Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی کے 13 اگست  کے جلسے کا مقام تبدیل،اب جلسہ لاہور میں ہو گا

    پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل،اب جلسہ لاہور میں ہو گا

    پی ٹی آئی نے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف اب اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسہ کرے گی،پی ٹی آئی جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا. زرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 75 ویں یوم آذادی کا جشن لاہور میں منائے گی.

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں 13 اکست اور 14 اکست کی درمیانی شب پاور شو کا اعلان کیا تھا تاہم وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے بیان کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اب جلسہ لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جلسہ کیلئے وفاقی حکومت سے اجازت لینا پرے گی اور وفاقی حکومت آسانی سے جلسہ کی اجازت نہیں دے کی لہذا جلسہ لاہور میں منعقد کیا جائے جہاں پی تی آئی کی اہنی حکومت ہے ،ژرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں تجویز پر مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی جلسہ لاہور میں کیا جائے .

    زرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو لاہور میں جلسہ کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی ہے.

  • فوزیہ قصوری نے بھی ڈاکٹرعارف علوی کوآڑےہاتھوں لے لیا

    فوزیہ قصوری نے بھی ڈاکٹرعارف علوی کوآڑےہاتھوں لے لیا

    لاہور:فوزیہ قصوری نے بھی ڈاکٹرعارف علوی کوآڑےہاتھوں لے لیا،اطلاعات کے مطابق رضا ربانی کے بعد اب فوزیہ قصوری نے بھی صدر مملکت عارف علوی کوآڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور الزامات کی بارش کردی ہے ،

    فوزیہ قصوری نے رضا ربانی کی طرح پاک فوج کے شہدا کے حوالے سے سوشل میڈیا پرپھیلائی جانے والی منفی مہم کا ذمہ دار پی ٹی آئی ورکرز کوٹھہرا دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سارے کھیل کے پیچھے ڈاکٹرعارف علوی کے بیٹے کا کردار ہے جو اس مہم کا سربراہ ہے

    فوزیہ قصوری نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی جو کہ ایک ڈینٹسٹ ڈاکٹر ہیں وہ ایوان صدر میں قبضہ کرکے بیٹھے ہیں اور ان کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی پاک فوج کے شہدا کے خلاف اس مہم کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو ٹھہراتی ہیں

    یاد رہےکہ اس سے پہلے فوزیہ قصوری چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان سے ٹورنٹو کی تقریب میں جمع 3 لاکھ ڈالر سے متعلق سوال کیا۔ فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ ٹورنٹو میں ہونے والی ایک تقریب میں عمران خان اور میں موجود تھے، اس تقریب میں خان صاحب نے خود کہا تھا کہ 3 لاکھ ڈالرز جمع ہوئے لیکن اس کے بعد سال بھر تک پتا نہیں چلا کہ وہ 3 لاکھ ڈالر کہاں گئے؟ ہم ای میلز پر پوچھتے رہے کہ وہ

    ڈالر پہنچے یا نہیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ فوزیہ قصوری نے فارن فنڈنگ پر پی ٹی آئی کے مؤقف سے متعلق برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اکاؤنٹس عمران خان کے نام پر کھلے ہیں، ان کے نام سے پیسے ڈپازٹ ہورہے ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ عمران خان کو نہیں پتا؟

  • پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق رہنما کا اعترافی بیان میں شرمندگی کا اظہار

    پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق رہنما کا اعترافی بیان میں شرمندگی کا اظہار

    پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے رہنما محمد منیب کیانی سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معذرت بھی کی ہے۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ میرا نام محمد منیب کیانی ہے اور میرے والد کا نام فرحت نعیم کیانی ہے، میں دو سال کے لیے پی ٹی آئی (آئی ایس ایف) انصاف یونین فیڈریشن کاسینئر ڈپٹی کنوینر رہا ہوں اور کل میں نےدو ٹوئٹس کیں جس میں ایک ٹوئٹ میں نے خود جنریٹ کی اور دوسری میں نے کاپی پیسٹ کی تھی –

    کابل میں لاپتہ پاکستانی صحافی انس ملک مل گئے، پاکستانی سفیرمنصور خان

    منیب کیانی نے کہا کہ اپنے کئے پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں، مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی اور یہ غلطی کچھ لوگوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ہوئی اور کچھ لوگوں سے متاثر ہوکر ہوئی جن میں جہاں سے میں نے انفارمیشن لی وہ ایک سولجر اسپیک کا پیچ تھا-

    منیب کیانی نے کہا کہ ایک ازمہ خان پی ٹی آئی سے تھا اور ایک سبینہ کیانی پیچ تھا اور ایک عمران ریاض خان پیچ تھا جس سے میں نے یہ ساری معلومات لے کر میں نے جو ٹوئٹ جنریٹ کی اس میں سے کچھ بھی سچ نہیں تھا اور میں نے اس کی تصدیق بھی بالکل نہیں کی تھی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 مشیر اور 4 معاونین کا تقرر کردیا:کابینہ کے آج حلف اٹھانے کا…

    دوسری جانب ملزم کے والد نے اعترافی بیان میں کہا کہ میں فرحت نعیم کیانی جو محمد منیب کیانی کا والد ہوں میرے بیٹے نےکل ایک ٹوئٹ کی تھا جو کہ قابل اعتراض تھی اور اس کو میں عین وقت پر چیک نہیں کرسکا جس کی میں ذمہ داری لیتا ہوں اور آج میں اس چیز کی گواہی دیتا ہوں کہ آئندہ یہ کام نہیں ہوگا اور ہم اس چیز سے دور رہیں گے اور میں اپنے بیٹے کی تمام ایکٹیویٹی پر نظر رکھوں گا۔

    فرحت نعیم کیانی نے کہا کہ ہم محب وطن لوگ ہیں اور پاکستان آرمی جیسے میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس کا خون ہماری رگوں میں ہے اور ہم اس کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں اور ان شاء اللّٰہ کرتے رہیں گے اور ذمہ داری لیتا ہوں کہ آئندہ وہ اس قسم کی غلطی نہیں کرے گا، پاک فوج زندہ باد-

    پارٹی فنڈنگ۔ فوزیہ قصوری نےعمران خان کو آئینہ دکھا دیا

  • ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    اسلام آباد:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے،اطلاعات کےمطابق معروف صحافی محس بیگ نے اپنے ٹویٹرپیج پرٹویٹ کی ہیں اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اس کے پیچھے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان ملوث ہیں‌

    محسن بیگ کہتےہیں کہ فارن فنڈڈ پارٹی کی ملک اور فوج دشمنی بھی واضح ہوگئی لسبیلا ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف سرگرمِ بھی تحریک انصاف کے یوتھیے نکلے جنھیں اداروں نے گرفتار بھی کرلیا ان کا اعتراف خود اس وڈیو میں دیکھ لیں

    محسن بیگ نے اپنے ٹویٹر پیج سے ٹویٹ کرتے ہوئے کچھ ثبوت بھی شیئر کیے ہیں اور ان کا یہ دعویٰ ہےکہ یہ پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان تھے ، محسن بیگ کہتےہیں‌کہ لسبیلا ہیلی کاپٹرحادثے کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کرنے والے پی تی آئی کے کارکنان تھے ، جس کے خلاف موثر کارروائی ہونی چاہیے

    جس منیب نامی نوجوان نے یہ پوسٹ کرنے کی غلطی تسلیم کی ہے اس نے ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ بعض سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سے متاثر ہوگیا تھا اورپھربغیر تحقیق کے منفی پوسٹ کردی جس سے ادارے کو بھی دُکھ پہنچا ہے اور شہدا کے ورثا کو بھی وہ اپنے اس رویے کی معذرت کرتے ہیں اور وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کروں گا، اس لڑکے کے باپ نے بھی اپنی سستی تسلیم کی ہے اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی اس قسم کی منفی حرکات کو مانیٹر نہ کرسکا جس کیوجہ سے آج یہ شرمندگی اٹھانی پڑی

    یاد رہے کہ ایک طرف قوم اپنے محسنوں کو خراج تحسین پیش کررہی ہے تو دوسری طرف شرپسند عناصرپاک فوج کے شہدا کے بارے میں پراپیگنڈہ کررہے ہیں ، اس پراپییگنڈہ پر سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے پاک فوج کی طرف سے اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک وملت کواپنےشہدا پرفخرہے،شرپسند عناصرگمراہی پھیلانےسےبازرہیں:ترجمان پاک فوج نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو وارننگ دے دی ،

    اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے سوشل میڈیا پیجز پر پاک فوج کےشہدا کے بارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے والوں کو احساس ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیشہ سےملک وقوم کو اپنے شہدا پرفخررہا ہے اور یہ شہدا قوم کے احیا کی ضمانت ہوتے ہیں ، پاک فوج کے شہدا کی ایک طویل فہرست ہے ، پاک فوج کے جوانوں اور شاہینوں نے اپنی جانیں نچھاور کرتے ہوئےاس ملک کی سرحد کی حفاظت کی ،

    پاک فوج کے ان شہدا نے دہشت گردوں اور ملک وقوم کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا،

    پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چند دن قبل یعنی یکم اگست کو پاک فوج کے اعلیٰ افسران سیلاب متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے بلوچستان کے دوردراز علاقوں تک پہنچتےرہے ، اس اثنا میں بدقسمتی سے ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران شہید ہوگئے،اس قومی سانحے پر پوری قوم گہرے غم میں مبتلاہے مگرسوشل میڈیا پرپاک فوج کے ان شہدا کے بارے میں پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے ،

     

    یہ پر اپیگنڈہ مہم شہدا کے خاندانوں اور مسلح افواج کے رینک اینڈ فائل میں گہرے غم اور پریشانی کا باعث بنی ہے۔ جبکہ پوری قوم اس مشکل وقت میں ادارے کے ساتھ کھڑی ہے، بعض بے حس حلقوں نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور تضحیک آمیز تبصروں کا سہارا لیا جو ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

  • عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    جن نو حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوں گے ان علاقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور،این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 246 کراچی جنوبی شامل ہیں۔

    دوسری طرف عمران خان نے قومی اسمبلی کے ان 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری طرف عمران خان کے سکیورٹی آف چیف ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جس جس سیٹ سے استعفی منظور کر کے خالی کی جائے گی، وہاں خان صاحب خود امیدوار ہوں گے اور خود الیکشن لڑیں۔ اب آجائیں میدان میں لگ پتہ جائے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں پانچ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور پانچوں سیٹیں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

    2018ء کے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے این اے 131 لاہور سے خواجہ سعد رفیق، این اے 53 اسلام آباد سے شاہد خاقان عباسی، این اے 243 سے ایم کیو ایم پاکستان کے سیّد علی رضا، این اے 95 میانوالی سے ن لیگ کے عبید اللہ خان، این اے 35 بنوں سے اکرم خان درانی کو شکست دی تھی۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نےتحقیقات کا آغازکردیا:فنڈزضبط کرنےکےاشارے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نےتحقیقات کا آغازکردیا:فنڈزضبط کرنےکےاشارے

    اسلام آباد:ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا:فنڈزضبط کرنے کے اشارے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا،حکومت کی ہدایت کے مطابق ایف آئی اے نے تحریک انصاف کیخلاف 5 مختلف انکوائری ٹیمیں بنادی گئیں۔

    فیڈرل ایویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔حکام ایف آئی اے کے مطابق تحریک انصاف کیخلاف پانچ مختلف انکوائری ٹیمیں بنادی گئی ہیں اور یہ انکوائری کمیٹیاں لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں کام کریں گی۔

    حکام ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی سے متعلقہ ریکارڈ مانگا جائے گا، جب کہ پانچوں ٹیموں کو ہیڈکوارٹر میں ایک بڑی کمیٹی سپروائز کرے گی۔

    الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کیخلاف کارروائی ہو گی. حنیف عباسی

    یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 2 اگست کو سنایا۔

    الیکشن کمیشن نے اپنے 70 سفحات پر مشتمل فیصلے میں 351 غیر ملکی کمپنیوں اور 34 افراد سے ملنے والی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیا ہے۔جن فنڈز کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ان میں ووٹن کرکٹ اور برسٹل سروسز کے علاوہ امریکا، آسٹريليا اور کینیڈا سے ملنے والی فنڈنگ بھی شامل ہے۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے کہ کیوں نہ یہ تمام فنڈز ضبط کر لئے جائیں۔

    انتخابات کا دنگل ایک بار پھر سجنے کو تیار،قومی اسمبلی کی 9 سیٹوں پر الیکشن کا ہوا اعلان

    3 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ فیصلے کی روشنی میں قانون کے مطابق اقدامات کرے اور فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کو بھی بھجوائی جائے۔فیصلے میں کہا گيا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے ملنے والی معلومات کے مطابق پی ٹی آئی نے صرف 8 بينک اکاؤنٹس ظاہر کئے جب کہ مجموعی طور پر 16 اکاؤٹس چھپائے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ 13 اکاؤنٹس پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے کھلوائے مگر ان سے لاتعلقی ظاہر کی، اکاؤنٹس ظاہر نہ کرنا پی ٹی آئی کی جانب سے آرٹیکل 17 (3) کی خلاف ورزی ہے۔

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ 2008 سے 2013 تک عمران خان کے جمع کرائے گئے سرٹیفکیٹ صریحاً غلط ہیں، عمران خان کے سرٹیفکیٹ اسٹیٹ بینک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔

  • تحریک انصاف پہلی پارٹی تھی جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی، عمران خان

    تحریک انصاف پہلی پارٹی تھی جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں 26سال سے سیاست میں ہوں،ہمیشہ کوشش کی آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کریں،انہوں نے خوفزدہ ہو کر اسلام آباد کو بند کر دیا،ہماری حکومت ہر مشکل سے نکلتی جا رہی تھی،ہم نے کورونا وبا کا بہترین طریقے سے مقابلہ کیا، ہماری حکومت کو سازش کے تحت ختم کرایا گیا،حکومت گری تو یہ سب مطمئن تھے کہ تحریک انصاف ختم ہو گئی ہے.

    وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

    عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اللہ نے کرم کیا قوم سڑکوں پر نکلنا شروع ہو گئی،میں 25 مئی کو ہونے والا ظلم کبھی نہیں بھولوں گا،ڈی چوک میں عوام پر ظلم کیا گیا، شیلنگ ہوئی ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں،ان کا خیال تھا ایک بار ڈرائیں گے تو بھیڑ بکریوں کی طرح چپ کر کے بیٹھ جائیں گے،پنجاب کا الیکشن بھی یہ دھاندلی کر کے جیتنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہوا،یہ ہمیشہ اداروں کو استعمال کرتے ہیں،جو2 نشستیں یہ جیتے بھی ہیں ان کی اسکروٹنی ہو تو وہ بھی ہار جائیں گے ، یہ ہمیشہ اداروں کا استعمال کرتے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو کواسی خوف سے قتل کیا گیا تھا کہ وہ سڑکوں پر نہ آجائے، ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا.

     

    عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

     

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے کہنے پر الیکشن کمیشن نے جلدبازی میں فیصلہ سنایا،انہیں خوف ہے کہ قوم آزاد ہو رہی ہے، ان سے قوم سنبھالی نہیں جا رہی، یہ قوم کو غلام بنانا چاہتے ہیں،یہ الیکشن کمیشن کو استعمال کر کے قوم کو غلام بنانا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن کو ایسا ادارہ بنا دیا ہے جس کے ذریعے حکومت کنٹرول ہو سکتی ہیں، میں نے ڈھائی سال انتخابی اصلاحات کیلئے کوششیں کیں،اگر ای وی ایم آجاتی تو دھاندلی ناممکن ہو جاتی،ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 163 طریقوں سے دھاندلی ہوتی ہے، اگر ای وی ایم آجاتی تو دھاندلی ناممکن ہو جاتی،ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 163 طریقوں سے دھاندلی ہوتی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیں آنے دی،الیکشن کمیشن نے بھی ان دو جماعتوں کا بھرپور ساتھ دیا.

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ میں بطورکپتان میں نےنیوٹرل ایمپائرمتعارف کرائے،سینیٹ الیکشن میں ایم پی اےکوخریداجاتاہے،ہم نےخیبرپختونخوامیں اپنے25ایم پی اےکونکالاکیونکہ وہ بکے تھے،سندھ ہاؤس میں بھی منڈی لگی، الیکشن کمیشن کو فرق نہیں پڑا، لاہورمیں بھی الیکشن کےدوران پیسےدیتےہوئےلوگ پکڑےگئے،سندھ ہاؤس میں بھی ایم این ایزکوخریداگیالیکن الیکشن کمیشن کوفرق نہیں پڑا،سب کو معلوم تھا کہ اراکین قومی اسمبلی کا کیا ریٹ لگ رہا ہے،عوامی نمائندے پیسے پر بکے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،کرپٹ قوتیں ملک کوکنٹرول کرناچاہتی ہیں،پیسےکےبغیرسیاسی پارٹی نہیں چل سکتی،کسی بھی سیاسی جماعت کو پیسہ چاہیے ہوتا ہے،میں نے شوکت خانم کے لیے پیسے اکٹھے کئے، آدھا پیسہ تو بیرون ملک سے ملا، تحریک انصاف پہلی پارٹی تھی جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی، اگر یہ فارن فنڈنگ ہے تو بیرون ملک پاکستانی جو پیسے پاکستان بھیجتے ہیں وہ کیا ہے،اوور سیز پاکستانی آپ کو پیسہ بھیجیں تو یہ فارن فنڈنگ کیسے ہوئی؟فارن فنڈنگ وہ ہےجوآپ کسی ملک سےپیسہ اکٹھاکریں،شہبازشریف نےعدالت میں بیان حلفی جمع کرایاکہ نوازشریف واپس آئینگے،بیان حلفی اورسرٹیفکیٹ دومختلف چیزیں ہیں،

  • پی ٹی آئی کا صوبائی الیکشن کمشن آفس کے باہرمظاہرہ

    پی ٹی آئی کا صوبائی الیکشن کمشن آفس کے باہرمظاہرہ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف الیکشن کمیشنر خلاف ھونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے الیکشن کمیشنر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرے کے شرکاء نے چیف الیکشنز کمیشن کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔

    وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبائی الیکشن کمشن آفس کے باہر میڈیا اور احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ ہم نے صوبائی الیکشن کمشن آفس میں قرارد جمع کروا دی ہے۔ جماعت کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ہماری موقف کی تائید کی ھے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کو فوری ہٹایا جائے۔ ہم چیف الیکشن کمشنر کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس چیف الیکشن کمشنر کے تحت صاف شفاف الیکشن نہیں ہوسکتا۔ ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو فوری ہٹایا جائے۔

     

    عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

     

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، آٹھ سال تک فارن فنڈنگ کا ڈھنڈورا پیٹنے والی پی ڈی ایم کو منہ کی کھانی پڑی ہے پی ڈی ایم کا فارن فنڈنگ کا جھوٹا بیانیہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکا ہے تحریک انصاف کے تمام اکاؤنٹ ڈکلیئرڈ ہیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں تحریک انصاف نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں سے قانونی طریقے سے پارٹی فنڈ حاصل کیا پی ٹی آئی نے اپنے تمام اکاؤنٹس کی پائی پائی کا حساب دیا ہے فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈ کا کیس تھا تحریک انصاف کا مطالبہ ہے جے یو آئی پیپلز پارٹی نون لیگ اپنے پارٹی اکاؤنٹس کا حساب دیں .

    صوبہ پنجاب میں ایک اور آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

     

    تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید میاں اسلم اقبال صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود جنرل سیکٹری زبیر نیازی اویس یونس عبدالکریم خان یاسر گیلانی رانا مدثر عمر ایڈوکیٹ شنیلا روت ثاقب سندھو ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ تعصب پر مبنی ہے پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے الیکشن کمیشن کا پہلے دن سے رول جانبدار ہے الیکشن کمشنر فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے آٹھ سال سے پی ڈی ایم اور ان کے حواری چھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے بیان کر رہے تھے جس پر انہیں شرمندگی ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا .

     

    یہ کیس فارن فنڈنگ کا نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا تھا پی ٹی آئی نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروایا الیکشن کمیشن کا دوہرا معیار پوری قوم کے سامنے کھل کر سامنے آ گیا اب جے یو آئی نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کا فیصلہ بھی فوری سنایا جائے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اسے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ان کی تمام سازشیں ناکام ہونگی یہ فیصلہ اب 22 کروڑ عوام کریں گے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی سے الیکشن کمیشن کے خلاف قراردادیں منظور ہونے کے بعد الیکشن کمشنر فوری طور پر عہدہ چھوڑے .

    الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی ہے جیسے پی ٹی آئی قبول نہیں کرتی مظاہرے میں مراد راس ہاشم ڈوگر ملک احمد بھچر اعجاز منہاس شنیلا روت رخسانہ نوید مہندر پال سنگھ ثوبیہ کمال یوسف میو یاسر گیلانی ڈاکٹر نوشین حامد معراج مہر شرافت اصغر گجر مقدسہ ایاز عاطف میو عاطف چودھری رانا مدثر ایڈوکیٹ یوسف ایڈووکیٹ حاجی مہتاب مسرت جمشید چیمہ تنزیلہ عمران ڈاکٹر ندیم خواجہ ڈاکٹر عاطف الدین سامعہ توقیر آصف بھنڈر میاں امجد اقبال ملک وقار روبینہ شاہین چوہدری عبدالرحمن وسیم قادر سلمان بارا ملک رمضان فائزخان شبیر سیال رانا عبدالسمیع ثاقب سندھو عبدالکریم کلواڑ طارق ثناء باجوہ ام البنین شوانہ بشیر طارق رشید فاروق خان نسیم زہرہ فاطمہ چدھڑ صدیق خان طاہر اقبال تبسم انوار رانا مدثر ارشاد ڈوگر مہر واجد عظیم لقمان قاضی اشتیاق ملک شہزاد احمد ڈاکٹر انیسہ فاطمہ ندیم شاکر مبارک آفتاب گل وکلاء یوتھ لیبر وومن آئی ایس ایف منارٹی ایجوکیشن اور ویلفیئر ونگز سمیت کثیرتعدادمیں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی

    انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا موقف سچ ثابت ہوا۔ الیکشن کمیشن کا پہلے دن سے رویہ جانبدار ہے فیصلے سے ثابت ہوگیا الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا ذیلی ونگ ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ہمیں ڈالرز عطیہ کیے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہیں۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ان لوگوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے روکا، کیا ایسا الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کروائےگا؟

    فرخ حبیب نے کہا کہ وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے باوجود عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، تحریک عدم اعتماد کے بعد ڈالر تقریباً 250 روپے تک گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج کے ریٹ کے حساب سے بھی ڈالر ہمارے دور کے مقابلے میں 50 روپے زیادہ ہے.

  • پی پی 139 ضمنی الیکشن:پی ٹی آئی نے ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا

    پی پی 139 ضمنی الیکشن:پی ٹی آئی نے ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا

    شیخوپورہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے حلقے پی پی 139 ضمنی الیکشن کا ٹکٹ ابو بکر شرقپوری کو جاری کر دیا۔

    یاد رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار جلیل احمد شرقپوری نے 30 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار جہانزیب راؤ نے 27 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے اور دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب سے ایک روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

    اُدھر مسلم لیگ ن کی خالی ہونے والی سیٹ پی پی 139 پر ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے جلیل شرقپوری کے کزن ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے انہیں ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کیا، اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری بھی موجود تھے۔ جن کی درخواست پر ابوبکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔پی پی 139 پر ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق حلقے میں پولنگ گیارہ ستمبر کو ہوگی۔

  • پی ٹی آئی کا احتجاج، ریڈ زون میں کنٹینرز پہنچا دیئے گئے

    پی ٹی آئی کا احتجاج، ریڈ زون میں کنٹینرز پہنچا دیئے گئے

    پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرے کے پیش نظر ریڈ زون میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

    سابق وزیراعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر آج سہ پہر 3 بجے نادرہ چوک اسلام آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس کی قیادت اسد عمر کریں گے،پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اکٹھے ہوکر فارن فنڈنگ کیس کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

    سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں یہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ سامنے نہیں لا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ضرور ہو گا، تاہم پی ٹی آئی کارکن ریڈ زون نہیں جائیں گے۔

    دوسری طرف اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی آج احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا، ہمیں محسوس ہوا اس میں ان کی خاص دلچسپی نہیں ہے، کچھ رپورٹس ملی ہیں، عمران خان اور فواد چوہدری کا بیان بھی آیا، رپورٹس کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کے سامنے بے نظمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس 48 گھنٹوں میں سپریم کورٹ بھیجا جائے،نواز شریف

     

     

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی لگا رکھی ہے، ریڈ زون میں احتجاج کی قطعاً اجازت نہیں ہے، ریڈ زون میں کسی نے داخل ہونے کی کوشش کی تو پھر گلہ نہیں کرنا، متنبہ کرتا ہوں ریڈ زون کے اندر داخل ہونے کی کوشش نہ کریں۔