Baaghi TV

Tag: پی پی پی

  • یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ بتادی

    یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ بتادی

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی آج سینیٹ کے اہم اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں غیر حاضری اور فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نور ربانی کھر کی قل خوانی آج ہے کہ باوجود آدھی رات کو اجلاس طلب کیا –

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں ملتان میں اپنے دیرینہ ساتھی اور پیپلزپارٹی کے دو ایم این ایز کے والد کی قل خوانی میں شرکت کرنی تھی، اس لیے صبح 10 کسی بھی طرح بجے تک اسلام آباد نہیں پہنچ سکتا تھا۔

    سینیٹ کا اجلاس جاری : 8 نکاتی ایجنڈے میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل بھی شامل:منظورہوجانے…

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے سوگواروں کی عدم دستیابی کا فائدہ اٹھا کر آدھی رات کو جان بوجھ کر خفیہ اجلاسوں کا شیڈول بنایا جو بہت چھوٹی حرکت ہے، یہ ہماری ثقافت، سیاست اور شائستگی کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہے پیپلزپارٹی اور جمہوری سیاست کے ساتھ کی وابستگی کئی دہائیوں پر محیط ہے، جو حکومت کی مذموم اور گھٹیا کوششوں کے باوجود اٹل رہے گی فواد چوہدری جو کہتے ہیں انہیں کہنے دیں کیونکہ میرے علاوہ اور بھی سنیٹر غائب تھے مگر انہوں نے جان بوجھ کر صرف میرا ذکر کیا۔

    کرپشن کیس: سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو سزا سنا دی گئی

    واضح رہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں ایک ووٹ سے حکومت اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروانے میں کامیاب ہوئی، جس پر فواد چوہدری نے یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کیا تھا وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری میں ساتھ دینے پر یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں، امید ہے اس بڑی شکست کے بعد اپوزیشن کے کچھ دن آرام سے گزریں گے۔

    ہمارے تین اسپتالوں کا بجٹ خیبر پختونخوا کے صحت کارڈ سے زیادہ ہے،بلاول بھٹو

    سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں، اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاللہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام ہوئے جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے، الحمدللّٰہ ایک اور دن میں ایک اور کامیابی ملی۔

    پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ریلیز

    دریں اثنا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سیاسی طور پر آج اپوزیشن کو شکست ہوئی جس میں ہماری بہتری ہے، آج اپوزیشن کی شکستوں میں مزید اضافہ ہوگیا، وہ جو خواب دیکھ رہے تھے کہ ہم قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے وہ خواب ان کا اس ایوان میں بھی پورا نہیں ہوا جہاں ان کی نام نہاد اکثریت تھی، سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہونے کے باوجود وہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل نہیں روک سکے تو قومی اسمبلی میں کیا کریں گے-

    ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،سونے کے نرخ بھی کم

    انہوں نے کہا تھا کہ اس بری شکست کے بعد امید ہے کہ اپوزیشن سکون سے ہوگی، ان کے کچھ دن آرام سے گزریں گے، آج کی شکست نے اپوزیشن کے سیاسی طور پر ناکارہ ہونے پر ایک اور مہر لگادی، یہ چوں چوں کا مربہ ہے، کہاں کی اینٹ کہاں کا روڑہ، بھان متی نے کنبہ جوڑا، کیوں کہ ن لیگ میں جو لڑائی ہے وہ سب کے سامنے ہے، پیپلز پارٹی میں کسی کو پتا ہی نہیں کہ کیا کرنا ہے، یہ ناکارہ اپوزیشن ہے جو کچھ نہیں کرسکتی۔

    آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

  • پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا،پی پی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری

    پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا،پی پی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری

    لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔

    وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ملک دو ہندسوں کی اونچائی کے ساتھ سست اقتصادی ترقی کا شکار ہے۔اس دوران پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت کی ایک مایوس کن تصویر بنائی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس دہائی کی بلند شرح سود، بجلی کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ، زراعت میں گراوٹ اور اس کے ساتھ ساتھ ایک بے مثال درآمدی بل اور پیداوار کی بڑھتی ہوئی لاگت دونوں صنعت اور زراعت میں پی ٹی آئی نے نقصان ہی پہنچایا ہے

    اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے گندم اور چینی کی قلت کا سامنا ہے۔3 سالوں میں قیمتوں میں دوگنا ہونے کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کی کپاس کی پیداوار14 ملین گانٹھوں سے گر کر صرف 7 رہ گئی ہے۔

    اس کے ساتھ ضرورت سے زیادہ معیشت کو سست کیا اور نتیجہ نکلا۔مالی سال 20 میں صرف 0.5 فیصد نمو میں اضافہ ہوا

    پی پی پی کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق افراط زر ، پٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ مہنگائی کا باعث بنا ، افراط زر ملک کی 70 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بجلی کی قیمتوں میں 87 فیصد اور پٹرول کی قیمتوں میں 73 فیصد اضافہ ہوا۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”454233″ /]

    وائٹ پیپر میں بتایا گیا کہ سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں چینی سرمایہ میں 85 فیصد کمی آئی ، پی ٹی آئی دور حکومت میں ملکی قرضوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا ، کورونا کے دوران 50 لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ 3 سالوں میں زرعی پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا گیا ، خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 167 میں سے 164 پر ہے۔

    وائٹ پیپرمیں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے 40 ماہ اور 1232 دن ہو گئے ہیں،پاکستان مہنگائی کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس وقت پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد سے زائد ہے اور پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سیزیادہ مہنگا ترین ملک ہے۔پاکستان میں اس وقت 66 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہیں۔سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور یہاں بیروزگاری کی شرح 4 فیصد ہے جبکہ نو سال سے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں پر اس وقت ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری 10.3 فیصد تک جا پہنچی ہے

    آج ہر پاکستانی پر تقریبا دو لاکھ روپے کا قرض چڑھ چکا ہے اورگردشی قرضے تقریبا 2.3 ٹریلین ڈالرز ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ملک کا تجارتی خسارہ 30.7 تک پہنچ چکا ہے جبکہ منی بجٹ میں دودھ ، جولیری، الکٹرک گاڑیوں، سولر پینل سمیت دیگر اشیا پر 17 فیصد کے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

  • سرد موسم میں پیپلز پارٹی نے لاہور میں سیاسی موسم گرما دیا

    سرد موسم میں پیپلز پارٹی نے لاہور میں سیاسی موسم گرما دیا

    سرد موسم میں پیپلز پارٹی نے لاہور میں سیاسی موسم گرما دیا

    پنجاب کے مختلف شہروں سے گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 80 سے زئد ناظمین اور نائب ناظمین،کونسلرز نے پیپیلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی شامل ہونے والے تمام ارکان نے لاہور میں راجہ پرویز اشرف، ناصر حسین ،شاہ حسن مرتضٰی کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا-

    پیپلزپارٹی سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے :پی ٹی آئی رہنما علی زیدی

    رپورٹ کے مطابق پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام نئے ارکان آج دوپہر کو چئیرمین بلاول بھٹو کے ظہرانے میں شرکت کریں گے سکھر سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے ممتاز رہنما ناصر شاہ نے کہا بلاول بھٹو جمہوریت کو رواں دواں دیکھنا چاہتے ہیں-

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری لاہور میں ہیں اور انہوں نے لاہور کے سرد موسم میں سیاٰسی محاذ گرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع سے بڑی تعداد میں سیاسی عمائدین پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے، بلاول پنجاب میں پی پی کو منظم و متحرک کرنا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے پنجاب میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں

    پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے پی پی رہنما سید ناصر حسین شاہ کے بیٹے پیش پیش ہیں انہوں نے رہنماوں وعمائدئن سے ملاقاتیں کی ہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے بڑے پیمانے پر پنجاب کی تنظیم نو شروع کردی ہے اور آج مختلف چیئرمین اور دیگر بلدیاتی سیاست دانوں کی شمولیت ثابت کرتی ہے کہ وہ پارٹی اور اس کے منشور پر یقین رکھتے ہیں۔

    بلاول ہاوس لاہور میں گزشتہ روز پی پی کی سی ای سی میٹنگ چئیرمین بلاول زرداری کی سربراہی میں منعقد ہوئی
    جس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،سد نئیر حسین بخاری نوابزادہ افتخار احمد خان انفارمیشن سیکرٹری وسیب ،حسن مرتضی سید جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہم چئیرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق آگے بڑھیں گے٬ ہر اس گلی محلے میں جائیں گے جہاں کبھی شہید بی بی اور ذوالفقار علی بھٹو شہید گئے٬ ہر اس گھر میں جائیں گے جس کی چھت پر کبھی پیپلزپارٹی کا جھنڈا لگا ہو٬

    سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں حکومت مخالف تحریک،مہنگائی سمیت ملکی سیاست سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،سی ای سی کے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک،مہنگائی سمیت ملکی سیاست سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ تحریک کا آئندہ لائحہ عمل اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں عوامی نیشنل پارٹی سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور ہوا۔ اجلاس میں ملکی معیشت اور تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں ، اجلاس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش پر کیک کاٹا گیا

    قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی یونائیٹڈ بزنس گروپ کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے، چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کےلئے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

    واضح رہے کہ اس سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی فعال ہوچکی ہے، تیار رہیں پنجاب میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، حسن مرتضٰی نے تنبیہ کی تھی کہ ن لیگ زبان کا استعمال درست کرے ورنہ اصغر خان کیس سے جوابی وار کا آغاز ہو گا۔

    پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش، بلاول بھٹو سمیت معروف…

    لاہور میں پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے حلقہ این اے ایک سو تینتیس کی عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے اب بیدار ہوچکے ہیں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔

    رہنما پیپلزپارٹی سید حسن مرتضٰی نے ن لیگ کو پیپلزپارٹی کیخلاف پروپیگنڈا کرنے پر تنبیہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی،اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر این اے 133 میں حصہ لینے والے اسلم گل نے کہا تھا کہ قیادت سے لے کر کارکن تک ہر جیالے نے پارٹی الیکشن نے حصہ لیا جلد ہی نچلے سطح پر پارٹی کو مضبوط کر لیا جائے گا-

    ماضی میں سڑکیں عوام کے فائدے کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے بنائی جاتی تھیں،وزیر…

    جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ہماری جماعت پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر ے گی-

    پی ٹی آئی اسکروٹنی رپورٹ پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل

  • پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش، بلاول بھٹو سمیت معروف شخصیات کا خراج تحسین

    پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش، بلاول بھٹو سمیت معروف شخصیات کا خراج تحسین

    پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر سابق صدر صف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سابق صدر آصف زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت‏ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی پروگرام اور 1973ءکا آئین قوم کے پاس شہید بھٹو کی امانت ہیں قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا،1973 کا آئین دیا،ذوالفقار علی بھٹو کے بلند کیے ہوئے پرچم کو سربلند رکھیں گے-

    آصف علی زرداری‏ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو دنیا بھر میں چلنے والی جمہوری تحریکوں کے حامی تھے ذوالفقار علی بھٹواسلامی دنیا کے باہمی اتحاد کے بانی تھے،قائد عوام کے فلسفے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ملک کو مشکلات سے نکالے گی،پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کے اصولوں پر قائم ہے،غربت، جہالت اور عوام کا استحصال کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی-

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک ناقابلِ فراموش تاریخ اور ناقابلِ تسخیر تحریک ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کی وجہ سے پاکستانی عوام کو ملک کی باگ ڈور ہاتھوں میں لینے کا موقع ملا، ذوالفقارعلی بھٹو پہلے لیڈر تھے، جنہوں نے طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا، سیاسی تدبر و سفارتی صلاحیات کو بروئے کار لاکر ایک ٹوٹے پھوٹے ملک کو اٹھایا-

    بلاول بھٹو‏ نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کے دورِ حکومت میں پاکستان کے ہر شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی،پیپلزپارٹی مقبوضہ کشمیر کی عوام کی سیاسی، اخلاقی اور اصولی حمایت جاری رکھے گی،ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی-

    رحمان ملک نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سالگرہ کے موقع پرکہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سالگرہ پر انہیں سلام و خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،شہید ذوالفقار علی بھٹو بہادر سیاسی رہنما، بصیرت رکھنے والے سفارت کار، دور اندیش دفاعی حکمت عملی ساز تھے، ذوالفقار علی بھٹو عالمی رہنماؤں کے لیڈر تھے-

    رحمان ملک نے کہا کہ شہید بھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے، شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، آج ہر پاکستانی کو فخر ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، رحمان ملک

    بھٹو کا عدالتی قتل ہمارے قومی افق پر ہمیشہ ایک داغ بنا رہے گا،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی یافتہ، پرامن اور ترقی پسند پاکستان کا خواب دیکھا تھا، بھٹو غریبوں کی آواز اور استحصال زدہ عوام کے لیے امید کی کرن تھے-

  • فارن فنڈنگ پی ٹی آئی پکڑی گئی :مریم نوازکے بیان پروفاقی وزرا نےحقیقت بتادی

    فارن فنڈنگ پی ٹی آئی پکڑی گئی :مریم نوازکے بیان پروفاقی وزرا نےحقیقت بتادی

    لاہور:فارن فنڈنگ پی ٹی آئی پکڑی گئی :مریم نواز کے حکومت پرتابڑتوڑحملے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سکروٹنی رپورٹ جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پے درپے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ دوسروں سے فنڈ کے نام پر مال اینٹھنا،پھر اس کو عیاشی کے لیے استعمال کرنا اور چوری چھپانے کے جھوٹ پہ جھوٹ بولنا۔ کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنکا تھا کہ عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور انکی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔

    مریم نواز نے کہا کہ پے درپے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں، اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے۔

     

     

    انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ انصاف کے نام پر پاکستان کو دھوکہ دینے والے عمران خان کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔

     

     

    مریم نواز نے ایک بارپھرسابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ذاتیات پرحملہ کیا اور پھر یہ بھی کہا کہ کون جانتا تھا ثاقب نثار کے صادق و امین کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا، اس بھیانک چہرے پر پردہ ڈالے رکھنے پر الیکشن کمشن کے سابق عہدیدار بھی جوابدہ ہیں۔

     

    یاد رہے کہ ایک طرف مریم نواز الزام تراشی کررہی ہیں تو دوسری طرف پی ٹی ائی کے وزرا نے چیلنج کررکھا ہے اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کی پڑتال کرلی اور آج پارٹی سرخ رو ہوگئی مگر دوسری طرف یہ بھی ہونا چاہیے کہ یہ بھی سامنے آئے کہ ن لیگ کو کن پاکستان مخالف قوتوں نے فنڈنگ کی تاکہ قوم بھی پتہ چل سکے کہ ن لیگ کس طرح اپنی کرتوتیں چھپانے کے لیے پیڈ میڈیا اور دیگرذرائع استعمال کرکے حقائق کو توڑمروڑ کرپیش کررہی ہے ،اسد عمر نے کہا کہ پی پی کی فارن فنڈنگ کی رپورٹ بھی قوم کےسامنے آنی چاہیے

  • انصاف کی بات تو یہ ہے کہ ن لیگ،پی پی کی فارن فنڈنگ رپورٹ قوم کےسامنے آئے:اہم شخصیات کا مطالبہ

    انصاف کی بات تو یہ ہے کہ ن لیگ،پی پی کی فارن فنڈنگ رپورٹ قوم کےسامنے آئے:اہم شخصیات کا مطالبہ

    اسلام آباد :انصاف کی بات تو یہ ہے کہ ن لیگ،پی پی کی فارن فنڈنگ رپورٹ قوم کےسامنے آئے:اہم شخصیات کا مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزرا نے مطالبہ کیا ہےکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ رپورٹ جاری کی جائے۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نےکہا ہےکہ الزامات تو بہت بڑے لگتے رہے ہیں، بے نظير ماضی میں نواز شریف پر اسامہ بن لادن سے امداد لینے کا الزام لگاتی رہی ہیں ، جب فنڈنگ کی رپورٹ قوم کے سامنے آئے گی تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے سب سے زيادہ شفاف طریقے سے پیسا اکٹھا کیا۔

    وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن کھلی عدالت میں کیس چلائے ہمیں اعتراض نہیں، سپریم کورٹ کےفیصلے پر الیکشن کمیشن کو تمام جماعتوں کی جانچ پڑتال کرنی ہے۔

    فرخ حبیب نےکہا کہ 45کروڑ روپےکے فنڈز کا مسلم لیگ ن نے نہیں بتایا، مسلم لیگ ن نے 9 اکاؤنٹس کو خفیہ رکھا ہوا تھا، پیپلز پارٹی نے بھی 2013 میں 9، 2014 میں 11 اور 2015 میں 11 اکاؤنٹس کو چھپایا، پیپلز پارٹی کے 35کروڑ روپےکی فنڈنگ پرکوئی تفصیلات موجود نہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے حقائق سامنے رکھے، نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس بھی سامنے رکھے جائیں، تاکہ عوام کو اندازہ ہوسکےکہ کون سی پارٹی کیسےفنڈنگ کر رہی ہے۔

  • پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس چھپانے کا دعویٰ

    پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس چھپانے کا دعویٰ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اقتصادی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس کے بارے مفصل رپورٹ تیار کی ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 صفحات پر مشتمل مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نے 9 خفیہ اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے چھپائےاور استفسار پر صرف 2 ظاہر کیے گئے مسلم لیگ (ن) 62 کروڑ 98 لاکھ سے زائد رقم اور عطیات کی مد میں 45 کروڑ 61 لاکھ کا ریکارڈ دینے میں بھی ناکام رہی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ن لیگ کو مختلف ڈونرز سے 27 کروڑ کی مشتبہ ٹرانزیکشنز موصول ہوئیں، محمد حنیف نامی ڈونر کے ذریعے ساڑھے چار کروڑ کی ٹرانزیکشنز ہوئیں بھاون داس کے ذریعے 3 کروڑ، حاجی عارف کے ذریعے 3 کروڑ، یوسف عباس شریف کے ذریعے 6 کروڑ جبکہ چوہدری تنویر کے ذریعے 10 کروڑ کی مشتبہ ٹرانزیکشنز ہوئیں اور تمام مشکوک ٹرانزیکشنز حبیب بینک کے ایک ہی اکاؤنٹ میں ہوئیں۔

    جب تک ٹیکس ریونیواکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا،شوکت ترین

    نجی خبررساں ادارے ایکسپریس کے مطابق پی ٹی آئی کی فنانشل ٹیم نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اراکین صوبائی اسمبلی سے 82 لاکھ روپے کے فنڈز لیے مگر مسلم لیگ (ن) نے بینک ریکارڈ ظاہر نہ کئے۔

    جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

    پی ٹی آئی کے اقتصادی ماہرین کے مطابق پیپلز پارٹی نے 2013 میں 9، 2014 میں 11 اور 2015 میں 10 اکاؤنٹس ای سی پی سے خفیہ رکھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو عطیات، پارٹی فنڈز، پارٹی ٹکٹس، ممبر شپ فیس سمیت دیگر مد میں کل 63 کروڑ 91 لاکھ روپے وصول کیے۔

    وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اراکان اسمبلی کی ٹیکس تفصیلات سامنےآ گئیں

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 2013 میں 12 میں سے 9 اکاؤنٹس کے ذریعے 14 کروڑ سے زائد رقم چھپائی جبکہ 2014 میں 11 خفیہ اکاؤنٹس کے ذریعے 15 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز ظاہر نہیں کیے گئے 2015 میں 10 اکاؤنٹس کو خفیہ رکھا اور 4 کروڑ روپے کے فنڈز ظاہر نہیں کیے اس طرح مجموعی طور پر 34 کروڑ 29 لاکھ 53 ہزار سے زائد کی رقوم کو پیپلز پارٹی نے ای سی پی سے چھپائی۔

    نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ رپورٹ آئندہ روز (4 جنوری) کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی جائے گی اور الیکشن کمیشن سے تمام ریکارڈز کا جائزہ لے کر اپنی حتمی رپورٹ جاری کرنے کی درخواست کی جائے گی الیکشن کمیشن کو درخواست کی جائے گی کہ فارن فنڈنگ کیسز سے متعلق تمام کیسز کو ایک ساتھ سنا جائے اور آئین کے آرٹیکل 25 کے مطابق مساوی سلوک کیا جائے۔

    جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کاانکشاف، ایڈووکیٹ صفدر شاہین کے خلاف مقدمہ درج

  • کیا ن لیگ کوواقعی پاکستان مخالف قوتوں نے پارٹی فنڈنگ کی؟فارن فنڈنگ کیس:بڑے انکشافات

    کیا ن لیگ کوواقعی پاکستان مخالف قوتوں نے پارٹی فنڈنگ کی؟فارن فنڈنگ کیس:بڑے انکشافات

    اسلام آباد: کیا ن لیگ کوواقعی پاکستان مخالف قوتوں نے پارٹی فنڈنگ کی؟فارن فنڈنگ کیس:بڑے انکشافات ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن میں جاری فارن فنڈنگ کیس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس کروڑوں کے عطیات کی رسیدیں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی فنڈنگ کے حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھلنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی، ن لیگ کی الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ تفصیلات میں کئی انکشافات ہوئے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعتراضات سامنے آ گئے ہیں، پی ٹی آئی آئندہ ہفتے یہ اعتراضات اسکروٹنی کمیٹی کو جمع کرائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ اور پی پی کے پاس کروڑوں روپے مالیت کے عطیات کی رسیدیں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کس نے چندہ اور کس نے امداد دی، اس سلسلے میں بڑی اہم رقوم کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کے 9 اکاؤنٹس میں سے 7 اکاؤنٹس کی بینک اسٹیٹمنٹ نہیں دی گئی ہے، پی ٹی آئی آڈیٹرز نے اس سلسلے میں 2013 سے 15 تک ن لیگ کے مبینہ 7 اکاؤنٹس کی نشان دہی کر دی ہے جو الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے ، ان میں سے 5 اکاؤنٹ پنجاب، کے پی اور سندھ میں چل رہے تھے۔

    اعتراضات پر مبنی پی ٹی آئی کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ مبینہ طور پر 45 کروڑ سے زائد کا حساب دینے میں ناکام رہی ہے، اور صرف 2 فی صد کا مسلم لیگ ن ریکارڈ پیش کر سکی ہے، پارٹی ٹکٹ کی مد میں ساڑھے 16 کروڑ کا ریکارڈ بھی پیش نہیں کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق حنیف خان کے نام سے 45 کروڑ، بھون داس کے 3 کروڑ کا ریکارڈ پیش نہیں ہوا، ن لیگ کو 2013 سے 15 کے 3 سال میں 46 کروڑ کے عطیات آئے، ایک کروڑ 65 لاکھ کے اخراجات کا کوئی حساب نہ دیا جا سکا۔

    اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی اور پی پی پارلیمنٹیرین کے ایک دوسرے کو رقوم منتقل کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی پی پارلیمٹیرین نے 10 کروڑ کے قریب پی پی کو خلاف ضابطہ دیے۔پیپلز پارٹی کا 45 کروڑ عطیات کا تصدیق شدہ ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، جب کہ 10 اکاؤنٹس کی پیپلز پارٹی نے بینک اسٹیٹمنٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائی۔

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کی پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کی مہم اصل میں اپنے خفیہ فنڈز سے توجہ ہٹانے کا ایک منصوبہ تھے جو آج بہت سے نئے الزامات کے ساتھ خود ن لیگ کے گلے کی ہڈی بن گیا

  • مقدس ایوان کے مہذب رویے:شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا:یہ ہےجمہوریت کا حُسن

    مقدس ایوان کے مہذب رویے:شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا:یہ ہےجمہوریت کا حُسن

    اسلام آباد:مقدس ایوان کے مہذب رویے:شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا:یہ ہےجمہوریت کا حُسن ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں منی بجٹ کے حوالے سے جاری اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن شگفتہ جمانی نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا۔

    قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق آج بل پیش کیے جانے کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس کے قریب جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔

    اپوزیشن ارکان نے مہنگائی کیخلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اسی ہنگامہ آرائی کے دوران قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے حکومتی جماعت تحریک انصاف کی رکن غزالہ سیفی کو تھپڑ دے مارا۔

    واقعے کے بعد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی ایوان سے باہر آگئیں اور اس دوران انہوں نے بتایا کہ میرا ہاتھ مروڑا گیا ہے، انگلی فریکچر ہوگئی ہے۔غزالہ سیفی نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی سے گاہے گاہے پوچھ لینا چاہیے کہ انہوں نے کہاں تعلیم حاصل کی ہے؟

    تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ وہ ہسپتال آئی ہیں جہاں ڈاکٹرز نے کہہ دیا ہے کہ ان کی انگلی میں فریکچر ہے، ان کا ایکسرے ہونا ابھی باقی ہے۔ اس واقعے کیخلاف درخواست دوں گی۔

    دوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ جمانی نے کہا کہ ہم ایوان کے اندر احتجاج کر رہے تھے،غزالہ سیفی نے آکر بینر پھاڑا اور تھپڑ مارا، شروعات غزالہ سیفی نے کی۔ تیاری کے ساتھ تھپڑ مارتی تو غزالہ سیفی اٹھ بھی نہیں سکتی تھیں،

  • پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں کرتی،جیالے تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کا وقت آگیا ہے،بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں کرتی،جیالے تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کا وقت آگیا ہے،بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غریب عوام لاوارث ہیں، عوام سلیکٹڈ راج بھگت رہے ہیں اور اس نااہل کا بوجھ اٹھا رہے ہیں جیالے تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کرنے اور اعلان کرنے کا وقت آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی آپ کا پاکستان مشکل میں ہے، آپ کے پاکستان میں جمہوریت نام کی ہے، یہاں نہ بولنے کی نہ سانس لینے کی آزادی ہے، آپ کے غریب عوام لاوارث ہیں، عوام سلیکٹڈ راج بھگت رہے ہیں اور اس نااہل کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

    بینظیر بھٹو کی برسی،تیاریاں آخری مراحل میں داخل، مریم نواز شریک ہوں گی یا نہیں؟

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    مولانا فضل الرحمان کواب اپنے حلوے کا بھی حساب دینا ہو گا،فارن فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت

    ،نوازشریف بتائیں اسامہ سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں اور کتنا چندہ کیوں لیا،

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے، ہم نے پارلیمنٹ کو تمام اختیارات دیئے، لیکن جمہوریت پر حملے ہوتے رہے اور نقصان پہنچتا رہا، کبھی آراو الیکشن تو کبھی آر ٹی ایس کا الیکشن، عوام کے ووٹ پر ڈاکا مارا گیا،جمہوریت چھینی گئی، الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے کبھی کسی چوہدری کو استعمال کیا گیا کبھی کسی نثار کو، پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں کرتی، جبکہ موجودہ حکمران ، صدر،وزیراعظم دہشتگردوں سے ڈیل کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں، دہشت گردوں نے انہیں جواب دیدیا ہے۔

    چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ڈیل ڈیل کی باتیں کرنے والے27دسمبر2007کو بھی یہی باتیں کررہے تھے، پیپلزپارٹی کسی بھی صورت ان پر یقین نہیں رکھتی، پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،غیر جمہوری رویہ نہیں اپنا سکتی، سندھ سے لے کر کشمیر تک پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے، صوبائی صدور کو ہدایت کرتاہوں تیارپکڑلیں، کٹھ پتلی نے ضمنی، بلدیاتی الیکشن سب میں شکست کھائی، آپ کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے، اگلا الیکشن ہمارا ہے، وزیراعظم پی پی کا ہوگا۔

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    بلاول نے کہا کہ جیالے تیاری کریں، کٹھ پتلی کے جانے میں دیر نہیں ہے، اس کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کرنے اور اعلان کرنے کا وقت آگیا ہے، پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس 5 جنوری کو لاہور میں ہوگا، لاہور کو ہم اپنا بیس کیمپ بنائیں گے، اس حکومت کے خاتمے کی کہانی اس شہر سے شروع ہوگی جہاں سے پی پی کی بنیاد رکھی گئی تھی، کٹھ پتلی کا جانا دیوار پر لکھا جاچکا، ہر کسی کی یہی آواز ہے کٹھ پتلی کو جانا ہوگا۔

    بلاول نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو استعفے دینے اور الیکشن نہ لڑنے کے حق میں تھے، وہ بھی الیکشن کے مزے لوٹ رہے ہیں اور مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

    انسدا دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے-

    ملک کی آزادی، خودداری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، آصف زرداری