Baaghi TV

Tag: پولیس

  • راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنیوالا موٹر سائیکل سوار گرفتار

    راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنیوالا موٹر سائیکل سوار گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤں میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار ملزم خواتین کو ہراساں کر رہا ہے، ویڈیو سے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا

    پولیس حکام کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نجی سیکورٹی کمپنی میں نوکری کرتا ہے، ملزم کو آج عدالت پیش کیا جائے گا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ،ملزم خاص طور خواتین اسکول ٹیچرز کو آتے جاتے ہوئے ہراساں کرتا تھا

    شہر قائد کراچی میں گزشتہ چند مہینوں سے خواتین کو سرعام ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ان حرکات سے خواتین کا گھر سے نکلنا مشکل ہو چکا ہے، اوباش نوجوان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے .کراچی میں ماہ جولائی میں گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نے ہی سڑک پر جانیوالی لڑکی کو ہراساں کیا تھا ، پولیس ابھی تک واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار نہیں کر سکی،کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤں میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا،

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

  • پنجاب اور اسلام آباد پولیس نے تفتیش میں بہتری کیلئے اقدامات نہیں کئے،چیف جسٹس

    پنجاب اور اسلام آباد پولیس نے تفتیش میں بہتری کیلئے اقدامات نہیں کئے،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں پولیس آرڈر 2002 منسوخی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں تمام آئی جیز اور پراسیکیوٹرز پیش ہوئے کرائم سین کا تحفظ نہ ہونے سے شواہد ضائع ہو جاتے ہیں پراسیکیوشن کے عدالتوں میں ناقابل قبول شواہد سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں پولیس تفتیش میں کمزوریاں ہیں، جس کا ملزمان کو فائدہ ملتا ہے

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ نے علیحدہ سے خصوصی ونگ قائم کیا ،سندھ پولیس کا اقدام قابل ستائش ہے پنجاب اور اسلام آباد پولیس نے تفتیش میں بہتری کیلئے اقدامات نہیں کئے خیبرپختونخوا میں بھی پولیس نظام کو کچھ بہتر کیا گیا ہے پنجاب اور اسلام آباد پولیس نظام بہتر بنانے میں دیگر صوبوں سے پیچھے ہیں ،دوران سماعت وکیل فاروق نائیک نے کہا کہ سندھ اسمبلی تحلیل ہو چکی نگران حکومت سے ہدایات کیلئے مہلت دی جائے

    عدالت نے کیس کی سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،5 ڈاکو ہلاک ،2 فرار

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،5 ڈاکو ہلاک ،2 فرار

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 11 میں ڈاکو گھر میں لوٹ مار کے لیے داخل ہوئے تھے تاہم پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہو گئے مبینہ ڈاکو گھر کی گرل کاٹ کر اندر داخل ہوئے تھے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی،پولیس کے مطابق 15 پر ڈکیتی کی کال موصول ہوئی تو پولیس متاثرہ گھر پہنچی اور مقابلہ کیا۔ جس میں ڈاکو مارے گئے۔

    دوسری جانب دادو میں جعلی ایس ایس پی بننے والا نوجوان پکڑا گیا،نوجوان لڑکے جہانگیر نے سرکاری واکی ٹاکی سے مختلف پیغامات جاری کرکے پولیس کو دھوکہ دے دیا جھلو تھانہ کے ہیڈ محرر کے بیٹے نے نقلی ایس ایس پی بن کر ضلع پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، ایس ایس پی عبدالخالق پیرزادو نے معاملے کا فوری نوٹس لے لیا-

    دادو: ہیڈ محرر سمیت نقلی ایس ایس پی گرفتار

    دونوں باپ بیٹے کے خلاف جھلو تھانہ کے ایس ایچ او رحمت اللہ میمن کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے،بیٹے جہانگیر پر 419 پی پی سی کے تحت دفعات شامل جبکہ ہیڈ محرر سکندر گوپانگ پر 114 پی پی سی اور 155 C پولیس آرڈر کے تحت دفعات درج کی گئی ہیں۔

    ترجمان ضلع پولیس کے مطابق ہیڈ محرر سکندر گوپانگ اور اسکے بیٹے جہانگیر نے سرکاری واکی ٹاکی کا غلط استعمال کرکے ایس پی کا نام استعمال کیا، دونوں باپ بیٹے نے سرکاری واکی ٹاکی کے ذریعہ ایس ایس پی کا نام استعمال کرکے فیک پیغامات جاری کئے۔

    بیٹی نے بوڑھے ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر ڈالے

  • خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 361 بم ناکارہ بنا دیئے گئے ہے،بی ڈی یو رپورٹ

    خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 361 بم ناکارہ بنا دیئے گئے ہے،بی ڈی یو رپورٹ

    خیبر پختونخوا بم ڈسپوزل یونٹ نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے،جس کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں رواں سال کے پہلے 6 مہینوں کے دوران برآمد ہونے والے مختلف نوعیت کے 361 بم ناکارہ بنا دئے ہیں۔ بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بم مردان میں ناکارہ بنا دئے ہیں جنکی مجموعی تعداد 115 تھی جن میں 33 راکٹ، 79 ہینڈ گرنیڈ، 2 ٹائم بم اور ایک ریموٹ کنڑول بم شامل ہے۔جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں خودکش جیکٹ سمیت 89 بم، کوہاٹ میں 55 بم، دیر میں 31 راکٹ جبکہ ملاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 11، 11 ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلع کرم میں 6، کرک اور مہمند میں 4 ہینڈ گرنیڈ، ضلع خیبر میں 4 جبکہ لکی مروت میں 3 دستی بموں کو ڈیفیوز کیا گیا ہے۔ بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق وزیرستان، اورکزئی اور صوابی میں بھی ایک ایک ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔
    اسی طرح بم ڈسپوزل ٹیم چارسدہ اور بنوں میں 9 بارودی مواد اور ہنگو میں 6 ہینڈ گرینڈ اور ایک ٹائم آئی ڈی کو ناکارہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

  • میکسیکومیں گھر کے فریزر سے 13 لاشیں برآمد

    میکسیکومیں گھر کے فریزر سے 13 لاشیں برآمد

    میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں ایک گھر کے فریزر سے 13 لاشیں ملی ہیں جس پر پولیس نے 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کا پیچھا کیا جو ایک عمارت میں چھپا ہوا تھا، عمارت میں تین مغوی بھی تھےپولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیامغویوں کو بھی فریزر میں لاشوں کےہمراہ چھپایا گیا تھا تینوں مغویوں کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کیا گیا تھا ویراکروز کے اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ ملوث افراد کی تعداد اور ان کی شناخت کا تعین کرنے کے لیے فیلڈ اور لیبارٹری ٹیسٹ جاری ہیں-

    پولیس کے مطابق تلاشی لینے پر فریزر سے 13 لاشوں کی باقیات بھی ملیں جنھیں فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے اس عمارت میں مزید لاشیں بھی چھپائی گئی ہیں پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ یہ ڈرگ ڈیلرز کی آپس کی چپقلش کا نتیجہ ہے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر 5 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا لاشوں کی شناخت کے بعد ہی معمہ حل ہوسکے گا۔

    سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے باہرقرآن پاک کی بے حرمتی

    واضح رہے کہ ویرا کروز میکسیکو کے خلیجی ساحل کے ساتھ ایک تیل سے مالا مال ریاست ہے جو طویل عرصے سے انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کا مرکز رہی ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران ویراکروز میں 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئےلاطینی امریکی ملک میکسیکو میں منشیات فروشوں کے خلاف متنازع فوجی کارروائی 2006 سے جاری ہے جس میں اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

  • نوشہرہ،دس سالہ بچہ تشدد کے بعد قتل

    نوشہرہ،دس سالہ بچہ تشدد کے بعد قتل

    نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ بانڈہ ملاحان میں دس سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کرکے قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو گھر سے اغوا کر کے کھیتوں میں لے جاکر تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتول پر جنسی تشدد کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہے ۔
    آصف محمود ولد طلا محمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا دس سالہ بیٹا حامد محمود گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا۔ جس کو تلاش کیا گیا لیکن بچے کا کوئی پتہ نہ چلا ۔ پیر کی صبح اس کی لاش شاہ شاہ فیصل کے کھیتوں میں پڑی ملی۔ بچے کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بیٹے کو تشدد کے بعد پھانسی دے کر قتل کیا گیا ہے ۔ مقتول کے والد نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے کو ملزم وسیم اللہ ، نعیم اللہ پسران ہاشم علی، روخان ولد بخاری ، حسیب ولد نسیم نے قتل کیا ہے کیونکہ ملزمان کے ساتھ چند روز قبل ہماری لڑائی ہوئی تھی۔

  • مردان،مکان کے تنازعے پر ماں اور تین بیٹے قتل

    مردان،مکان کے تنازعے پر ماں اور تین بیٹے قتل

    مردان معیار روڈ رشید آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور تین بیٹے جاں بحق ہو گئے، ٍفائرنگ کا واقعہ مکان کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ماں اور اس کے تین جوان بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی۔
    پولیس تھانہ ہوتی کے مطابق مردان مایار روڈ رشید آباد میں ملزم فواد علی ولد گوھر علی نے اپنے پڑوسی ٹرک ڈرائیور رحیم گل سے ایک مکان خریدا تھا اور اب اس کا رہائشی مکان بھی خریدنا چاہتا تھا لیکن اس نے بیچنے سے انکار کردیا تھا جس پر تنازعہ چلا آرہا تھا۔
    پولیس تھانہ ہوتی کے عملے نے چوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس ڈی ایس پی سٹی انعام جان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف چوہرے قتل کا مقدمہ درج ہوگیا ہے اور پولیس ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ واقعے کے بعد سارا علاقہ سوگوار ہے۔ریسکیو1122 کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کو ایم ایم سی منتقل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ سے جان بحق افراد میں زوجہ رحیم گل، عثمان نعمان اور عرفان پسران رحیم گل شامل ہیں۔

  • ضلع خیبر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

    ضلع خیبر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

    ضلع خیبر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان کے مطابق مہم میں 965 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ڈی سی کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 2 لاکھ 8 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔
    اس سے پہلے پولیو مہم کے دوران ضلع خیبر میں پولیس نے پولیس مہم میں ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے باعث پورے ضلع میں پولیو مہم نہیں ہوسکی تھی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر خان کے مطابق پولیو مہم کے لیے محکمہ صحت حکام کی تمام ٹیمیں تیار تھی لیکن پولیس حکام کی طرف سے پولیو مہم کے لیے سکیورٹی سے بائیکاٹ کے باعث مہم عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔یاد رہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2022 کے دوران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

  • حسان نیازی کوئٹہ پولیس کے حوالے

    حسان نیازی کوئٹہ پولیس کے حوالے

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا

    پولیس حکام کے مطابق ملزم حسان نیازی کو کوئٹہ سے لاہور لایا جائے گا، اس ضمن میں محکمہ داخلہ بلوچستان کو لیٹر لکھ دیا گیا ہے، قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد لاہور پولیس حسان نیازی کو کوئٹہ سے لاہور لائے گی، پولیس حکام کے مطابق ملزم حسان نیازی جناح ہاؤس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے ، عدالت نے حسان نیازی کو اشتہاری قرار دیا تھا،

    حسان نیازی کو دو روز قبل ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، نو مئی کے واقعہ کے بعد حسان نیازی روپوش ہو گئے تھے، انہیں دوست کے گھر سے پولیس نے گرفتار کیا تھا،حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی، تحریک انصاف کے خلاف ہیں،انہوں نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں،تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں، عمران خان خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد اٹک جیل میں ہیں،

  • چارسدہ،پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا جا رہا ہے

    چارسدہ،پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا جا رہا ہے

    چارسدہ جشن آزادی کی رات پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،پولیس لے مطابق سرڈھیری سرکل سے 43 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار کر لئے گئے ہے،
    اسکے علاوہ چارسدہ سٹی سرکل سے 25 کارکنان گرفتار کئے گئے، اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے موقف اپنایا ہے کہ کارکنان کو گاڑیوں پر پارٹی جھنڈا لگانے پر گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی مقامی قیادت نے الزام لگایا کہ آزادی کے دن ناجائر گرفتاری کھلی پولیس گردی ہے، 4 گھنٹے بعد گرفتار کارکنان کے خلاف ایف آئی ار درج کر لی گئی جبکہ پولیس زرائع کے مطابق گرفتار کارکنان پر دفعہ188 کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہے،