Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار ہو گئے

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار ہو گئے

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو ڈیفنس پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے حراست میں لیا گیا علی زیدی کو پولیس اور سادہ لباس اہلکار اپنے ہمراہ لے گئےعلی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکرٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کر رہے تھے، پولیس اہلکاروں نے علی زیدی کو گرفتار کرکےنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا پولیس اہلکار جاتےوقت دفترمیں موجود کچھ افراد کے موبائل فونز بھی ساتھ لے گئے۔

    ترجمان علی زیدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو سندھ پولیس نے حسب روایت بغیر وارنٹ گرفتار کیا، پاکستان میں یہ غنڈہ راج زیادہ نہیں چلے گا، جبر کے دن تھوڑے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، علی زیدی کو پی ٹی آئی سندھ کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔


    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ علی زیدی کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے، ظلم اور جبر کا یہ نظام کسی طور پر قبول نہیں ہے۔

    تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ علی زیدی کو نامعلوم افراد ساتھ لے گئے ہیں جو کہ سراسر بے بنیاد ہے علی زیدی کے خلاف تھانہ ابراہیم حیدری میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ علی زیدی کو درج مقدمے کی بنا پر پولیس نے گرفتار کیا ہے مقدمہ شہری فضل الہیٰ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ فراڈ اور دھمکی کی دفعات کے تحت درج کرایا گیا۔

    مقدمے میں مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ علی زیدی نے مجھ سے 2013 میں 18 کروڑ روپےلیےپلاٹ کی فائل دی جس کی قیمت 16 کروڑ پچھتر لاکھ روپے بتائی، علی زیدی نے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چھ ماہ بعد دینے کا وعدہ کیا، وقت مقررہ پر رقم کا تقاضہ کیا تو ملزم ٹال مٹول کرنے لگا، رقم نہ ملنے پر پلاٹ کی فائل بیچنا چاہی تو وہ بھی جعلی نکلی، ملزم سے رقم کے لیے بار بار رابطہ کرنے پر دھمکیاں دی گئیں، ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا

    عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔

    باغی ٹی وی : سلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی ،وکیل مراد سعید شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیں-

    پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر …

    دوران سماعت وکیل مرادسعید شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اورموقف اپنایاکہ مراد سعیدکوواضح سیکیورٹی تھریٹ ہیں، سیکیورٹی فراہم کی جائے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے سوات میں دوبارہ شدت پسند آگئے ہیں وہ مراد سعید کو دھمکیاں دے رہے ہیں-

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ سوات میں ہم یہاں سے کیسے سکیورٹی فراہم کریں۔ وکیل نے بتایا کہ ہمیں سکیورٹی اسلام آباد پولیس نے جو دی تھی وہ واپس ہو گئی ہے کوئی دستاویزات جمع کروا دیں جو سیکیورٹی واپس لی گئی ہے ہم دیکھ لیتے ہیں، ایف آئی اے نےتفصیلات جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مراد سعید کے خلاف ایف آئی اے کا کوئی کیس نہیں جبکہ پولیس نے 8 مقدمات کی تفصیلات جمع کرائیں۔

    پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی …

    تفصیلات جمع ہونے پر عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔

  • پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی

    پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی

    پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی :چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دائر کی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ درخواست چیف الیکشن کمشنر کےخلاف 22 بیورو کریٹس کوعہدوں سے نہ ہٹانے پر دائر کی گئی۔

    عمران خان کی عبوری ضمانت اور ویڈیولنک حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 22 بیوروکریٹس کے خلاف 7 یوم میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود پرنسپل سیکرٹری، کمشنر،سی سی پی اولاہورعہدوں پر برقرار ہیں، الیکشن کمیشن نے آج تک تحریک انصاف کی اس درخواست کا فیصلہ نہیں کیا-

    درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام واضع طور پر توہین عدالت ہے، وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری و دیگرسیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔

    پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر …

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سیاسی وابستگی رکھنے والے بیورو کریٹس کو ہٹانے کا حکم دے، عدالتی حکم نظرانداز کرنے پر چیف الیکشن کمشنرکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

  • عدالت نے عمران خان کو 4 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا،ویڈیولنک حاضری کی استدعا بھی منظور

    عدالت نے عمران خان کو 4 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا،ویڈیولنک حاضری کی استدعا بھی منظور

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ایک دن کے لیے ویڈیو لنک حاضری کی استدعا منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے خلاف 3 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی عدالتی طلبی پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالجبار ڈوگر پیش ہوئے دورانِ سماعت عدالت نے عمران خان کی عدم پیشی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے سوال کیا کہ عمران خان کہاں ہیں؟ ابھی تک شریک ملزم عمران خان پیش نہیں ہوئے، اگر لیڈر شپ لیٹ آئے گی تو عام لوگوں کا کیا حال ہو گا؟

    عمران خان کے وکیل اظہر صدیق کے گھر پر نا معلوم افراد کا پٹرول بم …

    عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان ابھی کچھ دیر میں پیش ہو جائیں گے، مجھے 5 منٹ دے دیں، کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں، عمران خان سابق وزیرِ اعظم ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان کے کیس کی سماعت بذریعہ کیمرہ کر لی جائے۔

    عدالت نے کہا کہ عدالتی عملے سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں بیرسٹر سلمان صفدر نے جواب دیا کہ عمران خان کی وجہ سے عدالتی عملے کو خطرہ ہے عدالت نے استفسار کیا کہ مجھے آپ کے دلائل سننے کے بعد ضمانت خارج کرنا پڑی تو ملزم کو کیسے گرفتار کریں گے؟بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ گارنٹی دیتے ہیں کہ کوئی ایسا فیصلہ آیا تو عمران خان شاملِ تفتیش ہوں گے، تعاون بھی کریں گے –

    عدالت نے سوال کیا کہ عمران خان نے ایسا کون سا کام کیا ہے جو ان کی جان کو خطرہ ہے؟نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی اور باقی سابق وزیر اعظم بھی ہیں وہ تو چل پھر رہے ہیں عمران خان کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ تو وزیر آباد حملہ کرانے والے ہی بتا سکتے ہیں، خدا نخواستہ کوئی واقعہ ہو گیا تو ملک میں حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے-

    پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر …

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ حالات ایسے ہوں تو ویڈیو لنک پر حاضری ہو سکتی ہے آپ کو کیا اعتراض ہے؟ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نےکہا کہ مجھے 10 سے 15 منٹ دے دیں،میں عدالت کی معاونت کردیتا ہوں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کوئی حوالہ ملا توپیش کروں گا۔

    عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سے سوال کیا کہ کیا خطرے کا لیول وہی ہے جو عمران خان کے وکیل بتا رہے ہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نےکہا کہ پولیس فائل کے مطابق عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں جس پر عدالت نے کہا کہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ تھریٹ لیول ایسا نہیں جس کا دوسرے فریق نے اظہارکیا؟ اس پر پراسیکیوٹر نےکہا کہ جی میرے علم کے مطابق ایسا نہیں ہے۔

    عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا کہ ہمارے پاس پوری معلومات ہیں، تاریخ کو دہرانےکا موقع نہیں دینا چاہیے، بینظیر بھٹو کا واقعہ سامنے ہےایک حکومتی وزیر ٹی وی پر کہتے ہیں کہ ہم رہیں گے یا عمران خان رہے گا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وہ تو سیاسی بیان ہے، البتہ بے نظیر واقعے کا حوالہ غور طلب ہے ہمارے پاس قتل کے ملزمان آتے ہیں، ان کو اس سے بھی زیادہ خطرات ہوتے ہیں، آپ کی سکیورٹی نے تو مبینہ طور پر لوکل پولیس پر بھی ہتھیار سیدھے کرلیے تھے، عمران خان زندگی کا حق انجوائے کرنا چاہتے ہیں تو آزادانہ پھرنے کے حق پر سمجھوتہ کرلیں-

    شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان جب بھی باہر نکلتے ہیں ان کے خلاف ایک مقدمہ ضرور درج ہوتا ہے، ان کی جان کو جب تک خطرہ نہیں تھا تو وہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، ہمارے پاس اسنائپر شوٹرز کی رپورٹس ہیں، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

    وکیل نے کہا کہ عمران خان کو گولیاں لگی تھیں عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران خان کا ایم ایل سی بنا تو ہے لیکن یہ وزیر آباد سے بنا ہونا چاہیے تھا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شامل تفتیش ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ایک بیان ریکارڈ کروا دیا تو ختم، شامل تفتیش ہونے کا مطلب ہےکہ جب پولیس طلب کرے پیش ہونا لازم ہے۔

    عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت اور ویڈیو لنک حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا بعد ازاں دوبارہ سماعت شروع ہو ئی جس میں عدالت نے عمران خان کو ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ایک دن کے لیے استدعا منظور کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی بعد ازاں مزید سماعت کے بعد عدالت نے 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کردی اور عمران خان کو 4 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    عدالت نے فرخ حبیب، فواد چوہدری، حماد اظہر، میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

    بھارتی ریاست پنجاب میں فائرنگ سے ایک اور فوجی ہلاک</h

  • جس نے وزیراعظم بننے کیلئےعدت میں نکاح کیا ہوایسے شخص کے ساتھ مذاکرات کیا کریں،وزیر دفاع

    جس نے وزیراعظم بننے کیلئےعدت میں نکاح کیا ہوایسے شخص کے ساتھ مذاکرات کیا کریں،وزیر دفاع

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کہا ہے کہ ایسے شخص کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کیا کریں جس نے وزیراعظم بننے کے لیے عدت میں نکاح کر لیا۔

    باغی ٹی وی: خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک امپورٹڈ آئٹم ہے جس پر ڈیوٹی بھی کوئی نہیں ، امریکا میں سازش عمران خان کے خلاف نہیں ہوئی بلکہ خود عمران خان ان کا اسپانسرڈ ہے، ڈونلڈ لو کا نام لے کر جو بیانیہ بنایا گیا وہ دھوکا دینے کے لیے تھا۔

    عمران خان ملک میں افراتفری چاہتا ہے۔ رانا ثناء اللہ

    وزیر دفاع نے کہا کہ میں تو ان لوگوں کی عقل پر ماتم کرتا ہوں جنہوں نے اسے سلیکٹ کیا، ایسے شخص کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کیا کریں جس نے وزیراعظم بننے کے لیے عدت میں نکاح کر لیا-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی جلد سماعت کی درخواست منظور کی۔

    بعد ازاں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح خواں مفتی سعید نے اپنا بیان قلمبند کرایا مفتی سعید کا کہنا تھا کہ قانونی اور شرعی لحاظ سے دیکھا جائےتویکم جنوری 2018 کا نکاح غیر شرعی اور غیرقانونی تھا۔

    وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس مؤخر؛ اتحادی رہنماؤں کا اجلاس طلب

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یکم جنوری 2018 کو عمران خان نے مجھ سے کال پر رابطہ کیا، عمران خان سے اچھے تعلقات تھے اور ان کی کور کمیٹی کا ممبر تھا، عمران خان نے مجھ سے کہا میرا نکاح بشریٰ بی بی سے پڑھوا دو، عمران خان نے کہا کہ نکاح پڑھانے کے لیے لاہور جانا ہے،بشریٰ بی بی کے ساتھ ایک خاتون نے خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کیا، خاتون سے میں نے پوچھاکہ کیا بشریٰ بی بی کا نکاح شرعی طور پر ہوسکتاہے؟ اس پر خاتون نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہیں، خاتون نے بتایاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا جاسکتا ہے۔

    الیکشن بارے سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی۔ عارف علوی

    مفتی سعید نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ یکم جنوری 2018 کو خاتون کی یقین دہانی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھا دیا، پھر عمران خان نے مجھ سے فروری 2018 کو دوبارہ رابطہ کیا اور درخواست کی کہ بشریٰ بی بی سے دوبارہ نکاح پڑھانا ہے عمران خان نے کہا کہ پہلے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کا عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہوا تھا، عمران خان نے کہا کہ نومبر 2017 میں بشریٰ بی بی کو طلاق ہوئی، عمران خان نے مجھے بتایاکہ بشریٰ بی بی سے نکاح کرنے پر پیشگوئی تھی کہ وہ وزیراعظم بن جائیں گے، عمران خان نے بتایا کہ پہلا نکاح غیر شرعی تھا۔

    موٹرسائیکل مالکان کو سستے پٹرول کی فراہمی کا منصوبہ جلد شروع ہونے کا امکان

    مفتی سعید کا عدالت میں کہنا تھا کہ انہیں بعد میں پتا چلا کہ نکاح اورشادی کی تقریب فراڈپرمبنی ہے، عمران خان اوربشریٰ بی بی نے سب جانتے ہوئے بھی نکاح اور شادی کی تقریب کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا پہلا نکاح غیر قانونی تھا جو پیشگوئی کی وجہ سے ہوا، عمران خان نےکہا 2018 کے پہلےدن نکاح ہونے پر وزیراعظم بن جائیں گے قانونی اور شرعی لحاظ سے دیکھا جائےتویکم جنوری 2018 کا نکاح غیر شرعی اور غیرقانونی تھا۔

    عمران خان کے جلسوں سے ملک میں تبدیلی کی نئی لہر،نوجوان لڑکیاں والدین کو قتل …

  • پی ٹی آئی نے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کے اغواء کا دعویٰ کردیا

    پی ٹی آئی نے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کے اغواء کا دعویٰ کردیا

    پی ٹی آئی نے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کے اغواء کا دعویٰ کردیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کے اغواء پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر علی امین گنڈا پور کو جب اغواء کیا گیا تو ڈی پی او نے ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت میں سیشن جج کو بتایا کہ توہین عدالت کا چارج لیں گے لیکن ’اوپر سے‘ احکامات ملنے پر علی امین کو اپنی تحویل میں لینا پڑا۔


    پی ٹی آئی کے چیئر مین نے کہا کہ آج میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جہاں نواز شریف کو میری پارٹی کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اب میرے قریبی لوگوں کو، میری قیادت کے ساتھ، آئین اور قانون کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان بھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے، اغوا کیا جا رہا ہے، تشدد کیا جا رہا ہے اور شرمناک مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • عمران خان کے جلسوں سے ملک میں تبدیلی کی نئی لہر،نوجوان لڑکیاں والدین کو قتل کی دھمکیاں دینے لگیں،ویڈیو

    عمران خان کے جلسوں سے ملک میں تبدیلی کی نئی لہر،نوجوان لڑکیاں والدین کو قتل کی دھمکیاں دینے لگیں،ویڈیو

    عمران خان کے دھرنے میں پسند آئے لڑکے سے شادی کیلئے لڑکی کی اپنے سگے والد کو قتل کی دھمکیاں دے ڈالیں جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی-

    ‏باغی ٹی وی: ویڈیو میں لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ جس لڑکے کو پسند کرتی ہے اس کے ساتھ ملاقات عمران خان کے جلسے میں ہوئی جس پر ویڈیو میں لڑکی کے والد نے کہا کہ یہ عمران خان کے جلسے میں جاتی ہے یہ بیٹی ہے میری عزت ہے ہماری ہم اسے منع کرتے ہیں جلسوں میں جانے سے یہ سنتی نہیں ہے ہماری بات-


    جس پر میزبان نے لڑکی سے پوچھا کہ آپ عمران خان کے جلسے پر کیوں جاتی ہیں لڑکی نے کہا کہ وہ ملک کی تندیلی کیلئے عمران خان کے جلسوں میں جاتی ہے اگر میرا باپ نہیں جاتا تو میں تو ضرور جاؤں گی میرا باپ جائےنا جائے میں نے تو جانا ہے میں نے ملک کیلئے کچھ کرنا ہے اور میں وہ کر کے رہوں گی-

    لڑکی کا والد شکوہ کرتا ہے کہ یہ ہماری بیٹی جلسے میں جاتی ہے یہ عزت ہے ہماری تو عمران خان اپنی عزت لے آئے نا اس کی بیوی جلسے میں آئے ہماری بیٹیاں ہی کیوں جلسے میں جائیں؟لڑکی نے کہا کہ عمران خان کی بیوی پردہ کرتی ہیں جس پر لڑکی سے پوچھا گیا کہ عمران خان کی بیوی نیک ہے کیا آپ نیک نہیں لڑکی کہتی ہے کہ میں بھی نیک ہوں لیکن میں بتا رہی ہوں میں ملک کی تبدیلی کے لئے بے پردہ ہوتی ہوں کتنی عورتیں ہیں جو وہاں پر آتی ہیں –

    یہ کئی بار پہلے بھی سوال اٹھایا گیا ہے کہ عمران خان کی بیوی کیوں نہیں دھرنوں جلسوں پر آتی جبکہ قوم کی بچیاں تبدیلی کے لئے آتی ہیں اچھی بات ہے کہ وہ تبدیلی چاہتی ہیں –

    لڑکی کے والد نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں ہماری بیٹی پردے میں رہے وہ ہماری عزت ہے اور ابھی بھی اس کے بال کھلے ہوئے ہیں ہم تو چاہتے ہیں یہ پردے میں رہے یہ ہماری بات سنتی نہیں مانتی نہیں میرا دل کرتا ہے میں اسے جان سے مار کر خود بھی مرجاؤں بس اب یہی
    ہو سکتا ہے-

    جس پر بیٹی نے والد کو کہا میں کیوں مروں آپ مریں اور آپ شرم کریں میں اتنی بڑی ہو گئی ہوں اپ کا فرض بنتا ہے میری بات سنیں یہ آپ کیا بدتمیزی کر رہے ہیں میں لڑکوں کے پیچھے بھاگ رہی ہوں کون سے لڑکوں کے پیچھے بھاگ رہی ہوں میں صرف اسی لڑکے سے پیار کرتی ہوں جو میرے ساتھ ہے اب نے میری اس کے ساتھ شادی کروانی ہے اگر نہیں کروائی تو میں بھاگ جاؤں گی-

    باپ کے قتل کرنے کی دھمکی دینے پر لڑکی کے بے خوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باپ کو دھمکی دی کہ دیکھیں گے کون کسے قتل کرے گا-

  • امریکی کانگریس رہنما  کاعمران خان کےحق میں امریکی وزیرخارجہ کو خط

    امریکی کانگریس رہنما کاعمران خان کےحق میں امریکی وزیرخارجہ کو خط

    امریکا کی امور خارجہ کمیٹی کے سینیئر رکن اور کانگریس رہنما بریڈ شرمین نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے نام خط لکھا ہے۔

    باغی ٹی وی: بریڈ شرمین کی جانب سے امریکی وزیرخارجہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائےپاکستان کے داخلی حکومتی معاملات میں امریکا مداخلت نہیں کرتا مگرہمیں اس وقت منہ نہیں موڑنا چاہیے جب پاکستانی عوام کے انسانی حقوق کو خطرات لاحق ہوں۔

    مصر کا روس کو 40 ہزار راکٹس خفیہ طور پر دینے کا منصوبہ


    خط میں مزید کہا گیا کہ امریکا کے اس مؤقف کا اعادہ کیا جانا چاہیے کہ حکومت پاکستان لوگوں کے آزادی اظہار ، جمع ہونے، اور پر امن مظاہرے کےحق کا احترام کرے، یہ اہم ہےکہ ایسا جمہوری اور خوشحال پاکستان ہو جہاں لوگ آزادانہ اور کھلے انداز سے جمہوری ڈائیلاگ کرسکیں۔

    بریڈ شرمین نے اس بات پر تشویش ظاہر کی ہےکہ پچھلے سال سیاسی شخصیات بشمول سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل اور صحافی جمیل فاروقی کو مبینہ تشدد اور جنسی بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا امین گنڈا پور کی گرفتاری نے خدشات اور بڑھا دیئے ہیں –

    بریڈ شرمین نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کئی مقدمات کا اندراج تشویشناک ہےاور ان کےحامیوں کے خلاف طاقت کا استعمال، مظاہرین کی گرفتاریاں بھی باعث پریشانی ہیں، عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی لگائی جاچکی ہے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاسی میدان سے ختم کر دیا جائے گا۔

    آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاس، پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا

    انہوں نے کہا کہ حکام کی جانب سے دو اہم صوبوں میں الیکشن کا التواء جمہوری عمل پر چوٹ ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرے اور الیکشن وقت پر کرائے سپریم کورٹ کے ججوں کے پینل کا فیصلہ حتمی ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف مطالبہ کر رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز مقدمے کی سماعت کریں، یہ معاون ہوگا کہ محکمہ خارجہ کے قانونی ماہرین اس نکتے کو واضح کریں۔

    شرمین نےامریکی وزیرخارجہ سے مطالبہ کیا کہ آپ پاکستان پالیسی سے متعلق امریکا کی رہنمائی کریں۔ جس میں انسانی حقوق کے احترام پر زور ہو۔ پاکستانی اتھارٹیز سے مطالبہ کرنے کے لیے تمام سفارتی چیلنز کو استعمال کیا جائے تاکہ مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کوانصاف کےکٹہرےمیں لایا جائےیہ یقینی بنایاجائےکہ مظاہرہ کرنے والی سیاسی شخیصات یا شہریوں کو غیرجمہوری نتائج کا شکا رنہیں بنایا جائے گا۔

    بریڈ شرمین نے کہا کہ پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے ان کی بہترین مشاورت کی جس پر وہ شکر گزار ہیں، ڈاکٹرآصف ہی نے ان کی عمران خان سے فون پربات کرائی تھی۔

    بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس طلب کر لیا

  • عمران خان نے 25 سال میں اپنا اینٹی امریکا امیج بنایا،حسین حقانی

    عمران خان نے 25 سال میں اپنا اینٹی امریکا امیج بنایا،حسین حقانی

    اسلام آباد: سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہےکہ عمران خان پیرانوئڈ ڈ لیوژن کا شکار ہیں جس میں آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہر شخص اس کے خلاف سازش کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کے دوران عمران خان کی طرف سے اپنے خلاف سازش کے الزامات پر حسین حقانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 25 سال میں اپنا اینٹی امریکا امیج بنایا، امریکا کو یہ بتانے کے لیے کسی حسین حقانی کی ضرورت نہیں کہ عمران خان اینٹی امریکا ہیں جبکہ شیریں مزاری کو تو اپنے گھر کی مکھیوں اور مچھروں میں بھی امریکی سازش نظر آتی ہے۔

    پی ٹی آئی نے کے پی انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں …

    انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو ہی نہیں امریکا میں بہت سے افراد سے میرے اچھے تعلقات ہیں، میرا مؤقف وہی ہے جو میں اپنی تحریروں میں لکھتا ہوں کہ پاکستان میں فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے اگر کوئی مجھے ادائیگی کرتا ہےتومیری ریسرچ اور میرے مؤقف کے لیے کرتا ہے، میرا موقف بدلنے کے لیے نہیں کرتا۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ حسین حقانی نے میری حکومت گرانے کیلئے امریکا میں لابنگ کی ہے-

    بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس طلب کر لیا

  • پی ٹی آئی نے کے پی انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی

    پی ٹی آئی نے کے پی انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی

    پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنما اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نےپشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی ہےاس موقع پر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت بھی وکلاء بھی ہمراہ تھےممتازقانون دان بیرسٹرگوہر کی ثالثی سےاب یہ درخواست معمولی تبدیلیوں کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی-

    آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاس، پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا

    دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کے لیے 8 اکتوبرکی تاریخ دی ہے، گورنر نے پہلے 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا لیکن الیکشن کمیشن نے اسے نوٹیفائی نہیں کیا،گورنر کی جانب سے 8 اکتوبر کی تاریخ غیرقانونی و غیر آئینی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا ہے اور الیکشن کمیشن اس پر عمل درآمد کا پابند ہے،گورنر کو فوری الیکشن کے لیے تاریخ دینےکا حکم دیا جائے، درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی وصوبائی حکومت، گورنر کے پی اور صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    عمران خان کی بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    خیال رہےکہ گزشتہ روز رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کردی تھی پی ٹی آئی نے اپنی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، ہائیکورٹ سے داد رسی نہ ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائےگا-

    اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے، تاہم حکومت الیکشن سے بھاگ کرآئین کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے ہم آئین کے تحفظ کے لئے ہر عدالت میں جائیں گے کیونکہ آئین کا تحفظ عدلیہ ہی کر سکتی ہے انتخابات میں تاخیر سے ملک سنگین بحران کا شکار ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

    عمران خان توشہ خانہ کیس: جلد سماعت مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست خارج