Baaghi TV

Tag: پیپلز پارٹی

  • مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو

    مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو

    کوٹ ادو: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام 8 فروری کو تیر پر مہرلگائیں، تیرکا نشان تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے-

    باغی ٹی وی :کوٹ ادو میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کا مشکور ہوں کہ سرد موسم میں یہاں موجود ہیں، دسمبرسے الیکشن مہم چلا رہا ہوں، ملک کے مختلف شہروں میں ورکرزکنونش کیے، میں آج آپ سے ووٹ مانگنے آیا ہوں 8 فروری کو 2 جماعتوں میں مقابلہ ہے، عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، عوام 8 فروری کو تیر پر مہرلگائیں، یہ کہتے ہیں پنجاب میں دودھ کی نہریں بہا دیں، لاہور میں بہت پیسہ خرچ ہوا، صاف پانی میسر نہیں،ایک جماعت پانچویں بار اپنا وزیراعظم چاہتی ہے، مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں، اب شوبازی سے بات نہیں بنے گی، شیر کا راستہ تیر روک کر تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے، 8 فروری کو جیت تیرکی ہوگی۔

    چین میں آتشزدگی کے دو واقعات میں 21 افراد ہلاک

    بلاول نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری غربت بڑھ رہی ہے، دہشت گردی کا خطرہ پھر نظرآرہا ہے، دہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں ہورہی ہیں، آپ میرا ساتھ دیں مل کر مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں، مل کر ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں منشور میں 10 نکاتی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، میں واحد سیاست دان ہوں جو عوام کی طرف دیکھ رہا ہوں، پیپلزپارٹی غریبوں کی نمائندی کرتی ہے، دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

    دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران اسرائیلی صدر کے خلاف شکایت درج

    چئیرمین پی پی نے کہا کہ آپ ساتھ دیں پہلے اس اشرافیہ کو تکلیف پہنچائیں گے، کہتے ہیں میرے 10 نکات پرعمل نہیں ہوسکتا، پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں، آمدنی دگنی کرکے دکھاؤں گا 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، سندھ میں گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے، 300 یونٹ مفت بجلی دلوانے کا وعدہ پورا کروں گا، عوام کو بلاسود قرض فراہم کریں گے، میرا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

    لندن :ریستوران کا مالک خاتون کے مشروب میں منشیات ڈالنے کے الزام میں گرفتار

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ غربت کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، کسانوں کو کھاد کے لیے مالی امداد فراہم کریں گے، مزدور اور کسان کارڈ دلوائیں گے، بھٹو کا نواسہ ہوں بتایا گیا طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دلوائیں گے، ہر ضلع میں یوتھ کا مرکز بنائیں گے، سندھ کے ہر ضلع میں مفت علاج کے اسپتال بنائیں۔

  • بلاول بھٹو کو پنجاب میں لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملا تو مشکلات ہوں گی،چوہدری سرور

    بلاول بھٹو کو پنجاب میں لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملا تو مشکلات ہوں گی،چوہدری سرور

    سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ بلاول بھٹو انٹرنیشنل لیڈر ہیں، پوری دنیا کے آبزرور پاکستان آ رہے ہیں، اگر بلاول بھٹو کو پنجاب میں لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملا تو مشکلات ہوں گی،

    سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے پریس کانفرنس کی اس موقع پر نچارج الیکشن کمپین این اے 127 ذوالفقار علی بدر، پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل، میاں مصباح الرحمن، فائزہ ملک، چودھری محمد ریاض موجود تھے، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے لاڈلے نہیں بننا چاہتے بس الیکشن چاہتے ہیں، دیکھ رہا ہوں لاہور کے لوگ اس حلقے سے بلاول کو جتوانا چاہتے ہیں، جس طرح بینظیر بھٹو کو لاہور سے جتوایا گیا بلاول جیتیں گے اور لاہور سے وزیر اعظم بنیں گے ،اپیل ہے کہ کل کے جلسے میں آئیں اور بلاول بھٹو کو سنیں انہیں وزیر اعظم بنوائیں، لیول پلئینگ فیلڈ پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن نے دینا ہے ،میں مسلم لیگ ق کا چیف آرگنائزر ہوں اور فیصلہ کیا ہے کہ جہاں ق کا امیدوار نہیں وہاں جس کو چاہوں سپورٹ کریں ،پیپلز پارٹی سے ذاتی تعلقات ہیں اس لیے انہیں سپورٹ کر رہا ، ابھی تک ن لیگ میں کسی کو سپورٹ نہیں کر رہا ،میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں بلاول بھٹو کو ایک کاز سمجھ کر سپورٹ کر رہا ہوں ،

    چوہدری سرورکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم کے بہترین امیدوار ہیں، چوہدری شجاعت حسین کی بہت عزت کرتا ہوں،آصف زرداری صاحب چوہدری شجاعت کی مجھ سے بھی زیادہ عزت کرتے ہیں ، ابھی بلاول بھٹو کو کامیاب کروانے کا مشن ہے، 8 فروری کو ہم این اے 127 سے ان شاءاللہ بلاول بھٹو زرداری کو جتائیں گے ۔

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    ن لیگ بلاول بھٹو زرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے

  • نواز شریف نہیں بلکہ بلاول ،مریم یا شہباز وزیراعظم بنیں گے، منظور وسان

    نواز شریف نہیں بلکہ بلاول ،مریم یا شہباز وزیراعظم بنیں گے، منظور وسان

    پیپلزپارٹی کےسینئر رہنمامنظوروسان نے نواز شریف کے چوتھی باروزیراعظم نہ بننے کی پیش گوئی کردی

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ نواز شریف الیکشن تو لڑسکتےہیں مگر وزیراعظم نہیں بن سکتے،یقین سے کہتا ہوں اب پیپلزپارٹی حکومت بنانے جارہی ہے،وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا،اگرن لیگ سے کوئی وزیراعظم بنا تومریم یا پھر شہبازشریف بن سکتے ہیں،بلے والے اب آزاد ہیں وہ بلاول بھٹوکو ووٹ دیں گے،کچھ بھی ہو جائے عام انتخابات ملتوی نہیں ہونگے۔پی پی پی سندھ اور بلوچستان میں مضبوط ہے،کےپی اورپنجاب میں بھی پیپلزپارٹی اکثریت میں ہوگی،پیپلزپارٹی پہلے پنجاب میں کمزور تھی اب وہاں بھی ٹکٹس کی ڈمانڈ ہے، اس بار الیکشن میں مقابلہ سخت ہوگا،فیوچر بلاول بھٹو، مریم اور شہباز شریف کا ہے،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    واضح رہے کہ آٹھ فروری کو ملک میں عام انتخابات ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے بلاول کو وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا ہے، نواز شریف بھی پاکستان آ چکے، مریم نواز ن لیگ کے انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہی ہیں، تو بلاول بھی سرگرم ہیں، تحریک انصاف کی قیادت جیل میں یا مفرور ہے، تحریک انصاف کا انتخابی نشان بھی نہیں ہے اور امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں

  • پنجاب کسی کی جاگیر نہیں،ن لیگ بلاول سے خوفزدہ ہو چکی، پلوشہ خان

    پنجاب کسی کی جاگیر نہیں،ن لیگ بلاول سے خوفزدہ ہو چکی، پلوشہ خان

    پیپلز پارٹی کی رہنما، سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاہور اور کراچی میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا،ن لیگ بلاول بھٹو زرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے،

    پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے کسی رہنما نے کہا سندھ کے کسی بندے کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دینگے ،نواز شریف اگر لاڑکانہ سے الیکشن پڑنا چاھیں تو خوش آمدید کہیں گے ،الیکشن کمیشن اور ن لیگ متعصبانہ ٹوئیٹ کا نوٹس لیں ،یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب کسی کی جاگیر ہے،ن لیگ کی ٹاپ لیڈر شپ کی جانب سے اس طرح کی ٹویٹ کا کیا مطلب ہے، اس ٹویٹ کا الیکشن کمیشن نوٹس لے،کہ الیکشن کی آڑ میں یہ لوگ کس حد تک جا سکتے ہیں، نفرت انگیزی کا بیج پہلے بھی یہ بو چکے ہیں، جاگ پنجابی جاگ کے نعرے کے ذریعے پہلے انہوں نے نفرت بوئی، لاہور میں ایک حلقہ کی وجہ سے ن لیگ بوکھلا گئی ہے ،کیا وجوہات ہیں ن لیگ نے جلسے منسوخ کردیئے ہیں،جلسے منسوخ ہونے کی وجہ سے ایسے بیانات ن لیگ دے رہی ہے، ایک حلقے میں بلاول آیا تو یہ بوکھلا گئے،اور اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں،اگر آپ اتنے مقبو ل ہیں تو کیا وجوہات ہیں کہ شیر کو گھر میں نظر بند کر رکھا ہے، پنجاب میں جلسے منسوخ کرنے پر مجبور کیوں‌ہو رہے ہیں، سندھ پر تنقید ضرور کریں لیکن یہ بتائیں کام کئے تو سندھ کا رخ کیوں نہیں کرتے، سندھ کے امیدواروں کو لاہور بلایا گیا، سندھ کے فیصلے لاہور میں کئے گئے، یہ صرف اور صرف صوبائیت کو ہوا دے رہے ہیں،

    غیر حاضری کی صورت میں آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان کے حصول کے لئے پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے 

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے جلسوں‌میں منشور کہا ں ہے، ایک قیدی کی مہم ن لیگ جلسوں میں چلا رہی ہے،ایک قیدی جس کی سیاست ختم ہو چکی، ن لیگ جلسوں‌میں اسکی سیاست زندہ کر رہی، پہلی بار دیکھا کہ کوئی پارٹی کہے کہ ہم منشور پیش نہیں کر رہے، عوام کے پاس جانے کے لئے ن لیگ کے پاس کونسا نعرہ ہے؟ کونسا وعدہ ہے؟ حلقوں میں کوئی رسپانس نہیں، چند ہزار لوگوں کی وجہ سے جلسے انکو منسوخ کرنا پڑے،ن لیگ پہلے بھی کئی بار اقتدار میں رہی عوام کو کچھ نہیں دیا ن لیگ کا منشور آئی ایم ایف کے آگے سر جھکانا ہے، منشور بنانے کے لیے کئی کمیٹیاں بنا ڈالی پر کچھ سامنے نہیں آیا ن لیگ کو ایک ٹولہ ڈبو رہا ہے تمام سینئرز پارٹی لیڈر شپ آپ سے پیچھے ہٹ چکی ہے بلاول بھٹو زرداری کی کمپین سے ان کو تکلیف پہنچ رہی ہے میاں صاحب آئیں آپ لاڑکانہ سے انتخاب لڑیں پیپلزپارٹی خوش آمدید کہے گی،

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

  • لاہور میں پیپلز پارٹی امیدوار کے دفتر پر پٹرول بم سے حملہ،کراچی میں کارنر میٹنگ پر فائرنگ

    لاہور میں پیپلز پارٹی امیدوار کے دفتر پر پٹرول بم سے حملہ،کراچی میں کارنر میٹنگ پر فائرنگ

    لاہور میں پیپلزپارٹی کے لاہور سے پی پی 162 سے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے ٹاؤن شپ میں دفتر پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے

    نامعلوم افراد سحری کے وقت گیٹ پر پٹرول بم پھینک کر فرار ہو گئے،پٹرول بم سے گیٹ پر لگے تمام بینرز اور فلیکیسں جل گئی ہیں،منظر عباس کھوکھر نے تھانہ ٹاؤن شپ میں پرچہ درج کرانے کے لیے درخواست دے دی،منظر عباس کھوکھر کا کہنا تھا کہ مخالفین میری انتخابی مہم سے خوف زدرہ ہو کر اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں.

    حلقہ این اے 127 ، جہاں سے بلاول زرداری امیدوار ہیں، اسکی صوبائی سیٹ پی پی 162 کے امیدوار کے دفتر پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا،

    آفتاب احمد گورایہ ٹویٹر پر کہتے ہیں کہ ن لیگ بدترین متوقع ہار دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ پیپلزپارٹی کے پی پی 162 کے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے الیکشن آفس پر پیٹرول بم سے حملہ۔ اس گھٹیا حرکت سے ن لیگ نے ثابت کیا ہے کہ عوام میں ان کی ہوا اکھڑ چکی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے،شیری رحمان
    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملے مذمت کی اور کہا ہے کہ چند پیپلز پارٹی مخالف لوگوں نے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا ہے،این سے 127 لاہور میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے،پولیس ہماری ایف آئی آر درج کرنے سے بھی انکار کر رہی ہے،پنجاب پولیس کے ذمہ داران اور الیکشن کمیشن کو اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس حلقے سے انتخابات لڑ رہے ہیں، ان کے الیکشن آفس پر حملہ ظاہر کرتا ہے کہ کچھ لوگ ان کی پرجوش انتخابی مہم اور پنجاب میں پذیرائی سے پریشان ہیں،پیپلز پارٹی ملک بھر میں انتخابی مہم جاری رکھے گی،اس طرح کے ہتھکنڈے ہمیں عوام سے دور نہیں کر سکتے،

    دوسری جانب شہر قائد کراچی کے علاقے قائد آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد فائرنگ کی گئی ہے،فائرنگ گلشن بونیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ کی کارنر میٹنگ پر کی گئی ،پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے کارنر میٹنگ میں موجود دو افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے.پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے امیدوار آغا رفیع اللہ کارنر میٹنگ ختم کرکے جارہے تھے،فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،سیاسی جماعت کے امیدوار آغا رفیع اللہ محفوظ ہیں

     8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

  • لاہور کے سیاستدانوں سے ڈرنے والے نہیں،مقابلہ کرینگے،بلاول

    لاہور کے سیاستدانوں سے ڈرنے والے نہیں،مقابلہ کرینگے،بلاول

    لیاقت پور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کے دوران جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہایسا نہ ہو کہ آپکی تعداد دیکھ کر شیر واپس گھر میں چھپ کر بیٹھ جائے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا،ان کو بس فکر ہے کہ کسی نہ کسی طرح چوتھی بار کرسی پر بیٹھ جائیں،آپ کتنی مشکل سے گزر رہے ہو ملک کا نقصان ہو رہا ہے، لاہور کے سیاست دانوں کو پیغام ہے کہ ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ڈٹ کے مقابلہ کرنے والوں میں سے ہیں ،پاکستان کےعوام اس وقت مشکل صورتحال سےدوچارہیں،ہماری خواہش اورکوشش ہوگی عوام کی آمدن دگنی کریں،غریبوں کو سولر کے ذریعے300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کریں گے،غریبوں کو30 لاکھ گھربناکردیں گے،یہ اس شخص والا وعدہ نہیں جوکہتاتھا 50لاکھ گھربناکردوں گا،صرف پیپلزپارٹی اپنےمنشورپرالیکشن لڑر ہی ہے

    بے نظیر بھٹو کی خواہش تھی کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، یوسی کی سطح پر بھوک مٹاؤ مہم شروع کریں گے،بلاول
    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو بلاسود قرض دیں گے، اقتدار میں آکر بے نظیر کسان کارڈ لائیں گے،عوام اعتماد کریں تیر پر ٹھپہ لگائیں، نوجوانوں کو ایک سال کے لیے مالی مدد فراہم کریں گے، بے نظیر بھٹو کی خواہش تھی کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، یوسی کی سطح پر بھوک مٹاؤ مہم شروع کریں گے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ غربت ،بھوک، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے، اقتدار میں آکر تمام مسائل کا حل نکالیں گے،شیرعوام کا خون چوستا ہے اور اس کا پیٹ نہیں بھرتا، چوتھی بار وزیراعظم بن کر پھرعوام کا خون چوسے گا.

    واضح رہے کہ بلاول زرداری ملک بھر میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں، روز دوسے تین جلسوں سے خطاب کرتے ہیں، آصفہ زرداری نے بھی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے

     8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

  • پیپلز پارٹی اور جے یو پی نورانی میں انتخابی اتحاد،آٹھ نکاتی ایجنڈے پر اتفاق

    پیپلز پارٹی اور جے یو پی نورانی میں انتخابی اتحاد،آٹھ نکاتی ایجنڈے پر اتفاق

    بلاول ہاوس لاہورمیں آصف علی زرداری اور جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں سابق صدر پاکستان اور جے یوپی کے صدر کی موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال تفصیلی گفتگو کی گئی،دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں انتخابات سمیت دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پی پی پی اور جے یو پی (نورانی) نے باضابطہ انتخابی اتحاد اور 8 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا۔

    8 نکاتی ایجنڈے میں کئی سیاسی اور سماجی مسائل اور باہمی امور کی انجام دہی کے لیے دو رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا،(1) 73 کے آئین کے مکمل نفاذ اور بالادستی کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا،(2) ملکی و بین الاقوامی امور پر فیصلے قومی امنگوں کے مطابق کئے جائیں گے۔(3)مملکت خداداد پاکستان کو علامہ اقبالؒ اورقائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالا جائے گا۔(4)فوری اورسستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔(5) مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔(6)فرقہ واریت کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے گی۔(7)مذہبی،دینی و شرعی امور میں جمعیت علماء پاکستان سے مشاورت کی جائیگی۔(8)باہمی امور کے لیے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نئیر حسین بخاری اور جے یوپی کے جنرل سیکرٹری سید صفدر شاہ پر مشتمل ہو گی -جو چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے لیے ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دے گی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن چوہدری منظور احمد بھی موجود تھے۔

    8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

  • نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے،بلاول

    نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے،بلاول

    پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپوزیشن لیڈ ر بنیں گے

    آئندہ حکومت کے متعلق بلاول بھٹو نے بڑی پیش گوئی کردی ،بلاول کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آزاد ارکان کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے ،نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، ہم نے اپنی ورکنگ پوری کرلی ہے، آزاد ارکان پر نظر ہے ،الیکشن دن کے بعد آپ کو آصف زرداری مزید سرگرم نظر آئیں گے ، ہماری الیکشن مہم جاری ہے، نواز شریف سمجھتا ہے تاثر بنا کر حکومت میں آئے گا ایسا نہیں ہوگا .

    بلاول بھٹو زرادری نے پاک ایران کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع کا درست حق استعمال کیا، امید کرتا ہوں کہ پاکستان اور ایران سفارتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے مسئلہ حل کریں گے۔ایران کو اچھے سے معلوم ہے کہ ہمارے پاس اختیار ہے اور ہتھیار ہے کہ جس سے ہم اپنا بھرپور دفاع کرسکتے ہیں۔ اب ایران نےجوکچھ کیا یہ خطے کیلئے صحیح نہیں ، ایران کی طرف سے پاکستان پرحملے پرحیران ہوں،وزیر خارجہ کی حیثیت سے ایران سے سکیورٹی چیلنجزپربات ہوتی رہتی تھی ، پاکستان سمیت کوئی ملک اپنی سالمیت پر کوئی واربرداشت نہیں کرسکتا ، پاکستان فوج کےساتھ قوم کھڑی ہے

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا عوام سے محبت کا رشتہ ہے، ہم صرف انتخابات کے وقت عوام کے پاس نہیں جاتے بلکہ پورے پانچ سال کسی نہ کسی صورت میں عوام کے درمیان ہی رہتے ہیں۔

    یہ کیسا شیر ہے جو خود گھر میں چھپ جاتا ہے شکار نہیں کرتا،بلاول
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دادو جلسہ گاہ پہنچنے پر عوام کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا،دادو میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت بنی تو عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے،یہ الیکشن تیر ا ور شیر کےدرمیان ہو رہا ہے ،یہ شیر گھر میں چھپ کر دوسروں کو کہتا ہے میرا بندوبست آپ کریں،یہ کیسا شیر ہے جو خود گھر میں چھپ جاتا ہے شکار نہیں کرتا، یہ شیر کسانوں ، مزدوروں اور غریبوں کا خون چوستا ہے ،شیر کیلئے جب بندوبست کیا جاتا ہے تو پھر گھر سے نکلتا ہے ،میں کل شیر کے شکار کیلئے پنجاب جا رہا ہوں،کیا عوام تیر سے شیر کے شکار کیلئے تیار ہیں ، جیالے جانتے ہیں کہ شیر کا شکار کیسے کیا جاتا ہے ،یہ نہیں مانتے کسی کو چوتھی بار وزیر اعظم بنایا جائے ،وہ ہر بار ناکام رہا چوتھی بار کس خوشی میں لارہے ہو،مجھے ایک بار موقع دیں اس ملک کی قسمت بدل دوں گا ،پاکستان پیپلز پارٹی کا دس نکاتی عوامی معاشی معاہدہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا واحد حل ہے، آپ مجھے وزیر اعظم بنائیں میں ان تمام دس نکاتی منشور پر عملدر آمد کروں گا۔

     8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

  • بلاول بھٹو واحد سیاستدان ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہےہیں،  آصفہ بھٹو

    بلاول بھٹو واحد سیاستدان ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہےہیں، آصفہ بھٹو

    ٹنڈوالہیار: آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو واحد سیاستدان ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہےہیں-

    باغی ٹی وی: ٹنڈوالہیار میں جلسے سے خطاب کے دوران آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ 1971 سے لے کر آج تک پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے بھٹو خاندان نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کی بات کی، میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا ، بینظیر بھٹو ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لیے لڑتی رہیں، پہلے میرے نانا اور بعد میں میری والدہ کو ہم سے چھین لیا گیا، مگر پاکستان پیپلزپارٹی کا عوام کی خدمت کا جذبہ کبھی ٹھنڈا نہیں ہوا،نہ ہی اسے کوئی ختم کر سکتا ہے –

    آصفہ بھٹو نے کہا کہ میرے والد آصف علی زرداری نے 18 ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختاری دی، بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے خواتین کو ان کا حق دلوایا، دوسری سیاسی جماعتیں اقتدار کا سوچتی ہیں مگر پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کی خدمت کا سوچتی ہے بلاول بھٹو واحد سیاستدان ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہےہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تنخواہیں ڈبل ہوں،آپ کو 300 یونٹ تک بجلی مفت ملے، آپ کے بچوں کو مفت تعلیم ملے، معیاری صحت کی سہولیات ملیں، کسان خوشحال ہو، نوجوان کو بلاسود قرض پروگرام ملے تو بلاول کا ساتھ دیں، پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں، تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    نواز شریف نے پارٹی کے انتخابی بیانیے کی باقاعدہ منظوری دے دی

    جوبائیڈن کی حمایت پر اسرائیل غزہ میں جارحیت کو طول دے رہا ہے،ممبر یورپی پارلیمنٹ

    دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری

  • شیرعوام کا خون چوستا،راستہ روکیں گے،چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دینگے،بلاول

    شیرعوام کا خون چوستا،راستہ روکیں گے،چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دینگے،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بدین میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر عوام کا خون چوستا ہے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور اس کا راستہ روکیں گے

    بلاول زرداری کے جلسے میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئی، جلسہ گاہ پہنچنے پر بلاول کا بھر پور استقبال کیا گیا کارکنان کی جانب سے جئے بھٹو، بلاول وزیراعظم کے نعرے لگائے گئے، اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ ہم 8 فروری کو کسانوں، مزدوروں، محنت کشوں کی حکومت بنانے کے لیے ملک بھر میں جدوجہد کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی ملک بھر میں جدوجہد کر رہی ہے کہ 8 فروری کو عوام کی حکومت بنے، چاہتے ہیں کہ ملک میں عوامی راج قائم ہو،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن لڑ رہی ہے اور مہم چلا رہی ہے، ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی منشور نہیں ہے، ہم عوام کی طاقت پر اور وہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، جو نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں وہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انھیں غریب عوام کی کوئی فکر نہیں، صرف چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکرہے،جب بھی یہ شخص آپ پر مسلط کیا گیا نقصان پاکستان کے عوام کا ہوا، یہ وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے، ہم نے پورے پاکستان کو یہ بات سمجھانی ہے کہ الیکشن میں صرف دو جماعت ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کا مقابلہ کر رہی ہیں،پاکستان کے عوام کو دعوت دیتے ہیں، سیاسی کارکن کو دعوت دیتے ہیں، کہ آئیں پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، ہم اس شیر کا شکار کریں گے، اس کا راستہ روکیں گے، ہم اسے چوتھی بار وزیراعظم بننے نہیں دیں گے ،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تین بار موقع ملاناکام رہے، کس خوشی میں ہم اس شخص کو چوتھی بار وزیراعظم مانیں،اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کا ستر فیصد آبادی نوجوان ہے، نوجوانوں کا دور ہے، نوجوان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کے مسائل کو سمجھ سکے، ملکر جدوجہد، محنت کریں اور عوام،ملک کو مشکل سے نکالیں،پاکستان کے عوام کوپیغام پہنچائیں کہ دس نکاتی ایجنڈہ عوامی معاشی معاہدہ ہے، یہ بلاول کے دس وعدے ہیں ، اگر میں وزیراعظم بنتا ہوں‌تو تمام دس نکات پر عمل کروں‌گا،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مہم چلا رہی، میں پارٹی کی طرف سے وزیراعظم کا نامزد امیدوار ہوں، اپنا منشو لے کر جگہ جگہ پہنچ رہا ہوں، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے عوام کے پاس جا رہا ہے، مجھے موقع ملا تو دس نکاتی معاشی معاہدہ پر عمل کروں گا، دوسری طرف ایک اور صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہے، انکے پاس نہ منشور، نہ نظریہ، نہ انتخابی مہم اور نہ ہی ووٹ مانگ رہا ہے، وہ کسی اور کو کہتا ہے کہ ووٹ کا بندوبست کرو،ہم عوام کی خدمت پر یقین اور وہ عوام پر راج کرنے پر یقین رکھتے ہیں،وہ پاکستان کو نقصان تقسیم کی سیاست کر کے پہنچا رہے ہیں، انہیں پاکستانی عوام کی فکر نہیں بلکہ چوتھی بار وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کی فکر ہے.ہمیں بھوک، غربت، مہنگائی،بے روزگاری کی فکر ہے، ہم نے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پی پی کی حکومت بنی عوام کی خدمت کی، غریب کی خدمت کی،کسان اور مزدور کی خدمت کی،

    بلاول زرداری نے بدین میں جلسے کے دوران پارٹی امیدواروں کو اسٹیج پر کھڑا کر کے حلف بھی لیا،بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں اپنی تقریر کے اختتام پر بدین اور ماتلی سے کھڑی ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مخاطب کر کے اسٹیج پر اپنی ڈائس کے پاس کھڑا کیا اور ان سب امیدواروں سے حلف بھی لیا،بلاول کا کہنا تھا کہ آپ سب لوگ عوام سے وعدہ کریں کہ اگر عوام نے آپ لوگوں کو جتوا دیا تو آپ لوگ کراچی اور اسلام آباد میں زیادہ وقت گزارنے کے بجائے یہاں کے عوام کی خدمت کریں گے، اپنے رشتہ داروں کے بجائے ان لوگوں کو نوکریاں دیں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے،بلاول زرداری کے حلف پر تمام پارٹی امیدواروں نے ان کی ہاں میں ہاں ملائی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے بدین کی عوام سے بھی وعدہ لیا کہ آپ لوگ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے جتوائیں

     8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں