Baaghi TV

Tag: پی ایس ایل

  • پی ایس ایل کیلئے سخت حفاظتی پروٹوکولز جاری:دیکھنے والےکرکےآئیں تیاری

    پی ایس ایل کیلئے سخت حفاظتی پروٹوکولز جاری:دیکھنے والےکرکےآئیں تیاری

    لاہور:پی ایس ایل کیلئے سخت حفاظتی پروٹوکولز جاری:دیکھنے کرکے آئیں تیاری،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے حفاظتی پروٹوکولز جاری کر دیے ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی پروٹوکولز کے مطابق ایونٹ کے پہلے مرحلے میں شریک تمام افراد کی 4 بار پی سی آر ٹیسٹنگ کی جائے گی، 10 فروری سے 27 فروری تک شرکاء کی 7 مرتبہ پی سی آر ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

    پروٹوکولز میں کہا گیا ہے کہ کووڈ ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آنے پر7 دن کے لیے آئسولیشن میں رکھا جائے گا، جس کے بعد ریپڈ ٹیسٹ ہو گا، ریپڈ ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آنے کی صورت میں مذکورہ شخص کو مزید 3 روزکے لیے آئسولیشن میں رہنا پڑے گا۔

    کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑی گیند پر تھوک کا استعمال نہیں کر سکتے، تمام کھلاڑیوں کوصرف اپنے سامان استعمال کرنے کی اجازت ہو گی اور صفائی کے عملے کے علاوہ کسی اور کو ہوٹل کے کمرے میں آنے کی دعوت دینا بڑی خلاف ورزی ہو گی، اجازت کے بغیر قرنطینہ کے دوران کمرے سے باہر نکلنا بڑی خلاف ورزی ہو گی اور ببل کے باہر سے کوئی بھی چیز وصول کرنا، علامات سے آگاہ نہ کرنا بڑی خلاف ورزی ہوگی۔

    پی سی بی پروٹوکولز کے مطابق ایسا کوئی قدم اٹھانا جو علامات کو چھپائے یا ٹیسٹ کے نتائج کو تبدیل کر دے بڑی خلاف ورزی ہو گی، کسی ایسے شخص سے ملنا جس میں علامات ہوں یا جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہو وہ بھی بڑی خلاف ورزی ہو گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میڈیا کے لیے بھی ایڈوائزی جاری کی گئی ہے اور این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں پر میڈیا باکس میں داخلہ محدود کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران صرف 25 فیصد صحافیوں کو میڈیا باکس میں بٹھنے کی اجازت ہو گی، مرکزی بلڈنگ کے میڈیا باکسز میں 25 فیصد صحافی ہوں گے، دیگر صحافیوں کے لیے جاوید میانداد انکلوژر میں میڈیا زون بنایا جا رہا ہے۔

  • پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کی پہلی جھلک منظرِ عام پرآتے ہی پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن بن گئی

    پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کی پہلی جھلک منظرِ عام پرآتے ہی پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن بن گئی

    لاہور:پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کی پہلی جھلک منظرِ عام پرآتے ہی پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن بن گئی ،اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی

     

     

    اس حوالے سے یہ باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

     

     

    ایونٹ کے 7ویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کی ریکارڈنگ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز میں کی گئی ہے جس کی پہلی جھلک کچھ دیر قبل ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر جاری کی گئی ہے۔

    پی ایس ایل کا مکمل ترانہ آج 23 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جس کے لیے مداح بے تاب ہیں۔ٹوئٹر پر پی ایس ایل اینتھم اور گلوکار عاطف اسلم کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین خیال ظاہر کررہے ہیں کہ چونکہ اس بار ترانے میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے تو یہ پی ایس ایل کے گذشتہ سیزنز کے ترانوں سے زیادہ اچھا ہوگا۔

     

     

     

     

    ادھر انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ میچز مکمل ہوگئے، پاکستان نے آخری راؤنڈ میچ میں پاپوا نیو گنی کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ویسٹ انڈیز کے شہر پورٹ آف سپین میں کھیلےگئے میچ میں پاپوا نیو گنی کے بیٹرز پاکستان کے بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیئے، پوری ٹیم پچاس رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان انڈر 19 نے اکاون رنز کا ہدف بارہویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، شاندار کارکردگی پر محمد شہزاد مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔

  • شائقینِ کرکٹ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں دیں گے

    شائقینِ کرکٹ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں دیں گے

    شائقینِ کرکٹ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں دیں گے

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں کرکٹ فینز دیں گے۔ 27 جنوری سے شروع ہونے والی لیگ کا پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    شائقینِ کرکٹ اپنی پسندیدہ شخصیت کے کوائف سے متعلق آن لائن فارم 23 جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں۔ یہ آن لائن فارم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

    گزشتہ ایڈیشن کی طرح ساتویں ایڈیشن میں بھی مجموعی طور پر 34 شخصیات کو ہمارے ہیروز کے ایوارڈز دئیے جائیں گے۔ کرکٹ شائقین کی طرف سے جمع کروائے گئے ان امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری پی سی بی کا گورننگ بورڈ دے گا، جنہیں پوسٹ میچ تقاریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    اس مہم کے تحت شائقینِ کرکٹ کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اپنی پسندیدہ شخصیات کو چننے کا موقع ملے گا، جن میں کھیل، تعلیم، صحت ، آرٹ، ثقافت، سماجی کام اور ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی قومی شخصیات شامل ہوں گی۔ شائقین کرکٹ چاہیں تو ایک سے زائد کیٹیگریز میں بھی ہمارے ہیروز کو نامزد کر سکتے ہیں۔

    https://forms.zohopublic.com/HBLPSL/form/HBLPSLHamarayHeroes/formperma/63EZLCoQAzuy1aQr0COc-hXXn3SdYC3Oin8XF9SbnhM

    اس مہم کو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا ، جہاں اسے زبردست پذیرائی ملی تھی ۔ اس مہم کے تحت جن ہیروز کو سراہا گیا ہے، ان میں کبڈی کھلاڑی عمران بٹ، اے سی ایف اینیمل ریسکیو کی بانی عائشہ چندریگر، کوہ پیما نذیر سلطان، پروفیشنل ای اسپورٹس پلیئر ارسلان اش اور فلم میکر فہیم آزوی کے نام قابل ذکر ہیں۔

  • پی ایس ایل (7):2022: سپلیمنٹری اور متبادل ڈرافٹنگ مکمل:   تفصیلات جاریں

    پی ایس ایل (7):2022: سپلیمنٹری اور متبادل ڈرافٹنگ مکمل: تفصیلات جاریں

    لاہور:پی ایس ایل 2022: سپلیمنٹری اور متبادل ڈرافٹنگ مکمل:تفصیلات جاریں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کرنے والی ٹیموں نے 2022 کے سیزن کے لیے سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ (متبادل) ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈرافٹنگ کاعمل ورچوئل ہوا اور ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ سپلیمنٹری سیشن میں پہلا انتخاب کا موقع 2020 کی چیمپئن کراچی کنگز کو ملا اور سابق چمپیئن ٹم نے ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر صاحبزادہ فرحان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

     

     

    دوسرا موقع لاہور قلندرز کو ملا اور انہوں نے فاسٹ باؤلر محمد عمران رندھاوا کو منتخب کیا، جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ باؤلر موسیٰ خان، ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی اور پشاور زلمی نے محمد عمر کو منتخب کیا۔

    ڈرافٹنگ کے عمل میں دوسرا مرحلہ ریورس آرڈر کے بعد ہوا جہاں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے رضوان حسین ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظاہر خان، لاہور قلندرز نے عاکف جاوید اور کراچی کنگز نے جارڈن تھامپسن کا انتخاب کیا۔

    پی سی بی کے مطابق ہر فرنچائز کو دو سپلیمنٹری انتخاب میں زیادہ سے زیادہ ایک غیر ملکی کرکٹر کو منتخب کرنے کی اجازت تھی۔

    اسی طرح ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ملتان سلطانز نے اوڈین اسمتھ کی جگہ وکٹ کیپر جانسن چارلس کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے منتخب کیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوید الحق کی جگہ لیوک ووڈ، جیمز ونس کی جگہ ول اسمیڈ، جیسن رائے کی جگہ شمرون ہیٹمائر اور افغانستان کے نور احمد کی جگہ علی عمران کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

    کراچی کنگز نے انجری کے باعث دستیاب نہ ہونے والے ٹام ایبل کی جگہ اویشیکا فرنینڈو، قومی انڈر-19 ٹیم کے کپتان قاسم اکرم کی جگہ اسپنر محمد طحہ خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

    قاسم اکرم آئی سی سی انڈر- 19 ورلڈ کپ میں شرکت کی وجہ سے پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے سینٹ کٹس میں موجود قومی انڈر-19 کے اسکواڈ میں شامل ذیشان ضمیر کی جگہ محمد ہریرہ کو منتخب کرلیا ہے، جنہوں نے اپنے ڈیبیو فرسٹ کلاس سیزن میں شاندار ٹرپل سنچری بنائی تھی اور قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بھی بنائے تھے۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم میں ابتدائی چند میچوں کے لیے انگلش وکٹ کیپر فل سالٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بین ڈنک کو دوبارہ حصہ بنا لیا ہے۔

    پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ایک ایک سپلیمنٹری انتخاب محفوظ رکھا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علاوہ باقی پانچوں فرنچائزز نے متبادل راؤنڈ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔

    منتخب کھلاڑیوں کی فہرست

    اسلام آباد یونائیٹڈ: موسیٰ خان، ظاہر خان، محمد حریرا

    کراچی کنگز: صاحبزادہ فرحان، جارڈن تھامپسن، اویشا فرنینڈو، محمد طحہ خان

    لاہور قلندرز: محمد عمران رندھاوا، عاکف جاوید، بین ڈنک

    ملتان سلطانز: ڈیوڈ ولی، رضوان حسین، جانسن چارلس

    پشاور زلمی: محمد عمر

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: غلام مدثر، لیوک ووڈ، ول سمیڈ، شیمرون ہیٹمائر، علی عمران

  • پی ایس ایل میچوں کی لینڈنگ رائٹس،عدالت نے کیا جواب طلب

    پی ایس ایل میچوں کی لینڈنگ رائٹس،عدالت نے کیا جواب طلب

    پی ایس ایل میچوں کی لینڈنگ رائٹس،عدالت نے کیا جواب طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل میچوں کی لینڈنگ رائٹس دینے کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا مقامی چینل کے وکیل اعتزاز احسن نے درخواست کی مخالفت کی.،اعتزاز احسن نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے تحت بڈز لی،درخواست قابل سماعت نہیں درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ،اتنی جلدی نیلامی اور ٹھیکہ میں شفافیت کیسے ہوئی؟

    عدالت نے پی ٹی وی کے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پٹیشن کا سن کر عدالت آ گئے اپنے ساتھ وہ تمام دستاویزات لاتے جسکے تحت آپ کو بڈز دی گئی،

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں نجی میڈیا گروپ کی جانب بسے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل میچوں کے لینڈنگ رائٹس سیاسی بنیادوں پر دینے کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2022 اور 2023 میں ہونے والے پی ایس ایل میچوں کو براہ راست دکھانے کے نیلامی کے لیے ٹینڈر اور پرائیویٹ چینلوں سے بڈز طلب کیں درخواست گزار نے سب سے َزیادہ بولی لگائی۔ اس کو بڈز دینے کے بجائے پی ٹی وی اور مقامی چینل کو ٹھیکہ دے دیا گیا۔ جس سے ان کے چینل کا استحقاق مجروح ہوادرخواست میں کہا گیا کہ عدالت اس پی ایس ایل میچوں کو دکھانے کے لیے کی گئی لینڈنگ رائٹس کی نیلامی کالعدم قرار دے۔ عدالت قواعد وضوابط کے تحت دوبارا نیلامی کا حکم دے۔ پیٹیشن میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور مقامی چینل کو فریق بنایا گیا ہے

    پیسوں کی وجہ سے پی ایس ایل 7 سے دستبردار نہیں ہوا، کامران اکمل

    دوسرا ٹی 20 میچ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی:ریکارڈ…

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ: پاکستان کا نیشنل اسٹیڈیم میں منفرد ریکارڈ

  • پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے،سرفراز احمد

    پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے،سرفراز احمد

    کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے، کوشش ہوگی اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بناؤں۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ایک تقریب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے، میں مسلسل محنت کر رہا ہوں اور مستقبل کے حوالے سے اچھی توقعات ہیں، شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈیٹر میں آمد خوش آئند ہے، وہ مشکل وقت میں ٹیم کیلئے پرفارمنس دیتے رہے ہیں۔

    جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

    سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کےساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے،ان کی کمی محسوس کریں گے، حفیظ نے جس انداز میں کرکٹ کھیلی وہ شاندار تھی۔

    سرفراز نے کہا کہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے سابق کرکٹر توصیف احمد کو کوئی جواب نہیں دوں گا،توصیف احمد بھی تو سلیکشن کمیٹی میں شامل تھے سلیکشن کمیٹی میں کئی باتیں راز ہوتی ہیں جو باہر نہیں آنی چاہئیں، اگر میں نے بولنا شروع کیا تو کئی لوگوں کو مشکلات پیش آئیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے، پی ایس ایل 7 میں پی سی بی کو کورونا کے حوالے سے پلان بنانا ہوگا، ہر ٹیم بیس سے 22 کھلاڑی اپنےاسکواڈ میں رکھے، کورونا کی صورت میں متبادل کھلاڑی تیار ہوں،پی سی بی کے پاس ایسی صورتحال میں پلان بی ہونا ضروری ہے۔

    مصباح الحق اور لیونل میسی بھی کورونا وائرس کا شکار

    ان کا کہنا تھا کہ سرفراز حمد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کپتان ہے، کوشش کروں گا اس کو حوصلہ دوں، سرفراز احمد دوران فیلڈ جذباتی ہو جاتا ہے، کوشش کروں گا کہ میدان میں اسے ٹھنڈا رکھوں اور سپورٹ کروں، سرفراز احمد بہت اچھا کھیلتا ہوا آرہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کے نامور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا محمد حفیظ نے اس حوالہ سے پریس کانفرنس میں اعلان کیا اور کہا کہ اپنے کیریئراور کامیابی سے بہت خوش ہوں میری کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے 18 سال پہلے اپنے کیریئر کا خوبصورت سفر شروع کیا، اور اپنے ملک اور ٹیم کے لیے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی، اس سفر میں پی سی بی اور میڈیا کے دوستوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا-

    محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور آخری ورلڈ کپ پاکستان کے پرائیڈ کے لئے کھیلا تھا ، محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ میچ فکسرز کے خلاف آواز بلند کی تو کہا گیا کہ کھیلنا ہے توکھیلیں جب میں نے میچ فکسنگ پر اسٹینڈ لیا اور دوسرا موقع دینے کی مخالفت کی تو اس وقت کے چیئرمین نے کہا کہ آپ کو کھیلنا ہے تو کھیلیں وہ تو کھیلیں گے ، وہ میرے کیریئر کا سب سے افسوس ناک لمحہ تھا-

  • کرکٹ شائقین کے لیےخوشخربی:پی ایس ایل 7 ،سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    کرکٹ شائقین کے لیےخوشخربی:پی ایس ایل 7 ،سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    لاہور:کرکٹ شائقین کے لیےخوشخربی:پی ایس ایل 7 ،سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے لئے 100فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی،سٹیڈیم میں آنے کیلئے 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسینیشن لازم ہو گی، پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا۔

    وفاقی اور صوبوں کو جاری کئے گئے مراسلہ میں بتایا گیا کہ پی سی بی کرکٹ میچز کیلئے سکیورٹی انتظامات اور کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہو گی اور کرکٹ سٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا، جس کے لئے رواں ماہ ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا تھا،عمر اکمل کی لیگ میں واپسی ہوئی،کرس گیل، بین ڈنک، احمد شہزاد ،محمد عرفان سمیت کئی بڑے نام پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں ہونگے۔

    لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ و دیگر شریک ہوئے جبکہ فرنچائز مالکان نے 6 مختلف کیٹگریز میں 18 کھلاڑیوں کا چناؤ کیا،میگا ایونٹ میں مجموعی طورپر34میچز کھیلے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ سپر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا تعلق بہت اہم ہے ،لیڈرشپ بہتر ہو تو تمام چیزیں بہتر سمت میں جاتی ہیں جبکہ بورڈ اور مالکان کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے ۔

    چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا تھا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنائیں ،تمام فرنچائز اور سپانسرز کا تعاون اہم ہے اس لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سٹریٹجک پارٹنرشپ کرنے جارہے ہیں ،جب تک آپ کی پچز نہیں ہونگی تو بین الاقوامی کرکٹ میں مشکلات ہونگی ،جتنی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ دیکھی اس میں پچز کا معیار بہتر نہیں تھا، اگر پچ اچھی نہیں ہوگی تو آپ کا پراڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا ۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگلے ایک ماہ میں 30ہائبرڈ پچز بنائیں گے ،دو ڈراپ ان پچز بنانے جارہے ہیں اور ان دو ڈراپ ان پچز پر 37 کروڑ کی لاگت آئے گی۔میرے لیے سب سے اچھی بات ڈراپ ان پچز ہیں، ورنن فلینڈر اور میتھیو ہیڈن کو بھی سٹریٹیجک پارٹنرشپ کے ذریعے رکھا تھا، ہمیشہ فرنچائز کو کہا کہ ہم نے اس لیگ کو سب سے بہتر کرنا ہے ،ہمیں پاکستان ٹیم کی مدد کرنی ہے جس کیلئے ڈراپ ان پچز بہت ضروری ہے اور90 ہائیبرڈ پچز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

  • 32ممالک کے 425کھلاڑیوں کے ساتھ پی ایس ایل 7کی ڈرافٹنگ ہوگئی

    32ممالک کے 425کھلاڑیوں کے ساتھ پی ایس ایل 7کی ڈرافٹنگ ہوگئی

    لاہور:32ممالک کے 425کھلاڑیوں کے ساتھ پی ایس ایل 7کی ڈرافٹنگ ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو تیارہے ، لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 7)کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب جاری ہے جس میں 32 ممالک کے 425کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جائیے گی جبکہ میگا ایونٹ27 جنوری سے شروع ہوگا اور مجموعی طورپر34میچز کھیلے جائیںگے۔

    پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ پی ایس ایل ڈرافٹنگ پالیسی کے تحت ہر فرنچائز کو آخری ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ 8 کرکٹرز برقرار رکھنے کی اجازت تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے 8 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7،7کھلاڑی برقرار رکھے ۔ہر فرنچائز کو 18رکنی سکواڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز کے تین تین کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہے۔

    ٹیموں کو سلور میں 5، ایمرجنگ میں 2 اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے 2 پلیئرز شامل کرنا ہیں،ڈرافٹنگ کا مرحلے میں 32ملکوں سے مجموعی طور پر 425 کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔ فرنچائزز اپنی مرضی کے کرکٹرز کا انتخاب کرتے ہوئے سکواڈز کو پورا کریں گے ۔

    پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا تعلق بہت اہم ہے ،لیڈرشپ بہتر ہو تو تمام چیزیں بہتر سمت میں جاتی ہیں جبکہ بورڈ اور مالکان کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے ۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنائیں ،تمام فرنچائز اور سپانسرز کا تعاون اہم ہے اس لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سٹریٹجک پارٹنرشپ کرنے جارہے ہیں ،جب تک آپ کی پچز نہیں ہونگی تو بین الاقوامی کرکٹ میں مشکلات ہونگی ،جتنی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ دیکھی اس میں پچز کا معیار بہتر نہیں تھا، اگر پچ اچھی نہیں ہوگی تو آپ کا پراڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا ۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ اگلے ایک ماہ میں 30ہائبرڈ پچز بنائیں گے ،دو ڈراپ ان پچز بنانے جارہے ہیں اور ان دو ڈراپ ان پچز پر 37 کروڑ کی لاگت آئے گی۔

    پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کی ڈرافٹنگ کچھ اس طرح کی گئی ہے

    پلاٹینم کیٹگری

    اس کیٹگری کے ساتھ تقریب کے دوران پلاٹینیم کیٹگری کے لئے لاہور قلندرز نے فخر زمان ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو،کراچی کنگز نے کرس جارڈن اور ملتان سلطانز نے آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ کو وائلڈ کارڈ سے منتخب کرلیا ہے۔کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے جیسن روئے اورپشاور زلمی نے افغانستان کے اوپنر حضرت اللہ ززئی کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب کرلیا ہے۔

    ڈائمنڈ کیٹگری

    پاکستان سپر لیگ 7 کی ڈرافٹنگ تقریب کی ڈائمنڈ کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنٹ ڈی لینگ، ملتان سلطانز نے ڈوین سمتھ ،کراچی کنگز نے لوئس گریگری کو شامل کرلیا ہے۔

    سلور کیٹگری

    ڈرافٹنگ تقریب میں سلور کیٹگری میں پشاور زلمی نے سلمان ارشاد ، ملتان سلطانز نے رومان رئیس ، کراچی کنگز نے عمید آصف، ملتان سلطانز نے آصف آفریدی ، پشاور زلمی نے کامران اکمل ، کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے خرم شہزاد،پشاور زلمی نے ثمین گل کراچی کنگز نے محمد عمران جونئیر کوشامل کیا گیا ہے

    سلوری کیٹگری میں‌ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوین الحق ،ملتان سلطانز نے رومین پال پشاور زلمی نے ارشد اقبال ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر،کراچی کنگز نے روحیل نذیر اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹگری میں سہیل تنویر کو شامل کرلیا۔

  • پی ایس ایل 7:فرنچائزز کے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان:32 ممالک سے 425 کھلاڑی شامل ہوں گے

    پی ایس ایل 7:فرنچائزز کے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان:32 ممالک سے 425 کھلاڑی شامل ہوں گے

    لاہور:پی ایس ایل 7:فرنچائزز کے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان:32 ممالک سے 425 کھلاڑی شامل ہوں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 7ویں سیزن کیلئے فرنچائزز کی جانب سے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل 2022 کے ڈرافٹ سے قبل کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار، ٹریڈ اور ریلیز کرنے کی ونڈو آج دوپہر بند ہو گئی اور ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سوا بقیہ تمام فرنچائزوں نے اپنے آٹھ، آٹھ کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

    گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز نے اپنے اسکواڈ میں سات، سات کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

    رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ میں لیگ میں فرنچائزوں کے لیے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس کو ’رائٹ ٹو میچ کارڈ‘ قرار دیا گیا ہے۔

    اس نئے طریقہ کار کے تحت ہر ٹیم کے پاس ایسا ایک کارڈ ہو گا جس کے تحت وہ اس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اسکواڈ سے ریلیز کیے گئے ایک کھلاڑی کو دوبارہ منتخب کر سکیں گے۔

    پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ 12 دسمبر کو ہوں گے اور 32 ممالک سے 425 کھلاڑی اس عمل کا حصہ ہوں گے۔

    ڈرافٹ کے دوران سب سے پہلے لاہور قلندرز کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جس کے بعد ملتان سلطانز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور پھر سب سے آخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمبر آئے گا۔

    ہر ٹیم اپنی فرنچائز میں 18 کھلاڑیوں شامل کر سکتی ہے جس میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری میں تین، سلور کیٹیگری میں پانچ، دو ایمرجنگ کھلاڑی اور دو کھلاڑیوں کو سپلیمنٹری کیٹیگری کا حصہ بنا سکیں گے۔

    سلطانز نے جن 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے ان میں پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان محمد رضوان اور رائلی راسو، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عمران طاہر اور صہیب مقصود، ڈائمنڈ میں خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی، شان مسعود شامل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چار کھلاڑیوں کو 2021 کے ایڈیشن سے برقرار رکھا ہے جبکہ تین کھلاڑیوں کی دیگر ٹیموں سے ٹریڈ کی ہے۔

    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں پلاٹینم کیٹیگری کے سرفراز احمد، ڈائمنڈ سے محمد نواز، محمد حسنین، نسیم شاہ شامل ہیں، اس کے علاوہ پلاٹینم کیٹیگری کے جیمز ونس، ڈائمنڈ میں افتخار احمد اور گولڈ سے شاہد آفریدی کو دیگر ٹیموں سے ٹریڈ کر کے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    کراچی کنگز نے کپتان اور عالمی نمبر ایک بلے باز بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے، اس کے علاوہ سابق کپتان عماد وسیم، محمد عامر کو ڈائمنڈ، جو کلارک، شرجیل خان اور عامر یامین کو گولڈ جبکہ محمد الیاس کو سلور کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

    دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ آصف علی اور حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان کو ڈائمنڈ، ایلکس ہیلز، اعظم خان اور محمد وسیم جونیئر کو گولڈ جبکہ پال اسٹرلنگ کو سلور کیٹیگری میں موجود ہیں۔

    پشاور زلمی نے لیام لیونگسٹن اور وہاب ریاض کو پلاٹینم، حیدر علی، شرفین ردرفورڈ اور شعیب ملک ڈائمنڈ، حسین طلعت اور ثاقب محمد گولڈ اور ٹام کوہلر کیڈمور کو سلور کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

    لاہور قلندرز نے افغان اسپنر راشد خان اور شاہین شاہ آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے، حارث رؤف، ڈیوڈ ویزے اور محمد حفیظ کو ڈائمنڈ جبکہ سہیل اختر، ذیشان اشرف اور احمد دانیال سلور کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔

    ڈرافٹ میں پلاٹینم کیٹیگری میں دستیاب بین الاقوامی کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ملر، کرس گیل ، کرس جورڈن، جیسن روئے، ٹائمل ملز، ٹام بینٹن، کولن انگرام، شیمرون ہٹمائر، کولن منرو، تھسارا پریرا، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیوڈ ولی، ایسورو یوڈانا، سندیپ لیمی چین، تبریز شمسی، مرچینٹ ڈی لانگے شامل ہیں۔

  • مردان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے حفاظتی اقدامات، کورونہ ویکسینشن کاؤنٹرز۔

    مردان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے حفاظتی اقدامات، کورونہ ویکسینشن کاؤنٹرز۔

    مردان۔ کمشنر مردان منتظر خان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسنیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ اس وبائی مرض پر جلد از جلد قابو پایا جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر مردان نے اپنے دفتر میں کورونا ویکسنیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، ایم ڈی مردان میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر مختیار، ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر کچکول، پلمونالوجسٹ ایم ایم سی مردان ڈاکٹر سجاد، ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نذیر، فوکل پرسن برائے کووڈ 19-ڈاکٹر امتیاز، ڈاکٹر باسط اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع مردان کو پہلے مرحلے میں کل 1533 ویکسینز فراہم کی گئی ہیں جن میں سے مردان میڈیکل کمپلیکس کے ہیلتھ سٹاف کو131جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان میں 225 خوراکیں دیئے جاچکی ہیں۔جبکہ دوسرے مرحلے کیلئے مزید 1733خوراکیں اور بھی ملی ہیں۔ مردان میں کل 11 ویکسینشن کاؤنٹرز قائم کی جاچکی ہیں۔ جن میں مریضوں کو کووڈ کے ویکسینز لگائی جائینگی۔ کمشنر مردان نے کہا کہ اس عمل میں جتنی بھی پیچیدگیا ں اور مشکلات ہیں ان کو دور کرنے کیلئے ایک مربوط لائحہ عمل طے کیا جائے تاکہ عوام کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کمشنر مردان نے ڈی ایچ او مردان کو ہدایت کی کہ ویکسینیشن کے اگلے مرحلے کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ ڈپٹی کمشنر مردان کیساتھ شیئر کریں۔ دریں اثناء کمشنر مردان کے دفتر میں مردان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مردان سپر لیگ کے منیجنگ ڈائریکٹر عبد العز یز خان، ریجنل سپورٹس آفیسر امیر بشر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان، اور مردان سپر لیگ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو 23مارچ سے شروع ہونے والے مردان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جن میں کل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اور یہ ٹورنامنٹ 18دن تک جاری رہیگا۔ اس ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ کمشنر مردان نے کہا کہ مردان میں سپورٹس کی ترقی کیلئے عملی کام کررہے ہیں اور انشاء اللہ مردان سپر لیگ ایک شاندار اور یادگار ایونٹ ہوگا۔