Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

    پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق اپنے چیئرمین عمران خان کے بیان کو جھوٹ قرار دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئےعمران خان اعتراف کیا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مشورے پر توڑیں عمران خان نے کہا تھا کہ میری صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں جنرل باجوہ نے مجھےکہا کہ اگر آپ الیکشن چاہتے ہیں تو اپنی حکومت گرادیں، جس پر ہم نے اپنی حکومت گرادی لیکن یہ لوگ رونے دھونے والے بچوں کی طرح وکٹیں اٹھا کر ہی بھاگ گئے۔

    چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی لیکن اب میں نے سبق سیکھ لیا ہے ہماری حکومت گرائی گئی تو پتہ چلا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہم سے جھوٹ بولتا رہا، مڈل ایسٹ کے رہنما نے ایک برس قبل آگاہ کردیا تھا کہ باجوہ تمہارے خلاف ہے۔

    پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا ساری غلطیوں کو سیکھ کر اب پنجاب کیلئے ایسا وزیراعلیٰ لاؤں گا جو اس کو اوپر لے کر جائے گامیں نے ہر کسی پر بھروسہ اور اعتماد کرکے بھارتی قیمت ادا کی ہے،دوبارہ وزیراعظم بن کر کسی پر اعتماد نہیں کرسکتا،اگر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل کردیں تو جولائی میں سب الیکشن ایک ساتھ ہوسکتے ہیں۔

    شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سےعلیحدگی کی افواہوں پر بالآخرخاموشی توڑدی

    تاہم اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق اپنے چیئرمین عمران خان کے بیان کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہےاورعمران خان کے انٹرویو میں ان کے اپنے الفاظ رپورٹ کرنے کو بھی جھوٹ قرار دے دیا ہے۔


    پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نجی خبررساں ادارے جیو نیوز کی خبرکا اسکرین شاٹ شیئر کیا اسکرین شاٹ کے ساتھ کہا گیا ہے کہ لفافیز لوگوں کو ایک بار پھر گمراہ کر رہے ہیں پی ٹی آئی چیئرمین نے اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے پی ڈی ایم کے تمام ماضی کے بیانات کا حوالہ دیا۔ بالکل وہ نہیں جو کچھ میڈیا والوں کی طرف سے پیش کیا جا رہا ہے-

    انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کس مہینے ہو گی؟شاہد آفریدی نےبتا دیا

  • پی ٹی آئی نے آج سے شروع ہونے والی الیکشن مہم منسوخ کر دی

    پی ٹی آئی نے آج سے شروع ہونے والی الیکشن مہم منسوخ کر دی

    لاہور: پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی آج سے شروع ہونے والی الیکشن مہم منسوخ کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی نے آج سے لاہورمیں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے لبرٹی چوک پر ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہےعمران خان کے ترجمان اظہرمشوانی کے مطابق 25اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے 27 ویں یوم تاسیس کے دن پنجاب میں الیکشن کمپین کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔

    پیپلزپارٹی کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی احتجاج کا اعلان

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹویٹ میں اظہرمشوانی نے لکھا کہ صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرزاپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گےحلقوں میں ٹکٹ ہولڈرزکی ریلیوں کے دوران چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کی سکریننگ بھی کی جائے گی۔

    دوسری جانب امریکی جریدہ بلوم برگ نے پاکستانی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا جلد الیکشن کا مطالبہ پاکستان میں آئینی بحران کا سبب بن رہا ہے،پاکستان میں جمہوری عمل کے مستقبل پر خدشات ابھر رہے ہیں جب کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئینی بحران کا مرکز بن چکے ہیں۔

    سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری

    مضمون میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے عمران خان کی جانب سے 2صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کے بعد انتخابات کی تاریخ دی، وفاقی حکومت نے اس کے بعد چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کے اختیارات میں کمی پر بل منظور کرالیا، 8رکنی بینچ نے بل کے قانون بننے سے ایک ہفتہ پہلے ہی اس کو معطل کردیا چیف جسٹس اور وفاقی حکومت کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے،آئینی بحران نے عمران حکومت کے خاتمے کے بعد سے جاری مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

    مضمون کے مطابق حکومتی اتحاد کا کہنا ہےکہ عمران خان کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی اس کونکالنے کی بنیادی وجہ تھی، وزیراعظم پاکستان جلد انتخابات کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کے مطابق اس وقت توجہ دیوالیہ ہونے سے بچنے اور آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر ہونی چاہیے، پاکستان کی سپریم کورٹ میں تقسیم نظر آ رہی ہے۔عمران خان ملٹری اسٹیبلشمنٹ، امریکہ سے دوبارہ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سندھ سے غربت ، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے. آصف علی زرداری …

  • ہم چاہتے تو عمران خان کے خلاف سزائے موت والے کیسز بنا سکتے تھے،رانا ثنااللہ

    ہم چاہتے تو عمران خان کے خلاف سزائے موت والے کیسز بنا سکتے تھے،رانا ثنااللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے ہم چاہتے تو عمران خان کے خلاف سزائے موت والے کیسز بنا سکتے تھے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا جمہوریت میں اختلاف رائے کا احترام کیا جاتا ہے، عمران خان کے خلاف کوئی غلط مقدمہ نہیں بنایا ہم چاہتے تو عمران خان کے خلاف سزائے موت والے کیسز بنا سکتے تھے۔

    سی ای او گوگل کی سالانہ آمدنی میں حیران کن حد تک اضافہ

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے، چاہتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں، جب الیکشن ہوں گے تو ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے۔

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں قائم چائلڈ پروٹیکشن ہوم دورے کے موقع پر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا تعین عدالت کے ذریعے نہیں ہو سکتا تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

    منظوروسان کی ملکی حالات اور سیاست پر نئی پیشگوئی

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بنیاد پر مذاکرات ہو سکتے ہیں وہ ایک ہی بنیاد ہے کہ اکتوبر 2023 کے انتخابات کو ہم سب مل کر صاف شفاف اور غیر آئینی مداخلت سے پاک کریں، کیونکہ 2018 میں جس طرح عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا وہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے لیے اور عوام کے لیے ایک تباہ کن اور زہریلا تجربہ ثابت ہوا ہے۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے قبل انہیں یہ قبول کرنا پڑے گا کہ جو پی ڈی ایم کی حکومت موجود ہے اس نے 2018 کے دھاندلی ذدہ انتخابات کے باوجود پاکستانی عوام کے 68 فیصد ووٹ لیے ہوئے ہیں۔

    جس نے ملک کو دیوالیہ کیا اس سے مذاکرات کس لیے کریں،مولانا فضل الرحمان

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس بات پر مذاکرات ضرورہونے چاہیے کہ قانون میں کس قسم کی تبدیلیاں ہونی چاہیےہم وہ پارلیمنٹ کے ذریعے کرنے کو تیار ہیں، 2023 کا الیکشن ایک مثالی الیکشن ہوگا جس میں عوام کی رائے واضح طور پر بیلٹ بکس کے ذریعے حکومتوں کا قیام کریں گی ایک دوسرے کا باہمی احترام اور ایک دوسرے کی عوامی حثیثت کا اعتراف کیے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

  • منظوروسان کی ملکی حالات اور سیاست پر نئی پیشگوئی

    منظوروسان کی ملکی حالات اور سیاست پر نئی پیشگوئی

    کراچی: اپنے خوابوں اور پیشگوئیوں کی وجہ سے مشہور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے نئی پیش گوئی کی ہے کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت سےلوگ جیلوں میں یا بیرون ملک ہوں گے۔

    باغی ٹی وی:منظور وسان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ملک کے حالات بہتر نہیں لگ رہے، انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، حالات خراب ہوئے تو ملک کے لئے نقصان دہ ہوگا،عمران خان غلطی پر غلطی کرتے رہیں گے اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہوسکیں گے-

    جس نے ملک کو دیوالیہ کیا اس سے مذاکرات کس لیے کریں،مولانا فضل الرحمان

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ اگر عام انتخابات ہو بھی گئے تو اس کے بعد بھی عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے، اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت سےلوگ جیلوں میں یا بیرون ملک ہوں گے،ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں اکتوبر میں نہیں تو اگست میں الیکشن ہوجائے-

    کتابیں ساتھ دیتی ہیں،ازقلم:حسین ثاقب

    انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹےکا مقابلہ ہوگا، لیکن اگر پنجاب میں الیکشن ہورہے ہیں تو خیبر پختونخواہ میں کیوں نہیں۔

  • جس نے ملک کو دیوالیہ کیا اس سے مذاکرات کس لیے کریں،مولانا فضل الرحمان

    جس نے ملک کو دیوالیہ کیا اس سے مذاکرات کس لیے کریں،مولانا فضل الرحمان

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان سےمذاکرات کے فلسفے اور دلیل کونہیں مانتے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کے مؤقف پر قائم جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں اپنی پریس کانفرنس کی حرف بہ حرف گفتگو پر قائم ہوں، ہم عمران خان سےمذاکرات کے فلسفے اوردلیل کونہیں مانتے۔

    عیدالفطر پرٹریفک خلاف ورزی کرنیوالوں کو چالان کے بجائے پھول پیش کیے گئے

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں، جس نے ملک کو دیوالیہ کیا اس سے مذاکرات کس لیے کریں، 90 دن میں الیکشن آئین کا تقاضہ ہے، عمران خان کو راضی کریں تو پھر کوئی بات نہیں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے کل سے الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہےجنرل سیکرٹری تحریک انصاف اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کل سے انشاء اللہ پنجاب کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دے گی یہ تیار ہوں نہ ہوں، ہم تیار ہیں۔

    چیف جسٹس کی ساس اور پی ٹی آئی وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کی …

    پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جمہورکی زبردست پزیرائی سے انتخابات میں عمران خان بڑی کامیابی حاصل کریں گے، اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے معرکے کی بعد اگلا پڑاؤ سندھ اور بلوچستان میں ہوگا-

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ نا مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا،عمران خان

    سپریم کورٹ کا فیصلہ نا مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نا مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا۔

    باغی ٹی وی: زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آزادی چاہتے ہیں تو وہ پلیٹ میں رکھ کرنہیں ملتی،اس کیلئےقربانیاں دینی پڑتی ہیں،غلامی میں ہمارے ملک کاکوئی مستقبل نہیں ہے،ہمارا وزیراعظم باہرجا کر کہتا ہے مانگنے نہیں آیا مجبوری ہے، یہ غلام ذہنیت کے لوگ ہیں،یہ اپنے پیسے کے غلام ہیں۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو تیار کرنا ہے کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں،سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا، ہم ملک میں انصاف اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، حقیقی آزادی کی جنگ سب کو قانون کے تابع لانے کیلیے ہے،انصاف اور حقوق دینے سے معاشرہ آزاد ہوتا ہے۔

    سراج الحق کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی بحران کا حل نکالنے کامطالبہ

    عمران خان نے کہا کہ بڑے چوروں کو نہ پکڑا جائے تو قوم زوال پزیر ہوجاتی ہے، میں چوروں کو نہ پکڑ سکا کیونکہ ساری طاقت باجوہ کے پاس تھی، جنرل (ر) باجوہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتا تھا، پاکستان کو مشکل سے نکالنے کیلیے انصاف کا نظام ٹھیک کرنا ہوگا، ہم نے ملک میں انصاف کا نظام لانا ہے، اہلکار آکر ہمارے بے گناہ کارکنوں کو پکڑ کر لے جاتے ہیں، یہ ظلم اور ناانصافی کی بدترین مثال ہے۔

    وزیر اعظم کی مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کےتحفظات دور کرنے کی …

  • علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں مقدمہ خرم شیرزمان اور ارسلان تاج سمیت 200 کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں عمران اسماعیل اور آفتاب صدیقی کو بھی نامزد کیا گیا ہے-

    فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی فراڈ کےکیس میں ضمانت منظورکرلی گئی ہےپولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو فراڈ سے متعلق مقدمے میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔

    ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا …

    عدالت نے علی زیدی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اورتفتیشی افسرکوآئندہ سماعت پر چالان پیش کرنےکی ہدایت کی، جس کے بعد پولیس علی زیدی کو لے کر جیل روانہ ہو گئی بعد ازاں ملیر کورٹ میں علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کرلی-

    یمن میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،79 افراد ہلاک 100 سے زائد …

  • عیدالفطر کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    عیدالفطر کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عیدالفطر کی چھٹیوں میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عید کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

    ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا …

    عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سراج الحق زمان پارک آئے مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی،اگلی صبح ہم نے دیکھا کہ سندھ کے ہمارے صدر کو اٹھا لیا گیاچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہے ایک ”بیڈ ٹیسٹ“ پیدا ہوا۔

    وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہےعید کی 5 چھٹیوں میں پھر یہ کوئی آپریشن کریں گے چیف جسٹس عامر فاروق نےکہا کہ مقد مات کی تفصیلات تو طلب کر سکتا ہوں، میں اور کوئی خالی آرڈر کیسے کروں؟۔

    علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا اورعمران خان کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست عید کے بعد تک زیر التوا ہی رکھنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاق اور پولیس سے 27 اپریل تک عمران خان کے خلاف کیسز کی تفصیل طلب کرلی۔

    شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

  • فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈکیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو 10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ،کراچی کی ملیرکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے کہا کہ علی زیدی کو انسانی ہمدردی کے تحت ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، علی زیدی کی درخواست ضمانت میرٹ پر نہیں بلکہ مدعی سے سیٹلمنٹ کے نتیجے میں منظور کی گئی ہے، علی زیدی اور مدعی مقدمہ کے درمیان کچھ معاملات طے ہوگئے ہے، باقی جیل سے باہر آنے کے بعد طے کیے جائیں گے۔

    عدالت نے علی زیدی کی درخواست ضمانت منظور کرتے کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں کراچی کی ملیرکورٹ نے فراڈ اور دھمکانے کے مقدمے میں پولیس کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کر دی تھی اور جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نےعلی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دیا تھا۔

    ملیرکورٹ کراچی میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے خلاف فراڈ اور دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی،علی زیدی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسٹیل ٹاؤن تھانے سے ملیر کورٹ میں پیش کیا گیاپولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا-

    عمران خان کیخلاف توشہ خان کیس سننے والے جج کو تبدیل کردیا گیا

    عدالت نے پولیس کی علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتےہوئےپی ٹی آئی رہنماکو 30 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیاعدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنےکا بھی حکم دیا،پولیس علی زیدی کو لے کر ملیر کورٹ سے واپس روانہ ہو گئی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی میں 15 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران سول اور یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے علی زیدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا۔

    خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام …

    گرفتاری کے بعد علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھاعلی زیدی ریئل اسٹیٹ کا کام کرتے تھے، ان پر 2013 میں پراپرٹی کے جعلی کاغذات ضمانت کے طور پر دینے کا الزام ہے۔

  • مفتی عبدالشکور کے معاملے پرپی ٹی آئی غلیظ اور گندی مہم چلارہی ہے،وزیر اطلاعات

    مفتی عبدالشکور کے معاملے پرپی ٹی آئی غلیظ اور گندی مہم چلارہی ہے،وزیر اطلاعات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ مفتی عبدالشکور کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غلیظ اور گندی مہم چلارہی ہے۔

    باغی ٹی وی: قومی اسمبلی کے اجلاس میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالشکور کے مسئلے کو میں خود بھی مانیٹر کررہی ہوں، ہر ممبر نے مولانا کی شہادت پر جذبات کا اظہار کیا، وزیراعظم اور کابینہ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا، پارلیمان نے ایک قرارداد بھی پاس کی، مولانا اسعد محمود صاحب سے میں رابطے میں رہی۔

    میرے ورکرزکواغوا کرکے”سافٹ ویئر آپ ڈیٹ“ کی کوششوں کےتحت تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عمران …

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیرداخلہ نے پارلیمان میں پالیسی بیان دیا تھا کہ ایسے شواہد نہیں ملے جس سے یہ سوچی سمجھی سازش ثابت ہو ایک کمیٹی بنی ہے جو اس پر تحقیقات کر رہی ہے، تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا سےاس واقعے پر غلیظ اور گندی مہم چلا رہی ہے-

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ لسبیلہ واقعے پربھی اس قسم کی مہم چلائی گئی تھی، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے شہید فوجی افسران کے خلاف بھی کمپین چلائی تھی۔جس واقعے پرسب کے دل اشک بار ہیں اس پرسیاست کی جا رہی ہے، تحقیقات کے بعد حقائق پارلیمان میں پیش کریں گے، تمام ترحقائق سے عوام کو بھی آگاہ کریں گے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور میں ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، اور ترقی کرتی ہوئی معیشت کا پہیہ روک دیا، اس کے دور میں 60 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے، اور 2 کروڑ خط غربت سے نیچے چلے گئے، اب عمران خان کو عدالت جانے کیلئے منہ چھپانا پڑتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے، اتحادی حکومت نے بی آئی ایس پی کے فنڈز کو بڑھا کر 400 ارب کیا، اور 1800 ارب کا تاریخ کسان پیکج دیا۔

    واجح رہے کہ 15 اپریل کی رات وفاقی وزیر مذہبی امور اسلام آباد میں ایک ٹریفک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھےمرحوم مولانا عبدالشکور کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں پانچ افراد سوار تھےمفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کا مقدمہ حاجی قدرت اللہ کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔

    پنجاب بھر میں گندم کے سمگلروں اور چینی مافیا کیخلاف حکومت کا بڑا ایکشن

    مقدمے کے متن کے مطابق حاجی قدرت اللہ نے کہا کہ مولانا مفتی عبدالشکور افطاری سے پہلے میرے گھر آئے، 8 بج کر 22 منٹ پر وہ میرے گھر سے پارلیمنٹ لاجز کے لیے نکلے، رات دس بجے میرے باورچی کو سرکاری ڈرائیور نے حادثے سے متعلق آگاہ کیا، وہ اپنی سرکاری گاڑی کو خود چلاکر لے جارہےتھے۔

    متن مقدمہ کے مطابق ویگو ڈالے کے ڈرائیور نے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے مولانا مفتی عبد الشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری، حادثے کے نتیجے میں مفتی عبدالشکور کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔

    پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد