خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی پولیس نے پولیو ڈیوٹی سے انکار کے بعد اپنے مطالبات منظور کروا کے ہی دم لی،۔ پولیس نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا کے ساتھ خیبر پولیس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔جس کے بعد پولیس نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی یقین دہانی کرادی۔
قبائلی اضلاع میں پولیس نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔یاد رہے کہ تین روز قبل ضلع خیبر میں پولیس کے سکیورٹی نہ دینے پر پولیو مہم ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔خیبر پولیس نے پیر کو انسداد پولیو مہم جیسی اہم قومی ذمہ داری سے انکار کیا تو ضلعی انتظامیہ کو اگلے روز منگل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ملتوی کرنی پڑ گئی تھی۔انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی کے حوالے سے خیبر پولیس کا مؤقف تھا کہ انھیں اعزازیہ نہیں دیا جاتا۔
اس لئے پولیس نے اعزازیہ نہ ملنے پر سیکیورٹی دینے سے انکار کردیا تھا، تاہم اب آئی جی کے ساتھ خیبر پولیس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد اہلکاروں نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی حامی بھر لی ہے۔
Tag: پولیس
-

کے پی کے پولیس پولیو ڈیوٹی کے لئے اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب
-

نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل،ملوث ملزمان گرفتار
کراچی کے علاقے سرسید پولیس نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نوجوان پر تشدد کی وائرل ویڈیو میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شوروم سے نوجوان کی نعش برآمد کر لی گئی ، گرفتار ملزمان علی اور عمار شامل ہیں جنہوں نے بتایا کہ متوفی عدیل سے 15/16 لاکھ روپے لینے تھے اور وہ کافی عرصے سے پیسے نہیں دے رہا تھا ،8 اگست کو متوفی عدیل انکے ہاتھ لگا جسے ملزمان شوروم پر لے آئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی ملزمان عدیل کو شوروم میں بند کر کے چلے گئے ،9 اگست کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو ملزم علی اور عمار کو بسم اللہ ہوٹل پر بیٹھے ہوئے گرفتار کر لیا
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ملزمان کی نشاندہی پر جب شوروم پہنچے تو عدیل کو شوروم پر مردہ حالت میں دیکھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ،متوفی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں گرفتار ملزمان نے دیگر ملوث ملزمان کے نام بھی بتائے ہیں جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں سرسید پولیس نے واردات کا مقدمہ زیرِ دفعہ 302/365/34 ت پ درج کردیا ہے
منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
دوسری جانب منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت موچکو پولیس نے گرفتار کر لئے ،ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر ضلع کیماڑی پولیس منشیات فروشی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔امروز ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاھد چوہدری کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں کیں،منشیات فروشی میں ملوث 1- عبدالحمید ولد منیر احمد، 2- جبار ولد محمد جاوید اور 3- صدام ولد علی گوہر نامی ملزمان گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1310 گرام آئیس برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
دوسری جانب تھانہ پاکستان بازار کے علاقے جرمن اسکول کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک معمولی زخمی سمیت دو ملزمان گرفتارکر لئے گئے،پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص عرف کاشی ولد ندیم (زخمی) اور عدنان عرف جنگل ولد مختیار کے ناموں سے ہوئی۔پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کاروائی کرکے ایک زخمی سمیت دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان سے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے لیڈیز پرس اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی،گرفتار و زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو بھی بعد طبی امداد کے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔ -

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری،پی ڈی ایم اے
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے،جبکہ پی ڈی ایم اے کی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں-
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا اورآزادکشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں آندھی چلنے کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔
اسلام آباد، خضدار، ژوب اورگردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش متوقع ہےسرگودھا،فیصل آباد،جھنگ،بھکر،لیہ،راولپنڈی، اٹک، جہلم چکوال، مری،ایبٹ آباد، بالاکوٹ،مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ،کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جانبحق
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ مون سون کے دوران پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 275 میڈیکل اور 295 ریلیف کیمپس لگائے گئے،مختلف اضلاع میں سیلاب میں پھنسے ہزاروں افراد کی جان بچائی-
ڈی جی خان میں 1923، قصور 7039، مظفرگڑھ 2124، اوکاڑہ 4259، وہاڑی 100، نارووال 523 اور ننکانہ میں 454 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا مون سون سیزن میں 60 ہزار افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی گئی، چنیوٹ میں 40 کے قریب خاندانوں میں راشن کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔
ورلڈ کپ سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آتشزدگی،کرکٹرز کا سامان جل کر …
-

مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف گھیر ا تنگ، موٹر سائیکلز چور گروہ سمیت گھروں سے چوری کرنے والے 04 ملزمان گرفتار
مردان ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن کی ہدایت پر اے ایس پی شیخ ملتون سرکل ریشم جہانگیر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ تھانہ شیخ ملتون بخت زادہ خان،ایس ایچ او تھانہ طورونورمحمد خان، ایس ایچ او تھانہ گڑھی کپورہ شفیع اللہ خان اے ایس آئی عرب علی،اے ایس آئی سہیل خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کرمختلف کاروائیاں کرتے ہوئے راہزنی،چوری اور موٹر سائیکل چورگروہ کے 04 ملزمان بلال ولد عبدالمالک سکنہ گڑھی دولت زئی، محمد حسین ولد قمر علی جو گڑھی کپورہ،کامران ولد گل سید باچا طورو کا رہنے والا اور بلال ولد محمد عمران سکنہ نوشہرہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا،۔ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ 11 عدد موٹر سائیکلز نقد رقم 75 ہزارروپے اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے مختلف اوقات میں تھانہ شیخ ملتون،تھانہ طورو اور گڑھی کپورہ میں وارداتیں کی تھیں۔جن کے خلاف مقدمات درج درج کئے گئے تھی۔ اور پولیس کو مطلوب تھے،
اس حوالے سے اے ایس پی ریشم جہانگیر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن کا سماجی ومعاشرتی جرائم کے خلاف جاری کردہ احکامات پر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہے گی۔
عوام الناس غیر قانونی سرگرمیوں کے متعلق مقامی پولیس کو بروقت آگاہ کرکے جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔ -

بنوں،پولیو ٹیم پر نا معلوم ملزمان کا حملہ پولیس اہلکار جاں بحق
بنوں میں پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق میریان روڈ پر پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں پولیو ٹیم کیساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کامران زخمی ہوا ہے۔زخمی پولیس اہلکار کامران کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر وہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ اخوند خیل پمپ کے سامنے رونما ہوا، ملزمان فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ حملے کے بعد علاقے میں پولیو مہم کو روک دیا گیا ہے۔ -

درہ آدم خیل, ایکسائز اہلکار منشیات سمگلنگ میں خود ملوث
ایکسائز اہلکاروں کی سرکاری گاڑی سے منیشات برآمد کر لیا گیا، درہ آدم خیل پولیس نے منشیات سمگلنگ میں ایکسائز ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق گاڑی کے خفیہ خانے سے آٹھ کلوگرام سے ذائد ہیروئن برآمد کر لی گئ، مذید تلاشی لینے پر گاڑی سے 18 سو گرام آئس بھی برآمد ہو گئی، دونوں ملزمان تھانہ منتقل،ملزمان تفتیشی ٹیم کے حوالہ
اس سے قبل بھی ایکسائز انسپکٹرز منوں منشیات سمگلنگ میں گرفتار کئے گئے تھے، منشیات سمگلنگ کے الزام میں انسپکٹر فیصل کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائ ہےانسپکٹر فیصل ڈی آئ خان میں تھانہ ایکسائز کے sho تھے، -

مردان،ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
ضلعی پولیس مردان کا مجرمان اشتہاریوں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ خرکی،رستم،شیخ ملتون اور تھانہ صدر کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن متعدد ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ضلعی پولیس نے سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ او زکی قیادت میں تھانہ خرکی،رستم،شیخ ملتون اور تھانہ صدر کی حدودمیں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرکے 04 مجرم اشتہاری،جرائم پیشہ عناصرکے 04 سہولت کار اور 27 مشتبہ افراد حراست میں لئے۔گرفتار عناصر سے مجموعی طورپر 08 پستول،01 رائفل،01 شارٹ گن اور 103عددکارتوس برآمدہوکر انکے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کیے گئے۔ضلعی پولیس نے غیر رجسٹرڈ کرایہ دار اور ناقص سیکورٹی انتظامات پر 08 افراد کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی۔
-

کراچی سے جرائم کر کے بھکر میں روپوش ہونیوالے ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
شہری کو جان سے مارنے کی نیت سے شدید زخمی کرنے والے ملزمان صوبہ پنجاب سے گرفتارکر لئے گئے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی ہدایت پر تفتیشی ٹیم کیماڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،تفتیشی ٹیم تھانہ ماڑی پور نے سب انسپکٹر شہزاد حمید کی سربراہی میں شہری فاروق کو جائیداد کے تنازعہ پر شدید زخمی کرنے والے ملزمان 1- محمد آصف ولد محمد لطیف 2- فتح خان ولد محمد خان کو گرفتارکر لیا ،
واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 76/23 بجرم دفعہ 324/34 ت۔پ تھانہ ماڑی پور میں درج کیا گیا تھا ملزمان واقعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے جنکی گرفتاری آئی ٹی اسٹاف کی تکنیکی معاونت سے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر سے عمل میں لائی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے
دوسری جانب تھانہ سعودآباد پولیس کی دو مختلف پولیس کاررواٸیاں، موٹرساٸیکل لفٹر اور گٹکا ماوا فروش ملزمان گرفتارکر لئے، گرفتار موٹرساٸیکل لفٹر سے ایک مسروقہ موٹرساٸیکل برآمد کر لی گئی،گرفتار گٹکا فروش سے تین کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا برآمد ہوا، گرفتار ملزمان کی شناخت گٹکا فروش حارث اور راحیل کے نام سے ہوٸی،: گرفتار ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں جوکہ پہلے بھی جیل جاچکے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا،
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے
-

آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین گرفتار،اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف
پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا، دونوں خواتین کے اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
باغی ٹی وی: بہاولپور میں پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے،گرفتار ہونے والی دونوں خواتین کے اسلامیہ یونیورسٹی میں بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، اور ایک ملزملہ ٹک ٹاکر عائشہ کے موبائل سے سیاستدانوں کے نمبرز بھی ملے ہیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ بہاولپور ٹک ٹاکر عائشہ اور مہتاب کنول نامی منشیات فروش پارٹیوں میں آئس سپلائی کرتی تھیں، عائشہ کے کئی اہم سیاسی شخصیات سے بھی روابط تھے، اس فون سے ملا ڈیٹا محفوظ کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ چیف سیکیورٹی آفیسر،ایک پروفیسر اورملازم طالبات کوحراساں کرتے رہے، احسان جٹ نے طارق بشیر چیمہ کے بیٹے اور دیگر طلبا کو نشے پر لگایا، قائمہ کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن مطالبہ کردیا۔میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،رمیز راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم میں اسلامیہ یونیورسٹی بہالپورکے ڈرگز اور ویڈیوز سکینڈل کا معاملہ زیر غور آیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ واقعہ پر کیا ایکشن لیا گیا، اسلامیہ یونیورسٹی کاماحول ایسا کیوں بنا موجودہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ ویڈیو اسکینڈل میں ملازمین اور طلبہ کی ویڈیوز ہیں، تحقیقات کیلئے کمیٹیاں قائم کی ہیں ایچ ای ڈی کے سامنے منشیات کا نیا کیس سامنے نہیں آیا، آئس کیس میں تین ملازمین ملوث تھے جو جیل میں ہیں، منیشات کیس میں گریڈ 21 کا پروفیسر ملوث تھا۔
تہران میں غیرقانونی بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑگیا،5 افراد ہلاک
وی سی یونیورسٹی نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہاسٹل میں 7 ہزار 800 طلباء رہتے ہیں، اور سیکیورٹی افسر اعجاز شاہ نے بیان دیا ہے کہ ساڑھے 5 ہزار ویڈیوزہیں، سابقہ وی سی بیرون ملک جارہا تھا، سابقہ وی سی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا۔
-

اضا خیل،پولیس کی کاروائی ،تین راہزن گرفتار
اضاخیل کے حدود میں راہزنی کی واردات ناکام بنا کر تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے،پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر تین مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ دیا گیا رکنے کے بجائے موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس نے اُنکا تعاقب کیا ااور وائرلیس کے ذریعے ملزمان کے بارے میں اطلاع حاصل کی ، اس دوران ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کی ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی جوابی فائرنگ کر کے تینوں ملزمان زخمی ہو گئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، ملزمان کی شناخت یونس ولد یوسف ،مسعود ولد جمیل اور ہارون ولد منیر ساکنان پشاور کے ناموں سے ہوئی۔