Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی  رہنماوں کو شہباز گل سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی

    پی ٹی آئی رہنماوں کو شہباز گل سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی

    پی ٹی آئی رہنماوں کو شہباز گل سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی.

    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ شہباز گل سے ملاقات کرنے آئے تھے،جیل انتظامیہ نے ملاقات نہیں ہونے دی،جیل انتظامیہ نے بتایا ہےاسلام آباد ضلعی انتظامیہ یہاں آرہی ہے، رانا ثناء اللہ کے حکم پر شہباز گل کا چیک اپ ہورہا ہے،رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا ہے،پتا چلا ہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد کی ٹیم لے کر جارہی ہے.

    پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ شہباز گل کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،مریم نواز آج بھی اپنے والد کی عیادت کے لیے ضمانت پر ہیں،شہباز گل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا،رانا ثناء اللہ جب جیل جائیں گے تو ان سے بھی ایسا رویہ ہوگا.

    اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وفد نے پارٹی قائد عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ شہباز گل سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں عامر ڈوگر، علی نواز اعوان اور راجا خرم نواز شامل تھے۔

    دوسری طرف سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان بھی شہباز گل سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے مگرانہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی.

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد شہباز گل کو پمز روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔

  • شہبازگل کی گرفتاری:پی ٹی آئی کی مجرمانہ خاموشی:مشاہداللہ خان کےتاریخی الفاظ

    شہبازگل کی گرفتاری:پی ٹی آئی کی مجرمانہ خاموشی:مشاہداللہ خان کےتاریخی الفاظ

    لاہور:شہباز گل کی گرفتاری اور پی ٹی آئی کی مجرمانہ خاموشی پر مرحوم سینیٹر مشاہداللہ خان کےتاریخی الفاظ یاد آگئے

    ،سابق سینیٹر مرحوم مشاہدااللہ خان کے یہ تاریخی الفاظ اس وقت بہت زیادہ وائرل ہورہے ہیں ، اس حوالے سے سابق سینیٹر مرحوم مشاہداللہ خان کی وہ تقریر جوانہوں نے ایوان میں کی تھی آج ایک بارپھرلوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے

    سابق سینیٹر مرحوم مشاہداللہ خان نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وقت بھی آئے گا کہ جب پی ٹی آئی والوں کوجیل میں جانا پڑاتو انہوں نےرونا ہےان کےآنسو پونچھنے والا کوئی نہیں ہوگا

     

     

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کا کوئی عہدیدار پولیس حراست میں موجود شہباز گل کا حال احوال پوچھنے نہیں آیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پارٹی کا کوئی چھوٹا یا بڑا عہدیدار تاحال شہبازگل کاپتا کرنے نہیں آیا جب کہ پی ٹی آئی قیادت نے بھی اب تک شہباز گل سے ملاقات کی کوئی کوشش نہیں کی۔

    پولیس حکام کے مطابق شہباز گل کے خاندان سے ان کے پیچھے ابھی تک کوئی نہیں آیا اور کسی فیملی ممبر نے بھی ان کے لیے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ شہباز گل کے وکلا تھانے اور پولیس سے رابطے میں ہیں جن میں فیصل چوہدری اور علی بخاری ایڈووکیٹ نے پولیس سے رابطہ کیا اور وہ تھانہ کوہسار بھی آئے تھے البتہ شہباز گل کی اہلیہ اور بھائی سمیت کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی قیادت سمیت اسد عمر یا علی نواز میں سے کسی نے بھی شہباز گل کا حال پوچھنے کے لیے تھانے آنے کی زحمت نہ کی۔

     

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

  • لاہور:پی ٹی آئی کا جلسہ: پنجاب سوئمنگ چیمئن شپ ملتوی

    لاہور:پی ٹی آئی کا جلسہ: پنجاب سوئمنگ چیمئن شپ ملتوی

    لاہور:تحریک انصاف کےلاہورجلسےکيلئے سوئمنگ مقابلے ملتوی کردئیے گئے۔اطلاعات کے مطابق لاہور میں سوئمنگ کے ہونے والے مقابلے کوملتوی کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ان مقابلوں میں شامل ہونے والوں کواطلاع بھی دے دی گئی ہے ،

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں لاہورمیں جشن آزادی پنجاب ایج سوئمنگ چیمپئن شپ شیڈول تھی، جسے اب تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سےملتوی کردیا گیا ہے۔

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا

    سوئمنگ چیئمئن شپ میں حصہ لینے والے ممبران کو میسج کرکے سوئمنگ کمپلیکس آنے سے منع کيا گيا ہے، اور کچھ ہی گھنٹوں میں ممبران کو مطلع کیا گیا کہ 12 اگست کو شیڈول جشن آزادی ایج چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اب ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ اب اتوار کو منعقد کروائی جائے گی۔

    دوسری طرف تحریک انصاف کا ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کے لئے وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور ایک وکیل نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف نے 13 اگست کو لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے، تاہم وفاقی حکومت اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے پر تنقید کی جارہی ہے۔

    مزارات، پارکس، جمز، سوئمنگ پولز کھول دیے گئے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کا نيشنل ہاکی اسٹيڈيم ميں جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ ميں رٹ بھی دائر کردی ہے، جس میں چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔

    عطا اللہ تارڑ نے درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے، جب کہ کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔عطاء اللہ تارڑ نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ جلسے کیلئے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے، آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کيلئےکروڑوں روپے خرچ ہوں گے، عدالت فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے۔

    دوسری جانب محمد کاشف نامی شہری نے بھی تحریک انصاف کا 13 اگست کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

     

    سوئمنگ پولز، نہریں کرونا کا مرکز، سخت گرمی میں ان جگہوں سے دور رہیں

    محمد کاشف نے عرفان ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں ڈی جی اسپورٹس اور ڈی سی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کاشف نے بھی موقف اختیار کیا ہے کہ جلسے کے لیے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے، جس کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے، اور درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

  • پی ٹی آئی کا ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ،عطاءتارڑ نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    پی ٹی آئی کا ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ،عطاءتارڑ نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    تحریک انصاف کوہاکی سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور ڈی جی سپورٹس پنجاب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا.

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی آسٹرو ٹرف اکھاڑ کر اختیارات سے تجاوز کر کے صوبے کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ نیب کے قانون کے تحت یہ سنگین جرائم ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    بنی گالا،پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں اور کیمرہ مین پر تشدد،ایف آئی آر درج

    قبل ازیںوزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہبازگل کی گفتگو پارٹی پالیسی سے ہٹ کرنہیں تھی،پاکستان کی تاریخ میں ایسے الفاظ کبھی استعمال نہیں کیےگئے،عمران خان کا بین الاقوامی سازش کا بیانیہ ناکام ہوچکاہے،شہبازگل نے دوران تفتیش اعتراف کرلیاہے،شہبازگل نے پولیس کو بتایا کہ بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں،عمران خان اور شیخ رشید نے ابھی تک شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی.

    خان کا جلسہ لاہور، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف اتار دی گئی

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید نے ابھی تک شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی،مونس الہٰی بتائیں کہ وہ حیثیت سے پنجاب پولیس کو بنی گالہ بھیج رہےہیں،وزیرداخلہ پنجاب میں ہمت ہے تو گرفتار کرکے دیکھیں،پنجاب حکومت شہبازگل کے بیان کا کھل کر دفاع کررہی ہے،یہ لوگ اپنی سیاست کی وجہ سے شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کررہے

  • پی ٹی آئی کے گمراہ نوجوانوں کے ہوش ٹھکانے آنے لگے

    پی ٹی آئی کے گمراہ نوجوانوں کے ہوش ٹھکانے آنے لگے

    قانون کی سخت عملداری قائم ہونے اور حقائق سامنے آنے پر گمراہ نوجوانوں کے ہوش ٹھکانے آنے لگے.فوج مخالف بیان دینے والے پی ٹی آئی کارکن محمد شبیر کو غلطی کا احساس ہو گیا،محمد شبیر نے احساس ہونے پر حقائق بتا دیئے.


    پی ٹی آئی کارکن نے بتایا کہ میرا نام محمد شبیر احمد ہے اور میں باغبانپورہ لاہور کا رہائشی ہوں،محمد شبیر احمد کا کہنا تھا کہ 10 سال سے پی ٹی آئی کا کارکن ہوں اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پسند کرتا ہوں.

    پی ٹی آئی کارکن شنیر احمد نے بتایا کہ کہ اسے پی ٹی آئی کے رہنماوں میاں محمود الرشید اور میاں حمد وغیرہ نے شیل پٹرول کاایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا وعدہ کیا ہوا ہے۔ پچھلے دِنوں میں سپریم کورٹ رجسٹری میں اپنے پی ٹی آئی کے دوستوں کے ساتھ گیا اور ان کے اسرار پرایک نظم بول دی جس کی وجہ سے میں بہت شرمندہ ہوں۔

    پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ اس نظم کی وجہ سے جس کا دِل دُکھا ہے مجھے خُدا کے لیے معاف کر دیں،مجھے سنگین غلطی کا احساس ہو گیا، میں آئندہ ایسی غلطی نہیں کروں گا۔

  • حقیقی آزادی جشن میں عوام بھرپورشرکت کریں گے،پی ٹی آئی

    حقیقی آزادی جشن میں عوام بھرپورشرکت کریں گے،پی ٹی آئی

    صوبائی وزیرصحت اور صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد، اسدعمر اورشفقت محمودکی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صوبائی قیادت سے عندلیب عباس،کرنل(ر) اعجازمنہاس،شنیلہ علی،طارق ثناء باجوہ، ڈاکٹرعظیم الدین لکھوی، سینیٹراعجاز چوہدری،زبیرخان نیازی،امتیاز شیخ ودیگررہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی،ضلعی صدور،ضلعی جنرل سیکرٹریز،ٹکٹ ہولڈرزاور ونگزصدورنے شرکت کی۔

    عمران خان نے جو لکھ کر دیا شہباز گل نے وہی پڑھا،مریم اورنگزیب

    اجلاس میں برگیڈئیر(ر)اعجاز شاہ، وسیم رامے، صمصام بخاری، طارق حمید، ندیم بارا، ملک ظہیرعباس کھوکر،مدثرعمر، اکرم یونس، رخسانہ نوید، شنیلاروت، ہمایوں اخترخان، حاجی کرامت کھوکھر، کنورعمران سعید، رانا آفتاب، حاجی امتیاز، میاں ارقم خالد،عزیزلون،غلام محی الدین دیوان، علی اسجدملہی، جمشیداقبال چیمہ ودیگرنے شرکت کی۔

     

    ہماری حکومت گرانے والے مضبوط پاکستان نہیں چاہتے، عمران خان

     

    اجلاس کے دوران عمران خان کے لاہورمیں ہونے والے 13اگست کے حقیقی آزادی جلسہ کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران ڈاکٹریاسمین راشد اور اسدعمرنے خیالات کااظہاربھی کیا۔اجلا س کے دوران عمران خان کی قیادت پر بھرپوراعتماد کاا ظہار کیا گیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل کی گرفتاری کے خلاف پرزورمذمت کی گئی۔

    صوبائی وزیر صحت اور صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ لاہورمیں 13اگست کو عمران خان کے ہمراہ شاندار حقیقی آزادی جشن منایاجائے گا۔ہم شہباز گل کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔13اگست کوپنجاب کی عوام عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی جشن منائے گی۔13اگست کو لاہورمیں ہونے والے حقیقی آزادی جشن میں پرچم کشائی کی جائے گی۔13اگست کے حقیقی آزادی جشن میں پنجاب کی عوام بھرپورشرکت کرے گی۔ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو مزیدمضبوط کرنے کیلئے تنظیم سازی مکمل کررہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے مذید کہا کہ قائد عمران خان کی ہدایت پر ہم عام انتخابات کی تیاری کررہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیارکررکھی ہے۔ وفاقی حکومت عمرا ن خان کی شہرت سے خوف زدہ ہوچکی ہے، پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف ایک کمپلینٹ سیل قائم کررہی ہے،

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسدعمرنے کہا کہ پنجاب میں تنظیم سازی کو جلداز جلدمکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ضلعی سطح پر تنظیم سازی کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنظیم سازی کے حوالہ سے ہفتہ واررپورٹ پیش کی جارہی ہے، پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی عمران خان کے بیانئے کی جیت ہے، پارٹی اپنے لیڈرعمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • شہباز گل کا بیان ،تحریک انصاف تقسیم ہو گئی،کارروائی کا مطالبہ

    شہباز گل کا بیان ،تحریک انصاف تقسیم ہو گئی،کارروائی کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں. چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان پر تحریک انصاف تقسیم ہو گئی ہے.

    پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی امین خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا تھا کہ پاکستان کو ان سے زیادہ پاک فوج کی ضرورت ہے۔ یہ ایک حقیقی لیڈر کا بیان ہے.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں علی امین خان نے کہا کہ ملکی دفاع کے لئے پوری قوم اپنی فوج کیساتھ ہے۔ اب شہباز گل نے اگر کوئی بیان دیا بھی ہے جس پہ اعتراض ہےتو ان کے خلاف پرتشدد گرفتاری کی بجائےقانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیئے تھی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری حکومت کی بڑھتی پریشانی کی عکاس ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور دفاعی اداروں کے درمیان خلیج پیدا نہیں کی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے فسطائی ہتھکنڈے انشاءاللّٰہ ناکام ہوں گے۔ایک اور پیغام میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بند کمروں میں کیے گئے خفیہ فیصلے جن کی قیمت عوام کو دینی پڑتی ہے، وہ کسی صورت قبول نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ایسے فیصلوں کی بحیثیت قوم بہت بھاری قیمت ادا کر چکے ہیں۔

  • بنی گالا کے باہر پی ٹی آئی کارکن نے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا

    بنی گالا کے باہر پی ٹی آئی کارکن نے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

     

    شہباز گل گرفتار،بغاوت کا مقدمہ درج

     

    پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کے تشدد پسند کارکن نے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے کیمرہ مین حضرات سے دھکم پیل کی اورنا زیبا زبان استعمال کی۔ پی ٹی آئی کارکن نے نجی چینل کا کیمرہ گرا دیا جس سے کیمرے کو نقصان پہنچا.

    نعرے ریاست مدینہ کے اور غلامی امریکہ کی ،واہ شہباز گل

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ویڈیو جرنلسٹس واجد،ارسلان بلوچ،مدثر جاوید اور دیگر صحافیوں پر تشدد کیا گیا ہے جس کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا ،پی ٹی آئی اپنے کارکنان کی تربیت کرے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایسے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں جو ان کی پارٹی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں فرائض کی ادائیگی کے دوران اس طرح کے واقعات کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی صحافیوں پر تشدد نہ کرے اگر صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو آر آئی یو جے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کو اغوا کیا گیا، ہمیں کچھ پتا نہیں وہ کہاں ہیں۔ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جو زبان اداروں کے خلاف استعمال کرتی رہی ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں حکمران 13 جماعتوں کو شکست دی تھی۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ 13 اگست کو لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا، جس میں عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

  • مولانا طارق جمیل کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلینی چاہیے جواد احمد

    مولانا طارق جمیل کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلینی چاہیے جواد احمد

    گلوکار اور برابری پارٹی کے چئیر مین جواد احمد نے مولانا طارق جمیل کو دیدیا ہے ایک مشورہ انہوں نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو اب پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اخیتار کرلینی چاہیے۔ مولانا طارق جمیل پی ٹی آئی کے ساتھ قربت کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنائے جارہے ہیں۔حال ہی میں جب مولانا طارق جمیل اور عمران خان کی ملاقات کی تصویر سامنے آئی تو مولانا پر کافی تنقید کی گئی۔ طارق جمیل اس وقت ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی کررہے ہیں سب ہی ان کی سیاست میں دلچپسی پر نالاں نظر آرہے ہیں. اسکے علاوہ بھی مولانا عمران خان کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے حوالے سے متنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔ جواد احمد جہاں مولانا طارق جمیل کو آڑھے ہاتھوں لے رہے ہیں وہیں وہ پاکستان تحریک انصاف

    کے چئیر مین کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔عمران خان نے حال ہی میں محرم الحرام کے حوالے سے جب ایک ٹویٹ کی تو برابری پارٹی کے چئیر مین جواد احمد نے ایک سخت قسم کی ٹویٹ کی اور لکھا کہ
    عمران خان جیسامنافق ہمیں امام حسین رضی اوریزیدکےقصےسنانابندکرے۔ حسین غریب اورکمزورلوگوں کےلۓکھڑےہوۓتھے،عمران اپنی کرسی کےلۓملک میں فسادپھیلارہاہے۔ حسین اپنےبچوں کےساتھ یزیدی فوج سےلڑےتھے۔عمران اپنےبچےیہودیوں کےگھررکھ کرخوداسلام کےنام پرپاکستانیوں کےبچوں کوآپس میں لڑوارہاہے۔

  • پی ٹی آئی کارکن کا سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم چلانے کا اعتراف،ویڈیو سامنے آ گئی

    پی ٹی آئی کارکن کا سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم چلانے کا اعتراف،ویڈیو سامنے آ گئی

    پی ٹی آئی کارکن کا سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم چلانے کا اعتراف

    افواجِ پاکستان اور اُن کی لیڈر شپ کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے تانے بانے کھلنے لگے۔

    ایک اور شخص نے تحریکِ انصاف کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ گرفتاری کے بعد اداروں کے خلاف ٹویٹس کرنے والے شہری نے غیر مشروط معافی مانگی اور کہا کہ وہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا مہم سے متاثر ہوا اور اُس نے پاکستان آرمی اور پاکستان آرمی کی لیڈر شپ کے خلاف غلط مہم کی۔ شہری کا کہنا تھا کہ وہ نادم ہے اور اُسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    تحریک انصاف کے کارکن کی جانب سے معافی کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں وہ کہتا ہے کہ میرا نام پرویز غلام رسول ہے، میں نے لاشعوری طور پر اور غلطی سے عظیم آرمی پر غلط ٹویٹس کیں یہ سب میں نے اپنے طور پر نہیں کیا، عمران خان کی تقریریں سن کر اور پی ٹی آئی کے ٹرینڈز کو پڑھ کر اس طرح کی ٹویٹ کر دی جو ہماری آرمی اور چیف آف آرمی سٹاف کے خلاف چلی گئی، میں اس پر معذرت خواہ ہوں اور بار بار معافی کا طلب گار ہوں .پاک فوج ملک کے لئے قربانیاں دے رہی ہے اور انہی کی وجہ سے ملک بچا ہوا ہے

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    دوسری جانب ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں ایف آئی اے کے سائبر کرائمز ونگ میں ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے متعلق انکوائری رجسٹرڈ کردی گئی ہے ایڈیشنل ڈی جی سائبرکرائمز محمد جعفر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ڈائریکٹر آپریشنز وقار چوہان، ایڈیشنل ڈائریکٹرایاز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرعمران حیدر شامل ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا بھی کہنا تھا کہ شہدا ء کا تمسخر اڑانے والوں کا شدت سے احتساب ضروری ہے، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہدا ء اور انہیں برا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا پر خوفناک مہم چلائی گئی۔ شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے والے کا عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، ایسے لوگوں کا احتساب بہت ضروری ہے۔

    ہیلی حادثے کے بعد پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے بھی بیان آیا تھا، سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف چلنے والی منفی مہم کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی جس پر شہدا کے خاندانوں اور افواج پاکستان کےرینک اینڈ فائل میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب ہے۔ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بےحس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرتکلیف دہ اورتوہین آمیز مہم جوئی کی گئی، یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہے۔

    خیبرپختونخواہ حکومت کا کمال،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ