Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ عمران خان ہے،مریم اورنگزیب

    ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ عمران خان ہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ کا بیان سُن کر لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی ہے-

    باغی ٹی وی: عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےانہوں ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کہا کہ ملکی مسائل کا حل یہ ہے کہ تم جیل جاؤ اورملک کے خلاف سازش، جھوٹ اور چوریوں پر تمہیں سزا ہو، تمہارا شر، زہر، غلیظ ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کررہا ہے۔

    اسلام آباد: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج

    انہوں نے کہا کہ ملک کو تم جیسا فراڈ، فتنہ، فساد، انتشار اور خلفشار نہیں بلکہ روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیے، ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ تم ہو جس کی وجہ سے آج جتھوں کے ہاتھوں لوگوں کا قتل ہو رہا ہے، ہندوستان، کبھی کشمیر، کبھی اسلام پر گھٹیا سیاست کرتے آ رہے ہو اور آج بھی کر رہے ہو۔


    مریم اورنگ زیب نے کہا کہ مودی کی کامیابی کی دعائیں کرنے والے کی باتیں سنو؟ بے شرم، فارن ایجنٹ نے فتنہ، فساد اور انتشار کی کال صرف شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور چینی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کو دیکھ کر دی ہے۔ چین کے وزیرِ خارجہ کو دیکھ کر دی ہے،فارن ایجنٹ نے فتنہ، فساد اور انتشار کی کال صرف شہباز شریف کی بادشاہ چارلس کے ساتھ ویڈیو دیکھ کر دی ہے اور سی پیک پر کام کی رفتار تیز ہوتے ہی فارن فنڈڈ ایجنٹ کو پاگل پن کا دورہ پڑ گیا ہے۔

    عمران خان کی کینیڈین اپوزیشن پارٹی کے لیڈر سے ملاقات

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ بھارت اور بھارتی وزیر خارجہ کوجواب کے بعد عمران خان مکمل پاگل ہو گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقات کر ر ہے ہیں، شہباز شریف کیا کررہے ہیں، تم دیکھ نہیں سکتے کیونکہ تم نے سر پر کالی بالٹی پہنی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم برداشت پھیلانے والے کی وجہ سے آج پاکستان کے اندر جتھے قاتل بن گئے ہیں، تم 2013ء سے احتجاج اور سڑکوں پر ہو اور رو رہے ہو اورمستقبل میں بھی اسی طرح روتےاور پیٹتے ہی رہوگےالیکشن ضرور ہوگا لیکن تم کبھی سلیکٹ نہیں ہوسکو گے کیونکہ اب نہ فیض، نہ کھوسہ، نہ ثاقب نثار اور نہ ہی باجوہ ہیں، اب تم سڑکوں پر نہیں عدالت جاؤ گے۔

    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات …

  • اسلام آباد: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد پولیس نے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی کال پر گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی تھی مقدمہ میں اسد عمر، راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان سمیت 180 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    تنہائی سگریٹ نوشی سےزیادہ خطرناک،جبکہ قبل از وقت موت کےخطرےکو30 فیصد تک بڑھا دیتی ہے

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے اس طرح کی غیرقانونی ریلیوں پر اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے لہٰذا ریلی کے شرکا کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ آپ کی ریلی غیرقانونی ہے لیکن شرکا نےحکم کی تعمیل نہ کرتے ہوئے سڑک بند کر کے ریلی جاری رکھی اور احتجاج شروع کردیا۔ پولیس نےدفعہ 144 اور احکامات کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 38 کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا شرکاء منع کرنے کے باوجود کار سرکار میں مداخلت اور نقص امن پیدا کرنے کے مرتکب ہوئے۔

    قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران

    پولیس کے مطابق انہیں ریلی کے شرکا کے ساتھ نرمی برتنے کا حکم دیا گیاتھا تاکہ دورے پرآئےچینی وفد کی نقل و حرکت کے دوران شرکا کے ساتھ تصادم سے بچا جا سکے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ٹریفک بلاک کرنے والے کچھ شرکا کو میں چینی وفد کے جانے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔

    اس سے قبل، دارالحکومت کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو عوامی جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا اور افسران کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بغیر اجازت ریلی نکالی۔

    گزشتہ روز ہی لاہور میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں چیف جسٹس آف پاکستان سے اظہارِ یکجہتی ریلی زمان پارک سے روانہ ہوئی ریلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عدلیہ کے حق میں نعرے لگائے۔ عمران خان کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی لکشمی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک

  • وزیرِخارجہ پر تنقید کرکے پی ٹی آئی نے کس سے یکجہتی کی؟شازیہ مری

    وزیرِخارجہ پر تنقید کرکے پی ٹی آئی نے کس سے یکجہتی کی؟شازیہ مری

    وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایس سی او میٹنگ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے بعد بھارت کے وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس انکی تنگ نظری ظاھر کرتی ہے، دورانِ میٹنگ بلاول بھٹو نے واضع کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے، بلاول بھٹو نے کل بھی یہ کہا کہ ہمیں مل کر خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، خطے میں علاقائی کنیکٹویٹی کے لئیے سی پیک جیسے اہم منصوبے پر صرف بھارت کو تکلیف ہے، بطور میزبان بھارتی وزیرِخرجہ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا ثبوت دینا چاہیئے تھا،لگتا ہے بھارتی وزیر کی پریس کانفرنس صرف آر ایس ایس کے انتہا پسندوں کو خوش کرنے کے لیے تھی،افسوس کہ پاکستان کے وزیرِخارجہ پر تنقید کرکے پی ٹی آئی مودی سے اظہار یکجہتی کرتی نظر آئی،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے بھارت کی سر زمین پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن کو دہشت گرد کہا اور عمران نیازی اسکی وکالت کرتا رہا، عمران نیازی کا بس چلتا تو بھارتی پائلٹ کی طرح کلبھوشن کو بھی رہا کردیتا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےبھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کے خلاف آواز بلند کیا وزیر خارجہ پاکستان کے بیانیہ سے بی جے پی اور پی ٹی آئی کو ایک جیسی تکلیف ہے ،

    بلوچستان میں ظلم کی انتہاء۔۔۔ہوشربا تفصیلات

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،افتتاحی تقریب

    مسجد میرج ہال والدین کیلیے سکھ کا سانس ,مسجدوں کو آباد نہیں ۔۔ مسجدوں میں آباد ہو جائیے

    اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات

  • لاہورانتظامیہ نےپی ٹی آئی کولاہورمیں ریلی کا مشروط اجازت نامہ جاری کر دیا

    لاہورانتظامیہ نےپی ٹی آئی کولاہورمیں ریلی کا مشروط اجازت نامہ جاری کر دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لاہور میں ریلی کی مشروط اجازت مل گئی۔

    باغی ٹی وی : انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی زمان پارک سےلکشمی چوک تک ریلی کا مشروط اجازت نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریرکی اجازت نہیں ہوگی جب کہ پبلک پراپرٹی کونقصان پہنچا توپی ٹی آئی انتظامیہ ذمہ دارہوگی جبکہ ریلی کے دوران کارروباری مراکزبند کرنےکی بھی اجازت نہیں ہوگی،کارکن ڈنڈے اور اسلحہ ساتھ نہیں لائیں گے۔

    پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ: ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط …


    دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اس لیے بغیر اجازت ریلیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نےکہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح ہدایات کےباوجود کےریلی نکالنا آئینی حق ہے، انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ یہ پر امن ریلی آئین اور سپریم کورٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جا رہی ہے۔ یعنی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے عدالتوں کو صاف پیغام کے ہم آپ کا حکم نہیں مانتے-

    توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کی درخواستوں …

    واضح رہے کہ آج پی ٹی آئی آئین اور چیف جسٹس آف پاکستان سے بھرپوراظہارِیکجہتی کے لئے ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے اس حوالے سے اپنے پیغام میں چئرمین پی ٹی آئی نے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے آئین اور چیف جسٹس آف پاکستان سے بھرپوراظہارِیکجہتی کیلئے آج شام ساڑھے پانچ سے ساڑھے چھ کے درمیان گھروں سے باہر نکلیں!

    کانگو میں بارشوں کے باعث سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 130 کے …

  • توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری

    توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

    باغی ٹی ی: اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب تحقیقات کیس میں طلبی پر سماعت ہوئی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے کی ،دوران سماعت عدالت نے نیب طلبی کے نوٹس کےخلاف دونوں درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے طلبی کے نوٹسز کو خلاف قانون قرار دیا۔

    پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ: ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط …

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کی درخواست ہدایات کےساتھ نمٹاتےہوئے کہا کہ نیب کے کال اپ نوٹسز کا کوئی قانونِی حیثیت نہیں 17 فروری اور 16 مارچ کے نوٹسز قانون کے مطابق نہیں ہیں، یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ قانون کے مطابق نیب فریش نوٹس جاری کرنے میں آزاد ہے، نیب پر قانون کے مطابق نئے نوٹس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں۔

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

    واضح رہے کہ نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا تھا جس پر دونوں نے طلبی کے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

    پاکستانی شہریوں کی ویزہ درخواستوں کا پراسیس 60 دنوں میں مکمل ہوگا. کنیڈا

    بشریٰ بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیصلہ آنے تک نیب کو میرےخلاف تادیبی کارروائی سے روکنےکا حکم دیاجائے اور درخواست پرفیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے بھی روکا جائے بشریٰ بی بی نے عدالت سے 16 اور17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قراردینےکی استدعا کی تھی-

  • مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مالاکنڈ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : مالا کنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ وارنٹ گرفتاری دفعہ 204 کے تحت جاری کیے گئے-

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد عدالت پیشی سے قبل ویڈیو پیغام

    مراد سعید کے خلاف دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا وارنٹ میں مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

    عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس،عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست …

    واضح رہے کہ اچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اب مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، کہا جا رہا ہے کہ پیچھے دہشت گرد ہیں اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا اور اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہی ہوگا، مجھے کسی بیرونی ایجنسی سے نہیں اسی آدمی سے خطرہ ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول کا بھارت روانگی سے قبل ویڈیو پیغام

  • عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس،عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور

    عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس،عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور کر لی۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی سماعت ہوائی سول جج نصرمِن اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت جج نصرمِن اللّٰہ نے عون چوہدری کا بیان قلمبند کرنے کی اجازت دے دی عون چوہدری آئندہ سماعت پر اپنا بیان عدالت میں قلم بند کروائیں گے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی،عمران خان کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور سے روانہ ہوں …

    واضح رہے کہ 27 اپریل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں درخواست گزار کی عون چوہدری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست پرسول جج نصرمِن اللّٰہ کے رخصت پر ہونے کے باعث محفوظ فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد عدالت پیشی سے قبل ویڈیو پیغام

  • چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد عدالت پیشی سے قبل ویڈیو پیغام

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد عدالت پیشی سے قبل ویڈیو پیغام

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مراد سعید اور مجھے اگر کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا۔

    باغی ٹی وی : عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد روانگی کے وقت اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 4 چیزوں پر میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت نے طلب کیا ہے، میرے پاؤں پر سوجن ہے، اس کے باوجود جا رہا ہوں ۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں دوسرے لوگ جو ہر وقت ذلیل حرکتیں کرتے ہیں، پروپیگنڈا کرتے ہیں ججز کے خلاف ،ہم ان جیسے نہیں ۔

    وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کے عزم کی یقین دہانی


    عمران خان نے کہا کہ کچھ دن پہلے میں نے لاہور ہائی کورٹ کو صاف کہا ہے کہ مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی ہے، جس کو ہم ڈرٹی ہیری کہتے ہیں ایک مرتبہ وزیر آباد دوسری مرتبہ 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کی کوشش کی-

    انہوں نے کہا کہ اب مراد سعید کو بھی یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ دہشت گرد ہے اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا اور اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہی ہوگا –

    میسی کا فرنچ کلب کو خیرباد کہنے کا فیصلہ،سعودی کلب سے معاہدہ آخری مراحل میں …

    سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ میں نے کال دی ہے اب پھر میں سارے پاکستانیوں کو کال دے رہا ہوں کہ آپ سب نے پرسوں ہفتے کے روز اپنے گھروں سے مغرب کے وقت ساڑھے پانچ بجے چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کے لیے ایک گھنٹے کے لیے باہر نکلیں میں پھر 4 ریلیاں کر رہا ہوں، لاہور میں ریلی کی قیادت کروں گا-

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ریلیاں ہوں گی، چیف جسٹس کو بتانے کے لیے ریلیاں نکالیں گے کہ ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مافیا نے سپریم کورٹ کو تقسیم کیا ہوا ہے، آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، نوے روز کے اندر الیکشن ہونے تھے، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی،عمران خان کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور سے روانہ ہوں …

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی،عمران خان کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور سے روانہ ہوں گے

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی،عمران خان کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور سے روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کیلئے اب سے کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور سے روانہ ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ دوپہردو بجے کرے گا چیئرمین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

    مریکا میں شرح سود میں مزید اضافے کے بعد 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    عمران خان کے ساتھ 15 وکلا کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی ، کورٹروم نمبر ون میں وکلا اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا۔

    وفاقی پولیس نے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈھائی ہزار اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایف سی اور رینجرز کے آٹھ سو اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے جنہی واٹر کینن، آنسو گیس شیل مہیا کیے جائیں گے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق اینٹی رائٹ فورس کے ساتھ ساتھ پولیس کو ربڑ کی گولیاں بھی مہیا کی جائیں گی۔۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پرموجود ہوگی جبکہ ہنگامہ آرائی کی صورت میں کارکنان کو گرفتار کرنے کے لیے قیدی وین بھی موجود ہوں گی ۔

    ہم کو بھی خوش نما نظر آئی ہے زندگی ، جیسے سراب دور سے دریا دکھائی دے


    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی قسم کا اجتماع غیرقانونی ہوگا امن و عامہ کے پیش نظر جی ٹین پراجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر ڈائیورشن ہوگی شہری دوران سفر متبادل راستوں کا انتخاب کریں سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔


    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف گھناؤنے ایکشن پلان کی معتبر اطلاع ہے، آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے چیف جسٹس سے درخواست ہے وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔ یہ ملک میں انارکی پھیلانے، نظام عدل کو بے توقیر کرنے اور وفاق پر حملے کی سب سے بڑی سازش ہے۔

    واضح رہے کہ طبیعت ناسازہونے پرشوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں چلنے پھرنے میں احتیاط کی ہدایت کی تھی ڈاکٹرزکی جانب سے کہا گیا تھا کہ عمران خان ٹانگ پر وزن ڈالنے سے احتیاط کریں، ان کی ٹانگ کا جلد دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

    میسی کا فرنچ کلب کو خیرباد کہنے کا فیصلہ،سعودی کلب سے معاہدہ آخری مراحل میں …

  • پی ٹی آئی نے مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

    پی ٹی آئی نے مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

    ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کا کیس ،پی ٹی آئی نے حکومت کیساتھ مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

    سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پنجاب میں 14 مئی کو انتخاب کے انعقاد کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے معاملے پر باضابطہ طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی گئی،سپریم کورٹ سے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے 4 اپریل کے حکم نامے کے من و عن نفاذ کی استدعا کی گئی، تحریک انصاف کی درخواست میں کہا گیا کہ معزز عدالت کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں 14 مئی کو انتخاب کروایا جائے دستور سے انحراف کی راہ روکنے کیلئے عدالتی فیصلے کی روشنی میں 14 مئی کو انتخابات کا انعقاد لازم ہے ،عدالت ِ عظمیٰ نے 19 اپریل کے اپنے حکم نامے میں سیاسی جماعتوں کے مابین مذاکرات کے ذریعے انتخابات کے انعقاد کے لائحہ عمل کی تیاری کی تجویز دی تحریک انصاف نے عدالت میں کروائی گئی یقین دہانی کی روشنی میں خصوصی مذاکراتی کمیٹی قائم کی ،کمیٹی وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری فواد حسین اور سینیٹر علی ظفر پر مشتمل تھیجمعیت علما ءاسلام کے علاوہ پی ڈی ایم اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی ، ن لیگ ، ایم کیو ایم اور ق لیگ نے بھی اپنے نمائندے نامزد کیے پی ڈی ایم کی کمیٹی وزیر ِ خزانہ اسحاق ڈار ، سینیٹر یوسف رضا گیلانی ، ویزرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر تجارت نوید قمر اور دیگر پر مشتمل تھی،

    تحریک انصاف کی درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف اور پی ڈی ایم اتحاد کی مذاکراتی ٹیموں نے پوری نیک نیتی سے 27 ، 28 اپریل اور 2 مئی کو بات چیت کی ،اس بات چیت کے نتیجے میں فریقین کے مابین تین نکات پر اتفاقِ رائے ہوا،
    فریقین متفقہ طور پر سمجھتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کے مابین مذاکرات اہم ہیں اور تمام سیاسی تنازعات کا حل سیاسی جماعتوں کے پاس ہے ،فریقین سمجھتے ہیں کہ پوری نیک نیتی سے بات چیت اور ایسے حل کے دریافت کی کوشش کریں گے جو عوام کے حق میں اور آئین و قانو ن کے دائرہ کے اندر ہو،فریقین کے مابین اتفاق ہوا کہ بات چیت کوتاخیری حربے کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا،فریقین اس بات پر بھی متفق ہیں کہ اس گفتگو کے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم نامے پر اس وقت تک کوئی اثرات مرتب نہیں ہو ں گے جب تک دونوں کے مابین آئینی حدود کے اندر کوئی معاہدہ طے پا کر رو باعمل نہیں ہو جاتا،تحریک انصاف ابتدا میں یہ سمجھتی تھی کہ اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز ہی میں منعقد ہونے چاہیئں ،معزز عدالت پنجاب کے انتخابات کیلئے 14 مئی کی تاریخ مقرر کر چکی ہے 14 مئی کو انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے جسے فریقین کی رائے سے بدلنا ممکن نہیں اسی حوالے سے پی ڈی ایم اتحاد سے بھی آئین پر عمل کرنے اور 14 مئی کو پنجاب میں انتخاب کے انعقاد کے حوالےسے سپریم کورٹ کے حکم نامے پر عمل درآمد کی التماس کی گئی ،پی ڈی ایم اتحاد پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد پر بھی زور دیا گیا،پی ڈی ایم اتحاد کا خیال تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات اگست کے دوسرے ہفتے میں تمام اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد اکتوبر میں منعقد کیے جائیں ،مفصل گفتگو اور پی ڈی ایم اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی کی آراء کو سامنے رکھتے ہوئے تحریک انصاف نے ملک بھر میں ایک روز میں انتخابات کے حوالے سے درج ذیل تجویز پیش کی

    تحریک انصاف کی درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کروانے کیلئے 4 شرائط پیش کیں ،تحریک انصاف ایک ہی روز انتخابات کیلئے تیار ہے بشرطیکہ قومی ، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیوں کو 14 مئی یا اس سے پہلے تحلیل کر دیا جاے ،قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات تینو ں اسمبلیوں کی تحلیل کے 60 روز کے اندر یعنی جولائی کے دوسرے ہفتے میں کروائے جائیں پنجاب اور پختونخوا کے انتخابات کو 90 روز کی مدت گزر جانے کے بعد ایک آئینی تحفظ فراہم کیا جائے ،انتخابات میں تاخیر کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کیلئے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی ایوان میں واپس جائیں گے اور سیاسی جماعتوں کے مابین باہمی اتفاق رائےسے صرف ایک بار کیلئے موثر آئینی ترمیم کی جائےگی ،تمام جماعتیں انتخابات کے نتائج قبول کریں گی

    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج