Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی  رہنماپیپلز پارٹی میں شامل

    پی ٹی آئی رہنماپیپلز پارٹی میں شامل

    پاکستان تحریک انصاف کےایک اور اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی۔

    تحریک انصاف ضلع لیہ سے سجاد حسین العمروف سجن خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سجن خان کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا،بلاول بھٹو سے دربار حضرت سلطان باہو کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان نے بھی ملاقات کی ،صاحبزادہ نجیب سلطان نے پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی سے بریگیڈئیر ریٹائرڈ عاصم نواز و دیگر نے بھی ملاقات کی ،بریگیڈیئرریٹائرڈ عاصم نواز اور سابق سٹی ناظم طاہر اعوان نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا,wa رہے چند روز قبل ہی پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

  • خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئےپی ٹی آئی رہنماؤں کا وزیراعلیٰ کو خط

    خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئےپی ٹی آئی رہنماؤں کا وزیراعلیٰ کو خط

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سے عام انتخابات 2024 میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے۔

    ملک میں منعقدہ عام انتخابات 2024 میں پشاور سے پی ٹی آئی کے امیدواروں تیمور سلیم جھگڑا، محمود جان، علی عظیم، ارباب جہاندار، ملک شہاب، محمد عاصم، کامران بنگش، ساجد نواز اور حامد الحق نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم کو خط لکھا ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے لکھے گئے تین صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے رولز آف بزنس کے قاعدہ 237 کے تحت تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے،گزشتہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی بروقت تحقیقات کی جاتی تو این اے-18 ہری پور کے ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی نہیں ہوتی۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں متعدد نشستیں ہیں جن کے نتائج تبدیل کیے گئے ہیں، جن میں پشاور سے بڑی تعداد میں نشستوں میں غیر معمولی دھاندلی بھی شامل ہےوزیراعلیٰ اور اسپیکر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے رولز آف بزنس کے قاعدہ 237 کے تحت صوبائی اسمبلی کی ایک خصوصی کمیٹی بنا کر تحقیقات کی جاسکتی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ تمام پریذائیڈنگ افسران نے دستخط شدہ فارم 45 کے نتائج فراہم کیے لیکن ان نتائج کو بعد میں تبدیل کر دیا گیا، جیسے ہی ابتدائی نتائج پی ٹی آئی کے حق میں آئے، ان اسکرینوں کو بند کر دیا گیا، ڈی آر او پشاور، سی سی پی او پشاور اور ایس ایس پی آپریشنز ان واقعات کے اہم گواہ ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں نےکہا ہے کہ سی سی پی او نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو قیوم اسٹیڈیم کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، اس وقت کے چیف سیکریٹری اور آئی جی آف پولیس مبینہ طور پر کنٹرول رومز میں موجود تھے،مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کا جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد:پی ٹی آئی نے جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فوری طور پر تیاری شروع کی جائے گی،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر پارٹی آئین کا جامع جائزہ لینے کے لیے ایک اہم کمیٹی قائم کر دی گئی۔

    کمیٹی کو پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے اور اسے دیگر سیاسی جماعتوں کے آئین کے تقابلی معیار کے مطابق لانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممکنہ اعتراضات سے بچنے اور قانونی و آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پارٹی آئین میں ضروری اصلاحات ناگزیر قرار دی گئی ہیں،کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محدود وقت میں اپنا کام مکمل کرے اور 10 روز کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے جبکہ آئینی جائزہ کمیٹی کی سفارشات اس سلسلے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کا جائزہ لینے کے لیے سینئر و اہم رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، حمید خان، اسد قیصر، روؤف حسن اور فردوس شمیم نقوی شامل ہیں،کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرنے کے بعد پارٹی آئین کی جدید خطوط پر نظرِ ثانی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے نئے لائحہ عمل کے لیے بنیاد فراہم کرے گی۔

  • پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا

    پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا

    بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھنے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائےبطور سینیٹرز انہیں یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی شہری، بالخصوص سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے منتخب رکن، کی جیل میں حالت کا جائزہ لیں۔

    پارلیمانی کمیٹی کے لئے سینیٹر علی ظفر، سینیٹر حامد خان، سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر مشال اعظم کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

    https://x.com/PTIKPOfficial/status/1998698752954261931?s=20

  • خرم ذیشان کے  گھر مبینہ فائرنگ،عہدہ لینے کے لئے بنائی گئی کہانی

    خرم ذیشان کے گھر مبینہ فائرنگ،عہدہ لینے کے لئے بنائی گئی کہانی

    نامعلوم حملہ آوروں نے منگل کی صبح پشاور کے مضافاتی علاقے حیات آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسرالی گھر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا،تاہم بلاگر شاہد خان نے حملے کا راز فاش کر دیا-

    خرم ذیشان کے مطابق اس حملے کے دوران اتفاقًا اڑوس پڑوس کے تمام گھر، محلہ اور محلے کے باہر پوری سڑک خالی پڑی تھی لہذا کوئی یہ کاروائی نہیں دیکھ سکامیرے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے، محلے کے سی سی ٹی وی کیمرے حتی کہ باہر کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی اس حملے کو ریکارڈ نہیں کر سکے شائد کیمروں کے رخ غلط سمت میں تھے،نیز میرے گھر والوں کو خیال نہیں رہا لہذا وہ کوئی موبائل فوٹیج بھی نہیں بنا سکے۔”

    https://x.com/bloggershahid/status/1998429062306672748?s=48&t=G-cOBg7EkX_kBYa6eWDKdw

    بلاگر شاہد خان کے مطابق خرم ذیشان جانتا ہے کہ پی ٹی آئی میں گالیاں دینے پر عہدے ملتے ہیں لہذا وہ کافی دنوں سے اپنے ٹویٹر پر فوج اور حکومت کو مسلسل گالیاں دے رہا تھا لیکن کسی نے نوٹس نہیں کیا تاہم اب اس نے جو کہانی بنائی ہے ایسی کہانیوں پر ذہنی مریض بہت خوش ہوتا ہے اور اب وہ ضرور اس کو کچھ نہ کچھ انعام دے دے گا۔

    https://x.com/Shabanashaukat4/status/1998441105759797366?s=20

    https://x.com/Habib_Ullah2025/status/1998432738303717633?s=20

    واضح رہے کہ خرم ذیشان اکتوبر میں خیبر پختونخوا سے جنرل سیٹ پر سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے، یہ نشست پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی تتارہ تھانے میں درج واقعہ کی رپورٹ کے مطابق، حملہ تقریباً صبح 3 بج کر 15 منٹ پر ہوا، جس میں نامعلوم حملہ آوروں نے حیات آباد کے فیز 2 میں واقع گھر پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق سینیٹر کے برادر نسبتی سید اظہر حسین بخاری نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب یہ حملہ ہواگھر میں کام کرنے والے ایک شخص ابرار احمد کو فائرنگ میں گولی لگی اور وہ زخمی ہو گیا، اس واقعے میں ان کی پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچا۔

  • علیمہ خان کا دھرنا جاری، پولیس کی کارروائی کے ممکنہ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل

    علیمہ خان کا دھرنا جاری، پولیس کی کارروائی کے ممکنہ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل

    اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کا دھرنا جاری ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کے ممکنہ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق صورتحال کشیدہ ہونے کے پیشِ نظر فیکٹری ناکے پر اضافی پولیس نفری طلب کرلی گئی ہے اور خواتین اہلکاروں کو بھی دھرنے کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے،دھرنے کے مقام پر اڈیالہ روڈ کی لائٹس بند کر دی گئی ہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ آپریشن کے پیش نظر پریزن وینز اور پانی چھڑکنے والی گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں پولیس حکام صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دھرنے کے شرکا کو منتشر کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

    ایف سی ہیڈکوارٹر ژوب میں کھلی کچہری،قبائلی عمائدین کی شرکت

    ادھر علیمہ خان اپنے مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہیں اور دھرنے کے شرکا کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہےانتظامیہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں کو آج ملاقات کی اجازت نہ ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیدیا۔

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی

  • پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے-

    پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف بیانیہ بنایا جاتا ہے، کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں، اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو کبھی عدالتوں کے خلاف بیانیہ آ جاتا ہےبانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، اس سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، اس اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جاتا ہے، پی ٹی آئی والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہار نہیں کر رہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے اس سے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا جا رہا ہے، اس وقت ہم افغانستان اور بھارت کے خلاف برسر پیکار ہیں،پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہےبھارت کو شکست دے کر ہماری افواج نے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے، کیا یہ وہ وقت بھول گئے جس وقت ثاقب نثار اور باقیوں نے سپریم کورٹ کو مذاق بنایا۔

    تحریک انصاف نے رانا ثناءاللہ کی پیشکش قبول کر لی

    لندن: محسن نقوی کی برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات

    بہتر تعمیل، زیادہ شفافیت اور موثر ٹیکس نظام پاکستان کی معاشی بحالی کے مرکزی ستون ہیں،وزیرخزانہ

  • تحریک انصاف نے رانا ثناءاللہ کی  پیشکش قبول کر لی

    تحریک انصاف نے رانا ثناءاللہ کی پیشکش قبول کر لی

    پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی جانب سے دی جانے والی پیشکش قبول کر لی۔

    وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی جانب سے دی گئی پیشکش کو پی ٹی آئی نے قبول کر لیا جس میں بانی چیئرمین عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ شامل ہے، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اکثریتی اراکین نے اس فیصلے کی حمایت کی-

    پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وکلاء، سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کو شامل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے رانا ثناءاللہ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش کی تھی جسے اب پی ٹی آئی کی قیادت نے قبول کرلیا ہے،پی ٹی آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی رانا ثناءاللہ ہی کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کے نمائندے اور وکلاء کمیٹی کے ہمراہ جیل جا کر سہولیات کا براہِ راست جائزہ لیں گےپی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ انہیں واضح طور پر دکھایا جائے کہ ان کے بانی چیئرمین کو جیل میں کون کون سی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    لندن: محسن نقوی کی برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات

    جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    قومی اسمبلی میں گرے ہوئے پیسے ملنے کے بعد دلچسپ صورت حال،اسپیکر کا مزاحیہ تبصرہ

  • ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے،مریم اورنگزیب

    ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے،مریم اورنگزیب

    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پرتشدد اور انتشار کی سیاست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عادت قرار دے دی۔

    لاہور میں مریم اورنگزیب کا نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پرتشدد اور انتشار کی سیاست، پی ٹی آئی کی عادت ہےاداروں پر حملہ ہوتا ہے تو ادارے ردعمل دیتے ہیں، دوبارہ کسی کو 9 مئی کی اجازت نہیں، ایسے عناصر کے ساتھ قومی سلامتی کے دشمنوں جیسا سلوک ہوگا،ملک دشمن کے ساتھ نیکسز بنا کر ملک دشمنی کریں گے تو وہ آزادی اظہار رائے نہیں، ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے، ان لوگوں کو سمجھاؤ تو آگے سے گالی دیتے ہیں۔

    غلط ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے پیغامات ، ایف بی آر کی وضاحت جاری

    علاوہ ازیں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا، ایسی قیاس آرائیاں محض جھوٹ ہیں۔

    اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آج ایک بارپھر پورے پنجاب میں ٹریفک قوانین سے متعلق قانون پر موثر اور سخت عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے۔ عمل نہ کرنے والے سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام اور اس کے بچوں کی جان پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے۔ وزیراعلی کے دئیے تمام اہداف کو پورا کریں گے ، إنشاءاللہ ۰ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد کرنے کے لئے آگاہی مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

  • مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

    مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کا سارا دارومدار خیبر پختونخوا حکومت پر ہے خیبر پختونخوا حکومت چاہے تو گورنر راج لگ سکتا ہے، وہ چاہے تو ایسا نہیں ہوسکتا،یکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے جانیں قربان کر رہی ہیں اور خیبر پختونخوا میں بارڈر کی دوسری طرف کالعدم ٹی ٹی پی بیٹھی ہوئی ہے۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر شہادتیں دے رہے ہیں۔ اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے سنگین واقعات ہو رہے ہیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنے شہیدوں کے جنازے اٹھاتے ہیں۔ اور اگر ہم کہیں فوج کی ضرورت نہیں تو شہدا کے لواحقین پر کیا گزرے گی؟۔ ہم سب کہتے ہیں کہ صوبے میں دہشتگردی ہے۔ اور شام کو باہر نہیں نکل سکتے۔ دہشتگردی سے لڑنے کے لیے اگر سیکیورٹی فورسز نہیں ہوں گی تو مقابلہ کیسے ہو گا؟

    انہوں نے کہا کہ اگر طالبان اسلامی نظام کی بات کرتے ہیں تو کون سے اسلام میں لکھا کہ مدرسوں اور اسکولوں پر حملہ کریں؟ اور ایسا کون سے اسلام نے کہا ہے کہ آپ معصوم اور بے گناہ بچوں کی جانوں کے ساتھ کھیلیں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کر کے فورسز کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا اور وانا کیڈٹ کالج کے دفاع میں فوج نہ ہوتی تو اے پی ایس ٹو ہوتا۔

    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا نے ایک جرگہ بلایا اور میں نے جرگے میں بھی کہا کہ وفاق کے ساتھ تعلقات ٹھیک کریں امن و امان کے قیام کے لیے وفاق اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا جبکہ ہم وفاق کی طرف سے بلائے گئے اجلاسوں میں نہیں جائیں گے تو اپنا مقدمہ خود ہاریں گے وفاقی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کو ساتھ نہیں ملایا جائے گا تو صوبہ کیسے چلے گا؟۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے بھی جیلوں میں وقت گزارا ہے اور جیل میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے کوئی سیاسی مشاورت نہیں ہوتی تھی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس اپنا بندہ نہیں اور پی ٹی آئی دونوں ایوانوں میں امپورٹڈ لوگوں کو اپوزیشن لیڈر بنانے جا رہی ہے،حال ہی میں پیپلز پارٹی نے کہا ہم مولانا کے پاس دوبارہ نہیں جائیں گے مگر پھر بھی وہاں گئے مولانا فضل الرحمان بڑے زیرک سیاستدان ہیں۔ اور وہ پی ٹی آئی سے چن چن کے بدلے لے رہے ہیں۔