Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی نے نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

    پی ٹی آئی نے نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

    پی ٹی آئی نے نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

    شو کاز نوٹس پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے جاری کیا جھوٹے الزامات اور پارٹی کیخلاف بیان بازی پرشوکاز نوٹس جاری کیا گیا ، نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ 24جنوری تک الزامات کے ثبوت فراہم کریں 24جنوری سے قبل جواب نہ دیا تو فیصلہ دے دینگے،نور عالم خان اپنے الزامات پر اپنی پوزیشن واضح کریں نور عالم خان نے پارٹی قیادت پر الزامات لگائے،جو میڈیا پرنشر اور شائع ہوئے،نور عالم خان اپنا وضاحتی جواب 24 جنوری تک جمع کروائیں

    قبل ازیں رکن قومی اسمبلی نور الم خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ لوگ تحریک انصاف کے اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے پر کیوں پریشان ہیں آٹے، گھی چینی، پٹرول بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اورعوام کی مصیبتوں کیلئے انہی اہم افراد کا احتساب ہونا چاہئیے۔ چاہے کچھ بھی ہو پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔

    قبل ازیں نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک مجھےکس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گے، پرویز خٹک پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں میں نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی ،مجھے بتایا جائے میں نے کہاں پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی مہنگائی اور بیروزگاری پربات کرناخلاف ورزی ہے تو میں نےکی ہے اورکرتا رہوں گا پھر مجھے ایک نہیں سو بار شوکاز جاری کیے جائیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔میں منتخب نمائندہ ہوں،عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے، میں یہ ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا۔

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • ندیم افضل چن نے ایک اور”چن چڑھا دیا”کیا کہتے ہیں سُننا نہ بھولیئے

    ندیم افضل چن نے ایک اور”چن چڑھا دیا”کیا کہتے ہیں سُننا نہ بھولیئے

    لاہور:ندیم افضل چن نے ایک اور”چن چڑھا دیا”کیا کہتے ہیں سُننا نہ بھولیئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ندیم افضل چن بھی بول پڑے اور بڑے سکینڈل کی نشاندہی کردی۔

    ندیم افضل چن نے سالم سرگودھا رنگ روڈ کو راولپنڈی رنگ روڈ ٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیوروکریٹس اور مخصوص ہاوسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کے لیے روٹ تبدیل کیا گیا۔

     

    اس حوالے سے ملیحہ ہاشمی نے ندیم افضل چن کی زبان سے نکلے ہوئے کلمات ندیم افضل چن کی ہی زبانی سب کو سُنا دیئے ، ملیحہ کہتی ہیں کہ ندیم افضل چن تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ !

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب انکوائری کروائیں اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران بھی انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا تھا،اب ایک نیا روٹ بنا لیا گیا جس کے لیے ہمیں آن بورڈ بھی نہیں لیا گیا۔

    ندیم افضل چن کاکہنا تھا کہ میری گزارش ہے جنہوں نے یہ روٹ تبدیل کیا ان کے خلاف انکوائری ہونی چاہئیے۔اس میں بڑے بڑے ٹائیکون،بیوروکریٹس، بیورکریٹس کے رشتے دار ملوث ہیں جنہوں نے نئی سڑک پر زمینیں خرید رکھی ہیں۔

  • پاکستان میں گندم کا بدترین بحران آنے والا ہے،لیگی رہنما

    پاکستان میں گندم کا بدترین بحران آنے والا ہے،لیگی رہنما

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گندم کا بدترین بحران آنے والا ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دن پھرے ہیں وزیراعظم بننے کے بعد لوگ اس حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، ملک میں شوگر، آٹا، کھاد، فرنس آئل، اسٹاک مارکیٹ، ڈالر سمیت ہر جگہ مافیاز بیٹھے ہیں، وزیر کہہ رہے ہیں کہ زیادہ استعمال کی وجہ سے کسان کو کھاد نہیں مل رہی، کھاد 2700 روپے میں بھی نہیں مل رہی، پاکستان میں گندم کا بدترین بحران آنے والا ہے پھر یہ وزرا کہیں گے کہ لوگوں نے روٹیاں زیادہ کھانا شروع کر دی ہیں۔

    کرپٹو کرنسی اسکینڈل: فراڈ میں ملوث ایک کمپنی کو نوٹس جاری

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک سے بڑھ کر ایک نالائق وزیرعوام پر مسلط کر کھا ہے، کسی وزیر کو فیل ہونے پر مزید بڑی وزارت دے دی جاتی ہے، ان کی کارکردگی کا ثبوت یہ ہے کہ کسی گھر میں گیس نہیں آرہی،اسد عمر کو بحیثیت وزیر خزانہ فیل کر دیا گیا تھا اور وہ اپوزیشن کو لیکچر دے رہے تھے، ان کی کسی بات کا جواب دینا وقت کا ضیاع ہے، یہ فیل حکومت کے فیل وزرا ہیں۔

    لیگی رہنما کا کہناتھا کہ اسٹیٹ بینک اصلاحات کی بجائےملک کی قومی معاشی پالیسی کا سودا کرنا ہےخطےمیں کسی ملک کےپاس اسٹیٹ بینک جیسےاختیارات نہیں ہیں گورنر اسٹیٹ بینک وائسرائے ہوں گے اور وہ حکومت کو جوابدہ نہیں ہوں گے، انہیں سیاہ و سفید کا مالک بنا دیا گیا ہے، چلیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اسٹیٹ بینک کی کارکردگی جانچنے والا کون ہوگا،بورڈ آف گورنرز کیسےاپنے چیئرمین کی کارکردگی جانچ سکتا ہےعمران خان ایک سکیورٹی رسک بن گئے ہیں اس قانون میں لکھا ہے کہ گورنر سمیت تمام عہدیدار اپنی تنخواہیں خود مقرر کریں گے اور بینک کی کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا-

    بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے بعد خوف کا شکار حکومت انتظامی افسران کا تبادلہ کررہی ہے،مولانا فضل…

    لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کر رہی ہے، اس کا کام حکومتی ناکامیوں کو اجاگر کرنا ہے، اپوزیشن کے پاس توپ نہیں ہوتی، عوام نے خانیوال، لاہور، ڈسکہ سمیت ہر جگہ ن لیگ اور خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بھی ہماری اپوزیشن کو کامیابی دلائی، اس وقت ہر سیاسی جماعت کے کردار کو عوام دیکھ رہے ہیں-

    خیبر پختونخوا حکومت کا مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ساتھ دینے والوں کا عوام احتساب کرے گی،آئندہ انتخابات میں کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہوں گے،ملکی مسائل کا حل شفاف آزادانہ انتخابات ہےاپوزیشن جھوٹے مقدمات، جیلوں کےذریعے ان کا سامنا کر رہی ہے23 مارچ کو لانگ مارچ کے ذریعے پی ڈی ایم اپنا کردار ادا کرنے جا رہی ہے، مسلم لیگ ن نے عوامی دباؤ کے ذریعے ایسا کر دیا ہے کہ ان حکومتی بینچوں سے بھی باتیں آنا شروع ہو گئی ہیں، الیکشن کے نزدیک پی ٹی آئی کے اندر توڑ پھوڑ شروع ہو جائے گی۔

    مری میں سیاحوں کے داخلے کی مشروط اجازت

  • پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا،پی پی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری

    پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا،پی پی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری

    لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔

    وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ملک دو ہندسوں کی اونچائی کے ساتھ سست اقتصادی ترقی کا شکار ہے۔اس دوران پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت کی ایک مایوس کن تصویر بنائی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس دہائی کی بلند شرح سود، بجلی کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ، زراعت میں گراوٹ اور اس کے ساتھ ساتھ ایک بے مثال درآمدی بل اور پیداوار کی بڑھتی ہوئی لاگت دونوں صنعت اور زراعت میں پی ٹی آئی نے نقصان ہی پہنچایا ہے

    اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے گندم اور چینی کی قلت کا سامنا ہے۔3 سالوں میں قیمتوں میں دوگنا ہونے کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کی کپاس کی پیداوار14 ملین گانٹھوں سے گر کر صرف 7 رہ گئی ہے۔

    اس کے ساتھ ضرورت سے زیادہ معیشت کو سست کیا اور نتیجہ نکلا۔مالی سال 20 میں صرف 0.5 فیصد نمو میں اضافہ ہوا

    پی پی پی کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق افراط زر ، پٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ مہنگائی کا باعث بنا ، افراط زر ملک کی 70 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بجلی کی قیمتوں میں 87 فیصد اور پٹرول کی قیمتوں میں 73 فیصد اضافہ ہوا۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”454233″ /]

    وائٹ پیپر میں بتایا گیا کہ سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں چینی سرمایہ میں 85 فیصد کمی آئی ، پی ٹی آئی دور حکومت میں ملکی قرضوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا ، کورونا کے دوران 50 لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ 3 سالوں میں زرعی پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا گیا ، خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 167 میں سے 164 پر ہے۔

    وائٹ پیپرمیں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے 40 ماہ اور 1232 دن ہو گئے ہیں،پاکستان مہنگائی کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس وقت پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد سے زائد ہے اور پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سیزیادہ مہنگا ترین ملک ہے۔پاکستان میں اس وقت 66 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہیں۔سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور یہاں بیروزگاری کی شرح 4 فیصد ہے جبکہ نو سال سے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں پر اس وقت ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری 10.3 فیصد تک جا پہنچی ہے

    آج ہر پاکستانی پر تقریبا دو لاکھ روپے کا قرض چڑھ چکا ہے اورگردشی قرضے تقریبا 2.3 ٹریلین ڈالرز ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ملک کا تجارتی خسارہ 30.7 تک پہنچ چکا ہے جبکہ منی بجٹ میں دودھ ، جولیری، الکٹرک گاڑیوں، سولر پینل سمیت دیگر اشیا پر 17 فیصد کے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

  • معیشت مضبوط اورملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں،وزیراعظم

    معیشت مضبوط اورملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوروناکےباعث پیداہونے والےچیلنجوں کےباوجودکاروباری شرح میں اضافہ ہوا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والےچیلنجوں کے باوجود کاروباری شرح میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ 9 ماہ کےدوران رجسٹرڈ کاروباروں کےمنافع میں59 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے، ملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں۔

    تحریک انصاف سرخرو ہوئی،ثابت ہوگیا فارن فنڈنگ کاکوئی معاملہ نہیں،پاکستان زندہ باد:…

    وزیراعظم نے کہا امید ہے کاروبار اورآجر ان فوائد میں افرادی قوت کوبھی شامل کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نےہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کر دیا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی ملک اس طرح ترقی نہیں کرسکتا، طویل المدتی پلاننگ نہ ہونے سے تھوڑے سے علاقے ترقی کرتے ہیں اور زیادہ علاقے ترقی میں پیچھے رہ جاتے ہیں چین نے30سال کا پلان بنایا ہوا ہےدنیا میں سب سے تیزی سے جو ملک ترقی کررہا ہے وہ چین ہے۔

    ماضی میں سڑکیں عوام کے فائدے کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے بنائی جاتی تھیں،وزیر…

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 60کی دہائی میں ملک میں بڑے بڑے منصوبے بنے ہیں، اس کے بعد پاکستان میں کبھی بڑے منصوبے نہیں بنے، اس حکومت میں سی پیک کے ایسٹرن روڈ پر سب سے زیادہ ترقی ہوئی ہے مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ کا سب سے کامیاب ماڈل تھا، مدینہ کی ریاست میں ایلیٹ کلاس کونہیں عوام کو اوپر اٹھایا گیا۔ مدینہ کی ریاست میں میرٹ اور انصاف کا بول بالا تھا جب کرپشن ختم کیا جائے تو قوم کو فائدہ ہوتا ہے،پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے 25سال سے کہہ رہا ہوں ملک کا بڑا مسئلہ کرپشن ہے،۔جب کرپشن ختم کیا جائے تو قوم کو فائدہ ہوتا ہےواضح ہو گیاماضی سڑکیں پیسے بنانے کیلئے تعمیر کی جاتی تھیں کرپشن ختم کرنے سے این ایچ اے کی آمدنی دگنی ہوگئی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، وزیر…

    انہوں نے کہا تھا کہ جتنے پیسے میں پچھلے حکام نے ایک سڑک بنائی تھی، ہم نے اتنے ہی پیسے میں دگنی سڑکیں بنادیں، آج چیزیں کتنی زیادہ مہنگی ہیں،اس کے باوجود آج 2013 کی بہ نسبت زیادہ سستی سڑکیں بن رہی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ کسی کی جیب میں بہت زیادہ پیسہ جارہا تھا، ماضی میں عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ پیسے بنانے کے لیے سڑکیں بنائی جاتی تھیں۔

    اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے، وزیراعظم

  • وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی

    وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی

    لاہور: وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مرکزی سیٹ اپ بھی تبدیل ہوگیا ہے اور تازہ فیصلے میں‌ وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی

    ذرائع کے مطابق اس حوالےسے سنٹرل ایڈائزری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیر اسد عمر ، فواد چودھری، پرویز خٹک اور عامر کیانی شامل ہیں‌

    نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، شفقت محمود اور عمران اسماعیل بھی کمیٹی میں شامل ہیں ان کے ساتھ ساتھ علی زیدی ، قاسم سوری، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر اور حماد اظہر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،

    نوٹیفکیشن کے مطابق عثمان بزدار، محمود خان، شیریں مزاری ، سیف اللہ نیازی ، بھی کمیٹی کا حصہ ہیں اس کے ساتھ ساتھ مراد سعید ، چودھری سرور اور خان محمد جمالی بھی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی کے رکن ہیں

    یاد رہے کہ چند دن پہلے چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان تھا ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں نئی تنظیم کے حوالے سے خبربھی دی تھی

    اس پیغام میں یہ کہا گیا تھا کہ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان اور شفقت محمود پنجاب کے صدر ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدر ہوں گے۔

    فواد چوہدری کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اور اپنے خاندانوں میں ٹکٹ بانٹنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکز سے لیکر تحصیلوں تک تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا تھا۔

  • ماضی میں سڑکیں عوام کے فائدے کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے بنائی جاتی تھیں،وزیر اعظم

    ماضی میں سڑکیں عوام کے فائدے کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے بنائی جاتی تھیں،وزیر اعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے سڑکیں بنائی جاتی تھیں۔

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نےہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کر دیا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ امراد سعید اور این ایچ اے ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مراد سعید کی منسٹری اور این ایچ اے نے زبردست کارکردگی دکھائی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے سے پسماندہ علاقےترقی کریں گے، یہ موٹروے اور سی پیک کا مغربی روٹ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے ، یہ ان علاقوں کو ملا رہا ہے جو پیچھے رہ گئے ہیں ان شاء اللہ اب ان علاقوں میں بھی ترقی کا آغاز ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سارے ترقی پذیر ممالک کا یہ مسئلہ ہے کہ تھوڑے سے لوگ امیر اور باقی غریب ہیں، ایک دو علاقوں میں سارا پیسہ لگادیا گیاملک طویل المدتی پالیسیوں سے بنتے ہیں ماضی میں چند لوگوں کو فوائد پہنچانے کےلیے پالیسیاں بنائی گئیں۔ جس کی وجہ سے کئی علاقے پیچھے رہ گئے-

    فارن فنڈنگ پی ٹی آئی پکڑی گئی :مریم نوازکے بیان پروفاقی وزرا نےحقیقت بتادی

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی ملک اس طرح ترقی نہیں کرسکتا، طویل المدتی پلاننگ نہ ہونے سے تھوڑے سے علاقے ترقی کرتے ہیں اور زیادہ علاقے ترقی میں پیچھے رہ جاتے ہیں چین نے30سال کا پلان بنایا ہوا ہےدنیا میں سب سے تیزی سے جو ملک ترقی کررہا ہے وہ چین ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 60کی دہائی میں ملک میں بڑے بڑے منصوبے بنے ہیں، اس کے بعد پاکستان میں کبھی بڑے منصوبے نہیں بنے، اس حکومت میں سی پیک کے ایسٹرن روڈ پر سب سے زیادہ ترقی ہوئی ہے۔

    کبوترچوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج: مُلک وقوم کے چورآزاد:یہ…

    عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ کا سب سے کامیاب ماڈل تھا، مدینہ کی ریاست میں ایلیٹ کلاس کونہیں عوام کو اوپر اٹھایا گیا۔ مدینہ کی ریاست میں میرٹ اور انصاف کا بول بالا تھا جب کرپشن ختم کیا جائے تو قوم کو فائدہ ہوتا ہے،پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے 25سال سے کہہ رہا ہوں ملک کا بڑا مسئلہ کرپشن ہے،۔جب کرپشن ختم کیا جائے تو قوم کو فائدہ ہوتا ہےواضح ہو گیاماضی سڑکیں پیسے بنانے کیلئے تعمیر کی جاتی تھیں کرپشن ختم کرنے سے این ایچ اے کی آمدنی دگنی ہوگئی۔

    تحریک انصاف سرخرو ہوئی،ثابت ہوگیا فارن فنڈنگ کاکوئی معاملہ نہیں،پاکستان زندہ باد:…

    انہوں نے کہا کہ جتنے پیسے میں پچھلے حکام نے ایک سڑک بنائی تھی، ہم نے اتنے ہی پیسے میں دگنی سڑکیں بنادیں، آج چیزیں کتنی زیادہ مہنگی ہیں،اس کے باوجود آج 2013 کی بہ نسبت زیادہ سستی سڑکیں بن رہی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ کسی کی جیب میں بہت زیادہ پیسہ جارہا تھا، ماضی میں عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ پیسے بنانے کے لیے سڑکیں بنائی جاتی تھیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم دور دراز علاقوں میں سڑکیں بنا رہے ہیں، بلوچستان کے عوام میں واقعی صحیح احساس محرومی ہے کہ ان کے ہاں سڑکیں نہیں بنتیں، بلکہ وہاں سڑکیں بنتی ہیں جہاں پہلے ہی خوشحالی ہے-

    ایک پردیسی زندگی بھر کی کمائی قبضہ مافیا کے ہاتھو ں گنوا بیٹھا:وزیراعلیٰ…

    عمران خان نے کہا کہ اس سے بڑا ظلم کیا ہوسکتا ہے کہ ایک طرف ملک قرضے لے رہا ہے اور وہیں مہنگی سڑکیں بنائی جارہی ہوں، ہم نے سوچا بھی کہ یہ کیس نیب کو دیں لیکن انہوں نے کام ایسا کیا ہے کہ اگر ہم عدالت میں جائیں تو وہ کہیں گے کہ ہم نے تو ٹینڈرنگ اور سارے پراسس پورے کیے تھے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ صرف ہیلتھ کارڈ نہیں پورا ہیلتھ سسٹم ہے لوگوں کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوگا تو پرائیویٹ اسپتال بنیں گے مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس 10لاکھ کے ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

    خوشحال پاکستان کا خواب کب ہو گا پورا، تحریر : نوید شیخ

  • پی ٹی آئی اسکروٹنی رپورٹ پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل

    پی ٹی آئی اسکروٹنی رپورٹ پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسکروٹنی رپورٹ کے اجراء پراپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق صادق اور امین والا بیانیہ ریزہ ریزہ ہو گیا –

    باغی ٹی وی : شہبازشریف نےاپنے بیان میں کہا کہ اب پتہ چلاپی ٹی آئی 7سال سے فارن فنڈنگ کیس سے کیوں بھاگتی رہی؟اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان کیخلاف چارج شیٹ ہے-

    صحافیوں کےخلاف نفرت،سازش اورکردارکشی ناقابل برداشت،قابل مذمت:پرویزرشیدمعافی مانگیں:رانا عظمیم

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں کرپشن کرکے ملک کو لوٹا ہے۔آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا، اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔

    ہم حاضرہم قربان:اے اہل بلوچستان:بارشوں اورسیلاب میں گھبرانانہیں:خدمت اورامدادی کام جاری:ترجمان پاک…

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آئے تھے جن کے مطابق تحریک انصاف نے 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیے جب کہ 53 بینک اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی گئی پی ٹی آئی کے 2008 اور 2009 کے دو بینک کھاتوں کو ظاہر نہیں کیاگیا، پی ٹی آئی نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دی جبکہ بغیر ظاہر شدہ فنڈز کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا۔

    چین کی بحری ناکہ بندی کامنصوبہ مکمل:پاکستان بھی نشانہ:بھارتی بحریہ کوجنگی طیاروں کی فراہمی جاری

    الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک 1 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز ظاہر کیے اور الیکشن کمیشن میں 12 بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے 53 پارٹی بنک اکاؤنٹس چھپائے جب کہ اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے 65 بنک اکاؤنٹس ہیں سال 2008، 2009 اور 13-2012 میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے 1 ارب 33 کروڑ روپے کے عطیات ظاہر کیے، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی کو 1 ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے اور پی ٹی آئی نے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔

    نئے سال کا پہلا پیغام،مبشر لقمان پھٹ پڑے

    دوسری جانب اس رپورٹ پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی بھی ساتھ ہی اسکروٹنی ہوالیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی فائنڈنگ میں یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ تحریک انصاف کی فنڈنگ شفاف ہےتحریک انصاف ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئی اور یہ بھی طے ہوگیا کہ فارن فنڈنگ کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ دوسری جماعتوں میں فنڈنگ وڈیروں اور کاروباری لوگوں سے چلتی ہے، الیکشن کمیشن میں پیش ہونے والی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے کی ہے ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اورٹی ایل پی کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی نہیں ہو رہی ہے۔

    سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولز سیل کرنے سے روک دیا

    جبکہ وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب جماعتوں کی فنڈنگ کو سامنے لایا جائےنواز شریف نے ن لیگ کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا ن لیگ کے اکاؤنٹ میں 8 کروڑ روپے ڈلوا کر نکلوائے گئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کی بھی اسکروٹنی کرے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی جیسے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی پڑتال کر رہی ہے ویسے ہی ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی پڑتال بھی کرے۔

    انصاف کی بات تو یہ ہے کہ ن لیگ،پی پی کی فارن فنڈنگ رپورٹ قوم کےسامنے آئے:اہم…

    فرخ حبیب نے کہا کہ ماہرین کی پڑتال کے مطابق ن لیگ کے 9 اکاؤنٹس ایسے ہیں جو الیکشن کمیشن کو نہیں بتائے گئے اور ان میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی 2013 میں 9 اکاؤنٹس، 2014 میں 11 اور 2015 میں 10 اکاؤنٹس چھپائے فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے پاس 34 کروڑ کے عطیات کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کوئی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت کو فنڈز نہیں دے سکتی لیکن پیپلز پارٹی نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز اور پارلیمنٹیرینز نے پیپلز پارٹی کے اخراجات اٹھائے ہیں۔

    فارن فنڈنگ پی ٹی آئی پکڑی گئی :مریم نوازکے بیان پروفاقی وزرا نےحقیقت بتادی

  • فارن فنڈنگ پی ٹی آئی پکڑی گئی :مریم نوازکے بیان پروفاقی وزرا نےحقیقت بتادی

    فارن فنڈنگ پی ٹی آئی پکڑی گئی :مریم نوازکے بیان پروفاقی وزرا نےحقیقت بتادی

    لاہور:فارن فنڈنگ پی ٹی آئی پکڑی گئی :مریم نواز کے حکومت پرتابڑتوڑحملے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سکروٹنی رپورٹ جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پے درپے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ دوسروں سے فنڈ کے نام پر مال اینٹھنا،پھر اس کو عیاشی کے لیے استعمال کرنا اور چوری چھپانے کے جھوٹ پہ جھوٹ بولنا۔ کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنکا تھا کہ عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور انکی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔

    مریم نواز نے کہا کہ پے درپے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں، اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے۔

     

     

    انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ انصاف کے نام پر پاکستان کو دھوکہ دینے والے عمران خان کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔

     

     

    مریم نواز نے ایک بارپھرسابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ذاتیات پرحملہ کیا اور پھر یہ بھی کہا کہ کون جانتا تھا ثاقب نثار کے صادق و امین کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا، اس بھیانک چہرے پر پردہ ڈالے رکھنے پر الیکشن کمشن کے سابق عہدیدار بھی جوابدہ ہیں۔

     

    یاد رہے کہ ایک طرف مریم نواز الزام تراشی کررہی ہیں تو دوسری طرف پی ٹی ائی کے وزرا نے چیلنج کررکھا ہے اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کی پڑتال کرلی اور آج پارٹی سرخ رو ہوگئی مگر دوسری طرف یہ بھی ہونا چاہیے کہ یہ بھی سامنے آئے کہ ن لیگ کو کن پاکستان مخالف قوتوں نے فنڈنگ کی تاکہ قوم بھی پتہ چل سکے کہ ن لیگ کس طرح اپنی کرتوتیں چھپانے کے لیے پیڈ میڈیا اور دیگرذرائع استعمال کرکے حقائق کو توڑمروڑ کرپیش کررہی ہے ،اسد عمر نے کہا کہ پی پی کی فارن فنڈنگ کی رپورٹ بھی قوم کےسامنے آنی چاہیے

  • تحریک انصاف سرخرو ہوئی،ثابت ہوگیا فارن فنڈنگ کاکوئی معاملہ نہیں،پاکستان زندہ باد: فواد چوہدری

    تحریک انصاف سرخرو ہوئی،ثابت ہوگیا فارن فنڈنگ کاکوئی معاملہ نہیں،پاکستان زندہ باد: فواد چوہدری

    لاہور:تحریک انصاف سرخرو ہوئی،ثابت ہوگیا فارن فنڈنگ کاکوئی معاملہ نہیں،پاکستان زندہ باد:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزير اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی فائنڈنگ میں یہ بات عیاں ہوگئی کہ تحریک انصاف کی فنڈنگ شفاف ہے، تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئی ، طے ہوگیا ہے کہ فارن فنڈنگ کاکوئی معاملہ نہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئےکہاکہ ہم چاہتے ہیں سب جماعتوں کی فنڈنگ کو سامنے لایا جائے۔

     

    https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1478367342031740931?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1478367342031740931%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F273796-

    فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے ن لیگ کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا، ن لیگ کے اکاؤنٹ میں 8 کروڑ روپے ڈلوا کر نکلوائے گئے، چاہتے ہیں الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی بھی کرے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ دوسری جماعتوں میں فنڈنگ وڈیروں اور کاروباری لوگوں سے چلتی ہے، الیکشن کمیشن میں پیش ہونے والی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی کے) اکاؤنٹس کی اسکروٹنی نہیں ہو رہی۔

    اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نےکہاکہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی جہاں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی پڑتال کر رہی ہے ویسے ہی ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی پڑتال بھی کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ماہرین کی پڑتال کے مطابق ن لیگ کے 9 اکاؤنٹس ایسے ہیں جو الیکشن کمیشن کو نہیں بتائے گئے، ان میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، پیپلز پارٹی نے 2013 میں 9 اکاؤنٹس، 2014 میں 11 اور 2015 میں 10اکاؤنٹس چھپائے،

    انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس 34کروڑ کے عطیات کا کوئی ریکارڈ نہیں، قانون کے مطابق کوئی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت کو فنڈز نہیں دے سکتی لیکن پیپلز پارٹی نے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز اور پارلیمنٹیرینز نے پیپلز پارٹی کے اخراجات اٹھائے تھے۔