Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو پولیس نے ریلیز کر دیا

    پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو پولیس نے ریلیز کر دیا

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے ریلیز کر دیا-

    باغی ٹی وی:سیمابیہ طاہر کو پشاور ہائیکورٹ سے حاصل کی گئی ضمانت کی تصدیق کے لیے اڈیالہ جیل سے تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا تھاپولیس نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت کی تصدیق ہونے پر انہیں ریلیز کیا، سیمابیہ طاہر نے پشاور ہائیکورٹ سے 26 فروری تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے جس کی تصدیق کے لیے انہیں اڈیالہ جیل سے تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا۔

    سیمابیہ طاہر 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمہ میں مطلوب تھی، سیمابیہ طاہر جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پیش ہونے کے لیے بدھ کے روز اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جہاں سے انہیں تحویل میں لیا گیا، سیمابیہ طاہر کو نومبر 2024 میں درج کیے گئے کیسز میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو تحویل میں لے لیا گیا

    وزارت ہوابازی کووزارت دفاع میں ضم کردیا گیا

    چیمپئنز ٹرافی 2025:وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان

  • پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر   کو تحویل میں لے لیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو تحویل میں لے لیا گیا

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے تحویل میں لے لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق سیمابیہ طاہر کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ میں ملزمہ ہیں، وہ اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں پیشی کے لیے آئی تھیں،سیمابیہ طاہر کو نومبر 2024 میں درج کیے گئے کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    سیمابیہ طاہر کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

  • یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال  بھی سیاہ ہیں،عظمیٰ بخاری

    یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہر وقت یوم سیاہ مناتے ہیں، یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو لیکن کرپشن ہورہی ہے-

    باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ8 فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ اور عوامی دلوں اور دماغ میں زیادہ ہے کیونکہ اسے ملکی تعمیر و ترقی سے جوڑا جا رہا ہے،8 فروری کے دن کے سبب ملک کو تعمیر و ترقی دی پاکستان کو ڈیفالٹ سے نجات ملی، مر یم نواز کی حکومت نے پنجاب کی عوام کو ذہنی سکون خوشحالی مفت ادویات اپنی چھت اپنا گھر گھروں سے کوڑا کرکٹ ختم کرکے تجاوز ا ت ختم کرکے صا ف ستھرا ماحول دیا-

    چیمپئنز ٹرافی: سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے بچوں کو لیپ ٹاپس ملے عوام کیلئے نئے ہسپتال و سڑکیں ملیں ، 54 ارب روپے کا بجلی ریلیف دیا، دھی رانی پروگرام شروع کئے اقلیت کارڈ ، شرمنگ فارمنگ عوام کو دی گئی، مگر ایک ایسی جماعت ہے جسکی جانب سے کبھی عدالتوں پر حملہ تو کبھی 9 مئی تو کبھی دنگا فساد کی دھمکیاں تو کبھی آئی ایم ایف کو خطوط لکھوائے جا رہے تھے –

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو لیکن کرپشن ہورہی ہے، قذافی اسٹیڈیم میں افتتاح پر لوگ خوش تھے ہمارے بچوں کو پیٹرول بم اور جیلیں نہیں چاہیئں، پاکستان میں چیمپئننز ٹرافی ہورہی ہے دو بڑی ٹیمیں پاکستان آگئی ہیں دوبارہ میدان سجیں گے۔

    حماس نے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا

    انہوں ںے کہا کہ کل ہارس اینڈ کیٹل شو میں مریم نواز افتتاح کریں گی، یوم انتشار و یوم سیاہ اس لیے منایا جا رہا ہے کیونکہ کارکردگی نہیں ہے، صوابی میں جلسہ رکھا ہے جس کیلئےکھلم کھلا پیسہ اور سرکاری وسائل کا استعمال ہوگا، تقریر کوئی مثبت ہو کے پی عوام کو منصوبے ہی بتا دیں، گنڈاپور کو چیلنج کرتی ہوں کے پی کےلئے کیا کیا ہے؟ اسکو لز اسپتال کالجز کی حالت کیا ہے؟ انہیں ٹیکس کا پیسہ تقریروں میں لٹانا ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی نے کال دی تو لاہور کے کسی حلقہ میں بتائیں کتنے لوگ نکلے؟-

    مریم نواز کا پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم

  • گزشتہ چار سال میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے،مریم اورنگزیب

    گزشتہ چار سال میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے،مریم اورنگزیب

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ2018 میں آر ٹی ایس سسٹم بند کر کے مینڈیٹ چوری کیا گیا، جبکہ 8 فروری 2024 کو عوام کو ان کا حق واپس ملا۔

    باغی ٹی وی :لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے آج یوم سیاہ ہوگا لیکن سارا پاکستان آج جشن اور یومِ تعمیر و ترقی منایا جا رہا ہے 2018 میں آر ٹی ایس سسٹم بند کر کے مینڈیٹ چوری کیا گیا، جبکہ 8 فروری 2024 کو عوام کو ان کا حق واپس ملا، گزشتہ چار سال میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے، جس کے باعث ملک معاشی بحران اور مہنگائی کی لپیٹ میں آ گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن کے باعث ملک اندھیروں میں چلا گیا، ترقی کرتی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، مہنگائی عروج پر تھی اور عوام ریلیف سے محروم تھے لیکن وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کو مستحکم کیا گیا اور مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد پر آ گئی، پی ٹی آئی حکومت نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا اور دوست ممالک کو ناراض کیا، تاہم ن لیگ حکومت کی کوششوں سے دوبارہ عالمی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

    جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے، فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے،خواجہ آصف

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن آج اسٹاک مارکیٹ 100,000 پوائنٹس سے تجاوز کر چکی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جس کا کریڈٹ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے-

    چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے

  • جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے، فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے،خواجہ آصف

    جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے، فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے، فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے-

    باغی ٹی وی : خواجہ آصف نے نے ایس سی او کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر فساد برپا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا اور کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے، مگر پی ٹی آئی عالمی ایونٹس کی توقیر میں کمی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر جیسے واقعات کو دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس وقت آج کے جلسے میں مختلف گروہوں میں اختلافات ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کیا کہ ان کے 99 فیصد مطالبات پورے ہو چکے ہیں، تو پھر احتجاج کا جواز کیا ہے؟حکومتی کوششو ں سے معیشت مستحکم ہو چکی ہےپالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ گیا ہے، مہنگائی کی شرح کم ہو رہی ہے، اور اسٹاک مارکیٹ 1,18,000 کی نفسیاتی حد تک پہنچ چکی ہے۔

    چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے

    انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی متوقع ہے، جبکہ دہشت گردوں کے خاتمے اور چینی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں پی ٹی آئی احتجاج اور فساد کی سیاست کر رہی ہے، آج ملک میں یومِ ترقی منایا جا رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی یومِ سیاہ منا رہی ہے پی ٹی آئی کا رویہ پاکستان کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے اور چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کے لیے فسادی ٹولہ متحرک ہو رہا ہے،ایک شور تھا ٹرمپ آئے گا چھا جائے گا بانی باہر آجائے گا ، ٹرمپ تو آگیا لیکن ان کا کچھ نہ بنا –

    مریم نواز کا پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم

    انہوں ںے کہا کہ آج کے پی میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہے، صوابی میں سرکاری مشینری اور وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، سیاسی روایات کے مطابق جلسے کیے جائیں تو کسی کو اعتراض نہیں مگر اسلام آباد پر چڑھائی کرنا پی ٹی آئی قیادت کا وطیرہ ہے، پی ٹی آئی کی اصل قیادت ان کی جماعت میں موجود مخصوص ٹولے کی سازشوں کا شکار ہوکر مصلحت کا شکار ہوگئی۔

    چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے

  • پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج  کو حتمی شکل دے دی

    پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کو حتمی شکل دے دی

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے 8 فروری کو احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی نے احتجاج کو حتمی شکل دے دی-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق 8 فروری کو پی ٹی آئی اسلام آباد میں کوئی احتجاج نہیں کرے گی، جلسہ صرف خیبرپختونخوا میں کیا جائے گا،اسلام آباد کی قیادت اور کارکنان صوبائی جلسے میں شرکت کرے گی، تمام قافلوں کے پہنچنے کے بعد خیبر پختوبخوا کو باہر کے لوگوں کے لیے بند کیا جائے گا-

    پنجاب کے ورکرز اور قیادت لاہور جلسے میں شرکت کرے گی، جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرے گے جبکہ سندھ کی قیادت کراچی سمیت اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے-

    قذافی اسٹیڈیم چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ،عوام کیلئے داخلہ مفت

    لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹیرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے پارلیمنٹیرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے لاہور میں پارلیمنٹیرینز کنونشن منعقد کیا جائے گا پارلیمنٹیرینز کنونشن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی شریک ہوں گے۔

    مشتری سے بھی 12 گنا بڑا سیارہ دریافت

    لاہور میں ہونے والے پارلیمنٹیرینز کنونشن میں سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پارلیمانی لیڈرز بھی شرکت کریں گے اس کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز،پارلیمانی لیڈرز اور چیف وہپ شریک ہوں گے پارلیمنٹیرینز کنونشن میں آئین و قانون کی بالادستی،انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے موضوع پر گفتگو ہوگی، پی ٹی آئی پالیمنٹیرینز کنونشن میں قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی-

    موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے،جسٹس منصور

  • لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے،عظمیٰ بخاری

    لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے-

    باغی ٹی وی: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھائی صاحب آپ لوگوں کی دماغی حالت درست نہیں یا جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کرتے ہیں؟ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا کھلا این آر او مانگا ہے جن کے نام عمران خان خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، ایک ٹولہ نواز شریف اور مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا ، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے-

    مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے-

    حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں،وزیراعظم

  • بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں،خواجہ آصف

    بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے مذاکرات کاسلسلہ شروع کیا، اب خط لکھ رہے ہیں، یہ سب نشاندہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں آپ خود بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگاسکتے ہیں، پی ٹی آئی تتربترہوئی ہے، مذاکرت کسی کے کہنے پرکیے جارہے تھے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کولکھے خط کوانھوں نے ابھی پڑھا یا دیکھا نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں کو خط کا بتایا تھا، اکتوبرمیں ہمارا رابطہ ضرورہوا تھا جس کے بعد ایک امن وعامہ سے متعلق اجلاس میں بھی ملاقات ہوئی تاہم ابھی اسٹبلشمنٹ سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

    یوٹیوبر سے لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا 300 سے زائد ویڈیوز برآمد

    گوہر علی خان نے زور دیا کہ پی ٹی آئی عوامی اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، خان صاحب نے کہا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم کی حیثیت سے خط لکھنا چاہتے ہیں، خط میں انہوں نے اپنے دل کی بات کھل کر کی، اگر وہاں سے کوئی جواب آتا ہے تو ہم اسے ویلکم کریں گے۔

    پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

  • پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق خصوصی طور پر 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کے خلاف سماعت ہو گی، جن ایم این ایز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے تھے ان کی سماعت کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تین ممبران پر مشتمل ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے چئیرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی منظوری کے بعد کیٹی تشکیل دی گئی ہے، اگر ایم این ایز متعلقہ تاریخ پر حاضر نہیں ہوتے تو کمیٹی ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ سنانے کی مجاز ہے۔

    اوچ شریف: ناصر ٹاؤن کےسیوریج مسائل حل نہ ہوسکے، عوام شدید مشکلات کا شکار

    پیکا قانون کے تحت مقدمات درج، ایک شخص گرفتار

    بحریہ ٹاؤن اراضی الاٹمنٹ ریفرنس: قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کو عدالت سے بڑا ریلیف

  • اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی،جنید اکبر

    اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی،جنید اکبر

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرپی ٹی آئی کے پی جنید اکبرنے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دوپہر 12 بجے ہوگا۔

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اجلاس میں8 فروری کو صوابی جلسےکی تیاریوں کے لیے حکمت عملی طےکی جائےگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

    سعودی طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے پہلے راستہ بھٹک گیا

    اس حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کے دوران صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ لانگ مارچ میں یہ فرق ہو گا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔

    ہائی وے اتھارٹی کا ایم ٹیگ پر مکمل عملدرآمد کا آغاز

    جنید اکبر نے کہا کہ اگر ہماری حکومت میں شہباز شریف کے بچے نہ روئے تو پی ٹی آئی کو چھوڑ دوں گا مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں، پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کیلئے مجھے عمران خان نے کوئی ہدایت نہیں دی، موجودہ تنظیمیں ہی کام کریں گے۔

    واٹس ایپ میں نیا اسرائیلی وائرس پھیلنے کا انکشاف