Baaghi TV

Tag: پی ایس ایل

  • پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس  ایوارڈز سے نوازا گیا

    پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس ایوارڈز سے نوازا گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کو ایک دہائی مکمل ہونے پر سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کے دوران کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم کو پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کا فین چوائس ایوارڈ دیا گیا انگلش بیٹسمین جیسن رائے کو بہترین انفرادی بیٹنگ میں فینز چوائس کا ایوارڈ دیا گیا شاہین آفریدی کو پی ایس ایل کے بہترین بولر کا فین چوائس ایوارڈ دیا گیا، شاداب خان کو پی ایس ایل سیزن 7 میں یادگار پرفارمنس پر موسٹ ویلیو ایبل پلیئر (ایم وی پی) ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    عمران خان اور اہلیہ نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

    پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب ہیں، دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہیں، گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ہیں۔

    پی ایس ایل 2025:ڈرافٹ کی تقریب،تینوں کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب

  • ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 2025 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

    ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 2025 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کررہی ہے، لاہور قلندرز کے عاطف رانا، ثمین رانا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں منعقد ہورہی ہے، اولمپئن ارشد ندیم بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں-

    پلاٹینم کیٹیگری

    لاہور قلندرز نے ڈیرل میچل کو پک کیا، کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کیڈ مور کو جبکہ کوئٹہ نے نیوزی لینڈ کےٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو پک کیا،عٌلاوہ ازیں پشاور زلمی نے ٹوم کوہلر کیڈ مور رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لے لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے مارک چیپمین کو پک کر لیا جبکہ ملتان سلطانز نےپلاٹینم میں مائیکل بریسویل کو پک کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا، کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ پر پلاٹینم کیٹیگری میں عباس آفریدی کو پک کیا۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری

    کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر خوشدل شاہ جبکہ پشاور زلمی نے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈ کاربن بوش کو منتخب کیااسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو اور لاہور قلندرز نے سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل پریرا کو پک کر لیاپشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں فاسٹ بولر محمد علی کو پک کر لیا۔

    گولڈ کیٹیگری

    پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں وائلڈ کارڈ پر پاکستانی بیٹر عبدالصمد کو پک کر لیا اسلام آباد یونائیٹڈ نے گولڈ کیٹیگری میں آسٹریلین آل راؤنڈر بین ڈوراشس کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے قومی فاسٹ بولر عامر جمال کو پک کر لیا اسی طرح ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری میں قومی بیٹر کامران غلام کو اور پشاور زلمی نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا کو پک کیا علاوہ ازیں پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں قومی آل راؤنڈر حسین طلعت کا انتخاب کیا۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب ہیں، دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہیں، گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ہیں۔

    آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
    =
    کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کیا اس معاہدے کے ساتھ، وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں اس کے علاوہ کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور وہ دنیا کے دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

  • پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آگئیں

    پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آگئیں

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس حوالے سے پی سی بی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی مختلف کیٹیگریز کا اعلان کر دیا ہے۔

    پی ایس ایل 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو شیڈولڈ ہے، اور ابتدائی طور پر اسے گوادر میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم، لاجسٹک مسائل کی وجہ سے اب پی ایس ایل کا ڈرافٹ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان بہت جلد کیا جانے کا امکان ہے۔

    غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز:
    پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری شامل ہیں۔ ان کیٹیگریز میں کئی معروف کرکٹرز شامل ہیں، جن میں آسٹریلیشیا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور انگلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

    پلاٹینیم کیٹیگری:
    پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں، جن میں اہم کھلاڑیوں کی فہرست یہ ہے
    آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ، کرس لین، عثمان خواجہ
    بنگلہ دیش: مستفیض الرحمان، مجیب الرحمان، شکیب الحسن
    نیوزی لینڈ: مارک چیپمین، ڈیرل میچل، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، مائیکل بریسویل
    سری لنکا: کوشال مینڈس
    انگلینڈ: ڈیوڈ ویلے، زیک کرالی، جیسن رائے، ایلیکس ہیلز

    ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری:
    پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑیوں کو بعد میں ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
    ڈائمنڈ کیٹیگری: اس میں 87 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں، جن میں آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری بھی شامل ہیں۔
    گولڈ کیٹیگری: اس میں 165 غیر ملکی کھلاڑیوں کو رجسٹر کیا گیا ہے، جو پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے دستیاب ہیں۔

    پی ایس ایل کے ڈرافٹ کا ہر ایڈیشن کرکٹ شائقین کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے فرنچائزز اپنی ٹیموں کی تشکیل کے لیے بہترین غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ اس سال کیٹیگریز کا اعلان اس بات کا غماز ہے کہ پی ایس ایل 10 میں عالمی کرکٹرز کی شرکت سے لیگ کی مزید رونق بڑھنے کی توقع ہے۔

    پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس سے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ ڈرافٹ 11 جنوری کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے، جہاں فرنچائزز اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی اور لیگ کے میچز کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔

    ٹک ٹاکر بسمہ بی بی پر شوہر کے قتل کا الزام ثابت، عدالت نے سزا سنا دی

    بیلجیئم: وزیرِ اعظم کے دفتر میں چاقو کے ساتھ گھسنے والا گرفتار

  • پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کا وینیو  تبدیل کیےجانے کا امکان

    پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کا وینیو تبدیل کیےجانے کا امکان

    پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کا وینیو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی مینجمنٹ آج اسٹیک ہولڈرز سے حتمی مشاورت کرے گی، پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد لاہور میں کرانے کا متبادل پلان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لوجسٹکس وجوہات کی بناء پر گوادر میں تقریب کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا ہے، چند فرنچائزرزنے بھی گوادر میں ڈرافٹنگ کی تقریب پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب بادشاہی مسجد یا شاہی قلعہ میں کرائی جاسکتی ہے،لاہور میں بارہ دری کا وینیو بھی پلیئرز ڈرافٹ کیلئے زیر غورہے. واضح رہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تقریب 11 جنوری کو گوادر میں شیڈول تھی۔

    سعید غنی نے 2025ء میں عمران خان کی رہائی کا دعویٰ کر دیا

    سیالکوٹ: کاشتکاروں کے لیے 3 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

  • پی ایس ایل: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان

    پی ایس ایل: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان

    گوادر میں ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایونٹ میں شریک تمام 6 ٹیمیں پلیٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز میں تین، تین دفعہ کھلاڑیوں کا انتخاب گی۔11 جنوری 2024 کو گوادر میں ہونے والی پلیئرز ڈرافٹ تقریب میں دو دفعہ ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز سب سے پہلے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔اسی طرح دوسری باری کراچی کنگز، تیسری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور چوتھی باری پشاور زلمی کی ہوگی، گزشتہ سیزن میں فائنل کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطانز پانچویں اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر اپنے کھلاڑی چنے گی۔پلاٹینم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ کے لیے اسلام آباد یونائیٹد پہلے جبکہ لاہور قلندرز آخر نمبر پر اپنے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کے لیے ایونٹ سے قبل شائقین کے لیے فینز چوائس ایوارڈز متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔مذکورہ ایواڈ کے لیے فینز اپنے ووٹ کے ذریعے گزشتہ ایڈیشنز میں بہترین پرفارمنس والے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔فینز چوائس ایوارڈ کے لیے 6 کیٹگریز بنائی گئی ہیں جن میں بہترین بیٹر، بہترین باؤلر، بہترین آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی، بہترین انفرادی باؤلنگ پرفارمنس اور بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنس شامل ہیں۔

  • گوادر میں  پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کا اعلان

    گوادر میں پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کا اعلان

    گوادر پاکستان سپر لیگ پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا.

    گوادر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کا مقصد شہر کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ اقدام ایچ بی ایل پی ایس ایل کی رسائی کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے اور پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے دکھانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔پی سی بی نے تمام چھ فرنچائزز کے لیے ٹریڈ ونڈو کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول دی تھی۔ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کو 10ویں ایڈیشن کی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی دی جائے گی۔ یہ تقریب لیگ کے آغاز کی علامت ہوگی اور 11 جنوری 2025 کو ہوگی۔ تقریب کے آغاز کا وقت بعد میں اعلان کیا جائے گا۔گوادر کو پلیئر ڈرافٹ کے لیے منتخب کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ اس علاقے میں کرکٹ کے کھیل کو مزید فروغ دیا جا سکے اور نوجوان نسل کو کرکٹ کو پیشہ ورانہ کھیل کے طور پر اپنانے کی ترغیب دی جا سکے۔

    پی سی بی کے چیئرمین، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ "گوادر، اپنی خوبصورت ساحلی پٹی اور اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی مستقبل کا دل ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ یہاں منعقد کر کے ہم اس کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں، ساتھ ہی کرکٹ کے ذریعے ہماری قوم میں اتحاد کو جشن منانا چاہتے ہیں۔””میں 11 جنوری کو گوادر کی خوبصورت شہر میں تمام فرنچائزز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہوں، جب ہم پاکستان کے سب سے بڑے کھیل کے ایونٹ کے آغاز کے لیے ایک دلچسپ قدم اٹھائیں گے۔”

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سلمان نصیر کاکہنا ہے کہ "گوادر کو ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کے لیے منتخب کرنے پر مجھے انتہائی فخر محسوس ہو رہا ہے۔ یہ اقدام ہماری اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کو پاکستان کے ہر کونے تک پہنچانے اور پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں دکھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔””ایچ بی ایل پی ایس ایل صرف ایک کرکٹ لیگ نہیں ہے، یہ پاکستان کے جوش، تنوع اور ٹیلنٹ کا جشن ہے۔ گوادر میں پلیئر ڈرافٹ کا انعقاد بلوچستان اور پورے ملک کے نوجوان کرکٹرز کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دے گا۔”

    گوادر میں پلیئر ڈرافٹ کا انعقاد نہ صرف اس شہر کی اہمیت کو اجاگر کرے گا، بلکہ پورے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گا۔

    پاکستانی میزائل پروگرام سے امریکہ بھی محفوظ نہیں، نائب مشیر قومی سلامتی امریکہ

    خالد سومرو قتل کیس،فیصلہ آ گیا،ملزمان کو عمر قید کی سزا

  • پی ایس ایل کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید

    پی ایس ایل کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید

    پاکستان سپر لیگ کے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کردی گئی جن میں 13 کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے 87 مقامی کھلاڑیوں کیٹیگری تجدید کردی ہے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 12 دسمبر کو شروع ہوچکی ہے جبکہ پی ایس ایل کے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو شیڈول ہے۔تین ٹیسٹ کرکٹرز حسن علی، محمد عامر اور صائم ایوب کے ساتھ اسامہ میر کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے۔عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان، فخر زمان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد، محمد رضوان اور بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں کل 16 کھلاڑی شامل ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے چار، چار کھلاڑی شامل ہیں۔ کراچی کنگز کے تین کھلاڑی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے دو، دو اور لاہور قلندرز کا ایک کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل ہے۔30 کھلاڑی گولڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں جن میں پشاور زلمی کے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ پانچ کھلاڑی ہیں جبکہ گولڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے چار چار کھلاڑی ہیں۔سلور کیٹیگری میں شامل 16 کھلاڑیوں میں سے 4 گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے ہیں جبکہ پشاور زلمی کے 3 کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔ کنگز اور سلطانز کے پاس سلور کیٹیگری میں دو دو کھلاڑی ہیں جبکہ یونائیٹڈ کے پاس سلور کیٹیگری کا ایک کھلاڑی ہے۔ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیے گئے 12 کھلاڑیوں میں سے تین، تین کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے دو دو کھلاڑی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا ایک ایک کھلاڑی ہے۔اس سے قبل جمعرات 12 دسمبر کو پی سی بی نے تمام 6 فرنچائزز کےلیے ٹریڈ ونڈو کے ساتھ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کےلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول دی تھی۔ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 بروز ہفتہ کو ہونا ہے۔ ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ
    عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ اعظم خان، سلمان علی آغا ڈائمنڈ جبکہ فہیم اشرف، حیدر علی، قاسم اکرم، رومان رئیس گولڈ کیٹیگری میں ہیں۔ شہاب خان سلور جبکہ حنین شاہ، شامل حسین اور عبید شاہ ایمرجنگ کیٹیگری میں ہیں۔

    کراچی کنگز
    حسن علی پلاٹینم میں ہیں جبکہ محمد نواز، شان مسعود، شعیب ملک ڈائمنڈ کیٹیگری میں ہیں۔ عرفات منہاس، انور علی خان، میر حمزہ، زاہد محمود، عرفان خان نیازی گولڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔ محمد عامر خان، محمد اخلاق سلور جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں سعد بیگ اور سراج الدین شامل ہیں۔

    لاہور قلندرز
    فخر زمان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی پلاٹینم، عبداللّٰہ شفیق ڈائمنڈ کیٹیگری جبکہ صاحبزادہ فرحان، زمان خان، مرزا طاہر بیگ، کامران غلام، جہانداد خان گولڈ کیٹیگری، احسن حفیظ بھٹی، محمد عمران جونیئر، سلمان فیاض، سید فریدون محمود سلور کیٹیگری جبکہ طیب عباس ایمرجنگ کا حصہ ہیں۔

    ملتان سلطانز
    افتخار احمد، محمد رضوان، اسامہ میر پلاٹینم کیٹیگری، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، محمد علی، عثمان خان ڈائمنڈ کیٹیگری، احسان اللّٰہ، طیب طاہر، شاہنواز دھانی، فیصل اکرم گولڈ کیٹیگری، علی ماجد، یاسر خان سلور کیٹیگری جبکہ آفتاب ابراہیم، محمد شہزاد ایمرجنگ میں شامل ہیں۔

    پشاور زلمی
    بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم، عامر جمال اور محمد حارث ڈائمنڈ، آصف علی، سلمان ارشاد، حسین طلعت، سفیان مقیم گولڈ، عارف یعقوب، مہران ممتاز، عمیر آفریدی سلور جبکہ ایمل خان، علی رضا، محمد ذیشان ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
    محمد عامر پلاٹینم جبکہ ابرار احمد، سرفراز احمد، سعود شکیل، محمد حسنین ڈائمنڈ کیٹیگری، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، عمیر بن یوسف، سہیل خان، عمر امین گولڈ، سجاد علی جونیئر، عثمان طارق، بسم اللّٰہ خان، خواجہ محمد نافع سلور جبکہ عادل ناز ایمرجنگ میں شامل ہیں۔

    چنئی ائیرپورٹ سے ایئر انڈیا کا ملازم سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا

  • پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان عمران خان کو فنڈنگ کرتے تھے، سابق رکن پی ٹی آئی

    پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان عمران خان کو فنڈنگ کرتے تھے، سابق رکن پی ٹی آئی

    پاکستان تحریک انصاف ے سابق رہنما جاوید بدر نے پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاوید بدر نے مطالبہ کیا کہ کرکٹ بورڈ کا مالی ریکارڈ فوری ضبط کیا جائے اور الزام لگایا کہ پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیموں کے مالکان بانی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھے۔پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآڈینیٹر جاوید بدر نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایف آئی اے اور اُن پر کیس بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما جاوید بدر نے پارٹی کے دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کرپشن کیس کی پیروی دوبارہ شروع کرتے ہوئے بورڈ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کو درخواست بھیج دی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں کی جانے والی مالی بے ضابطگیوں کے ثبوت ایف آئی اے کو دے دیے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کی 25 آسامیوں کیلئے 47نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ،انسانی حقوق تنظیموں کا امریکی جیل کے باہر بڑامظاہرہ

    پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو ریاضی کا پریڈ قرار دے دیا

    پاک سعودی ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ

  • پاکستان  سپر لیگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

    پاکستان سپر لیگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا۔

    باغی ٹی و ی: پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ونڈو کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ونڈو کھل گئی ہے، کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا عمل رواں ماہ کیا جائے گا، پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو ہونا ہے، ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائےگا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہےکہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کےساتھ ساتھ ٹریڈ ونڈو کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں، یہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا ایک دلچسپ آغاز ہے۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے اپنے فرنچائز مالکان، تجارتی شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ہم نے ایک طویل اور کامیاب سفر کا آغاز کیا ہےتاریخی 10 واں سیزن سب کے لیے مزید جوش و خروش لانے کا وعدہ کرتا ہے اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیم شائقین کو بے مثال تجربات فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 کے درمیان شیڈول ہے۔

  • پی سی بی سے دو استعفے آ گئے

    پی سی بی سے دو استعفے آ گئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ سے دو استعفے سامنے آ گئے ہیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کے ڈائریکٹر صہیب شیخ نے استعفیٰ دیا ہے،پاکستان ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک بھی مستعفیٰ ہو گئی ہیں،دونوں نے استعفیٰ کیوں دیا، وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، پی سی بی سے دو استعفوں کے بعد نئی تقرریوں کا امکان ہے، پی سی بی سے دو استعفوں کی خبرپی ایس ایل کے شائقین اور کرکٹ کے حلقوں میں تیزی سے پھیلی ہے اور اب سب کی نظر نئی تقرری پر ہے۔

    صہیب شیخ کو ستمبر 2023 میں پی ایس ایل کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا،صہیب شیخ کو 2019 میں پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا، وہ پی ایس ایل میں نجم سیٹھی کی ٹیم کا اہم حصہ بھی رہ چکے ہیں،