Baaghi TV

Tag: پی ایس ایل

  • پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکوں کی بندش،سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست

    پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکوں کی بندش،سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکوں کی بندش ،متعلقہ معاملے پر ایک اور درخواست دائر کردی گئی

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسٹیڈیم کے قریب تعلیمی اداروں کی جانب سے سڑکوں کی بندش پر اعتراض اٹھا دیا گیا، سڑکوں کی بلاوجہ اورگھنٹوں بندش سے طلبا کاتعلیمی نقصان ہورہا ہے، میچ کے دوران سڑکوں کوبند کردیا جاتا ہے جس سے طلبا کوتعلیمی اداروں میں آنے جانے میں مشکلات ہوتی ہیں، عدالت نے معاملہ پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی،عدالت نے درخواست کو پہلی درخواست کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ دونوں درخواستوں پر ایک ساتھ آج دوبارہ سماعت ہوگی،

    چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے گزشتہ روز پولیس کے اعلی حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا،عدالت نے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کئے تھے

  • کراچی کنگز  کو شکست،ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ گئی

    کراچی کنگز کو شکست،ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ گئی

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 19 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 190 رنز کا ہدف دے دیا۔

    باغی ٹی وی : نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں نے اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کیں،کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزا شامل ہوئے،جبکہ سلطانز نے آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دھانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے کو ٹیم میں شامل کیا-

    ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، عثمان خان نے 59 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ ان کی پی ایس ایل میں دوسری سنچری ہے،اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 58 اور ریز ہینڈرکس نے 13 رنز بنائے، افتخار احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کراچی کنگز کی جانب سے مزرابانی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ملتان سلطانز کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔

    شعیب ملک 38 اور شان مسعود 36 رنز بناکر نمایاں رہے، عرفان خان 23 ، حسن علی 17 اور لیوس ڈوپلوئے 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز وینس 7 اور ٹم سیفرٹ ایک رن بنا سکے، محمد نواز 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    ملتان کی جانب سے اسامہ میر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ولی، محمد علی ، کرس جارڈن اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کو اب تک صرف ایک ہی میچ میں شکست ہوئی ہے ملتان سلطانز 6 میچز کھیل کر پانچ میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    کراچی کنگز اب تک اپنے پانچ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں فتح یاب ہوئی جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کی چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے۔

    ملتان سلطانز: رضا ہینڈرکس، محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، عثمان خان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، فیصل اکرم، محمد علی

    کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، لیوس ڈو پلوئے، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ، بلیسنگ مزارانی

  • بارش کے باعث یونائیٹڈ  اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ منسوخ

    بارش کے باعث یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ منسوخ

    راولپنڈی:ا یچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا آج راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ مسلسل بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں گراؤنڈ ہی نہ پہنچ سکیں، دونوں ٹیموں کو ساڑھے چار بجے ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہونا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شیڈول ڈبل ہیڈر مکمل واش آؤٹ ہوگیا، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہوچکا ہے اس سے قبل تیزبارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بھی ختم کردیا گیا تھا اور دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

  • راولپنڈی میں بارش،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ

    راولپنڈی میں بارش،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ

    پی ایس ایل9 ، راولپنڈی میں بارش،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کر دیا گیا

    راولپنڈی میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پی ایس ایل کا یہ 17واں میچ ختم کر دیا گیا ہے،مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا،میچ ختم کیے جانے کے بعد لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو ایک ایک پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے

    دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں،دوسرے میچ کا وقت شام سات بجے کا ہے،دونوں میچز کیلئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو شائقین کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا

    دوسری جانب کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے زیر صدارت پی ایس ایل کے ختمی انتظامت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،‏‎راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 02 تا 10 مارچ 2024 تک پی ایس ایل میچز ہوں گے، راولپنڈی پی ایس ایل کے 09 میچز کی میزبانی کرے گا۔ان میں سے 03 ڈے اور 06 نائٹ میچز ہوں گے۔سکیورٹی کے پیش نظر فوڈ سٹریٹ ڈبل روڈ 28 فروری سے بند، 11 مارچ 2024 کودوبارہ کھول دی جائے گی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا کہنا ہے کہ میچزمیں سکیورٹی و دیگر انتظامات کو بہترین بنانا ہے تا کہ مہمان کھلاڑیوں کو ہماری مہمان نوازی و امن پسندی کا ادراک ہو۔ عوام قومی مفاد کی خاطرقانون نافذ کر نے والے اداروں سے بھر پور تعاون اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔‎پی ایس ایل کے انتظامات میں کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ڈبل روڈ اور کرکٹ سٹیڈیم کے اردگرد موجود سڑک کا پیچ روک مکمل کیا جاچکا ہے۔روٹس پر موجود تمام سٹریٹ لائٹس کی مرمت بھی کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ دوران میچز ساڑھے پانچ ہزار سکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرہ، انٹری گیٹ پر نادرہ و یری فیکیشن کاؤنٹر کا قیام اور راستے میں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تمام تر انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے شہباز شریف سپورٹس جمنازیم میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے کار پارکنگ راول پارک کے اوپن ایریا اور سیٹلائٹ ٹاون کالج میں کی جائے گی۔ پارکنگ ایریاز سے تماشائیوں کو شٹل سروس کے ذریعے کرکٹ گراونڈ کے داخلی راستہ تک پہنچایا جائے گا۔ میچ کے دوران سول ڈیفنس کی جانب سے بم ڈسپوزل سکواڈ سٹیڈیم میں موجودہوں گے۔ آئیسکو کی جانب سے میچ کے دوران بجلی کی لگاتار فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سٹیڈیم کے پاس فرسٹ ایڈ ایمبولینس اور فائر برگیڈ گاڑی ہمہ وقت موجود رہیں گی۔ کرکٹ سٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کے لیے آر ڈیبلیو ایم سی کے 100 اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

  • کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب

    کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب

    کراچی کنگز کے 20میں سے 13 کھلاڑی پیٹ کی خرابی کا خرابی کا شکار ہوگئے، پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبرپر موجود کراچی کنگز کو آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں لازمی کامیابی درکار، لیکن میچ کے لیے گیارہ کھلاڑی میدان میں اتارنا مشکل ہوگیا۔

    آج کراچی میں میچ ہونا ہے اور کراچی کنگز کے کھلاڑی بیمار پڑ گئے ہیں، کچھ کو ہوٹل میں دوا دی گئی تو ایک کو ہسپتال میں بھی داخل کروانا پڑ گیا،ہوٹل کا کھانا کھانے سے مبینہ طور پر کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کو بدہضمی کی شکایات ہوگئی ہے۔ہوٹل میں ہی کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈینئل سیمز کو ڈرپ لگی ہیں، ڈوپلائی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال داخل کروایا گیا ہے، تبریز شمسی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے، میر حمزہ اور عرفات منہاس کو بھی بخار ہے،ہوٹل میں تین کھلاڑیوں کو ڈرپ لگائی گئی ہے، گزشتہ روز بھی ڈینئل سیمز اور جیمز وینس نے پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیلے تھے

    آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے، ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے رابطہ میں ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ کچھ کھلاڑی میچ کیلئے دستیاب ہوں،پی ایس ایل انتظامیہ نے بیماری کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی لمٹ میں کمی کی اجازت دی ہے،کراچی کنگز کو فائنل الیون میں کم از کم دو غیر ملکی کھلانے کی اجازت دی ہے

    ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال کے باوجود کراچی کنگز آج کا میچ بھی کھیلے گی، کراچی کنگز کی ٹیم فیلڈ میں ضرور اترے گی ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہوجائیں، کراچی کنگز کی ٹیم اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی

  • اسلام آباد یونائیٹڈ  کیخلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

    اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہیں، ایلکس ہیلز اور رومان رئیس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے-

    دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جیمز وینس، محمد اخلاق اور ڈینئل سمسز کی جگہ ٹم سیفرڈ ،ڈو پلوئے اور عامر خان کو شامل کیا گیا ہے،کراچی کنگز کے جیمز وینس اور ڈینئل سمسز پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے پلینگ الیون کا حصہ نہیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ٹورنامنٹ میں 4 میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے 1 میں کامیابی اور 3 میں شکست ہوئی ہے،پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

  • پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کو مسلسل پانچویں شکست

    پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کو مسلسل پانچویں شکست

    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے بارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا ،جو کہ لاہور پورا نہیں کرسکاور پشاور زلمی کے 212 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناسکی۔

    باغی ٹی وی : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔

    اوپنر بابر اور صائم ایوب کے درمیان 136 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، صائم نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کی۔ بابر 48 اور صائم 88 رنز بناکر نمایاں رہے، رومین پاؤل نے 20 گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، آصف علی 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث 12 اور والٹر 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی-

    دوسری جانب حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے ہیں، وہ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، اسے 4 میچز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا،جبکہ پشاور زلمی نے اب تک 3 میچز کھیلیں ہیں جس میں اسے 2 میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔

  • بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں،کرکٹر عبدالرزاق

    بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں،کرکٹر عبدالرزاق

    لاہور: پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے پشاور زلمی کی لگاتار دوسرے شکست سے متعلق اظہارِ خیال کیا انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو ، بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بناکر دیتے ہیں، بابر جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے-

    سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ بابراعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کاربولرکو لانا چاہیے تھا، ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنا سکتے ہیں، بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، انہیں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں

    پی ایس ایل 9:لاہورقلندرز کو مسلسل تیسری شکست

    رہنا چاہیے اور کھیلنا چاہیے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

  • پی ایس ایل 9:لاہورقلندرز کو مسلسل تیسری شکست

    پی ایس ایل 9:لاہورقلندرز کو مسلسل تیسری شکست

    ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 167رنز کا ہدف دے دیا،ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام سات بجے مد مقابل آئیں، لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، وین ڈر ڈوسن 54 رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان نے 41، سکندر رضا نے 23، جہانداد خان نے 16 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 2، رنز بناکر آؤٹ ہوئے،عبداللہ شفیق 6 اور بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، سلطانز کی جانب سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

    167 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا افتخار احمد نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر ناقابل شکست 34 رنز بنائے، ڈیوڈ ویلی 25 ، ریزا ہینڈرکس 9 اور یاسر خان نے 8 رنز بنائے،قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور زمان خان نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ ملتان سلطانز لگاتار تیسرا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی۔

    لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔

    اس سے قبل لاہور قلندرز کو اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ ملتان سلطانز اپنے دونوں میچز میں ناقابل شکست رہی ہے، پہلے میچ میں ملتان نے کراچی کنگز جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی تھی۔

    تحریک انصاف ووٹ کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرے گی، …

    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    ن لیگی رہنماؤں سے جے یو آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی الگ الگ …

  • پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو  16 رنز سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، گلیڈی ایٹڑز کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جیسن رائے 75، سعود شکیل 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    اس کے علاوہ کپتان رائیلی روسو 13، شیرفن ردرفورڈ20 اور محمد وسیم 4 رنز بناسکے، خواجہ نافع 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،پشاور کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، لُوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے،207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز جارحانہ رہا، اوپنر بابر اعظم اور صائم ایوب کے درمیان 91 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی،پھر صائم ایوب 26 گیندوں پر 42 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    پشاور زلمی

    کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، سلمان ارشاد

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین رتھرڈورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔