Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • ہر نیا سال پاکستان کے لیے اچھی خوشخبریاں اور خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے، عظمیٰ بخاری

    ہر نیا سال پاکستان کے لیے اچھی خوشخبریاں اور خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے، عظمیٰ بخاری

    لاہور:پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے پی کراچی کے دورے پر ہیں جن کا کام صرف انارکی پھیلانا، بدتمیزی کرنا اور میڈیا پر حملہ کرنا ہے۔

    لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کو پشاور میں ہونے والے ہنگاموں میں وزیر اعلیٰ کے پی کی فوٹیج سامنے آئی ہے جو پنجاب فرانزک سے تصدیق شدہ ہے، ان کو جھوٹ بولنے اور اپنے گناہوں کو نہ ماننے کی بیماری ہے، وزیر اعلیٰ کے پی نے بھی کچھ پوسٹیں اپنے سوشل میڈیا پر لگائی تھیں لیکن بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی تھیں کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور سہیل آفریدی کی فوٹیج جو ان کے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تھیں ان کا مکمل تجزیہ کیا گیا ہے، مراد سعید کی فوٹیج بھی ریکارڈ پر ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں آپ کو جگہیں بتا دی گئی ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ابھی یہ کہتے ہیں 9 مئی کو فالس آپریشن تھا، ان کے لیے بے شمار ثبوت اکٹھے ہو چکے ہیں پشاور میں ریڈیو اسٹیشن کے پاس کور کمانڈر ہاؤس ہے جب ان کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ملی تو انہوں نے ریڈیو اسٹیشن کو آگ لگا دی، وزیر اعلی کے پی کراچی کے دورے پر ہیں جن کا کام صرف انارکی پھیلانا، بدتمیزی کرنا اور میڈیا پر حملہ کرنا ہے سی ایم کے پی کے مزار قائد بھی گئے اور مجھے یقین ہے انہوں نے قائد کے مزار پر معافی مانگی ہو گی کہ کس طرح انہوں نے جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کیا۔

    
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ, بنگلادیشی ٹیم کے بھارت نہ آنے پر بھارتی میڈیا کا منفی پروپیگنڈا شروع

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل میں نے ایک فوٹیج دیکھی جس میں ایک بچے کو گود میں بٹھا کر ایک فوٹیج جاری کی گئی اور اس پر بڑے فخر سے بتا رہے ہیں کہ یہ بچہ خیبر پختونخوا سے یہاں کمانے آیا ہے ان کو شرم نہیں آتی کہ ایک بچہ ان کے صوبے کا چائلڈ لیبر پر مجبور ہے اور روزگار بھی اسے اپنے صوبے میں نہیں ملا۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں جلسہ کرنے کا شوق تھا اور جب جلسے کے لیے جگہ دی گئی تو وہاں کے بجائے سڑکوں پر لوگوں تنگ کر کے نکلنے کی ضد کی گئی، فساد گروپ کی ہمیشہ سے کوشش رہتی ہے کہ ملک میں حالات خراب کیے جائیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کو پیسے بھی سیدھے طریقے سے لوگ نہ بھیجےایک مہاتما کہتے تھے کہ ان کی پارٹی کے لوگ دہشت گردی میں ملوث ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے، ایک فرانزک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں ریڈیو پشاور پر حملہ کرنے والوں کے نام سامنے آئے ہیں کے پی والے کہہ رہے ہیں کہ فرانزک رپورٹ لاہور کیوں بھجوائی، بھائی آپ 13 سال سے کے پی میں ہیں تو بنا لیتے۔

    ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا کوئی نئی سازش پلان ہو رہی ہے، ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگا تھا اور اس کی قیمت ادا کی، تمھارا پاکستان اور ہمارا پاکستان کا مطلب کیا ہے۔ ریاست کو اپنے سامنے جھکانے اور قانون کو باندھی بنانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی پنجاب کے اندر مقدمات میں سزائیں ہو چکی ہیں، ہم رانا ثناء اللہ کی طرح فیک ہیروئن ڈال کر سزائیں موت نہیں دینا چاہتےمریم نواز کو کہا گیا تھا کہ بی کلاس لے سکتی ہیں لیکن انھوں نے نہیں لی، جب انقلاب نکلتا ہے تو وہ یہ نہیں کہتا کہ مجھے ڈنڈے مارو گے تو میں نہیں نکلوں گا، ان کو کھلی چھوٹ اب تک ملی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جتنے بھی ملک میں اچھے کام ہوئے ہیں چاہے وہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کے کام ہوں یا ترقیاتی کام ہوں وہ ایک ہی پولیٹیکل پارٹی کے دور میں ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب ایک سیاستدان کو اس ملک نے بہت عزت دی لیکن اس کی کارکردگی کو دیکھیں تو سوائے بھنگ کی کاشت اور انڈے کٹے کے علاوہ کچھ نہیں ہےہر نیا سال پاکستان کے لیے اچھی خوشخبریاں اور خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے، انٹرنیشنل ریٹنگز اکانومی کے حوالے سے ہوں یا کسی اور سے متعلق پوری دنیا میں مانا جارہا ہے۔ اوورسیز کی طرف سے ریکارڈ پیسے پاکستان بھیجے گئے ہیں۔

    
ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

  • خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا حصہ بننے سے گریز کررہی ہے،خواجہ آصف

    خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا حصہ بننے سے گریز کررہی ہے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا حصہ بننے سے گریز کررہی ہے-

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی بنی ہوئی ہے، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا اگر فیصلہ ہوا تو یہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے،خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا حصہ بننے سے گریز کررہی ہے، اگر یہ فوج کے ساتھ کھڑے ہو جائیں تو نتائج اچھے ہوں گے،پی ٹی آئی دہشت گردوں کو بھی ناراض نہیں کرنا چاہتی اور حکومت کے مزے بھی لینا چاہتی ہے، یہ لوگ شہدا کے ساتھ یکجہتی اور جنازوں میں شریک نہیں ہوتے۔

    خواجہ آصف نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، جب ملک اور اس کی افواج خطرے میں ہوں تو پھر سیاسی مصلحتوں کا شکار نہیں ہونا پڑتا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پیغام بالکل واضح تھا، ان کی جانب سے جو باتیں کی گئیں وہ حقائق پر مبنی تھیں،خیبرپختونخوا حکو مت کی جانب سے یہ کہنا کہ ہم آپریشن نہیں ہونے دیں گے یہ دہشتگردوں کی حمایت کرنے کے مترادف ہے۔

    وزیر دفاع نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ خود بھی مسلح جدوجہد کررہے ہیں، اور کئی بار دارالحکومت پر حملہ کیا، یہ ملک ہم سب کا ہے اس پر کسی کی اجارہ داری نہیں،ہم نے ماضی میں دہشتگردوں سے براہِ راست مذاکرات کی کوشش کی جو کامیاب نہیں ہوئی، جبکہ امن قائم کرنے کے لیے ہم نے براہ راست کابل حکومت سے بھی بات کی۔

    پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مذاکرات ضرور ہونے چاہییں، لیکن پی ٹی آئی محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کے ذریعے بات چیت چاہتی ہے،عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھے اس کا علم نہیں، خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ آئین میں تو اس کی گنجائش موجود ہے لیکن میں اس کے حق میں نہیں ہوں

  • احتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    احتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

    انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران ملزمہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک جبکہ سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے میں اب تک 28 سماعتیں ہو چکی ہیں سماعت کے دوران 5 ملزمان کے وکلاء کی جانب سے 10 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی تاہم آج دیگر گواہوں پر جرح نہیں ہو سکی، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کے رویے اور عدم حاضری کے باعث مقدمہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے لہٰذا کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا جائے۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    عدالت میں علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھایا اور مؤقف اپنایا کہ درخواست کے ساتھ لاہور میں زیر سماعت مقدمات کی کاز لسٹ منسلک نہیں کی گئی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، بعدازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 8 جنوری بروز جمعرات تک ملتوی کر دی۔

    بینک الفلاح کا افغانستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ

  • شیر افضل مروت کی عمران خان کےفیصلوں پر  تنقید

    شیر افضل مروت کی عمران خان کےفیصلوں پر تنقید

    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلوں پر پر کھل کر تنقید کی-

    نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے تحت منعقدہ نیشنل کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لیاقت بلوچ، بیرسٹر سیف، عمران اسماعیل اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت شامل تھے۔

    کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت اور فیصلوں پر کھل کر تنقید کی،کہا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت ہونے کے باوجود اپوزیشن لیڈر کے لیے کسی اور شخصیت کو نامزد کیا گیا، جو فیصلہ سازی پر کئی سوالات کھڑے کرتا ہےیہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایسے فیصلے کس بنیاد پر کیے جا رہے ہیں، اور سوال اٹھایا کہ کیا کوئی ایک فیصلہ بھی درست ثابت ہوا ہے؟میں اللہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ ملک کو اس حالت میں پہنچانے کی ذمہ دار پی ٹی آئی بھی ہے۔

    شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار،وارنٹ گرفتاری جاری

    بیرسٹر سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو اس وقت شدید سیاسی پولرائزیشن کا سامنا ہے، جس کے باعث مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، اس نوعیت کے مکالمے قومی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، تاہم بعض سیاسی جماعتوں کی عدم شرکت اس خدشے کی عکاسی کرتی ہے کہ انہیں سیا سی نقصان کا اندیشہ ہے، پی ٹی آئی اور ریاست کے درمیان فاصلے کم کرنے کی ضرورت ہےعمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ناگزیر ہے، عمر ان خان کی رہائی کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال سے حکمران طبقات کو خدشات لاحق ہیں، تاہم مسائل کا حل بات چیت اور مفاہمت میں ہی ہے۔

    صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات پر صحافی نے معافی مانگ لی

  • شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار،وارنٹ گرفتاری جاری

    شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار،وارنٹ گرفتاری جاری

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا۔

    علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس کی کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی،عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

    سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور عدالتی کارروائی کے لیے مقررہ تاریخ پر پیش نہیں ہوئے،عدالت نے مسلسل غیر حاضری کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کا زبانی حکم سنایا۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

    صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات پر صحافی نے معافی مانگ لی

    
نیو مری میں آتشزدگی، شعلے دو گھروں تک پہنچ گئے

    شہباز شریف وزیراعظم بنتے ہی وعدے بھول گئے، مرتضیٰ وہاب

  • پی ٹی آئی نے مزار قائد پر جلسے کی اجازت مانگ لی

    پی ٹی آئی نے مزار قائد پر جلسے کی اجازت مانگ لی

    کراچی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے مزار قائد کراچی پر جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی۔

    پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجا اظہر نے مزار قائد پر جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی کو خط ارسال کر دیا، ڈپٹی کمشنر شرقی کو لکھے گئے خط میں مؤقف اپنایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ کراچی کے دوران مزار قائد پر جلسے سے خطاب کرنا چاہتے ہیں، پاکستان تحریک انصا ف کو مزار قائد پر جلسے کی اجازت دی جائے۔

    راجا اظہر نے خط کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پُرامن ہو گا اور اس کےلیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا،جلسے کی اجازت سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے مثبت فیصلے کے منتظر ہیں۔

    بھارت: گجرات کی عدالتوں کو بم دھماکوں کی دھمکیاں

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 9 تا 12 جنوری سند کا تین روزہ دورہ کریں گے، وہ 9 جنوری کو دن 11 بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے اور دورے کے پہلے ہی روز انصاف ہاؤس میں ان کی اہم ملاقات شیڈول ہیں، جس کے بعد وہ کراچی پریس کلب جائیں گے،سہیل آفریدی اپنے دورے کے دوسرے روز کراچی سے حیدرآباد جائیں گے، جہاں وہ حیدرآباد بار سے خطاب اور اسٹریٹ موومنٹ میں حصہ لیں گے، دورے کے تیسرے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کراچی بار سے خطاب کریں گے،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک اور معاون خصوصی شفیع جان بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہوں گے۔

    ترک صدر کی توہین کے الزام میں اپوزیشن رہنما کو قید کی سزا

  • سوات: ٹریفک وارڈن پر تشدد، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

    سوات: ٹریفک وارڈن پر تشدد، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

    سوات:خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ٹریفک وارڈن پر تشدد کے واقعے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    سوات پولیس کے مطابق سوات میں بشام چوک خوازہ خیلہ میں ٹریفک جام کے دوران پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی علی شاہ خان آپے سے باہر ہو گئے اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن عزت علی پر تشدد کیاراہگیروں نے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے وارڈن پر کی گئی مار پیٹ اور دھکے دینے کی ویڈیو بنا لی،ٹریفک وارڈن عزت علی پولیس اسٹیشن خوازہ خیلہ ضلع سوات میں تعینات ہیں اور واقعے کے بعد علی شاہ خان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ علی شاہ خان نے تھپڑے مارے اور دھکے بھی دیے اور محکمہ پولیس کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ بھی استعمال کرتے ہوئے گالم گلوچ کی،ٹریفک وارڈن نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں-

    شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصے بند

    بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  • پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے،فیصل کریم کنڈی

    پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے،فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سہیل آفریدی کو دعوت دی وہ مہمان نوازی بھی کریں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 13 سالہ حکومت میں خیبر پختونخوا میں کوئی نیشنل اسٹیڈیم نہیں بنایا،پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں مل رہے ہیں،پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے،سندھ میں وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا کو سیکیورٹی اور ہر قسم کی سہولت دیں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے سہیل آفریدی کو دعوت دی وہ مہمان نوازی بھی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ انتشار چاہتے ہیں وہ کیا ڈائیلاگ کریں گے؟فیلڈ مارشل کے حق میں انٹرنیشنل اخبار آریٹکل لکھ رہے ہیں،باہر سے لوگ کاروبا ر کرنے کیلئے پاکستان آنا چاہ رہے ہیں،جب فوج میں سزا وجزا کا عمل ہے تو باقی محکموں میں کیوں نہیں؟انتشاری ٹولے نے ملک میں امن وامان کی صورتحال ابتر بنا دی ہے، جہاں دہشتگردی ہو وہاں پر افغان شہری ملوث ہوتا ہے،جو پاکستان اور آئین کو نہیں مانتے انکے خلاف ہماری جنگ ہوگی۔

    وینزویلا پر حملہ،امریکی طیارہ گرفتار صدر کو لے کر نیویارک پہنچ گیا

    وزیراعظم کا ڈاکٹر پرامیلا لال کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

    میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا،رانا ثنا اللہ

  • نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی،سہیل آفریدی

    نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی،سہیل آفریدی

    پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ظلم اور فسطائیت کے نظام میں صرف سڑکیں بنتی ہیں، قومیں نہیں بنتیں،نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی-

    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پشاور میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے دو روزہ صحت آگہی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں 100 فیصد آبادی کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عمران خان کے شروع کردہ مفت علاج کے پروگرام کو ختم کر دیا گیا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نیوٹر یشن کے شعبے کے لیے وسائل میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا، صحت اور تعلیم براہ راست عوامی فلاح سے جڑے شعبے ہیں، ان پر ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

    وینزویلا کے صدر امریکی حراست میں،اسپین نے ثالثی کی پیشکش کردی

    سہیل آفریدی نے کہا کہ نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی، ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانا ضروری ہے، ذمہ داری سے انحراف بھی کرپشن کے ذمرے میں آتا ہےصوبائی حکومت گورننس اور سروس ڈیلیوری کے نظام کو مؤثر اور شفاف بنا رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد جس جرات اور استقامت سے مقابلہ کر رہی ہیں وہ قابل تحسین ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے حصے کی جنگ لڑ چکی ہیں، اب وہ ہمارے حصے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

    وینزویلا کےصدر اور اہلیہ پر مقدمہ کہاں چلے گا؟ امریکی اٹارنی جنرل نے بتادیا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ظلم اور فسطائیت کے نظام میں صرف سڑکیں بنتی ہیں، قومیں نہیں بنتیں، قومیں اس وقت بنتی ہیں جب امیر اور غریب کے لیے ایک ہی قانون اور عدل و انصاف کا نظام ہو، امیر و غریب کے لیے الگ الگ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے، عمران خان کے ساتھ شروع کی گئی جدوجہد آج بھی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، ہم سب مل کر پاکستان کو اقبال اور قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق حقیقی معنوں میں مضبوط ریاست بنائیں گے۔

    وینزویلا کی صورتحال تشویشناک، یورپی یونین کی فریقین سے تحمل کی اپیل

  • ملک کے 5  بڑوں کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے، رانا ثنا

    ملک کے 5 بڑوں کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے، رانا ثنا

    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک کے 5 بڑوں کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اقدامات اور رابطے ہوئے تو سیاسی طور پر بہتر سمت بڑھ سکتے ہیں-

    نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اکاؤنٹس سے افواج پاکستان اور ان کے سربراہان کے خلاف ہونے والی انتہائی غلیظ مہم جوئی فوری طور پر بند کی جانی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت یہ کہہ کر جان چھڑانا چاہے کہ ہمارا ان پر کوئی کنٹرول نہیں اور ہمیں نہیں پتا یہ کون ہیں تو ایسا نہیں ہے بلکہ ان کا کنٹرول ہے، اگر براہ راست عمران خان یا ان کی طرف سے جو پیغام جاتا ہے اور اس کے مطابق ٹوئٹ ہوتا ہے اور باقی چیزیں ہوتی ہیں تو پی ٹی آئی کو ان اکاؤنٹس سے پوری طرح لاتعلقی کرنی چاہیے اور اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔

    پاکستان نے بنگلادیش کی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

    وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ اگر انہوں نے گالیاں نکالنی ہیں اور اس قسم کا پروپیگنڈا کرنا ہے تو یہ سیاسی جماعتوں اور سیا ستدانوں کے خلاف کرتے رہیں لیکن افواج اور ان کے سربراہان کے خلاف نہیں، ایک یہ بات بھی کی جاتی ہے کہ ہم افواج پاکستان کے خلاف تو بات نہیں کرتے، ہم تو کسی فرد سے متعلق بات کرتے ہیں تو نہیں ایسا نہیں ہے، اگر آپ ایسا کریں گے تو وہ خدشات اور اثرات ویسے ہوں گے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ انہوں نے 8 فروری کی کال دی ہے میں وثوق سے کہتا ہوں کہ یہ ناکامی ہوگی، یہ جو پہیہ جام کرنا چاہتے ہیں یہ نہیں کرسکیں گے اور اس کے پھر مزید نقصانات ہوں گےاس دن اگر اکادکا کہیں پہیہ جام کرنے کی کوشش کی تو وہ لوگ پھر ایسے دھر لیے جائیں گے کہ بعد میں پھر گلہ ہوگا کہ 9 مئی کی طرح سزا ہوگئی یہ ہوگیا وہ ہوگیا لہٰذا یہ کال واپس لیں۔

    کوہاٹ میں تیل اورگیس کے نئے ذخائردریافت

    راناثنااللہ نے کہا کہ اس وقت ملک کے 5 بڑے ہیں، ان کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں اور ان کے درمیان رابطہ ہونا چاہیے تو پھر سیاسی طور پر بہتر سمت بڑھ سکتے ہیں۔،ان بڑوں میں وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، صدر مملکت آ صف علی زرداری، عمران خان اور پانچویں کا سب کو پتا ہے، ان کے درمیان جب تک اعتماد سازی نہیں ہوگی یا آپس میں کوئی رابطہ نہیں ہوگا، ایک دوسرے پر یقین نہیں ہوگا تو میرے اور عامر ڈوگر کی سطح پر ہم کوشش کرتے رہیں گے لیکن اس سے بریک تھرو نہیں ہوگا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ احتجاج کرنا آئین اور قانون کے اندر ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، کیا آج سے پہلے اس ملک میں پہیہ جام ہڑتالیں نہیں ہوئی، کیا احتجاج نہیں ہوئے، 75 برسوں سے اس ملک میں سیکڑوں پہیہ جام ہڑتالیں ہوئی ہیں، احتجاج ہوئے ہیں اگر ان احتجاج کو سامنے رکھ کر ہمیں دوباہ 9 مئی یاد دلوائی جائے تو یہ مناسب بات نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن اگر ہم کسی سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں یا آئین اور قانون کو توڑیں یا اس کے خلاف کوئی اقدام کریں تو جو قانون کے مطابق سزا ہے ہمیں ضرور ملنی چاہیے۔