Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • فردوس شمیم  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    فردوس شمیم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی: عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں فردوس شمیم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کےمقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے فردوس شمیم کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ فردوس شمیم نے لوگوں کو اشتعال دلایا اور اکسایا، رہنماؤں کے ایما پرسرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایاگیا تفتیشی افسر نے فردوس شمیم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ ملزم فردوس شمیم نقوی کےخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب کراچی پولیس نے شہر میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ملزمان کی تصاویر جاری کردی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے9 مئی کو املاک کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس شرقی نے سی سی ٹی وی اور ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش تیزکر دی ہےاور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے شہریوں سے مدد طلب کر لی ہے، اور کہا ہے کہ ملزمان کی اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • یہ ممکن ہی نہیں کہ عمران خان اور ان کے سپوٹرز کو شرم آ جائے،عفت عمر

    یہ ممکن ہی نہیں کہ عمران خان اور ان کے سپوٹرز کو شرم آ جائے،عفت عمر

    سینئر اداکارہ عفت عمرپاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور کارکنان پر برس پڑیں-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز مدرزڈے کے موقع پرانسٹاگرام پر عفت عمر نے اپنی مرحوم والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا تھاجس کےبعد انہیں ایک بارپھرپی ٹی آئی کارکنان نےتنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد ویڈیو میں عفت عمرنےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدرز ڈے کے موقع پر میں نے والدہ کی تصویر لگاکر مدرزڈے وش کیا تھا-

    عمران ریاض کوسیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل

    انہوں نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی سپورٹر اتنے ظالم اور اس قدر نیچے گرچکے ہیں، ان کا دماغی توازن ان کے لیڈر نے اتنا خراب کردیا ہے کہ انہیں یہ بھی شرم نہیں آتی کہ کسی کی ماں کی پوسٹ کو تو چھوڑ دینا چاہیے۔

    عفت عمر نے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے نہیں بخشا میرے خاوند یہاں تک کہ میری اولاد کو بھی نہیں بخشا لیکن ماں ایسی ہستی ہے جس پر سب کو شرم آجاتی ہے لیکن عمران خان اور ان کے سپورٹرز کو کسی بات پر شرم آجائے یہ ممکن نہیں۔

    پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں،آئی ایم ایف

    واضح رہے کہ عفت عمر کا شمار پی ٹی آئی کی ناقدین میں ہوتا ہے اور وہ اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ اکثروبیشتر عمران خان کے حمایتی افراد کی جانب سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں تاہم وہ کسی کی بھی پروا کیے بغیر اپنی رائے دیتی ہیں۔

  • نظام انصاف سے لوگوں کا یقین اٹھ چکا ہے،شاہد خاقان

    نظام انصاف سے لوگوں کا یقین اٹھ چکا ہے،شاہد خاقان

    کراچی: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نظام انصاف سے لوگوں کا یقین اٹھ چکا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کوختم کرکے عوام کی جان چھڑائیں بدنصیبی ہے کہ آج ہمارا ملک اس حالت کو پہنچ چکا ہےعمران خان پر60 ارب روپے کی کرپشن کا کیس ہےعوام کا انصاف کےنظام سے اعتباراٹھتا جا رہا ہے دین اور آئین کی بنیاد انصاف پر ہےعدالت عظمیٰ اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے اقدامات کرے ن لیگ نے ریمانڈ بھی بھگتے،جیلیں بھی کاٹیں ہیں۔

    عمران ریاض کوسیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل

    لیگی رہنما نے کہا کہ کور کمانڈر کے گھر پر حملہ ہوا، کوئی سوموٹو نہیں لیا گیا سپریم کورٹ موجود حالات پر سوموٹو لیتی کہ کیا ہوا ہےعمران خان کو آج تحفظ سپریم کورٹ دے رہی جج کا کام نہیں ہےکہ کسی کو خوش آمدید کہے میں کسی پرعدم اعتماد کا اظہار نہیں کررہا ہوں جو فیصلہ وہ کریں گے سر آنکھوں پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرنا غلط تھا ملک آج جس حال میں اس میں عدلیہ کا بھی کردار ہے آپ نے ایک سینئرسیاستدان کوعمر بھر کیلئے نااہل قرار دیا لگتا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ ملزمان کو ریلیف دینے کا بن گیا ہے اعلی عدالتیں ملزمان کو ریلیف دینے میں لگی ہوئی ہیں-

    پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں،آئی ایم ایف

    شاہد خاقان نے مزید کہا کہ عمران خان کا کیس بلکل واضح ہے سپریم کورٹ عمران خان کو تحفظ فراہم کررہی ہے عمران خان کو احاطہ عدالت سےگرفتارکرنا ٹھیک نہیں تھا اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملزم کو رہا کردیا جائے سپریم کورٹ کوآسان حل بتاتا ہوں، نیب کوختم کردیں عمران خان میں ہمت ہےتومقدمات کا سامنا کریں-

  • فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی-

    پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی مدد …

    دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ائیرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ائرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اورسامان بھی قبضےمیں لے لیا گیا ہے، میرا نام ای سی ایل میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

    عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کا حکم دے، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

    مری: جنگلی بوٹی کھانے سے چار بچوں کی حالت غیر،ایک بچہ جاں بحق

    عدالت نے فرخ حبیب کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے ان کا سامان بھی قبضے میں لے لیا تھا فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جا رہے تھے تاہم ایف آئی اے نے انہیں روک لیا، فرخ حبیب کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ گرفتاری کی کوشش سے بچ کر ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور سامان اپنی تحویل میں لے لیا-

    جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

  • یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا

    یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : یاسمین راشد کو گرفتاری کے بعد طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا گزشتہ روز سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نےیاسمین راشد کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    شیریں مزاری کی جیل میں طبیعت خراب

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کے باعث بائی پائپ لگا ہوا ہے، ان کے چیسٹ، ناک اور گلے کے سی ٹی اسکینز کرا لیے گئے ہیں، وہ دمہ کی مریضہ ہیں اور انہیں چیسٹ انفیکشن بھی ہے۔

    پولیس یاسمین راشد کو حراست میں لینے کیلئے سروسز اسپتال پہنچی، اسپتال انتظامیہ کو بتایا گیا کہ یاسمین راشد کے خلاف سرور روڈ، گلبرگ اور شادمان تھانوں میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت 3 مقدمات درج ہیں، انہیں عدالت میں پیش کرنا ہے، حوالے کیا جائے-

    پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

    تاہم میڈیکل بورڈ نے انہیں پولیس کے حوالے نہ کیا اور بتایا کہ ان کے سی ٹی اسکین کئے گئے ہیں، طبیعت میں بہتری آنے پر ہی انہیں ڈسچارج کیا جائے گاپولیس یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹس لے کر واپس لوٹ گئی تھی بتایا گیا کہ یاسمین راشد کا کچھ عرصہ قبل بریسٹ کینسر کا آپریشن بھی ہو چکا ہے تاہم اب انہیں سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

  • پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی مدد کرنے پرایس ایچ اوکے خلاف مقدمہ درج

    پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی مدد کرنے پرایس ایچ اوکے خلاف مقدمہ درج

    پشاور میں سابق پی ٹی آئی ایم پی اے ملک واجد سے رابطےکے الزام میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ فواد علی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی: مقدمےکے متن کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ پر سابق پی ٹی آئی ایم پی اے ملک واجد سے رابطے کا الزام ہے، ملک واجد کا کارکنان کو لوٹ مار اور گھیراؤ جلاؤ پر اکسانے میں اہم کردار تھا ایس ایچ او سابق ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے کے لیے فون بند کرنے کا کہتے رہے-

    جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

    مقدمے کے مطابق ایس ایچ او فواد علی سابق ایم پی اے ملک واجد کو دیگر معلومات دینے میں بھی ملوث پائے گئے، ایس ایچ او کے خلاف سب انسپکٹر حسن علی کی مدعیت میں تھانا گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنوں نے فساد کیا 22 اہم سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے بعد جلاؤ گھیراؤ کیا، ہجوم کی طرف سے جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں جناح ہاؤس، ای سی پی آفس پشاور، ای سی پی آفس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور، عسکری ٹاور لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔

    ایف سی بیرک مردان، ایف سی قلعہ چکدرہ، ایف سی سکول دیر، ملٹری بیرک مردان، پی اے ایف کی یادگار شہداء سرگودھا، پی اے ایف بیس میانوالی، پی ایم ایل این آفس لاہور، وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ لاہور، کلمہ چوک لاہور، کار شو روم لاہور، میٹرو سٹیشن راولپنڈی، موٹروے انٹرچینج سوات کو نقصان پہنچایا گیا۔

    نیوکراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچےسمیت 3 افراد زخمی

    اس کے علاوہ سروسز ہسپتال لاہور، ایس پی آفس انڈسٹریل ایریا اسلام آباد، مویشی منڈی چارگانو چوک پشاور، تھانہ شادمان لاہور درجنوں پولیس وین، ایدھی ایمبولینس کی گاڑیاں، کے ایم سی کے ٹینکر، سویلین اور حساس اداروں کی گاڑیاں کراچی، نسٹ میں پرائیویٹ کاریں اور کنٹینرز کو آگ لگا کر جلایا گیا۔

  • سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائےگا،پی ٹی آئی

    سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائےگا،پی ٹی آئی

    پاکستان تحریک انصاف نے نیب اور رینجرز کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : لاہورمیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں کہاگیا ہے کہ نیب اور رینجرز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تحریک انصاف مکمل طور پر پُرامن جماعت ہے ، تین نومبر کے بعد ہزاروں مقامات پر احتجاج کیا گیا مگر ایک پتھر تک نہیں اچھالا گیا۔

    اجلاس کے مطابق کنٹرولڈ میڈیا اور جھوٹے پرو پیگنڈے کی آڑ میں ملک گیر فساد کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،احتجاج کےدوران شہریوں کی ہلاکتوں کےمقدمات بھی درج کروائےجائیں گےجن میں وفاقی وزیرداخلہ، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ اور پولیس افسران کو نامزد کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائےگا، القادر ٹرسٹ کیس عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اجلاس میں سوشل میڈیا کو فوری کھولنے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن 9 مئی کی شہادتوں اور انتشار کی کوششوں کی تحقیقات کرے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی گرفتاری کے بعد جو پرتشدد واقعات ہوئے انہیں اب بہانہ بنا کر ان پر بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جا ئے گا تا کہ انہیں دس سال تک جیل میں ہی رکھا جا سکے لندن پلان کے تحت ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کو جیل میں ڈال کر ان کی بے توقیری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمرانوں نے جج، جیوری اور سزا پر عملدر آمد والا کردار بھی خود ہی سنبھال لیا ہے سپریم کورٹ کے باہر جے یو آئی(ف) کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے، اس کا صرف ایک مقصد ہے تاکہ چیف جسٹس آئین کے مطابق فیصلہ نہ دیں خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا ، ان کی غلامی سے موت بہتر ہے۔

  • عمران خان اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے،احسن اقبال

    عمران خان اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے،احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے، اپنی رسیدیں دینے کی باری آئی تو آپ رونےلگ گئے، ان کے درجنوں اکاؤنٹ پکڑے جا چکے ہیں عمران خان بیرون ممالک سے چندہ اکٹھا کرکے سیاست چلاتے تھے-

    باجوڑ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ منی لانڈرنگ کے تحت ضبط ہوا، منی لانڈرنگ کے ذریعے آنے والی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی، آپ نے فنانشنل ٹائمز کے خلاف برطانیہ میں مقدمہ کیوں نہیں کیا، آپ اگر قانونی چارہ جوئی کرتے تو آپ کی چوری برطانیہ میں بھی پکڑی جاتی اب آپ عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، آپ اپنےپسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے۔

    بیفیم چیمپئن شپ 2023 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کے اتحاد اور یکجہتی کو پارہ پارہ کیا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے بعد پی ٹی آئی دوسری جماعت ہے جس نے اسکولوں کوجلایا، عمران خان کے ذریعے معیشت اور سی پیک کو تباہ کیا گیا کہتے ہیں میں گرفتارہوگیانہیں پتا پیچھے کیا ہوا، جب کہ آپ کی گرفتاری کے بعد مراد سعید نے کہا تمام کارکن اپنا ٹاسک پورا کریں، ریڈیو پاکستان کی عمارت کو جلایا گیا یہ ٹارگٹ آپ نے دیا تھا عمران خان کو گھناؤنا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث 4 خواتین سمیت14 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی

  • کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج:رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والا باپ بیٹا گرفتار

    کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج:رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والا باپ بیٹا گرفتار

    کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ، بیٹے کو گرفتارکرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا دونوں ملزمان باپ بیٹا ہیں جبکہ گرفتارملزم عبدالحمید نے اپنے جُرم پرمعافی مانگ لی ہے۔

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث 4 خواتین سمیت14 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 9 مئی کو شاہراہ فیصل پر رینجرز چوکی کو آگ لگانے کے بعد ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

    قبل ازیں جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں ہیں پرتشدد مظاہروں میں شامل4 خواتین سمیت14 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، شناخت کیے گئے 9 افراد کا تعلق راولپنڈی، 3 کا اسلام آباد، ایک کاکراچی اور ایک کا چکوال سے ہے۔

    بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کا نتیجہ حیرت ناک ہے،سعید غنی

    ان کی شناخت حماد خان، افشاں کامران، فاطمہ احسان، شبانہ فیاض، عابد ملک،عاصم خورشید، زاہد علی شاہ، کاشف خان، منیزا احمد، جہانگیر احمد، محمدعثمان، ابوبکر، پیرزادہ شہباز ناصر اور انصر جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے املاک کو نقصان پہنچانے اور فساد کرنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کردیا ہے اور چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتار کیلئے سرگرم ہیں۔

    عمران خان کی ملک دشمنی اور مسلح جتھے بے نقاب ہوگئے،مریم اورنگزیب

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

  • جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث 4 خواتین سمیت14 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث 4 خواتین سمیت14 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی

    راولپنڈی: 9 مئی کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی پر حملہ آور ہونے والوں کی تصاویر جاری کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی : 9 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کئے گئے اس دوران سرکاری املاک بالخصوص فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایاگیا 9 مئی اور اس کے بعد پُرتشدد کاروائیوں میں ملوث شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہیں جناح ہاؤس لاہور کے بعد اب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث شر پسندوں کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید لاہور سے گرفتار

    ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں شامل4 خواتین سمیت14 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، شناخت کیے گئے 9 افراد کا تعلق راولپنڈی، 3 کا اسلام آباد، ایک کاکراچی اور ایک کا چکوال سے ہے۔

    جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والوں کی شناخت حماد خان، افشاں کامران، فاطمہ احسان، شبانہ فیاض، عابد ملک،عاصم خورشید، زاہد علی شاہ، کاشف خان، منیزا احمد، جہانگیر احمد، محمدعثمان، ابوبکر، پیرزادہ شہباز ناصر اور انصر جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں شامل 300 سے زائد افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہےساتھ ہی حکومتی اوردفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاریوں کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

    کامران ٹیسوری نےشہریوں کے مسائل سننےکیلئے گورنر ہاؤس کے باہر گھنٹی لگادی

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے املاک کو نقصان پہنچانے اور فساد کرنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کردیا ہے اور چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتار کیلئے سرگرم ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 3185 تک پہنچ گئی ہےترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں 152 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے، پولیس کے زیر استعمال 94 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور نذرآتش کیا گیا، جبکہ پولیس اسٹیشنز اور دفاترسمیت 22 سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر قانون کی گرفت سےبچ نہیں پائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے افراد کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جب کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے منصوبہ سازوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ اب تنصیبات پر حملوں اور توڑ پھوڑ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    ججزکولٹکانے اوردھرنےکی باتیں عدلیہ کےخلاف اعلان جنگ ہے،شیخ رشید