Baaghi TV

Tag: پی سی بی

  • بابر اعظم کو کپتان کیوں بنایا گیا؟پی سی بی نے وجہ بتا دی

    بابر اعظم کو کپتان کیوں بنایا گیا؟پی سی بی نے وجہ بتا دی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ایک اسٹریٹجک اقدام کے تحت بورڈ نے وائٹ بال کی قیادت کو تبدیل کیا ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی کو یقینی بنانا ہے-

    باغی ٹی وی : بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ فاسٹ بولرز کو گزشتہ دو برس میں ہونےوالی انجریز کے پیش نظر کیا گیا ہے، کام کے بوجھ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پاکستان کے اہم بولرز اپنی پرفارمنس پر فوکس رہیں، پی سی بی نہیں چاہتا کہ قومی ٹیم بالنگ ریسورسز کے حوالے سے انجریز کے بحران سے دوچار ہو جیسا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 اور آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے موقع پر دیکھا گیا تھا۔

    دریں اثنا شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا ایک اعزاز کی بات تھی میں ہمیشہ ان یادوں اور مواقع کو یاد رکھوں گا، ٹیم کا کھلاڑی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنے کپتان بابر اعظم کی حمایت کروں، میں بابراعظم کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور ان کے لیے احترام موجود ہےمیں میدان کے اندر اور باہر ان کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا، ہم سب ایک ہیں۔ ہمارا مقصد ایک ہی ہے اور وہ ہے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانے میں مدد کرنا۔

    پی ٹی آئی کا سندھ میں سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    بابر اعظم نے کہا کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین کی قیادت میں کھیلنا خوشی کی بات ہے وہ ابھی جوان ہیں اور ایک کھلاڑی اور لیڈر کے طور پر ہر روز بہتر ہو رہے ہیں، بحیثیت کپتان میں نے ہمیشہ شاہین کے مشوروں کی قدر کی ہے اور میں آئندہ بھی ان سے مشورہ کرتا رہوں گا ہمیں کھیل کے بارے میں ان کی اسٹریٹجک سمجھ سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ہمارا مشترکہ مقصد اس ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کی بطور کپتان ان کے کنٹری بیوشن پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر ہے کہ بابر اور شاہین دونوں مل کر پاکستانی ٹیم کو ٹاپ پر لے جانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔

    نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ ، سینئر افسران جونیئر افسر کے …

    وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کو جوابی خط لکھ دیا

  • پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا

    پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا

    پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا ہے

    پی سی بی کی جانب سے ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار جاری کیا گیا ہے، اشتہار میں وائٹ بال ہیڈ کوچ اور ریڈ بال ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے اشتہار کے مطابق کوچز کے امیدوار 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔اشتہار جنرل منیجر ایچ آر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

  • پی سی بی نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک آرمی کے تعاون سے منگل سے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں شروع ہونیوالے تربیتی کیمپ میں شامل 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ان کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم ، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامرشامل ہیں۔

    تربیتی کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور امریکہ ، ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہے۔

    عظمی کاردار کے زیورات چوری کا معاملہ ،پولیس نے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، …

    فٹنس کیمپ کاکول ایبٹ آباد میں 26 مارچ سے شروع ہوکر 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا، کیمپ میں بنیادی توجہ ٹیم کی تیاری پر ہوگی جس کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت بڑھانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہوں، کیمپ میں تجربہ کارٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کریں گے جو ان کی فٹنس لیول، چستی، لیڈرشپ اور اسٹریٹجک سوچ اور میدان میں مجموعی کارکردگی کو بلند کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    اسرائیل 40یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی کیلئے تیار

    دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سرمایہ ہو تو کھیل کی بہتری پر لگایا جانا چاہیے، بورڈ کا خزانہ کرکٹ اور کرکٹرز پر لگے گا، خزانہ خالی بھی چھوڑ کر گیا تو خوش ہوں گا کہ کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہوا، بینکوں میں پیسہ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، کرکٹرز کیلیے پیسہ رہے گا، پیسہ ہے تو کوچز بھی اچھے آنے چاہیں، اگر کرکٹ کی بہتری ہوتی ہے تو رقم خرچ کرنے میں کوئی حرج نہیں، انھوں نے صحافیوں سے کہا کہ آپ بھی تو تنخواہ کیلئے کام کرتے ہیں، سلیکشن کمیٹی سمیت پی سی بی کا حصہ بننے والے اسٹار کرکٹرز کو بھی اچھی تنخواہ دی جائے گی۔

    ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

  • امید ہے کہ  چیمپئینز  ٹرافی پر بھارت  کی جانب سے مثبت رویہ اپنایا جائے گا،محسن نقوی

    امید ہے کہ چیمپئینز ٹرافی پر بھارت کی جانب سے مثبت رویہ اپنایا جائے گا،محسن نقوی

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی سی بی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی، اگلے چار ماہ میں نو ہزار ڈومیسٹک میچز کرانے کا ہدف ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل بینک اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز ہونگے، چیمپئنز ٹرافی کا ایشو آئی سی سی کے ایجنڈے میں تھا، چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی پوری کوشش ہے، قومی ٹیم کے لیےہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے، ایک ہفتے تک فیصلہ متوقع ہے،پی سی بی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی، اگلے چار ماہ میں نو ہزار ڈومیسٹک میچز کرانے کا ہدف ہے،سلیکشن کمیٹی ہی کپتان کا فیصلہ کرے گی، میری مرضی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نہیں آئے گا،قومی سلیکشن کمیٹی میں چند تبدیلیاں کریں گے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے شین واٹسن سے معاملات پر بات چیت جاری تھی،تاہم بات چیت قبل از وقت باہر آنے سے مسائل پیدا ہوئے۔

    پی ایس ایل 9 فائنل: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میرے پاس جادو کا چراغ نہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، آئی سی سی میٹنگ کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے جے شاہ سے ملاقات اچھی رہی، امید ہے کہ ان کی جانب سے مثبت رویہ اپنایا جائے گا، لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پر کھیل کی ترقی کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں اس ضمن میں چار سے پانچ پچز بن رہی ہیں، ایک پچ آسٹریلیا اور ایک پچ انگلینڈ سے مٹی منگوا کر بنوا رہے ہیں،معیاری وکٹیں بنانے کے لیے افرادی قوت کی کمی کا سامنا درپیش ہے،اس حوالے سے کام کیا جا رہا ہے اگر ضرورت پڑی تو بیرون ملک سے افرادی قوت کو لائیں گے،چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری تیاری ہے،پر امید ہیں کہ امید ہےٹرافی پاکستان میں ہوگی،کرکٹ کے مراکز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں امید ہے کراچی لاہور اور اسلام آباد کے وینیوز تیار ہو جائیں گے، پاکستان کی بہتری کے لیے ہرممکن کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

    مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ کراچی پہنچ گیا

  • پی سی بی اب  کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

    اسلام آباد: نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر انہیں کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیا ہے،جس کی نگران وزیراعظم نے منظوری دیدی ،پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا۔

    اس اقدام سے سیکرٹری آئی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے جن کی جگہ وزیراعظم آفس یا کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نمائندگی دی جائے گی، دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، واضح رہے کہ پی سی بی سے متعلق تمام نوٹیفکیشنز پہلے وزارت آئی پی سی جاری کرتی تھی۔

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی

    امید ہے محسن نقوی پاکستانی کر کٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے،جاوید میاں داد

    پی ایس ایل 2024: آج دو میچیز کھیلے جائے گے

  • نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

    نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

    نو منتخب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا،
    اجلاس میں نو منتخب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں، مجھے پاکستان ٹیم کے علاوہ کسی اور چیز کی فکر نہیں، اجلاس میں چیف سلیکٹر وہاب ریاض، سی او او سلمان نصیر نے شرکت کی، وہاب ریاض نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ سمیت آئندہ آنے والی سیریز کے حوالے سے بریفنگ دی ، محسن نقوی نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سفارشی کلچر پی سی بی میں نہیں چلے گا، ٹیم کی بہتری کے لیے بیرون ملک سے کوچنگ اسٹاف لانا پڑا تو لائیں گے،

    نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب
    محسن نقوی کو 3 سال کیلئےچیئرمین پی سی بی منتخب کیاگیا ہے،محسن نقوی بیک وقت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی کی ذمہ داری نبھائیں گے، پی سی بی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے میدان میں میرٹ پر فیصلے ہوں گے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37ویں چیئرمین منتخب ہوئے ہیں،چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کی مدت تین برس ہوتی ہے،

    پی سی بی کے پیٹرن، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو باضابطہ طور پر پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز (بی او جیز) میں نامزد کیا تھا،محسن نقوی کو ذکاء اشرف کی جگہ بی او جی میں بطور پیٹرنز نمائندہ نامزد کیا گیا تھا جبکہ ذکاء اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی کے آئین کے تحت پی سی بی کی باگ ڈور الیکشن کمشنر شاہ خاور کے ہاتھ میں آگئی تھی.

    ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی تیسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی

    شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی

    ہمیشہ کر کٹ کھیلنے کے لئے پر جوش ہوں،شعیب ملک

    یں‌ دکھاوے کا قائل نہیں ہوں جو ہے بس وہ ہے

    سلما ن خان کے ساتھ ثانیہ ،شعیب تصاویر بنوا رہے ہیں

    محسن نقوی بلامقابلہ پی سی بی چیئرمین منتخب ہوئے،آج پاکستان کی کرکٹ کےلئے اہم دن تھا،شاہ خاور
    پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کی کرکٹ کےلئے اہم دن تھا،پی سی بی چیئرمین کے الیکشن کا سب کو انتظار تھا جو کافی عرصے سے نہیں ہورہا تھا،پی سی بی چیئرمین الیکشن کروانے کیلئے مجھے منتخب کیا گیا،آج ایسا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے کہ جو پی سی بی آئین کے مطابق ہوا ہے،میں سمجھتا ہوں آج کرکٹ کیلئے بہت اہم دن ہے،جو پی سی بی کے چییرمین منتخب ہوئے ہیں ان کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے،محسن نقوی بغیر مقابلے کے پی سی بی سربراہ منتخب ہوئے ہیں،محسن نقوی آج سے ہی پی سی بی کے چیئرمین ہیں،میں نے اپنی تمام طاقت استعمال کرتے ہوئے ان کو آج پی سی بی کے سربراہ کا عہدہ دے دیا ہے،محسن نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ساتھ پی سی بی چیئرمین کا عہدہ بھی سنبھالیں گے،

  • بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے ،شاہ خاور

    بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے ،شاہ خاور

    قائمقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بطور پی سی بی الیکشن کمشن میری تین ماہ کیلئے تقرری ہوئی پی سی بی میں،الیکشن کمشنر کا کام یہی ہوتا ہے کہ پی سی بی چیئرمین کے الیکشن کروائے جائیں،

    شاہ خاور کا کہنا تھا کہ ہمیں مشکلات کا سامنا تھا کیوں کہ بلوچستان کی ہائی کورٹ سے آرڈر تھا کہ یہ منیجمنٹ کمیٹی بی او جی نہیں بنا سکتی،بلوچستان ہائی کورٹ جاکر خود اس فیصلے کو خارج کرائی اور اس کے بعد کوئی مسئلہ نہیں کہ بورڈ آف گورنر نہ بن سکے، منیجمنٹ کمیٹی سے بات ہوئی اور انھوں نے 16 جنوری کو اجلاس بلایا مگر آئی پی سی نے روک دیا،آئی پی سی منسٹری سے ملاقات کے بعد دوبارہ اجلاس کیا گیا جس میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے استعفیٰ دیا،بورڈ آف گورنر میں اس وقت گیارہ ممران ہیں، جن میں دو پرائم منسٹر کے نومینی ہوتے ہیں، بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے ،

    شاہ خاور کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ایبٹ آباد اور ملتان ریجن کے الیکشن نہیں ہوئے تھے مگر مکمل ہوچکے ہیں،امید ہے کل تک آئی پی سی منسٹری کو نوٹیفائی کردیں گے اور بورڈ آف گورنر تشکیل دے دیں گے،بورڈ آف گورنر تشکیل دینے کے بعد الیکشن کی تاریخ بھی بتا دی جائے گی،اگر کوئی خاص وجہ نہ ہوتو الیکشن کمشنر کا کام یہی ہے کہ وہ الیکشن کروائے،پی سی بی کی شق ہے کہ چیئرمین کے استعفے کے بعد اگلے چار ہفتے میں الیکشن کروائے جائیں،ہمارے پاس کوئی خاص وجہ نہیں ہے کہ ہم الیکشن نہ کروائیں،ہمارا کام ہے جلد سے جلد الیکشن کروائیں،یہ ٹرینڈ شروع ہوجانا چاہیے کہ آنے والی حکومت کو بورڈ آف گورنر سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے،ہم 8 فروری سے پہلے بھی الیکشن کروا سکتے ہیں مگر یہ تاریخ آگے بھی جاسکتی ہے،ہم آئین کے مطابق الیکشن کروانے کی کوشش کریں گےہمارا ڈے ٹو ڈے افیئر کا کام ہے، ضرورت پڑی تو جن کوچز یا سٹاف کے کنٹرکٹ ختم ہوچکے ہیں ان کو دیکھیں گے

    واضح رہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو باضابطہ طور پر پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نامزد کیا، پی سی بی آئین کے تحت الیکشن کمشنر شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی بنے ہیں.

    واضح رہے کہ ذکا اشرف چیئرمین پی سی بی تھے تا ہم انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، ذکا اشرف کے بعد اب شاہ خاور قائمقام چیئرمین ہوں گے

  • شاہ خاور نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا

    شاہ خاور نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا

    پی سی بی میں تبدیلی،ایڈووکیٹ شاہ خاور نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا

    الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور نے عارضی چارج سنبھالا ہے ، شاہ خاور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کریں گے،شاہ خاور چار ہفتوں کے اندر چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کرائیں گے ،شاہ خاور بورڈ کے روز مرہ کے معاملات بھی دیکھیں گے،شاہ خاور پی سی بی پہنچے تو سی او او سلمان نصیر نے شاہ خاور کا استقبال کیا،شاہ خاور آج سلمان نصیر سمیت دیگرحکام سے اہم امورز پر بریفنگ لیں گے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو باضابطہ طور پر پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نامزد کیا، پی سی بی آئین کے تحت الیکشن کمشنر شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی بنے ہیں.

    واضح رہے کہ ذکا اشرف چیئرمین پی سی بی تھے تا ہم انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، ذکا اشرف کے بعد اب شاہ خاور قائمقام چیئرمین ہوں گے

  • اگر مجھے پی سی بی کا اختیار مل جائے سب ٹھیک کر دوں گا،جاوید میاںداد

    اگر مجھے پی سی بی کا اختیار مل جائے سب ٹھیک کر دوں گا،جاوید میاںداد

    کراچی: سابق قومی کرکٹر اور ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے، وہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنے پسندیدہ افراد لے کر آتا ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر جاوید میاںداد نے کہا کہ پوری دنیا میں کرکٹ سے ساتھ ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے،کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا جو بھی وزیراعظم بنے،اسے ملک اور کرکٹ کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے، پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے، وہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنے پسندیدہ افراد لے کر آتا ہے، اگر مجھے پی سی بی کا اختیار مل جائے تو سب ٹھیک کردوں گا، میں نے ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی،ان کو کرکٹر بنادیا جن کو کچھ پتہ ہی نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے نگراں وزیراعظم نے محسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی۔وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن نقوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی۔نگراں وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعنیات کردیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے غیرملکی لیگز کےلیے جاری عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) کے معاملے پر قومی کھلاڑی شدید ناراض ہیں۔ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کےلیے این او سی جاری نہ ہونے پر شکووں کا انبار لگادیا۔ پی سی بی کی لیگز کےلیے پالیسی پر قومی کھلاڑیوں کو شدید تحفظات پیدا ہوگئے ہیں، کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ اور آپس میں این او سی کے معاملے پر متعدد بار بات چیت کی۔

    ٹیم مینجمنٹ سے شکوہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو این او سی جاری کرنے کےلیے مختلف قانون کے ساتھ دیکھا جارہا ہے، چند کھلاڑی ایک سال میں تیسری لیگ کھیلنے والے ہیں، دیگر کھلاڑیوں کو بھی این او سی دینا چاہیے۔کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیوٹی نہیں تو پی سی بی کو این او سی جاری کرنا چاہیے، دو این او سی کا کیا فائدہ جب مکمل لیگ ہی نہ کھیلنے دیا جائے؟ نیشنل ڈیوٹی نہ ہونے کے باوجود این او سی میں توسیع نہ دینے پر پی سی بی معاوضہ بھی اُس کا ازالہ بھی نہیں کرتا، کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ سے سوال کیا کہ ورک لوڈ کس فارمولے کے تحت لگایا جاتا ہے؟ کوئی بھی طبی یا بائیومکینیکل ٹیسٹ کے بغیر ورک لوڈ کا اندازہ کیسے لگایا جاسکتا ہے؟ ناانصافی کی صورت میں کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ سے دستبردار ہونے کا بھی سوچ سکتے ہیں-

  • قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا 15 جنوری سے آغاز

    قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا 15 جنوری سے آغاز

    راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 15 جنوری سے راولپنڈی میں کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ریجنز کی ویمنز ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اسلام آباد اور راولپنڈی کے تین مختلف میدانوں پر ہونے والے 17 روزہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم دس میچ کھیلے گی اور ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کو بیس ہزار روپے اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو دس لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 31 جنوری کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان ،پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں …

    بلوچستان ہائیکورٹ نے جمال رئیسانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

    غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 151 فلسطینی شہید،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ