سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ اصل حقائق سامنے آرہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق 10 سال پہلے بتادیا تھا، یہ بیرونی ایجنٹ اور یہودی لابی کے ساتھ رابطے میں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 میں ان کی عالمی قوتوں نے مالی مدد کی، اس کے حق میں پروپیگنڈے کیے گئے، پاکستان توڑنے کی سازش میں شریک امریکا پاکستان تنقید کررہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ہی لوگوں پر الزام لگایا، جنسی تشدد کے الزامات لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ سائفر پر سیکرٹری کا بیان آیا ہے کہ سب ڈرامہ تھا، امریکا کا مہرہ باتیں کرکے چورن بیچتا ہے،عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، پورے ملک میں ہر حلقے میں اپنا امیدوار لائیں گے، سیٹ ایڈجسمنٹ کی ضرورت ہوئی تو اضلاع کی سطح پر ہوگی، آج سے جے یو آئی کی رکنیت سازی شروع ہورہی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو اب منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملی گی،حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے،اب قوم فیصلہ کرے کہ انہوں نے کس کو اپنا لیڈر مقرر کر نا ہے،
Tag: پی ٹی آئی
-

پی ٹی آئی کا دورحکومت گزشتہ آئی ایم ایف پروگرام کی ناکامی کا ذمہ دارہے،آئی ایم ایف
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت کی معاشی پالیسیوں کو گزشتہ آئی ایم ایف پروگرام کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
باغی ٹی وی: دی نیوز کے مطابق پاکستان نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان اوسط پریمیم کو کسی بھی مسلسل پانچ کاروباری دنوں کے دوران ایکسچینج ریٹ پر 1.25 فیصد سے زیادہ رکھنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
آئی ایم ایف نے یہ بھی متنبہ کیا ہے کہ پاکستان کے معاشی چیلنجز پیچیدہ اور کثیر جہتی ہیں جن کے لیے متفقہ پالیسیوں پر ثابت قدمی اور بیرونی شراکت داروں سے مالی مدد جاری رکھنے کی ضرورت ہے اس نے خطرات کو کم کرنے اور میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پروگرام کے معاہدوں کے مستقل اور فیصلہ کن نفاذ کی سفارش کی۔
آئی ایم ایف نے منگل کو حکومت پاکستان کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) پروگرام کے 3 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے ساتھ کیے گئے وعدوں اور ایم او یو پر دستخط کی تفصیلات جاری کیں۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
ایک اہم پیش رفت میں، پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بنیادی اصولوں کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی کے رجحان کو روکنے کے لیے فاریکس کی فروخت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد نے رواں ماہ کے آخر تک بجلی کے نرخوں کی سالانہ ری بیسنگ میں اضافے کا بھی عہد کیا۔ پاکستان نے جولائی تا ستمبر کی مدت سے مالی سال 24 کی سہ ماہی (Q-1) کے لیے سہ ماہی قومی کھاتوں کی تالیف اور تقسیم کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بھی اتفاق کیا اور نومبر 2023 کے آخر تک مالی سال 23 کے لیے نظرثانی شدہ سالانہ تخمینے۔
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) پروگرام کے 3 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے لیے ڈھانچہ جاتی بینچ مارک کے تحت، حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق کیا کہ غیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے، SBP روزانہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایکسچینج ریٹ شائع کرے گا۔ ، اور غیر رسمی مارکیٹ میں پیشرفت اور قیمتوں کی نگرانی اور شائع کرنے کے لئے ایک فریم ورک تیار کریں۔
جڑواں شہروں میں موسلا دھاربارش سےکئی علاقے زیر آب، دیوار گرنے سے 11 افراد جاں …
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نےبھاری مالی خسارے، کمزور مالی پالیسی اور غلط ایکسچینج ریٹ کا دفاع، پروگرام کی ناکامی کی اہم وجوہات قرار دی ہیں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے آخری توسیعی فنڈ سہولت کی ناکامی میں کردار ادا کرنے والے تمام عوامل کی فہرست بنائی ہے جس پر ابتدائی طور پر گزشتہ پی ٹی آئی حکومت نے جولائی 2019 میں دستخط کیے تھے، ای ایف ایف کو جولائی 2019 میں منظور کیا گیا تو پاکستان کی معیشت ایک بار پھر نازک موڑ پر تھی۔
رپورٹ کے مطابق غلط معاشی پالیسیاں بشمول بڑے مالیاتی خسارے، ڈھیلی مالیاتی پالیسی اور زیادہ قیمتی شرح مبادلہ کے دفاع نے کھپت اور قلیل مدتی نمو، میکرو اکنامک بفرز میں مسلسل کمی، بیرونی وعوامی قرضوں میں اضافہ اور بین الاقوامی ذخائر کی کمی کو ہوا دی غلط وقت میں مالیاتی توسیع اور مہنگائی کےبڑھتےہوئے دباؤ پرمانیٹری پالیسی میں تاخیر کے ردعمل کے درمیان بیرونی عدم توازن بڑھنا شروع ہو گیا تھا۔
سپرماڈل جیجی حدید منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار
-

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی خیبرپختونخوا کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
ضلع اورکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی غازی غزن جمال نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی: سیاست چھوڑنے سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد نہیں لگتا کہ عوام کی خدمت کرسکوں گا غزن جمال نے 2019 میں اورکزئی کے حلقے سے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا اور پھر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا-
فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیا تھا پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے۔
سائفرتحقیقات، ایف آئی اے کو اجازت مل گئی
-

عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار،نوٹس جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،سول جج قدرت اللہ نے 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق بشریٰ بی بی کا دوران عدت چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح ہوا،
نکاح خواں مفتی سعید کے مطابق انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا دو مرتبہ نکاح پڑھایا،نکاح خواں کے مطابق پہلا نکاح 1 جنوری 2018 کو پڑھایا گیا،نکاح خواں کے مطابق دوسرا نکاح فروری میں پڑھایا گیا، جنوری میں نکاح کے بعد بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی عدت میں ہیں،نکاح خواں کو عدت والی بات گواہ عون چوہدری کی موجودگی میں بتائی گئی،
درخواست گزار کے مطابق پہلا نکاح لاہور جبکہ دوسرا نکاح اسلام آباد میں ہوا، پہلے نکاح کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ایک ساتھ بنی گالا میں رہنا شروع کردیا تھا،عدت میں نکاح مبینہ طور پر جرم کا ارتکاب ہے،ایک ساتھ بطور میاں بیوی رہنا مبینہ غیر قانونی نکاح کا نتیجہ ہے،معاملہ عدالتی دائرہ اختیار میں آتا ہے کیونکہ بنی گالا اسلام آباد کی حدود میں ہے،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کو پیشی کیلئے نوٹس جاری کیے جائیں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج قدرت اللہ نےگزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا-وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالا میں رہ رہے تھے،دونوں نے پہلے نکاح کے بعد کافی وقت بنی گالا میں گزارا۔
وکیل درخواست گزاررضوان عباسی نے دوران دلائل مخلتف عدالتوں کےفیصلوں کا حوالہ بھی دیا تھا سول جج قدرت اللہ نے وکیل درخواست گزار رضوان عباسی کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا –
کینیڈا میں ہوٹل کی خاتون ملازمہ سے نازیبا حرکت پرپی آئی اے کا فضائی میزبان …
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے الزام کے کیس میں نکاح خوان مفتی محمد سعید کا عدالت میں جمع کروایاگیا تھا،نکاح خوان مفتی محمد سعید نے نکاح سے متعلق بیان 18جنوری 2023 کو دیاتھا اپنے بیان میں مفتی سعید نے کہا تھا کہ جنوری 2018 میں لاہور ڈیفنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا، عون چوہدری اور ذلفی بخاری بطور دو گواہان نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔
آج رات سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری
مفتی سعید نے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے نکاح سے قبل دریافت کیا کہ بشرٰی بی بی شرعی طور پر نکاح کے قابل ہیں یا نہیں، بشرٰی بی بی کے ہمراہ موجود خواتین کا جواب ملنے کے بعد ان کا نکاح عمران خان سے پڑھادیا بعد میں مختلف ذرائع سے معلوم ہوا کہ بشرٰی بی بی نے سابقہ شوہر سے طلاق کے بعد عدت پوری نہیں کی-
پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ سے اضافی ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کھیلے گی
-

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا اپنا ووٹ بنک ہے، عاطف خان
صدر پی ٹی آئی پشاور ریجن عاطف خان کا پرویز خٹک کے نئی پارٹی قیام پر ردعمل سامنے آیا ہے عاطف خان کا کہنا ہے کہ چاہے کوئی کتنی بھی پارٹیاں بنائے لیکن
خیبر پختونخوا میں عمران خان کا ووٹ بنک برقرار رہے گا ، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی وجہ سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس نے کہا کہ اگر میں پی ٹی آئی چھوڑتا ہوں تو میرے حلقے میں بہت سے لوگ ہوں گے جو میری جگہ لیں گے، الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔ عاطف خان نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے خیبر پختونخوا میں الیکٹیبلز نہیں ہیں۔ اور یہاں کے لوگوں کو اتنی سمجھ ہے کہ ووٹ نظریے اور پارٹی کو دینا ہے۔ -

تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دور میں یہی جگہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے تھی، اتحادی حکومت کو 14 ماہ ہوگئے ، نگراں حکومت تک اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کریگی ،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ تھوڑ کر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیل لیا،چیئرمین پی ٹی آئی سری لنکا کی مثال دیتے تھے،مسلط وزیراعظم نے ملک کو اس دھانے پر پہنچا دیا،جس وقت اتحادی حکومت کو حکومت ملا تو ملک کی معیشت تباہ تھی ،ہمیں ڈیفالٹ ملک دے کر چلا گیا جب کہ ہم نے ترقی پذیر ملک دیا تھا ،پی ٹی آئی کے پہلے 14 مہینوں میں گیس، آٹا ، چینی ختم ہوگئی تھی،تاریخی موقع تھا گیس خریدنے کا وہ ضائع کیا گیا ، پی ٹی آئی نے پڑوسی ممالک نے ناراض کیا،اتحادی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ توڑنا جرم کے مترادف ہے ، اپنی سیاست کو بچانے کیلئے پی ٹی آئی نے پٹرول سستا کیا،خارجہ پالیسی کو ہم دوبارہ 14 ماہ میں واپس لے آئیں ،ماضی میں آئی ایم پروگرام توڑ کر مہنگائی کا طوفان برپا کیا گیا، تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے، ہم نے گزشتہ 14 ماہ میں 3900 میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا۔تحریک انصاف دور حکومت کے چوالیس ماہ کا جو گند تھا اسے مخلوط حکومت نے 14 ماہ میں صاف کردکھایا ہے یہ لوگ صرف اپنی سیاست بچانے کیلیے آئی ایم ایف معاہدہ توڑ کر ملک کو تباہی کے دہانے پر چھوڑ کے گئے ،ہمارے 14 ماہ میں فرنس آئل سے چلنے والے بجلی کے کارخانے صفر ہیں اس وقت فرنس آئل سے کوئی بجلی نہیں بنائی جارہی.وزیراعظم کا 10 ہزار میگاواٹ کا جو سولرائزیشن کا پروگرام ہے اس پہ اس وقت عملدرآمد ہورہا ہے یہ سب 4 سال میں کیوں نہ ہوسکا؟ کیونکہ اُس وقت انکی ترجیح صرف مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر موت کی چکیوں میں رکھنے پر تھی.
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
-

غیر قانونی قرض ایپلی کیشن کے خلاف کاروائی،43 ایپلی کیشنز بلاک
قرضہ ایپلی کیشن اسکینڈل .وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے کہا ہے کہ غیر قانونی قرض ایپلی کیشن کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل حفیظ الرحمان کو ایسی ایپلی کیشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی،ہدایات پر فوری عملدرآمد کے تحت اب تک 43 ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے،اس طرح کی کمپنیاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں،پی ٹی اے کے اقدامات میں ایس ای سی پی سے بھی مشاورت و معاونت شامل ہے،فیس بک، اوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کےذریعے قرضہ دینے والی مافیا سادہ لوح افراد کو بلیک میل کررہی ہیں،صارفین کی آگاہی کیلئے مہم بھی چلائی جائے کہ وہ اس طرح سے بلیک میلنگ مافیا کا شکار نہ بن سکیں، عوام بھی ایسی ایپلی کیشنز کی شکایت، پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور مقامی پولیس کے پاس درج کرائیں،
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا اور اب تک کی کارروائیوں پر بریفنگ لی ، امین الحق کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ شکایات کا انتظارکرنے کے بجائے ایسے عناصر کے خلاف ازخود کارروائی کرے،عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کرانھیں موت کے اندھیروں میں دھکیلنے والے عناصر کی سرکوبی ضروری ہے،قرضہ ہزاروں کا واپسی لاکھوں میں، دھمکیاں، بلیک میلنگ، صارف کے ذاتی ڈیٹا کا استعمال، خلاف قانون ہے، صارفین بنا سوچے سمجھے آن لائن، وسوشل میڈیا اشتہارات سے متاثر ہو کر ذاتی ڈیٹا کسی سے شیئرنہ کریں،آن لائن ڈالرز کمانے کی مختلف پوسٹوں پر عمل میں احتیاط ضروری، کوئی رقم یا معلومات فراہم نہ کی جائیں،
کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا
بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
-

پرویز خٹک کا پارٹی نام فائنل کرنے پر غور
باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا اپنے پارٹی کا نام پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز رکھنے پر غور،باغی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک کے پارٹی کا نام آج کسی بھی وقت فائنل ہو سکتا ہے،پرویز خٹک کو نئی پارٹی بنانے کا فیصلے پر پچاس سے زیادہ ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے سابق وزیر اعلی سمیت کئی ارکان صوبائی اسمبلی پرویز خٹک کے پارٹی کا حصہ بن سکتے ہے،واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بڑی تعداد میں پی ٹی ائی کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے رہائی کے بعد انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تاہم پرویز خٹک پہ الزام تھا کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کا پارٹی چھوڑنے کے لئے مجبور کر رہے ہے جس پر پارٹی نے پرویز خٹک سے جواب طلب کیا گیا ،تاہم تسلی بخش جواب نہ دینے کے بعد پرویز خٹک کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ،
-

پشاور سٹی صدر عرفان سلیم عبوری ضمانت درخواست خارج
پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے پشاور سٹی صدر عرفان سلیم عبوری ضمانت درخواست خارج کردی پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے پشاور سٹی صدر عرفان سلیم عبوری ضمانت درخواست پر سماعت اے ٹی سی جج ڈاکٹر عامر نذیر نے کی ۔ عدالت نے عرفان سلیم کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی پولیس کے مطابق ملزم نے نو اور دس مئی کو پشاور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی ہے۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔ ملزم نے گرفتاری سے پہلے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی لیکن دوران سماعت پیش نہیں ہوئے ۔ عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔
-

ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا،وزیراعظم
لاہور: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو موقع دیا تو وہ اور پوری ٹیم ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔
باغی ٹی وی : لاہور میں وزیراعظم نے یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے تحت نوجوانوں میں چیکس تقسیم کئے وزیرِ اعظم لون اسکیم کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر کم سود والے قرض کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوا ہوتا تو روپے کی قدر نہ بڑھتی آئی ایم ایف کا پروگرام حلوہ یا لڈو پیڑے نہیں، آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لئے چیلنج ہے، ہمیں اپنی معیشت کیلئےانقلابی اقدامات کرناہوں گے، انقلابی اقدامات سے ترقی ہمارے قدم چومے گی، جرات مندانہ فیصلوں سے معیشت مستحکم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نوجوانوں کو قرضے اور لیپ ٹاپ دیئے تھے، نواز شریف چین سےسی پیک لایانواز شریف دور میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا، نواز شریف دور میں بجلی کے کارخانے لگے، نواز شریف نے ہی نوجوانوں کو کلاشنکوف کے بجائے قلم دیا، لیکن سازش کے تحت نواز شریف کو پابند سلاسل کیا گیا، نواز شریف کا کارکن ہونے پر مجھے بھی جیل میں ڈالا گیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ کرپشن کےمقدمات پرعوام نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہےجس کو بھی عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، نواز شریف کو اگرموقع دیا تو وعدہ ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی،خوشحالی کی طرف لےکرجائیں گے لوگ کہتے ہیں میں لیپ ٹاپ نہیں رشوت دے رہا ہوں، میں نے اپنے دور میں 10 لاکھ لیپ ٹاپ دیےتھے، کورونا کے دوران لیپ ٹاپ کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ منقطع نہیں ہوا، لیپ ٹاپ کی وجہ سے آئی ٹی میں انقلاب آیا ہے، ایک لیپ ٹاپ بھی سفارش پرنہیں دیاگیا۔
گزشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو فراڈ کرکے وزیراعظم بنایاگیا، وہ شخص 4 سال تک چور ڈاکو کی گردان کرتا رہااس شخص نے 4 سال تک ایک اینٹ نہیں لگائی4 سالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی اس کو سامنے رکھیں، اربوں کے اسکینڈل چار سالوں کے دوران ہوئے، بی آر ٹی،مالم جبہ،چینی اسکینڈل،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ،خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی کا اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا، حقائق پر آپ نے فیصلہ کرنا ہے، پی ٹی آئی دور میں صرف4 فیصد مارک اپ پر 3 ارب ڈالر کے قرضے دیے گئے، سابق وزیراعظم کی اہلیہ مہنگے تحفے لیتی تھیں، مالم جبہ اسکینڈل میں خود کو کلین چٹ دی گئی۔
اسلام آباد: ٹریل تھری زیادتی کیس کا نامزد ملزم گرفتار
وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے خلاف سازشوں کو دفن کردیا گیا، چند دن قبل پاکستان کے خلاف اسرائیل کا بیان آیا تھا، اللہ تعالیٰ نےتمام سازشوں کو نیست و نابود کردیا، ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔
