Baaghi TV

Tag: پی سی بی

  • کرکٹ ذکا اشرف کی "ہابی” پھر پی سی بی چیئرمین کیوں بنایا گیا؟ سینیٹ میں سوال

    کرکٹ ذکا اشرف کی "ہابی” پھر پی سی بی چیئرمین کیوں بنایا گیا؟ سینیٹ میں سوال

    چئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی آڈیو اور انکی تقرری بارے سینیٹ میں بحث ہوئی

    چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں،سینیٹ کے اجلاس میں وزارتِ بین الاصوبائی رابطہ نے اس ضمن میں تحریری جواب پیش کر دیا، تحریری جواب میں کہا گیا کہ ذکاء اشرف ایک معروف بزنس مین ہیں اور اس وقت چیئرمین پی سی بی ہیں،ذکاء اشرف اس وقت چیئرمین اشرف گروپ آف انڈسٹریز ہیں،ذکاء اشرف اس وقت چیئرمین شوگر ریسرچ ڈیولپمنٹ بورڈ اور ممبر چیف منسٹر پنجاب ایگریکلچر ٹاسک فورس ہیں، ذکاء اشرف کے تجربے میں چیئرمین پی سی بی اور چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل ڈیولپمنٹ کمیٹی ہے، ذکاء اشرف کے مشغلے میں کرکٹ، زراعت،ریسرچ اور ڈیولپمنٹ ہے

    چیئرمین پی سی بی کی تقرری، سینیٹ میں بھی گونج،آڈیو لیک کا بھی تذکرہ
    سینیٹ میں بھی چیئرمین پی سی بی کی تقرری کی گونج سننے میں آئی، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ سیاست میں آڈیو لیکس کا سنا تھا اب کرکٹ میں میں آڈیو لیکس آنے لگی ہیں،میں نے چئیرمین پی سی بی کی تقرری کا طریقہ پوچھا تھا،بتایا گیا وہ شوگر مل کے چئیرمین، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور صادق پبلک اسکول کے ممبر رہے ہیں؟انہوں نے کرکٹ کو مشغلہ کے طور پر لکھا ہے،ان کا کرکٹ کا تجربہ کچھ نہیں،ا اگر مشغلہ ہو گا تو پھر یہ کرکٹ کا یہی حال ہو گا، کھیلوں کا تجربہ نہیں تو چیئرمین کیوں بنایا گیا، ہماری اولمپکس اور ہاکی کی بھی تباہی ہو چکی ہے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد کے سوال پر جواب میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری نگران حکومت نے نہیں کی، وہ پہلے بھی چیئرمین رہ چکے ہیں انکی کارکردگی چیک کی جا سکتی ہے موجودہ نگران حکومت نے ان کے اختیارات محدود کر دیئے ہیں،وہ کوئی بنیادی فیصلہ نہیں لے سکتے اور جو الیکشن ہیں اس کا حکم بھی دیا ہے،

     ٹی ٹونٹی کو ختم کرنا ہوگا،ٹی ٹونٹی سے پیسہ بن سکتا ہے پلیئرز نہیں

    چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات 

    پاکستانی کھلاڑی طلحہ کے کنٹرول میں،ذکا اشرف کی آڈیو لیک

  • الیکشن ملتوی کروانے کی قرارداد سینیٹ میں منظور

    الیکشن ملتوی کروانے کی قرارداد سینیٹ میں منظور

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا

    سینیٹ میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشگردی کے واقعات کو بنیاد بنا کر انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔جسے سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن ملتوی کئے جائیں،جنوری اور فروری میں بلوچستان کے کئی علاقوں پر موسم سخت ہوتا ہے،مولانا فضل الرحمن اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے اور کئی لیڈرزکو دھمکیاں مل رہی ہیں۔سینٹ وفاق کے حقوق کا ضامن ہے۔الیکشن شیڈول کو ملتوی کیا جائے۔قرارداد کثرت رائے منظور کر لی گئی، جس وقت قرارداد پیش کی گئی اسوقت سینیٹ میں چودہ اراکین موجود تھے،ن لیگی سینیٹر افنان اللہ خان نے قرارداد کی مخالفت کردی، قرارداد کی منظوری کے وقت پی پی کے بہرمند تنگی،پی ٹی آئی کےا گردیپ سنگھ، ن لیگ کے افنان اللہ ،مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا ودیگر ایوان میں موجود تھے،آزاد گروپ کےدلاور خان،ہدایت،اللہ ہلال الرحمن ،باپ کےمنظور کاکڑ،ثمینہ زہری، احمد خان، ثناء جمالی کہودہ بابر،پرنس احمد عمر،نصیب اللہ بازائی ایوان میں موجود تھے

    سینیٹر دلاور خان نے اس موقع پر کہا کہ میں نے ایک بل سینیٹ سیکریٹریٹ کو ایک بل دیا ہوا ہےمیں ایک قرارداد پیش کرنا چاہتا ہوں,الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے شفاف الیکشن کروائےالیکشن کمیشن کا کام ہے کہ الیکشن میں اچھا ٹرن آؤٹ ہوسیاسی جماعتیں کی لیڈرشپ پر حملے کئے جارہے ہیں,مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری ہورہے ہیں,یہ تھریٹ الرٹ مختلف ایجنسیز نے جاری کئے8 فروری کو ہونے والے الیکشن ملتوی کئے جائیں,

    ایوان میں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے مخالفت کی تو قراداد دوبارہ پیش کی گئی جس پر سینیٹر افنان اللہ،سینیٹر گردیپ سنگھ نے مخالفت کی باقی سب نے حمایت کی ،پہلی بار صرف افنان اللہ نے مخالفت کی تھی

    سینیٹ اجلاس کے آغاز پر سابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز کی مغفرت کیلئے دعا کرائی گئی،جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کرائی،سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ سرتاج عزیر کی ملک کیلئے وسیع خدمات رہی ہیں، مرحوم تعلیم،معشیت اور زرعی حوالے سے ماہر تھے، سرتاج عزیز نے فاٹا مرجر متعلق قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا،مرحوم محب وطن پاکستانی اور آخری دم تک پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہے، ایوان بالا کی طرف سے تعزیت کا خط انکے خاندان کو جانا چاہیے،

    چیئرمین پی سی بی کی تقرری، سینیٹ میں بھی گونج،آڈیو لیک کا بھی تذکرہ
    سینیٹ میں بھی چیئرمین پی سی بی کی تقرری کی گونج سننے میں آئی، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ سیاست میں آڈیو لیکس کا سنا تھا اب کرکٹ میں میں آڈیو لیکس آنے لگی ہیں،میں نے چئیرمین پی سی بی کی تقرری کا طریقہ پوچھا تھا،بتایا گیا وہ شوگر مل کے چئیرمین، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور صادق پبلک اسکول کے ممبر رہے ہیں؟انہوں نے کرکٹ کو مشغلہ کے طور پر لکھا ہے،ان کا کرکٹ کا تجربہ کچھ نہیں،ا اگر مشغلہ ہو گا تو پھر یہ کرکٹ کا یہی حال ہو گا، کھیلوں کا تجربہ نہیں تو چیئرمین کیوں بنایا گیا،وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد کے سوال پر جواب میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری نگران حکومت نے نہیں کی، وہ پہلے بھی چیئرمین رہ چکے ہیں انکی کارکردگی چیک کی جا سکتی ہے موجودہ نگران حکومت نے ان کے اختیارات محدود کر دیئے ہیں،وہ کوئی بنیادی فیصلہ نہیں لے سکتے اور جو الیکشن ہیں اس کا حکم بھی دیا ہے،

    آئن لائن کھیلوں میں جوئے کےسائٹس اور کرکٹ میچوں میں جوئے کیلئے پاکستانیوں کا استعمال پر سینیٹ میں تحریری جواب جمع کروایا گیا جس میں کہا گیا کہ ویب سائٹس بعض غیرملکیوں کی جانب سے کنٹرول کیے جاتے ہیں،پلیٹ فارمز پاکستان میں خدمات کی پیشکش تو نہیں کررہے

    سعودی عرب سے رہا قیدیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش
    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب کی جیلوں سے 4 ہزار 130 پاکستانی قیدی رہا ہوئے،وزارت خارجہ نے تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں، وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں کہا کہ اکتوبر 2019 کے بعد سے اب تک 4130 پاکستانی سعودی عرب سے رہا ہوئے ہیں، سال 2019 میں 545, 2020 میں 892, 2021 میں 916 پاکستانی، 2022 میں 1331 اور سال 2023 میں 447 پاکستانی قیدی سعودی عرب سے رہا ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بتانا مشکل ہے کہ رہائی پانے والوں میں سے کتنے سعودی حکومت کی اعلان کردہ نرمی کی وجہ سے رہا ہوئے ہیں.

    ادویات کی قیمتوں‌میں اضافہ، سینیٹ میں بحث،ہم نے اضافہ نہیں کیا، نگران وزیر صحت
    سینیٹ اجلاس میں ادویات کی قلت ،قیمتوں میں اضافے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا،سینیٹر مشتاق احمد نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بات کی،سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے،صرف مرگی کی دوا کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ہے مجھے پتہ ہوتا تو ادویات ساتھ لے آتا، نگران وزیر صحت ندیم جان نے ایوان میں کہا کہ ” ہماری حکومت میں سات پیسے دوا مہنگی نہیں ہوئی یہ اضافہ سی پی آئی پالیسی کے تحت اضافہ ہوا ہے ہم نے خود نہیں کیا، اگر کوئی ثبوت آپکے پاس ہے تو لے آئیں دس سے پندرہ قسم کی دوا متعلق ڈریپ نے بتایا کہ فارما کو نقصان ہورہا ہے ہم نے ڈریپ کو کہا ہے فارما سے بات کریں، آئن لائن سروس اور پورٹل سروس سے مانیٹرنگ ہورہی ہےاب تک 77 شکایات درج ہوئیں جس پر ایکشن ہوا ہم روزانہ کی بنیاد پرذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی پر کارروائی کررہے ہیں”

    سینیٹر بہرامند تنگی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، بہت سی اہم ادویات کافی مہنگی ہوگئی ہیں، اس معاملے کو قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے،سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ ادویات مہنگی ہونے کے باوجود صحت حکام کو پتہ تک نہیں بتایا جائے اسپتال کی مد میں کتنی ادویات جارہی ہیں اور کتنے کی خریدی جارہی ہیں؟ نگران وزیرصحت ندیم جان نے کہا کہ ادویات کی شارٹیج ہے لیکن اتنا نہیں کہ کنٹرول نہ ہوسکے، ہم ادویات کو دیکھ رہے ہیں آپ بھی ہماری آواز بنیں،سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ کہا گیا عالمی ادارہ صحت اور یونیسف ہمیں فنڈز نہیں دیتے،کیا آپکے کہنے پر وہ فنڈز دیتے ہیں؟ ضروریات کیا آپ بتاتے ہیں؟نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ ہم انہیں اپنی ضروریات بتاتے رہتے ہیں، جسے وہ اپنے اسٹاک سے مہیا کرتے ہیں، ہمارا سسٹم بہت کمزور ہے اس پر سرمایہ کاری ہونی چاہیے،سینیٹر بہرامند تنگی نے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی ادویات کی روک تھام متعلق کیا حکمت عملی ہے؟ اگر سب بہترین وسائل موجود ہیں تو ملک میں ایک نمبر دو نمبر نہیں بارہ نمبر ادویات کیوں ہیں؟ نگران وزیر صحت ندیم جان کا کہنا تھاکہ 262 دوائیاں آئیں کہ ان کی قیمت بڑھائیں،لیکن ہمیں عوام کی قوت خرید کا پتہ ہے، ہماری پالیسی کے مطابق دوائی مہنگی نہیں ہوئی، 2018 میں پالیسی بنی کہ فارما کمپنی سات فیصد اور دس فیصد تک قیمتیں بڑھا سکتی ہیں پھر 2021 میں اس کو بڑھایا گیا، سی پی آئی کے تناظر میں قیمتیں بڑھیں ، اسکے علاوہ اگر کوئی اضافہ ہوا تو سامنے لائیں،ہم ایکشن لیں گے،

    سینیٹر مشتاق احمد نے پمز اور پولی کلینک میں ادویات کی قلت کا معاملہ اٹھادیا، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ حکومت ادویات کی قلت کو کیوں ختم نہیں کر رہی،وزارت صحت نے تحریری جواب میں کہا کہ پمز کو چند ادویات کی کمی کا سامنا ہے، ایک تو بجٹ کم ہونے کے باعث ادائیگی کے مسائل کی بابت ادویات کی قلت ہے، دوسرا مہنگائی کے باعث طلب اور رسد میں غیر مطابقت واقع ہو جاتی ہے، پمز کے ساتھ ساتھ پولی کلینک ہسپتال میں بھی بعض ادویات کی قلت کا انکشاف سامنے آیا ہے،پولی کلینک ہسپتال میں اینٹی ریبیز کی ویکسینیشن بھی دستیاب نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا، سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ پمز کے حالات بہت زیادہ خراب ہوگئے ہیں،سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مرگی کی دوائی آٹھ دس مہینے سے مارکیٹ میں نہیں ہے،

    کرونا کی نئی قسم، سینیٹ میں سوال،ابھی کوئی کیس پاکستان میں نہیں، جواب
    سینیٹر محسن عزیز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ پاکستان میں کوئی نئی قسم کا کورونا آیا ہے، کیا یہ سچ ہے اور اس کے لئے حکومت کیجانب سے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں؟ جس پر نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ ابھی تک کوئی بھی کورونا کا نیا کیس پاکستان میں نہیں آیا، ہم اس معاملے پر ریڈ الرٹ پر ہیں، ہم نے تین مرتبہ ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ پیمرا سے گزارش ہے کہ ایڈوائزری کو چلائیں، ایڈوائزری میں واضح کہا ہے کہ کوئی نیا کیس نہیں آیا تاہم احتیاط کی جائے.

    یوریا کھاد کے دو کارخانے بند رہے جس کی وجہ یوریا کھاد میں کمی آئی ہے
    سینیٹ میں یوریا کھاد کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا کہ کہ زراعت ہماری معیشت کا ایک چوتھائی ہے ،ہم جتنے منصوبے بنارہے ہیں وہ زراعت کے بغیر نہیں چل سکتے ،دولاکھ بیس ہزار ٹن یوریا کھاد درآمد کی گئی ہے ،یوریا کھاد کے دو کارخانے بند رہے جس کی وجہ یوریا کھاد میں کمی آئی ہے ،باہر سے کھاد منگوانے کا فیصلہ لیٹ کیا گیا جس کی وجہ سے کھاد مہنگی ہوئی ہے ،صوبوں کو یوریا کھاد کی سپلائی بڑھائی ہے،مافیاز کے خلاف ایف آئی آر ز کا اندراج بھی کروائے ہیں ،یوریاد کھاد کی قیمت چار ہزار روپے ہے

    سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلوبلی ہمارا سوشل سیکٹر پر بہت کم خرچ ہے، تمام صوبوں کی یہاں نمائندگی ہے، صوبوں کے وسائل ان کے پاس ہیں،کہاجاتا ہے وزیراعظم ہونے سے بہتر ہے صوبے میں چیف منسٹر ہوں،صوبے مل کر وفاقی حکومت کے ساتھ طے کریں کہ صحت اور تعلیم پر خرچ میں کئی گنا اضافہ ہونا چاہئے،

    حماس کے ترجمان خالد قدومی سینیٹ اجلاس کے دوران گیلری میں موجود تھے، سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہمیں فلسطینی بھائیوں پر فخر ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کرتا ہے،پاکستانی عوام فلسطین کے ساتھ ہیں، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا،او آئی سی اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرے، او آئی اسی پبلک ہیئرنگ کرے،امریکہ نے اسرائیل کو سپورٹ دی ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے

    ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے ادویات کی قلت پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا،

    فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

    تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • ہمیں کلب کرکٹ سے ٹی ٹونٹی کو ختم کرنا ہوگا،محمد یوسف

    ہمیں کلب کرکٹ سے ٹی ٹونٹی کو ختم کرنا ہوگا،محمد یوسف

    قومی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے کیمپ میں بولنگ فیلڈنگ پر خاص توجہ دی .تمام کھلاڑی فٹ ہیں، یہ لڑکے کوشش کر رہے ہیں لڑکے سیکھنے کی جستجو میں ہیں

    محمد یوسف کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی ورلڈ کپ میں بہتر پرفارمنس دکھا کر ورلڈکپ جیتیں گے ،انڈر 19 میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے ۔ مین ٹیم میں ہر روز پرفارمنس دینا ہوگی ،ہیڈ کوچ کا کام ہے ان کے میچ کو دیکھے ۔ہماری کوشش ہے کہ ریجن کے کوچیز کی ٹرینگ کی جائے ، جونیئر سطع پر کھلاڑیوں کی تکنیک پر کام کرنا ہو گا،میرے حساب سے ایشیا کپ میں ہم نے اچھا پرفارم کیا ہے،ہمیں لڑکوں کو موٹیویٹ کرنا ہے امید ہے وہاں پر لڑکے اچھا پرفارم کریں گے ،لڑکوں کو بتادیا ہے کہ کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لینا ۔

    محمد یوسف کا کہنا تھا کہ طیب طاہر کو بھی کیمپ میں بلایا ، ابھی اس کی ایج نہیں ہے اس کے پاس ٹائم ہے آگے کھیل سکتا ہے .کھلاڑیوں میں جارح مزاج کی کمی ہے جارحانہ انداز ڈالنے کےلئے کوشاں ہیں ،گرائونڈ میں لڑکوں کو ایگریشن دیکھنا چاہتا ہوں ، کنٹرول ایگریشن بہت ضروری ہے کھیل کے میدان میں ۔اس پر ہم نے اپنی ٹیم ہر کام کیا ہے،گیم میں ہار جیت ہوتی ہے ۔انشااللہ کوشش کریں گے کہ ٹیم کو ذہنی طور پر بھی مضبوط کریں گے ،ہمارا مقصد انڈر 19 نہیں ہے پاکستانی ٹیم ہے ۔ہمیں کلب کرکٹ سے ٹی ٹونٹی کو ختم کرنا ہوگا،ٹی ٹونٹی سے پیسہ بن سکتا ہے پلیئرز نہیں

  • حکومت نے پی سی بی کو پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی فروخت سےروک دیا

    حکومت نے پی سی بی کو پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی فروخت سےروک دیا

    لاہور: حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی فروخت سے روک دیا-

    باغی ٹی وی : حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی فروخت سے روکتے ہوئے ہر بڑے فیصلے سے قبل منظوری لینا لازمی قرار دے دیا پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو حکومت کی جانب سے صرف روز مرہ کے امور انجام دینے کی اجازت دی گئی ہےحکومت کے اس اقدام سے کئی اہم معاملات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں، پی ایس ایل کا انعقاد فروری میں ہونا ہے لیکن ابھی تک میڈیا و دیگر رائٹس کی فروخت نہیں ہو پائی ہے۔

    کرکٹ بورڈ کے پراسیس شروع ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے خط موصول ہو گیا جس میں پہلے اجازت حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف نے اس معاملے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی خاطر اپنا دورہ آسٹریلیا مؤخر کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس فروخت کیے جانے ہیں، اس فروخت میں جتنی دیر ہوگی اس کی قیمت اتنی ہی کم ہوتی جائےگی، حکومت کو اصل اعتراض طویل المدتی معاہدوں پر ہے پی سی بی کو یاد دہانی کرا ئی گئی ہےکہ وہ انتہائی ضروری مختصر المیعاد کنٹریکٹ کرے جس کا اسے اختیار حاصل ہے، اب اس حوالے سے حکومت کو تمام طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے اجازت طلب کی جائےگی۔

    واضح رہے کہ براڈ کاسٹ سمیت پی ایس ایل 9 اور 10 یعنی دو سال کے لیے ٹینڈرز پر کام روک دیا گیا ہے، طریقہ کار کے مطابق بڈر کی پہلے ٹیکنیکل اور پھر فنانشل بڈ کا جائزہ لینے کے بعد معاہدہ کیا جاتا ہے۔

  • ٹیم میں  کوئی حقیقی فاسٹ باؤلر ہی نظر نہیں آ رہا،وقار یونس

    ٹیم میں کوئی حقیقی فاسٹ باؤلر ہی نظر نہیں آ رہا،وقار یونس

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹیم میں کوئی حقیقی فاسٹ باؤلر ہی نظر نہیں آ رہا۔

    باغی ٹی وی : وقار یونس نے کہا کہ میں میڈیم پیسرز، سلو میڈیم پیسرز اور آل راؤنڈرز دیکھ رہا ہوں، کوئی حقیقی فاسٹ بائولر ہی نظر نہیں آ رہا اسٹیڈیمز میں شائقین پاکستانی فاسٹ بائولرز کو 150 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کرتے دیکھنے کیلئے آتے تھے،اس بار مجھے تو ایسا کچھ دکھائی نہیں دیا، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی برق رفتار باؤ لرز موجود نہیں، بعض انجرڈ ہیں، ماضی میں کبھی ایسی صورتحال ہوتی تو متبادل باؤلرز کی بھی کمی نہیں ہوتی تھی۔

    سابق کپتان نے کہا کہ یقینی طور پر نہیں بتا سکتا کہ شاہین شاہ آفریدی کا کیا مسئلہ ہے، کبھی وہ 145 کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہوئے سوئنگ بھی کرنے میں کامیاب ہوتے تھے، اگر فٹ نہیں تو کھیل سے دوری اختیار کرکے بحالی کی کوشش کریں۔

    دوسری جانب اکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد آج میلبرن سے وطن واپس روانہ ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد ان کا ری ہیب پلان ترتیب دے دیا ہے جو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا، خرم شہزاد پرتھ ٹیسٹ میں ان فٹ ہوگئے تھے۔

  • ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی:لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے شاداب خان انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں، محمد حارث کو بھی اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے-

    پریس کانفرنس کے دوران وہاب ریاض نے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا، ٹی ٹوئنٹی قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی ہوں گےعامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
    https://x.com/TheRealPCB/status/1737054699491369169?s=20
    وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے پانچ ٹی ٹوئنٹی ہیں، امید ہیں یہ کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، البتہ پی ایس ایل تک حسنین اور نسیم شاہ دستیاب ہوں گے جب کہ احسان اللہ کو مزید وقت لگے گا۔

    جسٹس عقیل احمد عباسی نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

    الیکشن کرانا آئینی ضرورت ،اس کے نتیجے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا،نگران وزیراعظم

    سیاسی جماعتیں اور جمہوریت کا ڈھونگ ،پاکستانی عوام کا ہجوم، جعلی وکلا نظر کیوں نہ …

  • پاکستانی کھلاڑی طلحہ کے کنٹرول میں،ذکا اشرف کی آڈیو لیک

    پاکستانی کھلاڑی طلحہ کے کنٹرول میں،ذکا اشرف کی آڈیو لیک

    بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ، پاکستانی ٹیم کی ناقص ترین کارکردگی، کپتان بابراعظم نے ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا،

    بابراعظم کے استعفیٰ کے بعد پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ جبکہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا، شاہین آفریدی کو کپتان مقرر کیے جانے کے بعد ان کے سسر سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ انہوں نے داماد کو کپتان بنانے کے لیے لابنگ کی ہے، انہی دنوں شاہد آفریدی نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور ذکااشرف سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں،

    اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کھیلوں کو کور کرنے والے صحافی قادر خواجہ نے ایک آڈیو لیک ہے جس میں ذکا اشرف کسی سے بات کر رہے ہیں،چیئرمین پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف مبینہ طور پر بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں،

    آڈیو میں نامعلوم خاتون کہتی ہیں کہ "ہم شائقین ہیں ہم دیکھتے ہیں،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ ہم نے انضمام الحق کو ہٹایا، اس نے میڈیا میں جا کر ہمارے خلاف بولنا شروع کر دیا،نامعلوم خاتون کہتی ہیں کہ کپتان صاحب اپنے دوستوں کو ،ا پنے قریبیوں کو کھلانا شروع کر دیتے ہیں،ذکا اشرف کہتے ہیں ” انضمام الحق نے” نامعلوم خاتون کہتی ہیں کہ شاداب کی کوئی جگہ نہیں بنتی،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ جی ہاں،نامعلوم خاتون کہتی ہیں کہ یہ نہیں ہونا چاہئے، ذکا اشرف کہتے ہیں کہ اس کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ خراب ہو رہی ہے، آڈیو میں ایک شخص کہتا ہے کہ حسن علی بھی تو ایسا ہی تھا ورلڈ کپ کھیل گیا،خاتون کہتی ہیں کہ نہیں نہیں، حسن تو اس لئے کھیلا تھا کہ نسیم شاہ نہیں تھا ناں،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ حسن بھی تو بابر کا دوست ہے،ایک بندہ طلحہ نام ہے ،پلیئرز ایجنٹ ہے،اس نے نیشنل ٹیم کے آٹھ پلیئرز کو قابو کیا ہوا ہے،طلحہ نے کنٹریکٹ سائن کیا ہوا ہے کھلاڑیوں کے ساتھ،اتنا ہوشیا ر آدمی ہے کہ پلیئرز کے گھروں میں جا کر فیملی کے ساتھ بھی تعلقات بنائے ہوئے ہیں،پلیئرز ایسے ہیں کہ اس کے بغیر ہل بھی نہیں سکتے،طلحہ عثمانی پتہ نہیں کیا نام ہے اس کا،ابھی بابر اعظم کو میں نے کہا کہ تم ٹیسٹ کی کپتانی رکھو،تمہیں وائیٹ بال سے ہٹانے کا سوچا ہے،کہتا ہے جی اچھا ،میں گھر پوچھ لوں ذرا پھر فیصلہ کر کے بتاتا ہوں،بابراعظم نے گھر سے نہیں پوچھا، اس نے طلحہ سے مشورہ کیا،اس نے مشورہ دیا تم سب چھوڑ دو،

    نامعلوم خاتون آڈیو میں کہتی ہیں کہ ہاں تو ٹھیک ہے،کوہلی بھی تو نہیں ہے کپتان، اس نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ میرا پلان بی تیار تھا کہ اگر بابر نے ایسے کیا تو میں ایسے کروں‌گا،جب بابر نے کپتانی چھوڑی تو میں نے فٹا فٹ دوسرے بندے کو کہا کہ چل بھئی تو کپتان ہے،خاتون کہتی ہیں کہ تو وائٹ بال میں کپتان کون ہے اب شان مسعود،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ نہیں وائیٹ بال میں شاہین آفریدی ہے، ٹھیک ہے وہ،خاتون کہتی ہیں کہ وائیٹ بال میں رضوان بہتر نہیں تھا،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ رضوان مجھے پسند تھا لیکن وہ بھی بابر اور طلحہ کے ساتھ ملوث تھا،ہمارے آٹھ پلیئرز قابو کئے ہوئے ہیں،جو مرضی کر لے وہ، خاتون کہتی ہیں کہ ایسے دیکھیں تو شاہین پھر شاہد آفریدی کے کنٹرول میں ہے،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی تو سسسر ہے شاہین کا،خاتون کہتی ہیں کہ سسر ہے دیکھیں وہ بہت زیادہ مداخلت کرتا ہے،نامعلوم شخص کہتے ہیں کہ دیکھیں بیٹا اتنا تو پھر چلتا ہی ناں،نامعلوم خاتون کہتی ہیں کہ اللہ کرے بس پاکستان کے لئے بہتر ہو

    آڈیو لیک ہونے کے بعد تنویر کہتے ہیں کہ شاباش قادر خواجہ ایکسپوز کرو ان سب کو پریشر اے گا ڈرنا نہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں اب لوگوں کو سب پتا چل گیا ہے کے بابر کو ہٹانے میں بلیک میلر اور ان سب کا ایجنڈا تھا ،لوگوں، یہ دیکھو بابر کو ہٹانے کے لئے famalies discuss کر رہی ہیں ،ذکا اشرف استعفیٰ دو

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: آئندہ برس پاک بھارت میچ نیویارک میں کرایا جائے گا

    دبئی: آئندہ برس ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نیویارک میں کرایا جائے گا-

    باغی ٹی وی: برطانوی اخبار کے مطابق پاک بھارت میچ سے متعلق اتفاق آئی سی سی اور آر گنائزنگ کمیٹی کے درمیان ہوا ہے،دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، ایزن ہاور اسٹیڈیم نیویارک سے 25 کلومیٹر دور لانگ آئی لینڈ میں ہے پاک بھارت میچ کے لیے اسٹیڈیم میں 34 ہزار شائقین موجود ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی شہر فلوریڈا اور ٹیکساس بھی ورلڈ کپ مقابلوں کے میز بان ہوں گے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی بارباڈوس کرے گا،جبکہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے مشترکہ میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کا معاہدہ سائن کرلیا ہے ، پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان "ہوسٹنگ رائٹس ایگریگیمنٹ” پر دستخط دبئی میں ہوئے، معاہدے پر دستخط ذکا اشرف اور آئی سی سی کے کونسل جنرل جوناتھن ہال نے کیے،پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر حکومت کو پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے-

    قبل ازیں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حالیہ ملاقات میں پی سی بی کو بھرپور حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی،یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے۔

  • رواں  ماہ ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ کو ملتوی

    رواں ماہ ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ کو ملتوی

    کراچی میں رواں ماہ ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ پیٹرنز کپ سے تاریخوں کے ٹکراؤ کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کیا گیا ہےسندھ پریمیئر لیگ کراچی میں 14 دسمبر سے شیڈولڈ تھی جبکہ پی سی بی کا پیٹرنز کپ کا آغاز 16 دسمبر سے ہونا ہےپی سی بی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی وجہ سے لیگ کیلئے پلیئرز کو این او سی نہ مل سکا ،سندھ پریمیئر لیگ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ پریمئر لیگ کا پہلا ایڈیشن 14 سے 25 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا، ایونٹ میں میں 6 ٹیمیں شریک ہونا تھیں۔

    دوسری جانب آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی لیگ سپنر روی بشنوئی آئی سی سی تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دنیا کے نمبرون بولر بن گئے ہیں بشنوئی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد چار درجہ ترقی پا کر افغان سپنر راشد خان سے ٹاپ پوزیشن چھین لی بشنوئی کی ٹاپ پوزیشن سے راشد خان سمیت ونیندو ہسارنگا، عادل رشید اور مہیش تھیکشانہ کی عالمی رینکنگ میں ایک ،ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹونٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے بشنوئی 699 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، راشد خان 692 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ونیندو ہسارنگا 679 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    بلے بازوں کی رینکنگ میں بھی بھارت کے سوریا کمار 855 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، پاکستان کے محمد رضوان 787 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 756 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم 734 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

  • نگران وزیراعظم کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں متنازعہ تقرری کا نوٹس

    نگران وزیراعظم کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں متنازعہ تقرری کا نوٹس

    اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی میں متنازعہ تقرری کا نوٹس لے لیا-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز متنازعہ کھلاڑی سلمان بٹ کی پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں تعیناتی پر نگران وزیرِ اعظم نے سخت نوٹس لیا، وزیر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلی ہیں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر فوری طور پراس متنازعہ تعیناتی کو منسوخ کردیا گیا.

    نگران وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کرکٹ جیسے مقبول اور پاکستانیوں کے پسندیدہ کھیل کیلئے کھلاڑیوں کی سیلیکشن کمیٹی کو بھی غیر متنازعہ ہونا چاہئیے،نگران وزیرِ اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں غیر متنازعہ اور اچھی شہرت رکھنے والے سلیکٹرز کو شامل کرنے کی ہدایت کر دی.

    آسٹریلوی وزیر اعظم کی پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت

    نگران وزیرِ اعظم نے کہا کہ غیر متنازعہ اور میرٹ پر تقرر شدہ سلیکٹرز ہی پاکستان کی بین الاقوامی کرکٹ میں نمائندگی کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کر سکتے ہیں،پاکستان کرکٹ کو اس کے شاندار ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر سے کامیابی سے ہمکنارکرنے کے لیے تمام تقرریاں خالص میرٹ پر کریں گے.

    پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک، آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا …

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں تفویض کیں تھیں بعد ازاں آج سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا ،پریس کانفرنس کے دوران وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہوئی ہے ، سلمان بٹ کو بتا دیا ہے کہ وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ،وہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں ، لیکن وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ،کرکٹ میں چیزیں آگے چلنی چاہییں، جو اس نے کیا اس پر وہ بھگت چکے ہیں ، کسی کا دباوؤ نہیں ، سلمان کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ بھی میرا ہی تھا اور اب میں ہی انہیں ہٹا رہا ہوں،سلمان بٹ کا نام اب واپس لے لیا گیا ہے ، ابھی وہ پی سی بی سے وابستہ نہیں ہوئے ہیں۔

    سلمان بٹ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،چیف سلیکٹر وہاب ریاض

    دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن میں سلمان بٹ کا کوئی رول نہیں تھا، سلمان بٹ کی تقرری زیر غور تھی تاہم غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے ہم کنسلٹنٹ ممبر کے طور پر ان کا تقرر نہیں کر رہے۔