد حملے کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی بھی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا امید ہے کہ دہشتگرد حملے میں ملوث درندے بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کی صحتمند زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی سوچ اور عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں، جبکہ عوام بھی پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے انسداد پولیو کی ٹیم محفوظ رہی،حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی کی بھاری نفری اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    انسداد پولیو ٹیم پر حملے کے بعد شہر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکیورٹی سخت کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

    بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک

    بلوچستان بھر میں 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم آج سے شروع کی گئی ہے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ نے بتایا کہ 7 روزہ مہم کے لیے ہیلتھ ورکرز کی 11 ہزار 539 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

    دوسری جانب ملتان کے علاقے شاہ شمس میں بھی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیاپولیس کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکار سادہ لباس میں تھا اور گھر جارہا تھا-

    قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم ،ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر …

  • باپ کی قید میں لوہے کی زنجیروں سے جکڑی جوان بیٹی کو پولیس نے آزاد کرالیا

    باپ کی قید میں لوہے کی زنجیروں سے جکڑی جوان بیٹی کو پولیس نے آزاد کرالیا

    عراق میں باپ نے اپنی جوان بیٹی کو لوہے کی زنجیروں سے جکڑ کر ایک ماہ تک قید کئے رکھا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے لڑکی کو آزاد کرا دیا اس خاتون کو اس کے سفاک والد نے تقریباً 30 دنوں تک اپنے گھر میں "قید” کر رکھا تھا۔

    کرکوک پولیس کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مقامی پولیس کو تصدیق شدہ اطلاع ملی کہ ایک باپ نے اپنی بیٹی کو گھر کے اندر قید کر رکھا ہے اور اس کے پاؤں اور ہاتھوں کو زنجیروں میں جکڑ کر تالا لگایا ہوا ہے۔ والد نے خاندانی وجوہات کی بنا پر بیٹی کو قید کر رکھا تھا پولیس فوری طور پر اس گھر پر پہنچ گئی اور لوہے کو کاٹنے کے لیے ایک ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے نوجوان خاتون کو کھولا اور اسے کرکوک پولیس ڈائریکٹوریٹ منتقل کر دیا۔ خاتون کے والد کو گرفتار کرلیا گیا۔ قانونی اقدامات کرنے کے بعد کیس کو عدالت بھیج دیا گیا۔

    بغداد؛ شاہراہ عام پر خاتون کو سرعام بے لباس کردیا گیا

    دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد کی ایک شاہراہ پر سرعام ایک خاتون کو بے لباس کرنے اور اس پر چاقو سے حملے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ عالمی ادارے کی خبر کے مطابق 27 سالہ متاثرہ خاتون بغداد کے الکندی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ گہرے زخموں کی وجہ سے وہ قوت گویائی سے محروم ہو سکتی ہے۔

    چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،ہزاروں افراد شیلٹرز ہوم میں پناہ لینے پر مجبور

    عراقی خاتون اسما کے والد بتایا کہ ’میری بیٹی کو اس کے سابق خاوند نے ایک شاہراہ پر بے لباس کیا اور چاقو سے 31 وار کیےسات ماہ قبل دونوں میں علاحدگی ہوئی تھی۔ بچوں پر جھگڑا چل رہا تھا‘۔ یہ کہاں کی انسانیت، کیسی غیرت اور کیسا نام نہاد وقار ہے۔ جسے جواز بنا کر سابق خاوند نے میری بیٹی کا یہ حشر کیا ہے‘۔ متاثرہ خاتون کے والد نے دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ ’ملزم مفرور ہے۔ ابھی تک گرفتار نہیں ہوا۔ بغداد پولیس نے کوئی موقف نہیں دیا ہے، ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے-

    سعودی عرب میں نصابی کتب سے اسرائیل مخالف مواد ہٹا دیا گیا

    عراقی انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گھریلو تشدد کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تشدد کے واقعات میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ گھر والوں پر تشدد کے واقعات سالانہ 15 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔ گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے ایک بل حکومتی کابینہ نے 2020 میں منظور کیا تھا لیکن اس بل کو تاحال پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا جا سکا۔

    قطر میں افغان طالبان کی دو سال بعد امریکی حکام سے ملاقات

  • غیرملکی خاتون کی آمد کی فیک خبر شئیر کرنے پرنوجوان گرفتار

    غیرملکی خاتون کی آمد کی فیک خبر شئیر کرنے پرنوجوان گرفتار

    سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون کی آمد کی فیک خبر چلانے پر باجوڑ میں پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی خواتین کی آمد اور ان کی شادیاں کرنے کی خبریں عروج پر ہیں،حالیہ دنوں میں بھارت، چین اور چلی کی خواتین پاکستانی لڑکوں کی محبت میں پاکستان آچکی ہیں گزشتہ روز باجوڑ کی تحصیل سالار زئی کے علاقے تلی کے رہائشی محمد گلاب نے اپنے دوست کے بارے میں مذاق کے طور پر پوسٹ کی تھی کہ ایک برطانوی دوشیزہ ایلا اپنے محبوب محمد اسحاق سے ملنے کیلئے سلارزے خونہ پہنچ چکی ہے۔

    آئینۂ خیال تھا عکس پذیر راز کا ،طور شہید ہو گیا جلوۂ دل نواز …

    خبر وائرل ہونے کے بعد پولیس غیر ملکی دوشیزہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ جس کے بعد پولیس نے محمد گلاب کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اس کو فوری طور پر گرفتار کرلیا اہل علاقہ نے محمد گلاب کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے، طنز و مزاح کی خبریں چلنا روز کا معمول بن چکا ہے پولیس پہلے با وثوق ذرائع سے تصدیق کرے اور اپنے افسران بالا سے ہدایات لیکر کارروائی کرے اگر آئندہ ایسا کوئی واقعہ ہو تو پولیس کو چاہیے کہ علاقے کے مشران سے بھی تصدیق کرے تاکہ اہل علاقہ کیلئے مسائل کھڑے نہ ہوں۔

    سعودی عرب یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا