Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،عظمی بخاری

    پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،عظمی بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑ رہی ہے اور پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی۔

    باغی ٹی وی: عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس کسی بھی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی اور نہ ہی کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑا جائے گا پنجاب پولیس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ان کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے، اور وہ مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے میں کسی قسم کی کمیابی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب میں انتقامی کارروائیوں یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہےانہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مریم نواز کی حکومت میں پنجاب پولیس مکمل طور پر غیر سیاسی اور غیر جانبدار طریقے سے کام کر رہی ہے، اور یہ کسی بھی صورت میں سیاسی لبادے میں چھپے ہوئے مجرموں کو بچنے کی اجازت نہیں دے گی جنہوں نے نو مئی کو شہداء کے مجسموں کی توہین کی، ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

    علیزے شاہ کو ایک بار پھر بولڈ ویڈیوز پر تنقید کا سامنا

    عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کی غیر جانبدار کارروائیوں کی وجہ سے عوام کا اعتماد بڑھا ہے اور اب کوئی بھی مجرم قانون سے بچنے کے لئے کوئی بھی چالاکی نہیں کر سکتا۔ وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت کی پختہ ارادی اور پولیس کے مضبوط اقدا مات کی وجہ سے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

    واضح رہے کہ عمر ایوب نے حال ہی میں ایک بیان میں پنجاب پولیس کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے جس پر وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے ردعمل میں واضح کیا کہ پنجاب پولیس اپنے فرائض بخوبی ادا کر رہی ہے اور کسی بھی سیاسی دباؤ کے بغیر مجرموں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

    محکمہ جیل کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی جاری

  • پیکا ایکٹ کالا قانون ہے جوکسی صورت قبول نہیں ،بیرسٹر گوہر

    پیکا ایکٹ کالا قانون ہے جوکسی صورت قبول نہیں ،بیرسٹر گوہر

    ایبٹ آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا-

    باغی ٹی وی: ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی، عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہور یت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں نکلا، حکومت نے جو کچھ لکھا ہوا تھا وہ ہمارے ساتھ شیئر کرتے پیکا ایکٹ کالا قانون ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کرتے، مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جوسیاسی حل نہیں چاہتے تھے، 8 فرو ری کو مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف صوابی میں تاریخی جلسہ ہو گا۔

    جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روسی صدر کے قتل کی سازش کا انکشاف

    علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹانے کے بعد زیرگردش خبروں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے،علی امین پر مکمل اعتماد ہے سینیٹ میں صوبے کی نمائندگی نہیں، فوری مخصوص نشستیں دے کر سینیٹ کا الیکشن کرایا جائے اورہم سب اپوزیشن جماعتوں سے ملیں گے۔

    ٹرمپ کی وفاقی ملازمین کو آٹھ ماہ کی تنخواہ کے ساتھ استعفیٰ دینے کی پیشکش

  • سانحہ 9 مئی کیسز:13 مقدمات میں مکمل چالان پیش کرنے کا حکم

    سانحہ 9 مئی کیسز:13 مقدمات میں مکمل چالان پیش کرنے کا حکم

    راولپنڈی:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، راشد شفیق سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے تمام ملزمان کی صرف حاضری لگائی گئی،عدالت نے کیسز کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ گزشتہ روز بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔

    وکلاء صفائی نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کے لیے درخواست بھی دائر کر دی اور موقف اختیار کیا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو دیگر سانحہ 9 مئی کیسوں سے الگ کرنے کا فیصلہ ختم کیا جائے،سماعت کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

    لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

    ون چائنہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے،صدر مملکت

    حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے تو ہم آگے دیکھیں گے،بیرسٹر گوہر

  • حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے تو ہم آگے دیکھیں گے،بیرسٹر گوہر

    حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے تو ہم آگے دیکھیں گے،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پہل بانی پی ٹی آئی نے کی۔

    باغی ٹی وی: بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے تھے، لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئیں، تاہم اس کے باوجود ہم نے مذاکرات کی پیشکش کی،اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب فوری طور پر دیتی حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 28 تاریخ کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے، لیکن جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبات پر حکومت نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا،حکومت چاہتی ہی نہیں تھی کہ مذاکرات ہوں اور ان کا حل نکلے،مذاکرات ختم ہونے کے بعد ابھی تک کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

    ون چائنہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے،صدر مملکت

    قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے تو ہم آگے دیکھیں گے اور بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کیا تھا ہم پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی عدم شرکت کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

    ملٹری ٹرائل کس بنیاد پر چیلنج ہو سکتا ہے؟جسٹس جمال مندوخیل کا خواجہ حارث سے استفسار

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبے پر 7 روز میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان نہیں کیا اس لیے ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔

  • 26 ویں ترمیم کیخلاف  عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے

    26 ویں ترمیم کیخلاف عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے

    راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور مذاکرات ایک ہی جگہ ہو رہے تھے، کہیں اور مذاکرات نہیں ہو رہے تھے۔

    باغی ٹی وی : بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھلے دل کے ساتھ ان کے ساتھ بیٹھے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ ہم 26 ویں ترمیم کے خلاف باقی حزب اختلاف کی جماعتوں سے ملیں گے اور عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے۔

    گوہرعلی خان نے کہا کہ علی امین کو ہٹانے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ علی امین کا پیغام آیا تھا اور انہوں نے خود ملاقات میں بتایا کہ ان پر کام کا بہت زیادہ بوجھ ہے اور ان کی نیند پوری نہیں ہو رہی، علی امین گنڈا پور کی مرضی سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے، اور علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے صرف ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

    اداکارہ راکھی ساونت کو پاکستانی نوجوان کا رشتہ مل گیا

    بیرسٹر گوہرعلی خان نے تحریک انصاف میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ ہم مذاکرات چھپ کر نہیں کریں گے بلکہ کھل کر کریں گےہمارے یہی مذاکرات ہیں جو اب ختم ہو چکے ہیں۔

    شادی کیلئے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان کا دھوکا

  • پی ٹی آئی کی ملاقات سے گریز پرکمیٹی کو تحلیل کرنے پر غور کریں گے،عرفان صدیقی

    پی ٹی آئی کی ملاقات سے گریز پرکمیٹی کو تحلیل کرنے پر غور کریں گے،عرفان صدیقی

    اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتی ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کا حتمی فیصلہ مذاکرات ختم کرنے کا ہے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر عرفان صدیقی نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کمیٹی میں سات جماعتیں شامل ہیں اور ہم انہیں قید نہیں کر سکتے، اگر وہ ملاقات سے گریزاں ہیں تو پھر ہم غور کریں گے کہ کمیٹی کو تحلیل کر دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی آج کمیٹی اجلاس میں شامل ہوتی ہے تو اپنا جواب ان سے شیئر کریں گے پی ٹی آئی کے مطالبے کے مطابق اگر کوئی ترمیم یا تبدیلی کرنی ہے تو وہ بھی کی جا سکتی ہے، تاہم اگر پی ٹی آئی مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتی ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کا حتمی فیصلہ مذاکرات ختم کرنے کا ہے۔

    وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس مؤخر

    دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی انکار کرتی ہے تو مذاکرات کی مشق لاحاصل ہوگی، حکومت مذاکرات کے راستے ہمیشہ کھلے رکھنا چاہتی ہے اور مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کے خلاف ہے۔

    گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج حکومتی مذاکراتی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق، پارٹی نے اپنے مطالبے پر قائم رہتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ جب تک یہ کمیشن نہیں بنتا، پی ٹی آئی مذاکرات کو آگے نہیں بڑھائے گی، پی ٹی آئی نے جیلوں میں بند پارٹی رہنماؤں کی رہائی اور 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

    رمضان شوگر ملز ریفرنس،مدعی کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف

  • پشاورہائیکورٹ  نےاسد قیصر  کی  گرفتار ی روک دی

    پشاورہائیکورٹ نےاسد قیصر کی گرفتار ی روک دی

    پشاورہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو گرفتار کرنے سے روک دیا-

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی گئی عدالت نے اسد قیصر کو 24 نومبر 2024 کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت میں بھی حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، لیکن اس کا آرڈر تحریری شکل میں نہیں لکھا گیا تھا انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ اس بار ضمانت کا آرڈر تحریری شکل میں جاری کیا جائے۔

    چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےاستفسار کیا کہ اسد قیصر کے خلاف کس قسم کے مقدمات درج ہیں اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایف آئی اے اور نیب کے کوئی مقدمات اسد قیصر کے خلاف درج نہیں ہیں۔

    درخواست گزار کے وکیل نے درخواست میں اسلام آباد پولیس سے بھی رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ وہاں ان کے خلاف کوئی مقدمات درج ہیں یا نہیں۔

    عدالت نے اسلام آباد پولیس کو 15 دن کے اندر رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ اسلام آباد کے آئی جی سے رپورٹ طلب کی جائے گی، کمشنر سے رپورٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • علی امین کی جیل میں عمران خان سے ملاقات

    علی امین کی جیل میں عمران خان سے ملاقات

    راولپنڈی: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

    ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، عمران خان اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا 8 سال بعد افغانستان کا دورہ

    ملاقات میں 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اوربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو مختلف ہدایات دی، کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیراعلی کے پی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

    بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

  • پی ٹی آئی نے  بین الاقوامی رابطہ کاری کیلئےکمیٹی تشکیل د یدی

    پی ٹی آئی نے بین الاقوامی رابطہ کاری کیلئےکمیٹی تشکیل د یدی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    باغی ٹی وی : پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی پاکستان کا موقف موٹر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔

    تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل ہیں-

    جی ایچ کیو حملہ کیس: دو ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں مختلف سیاسی و دینی جماعتوں اور مکاتب فکر کے رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں قومی مسائل، دہشتگردی، فرقہ واریت، لسانی تعصب اور لاقانونیت جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

    اجلاس میں شریک رہنماؤں میں لیاقت بلوچ، علامہ ابتسام ظہیر، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، قاری یعقوب شیخ، محمد علی درانی، علامہ روف حسن نقوی، پیر ہارون گیلانی اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان میں کارروائی،1832کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ مشاورتی اجلاس بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پر منعقد کیا گیا ہے،ملک کو اس وقت دہشت گردی، فرقہ واریت، لاقانونیت اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ہم اس صورتحال سے دوچار ہیں۔ ہمیں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا ملک کو درپیش سنجیدہ مسائل کے حل کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک کو قانون کی حکمرانی کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی، قانون کی حکمرانی ہوگی تو لوگوں کو ان کا حق ملے گا اور ریاست آگے بڑھے گی۔

    جو کوئی بھی اسرائیلی فوج کے لیے خطرہ بنے گا اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی،اسرائیل

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور قوم اپنی خودمختاری اور ملکی استحکام کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ جب تک خود مختار نہیں ہوں گے، تب تک اسلامی اقدار پر عمل ممکن نہیں علی امین گنڈاپور نے فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے علماء کرام کے کلیدی کردار پر زور دیا اور کہا کہ علماء کرام اس سلسلے میں اہم رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔

    اجلاس کے دیگر شرکاء نے اس مشاورتی اجلاس کو قومی یکجہتی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اقدام کو سراہا کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے قومی مسائل پر قیادت کرتے ہوئے ایک قومی لیڈر کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا یہ اقدام دیگر صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت کے لیے قابل تقلید ہے۔

    راکھی ساونت پاکستان پہنچ گئیں؟

  • پی ٹی آئی نے  پورے مذاکراتی عمل کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے،عرفان صدیقی

    پی ٹی آئی نے پورے مذاکراتی عمل کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے،عرفان صدیقی

    اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا جوڈیشل کمیشن نہیں بنائیں گے،پی ٹی آئی نے پورے مذاکراتی عمل کو تماشا بنا کر رکھ دیا، ہم کب تک اس تماشے کا حصہ بنے رہیں گے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کر کے اسپیکر قومی اسمبلی اور کمیٹی کی توہین کی ہے اور پورے مذاکراتی عمل کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے، ہم کب تک اس تماشے کا حصہ بنے رہیں گے،پی ٹی آئی نے اسپیکر کو ابھی تک باقاعدہ طور پر مذاکرات کے خاتمے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا ہے، لہٰذا اسپیکر قومی اسمبلی نے پہلے سے طے شدہ امور کے مطابق 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

    نئی امریکی انتظامیہ کی طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے 28 تاریخ کو آئیں، بیٹھیں اور ہمیں سنیں، ہم نےکبھی نہیں کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنائیں گے، ہم مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں،ہم نے مذاکرات ختم نہیں کیے، جب ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں، کیا ہم اس کمرے میں بیٹھ کر دیواروں سے بات کریں؟مذاکرات میں صبر اور تحمل کی ضرورت ہوتی ہے، اگر پی ٹی آئی مذاکرات کو چھوڑ کر جا رہی ہے تو یقیناً ان کے ذہن میں کوئی منصوبہ ہوگا۔

    نئی امریکی انتظامیہ کی طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی