Baaghi TV

Tag: پی ایس ایل

  • جیت کاتعلق شخصیات سےنہیں،مقدرکی بات ہے:بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزکومسلسل تیسری شکست کاسامنا

    جیت کاتعلق شخصیات سےنہیں،مقدرکی بات ہے:بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزکومسلسل تیسری شکست کاسامنا

    لاہور: ثابت ہوگیا:جیت کاتعلق شخصیات سےنہیں،مقدرکی بات ہے:بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزپھرہارگئی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے روایتی حریف لاہور قلندرز کو فتح کے لیے رنز کا ہدف دیا تھا ۔جسے لاہور قلندرز نے آخری اوور میں آسانی سے پورا کرکے کراچی کنگز کوشکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔

    کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان 61 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،کپتان بابر اعظم 41 جبکہ جوئے کلارک 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 شکار کیے جبکہ شاہین آفریدی،راشد خان ،زمان خان اور محمد حفیظ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے جارحانہ 60 گیندون پر 106 رنز کی اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 12 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے،محمد حفیظ 24 جبکہ سامٹ پٹیل 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نبی اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    فخر زمان کو شاندار سینچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    اس سے پہلے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے لیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    اوپنرز بابر اعظم اور شرجیل خان نے اپنی ٹیم عمدہ آغاز فراہم کیا اور نصف سنچری شراکت قائم کی۔شرجیل نے جارحانہ انداز اپنایا اور سمیت پٹیل کو چھکا لگا کر 33 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔

    اوپنرز نے کراچی کنگز کو دس اوورز میں 84 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی تجربہ کار محمد حفیظ کو باؤلنگ کے لیے لائے جنہوں نے پہلی گیند پر شرجیل کو بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی، شرجیل نے 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 60رنز بنائے۔

    بابر نے محمد نبی کے ساتھ مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن افغانستان سے آئے محمد نبی بھی صرف 15 رنز بنا کر چلتے بنے۔کراچی کنگز کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب کپتان بابراعظم بھی 41 رنز بنانے کے بعد راشد خان کی وکٹ بن گئے۔

    آل راؤنڈرز عامر یامین اور لوئس گریگوری بھی کچھ خاص کارکرددگی نہ دکھا سکے تاہم دوسرے اینڈ سے جو کلارک نے متاثر کھیل کا سلسلہ جاری رکھا۔

    حارث رؤف نے آخری اوور میں دو وکٹیں لیں لیکن اس کے باوجود کراچی کنگز کی ٹیم 13رنز بٹورنے میں کامیاب رہی اور کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے۔

    جو کلارک نے 24 رنز بنائے جبکہ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

    اس سے قبل میچ کے لیے لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا ہے البتہ کراچی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    کراچی نے اپنی فائنل الیون میں صاحبزادہ فرحان اور عمید آصف کو شامل کیا ہے۔

     

     

    کراچی کنگز اننگز

    کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔

    لاہور قلندرز سکواڈ

    سکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

    کراچی کنگز سکواڈ

    سکواڈ میں کپتان بابراعظم، شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، صاحبزادہ فرحان، لوئس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، عمید آصف، محمد طہٰ خان اور محمد الیاس شامل ہیں۔

    قبل ازیں آج کے روز پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9 وکٹ کی شکست سے دوچار کیا۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے جلد وکٹیں لیں، خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

    کپتان کراچی کنگز بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنےکو مل رہی ہے، پچھلے میچز میں جو غلطیاں ہوئی کوشش ہوگی کو ان کو نہ دہرائیں۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: شاہد آفریدی آوٹ: متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنےکی تیاریاں‌

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: شاہد آفریدی آوٹ: متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنےکی تیاریاں‌

    کوئٹہ :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: شاہد آفریدی آوٹ: متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنےکی تیاریاں‌ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے7 ویں ایڈیشن کے لیےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کے متبادل کے طور  پر حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کورونا کا شکار ہونے کے بعد ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر کا کہنا ہے کہ  شاہد آفریدی کی جگہ حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست ٹیکنیکل کمیٹی کو بھیج دی گئی ہے۔

     اعظم خان نے بتایا کہ پریکٹس سیشن میں شرکت کے لیے حسان خان کو طلب کرنے کی درخواست کی ہے، شاہد آفریدی کا آج کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم وہ اپنی آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد وہ اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈزکراچی پہنچ گئے ہیں، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔

     اعظم خان کا کہنا ہےکہ گزشتہ سیزن میں سر ویوین رچرڈز کی کمی محسوس ہوئی تھی، ان کی وجہ سے ٹیم کا مورال ہائی ہوتا ہے۔

    ادھر پی ایس ایل سیزن 7 کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے صدر  اور مینٹور وسیم اکرم کورونا کا شکار ہوگئے تھے ،لیکن اب  آئیسو لیشن مکمل کرکے کوویڈ کی منفی رپورٹ آنے پر انہوں نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے،عمان سے واپسی پر وسیم اکرم کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔

  • پی ایس ایل 7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سےہرادیا

    پی ایس ایل 7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سےہرادیا

    لاہور: پی ایس ایل 7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سےہرادیا ,اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کی شاندار باؤلنگ کے باعث کراچی کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور حریف ٹیم کو جیت کیلئے 114 رنز کا ہدف دیا تھا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سولویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

    اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7ویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم 16 کے مجموعی سکور پر شرجیل پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 10 رنز بنائے۔ جوئے کلارک 2، ٹام لیمنبے 3، محمد نبی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    دیگر بیٹسمینوں میں لوئس گریگورے 5، محمد طہ 6، بابر اعظم 32، عامر یامین 20، محمد الیاس 7 ، عماد وسیم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نسیم شاہ نے 5 شکار کیے، سہیل تنویر کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7ویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ادھر آج کے پہلے میچ میں ملتان سلطانزکے درویشوں نے لاہورقلندرزکے قلندروں کو5 وکٹوں سےہرادیا ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والا مشکل ہدف بڑی آسانی کے ساتھ حاصل کرلیا ،اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا

    ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا، دونوں نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور وکٹ کے چاروں طرف زبردست شارٹس کھیلے۔

    دونوں بیٹسمینوں نے لاہور قلندرز کی ایک بھی نہ چلنے دی اور نصف سنچریاں بنائیں، 150 کے مجموعی سکور پر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین 83 سکور بنا کر راشد خان کی گینڈ پر بولڈ ہو گئے۔ محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ شاہین شاہ آفریدی نے کیا۔ وکٹ کیپر بیٹر نے 69 سکور کی بناری کھیلی۔

    حارث رؤف کی زبردست گیند پر ریلی روسو 5 سکور بنا کر بولڈ ہو گئے۔ 19 ویں اوورز کے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ٹم ڈیوڈ بولڈ ہوئے، تاہم بیلز نہ گر سکی۔ اس سے اگلی ہی گیند پر فاسٹ باؤلر نے ٹم کو پویلین بھیج دیا۔ صہیب مقصود 20 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    آخری اوور میں خوشدل شاہ کی جارحانہ اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے رنز کا کوہ کمالیہ سر کر لیا۔ بیٹر نے 4 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، حارث رؤف اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں ہونے والے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر حریف قائد شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔

    لاہور قلندر کے اوپنرز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 89 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ انہیں احسان اللہ نے آؤٹ کیا۔

    عبداللہ شفیق 3 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند کا شکار بنے۔ محمد حفیظ زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا۔

    کامران غلام کی اننگز 43 رنز پر ختم ہو گئی، ڈیوڈ ویلی نے پویلین بھیجا۔ بین ڈنک 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راشد خان نے 17 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزے 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور نے مقررہ اوورز میں 206 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر، احسان اللہ، خوشدل شاہ اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ لی۔

    لاہورقلندرزکا ملتان سلطانزکو 207 رنز کا مشکل ہدف دے ملتان والوں کو سخت مشکل میں ڈال دیا ہے ، دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ محمد رضوان جیسے حلیم الطبع کھلاڑی کی موجودگی میں ملتان سلطانز کے لیے یہ کوئی بڑا اسکور نہیں ہے

    کراچی سے ذرائع کے مطابق کراچی میں لاہور کے قلندروں کا ملتان کے دریشوں سے میچ جاری ہے ، قلندرز ٹاس ہارگئے جبکہ ملتان کے درویشوں نے ٹاس جیت کرقلندروں کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ،

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ملتان سلطانز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کررہے ہیں جب کہ لاہور قلندرز پہلی بار شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کے میدان میں اتریں ہیں‌۔

    رواں سیزن کا پہلا ڈبل ہیڈر آج ہونے جارہا ہے جس میں دوسرے میچ میں میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اِن ایکشن ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی، ملتان نے کراچی کو 7 وکٹوں اور پشاور نے کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

    کراچی کنگز سکواڈ:

    بابر اعظم، شرجیل خان، جوئے کلارک، محمد نبی، ٹام لیمنبے، لوئس گریگورے، عامر یامین، محمد عمران، محمد طہ، عماد وسیم، محمد الیاس

    کوئٹہ گلیڈی اٹیرز سکواڈ:

    ول سمیڈ، احسان علی، بین ڈنکٹ، سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فالنکر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہوگا۔

    لیگ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے تحت صرف 8 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

    6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022ء کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہوگا۔ لیگ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے تحت صرف 8 ہزار شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ 6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔

  • پی ایس ایل7: کراچی کنگز کو پہلے میچ میں شکست، ملتان سلطانز 7 وکٹوں سے کامیاب

    پی ایس ایل7: کراچی کنگز کو پہلے میچ میں شکست، ملتان سلطانز 7 وکٹوں سے کامیاب

    کراچی : پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ٹاکرے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے کنگز کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔

    ملتان سلطانز اننگز

    125رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا،کراچی کنگز کے عامر یامین نے پہلا اوور کرایا۔

    ملتان سلطانز نے 125رنز کا ہدف صرف 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،فاتح ٹیم کے شان مسعود 26 رنز بناکر محمد الیاس کی گیند پر لوئس گریگوری کو کیچ دے بیٹھے، صہیب مقصود 30 اور ریلی روسو 2 سکور بناکر محمد نبی کا شکار بنے، محمد رضوان۔۔۔ اور ٹم ڈیوڈ رنز بناکر ناقابل شکست رہے،شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے محمد الیاس نے 1 اور محمد نبی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔۔

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے125 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے کنگز کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

    کراچی کنگز اننگز

    کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلی نے پہلا اوور کرایا۔ شرجیل خان 43 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے،بابر اعظم 23 سکور بناکر خوشدل شاہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

    محمد نبی نے 10 سکور بنائے اور عمران طاہر کا شکار بنے جبکہ ٹام لیمنبے صرف 1 رنز بناکر عمران طاہر کو ہی وکٹ دے بیٹھے جوئے کلارک کی اننگز 26 سکور پر ختم ہو گئی۔ شاہنواز دھانی نے کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 124 رنزبنائے۔

    پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا۔

    لیگ میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف 8 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

    6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچ کھیلے جائیں اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔

     

    محمد رضوان : 

    ٹاس جیتنے کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے،  ہم سب سے پہلے حالات کا جائزہ لینا چاہیں گے اور دیکھنا چاہیں گے کہ ہمارے لیے چیزیں کیسے نکلتی ہیں۔ کراچی میں گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا تاہم اس بار بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

    بابر اعظم:

    کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کراچی کنگز کی کپتانی کر کے اچھا لگ رہا ہے، اپنی ذمہ داری اچھی طریقے سے نبھاؤں گا، ہر ٹیم پلان کر کے میدان میں اترتی ہے۔

     

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    کراچی کنگز: بابر اعظم(کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لوئس گریگری، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہٰ، عمید آصف، ممد، الیاس

     

     

    محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ

  • پاکستان زندہ باد :کراچی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے پی ایس ایل 7 کا میلہ سج گیا

    پاکستان زندہ باد :کراچی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے پی ایس ایل 7 کا میلہ سج گیا

    کراچی: رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے پی ایس ایل 7 کا میلہ سج گیا،دنیا بھرمیں خوشی کا اظہار نیشنل سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب سے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا میلہ سج گیا ہے۔

     

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن کراچی میں رنگ رنگ تقریب سے شروع ہوچکا ہے، نیشنل سٹیڈیم ایل ای ڈی لائٹس سے جگمگا اٹھا جبکہ قومی ترانے کے بعد شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا،عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گاکر شائقین کو محظوظ کیاجبکہ سٹیڈیم کی سکرین پر پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کو ڈاکومینٹری کی صورت میں پیش کیا گیا اور وزیراعظم عمران خان کا پیغام بھی دکھایا گیا، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

     

    نیشنل سٹیڈیم کراچی کا انتظام پاک فوج کے سپرد ہے جبکہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

    بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے اور ٹی 20 کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر آنے والے بابر اعظم کراچی کنگز کی قیادت کریں گے جبکہ ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کو لیڈ کریں گے۔

     

    کرکٹ میلے کا دوسرا میچ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ زلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا کی وجہ سے پہلے میچ سے باہر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ شعیب ملک قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کے ذمہ ہے۔

    این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت کراچی نیشنل سٹیڈیم میں 25 ہزار تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے، لاہور میں اگلے مرحلے کے لئے تماشائیوں تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    نیشنل سٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا، آتشیں اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس ممنوع ہو گا، بینر، پوسٹر پر مذہبی یا فحش جملوں کی بھی ممانعت ہوگی۔

  • پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آج سے آغاز،کون کس سے ٹکرائےگا؟تفصیلات آگئیں

    پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آج سے آغاز،کون کس سے ٹکرائےگا؟تفصیلات آگئیں

    کراچی:پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آج سے آغاز،کون کس سے ٹکرائےگا؟تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مختصر افتتاحی تقریب کے بعد ہو گا، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    کراچی میں آج کرکٹ کا بڑا میلہ سجنے کو تیار ہے جس کے لئے کرکٹ کے دیوانے شدت سے منتظر ہیں۔ گراونڈ کا انتظام پاک فوج نے سنبھال لیا۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ بھی پرفارم کرینگے۔

    ادھر کرکٹ ذرائع کےمطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے اور ٹی 20 کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر آنے والے بابر اعظم کراچی کنگز کی قیادت کریں گے جبکہ ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کو لیڈ کریں گے۔

    کرکٹ میلے کا دوسرا میچ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ زلمی کے کپتان وہاب ریاض ہیں جبکہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کے ذمے ہے۔

    این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت کراچی نیشنل سٹیڈیم میں 25 ہزار تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے، لاہور میں اگلے مرحلے کے لئے تماشائیوں تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    نیشنل سٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا، آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس ممنوع ہو گا، بینر،پوسٹر پر مذہبی یا فحش جملوں کی بھی ممانعت ہوگی۔

  • پیپلزپارٹی کےخلاف سخت عوامی ردعمل کے سبب پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ

    پیپلزپارٹی کےخلاف سخت عوامی ردعمل کے سبب پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ

    کراچی :پیپلزپارٹی کےخلاف سخت عوامی ردعمل کے سبب پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ،اطلاعات کے مطابق راچی میں بدھ کی شام سیاسی جماعتوں کی ریلیوں اور سیاسی کارکنان کی پولیس سے جھڑپ کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے ۔

    جمعرات سے شروع ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے قبل بدھ کی رات چار ٹیموں کو پریکٹس کرنا تھی، معین خان اکیڈمی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کا پریکٹس میچ شیڈولڈ تھا جب کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کو نیٹ پریکٹس کرنا تھی۔

    سیاسی جماعتوں کی ریلیاں، کارکنان کی پولیس سے جھڑپیں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ٹریفک کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے پریکٹس شیڈول منسوخ کردیا گیا۔

    اس سے قبل صبح لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں صبح کے سیشن میں پریکٹس کی۔پریکٹس کے بعد ٹیموں کو ٹریفک جام سے بچانے کے لیے روٹین کے راستے کے بجائے متبادل راستے سے اسٹیڈیم سے ہوٹل واپسی کا سفر کرایا گیا۔

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 7: فول پروف سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل:آغاز (کل)سے ہوگا

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 7: فول پروف سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل:آغاز (کل)سے ہوگا

    کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز (کل) جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم کراچی سے ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ سندھ حکومت ، مقامی انتظامیہ سمیت سٹیک ہولڈڑز نے انتظامات کو آخری شکل دے دی ہے۔

    پاکستان رینجرز (سندھ)، کراچی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف سیکورٹی کے حوالے سے اپنی منصوبہ بندی ترتیب دے دی ہے۔ اسی طرح ٹریفک پولیس نے بھی سٹیڈیم آنے والے تماشائیوں اور دیگر شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک روٹس کا اعلان کردیا ہے ۔ ایونٹ کے پہلے روز ایک مختصر افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    بحیثیت کپتان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ 20 ٹی 20 انٹرنیشنل فتوحات سمیٹنے والے بابر اعظم ایونٹ میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ان کے مدمقابل قومی کرکٹ ٹیم میں ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی 20رنز بنانے والے محمد رضوان ہوں گے جو ملتان سلطانز کی قیادت کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

    این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں شیڈول ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے تماشائیوں کی تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    ایونٹ کا دوسرا میچ اگلے روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گاجبکہ تیسرے روز ٹورنامنٹ کا پہلا ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا۔ جہاں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں دن کی روشنی میں جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات کوبرقی قمقموں کی روشنی میں مدمقابل آئیں گی۔

    ایڈیشن 2018 سے لاہور قلندرز کا حصہ بننے والے مایہ ناز فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سرفراز احمد مسلسل ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔ وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کوئی میچ نہیں چھوڑا۔

    ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کریں گے۔ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا، جہاںمجموعی طورپر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں شامل 19میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فاتحین کی گزشتہ چھ سالہ تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 2016 میں کھیلا گیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا۔دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی ٹھہری۔

    تیسرے ایڈیشن میں ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح سمیٹی۔ ایڈیشن 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، 2020 کی کراچی کنگز رہی جبکہ ملتان سلطانز ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں آئی سی سی کی تازہ ترین پلیئنگ کنڈیشنز لاگو کی ہیں۔

    جس کے تحت فیلڈنگ سائیڈ پر لازم ہے کہ وہ اننگز کے 19 اوورز مقررہ وقت میں مکمل کرے بصورت دیگر میچ کے آخری اوور کے لیے اس ٹیم پر 30یارڈ کے سرکل کے باہر ایک کھلاڑی کم کھڑا کرنے کی شرط لاگو ہوگی۔اس کے علاوہ کسی ٹیم کے کم ازکم 13 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں تو اس ٹیم کا میچ نہیں رکے گا۔

    پاکستان میں بسنے والے کرکٹ فینز پی ٹی وی سپورٹس اور اے سپورٹس پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے میچز براہ راست ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔ اسی طرح مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں موجود فینز اتصالات، کیریبین سرزمین میں فلوم سپورٹس ، نیوزی لینڈ میں سکائی این زیڈ ، برطانیہ میں سکائی سپورٹس ،آسٹریلیا میں فوکس سپورٹس، پاکستان کے علاوہ پورے جنوبی ایشیا میں سونی ، سب صحارا افریقہ میں سپر سپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی نشریات براہ راست دیکھ سکیں گے۔

    پاکستان میں لائیوسٹریم کے حقوق دراز ایپ نے خرید رکھے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی نے او ٹی ٹی صارفین کے لیے آئی سی سی ٹی وی اور ٹیم پاڈ ٹی وی سے بھی معاہدہ کرلیا ہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہیں پہلی مرتبہ فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کا موقع مل رہا ہے، یہ ایک اہم ذمہ داری ہے اور وہ اسے بھرپور انداز میں ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانزایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور ایک سخت حریف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں فینز کی دلچسپی دیدنی ہوتی ہے، امید ہے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیٹر موریس ایک منجھے ہو ئے کوچ ہیں، پلاننگ کے حوالے سے ان کے ساتھ اچھی بات چیت ہو ئی ہے،

    اس سیزن میں کراچی کنگز بہتر کھیل پیش کرے گی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اعزاز کاکامیابی سے دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور سلطانز کا سکواڈ اسی سوچ کے ساتھ لیگ کے افتتاحی میچ سے میدان میں اترے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ملتان سلطانز نے ایڈیشن 2021 میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا مگر وہ اب ماضی ہوچکا ہے اور یہ ایک نیا سال ہے، یہاں نیا میدان ہے اور نئے کھلاڑی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب دفاع کے لیے ایک نئی اور مختلف سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

    محمد رضوان نے کہا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹر اور کپتان ہیں۔ ان کی قیادت میں کراچی کنگزکی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔ امیدہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین بہترین کرکٹ میچ سے لیگ کا آغاز ہوگا۔

  • پی ایس ایل 7 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے

    پی ایس ایل 7 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے

    ایونٹ کی آن لائن ٹکٹ کرکٹ ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے اورایم اینڈ پی اسٹورز سے خریدی جاسکتی ہیں
    ایونٹ کا درست نام "ایچ بی ایل پی ایس ایل” ہے۔ تمام میڈیا ہاؤسز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نیوز بلیٹنز، ہیڈ لائنز اور تحریروں میں ایونٹ کا درست اور مکمل نام استعمال کریں

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایونٹ 27 جنوری سے 27 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    چھاتی کے سرطان کے مرض سے آگاہی کی مناسبت سے4 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پنک ربن ڈے منایا جائے گا۔اس روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اس روز گلابی رنگ کی ٹوپیاں پہنیں گے۔اسی طرح 15 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا، جہاں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس روز کینسر میں مبتلا 2 بچوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں گی۔

    پنک ڈے پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگی اسٹمپس کو پنک اور گولڈن ربن ڈے پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگی اسٹمپس کو گولڈن رنگ میں رنگا جائے گا۔ان دونوں روز، اسٹیڈیم میں نصب بڑی سکرینز پرمرض کی آگاہی سے متعلق پیغامات نشر کیے جائیں گے۔ کمنٹیٹرز بھی کمنٹری کے دوران اس روز کی مناسبت سے گفتگو کریں گے۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کاکہناہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی چند مقبول ترین لیگز میں ہوتا ہے، لہٰذا ہم اپنی معاشری ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔سلمان نصیر نے کہاکہ کرکٹ اس ملک کا مقبول ترین کھیل ہے، جو پوری قوم کو متحد کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کرتا رہے گا۔

    ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

  • کرونا کے باوجود پی ایس ایل جاری رکھنے کے لیے نئی کنڈیشنز آ گئیں

    کرونا کے باوجود پی ایس ایل جاری رکھنے کے لیے نئی کنڈیشنز آ گئیں

    کورونا کے باوجود پی ایس ایل جاری رکھنے کے لیے نئی کنڈیشنز،کسی ٹیم کے کم ازکم 13 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں تو اس ٹیم کا میچ نہیں رکے گا

    ایک ایمرجنگ کرکٹر سمیت پلیئنگ الیون میں کم از کم سات اور زیادہ سے زیادہ آٹھ مقامی کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں فائنل میچ کے لئے ایک دن ریزرو رکھا گیا ہے، ٹی وی امپائرباؤلر کی نوبال دیکھے گا،این سی او سی نے بھی میچ کی ایس او پیز جاری کر دی، این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میچز 25 فیصد شائقین اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے،کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کے لیے مکمل ویکسی نیشن لازمی ہو گی،پی ایس ایل لاہور میچز کے بارے میں فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گامکمل ویکسی نیٹڈ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی،

    تمام عمر کے افراد کو ہی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی،اسٹیڈیم میں آنے کے لیے 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسی نیشن لازم ہو گی، پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجرا کے لیے میکنزم تیار کرے گا،پی سی بی کرکٹ میچز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کی ذمہ دار ہو گی،پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہو گی، کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا،

    پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ  پی سی بی ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اسے شائقین کرکٹ کی صحت اور حفاظت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں کا مکمل ادراک ہے این سی او سی کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے لیکن اس سلسلے میں تماشائیوں کی جانب سے بھی غیر مشروط تعاون کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ ایک محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہوسکیں

    اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی