Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • توشہ خانہ کیس:عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    توشہ خانہ کیس:عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کر دی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے،چیف جسٹس عامر فاروق 17 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے-

    چیف جسٹس عامر فاروق کی طبیعت ناسازی کے باعث رواں ہفتے درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی تھی ۔ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس قابلِ سماعت قرار دیا تھا چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس قابلِ سماعت قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے ٹرائل کورٹ نے بھی کیس 17 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر رکھا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس کے ٹرائل پر حکم امتناعی دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

    توشہ خانہ کیس:عمران خان کل ذاتی حیثیت میں طلب

    چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں 8 جولائی کا سیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہےدرخواست گزار نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی شکایت 120دن میں دائر نہیں کی گئی اور کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئےقانونی طریقہ نہیں اپنایا گیا توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ،استدعا ہے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    مایوسی کی باتیں کرنے والے غلط پروپیگنڈا کر رہے. آرمی چیف عاصم منیر

  • پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف باتیں نہیں کیں، بیٹا اشتیاق خٹک

    پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف باتیں نہیں کیں، بیٹا اشتیاق خٹک

    سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اشتیاق خٹک کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف باتیں نہیں کیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق خٹک نے کہا کہ میرے والد کے نام سے منسوب تمام بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے، اس کے خلاف باتیں کیوں کریں۔اشتیاق خٹک نے یہ بھی کہا کہ پرویز خٹک عنقریب سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
    واضح رہے عمر ایوب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ آپ کو 21 جون کو شو کاز دیا گیا، آپ نے مقررہ مدت کے دوران اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔
    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ سے پارٹی ممبران سے رابطہ اور پارٹی چھوڑنے کےلیے اکسانے پر پوچھا گیا تھا، آپ کی تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کی جاتی ہے۔

  • شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

    سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ہیں جبکہ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان اپنے بہادر بھائی شہریار خان آفریدی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


    انہوں نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ دعاء ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل دے علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی شہریار خان آفریدی کی ہمشیرہ کی وفات پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ تاہم خیال رہے کہ اس وقت شہریار آفرید جیل میں ہیں اور آج سے ایک ماہ قبل 13 جون کو ہی شہریار آفریدی کے بھائی کا بھی انتقال ہوا تھا۔ سابق رکن قومی اسمبلی جیل میں ہونے کی وجہ سے اپنے بھائی کا جنازہ نہیں پڑھ سکے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا ذرائع کے مطابق شہریارآفریدی نے جیل میں اہلیہ کے ہمراہ بیرک میں رہنے پر اصرار کیا تاہم جیل حکام نے انہیں اور ان کی اہلیہ کوالگ الگ بیرکس میں منتقل کردیا تھا۔

  • علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی

    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی

    خیبر پختو نخوا میں پیسکو حکام ان ایکشن، ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈا پور بھی پیسکو کے نادہندہ نکلے، پیسکو حکام نے بل کی عدم ادائیگی پر علی امین کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔اس ضمن میں پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور تقریباً 12 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے، جس کے بنا پر ان کے گھر کی بجلی کاٹی گئی۔ زرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر کینٹ اور سٹی فیڈر کے دو کنکشن تھے، کینٹ فیڈر کے 4لاکھ 60 ہزار آج جمع کرا دئیے۔ تاہم بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی۔

  • پرویز خٹک کی  تحریک انصاف نے  بنیادی رکنیت ختم کردی

    پرویز خٹک کی تحریک انصاف نے بنیادی رکنیت ختم کردی

    تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ و وفاقی وزیر پرویز خٹک کی تحریک انصاف نے بنیادی رکنیت ختم کردی ہے جبکہ پارٹی چھوڑنے کیلئے اکسانے پر شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر مرکزی رہنما کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے اور انہیں پارٹی سے نکالنے کا اصولی فیصلہ اس سے پہلے ہی ہوگیا تھا. اس نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل آپ کو آگاہ کیا گیا تھا تاہم آپ نے کوئی جواب نہیں دیا تھا.


    خیال رہے کہ پرویز خٹک نے پارٹی نوٹس کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کوئی سرکاری ملازم تو نہیں جو شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے انہیں شوکاز نوٹس کی کوئی پروا نہیں جبکہ انہوں نے عمران خان کو قصور وار ٹہراتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ چیئرمین پی ٹی آئی کا چند لوگو ں سے مشاورت کا نتیجہ ہے اور عمران خان کو میں نے ہمیشہ مثبت سیاست اور مثبت سوچ کا درس دیا ہے لیکن ان کی سوچ اور ایجنڈا کچھ اور ہے.

    یاد رہے کہ گزشتہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ جماعت کےعلم میں آیا ہے کہ آپ اراکین سے روابط قائم کر کے انہیں جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں۔ شوکاز نوٹس میں بتایا گیا تھا کہ اگر تسلی بخش جواب نہیں ملا تو پرویز خٹک کے خلاف کارروائی ہوگی، 9 اور 10 مئی کے بعد پرویز خٹک نے صوبائی صدارت سے دستبردار ہوگئے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    دوسری جانب سوشل میں پر پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ شکر ہے کہ پرویز خٹک سے جان چھوٹ گئی ہے کیونکہ ایسے لوگ صرف اور صرف اپنے مفاد کیلئے کام کرتے ہیں.

  • پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست،اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر

    پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست،اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر

    پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ ،عون چودھری نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کر دی

    رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کی تھی، اپیل میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ یہ اصول طے کر چکی ہے کہ پبلک آفس ہولڈر جواب دہ ہے،اس لیے ہماری درخواست قابلِ سماعت ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں نفرت انگیز تقاریر کیں، سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے خلاف کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر دفاع کو نوٹس جاری کیے،رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر کے درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جائے،

    واضح رہے کہ عمران خان کے انتہائی قریب رہنے والے، عون چودھری نے درخواست دائر کر دی ہے،درخواست میں پی ٹی آئی پر ریاست ،ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں کی وجہ سے پابندی کی استدعا کی گئی ہے

    درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف، صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی، وزارت قانون، وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے ،سیکرٹری دفاع، وزیراعظم شہبازشریف، وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے فوج مخالف بیانات بھی درخواست میں شامل ہیں وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھا گیا خط بھی درخواست کا حصہ ہے ،درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف پر ملک دشمنی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    درخؤاست میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو بطور پارٹی تحلیل کیا جائے،تحریک انصاف کے چیرمین نے ریاستی اداروں پر براہ راست حملہ کیا، عدلیہ مخالف بیانات کے ساتھ ساتھ فوج اور اسکی تنصیبات پر حملہ کیا گیاتحریک انصاف کے چیرمین نے نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بلکہ آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،

  • فیصلے کےاعلان کے بعد گھرجا کرپتہ چلتا تھا کہ عملیات سےکچھ اورفیصلہ کیا گیا،فردوس عاشق

    فیصلے کےاعلان کے بعد گھرجا کرپتہ چلتا تھا کہ عملیات سےکچھ اورفیصلہ کیا گیا،فردوس عاشق

    پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم آفس سے کسی بھی فیصلے کی فائنل منظوری کے بعد اس فیصلےکا اعلان بھی کیا جاتا لیکن گھر جا کر پتہ چلتا تھا کہ عملیات سے کچھ اور فیصلہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف کی سابق اور استحکام پاکستان پارٹی کی موجودہ رہنما فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ یہ بھی ایک شاہکار ہےکہ نیوکلیئر پاور کو عملیات پر چلایا جاتا رہا انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر نیشنل پالیسی بنائی جاتی، اس پر کابینہ میں بحث ہوتی، اس پر تجزیہ کیا جاتا اور وہ فیصلہ کابینہ سے منظور بھی ہوجاتا تھا،پھر وزیر اعظم آفس سے فائنل منظوری کے بعد اس فیصلےکا اعلان بھی کیا جاتا لیکن گھر جا کر پتہ چلتا تھا کہ عملیات سے کچھ اور فیصلہ کیا گیا ہے تو صبح وہ فیصلہ واپس ہو جاتا فیصلہ واپس ہونے پر سب سے زیادہ مشکل کام میرا ہوتا تھا۔

    ائیرپورٹ سے آنے والی کار سوار فیملی کے ساتھ واردات کی کوشش

    اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہی عمران خان کو بند گلی میں لےگئی ہیں،بشریٰ بی بی نے متعدد بار اُنہیں میڈیا مینیج کرنے کو کہا اور حامد میر اور سلیم صافی کے پروگرام میں شرکت کرنے پر بشریٰ بی بی نے ان کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا، بشریٰ بی بی نے انہیں کہا تھا کہ حامد میر اور سلیم صافی کے پروگراموں کو بندکر دیں، بشریٰ بی بی ہی عمران خان کو بند گلی میں لے گئی ہیں۔

    خبرمیں بھی آپکا نام نہیں توآپ کیسے یہاں آ سکتے؟عدالت کا شیریں مزاری استفسار

  • توشہ خانہ کیس:عمران خان  کل ذاتی حیثیت میں طلب

    توشہ خانہ کیس:عمران خان کل ذاتی حیثیت میں طلب

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی بنیاد پر آج حاضری سے استثنیٰ منظور کرلی-

    باغی ٹی وی:اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاورنے سماعت کی، دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 8 اپریل کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، آج ہائی کورٹ میں ہماری اپیل پرسماعت ہے۔

    سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ ملزم کدھرہے؟ جس پر وکیل نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیں گے، وکیل سعد حسن نے بتایا کہ دونوں گواہان عدالت میں شہادت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج،اجلاس ایجنڈے میں پاکستان بھی شامل ہوگا

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دو دن سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تو جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ آپ کریمینل وکیل ہیں،7 ماہ سے کیس التوا کا شکارہے، کبھی ایسا دیکھا 7 ماہ سے کیس چل رہا ہو اور ملزم صرف ایک بار عدالت آیا ہو؟ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی بنیاد پر آج حاضری سے استثنیٰ منظور کر رہا ہوں، ساڑھے گیارہ بجے تک عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت وقفہ کے بعد دوبارہ ہوئی،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی،الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی کاپی عدالت میں جمع کروا دی گئی، بیرسٹر گوہر نے عدالت میں کہا کہ آج ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کی کازلسٹ کینسل ہو گئی ہے، ہماری استدعا ہے کہ ہفتے کا دن سماعت کیلئے مقرر کر دیں کیونکہ کل سارا دن ہائیکورٹ میں لگے گا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کل تک سماعت ملتوی کر رہے ہیں اور روز کی بنیاد پر سماعت سنیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی

    دوران سماعت وکیل شیر افضل مروت اور عدالت میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج آپ کی کوئی بات نہیں سن رہے کل دیکھا جائے گا،وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ آپ اس طرح نہیں کر سکتے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ کو اسی مقصد کیلئے لایا گیا ہے ،آپ کے رویہ کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتا ہوں،وکیل شیر افضل مروت نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کہوں آپ کو بھی اسی کیس کیلئے لایا گیا ہے،بیرسٹر گوہر نے وکیل شیر افضل مروت کو کندھے پر تھپکی دے کے کورٹ روم سے جانے کی ہدایت کر دی،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل صبح گیارہ بجے تک سماعت ملتوی کر دیں ہم کل گیارہ بجے پیش ہو جائیں گے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی طبعیت ناسازی کی وجہ سے آج کی کاز لسٹ کینسل کردی گئی ہے، جس کے باعث توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت نہیں ہو سکے گی درخواست میں میں ٹرائل عارضی روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

    مذاہب کےاحترام سےمتعلق پاکستان کیجانب سےاقوام متحدہ میں پیش قرارداد پرآج ووٹنگ کاامکان

  • چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن کے سامنے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل، فواد چوہدری اور ان کے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے –

    دوران سماعت معاون وکیل کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے کیسز ہیں اور ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے بھی جانا تھا، وہ پیش ہوتے رہتے ہیں، لہٰذا آج انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،معاون وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری لاہور جبکہ فیصل چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں، فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن آنے کا کہا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے-

    دبئی میں ہونےوالی مشاورت میں پی ڈی ایم کےسربراہ کو کیوں دوررکھا گیا؟ حافظ حمداللہ

    واضح رہے کہ عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن اور موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی،اسی دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس بھی جاری کیا۔

    300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سےاپنےنام ٹرانسفرکروانےکا الزام،عمران خان کی بہن کےخلاف مقدمہ درج

    رواں برس 10 جنوری کو الیکشن کمیشن اسی معاملے میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھےالیکشن کمیشن ، توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب مسترد کرچکا ہے عمران خان نے اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، جس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور نوٹس کو چلینج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ انہیں بھیجا گیا نوٹس آئین کے خلاف ہے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی بلکہ ای سی پی کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    ترکیہ نےسویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئےحمایت کر دی

  • پی ٹی آئی چیئرمین سمیت دیگر سیاسی رہنما کل طلب

    پی ٹی آئی چیئرمین سمیت دیگر سیاسی رہنما کل طلب

    انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے علی نواز اعوان، جمشید محبوب مغل اور پی ٹی آئی چیئرمین کو 11 جولائی 2023 کو طلب کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے نوٹس جاری کیا،عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 11 جولائی بوقت 9 بجے صبح عدالت پہنچیں،عدالت نے اسد عمر، عامر محمود کیانی اور منیر احمد کو بھی گیارہ جولائی کو صبح 9 بجے طلب کر لیا ہے۔

    ان تمام افراد کو مختلف مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہےاسلام آباد پولیس کی جانب سے چالان جمع کروانے پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل دوبارہ طلب کر لیا ہے انسداد دہشتگردی عدالت کے سابقہ جج راجہ جواد عباس حسن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کنفرم کی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کو 5مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔

    منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازسمیت دیگر بری

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز کی سماعت کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا عمران خان کے کیسز کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن چیف کمشنر آفس سے جاری کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آج 8 کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوگی جس میں تھانہ ترنول اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 2،2 مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی،تھانہ کراچی کمپنی،کوہسار، رمنا اورسیکرٹریٹ میں درج ایک ایک مقدمےکی سماعت بھی جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 11 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں-

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت ،جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری