Baaghi TV

Tag: پولیس

  • گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری ،ملزمان گرفتار

    گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری ،ملزمان گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

    اس حوالہ سے ڈی ایس پی سول لائن راشد امین بٹ نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ گھناؤنے دھندے میں ملوث ڈاکٹروں سمیت دیگر ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے، گرفتار ملزمان ڈاکٹر ثاقب خان، ڈاکٹرطارق محمود اور ڈاکٹر ارشد کڈنی ٹرانسپلانٹ کے سیٹ اپ کے مالک ہیں ڈاکٹر ثاقب اس گروہ کا سرغنہ ہے اور اس غیر قانونی دھندے میں ملوث رہا اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،گرفتار ملزمان میں محمد آصف، شاہد عباس، طارق نذیر، اسامہ علی، عمر جرار، محمد امتیاز، ریاض احمد اور ارسلان بھی شامل ہیں۔

    ملزمان نے 3 شہریوں اظہر، سانول اور صبا کے گردے بھی نکالے ملزمان نے حال ہی میں دو غیرملکیوں میں گردوں کی پیوندکاری کی تھی چھاپے کے دوران یہ دونوں غیرملکی موقع پر موجود تھے جن کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ملزمان سے موقع پراعضا کی تبدیلی سے متعلق تمام مشینری وآپریشن تھیٹر کے آلات، غیر قانونی ادویات اور4 عدد گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلیے سی آئی اے کی ٹیمیں مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہیں

    پمز ہسپتال میں آنکھوں کا شعبہ ڈاکٹروں کی بداخلاقی اور مریضوں سے ناروا سلوک کی بدترین مثال بن گیا ،

    پمز میں ڈاکٹرز مسیحائی کی بجائے انتظامی امور سر انجام دینے میں مصروف

    ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

  • لاہور: نیب کے دو جعلی افسران گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی کاغذات برآمد

    لاہور: نیب کے دو جعلی افسران گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی کاغذات برآمد

    لاہور: نیب لاہور نے شہریوں کو دھوکہ دینے والے جعلی نیب افسران بلاول ہارون اور اکمل کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی: نیب ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی کاغذات، جعلی اسٹمپ، لیٹر پیڈ، سرکاری افسران کے جعلی وزیٹنگ کارڈز،سروس کارڈ، شناختی کارڈز ، جعلی تصاویراور متاثرین سے لوٹا گیا کیش برآمد ہوا ہے گرفتار ہونے والے ملزمان سادہ لوح افراد کو کام نکلوانے کا جھانسہ دے کر خطیر رقوم بھی بٹورتے رہے اور بعد ازاں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

    دریائے سندھ کی نایاب ڈولفن کو نامعلوم دیہاتیوں نے گولی مار دی

    Lahore
    ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب لاہورامجد مجید اولکھ نےحالیہ کھلی کچہری میں ملزمان کیخلاف شکایت موصول ہونے پر فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا، ملزمان ایک گروہ کی مانند عوام کے سامنے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے لاکھوں روپے وصول کرچکے تھے-

    ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹینٹ جنرل (ر) نزیر احمد کی جانب سے واضع ہدایات ہیں کہ کرپشن کیسز کی تحقیقات میں صرف کال اپ نوٹسز کے ذریعے ہی ملزمان و متاثرین سے رابطہ کیا جائےعوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ یا ترجمان آفس و ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، نیب کیجانب سے تاحال 13 ایسے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے جنہیں ضروری تحقیقات کے بعد پولیس کے حوالہ کردیا گیا-

    لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنیوالا غیرملکی باشندہ گرفتار

  • ضلع  ٹانک فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    ضلع ٹانک فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ضلع ٹانک میں ریلوے اسٹیشن روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
    پولیس کے مطابق فائرنگ ایک ورکشاپ میں ہوئی اور ہلاک ہونے والوں میں ورکشاپ کا مالک اور اس کے دو ملازمین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • پشاورٹریفک پولیس کی کارروائیاں‘ تجاوزات قائم کرنے پر 315 افراد پر جرمانے عائد

    پشاورٹریفک پولیس کی کارروائیاں‘ تجاوزات قائم کرنے پر 315 افراد پر جرمانے عائد

    سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 315 افراد گرفتار کرکے ریڑھیاں قبضے میں لے لیں۔ آئی جی پولیس اختر حیات خان کے وژن کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے شہر بھر سے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات کے نقصانات بارے آگاہی دی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے باچا خان چوک, حیات آباد, خوشحال بازاراور نمک منڈی روڈ پر کارروائیاں کی گئیں اور 315 افراد کو گرفتار کرکے ریڑھیاں قبضے میں لے لیں اور ان پر جرمانے بھی عائد کئے۔اسی طرح کینٹ سیکٹر میں بلور پلازے کے سامنے‘ خوشحال بازار اور نمک منڈی میں نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 925 موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کردیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے جبکہ اس کے بعد آپریشن کرکے تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کو حراست جبکہ سامان کو قبضے میں لیکر ٹرمینل منتقل کردیا جاتا ہے تاکہ مالکان پر جرمانے عائد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا شہر کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں اور شہریوں کیلئے کسی قسم کے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے مزید کہا کہ تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔

  • پشاور،امام مسجد کی جانب سے بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی

    پشاور،امام مسجد کی جانب سے بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی

    پشاور کے علاقے پشتخرہ میں 8 سالہ بچے سےمبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق امام مسجد نے بچے کو تہہ خانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ملزم امام مسجد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔تاہم متاثرہ بچے نے اس سے پہلے بھی کئی دفعہ زیادتی کا نشانہ بننے کی کوشش کی ہے،

  • خیبرپختونخوا میں شروع ہونے والی پولیو مہم سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار

    خیبرپختونخوا میں شروع ہونے والی پولیو مہم سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار

    محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے ڈیوٹی سے انکار کی وجہ سے آج سے شروع ہونے والی پولیو مہم تاخیر کا شکار ہو گئی ہے،
    محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پولیو کے اس اہم ایونٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے اور مزید کہا کہ وہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے پولیس حکام سے بات چیت کر سکیں گے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی دینے کے بعد پولیو مہم شروع ہو جائے گا۔
    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پولیس کا کوئی سروس سٹرکچر نہیں ہے۔
    پولیس حکام کے مطابق ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو کوئی سہولت نہیں دی گئی اور جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے وہ پولیس ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔
    خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ دنوں میں پولیس کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
    گزشتہ روز 9 تاریخ کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے،
    پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے اہم انسداد پولیو مہم کا آغاز اس دن سے ہوا، جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 80 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔

  • بابر اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ

    بابر اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ہے،

    پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان گھر پر موجود نہیں تھے،پولیس نے گھر کی تلاشی لی اور ناکام واپس چلی گئی، ڈاکٹر بابر اعوان نے آئی جی اسلام آباد سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ اگر تحقیقات نہ کیں تو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا میری فیملی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، پولیس والوں کے چہرے اور گاڑی کا نمبر سی سی ٹی وی کیمرے کے زریعے دیکھا جاسکتا ہے،

    صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے بھی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان کے گھر چھاپہ مارنے کی شدید مزمت کی ہے،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی کہتے ہیں کہ گھروں پرچھاپے اورچادروچاردیواری کے تحفظ کو پامال کرنا قابل مذمت ہے۔یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے لیکن حکومت اورایجنسیوں کے ساتھ ساتھ اسکے ذمہ دار خودپی ٹی آئی کے لیڈران بھی ہیں۔ گرفتاری سے چھپ کروہ اپنے گھروں کی بے عزتی کروانے کے خود بھی ذمہ دارہیں۔ گرفتاری دیں گے توگھروں پر چھاپے بھی نہیں پڑیں گے۔

    پاکستان بار کونسل کی ایڈوکیٹ بابر اعوان کی بیٹی کے گھر پولیس چھاپے کی مذمت

    پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد واقعہ کی انکوائری کرا کے ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا حکم دیں،اسلام آباد پولیس نے گزشتہ رات بابر اعوان کی بیٹی کے گھر غیر قانونی چھاپہ مارا،
    بغیر سرچ وارنٹ چھاپہ مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا،ایک وکیل کیخلاف پولیس کے ایسے اقدام پر پاکستان بار صرف نظر نہیں کر سکتی پاکستان بار کونسل بابر اعوان اور ان کے خاندان کیساتھ کھڑی ہے

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

  • موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،8 موٹر سائیکلیں برآمد

    موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،8 موٹر سائیکلیں برآمد

    قصور
    موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،لاکھوں روپیہ کی چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کی کاروائی میں موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار ہوا ہے جس کے قبضہ سے چوری شدہ 8 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں
    گرفتار ملزمان اشفاق عرف شانی سکنہ سرائے مغل تحصیل پتوکی نے موٹر سائیکل چور گینگ بنا رکھا ہے جو کہ ضلع بھر میں موٹر سائیکلیں چوری کرتا ہے
    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

  • چارسدہ،خاتون کی بوری بند لاش برآمد

    چارسدہ،خاتون کی بوری بند لاش برآمد

    چارسدہ کے تحصیل شبقدر میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔تھانہ سرو شبقدر پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی سراج نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی 14 سالہ بہن سمیرا کی دو ہفتے قبل ناصر نامی جوان سے شادی ہوئی تھی، شادی کی 4 روز بعد ان کی بہن کو قتل کر دیا گیا اور ان کی لاش کو بوری میں بند کرکے دریائے کابل میں پھینک دیا گیا۔

    تھانہ سرو کے ایس ایچ آصف خان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمیرا اور ناصر نے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعہ سے قبل مقتولہ کے شوہر ناصر نے تھانے میں اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کر دی تھی۔ایس ایچ او کے مطابق لاش ملنے کے بعد مقتولہ کے بھائی سراج نے ناصر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔

  • شمالی وزیرستان میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ

    شمالی وزیرستان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ

    شمالی وزیرستان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف قیصر کنڈی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ، ذرائع کے مطابق حملہ رزمک کے مہاجر بازار میں کیا گیا، حملے میں قیصر کنڈی زخمی ہو گئے ہے جنکو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ گاڑی میں سوار ان کا بیٹا اور سکواڈ محفوظ رہا، ہسپتال ذرائع نے یہ بھی بتایا
    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی حالت خطرے سے باہر ہے،