Baaghi TV

Tag: پیپلز پارٹی

  • پیپلز پارٹی کا عوامی معاشی معاہدے کے نام سے انتخابی منشور جاری

    پیپلز پارٹی کا عوامی معاشی معاہدے کے نام سے انتخابی منشور جاری

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عوامی معاشی معاہدے کے نام سے انتخابی منشور جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کا سلوگن چنونئی سوچ ہے، اجرت پر کام کرنے والوں کی حقیقی آمدن کو دوگنا کیا جائے گا، غریبوں، بے زمینوں اور محنت کشوں کو رہائشی مکان دئیے جائیں گے اور بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کیا جائے گا تمام اسکول جانے والے بچوں کو مفت کھانا فراہم کریں گے، نوجوانوں کویوتھ کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوان مرد و خواتین کو ایک سال تک وظیفہ دیا جائے گا۔

    پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق مزدورکارڈ کے ذریعے لوگ ناصرف اپنے بچوں کی اسکول کی فیسیں ادا کر سکیں گے بلکہ اپنے لیے اور اپنےخاندان کے لیے ہیلتھ انشورنس بھی حاصل کر سکیں گے جبکہ مزدورکارڈ کے ذریعے لوگ اولڈ ایج بینیفٹ بھی حاصل کر سکیں گے، ہاری کسان کارڈ بھی جاری کیا جائےگا، ہاری کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی اور یوریا کھاد پر سبسڈیز دی جائیں گی اور فصلوں کا انشورنس ہوگا۔

    پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے،سراج الحق

    پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق وسیلہ حق پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے، وسیلہ تعلیم کے ذریعے ہر مستحق بچے کو مالی امداد فراہم کی جائے گی اور مالی امداد اس بات سے مشروط ہوگی کہ امداد حاصل کرنے والے بچے کی اسکول میں حاضری کم از کم 70 فیصد ہو۔

    بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

    پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق پورے ملک میں پرائمری سطح کے علاج معالجے کی مفت سہولتیں، مفت دوائیں مہیا کریں گے، امراض قلب، جگر اور گردوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا جبکہ پاکستان کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

  • مخالف کی بہن ، بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا شہید بی بی کی سیاست نہیں،بلاول

    مخالف کی بہن ، بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا شہید بی بی کی سیاست نہیں،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے کاپی پیسٹ نہیں کیا اپنے ہاتھوں سے منشور لکھا ہے،عوام کو 300 یونٹ تک بجلی فری کر دیں گے،

    پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ انتقام اور تقسیم کی سیاست نہیں کرونگا، خان صاحب کہتا تھا سب کو جیلوں میں ڈالوں گا آج وہ خود جیل میں ہے ، کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا آج سب کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں،مخالف کی بہن ، بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا شہید بی بی کی سیاست نہیں ، ایسے اسپتال بنائیں گے جہاں بغیر کسی کارڈ کے مکمل مفت علاج ہو گا،میں انتقامی سیاست نہیں، دن، رات آپ کی خدمت کروں گا،ن لیگ اور پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کی، سیاسی اختلاف کو دشمنی میں بدل دیا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا کیا ہوگا جو ضمنی الیکشن سے ڈر کر بھاگتے رہے،مگر میرے جیالوں کے ہمت اور جدوجہد کی وجہ سے آج آپ سب کو الیکشن لڑنا پڑ رہا ہے، وہ تو کہتے ہیں کہ مہم نہیں چلا سکے، نہیں نکل رہے کہ ان پر دہشت گردی کی دھمکیاں ہیں، سیکورٹی تھریٹس ہیں، تو میں پوچھتا ہوں کہ فرق صرف اتنا ہم ڈرنے والے، گھبرانے ، بھاگنے والے نہیں، ہم تو شہید بھٹو کے سپاہی ہیں بینظیر کے جیالے ہیں، یہ سر کٹ تو سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، ہم اپنے ملک کو بچانے کے لئے، عوام کو اس مشکل سے نکالنے کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں، ہمارا موقف یہ ہے کہ ملک خطرے میں، مشکل میں ہے، تاریخی معاشی بحران ہے، ہم نے یہ حالات پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھے،مہنگائی، غربت، بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک طرف معاشی بحران تو دوسری طر ف دہشت گردی کا بحران ہے.ہم نے دہشت گردی کو شکست دی تھی، پشاور کے لوگوں نے قربانیاں دی تھیں،آج پھر دہشت گرد کیوں سر اٹھا رہے ہیں،معاشرے میں بھی ایک بحران ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست مسلط کی ہے، اس سیاست کی وجہ سے معاشرے میں تقسیم ہوئی.

    جس نے آصف زرداری کی زبان اور گلہ کاٹا ان پر مقدمے بنائے ان کے ساتھ بھی وہ سب کچھ ہوا تھا، مکافات عمل ہے جو تم آج کروگے کل تمہارے ساتھ ہوگا،بلاول
    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تیر ہی شیر کا راستہ روک سکتا ہے ،مسلم لیگ اشرافیہ اور پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے،اگر آزاد کو کامیاب کیا تو خان پھر استعفی دلوا کر دوبارہ الیکشن کروائے گا ،ووٹ ضائع کرنے والوں کو سمجھنا ہے کہ اب صرف تیر اور شیر کے درمیان مقابلہ ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا اور دلوانا ہے، ساری سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی کے منشور پر الیکشن لڑ رہی ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لانے کا بھی دعویٰ کرتے ہیں،نوازشریف سے قبل آصف زرداری سی پیک کے تمام منصوبوں کے معاہدے کیے، سچے نواز کا سچا منشور، ہم نے تین بار دیکھ لیا کہ نواز شریف کتنا سچا ہے ،وہ ایٹمی طاقت بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں حالانکہ ایٹم بم کا تحفہ بھٹو نے دیا ،ہم اپنی اور وہ ہماری کارکردگی پر الیکشن لڑ رہے ہیں،خان نے احتجاج کی بجائے ملکی اثاثوں پر حملوں کی سیاست کی ،نوازشریف نے مجھے کیوں نکالا کا رونا دھونا شروع کیا ،کہتا کہ ایک پیچ کی سیاست کرتا ہوں اب وہ اس کے گلے پڑگیا ہے،خان صاحب کو اب سرپرائز کیس لگ رہا ہوگا، پہلے لوگوں سے بات نہیں کرتا اب اس سے کوئی بات کرنے پر تیار نہیں ،خان کو کہا کہ ہر کسی کو چور چور نہ کہو سب کو جیل میں ڈالنے کا کہتا آج وہ خود جیل میں ہے، جس نے بھٹو کی بیٹی کے ساتھ ظلم کیا ان کی بیٹی سے بھی ظلم ہوا ، اس پارٹی جس نے آصف زرداری کی زبان اور گلہ کاٹا ان پر مقدمے بنائے ان کے ساتھ بھی وہ سب کچھ ہوا تھا، مکافات عمل ہے جو تم آج کروگے کل تمہارے ساتھ ہوگا، وزیر اعظم بنا تو انتقامی کارروائی اور نفرت کی سیاست نہیں کرونگا، دس نکاتی پروگرام کے لئے تیر پر ٹھپہ لگانا پڑے گا،

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

    پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

    اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان 

    بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

  • تنہا کوئی جماعت پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکتی،سعید غنی

    تنہا کوئی جماعت پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکتی،سعید غنی

    پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،وہ ہمارے پرانے ساتھی ہیں، شاہ جہاں بلوچ ن لیگ کے ساؤتھ نائب صدر ہیں،شاہ جہاں بلوچ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی رہے ہیں،انہوں نے کچھ ناراضی کے باعث ن لیگ جوائن کرلی تھی،اکبر یوسف زئی ، عابد سومرو کا بھی مشکور ہوں،

    سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے، کوشش ہے پیپلزپارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہو،پیپلزپارٹی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتے گی،لیاری سے شاہ جہاں بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہےہیں،شاہ جہاں بلوچ 2013سے2018 تک پیپلزپارٹی کےرکن اسمبلی تھے،مخالف جماعتوں کو یقین ہے وہ تنہا پیپلزپارٹی کونہیں ہراسکتیں،عابد سومرو اور اکبر یوسفزئی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ فہمیدہ مرزا ڈیفالٹر تھیں،فہمیدہ مرزا 26 کروڑ روپے کی ڈیفالٹر ہیں ،اگر26کروڑ روپے ڈیفالٹر کوالیکشن کی اجازت مل سکتی ہےتو دوسروں کا کیا قصور؟ بجلی ،گیس بل کی عدم ادائیگی پرلوگوں کوالیکشن سےروکنا زیادتی ہے، 26 کروڑ روپے والوں کوالیکشن لڑنےکی اجازت ہے تو چند ہزار والوں کوبھی ہونی چاہیے،کن وجوہات پرفہمیدہ مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی؟ تنہا کوئی جماعت پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکتی،کراچی کی بربادی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے،

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    الیکشن والے دن بلاول کو ووٹ دیں ،اور اس کو کامیاب بنائیں

    بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات

     مقامی قیادت کی جانب سے انہیں سرائیکی چادر اور پگڑی پہنائی گئی

  • این اے 127، مسیحی برادری کی آصف زرداری سے ملاقات،بلاول کی حمایت

    این اے 127، مسیحی برادری کی آصف زرداری سے ملاقات،بلاول کی حمایت

    پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے پاسٹرس ، بشپ حضرات اور دیگر لوگوں سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی

    سابق صدر آصف علی زرداری سے لاہور کے حلقہ این اے127 اور صوبائی حلقوں پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں مسیحی برادری کے مسائل اور لاہور شہر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق اور برابری کے بنیاد پر یقین رکھتی ہے، آپ معززین کے تشریف آواری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مسیح برداری ہمیشہ پاکستان کی جمہوریت کیساتھ کھڑی رہی ہے، پیپلز پارٹی نے ہی ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، آپکی آسانی کیلئے ماڈل ٹاؤن میں گھر بنا رہا ہوں تاکہ آپ لوگوں کو آسانی ہو،ہم سب پاکستانی ہیں ، آپ کے حقوق کسی کو چھیننے نہیں دونگا،مسیحی برادری کے بچوں اور بچیوں کیلئے نرسز، ڈاکٹرزاور دیگر شعبوں میں کام کرنا ہے،سندھ میں نرسنگ سیکٹر میں بچیوں کو ماہانہ تیس ہزار سے زیادہ وظیفہ دیا جاتا ہے،آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہینگے ،مسیحی برادری کے مسائل ہمیشہ پی پی پی نے حل کیے، آئندہ بھی ہم حل کریں گے،

    این اے 127 سے تعلق رکھنے والے تمام پاسٹر اور بشپ حضرات نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا حمایت کا اعلان کیا،سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سابق ایم پی اے سندہ اسمبلی انتھونی نوید بھی موجود تھے، ملاقات کرنے والے میں حمزہ کرامت، کاشف اقبال،کامران پرویز، پاسٹر عرفان شہزاد، بشپ عاشرعزیز، بشپ آصف خان، بشپ ڈاکٹر جنید جمشید ، بشپ محبوب یعقوب موجود تھے ، پاسٹر عوبید اقبال، منشرعمران طارق، پاسٹر مصور منور، پاسٹر عرفان جان، پاسٹر جاوید بھٹی، پاسٹرپرویز نور نے بھی ملاقاتیں کی ،پاسٹر جاوید شوکت، مبشر عامر بشیر، پاسٹر عامر دیوان، پاسٹر جاوید برکت، پاسٹر ناحوم اور دیگر نے بھی ملاقاتیں کی،پاسٹر فلپس، پاسٹر سہیل یونس، پاسٹر لطیف، پاسٹر عمران ، پاسٹر شہزاد، پاسٹر یونس صادق، پاسٹر پرویز وکڑ نے بھی ملاقاتیں کی،ملاقاتیں کرنے والوں میں پاسٹر الیاس فرانس ، پاسٹر سیلاس جان، مبشر فرانس جلال، مبشر سہیل جان، پاسٹر کاشف، پاسٹر شریف شامل تھے، پاسٹر شفیق، پاسٹر عامر عزیز، پاسٹر عرفان شہزاد، بشپ عاشر عزیز، بشپ آصف خان، بشپ ڈاکٹر جنید جمشید نے بھی ملاقاتیں کی ، بشپ محبوب یعقوب، پاسٹر عونیداقبال، مبشر عمران طارق، مبشر وکڑ لال، پاسٹر مصور منور، پاسٹر عرفان جان بھی ملاقاتیں کی

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    الیکشن والے دن بلاول کو ووٹ دیں ،اور اس کو کامیاب بنائیں

    بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات

     مقامی قیادت کی جانب سے انہیں سرائیکی چادر اور پگڑی پہنائی گئی

  • میں جو اعلان کرتا، ن لیگ مذاق اڑا کر اگلے دن وہی اعلان کر دیتی،بلاول

    میں جو اعلان کرتا، ن لیگ مذاق اڑا کر اگلے دن وہی اعلان کر دیتی،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ آپ کی طاقت اور ووٹوں سے جیتیں گے اور آپ کی حکومت بنائیں گے ،

    ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل نکلالنا ہے تو 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرنا ہوگا، اشرافیہ سے وسائل لے کر غریبوں پر خرچ کریں گے ،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی طرف دیکھ رہی ہے ، پیپلزپارٹی طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے ، ہمارا ساتھ دیں نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کردیں گے ،پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں بدل دیا ،حیران ہوں ن لیگ نے آج تک اپنا منشور نہیں بتایا ، جومیں کہتا ہوں ن لیگ اسے نقل کرکے اعلان کردیتی ہے ، 300 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر ن لیگ نے مذاق بنایا ، ن لیگ نے اگلے دن ہی مفت بجلی یونٹ دینے کا اعلان کردیا ،خواتین کے لئے 30 لاکھ گھر بنا کر ان گھروں کے مالکانہ حقوق فراہم کروں گا ،وسیب کے لئے جد وجہد ہم نے شروع کی تھی ، وہ جاری رہے گی اور میں عوام کے مطالبات پورے کروں گا۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں واحد سیاسی لیڈر ہوں جو اس وقت اپنی پارٹی کی الیکشن مہم سنجید گی سے چلا رہا ہے۔پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ملک سے غربت ، مہنگائی، بیروزگاری اور دہشتگردی کا خاتمہ کرے گی۔

    قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قاسم پورہ ملتان جلسہ گاہ آمد کے موقع پر عوام کی جانب سے پرجوش استقبال جبکہ مقامی قیادت کی جانب سے انہیں سرائیکی چادر اور پگڑی پہنائی گئی۔

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    الیکشن والے دن بلاول کو ووٹ دیں ،اور اس کو کامیاب بنائیں

    بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات

  • ن لیگ کا منشور”ہماری بات ہو گئی”پلوشہ خان برس پڑیں

    ن لیگ کا منشور”ہماری بات ہو گئی”پلوشہ خان برس پڑیں

    پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے پارٹی دفتر ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جماعت جو چوتھی دفعہ حکومت کی خواہشمند ہے،وہ کہتے ہیں ہم بد تہذیبی نہیں کرنا چاہتے دوسری طرف تیسرے درجے کے لوگوں کو گالی گلوچ پر لگایا ہوا ہے

    پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ لیکن ہم اس نہج پر نہیں جانا چاہتے،16 ماہ کی حکومت میں ن لیگ اور وزارت اطلاعات کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا،پی ڈی ایم حکومت کا بٹھہ بٹھانا مریم اورنگزیب جیسےلوگوں کے سر ہے ان جیسے لوگ ملازمت کی بنا پر سیاست میں ہیں،بلاول کے نانا کی سیاست کی داغ بیل لاہور پڑی،اسی پنجاب نے بلاول کے نانا اور والدہ کو حکومت دی،اپ ملک میں صوبائیت کے شعلے بھڑکانا چاہتے ہیں،بلاول کے مقابلے میں کیا ن لیگ کے پاس کوئی لیگی نہیں تھا جو مجلس احرار کے بڑوں کے خاندان سے کسی کو ٹکٹ دے دی،پنجاب سے دولت لوٹ لوٹ کر انگلستان لے گئے وہاں ایون فیلڈ بنائے،لاہور کو کراچی بنانے کا طنز کرنا کراچی کے لوگوں کی توہین ہے،عون چودھری اور غلام سرور آپکی ٹکٹ پر کیا کررہے ہیں،مریم نواز پر برا وقت آیا تو اس وقت بلاول بھٹو باہر نکلے تھے ،بلاول کبھی اپنی تہذیب سے باہر نکلے تو مریم نواز کی وجہ سے آپکی تو ٹانگیں کانپ رہی تھیں،آج تک آپکا منشو سامنے نہیں آیا ،آپکے منشور کا ایک ہی نکات سامنے آیا ہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،اردو کا قاعدہ لکھنے اور منشور لکھنے میں بہت فرق ہے،جس طریقے سے مسلم لیگ ن کی نیندیں حرام ہوئی ہیں بلاول بھٹو کی ایک حلقے میں الیکشن لڑنے کی وجہ سے پورے پنجاب سے انکے پاوں اکھڑ گئے ہیں.

    پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور بلاول بھٹو کے لیے نہیں مریم اورنگزیب کے لیے نیا ہوسکتا ہے، پیپلز پارٹی پنجاب میں بھرپور انتخابی مہم شروع کیے ہوئے ہے، پیپلز پارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی، بلاول بھٹو بھی یہاں سے ہی الیکشن لڑ رہے ہیں، ہم سیاسی کارکن ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے کہ آپ کراچی سے لوگوں کو یہاں بلاکر انٹرویو کرتے ہیں، آپ کو کیا خوف ہے کہ کسی اور کو یہاں برداشت نہیں کرنا چاہتے؟

  • 3 بار وزیر اعظم بننے والا کہتا ہے  چوتھا موقع دیں تو ،تعلیم، روزگار، علاج دوں گا.بلاول

    3 بار وزیر اعظم بننے والا کہتا ہے چوتھا موقع دیں تو ،تعلیم، روزگار، علاج دوں گا.بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے چنیوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جس مشکل میں ہے آپ سب کو علم ہے،مہنگائی، غربت، بیروزگاری بڑھ رہی ہے ایسا ماضی میں نہیں ہوا

    بلاول کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں،پرانے سیاستدانوں کی سیاست سے نقصان عوام اور معیشت کو ہورہا ہے،الیکشن اس لیے لڑرہا ہوں تقسیم، نفرت کی سیاست دفن کرنا چاہتا ہوں،سیاست میں سیاسی دشمنی نہیں، سیاسی اختلاف ہونا چاہیے،سیاست کو دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، پیپلزپارٹی نےکبھی انتقام کی سیاست نہیں کی،بینظیربھٹوجب وزیراعظم بنیں توکہاجمہوریت ہی بہترین انتقام ہے، پیپلزپارٹی کےکارکنوں نےضیاکادوردیکھاہے،بینظیربھٹوعوام کی خدمت کرناچاہتی تھیں،تاریخ میں 5سال پہلی بارحکومت چلی،ایک بھی سیاسی قیدی نہ تھا،ہم اپنے منشور اور نظریے پریقین رکھتےہیں،میری حکومت میں کوئی کارکن سیاسی قیدی نہیں ہوگا،ملک سے پرانے سیاست دانوں کا خاتمہ کرنا ہوگا پیپلز پارٹی اگلی حکومت بنائے گی،کسانوں کے حقوق کے لیے ہر جگہ پر آواز بلند کرتے رہیں گے ملک سے اشرفیہ کا خاتمہ کریں گے،مزدور کارڈ سے اپنے مزدوروں کو مدد پہنچائیں گے۔ خواتین اور طالب علموں کے لیے بینظر کارڈ متعارف کروائیں گے.بیٹیوں، بہنوں کو گرفتار کرنا نہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور نہ کبھی میری سیاست کا حصہ ہوگا،میری حکومت میں سیاست عوام کی خدمت ہو گی، کوئی سیاسی انتقام نہیں ہو گا۔3 بار وزیر اعظم بننے والا کہتا ہے چوتھا موقع دیں تو ،تعلیم، روزگار، علاج دوں گا.میں کام کرنا چاہتا ہوں، خدمت کرنا چاہتا ہوں، نفرت اور تقسیم کا خاتمہ کرنا چاہتا ہوں، چار نہیں، مجھے بس ایک موقع دیں ۔ہمیں ایک نئی سوچ اور نئی سیاست لے کر آنا پڑے گی جہاں سیاست میں اختلاف رائے تو ہو سکتی ہے لیکن ذاتی دشمنی نہیں ہو سکتی۔پی ٹی آئی کے کارکن سمجھتے ہیں کہ مشکلات ختم ہوگئی ہیں لیکن اگر میاں صاحب چوتھی بار بنا تو جو وہ انتقام لے گا آپ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے ان کی سیاست ہی یہ ہی ہے

  • جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ، ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،شرجیل میمن

    جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ، ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،شرجیل میمن

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما،سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی تنظیم کو کل کا کامیاب جلسہ کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں ، زندہ دلان لاہور کل جس طرح سے باہر نکلے ہیں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جو مخالفین پراپیگنڈا کرتے تھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی انکی آنکھین کھل چکی ہیں، بلاول بھٹو نے جو نعرہ دیا ہے کہ چنو نئی سوچ لوگ اس پر عمل کرنے کو تیار ہیں،بلاول بھٹو کا یہی کہنا ہے کہ نفرت کی سیاست نہیں کرنی، سیاسی اختلاف ہوتا ہے لیکن نفرت نہین ہونی چاہیے، بلاول کا یہی کہنا ہے کہ انکی جنگ نہ ن لیگ کے ساتھ ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کے خلاف، اصل جنگ غربت اور افلاس سے ہے اس کے لئے مل کر چلنا ہے، پیپلز پارٹی نے جتنی قربانیاں دیں ہیں اسکے باوجود کھبی انتقام کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی اداروں کے خلاف نفرت انگیر بیانات دئیے ہیں ،الیکشن ہو جائیں گے لیکن نفرت کی سیاست نہ کریں ،لوگوں کے ذہنوں میں انتشار نہ پھیلایا جائے ،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کل کے جلسے کے بعد جس طرح سے ن لیگ کی قیادت بوکھلا گئی ہے ، کبھی احسن اقبال اور کبھی کوئی اور پیپلز پارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ، پاکستان کا بدترین دور پی ٹی آئی کا تھا اس وقت لوگوں پر ظلم کیا جا رہا تھا ، بلاول زرداری نے کل خطاب میں بھی کہا کہ میری کسی بھی کارکن سے لڑائی نہیں ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی کارکنوں کو نئی سوچ دینا چاہتے ہیں ، انتخابات 8 فروری کو ہو رہے ہیں فیصلہ عوام نے کرنا ہے ، ہمیں ایسی سیاست نہیں کرنی چاہیے جس میں لڑائی جھگڑا یا نفرت شامل ہو ، کل کے پاور شو کے بعد مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے ،مسلم لیگ ن والے پیپلزپارٹی کو دھمکیاں لگا رہے ہیں پی ڈی ایم بھی چیئرمین پیپلزپارٹی نے بنائی تھی ، جیسے ہی پی ڈی ایم مضبوط ہوئی تو پیپلزپارٹی کو نکالنے کی بات کرنے لگے ، 8 فروری کو پیپلز پارٹی ایک بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ، ن لیگ پر جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ہے تب تب ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ، پیپلز پارٹی کے جلسے گراؤنڈ میں ہو رہے ہیں جبکہ ن لیگ کے جلسے مارکی میں ہو رہے ہیں۔، ن لیگ میں بیچارے شہباز شریف کی کوئی نہین سنتا،میں شہباز شریف کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن انکی کوئی بات نہیں سنتا ، پیپلز پارٹی نے سندھ میں جس طرح کی صحت کی سہولیات دین وہ پورے ملک میں کہیں اور نہیں ہیں،

     8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

  • بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر  حیرانی ہوئی،سعید غنی

    بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی،سعید غنی

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے دعویٰ کیا ہےکہ بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی، ایسا بھی نہیں ہونا چاہیےکہ جس کی تصویر لگی ہو اس پر ایف آئی آر درج کی جائے، اگرکوئی مخالف ہماری تصویر لگائےگا تو کیا ایف آئی آر ہو جائےگی؟-

    باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ایم کیو ایم ورکرز نے پی پی کے دفتر پر حملہ کیا، سیاسی دفاتر پر اگر حملہ ہوگا تو ماحول پُرامن نہیں رہےگا، ایم کیو ایم کو اس وقت اپنی شکست نظر آرہی ہے، اپنے ورکرز کو روک رہے ہیں ، لیکن صبر کا امتحان نہ لیا جائے،سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 میں سے 40 نشستیں پیپلز پارٹی با آسانی جیت رہی ہے ، سندھ سے قومی اسمبلی کی مزید7 سے 8 نشستیں مقابلہ کرکے جیت لیں گے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم آج بھی یہ سوچ رہی ہےکہ کوئی دوسری جماعت ضلع وسطی میں نہیں آسکتی، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس میں دھمکیاں موجود ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے، بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی، ایسا بھی نہیں ہونا چاہیےکہ جس کی تصویر لگی ہو اس پر ایف آئی آر درج کی جائے، اگرکوئی مخالف ہماری تصویر لگائےگا تو کیا ایف آئی آر ہو جائےگی؟-

    لاہور: حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی رہنما مریم نواز کے حق …

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مجھے بھی سمجھ نہیں آرہا ہے انتخابات پی ایس پی لڑ رہی ہے یا ایم کیو ایم، اس وقت ایم کیو ایم پاکستان پر پی ایس پی کا قبضہ ہے، خالد مقبول صدیقی بے بس نظر آرہے ہیں، مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کا خاتمہ کردیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں اپنے انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب میں بلاول نے شریف خاندان پر طنز کرتے ہوئےکہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کوپرانے سیاست دانوں کے حوالے نہیں کرسکتے، میدان میں ہم ہی ہیں کوئی اور نظر نہیں آتا ان کو کوئی سمجھائے لاہور میرا ہے ان کا نہیں، یہ ہم پر طنز کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ الیکشن لڑنے لاہور کیوں آئے ہو، لاہور نے بےنظیر بھٹو کو وزیراعظم بنایا تھا، پنجاب پر کبھی شوباز کو مسلط کیا جاتاہےتو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط کیا جاتا ہے،موقع دیں آمدنی دگنی کروں گا، 30 لاکھ گھربناؤں گا ، تین سو یونٹ بجلی مفت دوں گا، میرا ایک خواب ہےکہ پاکستان کا کوئی شہری بھوکا نہ سوئے، اگر مجھے حکومت ملی تو یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے۔

    پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کے مقام کی نشاندہی کیلئے آلات کی …

    پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سردی کی شدید لہر اور دھند ،انتباہ جاری

  • پیپلزپارٹی عوام کی مدد سے نفرت کی سیاست کو دفن کردے گی،بلاول

    پیپلزپارٹی عوام کی مدد سے نفرت کی سیاست کو دفن کردے گی،بلاول

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نہیں چاہتا کوئی ظلم سے گزرے 30 سال سے انتقام کی سیاست سے گزر رہا ہوں، میں نفرت اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں جلسے سے خطاب میں بلاول نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنا نظریہ چھوڑسکتے ہیں،ہم اپنا نظریہ نہیں چھوڑ سکتے کبھی شو باز تو کبھی کوئی وسیم اکرم پلس کردیا جاتا ہے، لیگی کارکن میرے ساتھ آئیں میں آپ کی عزت کروں گا، انتخابات میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، آپ میرا ساتھ دیں، انتقام کی سیاست کو دفن کردوں گا بی بی شہید نے حکومت بناتے ہی سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    8 فروری کے الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،حمزہ شہباز

    بلاول کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن 3 نسلوں سے پیپلزپارٹی کےساتھ ہیں، طاہرالقادری اور چوہدری سرور جیسے لوگوں کی ضرورت ہے مخالفین کی بہن بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں، میں خود بھی ظلم سے گزرا ہوں، نہیں چاہتا کوئی ظلم سے گزرے 30 سال سے انتقام کی سیاست سے گزر رہا ہوں، میں نفرت اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔

    الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز بنانے کیلئے 1200ووٹرز کا قانون یکسر نظر انداز کردیا

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ لاہور کے عوام سے کہتا ہوں کہ مایوس نہ ہوں، ملک بحران کا شکار ہے، تاریخ میں ایسا بحران نہیں دیکھا، ملک میں سیاسی اور جمہوری بحران ہے، پیپلزپارٹی ملک کو معاشی و جمہوری بحران سے نکال لے گی حالات مشکل ضرور ہیں مگر ہم مایوس نہیں، ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کی جارہی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے معاشرہ تقسیم ہورہا ہے، پیپلزپارٹی عوام کی مدد سے نفرت کی سیاست کو دفن کردے گی، بانی پی ٹی آئی سے کہہ کر تھک گئے کہ گالم گلوچ نہ کرو۔

    افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کی موجودگی کے …