Baaghi TV

Tag: پی سی بی

  • اسٹیڈیمز   کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کا فیصلہ

    اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کا فیصلہ

    لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کی-

    باغی ٹی وی : چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ اجلاس میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن بلان کا جائزہ لیا گیاچئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے لہذااب اپ گریڈیشن کے کام کو بلاتاخیر آگے بڑھا جائے ۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس ضمن میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔کمیٹی انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گی ۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ کے عمل کو یقینی بنائے گی۔

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز

    کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں سٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔اپ گریڈیشن پلان کے تحت بکسز میں سٹرکچرل تبدیلیاں کی جائیں گی اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گااسٹیڈیمز کے انکلوژرز میں نشتیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشت کا نمبر ہوگا،قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشتوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیمز میں سکور بورڈ اورلائیو سٹریم کے لئے سکرین تبدیل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تحمینہ لگایا جائے،چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ چیف فنانشل آفیسر۔ ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ نے اجلاس میں شرکت کی ۔

    فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا

  • پی سی بی  کی پی ایس ایل کے چار  پلے آف نیوٹرل وینیو پر  منعقد کرنے کی تجویز

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز

    لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے تجاویز دے دیں۔

    باغی ٹی وی : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا جائزہ لینے کے لیے پی سی بی اور فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ایس ایل 2024 کو کامیاب ایونٹ قرار دیا گیا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے تجاویز دے دیں۔

    فرنچائز مالکان نے 17 فروری سے 18 مارچ 2024 تک منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر پی سی بی کو مبارکباد دی،ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 کی کچھ اہم باتیں یہ ہیں چھ ٹیموں میں سے چار نے اپنے ہوم وینیوز پر کم از کم پانچ میچ کھیلے،
    پہلی اننگز میں ٹیم کا اوسط اسکور 167 تھا، ٹورنامنٹ میں دوسو سے زائد کے 10 اسکور تھے فائنل سمیت آٹھ میچوں کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا، میڈیا حقوق میں پچھلے میڈیا حقوق سائیکل کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ ہوا،لائیو اسٹریمنگ کے حقوق میں پچھلے رائٹس سائیکل کے مقابلے میں 113 فیصد اضافہ ہوا، بین الاقوامی میڈیا حقوق میں پچھلے حقوق کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ہوا، 350 ملین سے زائد لائیو ناظرین تاریخ میں سب سے زیادہ تھے، ڈیجیٹل میڈیا میں1.5 بلین تک رسائی حاصل ہوئی جو غیرمعمولی بات ہے۔

    دریں اثناپاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2025 کے سلسلے میں گورننگ کونسل میں مزید بات چیت کے لیے مندرجہ ذیل تجویز پیش کی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پی ایس ایل کی روایتی ایونٹ ونڈو میں منعقد ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 ایونٹ کے لیے ایونٹ ونڈو 7 اپریل 2025 سے 20 مئی 2025 تک ہو گی، کراچی، لاہور، ملتان، اور راولپنڈی پاکستان میں میچوں کی میزبانی کریں گے جس میں ہر ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم از کم پانچ میچ کھیلے گی، پی سی بی اضافی مقامات کی تلاش جاری رکھے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز دی گئی،ان تجاویز میں کراچی ملتان لاہور اور راولپنڈی میں میچز کاانعقاد شامل ہے، پی سی بی اضافی وینیوز تلاش کرے گاپی سی بی نے پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کردی، پی ایس ایل کو مزید کامیاب اور مقبول بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شائقین کو اس میں شامل کرنے کی غرض سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی، اس مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ میں اضافہ ہوا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کو ایک کامیاب برانڈ کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جاچکا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے فرنچائزز کے کردار کی تعریف کی جن کی حمایت ۔ دلچسپی اور جذبے نے اس لیگ کی ساکھ کو اجاگر کرنے اور اسے ایک چیلنجنگ مسابقتی اور دلچسپ ایونٹ کے طور پر اپنی پہچان کرانے کے ضمن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    چار پلے آف ایک غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کو مزید ُپرجوش اور مسابقتی بنانے کے ساتھ ساتھ مداحوں کی تعداد کو شامل کرنے، اور انہیں بڑھانے کے مقصد سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں کچھ تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے "ہمیشہ کی طرح ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025 کے لیے ونڈو پر فرنچائز مالکان کے ساتھ ہماری مفیدگفتگو ہوئی ہے۔ ُپرجوش فرنچائز مالکان نے پی سی بی کی تجویز کردہ ونڈو اور پلے آف کے مقامات کے بارے میں اپنی تجاویز اور آرا دیں، اس میٹنگ میں ہونے والے تبادلہ خیال کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل کی موزوں ترین ونڈو کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ مزید ڈیٹا فرنچائز مالکان کے ساتھ شیئر کرے گا تاکہ وہ آپس میں بات چیت کر سکیں۔ زیادہ باخبر فیصلہ کر سکیں اور اپنے خیالات کا تبادلہ کرسکیں۔

    ہم پاکستان کے سب سے بڑے برانڈز میں سے ایک کے مستقبل کے لیے بروقت فیصلے کرنے کے لیے فرنچائزز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے میں فرنچائز مالکان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے ان کے عزم کی تعریف کرنا چاہتا ہوں، ہمیں بات چیت جاری رکھنے اور اپنے آپشنز تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اجتماعی طور پر اپنے اہم مقاصد کو حاصل کر سکیں یہاں میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کمشنر نائیلہ بھٹی کو ان کے رول ، وژن اور قیادت کے لیے مبارکباد اور شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے لیگ کو درست سمت میں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی ہے۔

  • احسان اللہ کی انجری کا معاملہ:پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم اپنے عہدے سے مستعفی

    احسان اللہ کی انجری کا معاملہ:پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم اپنے عہدے سے مستعفی

    لاہور:پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی کہنی کی انجری کی درست تشخیص نہ کرنے اور انھیں مناسب علاج مہیا نہ کرنے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈائریکٹر آف میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

    فاسٹ بولر احسان اللہ نے 2023 میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد انھیں اپریل میں 2023 میں ہی پاکستانی ٹیم کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ بھی کھلایا گیا تھا لیکن انجری کے سبب وہ دوسرا میچ نہیں کھیل سکے، ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اس وقت یہ دعویٰ کیا تھا کہ پی سی بی کا میڈیکل ڈیپارٹمنٹ احسان اللہ کے ہاتھ میں فریکچر کی درست تشخیص نہیں کر سکا، جس کے سبب وہ صحت یاب نہ ہو سکے، پی سی بی نے انھیں علاج کے لیے گذشتہ مہینے برطانیہ بھی بھیجا تھا۔

    پی سی بی کے میڈیکل ڈپارٹمنٹ پر لگنے والے الزامات کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رُکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں ڈاکٹر رانا دلویز، ڈاکٹر ممریز نقشبند اور پروفیسر جاوید اکرم شامل تھے کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے پاس جمع کروا دی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران احسان اللہ کی کیس ہسٹری، ٹیسٹ رپورٹس اور پی سی بی کے اراکین کے انٹرویوز کیے گئے ہیں احسان اللہ کو اپنی دائیں کہنی اور کندھے کو ٹھیک کرنے کے لیے فزیوتھراپی جاری رکھنی چاہیے، اگر وہ چھ سے 12 ماہ میں مکمل صحتیاب نہیں ہوتے تب ان کی سرجری کو آخری آپشن سمجھا جائے گا۔

    تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ پی سی بی کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے احسان اللہ کی انجری کی تشخیص میں تاخیر کی اور انہیں نامناسب علاج تجویز کیا جبکہ فاسٹ بولر نے بھی اس معاملے میں بے احتیاطی سے کام لیاکمیٹی نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ احسان اللہ کے کہنی میں درد کی صورتحال کا درست اندازہ نہیں لگایا گیا، نہ ان کا علاج اور آپریشن درست طریقے سے کیا گیا جبکہ فاسٹ بولر کے آپریشن میں جلدبازی سے بھی کام لیا گیا۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احسان اللہ کے آپریشن کے لیے پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز نے جس سرجن کا نام تجویز کیا، ان کے پاس اس طرح کی انجری کو ٹھیک کرنے کا تجربہ بھی نہیں تھااحسان اللہ کی موجودہ حالت میں وہ ان کو ایک اور سرجری کروانے کا مشورہ نہیں دے سکتے۔

    جبکہ پی سی بی کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی نے تین مزید کھلاڑیوں ارشد اقبال، ذیشان ضمیر اور کرکٹر شوال ذوالفقار کی انجریز کا بھی جائزہ لیا کمیٹی نے ارشد اقبال کی صحتیابی کے لیے دو مہینے کا پروگرام تجویز کیا جبکہ ذیشان ضمیر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاؤں اور ٹخنے کے کسی ماہر ڈاکٹر سے اپنا طبی معائنہ کروائیں کمیٹی نے شوال ذوالفقار کے بارے میں کہا ہے کہ وہ اپنے دائیں کندھے کا سی ٹی سکین کروائیں تاکہ ان کے لیے علاج تجویز کروایا جا سکے،اس تحقیقاتی رپورٹ کے منظرِعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے کا چھاپہ

    پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے کا چھاپہ

    پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے، اس دوران ایف آئی اے حکام پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آف ٹکٹنگ ماہ وش عمر کو اپنے ساتھ لے گئے اور انکا بیان ریکارڈ کیا،ایف آئی اے نے چھاپہ گزشتہ روز مارا ہے.

    پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے کے چھاپے کے بعد پی سی بی عملے میں کھلبلی مچ چکی ہے، روزنامہ جنگ کے مطابق پی سی بی حکام نے چھاپے کی تصدیق تو کی ہے البتہ کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتائیں، ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل میچوں اور پی ایس ایل ٹکٹوں میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ماہ وش عمر کا اہم بیان ریکارڈ کیا گیا ہے

    پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے کا چھاپہ حیران کن بھی ہے کیونکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ ہیں، اور ایف آئی اے اور پی سی بی کے سربراہ بھی ہیں،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت میں بے قاعدگی سامنے آئی تھی، نیوزی لینڈ کی سیریز کے ٹکٹ آن لائن کے علاوہ باکس آفس کے ذریعے فروخت ہوئے تھے،

  • پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے نے 13 ارکان کے کنٹریکٹ ختم کردئیے، فارغ ہونے والوں میں تین ڈپٹی الیکشن کمشنر، تین اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی الیکشن کمشنر شامل ہیں، چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا، سکروٹنی کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی پی سی بی نے ایک غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی ختم کی تھی، ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق، جنید ضیا رکن جبکہ عثمان تسلیم سیکرٹری تھے،محمد حفیظ کمیٹی سے پہلے مستعفی ہوچکے تھے، کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا کمیٹی کی تشکیل سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کی تھی، کپتان اور کوچ تبدیلی کے لیے بھی کمیٹی سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔

    واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

    آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت

    سعودی ولی عہد کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع

  • چیئرمین پی سی بی نے نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پلان طلب کر لیا

    چیئرمین پی سی بی نے نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پلان طلب کر لیا

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پلان طلب کرلیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹاسک دے دیا ہے ۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکول۔ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کےلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پاکستان بھر میں سکولز ۔ کالجز اور یونیورسٹیز کے درمیان ٹورنامنٹس کے انعقاد کا پلان بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ابھرتے ہوئے نئے پلیئرز کی پروفائلنگ کی ہدایت بھی کی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر خواتین کے ٹورنامنٹس بھی کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بھی کرکٹ کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔اس ٹیلنٹ کو سامنے بھی لانا ہے اور نکھارنا بھی ہے۔

    دہشتگردوں کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،وفاقی وزیر داخلہ
    فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جین میریٹ کی وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز پر بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ہائی کمشنرجین میریٹ نے محسن نقوی کو بلامقابلہ سینٹر منتخب ہونے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ محسن نقوی کی پی سی بی اور وزارت داخلہ میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل کے میچ دیکھ کر بہت انجوائے کیا اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور انگلینڈ کے میچوں سے شائقین کرکٹ محظوظ ہوں گے۔
    برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتا چاہتے ہیں۔محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔ پاکستان مختلف شعبوں میں برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ تیاری میں معاون ثابت ہوگی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا دونوں ملکوں کی ترقی میں خصوصی کردار قابل تعریف ہے ۔باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دہشتگردوں کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ۔دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہےجس سے نمٹنےکیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا وقت کی ضرورت ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔پاک فوج اورسکیورٹی اداروں نے اس جنگ میں شجاعت اور بہادری کی داستان رقم کی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے حکام اور وزارت داخلہ کے متعلقہ افسران بھی اس ملاقات کے موقع پرموجود تھے۔

    راشن کے بہانے دو کمسن بچیوں کی عزت لوٹ لی گئی

    افطاری پر جانا مہنگا پڑا، گھرمیں سوا کروڑ کی چوری ہو گئی،

    بھائی کے ہاتھوں ماریہ قتل کیس، ویڈیو بنانیوالے میاں بیوی کو بھجوایا گیا جیل

    عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

    اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

    اسلامیہ یونیورسٹی منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں پیشرفت

    نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی

    نازیبا ویڈیو بنا کر ساس کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا گرفتار

  • پی سی بی سے عالیہ رشید مستعفی ہو گئیں

    پی سی بی سے عالیہ رشید مستعفی ہو گئیں

    پی سی بی سے استعفیٰ آ گیا، پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے استعفیٰ دے دیا ہے

    عالیہ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں،عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی کے بطور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عہدے سےمستعفی ہو رہی ہوں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سمیع برنی کو دوبارہ ڈائریکٹر میڈیا مقرر کردیا گیا ہے،سمیع برنی کو عالیہ رشید کے استعفی کے بعد ذمہ داری دی گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو گزشتہ برس دو اکتوبر کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا، عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔عالیہ رشید کو یہ ذمہ داری عمر فاروق کالسن کی جگہ سونپی گئی تھی، عالیہ رشید 35 سال سے اسپورٹس جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ان کے بے لاگ تجزیوں اور تبصروں کو مداحوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کو معطل کرنے کے خلاف کیس میں نیا وکیل پیش نہ کرنے پر پی سی بی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اگر پی سی بی کی طرف سے وکیل موجود نہ ہوا تو چیئرمین پی سی بی کو طلب کیا جائے گا

    علاوہ ازیں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹاسک دے دیا کہا،سکول،کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کےلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے۔

    پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا

    انضمام الحق سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید مستعفی

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنےکا فیصلہ کیا گیا اور اس کے لیےشعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے،شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائڑد ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی، ساجد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے، چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرینس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا تھا کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیئے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا۔

    چیئر مین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ٹیم میں گروپ بندی سے خبردار کر دیا

    اسپورٹس ذرائع کے مطابق بابراعظم کے دوبارہ کپتان مقرر ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی گروپ بندی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ، جس پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو گروپ بندی سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیئے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا،کھلاڑیوں کی اسکلز بڑھانے کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، 2 غیرملکی کوچز سے معاملات طے پاگئے ہیں، اگلے دوچار روز میں باقاعدہ اعلان کردیا جائےگا۔

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر اور عماد وسیم سمیت سب کو واضح کردیا تھا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اگر گروپ بندی حقیقت میں سامنے آئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا، ذرائع کا دعوی ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کو بھی گروپ بندی سے روکنے کے لیے کھلاڑیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

  • چیئر مین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ٹیم میں گروپ بندی سے خبردار کر دیا

    چیئر مین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ٹیم میں گروپ بندی سے خبردار کر دیا

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیئے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : اسپورٹس ذرائع کے مطابق بابراعظم کے دوبارہ کپتان مقرر ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی گروپ بندی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ، جس پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو گروپ بندی سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیئے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا،کھلاڑیوں کی اسکلز بڑھانے کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، 2 غیرملکی کوچز سے معاملات طے پاگئے ہیں، اگلے دوچار روز میں باقاعدہ اعلان کردیا جائےگا۔

    پی آئی اے کی نجکاری، اظہار دلچسپی کی درخواستیں 3 مئی تک طلب

    چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر اور عماد وسیم سمیت سب کو واضع کردیا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اگر گروپ بندی حقیقت میں سامنے آئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا، ذرائع کا دعوی ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کو بھی گروپ بندی سے روکنے کے لیے کھلاڑیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو خطوط کے ذریعے تھریٹ

    واضح رہے کہ کوچنگ اسٹاف کی تقرری جلد متوقع ہے، اشتہار کے مطابق درخواستیں موصول کرنے کی ڈیڈ لائن 15 اپریل ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز 18 اپریل سے شیڈول ہے، امکان ہے کہ گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی اور لوکل کوچز کی تعیناتی جلد کردی جائے گی۔

    سائفر کیس،کیسے کہہ سکتے ہیں اعظم خان بیان سے منحرف ہو گئے؟عدالت

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان متوقع

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان متوقع

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

    اس ضمن میں مشاورت کا عمل جاری ہے، کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے مابین مشاورت ہوئی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بھی گزشتہ روز کپتان اور سلیکٹرز سے ملاقات ہوئی ہے، ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز ہے

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زیر غور کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم،شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عما د وسیم، محمد عامر،اسامہ میر، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، صائم ایوب، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، زمان خان، عثمان خان ، وسیم جونیئر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔

    رواں ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے، سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا،

    قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کاکول کیمپ کا دورہ کیا اور پاکستان آرمی کے ٹرینرز کی جانب سے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کے لیے لگائے جانے والے فٹنس کیمپ کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا، اس دورے کا مقصد تربیتی کیمپ کے بارے میں جائزہ لینےکے ساتھ ساتھ کیمپ کے انعقاد میں پاک فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کرنا تھا، فٹنس کیمپ پاکستان کے کھلاڑیوں کی جسمانی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آئندہ کرکٹ اسائنمنٹس کے لیے بہترین حالت میں ہوں جس میں اس سال جون میں ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی شامل ہے۔

    کھلاڑیوں سے ملاقات کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ بھی کی جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کے انتخاب پر بات کی گئی،ملاقات میں کپتان بابر اعظم بھی موجود تھے،چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کی جانب سے ہیڈکوچ کی تقرری کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اراکین کو بھی اعتماد میں لیا،